Urdu Ghar News

Urdu Ghar News UrduGhar.com has been a premier platform offering Urdu content. literature, articles, and more birds and pets

جعلی شہد کی پہچان کا آسان طریقہ1. تیاری: ایک سٹیل کی چمچ میں تھوڑی مقدار میں شہد ڈالیں، جو کمرے کے درجہ حرارت پر ہو۔2. گ...
05/01/2025

جعلی شہد کی پہچان کا آسان طریقہ
1. تیاری: ایک سٹیل کی چمچ میں تھوڑی مقدار میں شہد ڈالیں، جو کمرے کے درجہ حرارت پر ہو۔
2. گرم کریں: چمچ کو ہلکی آگ (چمنی یا لائٹر) پر 30-60 سیکنڈ تک گرم کریں۔
3. مشاہدہ کریں:
اصل شہد: صاف اور ہموار رہے گا، کوئی جھاگ یا بڑے بلبلے نہیں بنیں گے۔
جعلی شہد: جھاگ یا بلبلے بنیں گے، جو اضافی اجزاء کی موجودگی ظاہر کرتے ہیں۔
4. احتیاط کریں: گرم چمچ کو فوراً ہاتھ نہ لگائیں اور زیادہ آگ کا استعمال نہ کریں۔
یہ طریقہ قدرتی اور جعلی شہد کی پہچان کے لیے نہایت مؤثر ہے۔

سال نو 2025 پر انتہائی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ کہ آنے والے سال میں کبھی دکھوں سے ملاقات نا ہو، کبھی بھی تنگ دستی کا...
31/12/2024

سال نو 2025 پر انتہائی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ کہ آنے والے سال میں کبھی دکھوں سے ملاقات نا ہو، کبھی بھی تنگ دستی کا ساتھ نا ہو، روشن رہے ہر دریچہ ء یاراں، ایسا کوئی وقت نا آئے جس میں خوشیوں کی بارات نا ہو،
سال نو بہت بہت مبارک ہو

کار کے انجن سے نکلنے والا دھواں نہ صرف اس کی کارکردگی کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے بلکہ ممکنہ خرابیوں اور مسائل...
30/12/2024

کار کے انجن سے نکلنے والا دھواں نہ صرف اس کی کارکردگی کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے بلکہ ممکنہ خرابیوں اور مسائل کی نشاندہی بھی کرتا اس مضمون میں ہم کار کے دھوئیں کی مختلف اقسام، ان کے اسباب، علامات، اور حل پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے تاکہ گاڑی مالکان اپنی گاڑی کے انجن کی دیکھ بھال بہتر انداز میں کر سکیں
تفصیل دیکھیں : https://urdughar.com/?p=9459

اسپارک پلگ گاڑی کے انجن میں ایک بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ گاڑی کا وہ اہم حصہ ہے  نیا اسپارک پلگ خریدنے سے پہلے کچھ ا...
28/12/2024

اسپارک پلگ گاڑی کے انجن میں ایک بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ گاڑی کا وہ اہم حصہ ہے نیا اسپارک پلگ خریدنے سے پہلے کچھ اہم باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
کاپر اسپارک پلگ,پلاٹینم اسپارک پلگ,ایریڈیم اسپارک پلگ کی اپنی اپنی خصوصیات ہیں کس گاڑی کے لئے کونسا سپارک پلاگ بہتر رہتا ہے
آئیے ان کی تفصیلات اور فرق پر نظر ڈالتے ہیں تاکہ آپ اپنی گاڑی کے لیے بہتر فیصلہ کر سکیں۔
تفصیل دیکھیں ; https://urdughar.com/?p=9449

کار کی بیٹری کی کارکردگی بڑھانے کے آسان طریقے، وجوہات اور حلیاد رکھیں کہ کار بیٹری کے مسائل نہ صرف آپ کی گاڑی کے لیے نقص...
24/12/2024

