Kh Kashif Mir

Kh Kashif Mir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kh Kashif Mir, News & Media Website, Blue Area Islamabad, Islamabad.

25/12/2024
فرانس کی لاوارث جیل...🇫🇷فرانس کے پہاڑی علاقوں میں کچھ ایسی تاریخی لاوارث جیلیں ہیں جو ماضی میں سیاسی قیدیوں، مجرموں یا ج...
20/11/2024

فرانس کی لاوارث جیل...🇫🇷

فرانس کے پہاڑی علاقوں میں کچھ ایسی تاریخی لاوارث جیلیں ہیں جو ماضی میں سیاسی قیدیوں، مجرموں یا جنگی قیدیوں کو رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی تھیں۔ ان میں سے ایک مشہور مثال "شیٹو ڈی اِف" (Château d'If) ہے، جو مارسیلی کے قریب بحیرہ روم میں واقع ایک جزیرے پر موجود ہے۔ یہ ایک قلعہ تھا جسے بعد میں جیل میں تبدیل کیا گیا۔ اس کی شہرت الیکزینڈر ڈوما کے مشہور ناول "دی کاؤنٹ آف مونٹی کرسٹو" کی وجہ سے ہوئی، جہاں کہانی کا مرکزی کردار کئی سال یہاں قید رہا۔

فرانسیسی الپس اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی ایسی قدیم قلعہ نما جیلیں موجود ہیں جو اب متروک ہیں اور تاریخی آثار کے طور پر دیکھی جاتی ہیں۔ یہ جیلیں زیادہ تر قرون وسطیٰ یا اس کے بعد کے ادوار کی ہیں اور ان کی کہانیاں اکثر دلچسپ اور پراسرار ہوتی ہیں، جیسے قیدیوں کی فرار کی کوششیں اور ان کے بارے میں مشہور قصے۔

لداخ ائیرپوٹ ریاست جمّوں کشمیر❤️
19/11/2024

لداخ ائیرپوٹ ریاست جمّوں کشمیر❤️

میں بھی پاکستانی ہوں یہ دریائے چناب ہے 😂😂منڈی بہاؤالدین میں انسانی اسمگلر نے 13 افراد کو یونان پہنچانے کا جھانسہ دے کر ک...
18/11/2024

میں بھی پاکستانی ہوں یہ دریائے چناب ہے 😂😂
منڈی بہاؤالدین میں انسانی اسمگلر نے 13 افراد کو یونان پہنچانے کا جھانسہ دے کر کراچی سے بذریعہ جہاز سیالکوٹ لایا،

اور ڈالے میں ڈال کر ترپال سے ڈھانپ کر جلالپور جٹاں سے ہوتے ہوئے دریائے چناب کے کنارے چوپالہ لے آیا، اور وہاں اتار کر انہیں اشارے سے بتایا،

کہ وہ سامنے یونان ہے، کشتی کے ذریعے تمہیں وہاں پہنچایا جائے گا، آپ تھوڑی دیر یہاں رکیں، میں کھانا لے کر آتا ہوں، انہیں بٹھا کر وہ خود رفو چکر ہوگیا، ساری رات وہ دریا کے کنارے بیٹھے رہے صبح ایک ٹرالی والا ریت بھرنے کے لیے آیا،

تو انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستانی ہیں، اور دریا عبور کرکے یونان داخل ہونا چاہتے ہیں، ٹرالی والے نے بتایا، میں بھی پاکستانی ہوں، یہ کوئی باڈر نہیں ہے، دریائے چناب ہے، اور دوسری طرف سیالکوٹ ہے
Kh Kashif Mir

💢ہائی وے 50: امریکہ کی سب سے ویران سڑک!یہ ملک بھر میں ایک عظیم مہم جوئی کے لیے مثالی راستہ ہے، جو قدرتی خوبصورتی، تاریخ،...
16/11/2024

💢ہائی وے 50: امریکہ کی سب سے ویران سڑک!

یہ ملک بھر میں ایک عظیم مہم جوئی کے لیے مثالی راستہ ہے، جو قدرتی خوبصورتی، تاریخ، اور پراسراریت کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ یہاں کچھ دلچسپ حقائق پیش کیے جا رہے ہیں:

🔸پورے امریکہ سے گزرتا ہے: ہائی وے 50 کی لمبائی 3000 میل سے زیادہ ہے جو مشرقی ساحل پر میری لینڈ کے اوشن سٹی سے مغرب میں کیلیفورنیا کے سیکرامینٹو تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ چند سڑکوں میں سے ایک ہے جو آپ کو ساحل سے ساحل تک کا حقیقی تجربہ فراہم کرتی ہے۔

🔸"امریکہ کی سب سے ویران سڑک": 1986 میں "لائف" میگزین نے نیواڈا کے علاقے میں اس سڑک کو اس کے دور افتادہ اور ویران مناظر کی وجہ سے یہ لقب دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ایڈونچر کے متلاشیوں کے لیے ایک بڑی کشش بن گیا ہے!

