Salam Pakistan

Salam Pakistan ::::::PAKISTAN ZINDABAD:::::: اسلامی جمہوریۂ پاکِستان We love Pakistan, We li Welcome All Pakistanis.. UNITED WE STAND. Page Created by Shamshad khan

Thank you for joining "Salam Pakistan" Here You can start new Discussion Topics , Post, Links,pictures, and Videos related Pakistan.

الیکشن شیڈول جاریالیکشن 8 فروری 2024 کو ہونگے
16/12/2023

الیکشن شیڈول جاری
الیکشن 8 فروری 2024 کو ہونگے

16/12/2023
20/09/2023

مولانا رومی کا قول ہے کہ "قومیں تب مرتی یے جب اس میں اچھے برے کی تمیز ختم ہوجائے"
یہی حال اج پاکستان میں پی ڈی ایم کی سپورٹرز کی ہے

‏*دشمن کے بچوں کو اتنا پڑھایا ہے کہ وہ چاند پر پہنچ گئے*☹️*اور اپنے بچوں کو اتنا ڈرایا کہ وہ قبرستان پہنچ گئے😭**وطن کی م...
20/09/2023

‏*دشمن کے بچوں کو اتنا پڑھایا ہے کہ وہ چاند پر پہنچ گئے*☹️
*اور اپنے بچوں کو اتنا ڈرایا کہ وہ قبرستان پہنچ گئے😭*
*وطن کی مٹی گواہ رہنا۔*😥

جمعة مباركة عليكم
01/09/2023

جمعة مباركة عليكم

28/08/2023

اصلی اور نقلی لیڈر میں فرق!

‏"اس وقت ساری دنیا کی نظر "انڈیا" کی چاند مشن چندریان 3 پر ہے کیونکہ یہ بہت expensive مشن ہے جس پر تقریبا75 ملین ڈالر لا...
16/07/2023

‏"اس وقت ساری دنیا کی نظر "انڈیا" کی چاند مشن چندریان 3 پر ہے کیونکہ یہ بہت expensive مشن ہے جس پر تقریبا
75 ملین ڈالر لاگت آٸی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔، جن سے پاکستانی 20 ارب 32 کروڑ اور 50 لاکھ روپے بنتے ہیں۔۔انڈین عوام نے اس کے لٸے مسلسل تین سال تک انتظار کیا،۔۔۔۔۔ہندوستان کی خلائی ایجنسی (ISRO) "ستیش دھون" خلائی مرکز میں سری ہری کوٹا سے "چندریان-3" چاند "Moon" کے لٸے روانہ ہوچکا ہے اس چندریان 3 میں لینڈر، پروپلشن ماڈیول اور روور شامل ہیں۔۔ یقینا آپ سوچتے ہوں گے کہ اس کا مقصد کیا ہے ؟ اس کا مقصد "چاند" کی سطح پر محفوظ طریقے سے اُترنا،ڈیٹا اکٹھا کرنا اور چاند کی ساخت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا ہے۔

اگر انڈیا کا یہ "مشن" کامیاب ہوگیا،، تو "انڈیا" بھی سوویت یونین، امریکہ اور "چین" کی طرح خلائی دوڑ کی صف میں شامل ہوجاۓ گا۔۔ اور اسی طرح بھارت چاند پر کامیابی سے خلائی جہاز اتارنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔۔ آپ کو شاید معلوم ہوگا، کہ "انڈیا" ایک بار اس ریس میں پیچھے رہ چکا ہے۔۔۔۔ لیکن اس کے باوجود اس نے ہار نہیں مانا اور تین سال مسلسل محنت کے بعد انڈیا نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ہم کر سکتے ہیں۔۔۔جب انڈیا کا "چندریان 2" مشن ستمبر 2019 میں ناکام ہوا تھا،، تو ہمارے پاکستانی زبردست جشن منارہے تھے کیونکہ انکو لگ رہا تھا کہ اب انڈیا باز آجأۓ گأ لیکن ان کو یہ معلوم نہیں تھا کہ "انڈیا" والے "ناکامی" سے سیکھتے ہیں۔