کار کی بیٹری کی کارکردگی بڑھانے کے آسان طریقے، وجوہات اور حل
یاد رکھیں کہ کار بیٹری کے مسائل نہ صرف آپ کی گاڑی کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں بلکہ یہ آپ کی حفاظت کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ خاص طور پر طویل سفر کے دوران بیٹری کی کارکردگی یقینی بنانا نہایت ضروری ہے۔ اس لیے بیٹری کی صفائی، معائنہ، اور دیکھ بھال کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔
مزید پڑھیں : https://urdughar.com/?p=9431

امریکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مواقع اور استحکام کی سرزمین سمجھا جاتا ہے۔ پاکستانیوں کے لیے، خاص طور پر انٹرپرینیورز او...
22/12/2024

امریکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مواقع اور استحکام کی سرزمین سمجھا جاتا ہے۔ پاکستانیوں کے لیے، خاص طور پر انٹرپرینیورز اور کاروباری حضرات کے لیے، امریکہ میں سرمایہ کاری اور امیگریشن کے راستے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ اگر آپ بھی امریکہ میں رہائش اختیار کرنے یا کاروبار کے قیام کا خواب دیکھ رہے ہیں، تو اس گائیڈ میں آپ کو انویسٹمنٹ ویزا سے متعلق تمام ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں
مزید دیکھیں : https://urdughar.com/?p=9409

نادرا (نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے پاکستان کے بزرگ شہریوں اور پنشنرز کے لیے چہرے کی شناخت کا ایک نیا نظام مت...
21/12/2024

نادرا (نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے پاکستان کے بزرگ شہریوں اور پنشنرز کے لیے چہرے کی شناخت کا ایک نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام ان افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے

مزید پڑھیں : https://urdughar.com/?p=9399

پیغام ہمارے سر کا وزن تقریباً 5kg ہے۔ گردن سر کے وزن کو سہارا دیتی ہے جو جھکاؤ کے زاویے کے مطابق بڑھتا ہے۔  جتنا ہم نیچے...
21/12/2024

پیغام
ہمارے سر کا وزن تقریباً 5kg ہے۔
گردن سر کے وزن کو سہارا دیتی ہے جو جھکاؤ کے زاویے کے مطابق بڑھتا ہے۔ جتنا ہم نیچے کی طرف دیکھتے ہیں، اتنا ہی ہمارے سر کا وزن بڑھتا ہے۔ سروائیکل جو وزن اور تناؤ لیتا ہے، اس کے مطابق سر کا وزن 5 کلوگرام سے کم ہو جاتا ہے، لیکن اگر آپ آگے کی طرف جھکتے ہیں تو اس کا وزن زیادہ ہوتا ہے۔ 60 ڈگری پر جھکنے پر، یہ گریوا کے نچلے حصے اور سینے کے نیچے 22-27 کلوگرام چارج کرتا ہے۔ درحقیقت، پوری ریڑھ کی ہڈی.
مزید یہ کہ نرم بافتوں، فاشیاس، مسلز، لیگامینٹس اور کنڈرا کا سپورٹ بہت زیادہ تناؤ اور تھکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے جس سے جوڑوں اور ڈسکس پر تناؤ بڑھ جاتا ہے۔ اگر ابھی نہیں، تو پٹری سے نیچے، اس کا اثر گردن پر پڑے گا کیونکہ یہ سخت ہوتی جاتی ہے اور کہیں اور مسائل پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے اپنا خیال رکھیں۔ ہم جو کچھ ہو رہا ہے اس میں پوری طرح جذب ہو جاتے ہیں اور ہم اپنی جسمانی پوزیشن اور وقت کے ساتھ یہ چھوٹا سا
آلہ ہمارے ساتھ کیا کر سکتا ہے اس کی جانچ نہیں کرتے
کچھ وقت اپنے اور اپنوں کے ساتھ گزاریں اپنے ساتھ مخلص رہیں۔
جتنا ہو سکے سکرین فوکس کم کریں بلخصوص چھوٹے بچوں کو موباٸل ہرگز نا دیں.

