SH News

SH News Follow SH News on Facebook. SH News brings the breaking and latest news of Pakistan.

اسلام آباد:وزارت داخلہ کے ترجمان نے موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کی تصدیق کردی۔ایس ایچ نیوز کے مطابق وزارت داخلہ...
24/11/2024

اسلام آباد:وزارت داخلہ کے ترجمان نے موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کی تصدیق کردی۔

ایس ایچ نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صرف سکیورٹی کے خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

اُدھر اسلام آباد میں انٹرنیٹ کی رفتار بالکل سست ہوئی جس کی وجہ سے صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال سمیت دیگر ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا۔

قبل ازیں سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس مکمل بند کردی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش سے وائی فائی سروس بھی متاثر ہوگی تاہم موبائل سروس کھلی رہے گی اور اس کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کیلیے پنجاب، سندھ سمیت دیگر صوبوں سے ایف سی سمیت 30 ہزار پولیس اہلکار...
22/11/2024

پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کیلیے پنجاب، سندھ سمیت دیگر صوبوں سے ایف سی سمیت 30 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کیلیے دیگر صوبوں سے آنیوالی پولیس کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ پنجاب سے 19ہزار اہلکار و افسران جبکہ سندھ پولیس کی 5 ہزار نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عدالتی حکم پر سو فیصد عمل ہوگا دھرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہ

اس کے علاوہ ایف سی کی 5 ہزار نفری اور آزاد کشمیر پولیس کی ایک ہزار نفری بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ نفری کے ساتھ پولیس کے اعلی افسران بھی منگوائے گئے ہیں، متعلقہ اضلاع کی نفری کے ہمراہ ان کے ڈی ہی از بھی اسلام آباد ڈیوٹی کریں گے۔ ہر ضلع کی پولیس کی کمانڈ بھی ساتھ منگوائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج؛ آج رات سے موٹر ویز اور ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب بھی اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ دیگر صوبوں سے 30ہزار نفری اسلام آباد پہنچی ہے۔ اسلام آباد پہنچنے والی نفری کو پولیس لائنز، مختلف اسکولوں اور عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے سیکورٹی خدشات اور امن امان کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دف...
22/11/2024

حکومت پنجاب نے سیکورٹی خدشات اور امن امان کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔

دفعہ 144 کا نفاذ 3 روز کے لیے 23 نومبر سے پیر 25 نومبر تک ہوگا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔

سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرنے اور پ...
12/11/2024

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرنے اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دے دی۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے وفد نے مشن چیف نیتھن پورٹرکی قیادت میں وفاقی وزیر خزانہ اورمحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جہاں وفاقی وزیرخزانہ نے وفد کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال بھی موجود تھے۔

آئی ایم ایف وفد کی حکام سے ملاقات میں 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وفد کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں آئی ایم ایف کے وفد نے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی نافذ کرنے اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویزددی۔

آئی ایم ایف کی تجویز ماننے کی صورت میں 16 نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے ایل این جی کی درآمد پر سرکاری ملکیتی اداروں کی اجارہ داری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے اضافی ریونیو اقدامات کی تجویز دی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے وفد کع بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال 25-2024 کی پہلی سہ ماہی کے زیادہ تراہداف حاصل کر لیے گئے ہیں اور پروگرام پر مکمل عمل درآمد کےعزم کا اعادہ کیا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ آئی ایم ایف نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ایل این جی کی درآمد پر سرکاری ملکیتی اداروں کی اجارہ داری ختم کی جائے تاکہ ایل این جی کی خریداری نجی شعبے کے ذریعے کی جائے اورمقابلے کی فضا قائم ہو۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کورواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی پربریفنگ دی جائے گی، جولائی تا ستمبر رائٹ سائزنگ کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا اور اس کے ساتھ رائٹ سائزنگ کی مد میں ڈیڑھ لاکھ سرکاری بھرتیاں ختم کرنے پر بریفنگ دی جائےگی، ائٹ سائزنگ کے اقدامات سے اخراجات میں کمی کے بارے میں آگاہ کیا جائےگا اور رائٹ سائزنگ کے آئندہ اقدامات اور اہداف پر بات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کوپی آئی اے کی نجکاری کا ہدف حاصل نہ ہونے سے آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا ہدف دیا تھا تاہم پی آئی اے ازسرنو نجکاری کے طریقہ کار اور نئے اہداف پرآئی ایم ایف کواعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا، اس دوران صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس بڑھانے پر بھی خصوصی سیشنزہوں گےا ور وفد صوبائی حکومتوں سے بھی ملاقات کرے گا۔
آئی ایم ایف کے وفد کی صوبائی حکومت سے ملاقات کے دوران توانائی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، بجلی اورگیس کے ریٹ بروقت طے کرنے پر بھی بات ہوگی۔

