25/08/2024
آپ کوئ سا بھی بزنس کرنا چاہتے ہیں تو پہلے تسلی سے بیٹھ کر اس کو پلان کریں۔۔۔
یہ چار سٹیپس آپ کے بزنس کی پلاننگ کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔۔
نمبر ایک:
گولز اینڈ اوبجیکٹوز۔۔۔
بولے تو اہداف و مقاصد۔۔
آپ کے بزنس کا ایک واضح گول واضح مقصد ہونا چاہیے۔۔۔ آپ کی پروڈکٹ کسی پرابلم کا حل ہے یا پھر لگژری میں آتی ہے۔۔اور آپ اسے کیوں بیچنا چاہتے ہیں۔۔آپ کے بزنس کا یونیک سیلنگ پریپوزیشن کیا ہے۔اور ساتھ ہی شارٹ ٹرم گولز، لانگ ٹرم گولز بھی پلان کریں۔۔شارٹ ٹرم مثلأ آپ کو چھ ماہ میں کتنی سیلز، کتنی انگیجمنٹ، کتنی اوئیرنیس درکار ہے۔۔یاد رکھیں وہی گول رکھیں جو پورا بھی کرسکیں۔۔۔اور لانگ ٹرم گولز میں کہ آپ چند سال بعد اپنے بزنس کو کس لیول پر دیکھنا چاہتے ہیں اس کے لیے ضروری اقدامات کیا ہوں گے وغیرہ۔۔۔
نمبر دو:
ساوٹ اینالسز۔۔۔Swot Analysis
اسے ہم سچویشنل اینالسز بھی کہہ سکتے ہیں۔۔۔
یعنی آپ کے بزنس کی سٹرینتھ کیا ہے؟
اس کی ویک نیس کیا ہوسکتی ہے؟
اپرچیونٹیز کیا کیا ہوں گی۔۔
اور تھریٹس۔۔خطرات کون کون سے لاحق ہوسکتے ہیں۔۔
نمبر تین:
مارکیٹ اینالسز۔۔
اس میں آپ کو اپنی پروڈکٹ سے متعلق مارکیٹ کی ریسرچ کرنا پڑتی ہے۔۔یعنی اس پروڈکٹ کی مارکیٹ کتنی بڑی ہے۔۔اس کی ڈیمانڈ کتنی ہے۔۔سپلائ کتنی ہے۔۔گیپ کہاں ہے اور آپ کے کمپیٹیٹرز کون کون سے ہیں۔۔یاد رکھیں کمپیٹیٹرز آپ کے دشمن نہیں ہوتے۔۔اگر آپ عقلمندی سے کام کریں تو آپ اپنےکمپیٹیٹر سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔۔وہ لوگ جو اس فیلڈ میں ایک لمبے عرصے سے ہوں آپ سٹڈی کرسکتے ہیں کہ انھوں نے کیسے اور کہاں کہاں اپنی جگہ بنائ ہے۔۔مارکیٹ میں انٹر ہوتے ہی دشمنیاں نہیں پالنی دوست بنانے ہیں۔۔جو آپ کو سپورٹ کرسکیں۔۔دشمن بنائیں گے تو ساری انرجی لڑنے میں ہی لگے گی۔۔بزنس کو گرو کرنے کا وقت ہی نہیں ملے گا۔۔
نمبر چار:
فنانشل پلاننگ۔۔۔
یہ سب سے ضروری سٹیپ ہے۔۔فنانس کے بغیر آپ کچھ بھی نہیں ہیں۔۔بھلے آپ دس ہزار سے شروع کریں یا دس لاکھ سے۔۔۔پلاننگ ضرور کریں۔۔کہ کتنے پیسے کب، کہاں اور کیسے لگیں گے۔۔بچانے کتنے ہیں لگانے کتنے ہیں۔مارکیٹنگ کا بجٹ کتنا ہوگا۔۔۔بڑا بزنس ہے تو انویسٹرز کہاں سے آئیں گےاور سب سے ضروری یہ کہ اتنے لگائیں کہ پروڈکٹ کی کوالٹی بھی اعلی رہے اور آپ بھی نقصان میں نہ جائیں۔۔۔یہ پلاننگ بے حد ضروری ہے۔۔حساب کتاب آپ کا سیدھا اور صاف ہونا چاہیے۔۔۔
ان چار پوائنٹس پر اگر آپ تسلی سے کام کرلیتے ہیں تو آپ کی ساٹھ فیصد پریشانی ختم ہوجائے گی۔۔آپ پھر بہتر طریقے سے مارکیٹنگ اور پروموشن پر کام کرسکتے ہیں۔۔