یورپی یونین کے ادارہ برائے پناہ گزین (ای یو اے اے) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران 28 ہزار پ...
19/12/2024

یورپی یونین کے ادارہ برائے پناہ گزین (ای یو اے اے) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران 28 ہزار پاکستانی شہریوں نے یورپی یونین پلس ممالک میں پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں۔ یہ اعداد و شمار یورپ میں پناہ لینے کی بڑھتی ہوئی خواہش اور پاکستان میں سیاسی و سماجی مسائل کی شدت کو واضح کرتے ہیں۔
مزید بڑھیں : https://urdughar.com/?p=9358

دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائز ہو رہی ہے، اور اسی کے ساتھ کام کرنے کے روایتی طریقے بھی بدل رہے ہیں۔ اسپین کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا ا...
18/12/2024

دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائز ہو رہی ہے، اور اسی کے ساتھ کام کرنے کے روایتی طریقے بھی بدل رہے ہیں۔ اسپین کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا ان لوگوں کے لیے ایک شاندار موقع ہے جو دور دراز کام (ریموٹ ورک) کے ذریعے اپنی زندگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ یہ ویزا پاکستانی شہریوں کو نہ صرف قانونی طور پر اسپین میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے بلکہ شینگن زون میں آزادانہ سفر اور اسپین کی شاندار ثقافت کا لطف اٹھانے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لئے دیکھیں : https://urdughar.com/?p=9351

🚨 𝑩𝑹𝑬𝑨𝑲𝑰𝑵𝑮 🚨Pakistan's left-arm pace express Mohammad Amir has announced his retirement from international cricket 🇵🇰🏏Th...
14/12/2024

🚨 𝑩𝑹𝑬𝑨𝑲𝑰𝑵𝑮 🚨
Pakistan's left-arm pace express Mohammad Amir has announced his retirement from international cricket 🇵🇰🏏
The 32-year-old Amir played 36 Tests, 61 ODIs, and 62 T20Is for Pakistan 👏🏏

ماں کا کچن سانجھا ہوتا ہے۔  ماں کے کچن میں دودھ ختم نہیں ہوتا،  چاےٌ کی پتی کا حساب نہیں ہوتا، ماں کے کچن جب چاہو واش بی...
12/12/2024

ماں کا کچن سانجھا ہوتا ہے۔ ماں کے کچن میں دودھ ختم نہیں ہوتا، چاےٌ کی پتی کا حساب نہیں ہوتا،
ماں کے کچن جب چاہو واش بیسن میں جھوٹے برتن رکھ دو جب چاہو دیسی گھی کے پراٹھے کی فرمائش کر دو ،
جب چاہو چوکی پر بیٹھ کر لال ڈبے میں رکھا گُڑ چاٹ لو، آتے جاتے مونگ پھلی منہ میں دبا لو، ماں کبھی مڑ کر نہیں پوچھے گی کہ پنیر کہاں گیا اور کیلے کس نے کھاےٗ؟
ماں کا کچن دو چولہے کا بھی ہو تو پورے کنبے کا سالن بنالیتا ہے، ماں کا تندور بالشت بھر کا بھی ہو تو دس جنوں کی روٹی بن جاتی ہے۔
آگر تمہیں ماں کا کچن نصیب ہے تو یقین جانو تم امیر آدمی ہو کہ رات کے دو بجے بھی گھر پہنچو گے تو گھڑے کا ٹھنڈا پانی اور کپڑے میں لپٹی تازی روٹی اور لذیذ نمکین سالن ملے گا ،کہ ہر ماں سونے سے پہلے اپنی مسافر اولاد کا کھانا باندھ کر کچن میں رکھ دیتی ہے۔ کہ کبھی تو نادان گھر آئے گا ،اور آتے ہی کچن میں داخل ہو جائے گا۔ اس یقین کے ساتھ کہ ماں کبھی اولاد کو بھوکا نہیں سونے دیتی۔
ماں ماں ہی ہوتی ہے ♥
جس گھر سے ماں کی آوازیں آتی ہیں وہ بہت خوش نصیب گھر ہے
اللہ پاک سب ماؤں کو سلامت رکھے اور مجھے اور آپ کو اپنے والدین کی قدر کرنے کی توفیق عطاء فرمائے
آمین یارب العالمین ♥