پشاور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 30 جنوری 2023 کو پولیس لائن پر خود کش حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہو...
12/11/2024

پشاور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 30 جنوری 2023 کو پولیس لائن پر خود کش حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے ملزم کا نام محمد ولی ہے جو خیبر پختون خواہ پولیس میں کانسٹیبل اور پشاور کا رہائشی ہے۔ کانسٹیبل محمد ولی 2019 میں پولیس میں بھرتی ہوا۔

دوران تفتیش محمد ولی نے بتایا کہ 2021 میں فیس بک پر جنید نامی آئی ڈی سے رابطہ ہوا۔ جو جماعت الاحرار کا ریکروٹمنٹ ایجنٹ تھا ۔ وہ افغانستان میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر ریکروٹمنٹ کرتا تھا ۔ جنید نے مجھے افغانستان آ کر ملنے کے لیے کہا ۔ 2021 میں چھٹی لے کر چمن بارڈر سے افغانستان گیا ۔ جلال آباد افغانستان میں میری ملاقات جنید سے ہوئی ۔ جنید مجھے شونکڑے اور چکناور مرکز کنہڑ لے کر گیا ۔

اس نے کہا کہ کنہڑ میں میری ملاقات دہشت گرد کمانڈر صلاح الدین اور مکرم خراسانی سے ہوئی ، ملاقات کے بعد میں نے جماعت الاحرار میں شمولیت اختیار کر لی ، دہشت گرد کمانڈر ملا یوسف کے ہاتھ پر بیعت کی، جماعت الاحرار میں شامل ہونے پر مجھے بیس ہزار روپے ملے، واپسی پر افغان فورسز نے گرفتار کیا لیکن جماعت الاحرار کی مداخلت پر رہا کر دیا، 2023 میں میری ڈیوٹی پولیس لائن پشاور میں تھی۔

محمد ولی نے بتایا کہ جنید نے مجھے کہا کہ کمانڈر خالد خراسانی کی "شہادت" کا بڑا بدلہ لینا ہے ، جنوری 2023 میں پولیس لائن کی تصویریں اور نقشہ ٹیلی گرام پر جنید کو دیا ، 20 جنوری 2023 کو خودکش حملہ آور کو چرسیاں مسجد، خیبر سے لے کر آیا اور پولیس لائن مسجد کی ریکی کروائی، حملہ آور کا نام قاری اور قومیت افغان تھی، سانحہ پولیس لائن والی صبح 11 بجے خودکش حملہ آور کو چرسیاں مسجد باڑا سے لینے گیا، مسجد میں حملہ آور خود کُش جیکٹ اور پولیس وردی سمیت موجود تھا۔

اس نے کہا کہ حملہ آور کو چرسیاں مسجد سے موٹر سائیکل پر رحمان بابا قبرستان لے کر آیا، جہاں بمبار کو پولیس کی وردی اور خود کُش جیکٹ پہنائی، پھر موٹر سائیکل پر بٹھا کر پولیس لائن کے پاس چھوڑا، حملہ آور مسجد چلا گیا، میں گھر واپس آ گیا، دھماکہ ہو گیا تو جنید کو ٹیلی گرام پر پیغام بھیجا کہ حملہ کامیاب ہو گیا ہے، پولیس لائن خودکش حملہ کروانے پر مجھے دو لاکھ روپیہ معاوضہ ملا، جو میں نے ہنڈی حوالہ کے ذریعے موصول کیا۔

محمد ولی نے کہا کہ پولیس لائن حملے کے علاوہ بھی بہت سی دہشت گرد کاروائیاں کیں، جنوری 2022 میں عیسائی پادری کو پشاور میں قتل کیا، 2023 اور 2024 میں وارسک روڈ پشاور پر متعدد آئی ای ڈیز حملے کروائے، دسمبر 2023 میں گیلانی مارکیٹ میں ہینڈ گریڈ حملہ کیا، فروری 2024 میں لاہور میں موجود جماعت الاحرار کے دہشت گرد سے رابطہ کیا، لاہور میں موجود جماعت الاحرار کے دہشت گرد کا نام سیف اللہ تھا، میں نے سیف اللہ کو پستول پہنچایا جس سے اس نے ایک قادیانی شخص کو قتل کیا۔