چندریان 2 سے پہلے انڈیا چندریان-1 چاند پر بیھج چکا تھا۔ یعنی چندریان 1 بھارت کا پہلا چاند مشن تھا جو 22 اکتوبر 2008 کو "سری ہری کوٹا"سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔اس نے چاند کی سطح سے تقریبا 100 کلومیٹر کی بلندی پر کٸی چکر لگا لیۓ تھے۔ لیکن یہ مشن وہاں لینڈ کرے گا یاد رکھے، کہ "چاند" ہم سے تین لاکھ اور چوراسی ہزار کلو میٹر کے دوری پر واقع ہے۔۔۔ چندریان 3 کامیابی کے ساتھ چاند کے طرف رواں دواں ہے۔

چندریان-3 کا وزن 3895 کلو گرام ہے، کیونکہ اس وقت اس کے پیچھے تین مختلف "راکٹس پاور سٹیجز" بھی اٹیچ کر دیۓ گٸے ہیں۔ جنکی زیادہ سے زیادہ طاقت 10.242 کلومیٹر فی سیکنڈ ہے یعنی اس رفتار کے ساتھ چندریان- 3 فائر کیا جا چکا ہے تاکہ "اسیکپ ولاسٹی" پکڑ سکے۔تین سے لیکر 14 گھنٹے بعد، یعنی ""آخری" مرحلے میں چندریان- 3 سے تینوں راکٹ علحیدہ ہوجائیں گے۔چندریان-3 کے زمین سے چاند تک کے سفر میں تقریباً ایک ماہ کا وقت لگے گا۔۔۔۔اسرو ماہرین کا کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ "چندریان- 3" تقریبا 23 اگست کو چاند پر لینڈ کرے گا

ہمارا کیا ہے، ہم نے تو ویسے بھی دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے، یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ اب دشمن کے بچے پڑھ لکھ کر چاند پر قدم رکھنے کو تیار ہے"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!🤷‍♂️🤷‍♂️😢😢

11/07/2023
آئی ایم ایف کے وفد کی زمان پارک عمران خان کے گھر آمد۔حکومت کو پیسے دینےکی ڈیل میں گارنٹی مانگ لی۔کہتے ہیں عمران خان کی س...
07/07/2023

آئی ایم ایف کے وفد کی زمان پارک عمران خان کے گھر آمد۔
حکومت کو پیسے دینےکی ڈیل میں گارنٹی مانگ لی۔
کہتے ہیں عمران خان کی سیاست ختم ہوگئی ہے 😂

حکومت فوری طور پر آئی ایم ایف وفد کو ملک بدر کرے اور آئی ایم ایف سے قرض لینے سے انکار کردے 😂

06/07/2023

‏جب کئی سال بعد دنیا کی تاریخ لکھی جائے گی تو ایک قوم "المجرمین پاکستان" کے بارے میں بھی ایک نئی تاریخ لکھی جائے گی۔
مورخ لکھے گا کہ۔۔۔
قوم عاد۔۔۔ قوم ثمود۔۔۔اور قوم لوط کے سارے مجموعی گناہ اس قوم میں پائے جاتے تھے۔
یہ ایک ایسی قوم تھی جو نام تو اللہ کا لیتی تھی مگر مانتی اپنے اپنے آلہ کاروں کو تھی۔
قرآن کو اللہ کی کتاب مانتی تھی پر عمل کے لئے انسانی ہاتھ کی لکھی ہوئی کتابوں پر عمل پیرا تھی۔
ایک ایسی قوم تھی جس کو تعلیم صرف جاہل بنانے کے لئے دی جاتی تھی۔
ایک ایسی قوم تھی جس کے مذیبی پیشواء خود تو دنیا کی ہر آسائش سے لطف اندوز ہوتے تھے مگر ان غافلین کو غربت افلاس کے فائدے بتا کر جنت کے ٹکٹ دیتے تھے۔
ان کے حکمران بادشاہوں کی طرح زندگی گزارتے تھے مگر اس قوم کے نچلے طبقے کے پاس کھانے کو روٹی میسر نہیں تھی۔