چونکہ درجہ حرارت بدل رہا ہے اور سردی کی شدت کی وجہ سے ، عموماً باہر رہنے والی بلیاں اور بلیوں کے چھوٹے نازک معصوم بچے پن...
11/12/2024

چونکہ درجہ حرارت بدل رہا ہے اور سردی کی شدت کی وجہ سے ، عموماً باہر رہنے والی بلیاں اور بلیوں کے چھوٹے نازک معصوم بچے پناہ کے لیے گرم جگہ کی تلاش میں آپ کی گاڑی کے خفیہ مقامات پر چھپ جاتے ہیں ۔۔۔۔ لہذا خیال کیجئے اور گاڑی کو اسٹارٹ کرنے سے پہلے ٹائروں کو ہلکا سا کک کر کے چیک کریں اور ہانک بجائیں!
گویا احساس کیجئے کیونکہ آپ کا یہ ایک چھوٹا سا عمل ایک معصوم بے زبان مخلوق کی جان بھی بچا سکتا ھے اور أسے سسکنے کی تکلیف سے بھی !!!

⚠️IMPORTANT note!
Temperatures are changing, nights and days are starting to get colder outside, and cats living outside are looking for a warm place to shelter.
Bang on the hood, slightly kick the tires and honk before starting the car!
Take a minute of your time, but it's worth it, you could save a life!

‏سقراط کہتا ہے کہ میں جب چھوٹا تھا تو صبح کو بہت دیر سے اٹھتا تھا، والدہ کو میری اس روش سے سخت نفرت تھی، کیوں کہ وہ مجھے...
10/12/2024

‏سقراط کہتا ہے کہ میں جب چھوٹا تھا تو صبح کو بہت دیر سے اٹھتا تھا، والدہ کو میری اس روش سے سخت نفرت تھی، کیوں کہ وہ مجھے ایک بہت بڑا تاجر دیکھنا چاہتی تھی۔ ایک دن مجھے ایک استاد صاحب کے پاس لے گئی تاکہ وہ مجھے سویرے اٹھنے کی فوائد بتائیں۔ اس استاذ نے ایک کہانی کے ذریعے مجھے موٹیویٹ ‏کرتے ہوئے کہا:
‏”دو پرندے تھے،
ایک سویرے اٹھ کر کیڑے مکوڑے تلاش کر کے پیٹ بھرتا تھا اور دوسرا دیر سے اٹھتا، جس کےلیے کوئی کیڑا مکوڑا زمین پر رینگتا ہوا نہ ہوتا کہ وہ کھا سکے۔“
‏یہ کہانی سنا کر ،
استاذ نے سقراط سے فیڈ بیک لیتے ہوئے پوچھا:
‏”اس کہانی سے آپ نے کیا سمجھا؟“
‏سقراط بولے:
”جو کیڑے جلدی اٹھتے ہیں، وہ جلدی کھائے جاتے ہیں۔“

" ﺍﯾﮏ ﺍُﺑﻼ ﺍﻧﮉﮦ ﮐﺘﻨﮯ ﮐﺎ ﮨﮯ؟ '' ﮔﺎﮌﯼ ﺭﻭﮎ ﮐﺮ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﻏﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﭘﻮُﭼﮭﺎ۔15" ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﭩﯽ۔ " ﺑﺰﺭﮒ ﻧﮯ ﺳﺮﺩﯼ ﺳﮯ ﭨﮭﭩﮭﺮﺗﯽ...
03/12/2024