اس نے بتایا کہ مارچ 2024 میں لاہور کے فیضان بٹ سے رابطہ ہوا، فیضان بٹ کو پستول دیا جس سے اس نے دو پولیس اہلکار شہید کیے، مئی 2024 میں پشاور کے مختلف مقامات پر دھماکہ خیز مواد دہشت گردی کے لیے فراہم کیا، جون 2024 میں دہشت گرد لقمان کو خودکش حملے کے لئے جیکٹ دے کر بس پر لاہور روانہ کیا، مگر لقمان پھٹنے سے پہلے ہی پکڑا گیا، جون 2024 میں ایک اور خود کش جیکٹ باڑہ خیبر سے رحمان بابا قبرستان پہنچائی۔

محمد ولی نے مزید کہا کہ جون 2024 میں ایک اور خودکش جیکٹ موٹروے چوک پشاور میں چھپائی، ایک اور خود کش جیکٹ چمکنی پشاور میں چھپائی اور ویڈیو ثبوت جنید کو فراہم کیے، جماعت الاحرار سے ماہانہ 40 / 50 ہزار ملتے تھے، ماہانہ تنخواہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے وصول کرتا تھا، 23 اگست 2024 جنید کے کہنے پر جمیل چوک پشاور سے دو خود کش جیکٹ لینے گیا۔

علاوہ ازیں آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے پشاور سول لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ خودکش حملہ ہمارے لیے ایک چیلنج تھا، طویل تحقیقات کے بعد حملے کے پیچھے موجود گروپ اور ٹریننگ کیمپ سمیت تمام تفصیلات حاصل کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوارج کی ذیلی تنظیم کا کام ہے، قاری نامی خودکش حملہ آور کے سہولت کار کو ہم نے ڈھونڈ نکالا، پولیس نے 17مارچ 2023 کو خود کش حملہ آور کے بیک اپ امتیاز کو گرفتار کیا تھا، جس سے تفتیش میں کافی انکشاف ہوئے تھے۔

یاد رہے پولیس لائن خودکش دھماکے میں 101 لوگ شہید اور 223 زخمی ہوئے تھے۔

کوئٹہ خودکش دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ کینٹ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔...
09/11/2024

کوئٹہ خودکش دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ کینٹ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت صوبائی وزرا، فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے شہدا کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور اس افسوس ناک واقعے کے زخمیوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ بھی کیا اور زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ قوم کے عزم اور عہد کی تجدید کی کہ اس لعنت کا خاتمہ کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ یہ مشن پوری قومی عزم اور اجتماعی ارادے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی و سول اداروں کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ تمام پاکستانیوں کی ثابت قدمی اور حمایت درکار ہے تاکہ ملک کے لیے ایک پُرامن اور خوشحال مستقبل یقینی بنایا جاسکے۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ۔ قبل ازیں ان کی آمد پر آرمی چیف کا استقبال کمانڈر بلوچستان کور نے کیا۔

ریلوے اسٹیشن پر دھماکے میں 21افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ ...
09/11/2024

ریلوے اسٹیشن پر دھماکے میں 21افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوئیں۔ دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہوا، جس میں 21 افراد جاں بحق اور 50سے زیادہ زخمی ہوئے۔

دھماکا جعفر ایکسپریس کی روانگی کے وقت ہوا۔ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نے 9بجے روانہ ہونا تھا۔ دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اسپتال میں آپریشن تھیٹر، طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا یڈیکل عملے کو ہنگامی طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

ریلوے اسٹیشن سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایم ایس سول اسپتال کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون بھی شامل ہے۔ ترجمان سول اسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 46 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا ہے، جہاں انہیں ہرممکن طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکا خودکش لگ رہا ہے۔ا نہوں نے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود تھی۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ قابل مذمت ا ور معصوم افراد کو نشانہ بنانے کا تسلسل ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہدف اب عام معصوم افراد ، مزدور بچے اور خواتین ہیں ۔ دہشت گرد بالکل قابل رحم نہیں۔دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکے ہیں ، ان تک بھی پہنچیں گے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی کارروائی میں مصروف ہے۔

امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر غزہ فلسطینیوں کے حقوق کی علمبردار تنظیم حماس کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگی...
06/11/2024

امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر غزہ فلسطینیوں کے حقوق کی علمبردار تنظیم حماس کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے بارے میں ہماری پوزیشن کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ فلسطینی عوام، ان کے جائز حقوق اور ان کے منصفانہ مقصد سے متعلق کیا مؤقف اختیار کرتے ہیں اور کیا عملی کام کرتے ہیں۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن کی غلطی نہ دہراتے ہوئے امریکا کے نئے صدر کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو مسترد کرتے ہوئے خود امریکی برادری کی آوازوں کو سننا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کو اس بات کا بھی احساس کرنا چاہیے کہ فلسطینی اسرائیل کے ناجائز قبضے اور جارحیت کا مسلسل مقابلہ کر رہے ہیں۔

ترجمان حماس نے یہ بھی کہا کہ نئے امریکی صدر کو اس بات کا بھی ادراک ہونا چاہیے کہ فلسطینی کسی بھی ایسے حل کو قبول نہیں کریں گے جو اُن کے حقوق کو تلف یا کم کرتا ہے۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے باسم نعیم نے صیہونی ریاست کی اندھی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے لیے امریکا کی یہ حمایت فلسطینیوں کے مستقبل اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالتی ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران متعدد بار مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور غزہ کی جنگ کے خاتمے کی بات کرچکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ لے کر حکمراں جماعت ڈیموکریٹس سے گزشتہ صدارتی الیکشن میں اپنی شکست کا بدلہ لیا اور حامیوں ...
06/11/2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ لے کر حکمراں جماعت ڈیموکریٹس سے گزشتہ صدارتی الیکشن میں اپنی شکست کا بدلہ لیا اور حامیوں سے پُرجوش خطاب کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ سر کرنے کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ یہ فتح تاریخی ہے۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے۔ ایک بار پھر امریکا کو عظیم، محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کا وقت آگیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا میں جاری تنازعات کو ختم جاری اور کوئی نئی جنگ شروع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام نے مجھے طاقتور مینڈیٹ دیا، ملک کے تمام معاملات ٹھیک کروں گا۔

نومنتخب امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا کو درپیش تمام مشکلات کو حل کر دیں گے۔ ٹیکس کم کروں گا۔ عوام کے حقوق کے لیے لڑوں گا۔

اپنی اہلیہ اور بچوں کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام نے آج سے قبل کبھی ایسی تاریخی سیاسی جیت نہیں دیکھی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ باقی کی تمام سوئنگ اسٹیٹس جیت کر315 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے۔

امریکی صدارتی الیکشن میں پولنگ کو صرف 3 دن باقی ہیں جب کہ ارلی ووٹنگ میں بھی کروڑوں ووٹرز رائے شماری میں حصہ لے چکے ہیں ...
05/11/2024

امریکی صدارتی الیکشن میں پولنگ کو صرف 3 دن باقی ہیں جب کہ ارلی ووٹنگ میں بھی کروڑوں ووٹرز رائے شماری میں حصہ لے چکے ہیں لیکن اب تک کوئی واضح پوزیشن سامنے نہیں آسکی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر مسلم عرب ووٹرز اور ہسپانوی ووٹرز کو کسی طرح منانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور یہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو وائٹ ہاؤس کے نئے مکین ہوں گے۔

صورت حال اس کے برعکس نکلی اور ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ الیکشن کی طرح اس الیکشن میں شکست کا سامنا ہوا تو انھیں اُن کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا جس پر عدالت نے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

یاد رہے کہ 2016 کے انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 30 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی تھی جس کو چھپانے کی کوشش میں جعلی ریکارڈ مرتب کرنے کے 34 سنگین جرائم میں سابق صدر کو قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

ہش منی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا مئی 2024 میں سنائی جانی تھی جسے 18 ستمبر تک مؤخر کردیا گیا تھا تاہم جج نے صدارتی الیکشن کی وجہ سے سزا سنانے کی تاریخ 26 نومبر مقرر کی تھی۔

اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب نہیں ہوئے تو 26 نومبر کو انھیں سزا سنائی جائے گی اور وہ جیل میں ہوں گے البتہ صدر بننے کی صورت میں استثنیٰ حاصل ہوگا۔

سابق صدر ٹرمپ کو اشتعال انگیز تقریر کرکے کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے حامیوں کو اکسانے اور انتخابات میں مداخلت و دھاندلی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے

01/11/2024

Book Now

اسرائیل نے ایران پر جوابی حملوں کا آغاز کر دیا، ایران کے دارالحکومت تہران میں سات دھماکے سنے گئے ایران کے سرکاری میڈیا ...
26/10/2024