مورخ لکھے گا کہ ۔۔۔
اس قوم میں انصاف بکتا تھا۔ طاقتور کے لئے علیحدہ قانون اور غرباء کے لئے الگ قانون تھا۔
اس قوم کے قاضی انہی حکمرانوں کی طرح کرپٹ اور انصاف سے عاری تھے۔۔۔
ایک ایسی قوم تھی ۔۔۔جو اپنی فوج کو اپنا پیٹ کاٹ کر پالتی تھی کہ ہماری حفاظت کرے مگر اسی فوج نے حفاظت کے نام پر اپنی ریاست بنا رکھی تھی۔۔۔

لکھا جائے گا ۔۔۔
اس قوم کے سیاستدان خود غرض نا اہل اور بےحس تھے مگر یہ قوم ایسے سیاستدانوں کو اپنا مسیحا سمجھتی تھی اور ان کے لئے ایک دوسرے کی گردن کاٹنے کو بھی تیار رہتی تھی ۔۔۔

مورخ لکھے گا ۔۔۔
اس قوم کے اکثر لوگ دوسرے ملکوں میں بسنے کو ترجیح دیتے تھے مگر اپنی قومی ذہینت اپنےساتھ لے کر جاتے تھے اور تہذیب یافتہ ممالک بھی انھیں تہذیب سکھانے سے قاصر رھے۔۔۔

یہ اندازہ اس لئے لگایا جائے گا کہ تہذیب یافتہ کھوپڑیوں میں سے جاہل کھوپڑیاں بھی ملیں گی۔۔۔

ایک ایسی قوم تھی جو لمبی لمبی دعائیں اور بدعائیں کرتی تھی مگر اس کا عملی کردار انتہائی ناگفتہ بہ اور بیہودہ تھا۔۔۔

ایک ایسی قوم تھی جس میں حرام خور عزت دار کہلاتے تھے اور محنت کر کے کھانے والے کمی کمین۔۔ یہ حق بات کو سمجھنے سے عاری تھے۔اور بھیڑ بکریوں کی طرح جو چاہتا اپنے پیچھے لگا لیتا۔ سب کچھ لٹ جانے کے بعد بھی یہ انہی لٹیروں کے پجاری بنے رہتے۔وہ ایک نئی کہانی گھڑ کے ان پر اپنی حکمرانی قائم رکھتے۔ اور یہ ان لٹیروں کے گیت گاتے اور ان کی ہر نئی کہانی پر واہ واہ کرتے اور اپنی آنے والی نسلوں کو پھر ان کی غلامی میں جھونک دیتے۔

اسی لئے آنے والے وقت میں یہ قوم "المجرمین پاکستان" کے موضوع سے عبرت کے طور پر پڑھائی جائے گی۔۔۔
(میرے محترم استاد نبیل احمد کے قلم سے)

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ عزت و وقار انسان اور انسانی زندگی کا ہوتا ہے اداروں کی عزت وقار نہیں ذم...
06/07/2023

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ عزت و وقار انسان اور انسانی زندگی کا ہوتا ہے اداروں کی عزت وقار نہیں ذمہ داریاں ہوتی ہے

01/07/2023

فرانس میں ایک 17 سالہ نوجوان پولیس نے قتل کیا
پورے فرانس میں احتجاجی مظاہرے جاری

✓ اب تک 300 سے زائد پولیس اہلکار شدید زخمی،
✓ درجنوں پولیس سٹیشنز نذر آتش
✓ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ بند،

مگر کسی ٹی وی چینل پر پابندی نہیں اور نہ ہی مظاہرین دہشت گرد قرار پائے ہیں۔

30/06/2023

پاکستان کو IMF کا غلام بنا دیا تم غدار ہو وطن بیچ رہے ہو۔ احسن اقبال
یہ ایک ارب ڈالر کیلئے IMF کے آگے ڈھیر ہو گئے ہیں۔ شہبازشریف
حکومت ملک کو IMF کی غلامی میں دے چکی ہے۔ خواجہ آصف
حکومت ملک اور قوم کے مفادات کے تحفظ کے بجائے IMF کے مفادات کی چوکیداری کر رہی ہے۔ فضل الرحمان
حکومت نے IMF کے آگے گھٹنے ٹیکے ہیں اور پاکستان کو IMF کی کالونی بنا دیا ہے۔ احسن اقبال
پھاڑ دو اس IMF ڈیل کو۔ بلاول بھٹو