" ﺍﯾﮏ ﺍُﺑﻼ ﺍﻧﮉﮦ ﮐﺘﻨﮯ ﮐﺎ ﮨﮯ؟ '' ﮔﺎﮌﯼ ﺭﻭﮎ ﮐﺮ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﻏﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﭘﻮُﭼﮭﺎ۔
15" ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﭩﯽ۔ " ﺑﺰﺭﮒ ﻧﮯ ﺳﺮﺩﯼ ﺳﮯ ﭨﮭﭩﮭﺮﺗﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ۔
50" ﺭﻭﭘﮯ ﮐﮯ 4 ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺑﻮﻟﻮ۔ '' ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺑﻮﻟﯽ۔
" ﻟﮯ ﻟﻮ ﺑﯿﭩﯽ۔ " ﺑﺰﺭﮒ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺳﻮﭺ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﮔﺎﮨﮏ ﺗﻮ ﻣﻼ۔
ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﻣﮩﻨﮕﮯ ﺭﯾﺴﭩﻮﺭﻧﭧ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﺐ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﻦ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺁﺭﮈﺭ ﮐﯿﺎ، ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺟﺐ ﺑﻞ 1900 ﺭﻭﭘﮯ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﭘﺮﺱ ﺳﮯ 2000 ﺭﻭﭘﮯ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺩﯾﺌﮯ ﺍﻭﺭ " Keep the change " ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﭼﻠﯽ ﮔﺌﯽ۔
ﺗﻮ ﮔﻮﯾﺎ ﺍِﺱ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻓﺘﺢ ﺍِﺱ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﯽ ﮐﮧ ﺟﺲ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺍﻧﮉﮮ ﺑﯿﭽﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﻮ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﭘﯿﺴﮯ ﺩﯾﻨﮯ ﭼﺎﮨﯿﺌﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﺍِﺱ ﮐﺎ ﺣﻖ ﻣﺎﺭ ﻟﯿﺎ، ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﺑﮍﮮ ﻧﺎﻣﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﯾﺴﭩﻮﺭﻧﭩﺲ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﻮ ﻟﻮﭦ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺍُﻥ ﮐﻮ 100 ﺭﻭﭘﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﮮ ﺩﯾﺌﮯ۔
ﮐﺒﮭﯽ ﺍِﻥ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﺳﮯ ﯾﮧ ﺳﻮﭺ ﮐﺮ ﮨﯽ ﺧﺮﯾﺪﺍﺭﯼ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮧ ﺷﺎﯾﺪ ﮨﻢ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﺑﻦ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔

شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو نہایت آسان اور جدید بنا دیا ہے۔ اب شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہی...
15/11/2024

شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے عمل کو نہایت آسان اور جدید بنا دیا ہے۔ اب شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس کا مقصد وقت کی بچت اور روایتی نظام کی پیچیدگی کو ختم کرنا ہے۔

خبر کی تفصیل : https://urdughar.com/?p=9276

پنجاب اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2024 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے، جس کے تحت اب زرعی آمدن کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے و...
14/11/2024

پنجاب اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2024 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے، جس کے تحت اب زرعی آمدن کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے والے کسانوں پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اس بل میں زیادہ آمدن رکھنے والے کسانوں پر سپر ٹیکس بھی نافذ کیا جائے گا۔
خبر کی تفصیل دیکھیں : https://urdughar.com/?p=9262

لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کی جانب سے پیش رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آ...
13/11/2024

لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کی جانب سے پیش رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف پنجاب میں 54 مقدمات درج ہیں۔
جسٹس فاروق حیدر نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
پنجاب پولیس نے عمران خان پر درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر پنجاب بھر میں 54 مقدمات درج ہیں۔

Address

Islamabad
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Ghar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share