اسرائیل نے ایران پر جوابی حملوں کا آغاز کر دیا، ایران کے دارالحکومت تہران میں سات دھماکے سنے گئے ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی ایئرفورس کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے ایران کی فضائی حدود میں 20 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جن میں میزائل ساز تنصیبات، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور دیگر فضائی سسٹمز شامل تھے۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والا آپریشن مکمل کرنے کے بعد پہنچ کر اسرائلی طیارے بحفاظت ایئربیسز واپس پہنچ گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یکم اکتوبر کو اسرائیل پر ایران کی جانب سے کیے جانے والے میزائل حملوں کے بعد اب اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت کے مغرب میں سات دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ تہران کے خمینی ایئرپورٹ پر بھی دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دمشق اور ہومز میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ شامی فضائیہ میزائلوں کو ناکام بنانے میں مصروف عمل ہے اس کے علاوہ عراقی شہروں دیالہ اور صلاح الدین میں بھی دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

صہیونی فوجی حکام کے مطابق تہران حکومت کی طرف سے اسرائیل پر حملوں کے جواب میں ایران کے کئی علاقوں میں فوجی مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی جن میں سے ایک عمارت سے 10افراد کونکال لیا گیا۔اسرائیل کے وزیر دفاع نے اس ہفتے کہا تھا کہ دشمنوں کو اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

ایرانی حکام کے مطابق تہران میں دھماکے فضائی دفاعی نظام کی سرگرمیوں کے باعث ہیں، مہر آباد اور امام خمینی ایئرپورٹس پر صورتحال معمول کے مطابق ہے جبکہ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے تہران کے مغرب اور جنوب مغرب میں کئی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے ایران پر اسرائیلی حملوں سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا، وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملوں میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے تاہم ایران پر اسرائیلی حملوں سے آگاہ ہیں اور صورتحال پر گہری نظر ہے جبکہ وائٹ ہاؤ س نے ایران پراسرائیل کے حملے کو تل ابیب کی جانب سے اپنے دفاع کی مشق قرار دے دیا۔

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی۔صدر ...
23/10/2024

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی۔

صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دے دی۔

گزشتہ روز، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔ چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا دوسری بار ہونے والا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جس میں تحریک انصاف کے علاوہ باقی تمام اراکین نے شرکت کی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے روہنی میں فوجی اسکول پر ہونے والے زوردار بم دھماکے کی ذمہ داری مشرقی پنجاب کی علیحدگ...
21/10/2024

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے روہنی میں فوجی اسکول پر ہونے والے زوردار بم دھماکے کی ذمہ داری مشرقی پنجاب کی علیحدگی پسند خالصتان تحریک نے قبول کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری فورس (سی آر پی ایف) کے اسکول کے پاس اتوار کے روز ہونے والا دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی گونج دور دور تک سنی گئی اور دیوار بھی ٹوٹ گئی تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام پر خالصتان جسٹس لیگ انڈیا کے نام سے بنے ہوئے اکاؤنٹ سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس واقعے کی ویڈیو جاری کی گئی جس پر خالصتان زندہ باد کا واٹر مارک بھی لگا ہے، ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ خالصتانیز کسی بھی وقت حملے کےلیے تیار ہیں۔

جسٹس لیگ انڈیا نے مزید کہا کہ “اگر بھارتی بزدل ایجنسی اور ان کے آقا سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری آواز کو کچلنے اور ہمارے اراکین کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے گھٹیا غنڈوں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ہم ان کے کتنے قریب ہیں اور ہم کسی بھی لمحے حملہ کرسکتے ہیں۔ خالصتان زندہ باد

یہ پیغام سامنے آنے کے بعد بھارتی پولیس نے ٹیلی گرام سے رابطہ کرکے اس اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں سیکیورٹی اداروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ حال ہی میں درجنوں پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں جس نے سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوادی ہیں۔

ان دھمکیوں کے باعث کافی پروازیں متاثر ہوئیں اور مسافروں کو پریشانی کے ساتھ ساتھ خوف و ہراس کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد: سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظوری کے بعد حکومت قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم د...
21/10/2024

اسلام آباد: سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظوری کے بعد حکومت قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

ترمیم میں شامل تمام 27 شقوں کی الگ الگ منظوری دے دی گئی، حکومتی اتحاد دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ 26 ویں آئینی ترمیم کو منظور کرانے میں کامیاب ہو گیا۔

آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو 224 اراکین اسمبلی کے ووٹوں کی ضرورت تھی، ترمیم کی شق وار منظوری کے دوران حق میں 225 اراکین نے ووٹ دیا، جبکہ بل کی مخالفت میں 12 ووٹ پڑے۔

26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں 5 منحرف اراکین اسمبلی کے ووٹوں کا بھی اہم کردار تھا، جن میں سے 4 اراکین کا تعلق پی ٹی آئی سے اور ایک کا تعلق ق لیگ سے بتایا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی سے بھی دو تہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد آج صدر مملکت کے دستخط کے بعد آئین کا باقاعدہ حصہ ہوجائے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا جہاں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اراکین کے علاوہ آزاد اراکین نے شرکت کی۔

قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی، جس کے بعد وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی اور منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی، جس کو منظور کرلیا گیا۔چیئر...
20/10/2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی، جس کو منظور کرلیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا تو قائد ایوان اسحاق ڈار نے ایوان میں وقفہ سوالات اور معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی اور اس تحریک کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خطاب میں کہا کہ آئینی ترمیمی بل پر اسپیکر کی ہدایت پر کمیٹی بنائی گئی اور اس کمیٹی میں بغور اس کا جائزہ لیا گیا ہے، اس کو بل کو ضمنی ایجنڈے میں دیا گیا ہے لہٰذا اس کو ٹیک اپ کیا جائے۔

اعظم نذیر تارڑ نے 26ویں آئنی ترمیم پیش کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کردی اور کہا کہ ججوں کی تقرری کے طریقہ کار کو اٹھارھویں آئینی ترمیم میں پیش کیا گیا، اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کو شفاف بنانے کے لیے طریقہ کار پیش کیا گیا تھا اور اس پر ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ کسی نامزدگی کو روک سکتے تھے، اس حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کروائی گئی اور عجلت میں انیسویں ترمیم کی گئی اور اس میں مذکورہ کمپوزیشن کو بدل دیا گیا، اس کمیشن میں کمپوزیشن کے دوران ارکان کا جھکاؤ ایک ادارے کی طرف کردیا گیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے طریقہ کار پر بار کونسلز نے تحفظات کا اظہار کیا اور سپریم کورٹ بار کی جانب سے مطالبہ کیا گیا، تجویز دی گئی کہ آئین کے آرٹیکل 175/3میں ترمیم کی جائے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے ججوں کی سربراہی میں ہوگا، کمیشن کے لیے چار اراکین پارلیمنٹ سے لیے جائیں گے

واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلو...
20/10/2024

واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی ہیں۔

یہ خفیہ معلومات ’مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر‘ نامی ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع کی گئی ہیں، اور ان دستاویزات پر 15 اور 16 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ ہونے والی یہ دستاویزات وائرل ہونا شروع ہو گئی جس کے بعد امریکا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے امریکی نشریاتی ادارے کو ان دستاویزات کی حساسیت کے حوالے سے بتایا کہ یہ وہ خفیہ دستاویزات ہیں جو امریکا کے علاوہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا دیکھ سکتے ہیں۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان دستاویزات میں ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیلات کے علاوہ ہتھیاروں کی نقل و حمل کی معلومات بھی شامل ہے۔

ان حساس اور ٹاپ سیکرٹ دستاویزات کے حوالے سے امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ یہ دستاویزات پینٹاگون کی ملکیت ہے جو قومی سلامتی کے منصوبے سے منسوب ہے، حکام تفتیش کر رہے ہیں کہ ان دستاویزات تک کس کی رسائی تھی۔

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی رہنماؤں کی سرزش کرتے ہوئے انہیں خوب جھاڑ پلائی ہے۔اڈیالہ جیل کے ذرائع کے ...
19/10/2024

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی رہنماؤں کی سرزش کرتے ہوئے انہیں خوب جھاڑ پلائی ہے۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات کے لئے آئے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی سرزنش کی، پی ٹی آئی کا وفد بیرسٹر گوہر کی قیادت میں آئینی ترامیم پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کے لئے اڈیالہ جیل گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو کھری کھری سنائی اور کہا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کے لئے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سے کہا تھا کہ ایس سی او کے موقع پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میرے دیئے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آ سکوں گا۔ کشیدگی کے باعث بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی ملاقات ادھوری رہی۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SH News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Islamabad

Show All