آج سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے  تمام امت مسلمہ اور پردیسی بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید م...
28/06/2023

آج سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے تمام امت مسلمہ اور پردیسی بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ❤

شہبازشریف فرانس کے صدر کے ساتھ خوشگوار موڈ میںاس پیج میں کوئی تحریک لبیک والہ ہے؟؟
22/06/2023

شہبازشریف فرانس کے صدر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں
اس پیج میں کوئی تحریک لبیک والہ ہے؟؟

21/06/2023

جناح کو ایمبولینس نہیں دی گئی
جناح کی بہن کی تصویر کتوں کے گلے میں ڈالی گئی
جناح کی بہن کو غدار کہا گیا
اتنا برا نہیں منایا گیا نا کسی کو غصہ آیا نا کوئی تحقیقات ہوئی
ہاں مگر ڈیڑھ اینٹ کے گھر پہ اپنے لوگوں سے حملہ کرواکر آگ لگا کر توڑ پھوڑ کر کے غصہ ہے اب تک ختم نہیں ہورہا 🤔🤔🤔🤔

21/06/2023

غریب کی کفالت سے غریب کی تذلیل تک کا سفر !!

‏کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَتُہ المَوت۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَکرہ ارض کا سب سے خوش نصیب شخص شام کے شہری "غاز...
20/06/2023

‏کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَتُہ المَوت۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

کرہ ارض کا سب سے خوش نصیب شخص شام کے شہری "غازي شحادة" جرمنی سے بیت اللّٰه شریف کی زیارت کیلئے سائیکل پہ نکلا تھا۔ کئی ممالک سے ہوتے ہوئے وہ سعودی عرب پہنچا۔
مہینوں کے پر مشقت سفر کا اختتام ہونے ہی والا تھا۔ وہ مکہ مکرمہ کی حدود میں داخل ہوگیا تھا کہ پیغام اجل آگیا۔
دل کا دورہ پڑنے سے غازی شحادۃ کا انتقال ہوگیا۔
احرام ہی کفن بنا سبحان اللّٰٖہ، مسجد حرام میں جنازہ ہوا اور مکہ مکرمہ میں تدفین۔ میدان حشر میں احرام پہن کر ہی اٹھے گا۔آللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے ۔
آمین

19/06/2023

موجودہ اور سابقہ چیرمین سینٹ کو تاحیات مراعات کا بل پاس
بارہ مستقل ملازمین۔ 6 گارڈز، وی وی ائی پی سیکورٹی ، سرکاری جہاز ہیلی کاپٹر کی اجازت ، 8 لاکھ صوابدیدی فنڈز، پوری فیملی کو لامحدود میڈیکل سہولت پرائیوٹ ہسپتال سے، پوری فیملی کو بیرونی دورے مفت ، فری ٹیلیفون، فری پٹرول،
فری رہایش ، فرنشد گھر، ٹریولنگ الاؤنس ، لاتعداد گاڑیاں
بل دو سابق چیرمین سینٹ رضا ربانی اور فاروق ایچ نائیک نے تجویز کیا۔
پوری سینٹ میں ایک بھی ووٹ خلاف نہیں ایا۔ سب نے پاس کر دیا۔ ۔
تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی حمایت کی ۔ یہ سہولت سابقہ موجودہ انے والے سب کے لیے ہے
‏چیئرمین کو ماہانہ 50 ہزار روپے اضافی الاؤنس ملے گا اور رینٹ پر چیئرمین سینیٹ کے گھرکا کرایہ ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ ہوگا جب کہ چیئرمین سینیٹ کی سرکاری رہائش گاہ کے فرنیچر کے لیے ایک دفعہ کے اخراجات 50 لاکھ روپے ہوں گے
اپنی گاڑی پرسفرپر400 روپے فی کلومیٹر+الاؤنس 10000 روپے یومیہ

شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی نالائقی اور زاتی مفاد کو ترجیح دینے کے باعث برآمدات اور ترسیلات زر کی مد میں اس مالی سال کے ...
18/06/2023

شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی نالائقی اور زاتی مفاد کو ترجیح دینے کے باعث برآمدات اور ترسیلات زر کی مد میں اس مالی سال کے 11 مہینوں 7 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے
اور جبکہ یہ دونوں ملکر IMF کے 1 ارب ڈالر کے لئے بجلی،گیس اور نئے ٹیکسز لگا رہے
ملک کی معشیت تباہ کرنے والوں نے لاکھوں لوگ صرف ٹیکسٹائل سیکٹر میں بیروزگار کردئیے ہے
پاکستان مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا
ملک میں فوری صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو ووٹ کے ذریعے قیادت منتخب کرنے کا حق ملنا چاہئے۔

‏*عمران خان کو کیوں فوراً ہٹایا گیا ہے* انگریزی تحریر : *جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال* . اردو ترجمہ : احمد عزیر میں آپ...
11/06/2023

‏*عمران خان کو کیوں فوراً ہٹایا گیا ہے*

انگریزی تحریر : *جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال* . اردو ترجمہ : احمد عزیر

میں آپ کو بتاؤں کہ عمران خان نے ایسا کیا جُرم کیا کہ امریکہ کو اُسے فوراً اسکے عہدے سے ہٹانا پڑا اور اگر امریکہ ایسا نہ کرتا تو اسے کس قسم کے نقصانات اٹھانے پڑ سکتے تھے۔
اس کو سمجھنے کے لیے پہلے دو تصورات کا احاطہ کرتے ہیں۔

*1) پیٹرو ڈالر کیا ہے؟ یہ 1974 میں شاہ فیصل اور صدر نکسن کے درمیان ایک معاہدہ ہے*۔

اس معاہدے کے تحت سعودی عرب ذمہ داری یہ تھی کہ اوپیک کے تمام ممالک کو تیل امریکی ڈالر میں فروخت کرنے پر راضی کرے اور کوئی دوسری کرنسی یا سونا قبول نہ کرے۔ فروخت سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی امریکی بینکوں یا فیڈرل ریزرو میں جمع کی جائے گی جس سے USD کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ کسی بھی ملک کو تیل خریدنے کے لیے پہلے USD خریدنا پڑتا ہے اور یہ انتظام USD کو مضبوط رکھتا ہے۔

بدلے میں سعودی کرنسی ایک ڈالر = 3.75 ریال مقرر کی گئی تھی، سعودی معیشت کی حالت جیسی بھی ہو امریکی ڈالر اور ریال کی شرح یہی رہے گی اور یہی وجہ ہے کہ آج 48 سال بعد ہی ایک ڈالر , تین اعشاریہ پچھتر ریال کے برابر ہے۔ دوسرا امریکہ نے گارنٹی دی کہ آل سعود اقتدار میں رہے گا، حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

امریکہ کی ذمہ داری اس بات کو یقینی بنانا تھی کہ اوپیک ممالک میں سے کوئی بھی اس معاہدے سے کسی صورت بھی باہر نہ نکلے۔ عراق اور لیبیا نے بغاوت کی اور ہم سب جانتے ہیں ان کی حالت کیا ہوئی۔

*2) 1953 میں ہندوستان اور سوویت یونین (روس) کے درمیان ہندوستانی روپیہ-روبل تجارت کا معاہدہ ہوا*۔
جس کے تحت روس سے ہندوستانی خریداری کے لیے وہ ہندوستانی روپے میں ادائیگی کریں گے۔ اس سے ہندوستانی روپے کی مانگ میں اضافہ ہوتا رہے گا اور کرنسی مضبوط رہے گی -
دوئم ہندوستان سے روسی خریداری کے لیے روسی روبل میں ادائیگی کریں گے۔ اس سے روبل کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے اور کرنسی مضبوط رہتی ہے۔
ایک ہندوستانی بینک روس میں ایک شاخ کھولے گا اور روس کا ایک بینک تجارت کی سہولت کے لیے ہندوستان میں ایک شاخ کھولے گا - یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ یہ معاہدہ 1953 میں ہوا تھا جو 1974 میں پیٹرو ڈالر کے معاہدے سے پہلے ہوا تھا۔