🔸تاریخی جڑیں: ہائی وے 50 کچھ حصوں میں "لنکن ہائی وے" کی پیروی کرتی ہے، جو 1913 میں بننے والی امریکہ کی پہلی بین الریاستی سڑک تھی۔ لہٰذا، آپ عملی طور پر تاریخ کے ایک حصے پر سفر کر رہے ہیں۔

🔸متنوع مناظر: ہائی وے 50 آپ کو واشنگٹن ڈی سی اور سینٹ لوئیس جیسے پرہجوم شہروں سے لے کر نیواڈا کے نہ ختم ہونے والے ریگستانوں اور کولوراڈو کی عظیم الشان راکی ماؤنٹینز تک لے جاتی ہے۔

🔸بھوتوں کے شہر ہر جگہ: خاص طور پر نیواڈا میں، آپ کو پرانے مغربی دور کی کان کنی کے عروج کے بقایاجات جیسے آسٹن اور یوریکا میں متعدد بھوتوں کے شہر ملیں گے، جہاں وقت رکا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

🔸سب سے اونچی جگہ: ہائی وے 50 کولوراڈو کے ایزن ہاور ٹنل سے گزرتی ہے، جو 11000 فٹ سے زیادہ کی بلندی پر امریکی شاہراہ نظام کے سب سے اونچے مقامات میں سے ایک ہے۔

🔸مارک ٹوین کی الہام بخش جگہ: ہائی وے 50 کا نیواڈا کا حصہ ورجینیا سٹی سے گزرتا ہے، جہاں مارک ٹوین نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ آپ راستے میں ان مقامات کا دورہ کر سکتے ہیں جو وہ اکثر جایا کرتے تھے۔

🔸سمندر اور پہاڑ: اپنی مہم کا آغاز میری لینڈ کے اٹلانٹک ساحل سے کریں، اور اگر چاہیں تو اسے کیلیفورنیا میں پیسیفک اوشین کے قریب ختم کریں – جہاں آپ اس کے درمیان سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔

کاپیڈ ۔۔۔۔

07/11/2024

وزیر حکومت فہیم ربانی کے بھائی پر راولپنڈی کے شہری کو تاوان کیلئے اغواہ کرنے کا الزام، 8 کروڑ روپے تاوان مانگا جارہا، اہلیہ کی میڈیا سے گفتگو

دیسی  اور  انگریزی ۔مہینوں کی تقسیم۔۔
06/11/2024

دیسی اور انگریزی ۔مہینوں کی تقسیم۔۔

یہ نقشہ جس نے بھی بنایا ہے کمال کیا ہے۔ اس میں پاکستان کے تمام کھانوں کو علاقوں کے حساب سے دکھایا گیا ہے۔ (کوئی جانتا ہو...
06/11/2024

یہ نقشہ جس نے بھی بنایا ہے کمال کیا ہے۔ اس میں پاکستان کے تمام کھانوں کو علاقوں کے حساب سے دکھایا گیا ہے۔ (کوئی جانتا ہو تو بتا دیے تاکہ اس بندے کو کریڈٹ دیا جاسکے)

پاکستان کے مشہور ترین میٹھے جن میں لڈو، لوکی کا حلوہ، میٹھی سویاں، شاہی ٹکڑے، زردہ لب شیریں، میٹھی ٹکیاں، گل فردوس، پان آئسکریم، میٹھا پان، امرتس،کھوپرا پاک، قلاقند، پان پیڑا شامل ہیں، یہ سب سندھ سے دکھائے گئے ہیں۔
سندھ کے روایتی کھانوں میں لیمن سوڈا، رومالی روٹی، پاپڑ، گولا گنڈا، فالسے کا شربت، آلو کی بھجیا کے ساتھ کچوری، چنا چاٹ، تافتان، پراٹھے، قورمہ، پاپڑ، بریانی، پراٹھا رولز، لکھمی، کوفتے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سندھ کے کھانوں میں انڈے والا برگر، بادام کا شربت، املی کی چٹنی، دھاگے والے کباب، حلیم، پرانز مسالا، کریب کلا لالی پاپز، دالچا، پاپلیٹ فش فرائی، مرغ مسلم، زمین دوز مچھلی، رزالا، طائری، فرنی، پسندے،نرگسی کوفتہ، کٹاکٹ، بینگن کا بھرتا، دہی پھلکی، اچار گوشت، دال کا حلوہ بھی شامل ہیں۔
سندھ کے کھانوں میں مرچوں کا سالن، شامی کباب، چانپ، بن کباب، اچار، تربوز افزا، آلو کی ترکاری، نہاری، روٹھ، زیرے کا شربت سکنجبین، ورقی شامل ہیں۔