*عمران خان پہلے پاکستانی وزیراعظم تھے جنہوں نے 2019 میں پاکستانی روپے اور چینی یوآن میں لین دین کا چین سے معاہدہ کیا*۔ اس معاہدے میں سیمی کنڈکٹر، ٹرانسفارمرز، نشریاتی آلات اور الیکٹرونکس آلات شامل تھے۔ اگرچہ امریکہ اس سے خوش نہیں تھا، لیکن وہ چپ رہا کیونکہ اس میں تیل کا لین دین شامل نہیں تھا۔

*عمران خان نے 2022 میں تیل کے لیے پاکستانی روپے اور روسی روبل کا معاہدہ کرنے کے بالکل قریب تھا*۔
یاد رکھیں پیٹرو ڈالر کا معاہدہ 1974 کا ہے۔ اور امریکہ پاکستان کے اس معاہدے کو کبھی قبول نہیں کرسکتا تھا کیونکہ اگر دوسرے ممالک بھی اس کی پیروی کرتے ہیں تو USD کمزور ہو جائے گا اور امریکی معیشت میں گراوٹ آجائے گی اور وہ مزید سپر پاور نہیں رہے گا۔

*اگر عمران خان ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتا تو اگلے الیکشن ہارنے کی قیمت پر بھی پاکستان امریکی غلامی سے نکل آتا اسی لئے امریکہ کو اسے فوری طور پر ہٹانا پڑا۔ اس کے علاوہ امریکہ کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا*۔

*عمران خان کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ وہ ابھی تک صدام حسین اور معمر قذافی کے پاس نہیں پہنچا جس کی حتی المقدور کوششیں جاری ہیں*.

*اگر عمران خان دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوتا ہے اور اپنی دوسری مدت میں وہ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو روپے کی یہ مسلسل قدر میں کمی رک جائے گی*.

پاکستان IMF کو ادائیگی کرنا شروع کر دے گا اور تبادلوں کی شرح بحال ہو جائے گی اور پاکستان دو سے تین سال میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی کا طوق گلے سے اتار پھینکے گا۔

سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر حب الوطنی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی اور اپنی آئندہ نسلوں کیلئے سوچیں.
یہی یہ سب کچھ موجودہ حکومت کر لے تو ملک خوشحال ھو سکتا

04/06/2023

وسائل پر قابض لوگ غریبوں کو بتاتے ہیں کہ بُھوک خدا کی آزمائش ہے - چی گوِیرا

سال تک ایرانی حکومت کی سربراہی کرنے والے سابق صدر محمود احمدی نژاد اب بطور استاد کام کرتے ہیں۔احمدی نژاد کی عوامی ٹرانسپ...
23/05/2023

سال تک ایرانی حکومت کی سربراہی کرنے والے سابق صدر محمود احمدی نژاد اب بطور استاد کام کرتے ہیں۔
احمدی نژاد کی عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل نیٹ ورک پر شائع ہوئی۔ تصویر کے نیچے ایک حوالہ دیا گیا تھا کہ احمدی نژاد نے اپنے 8 سال کے دور
صدارت میں ایک ریال تنخواہ ریاستی بجٹ سے وصول نہیں کی تھی، وہ استاد کی تنخواہ پر گزارہ کرتے تھے۔ اپنی صدارت کے دوران، انہوں نے اعلیٰ پنشن حاصل کرنے کے لیے سابق صدر والے قانون سے بھی استفادہ نہیں کیا اور دوبارہ پڑھانا شروع کر دیا۔
قومیں ایسے لیڈروں سے بنتی ہیں نہ کہ
چوروں ، قانون شکنوں ، بھگوڑوں، بھیک منگوں اور سزایافتہ مجرموں کی حکمرانی سے۔۔۔۔۔۔۔۔منقول

علماء سے وہ عورت خطاب کر رہی تھی جس کا خاوند کہتا ہے ہمبستری کے لۓ نکاح ضروری نہیں
21/05/2023

علماء سے وہ عورت خطاب کر رہی تھی جس کا خاوند کہتا ہے ہمبستری کے لۓ نکاح ضروری نہیں

10/05/2023

‏تاریخ دہرائ جا رہی ہے

10/05/2023

There's no comparison between the most popular leader of Pakistan's history and a crooked Bhagora like Nawaz Chor.., stop insulting Imran Khan like this

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Salam Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Salam Pakistan:

Videos

Share


Other Digital creator in Islamabad

Show All