بلوچستان کے روایتی کھانوں میں سجی، کھڈی کباب، دم پخت، مچھلی کڑی (بریانی، کڑی) شامل ہیں۔

پنجاب کے کھانوں میں پتیسا، شکر پارے، مربہ، دودھ سوڈا، بالو شاہی، گٹا کینڈی، کھویا قلفی، جلیبی، برفی، متنجن، چکی مرونڈا، قلفہ فالودہ، ستو، گچک حبشی حلوہ شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پنجاب کے کھانوں میں قیمہ بھرے کریلے، لڈو پیٹھی، دہی بھلے، گول گپے یا پانی پوری، بیسن والا نان، آلو بخارے کی چٹنی، توا پیس، اوجڑی، راہو مچھلی، پکوڑہ کڑی، چکڑ چھولے، مرغ چھولے، سلطان دال، سری پائے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں میٹھی لسی، حلوہ پوری، مال پوڑہ، کریم فروٹ چاٹ، بیسن کی روٹی، کھویا کھجور، روڑی، گجریلا، گلاب جامن، کچنار گوشت، پٹھورے، خوبانی کی چٹنی، ربڑی دودھ، املی آلو بخارا شربت، پیٹھے کا حلوہ بھی پنجاب کے کھانوں میں شامل ہیں۔
گڑ والے چاول، بٹیر، تیتر، چڑے، سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی، انڈا پراٹھا، سوجی کا حلوہ، سوہن حلوہ، نمک پارہ، خوبانی کی چٹنی، کتلما، کنا گوشت، بن شیرمال، حریسہ، اروی گوشت، گردے، مسالا بھرے ٹینڈے، روغنی نان، تندوری چرغہ، پلاؤ، نان ختائی، سفید مکھن، دیسی گھی۔

پختونخوا کے روایتی کھانوں میں ٹھنڈآئی یا سردائی، قہوہ، خشک میوہ جات، شروکوت اولاک(والنٹ بریڈ)، بولانی، اوش، شکر قندی، بھٹہ، منتو، ٹراؤٹ مچھلی، یخنی، نمکین گوشت، چپلی کباب، نمکین گوشت، کڑاہی، سبز چائے، کابلی پلاؤ، پشاوری آئسکریم شامل ہیں۔

کشمیر میں لوبیہ چاول، گوشتابے، نون چائے، ملچہ و دیگر اور گلگت بلتستان کے کھانے بھی اس نقشے کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

حسنین کا باپ ان پڑھ بھٹہ مزدور ہے وہ حسنین کی تمام خواہشات پوری نہیں کر سکتا مگر ہر کلاس میں پوزیشن لینے پر جو ٹرافی اس ...
02/11/2024

حسنین کا باپ ان پڑھ بھٹہ مزدور ہے وہ حسنین کی تمام خواہشات پوری نہیں کر سکتا مگر ہر کلاس میں پوزیشن لینے پر جو ٹرافی اس کو ملتی ہے اسکو وہ سنبھال کر رکھتا ہے
حسنین بھی سکول سے واپسی پر ہوٹل پر کام کر کے والد کی تلخ زندگی میں بہتری کی کوشش کرتا ہے
حسنین جیسے بچے ہمارا مستقبل ہیں ایسے بہادر بچے زندگی کے جبر سے لڑ کر اپنا راستہ بناتے ہیں ایسے بچوں کا ساتھ ضرور دیں 💐

🚨 BREAKING NEWS:-Attaullah Tarar has announced that 🇶🇦 Qatar is set to invest $3 Billion in 🇵🇰 Pakistan, focusing on var...
02/11/2024

🚨 BREAKING NEWS:-

Attaullah Tarar has announced that 🇶🇦 Qatar is set to invest $3 Billion in 🇵🇰 Pakistan, focusing on various sectors.

This significant inflow aims to strengthen 📈 economic resilience and drive growth across multiple 🏭 industries.

01/11/2024

ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کا دورہ پاکستان اختتام پذیر ہوا ، تقریبا تمام مسالک کی طرف سے دعوت بھی دی گئ اور انہیں خوش آمدید بھی کہا گیا
کیا وجہ ہے کہ جماعت اسلامی اس پورے دورے میں ڈاکٹر صاحب سے لاتعلق رہی ،
نہ ان سے باضابطہ ملاقات کی اور نہ منصورہ کی دعوت دی گئ ہے ۔
یا ڈاکٹر صاحب کی طرف سے انکار کیا گیا ہوں ؟
وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟

Address

Blue Area Islamabad
Islamabad
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kh Kashif Mir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kh Kashif Mir:

Videos

Share