Be-khudii

Be-khudii get latest vedio & moves scene

میں نے انسانوں کو دیکھا ہے وہ بجھنے سے پہلے بڑھکنا چاہتا ہے، وہ دوبارہ سے اپنے passion کو زندہ کرنا چاہتا ہے، انہی دنوں ...
19/11/2024

میں نے انسانوں کو دیکھا ہے وہ بجھنے سے پہلے بڑھکنا چاہتا ہے، وہ دوبارہ سے اپنے passion کو زندہ کرنا چاہتا ہے، انہی دنوں میں جانا چاہتا ہے جب وہ یہ سب محض اپنی خوشی کے لئے کرتا تھا، وہ کسی کو متاثر نہیں کرنا چاہتا بلکہ بس خود کو prove کرنا چاہتا ہے؛ کہ وہ یہ سب کرتا رہا ہے، وہ اب بھی کر سکتا ہے . . . بے شک وقت اس کی سائیڈ پہ نہ رہا ہو لیکن اس کا passion اب بھی تروتازہ اور کچھ کرنے پہ آمادہ ہے. . . .

06/11/2024
India's Most Awaited Film   Arriving On Eid 2025 😱🔥FIRST 1000CR loading For SALMAN BHAI 😎💥
04/10/2024

India's Most Awaited Film Arriving On Eid 2025 😱🔥

FIRST 1000CR loading For SALMAN BHAI 😎💥

New movie, Same tradition..🔥   starts every movie by posting his GYM picture first.💪🏻 Which always takes social media by...
26/09/2024

New movie, Same tradition..🔥

starts every movie by posting his GYM picture first.💪🏻

Which always takes social media by STORM.. 🗿💥

"لوگ آپ سے صرف اسی وقت محبت کرتے ہیں جب آپ ان کے دشمنوں سے ان ہی کی طرح نفرت کرتے ہوں ، اور جن لوگوں کو وہ نا پسند کرتے ...
20/09/2024

"لوگ آپ سے صرف اسی وقت محبت کرتے ہیں جب آپ ان کے دشمنوں سے ان ہی کی طرح نفرت کرتے ہوں ، اور جن لوگوں کو وہ نا پسند کرتے ہیں انھیں آپ بھی نا پسند کرتے ہوں ، لہذا نفرت کرنے کا یہ عمل محبت کی بنیاد بن جاتا ہے۔ لیکن ان کے معیار کے مطابق !
واقعی، لوگ کتنے عجیب ہیں !
وہ آپ سے محبت صرف اس لیے کرتے ہیں کیونکہ آپ ان کے معیار کے مطابق کچھ لوگوں سے نفرت کرتے ہیں، اور وہ آپ سے محض اس لیے نفرت کرنے لگتے ہیں کیونکہ آپ ان کے دشمنوں سے محبت کرنا شروع کر دیتے ہیں !"

روسی ادیب ناول نگار
انتون چیخوف

‏ہمیشہ یہی کوشش کریں کہ سوشل لائف میں اپنے آپ کو جتنا محدود رکھ سکتے ہیں، رکھیں۔ اپنے گرد ایک دائرہ بنا کے رکھیں اور کسی...
20/09/2024

‏ہمیشہ یہی کوشش کریں کہ سوشل لائف میں اپنے آپ کو جتنا محدود رکھ سکتے ہیں، رکھیں۔ اپنے گرد ایک دائرہ بنا کے رکھیں اور کسی کو اس میں گھسنے کی اجازت کسی صورت نہ دیں۔ میٹھے لہجوں اور خوبصورت الفاظوں کا اَثر حد سے زیادہ مَت لیں۔ جیسا ہر کوئی دِکھتا ہے، ویسا کم ہی ہوتا ہے۔ اپنی خوشیوں کو یہاں شیئر نہ کریں، بس یہاں ایک کُلیہ اپنائیں۔ جو عزت دیں، قدر کرتے، ان کو ڈبل واپس کریں۔ مگر جن لوگوں ساتھ نیکی کریں، ان سے محتاط رہیں۔ آج آپ کے قصیدے پڑھنے والے کل آپ کے بدترین دشمن بھی ہو سکتے۔ اس لیے کسی پر بھی اندھا بھروسہ کبھی مَت کریں اور آنے والے وقت کو ہمیشہ ذہن میں رکھ کر چلیں تو سوشل میڈیا لائف بڑی مست اور پُرسکون گزرے گی۔

سعودیہ کا حیران کن اقدام! پاکستانی ٹرک آرٹ سے متاثر ہو کر بوئنگ 777 طیارے جدہ سے ریاض کے نئے سیاحتی مقام، بولیوارڈ رن وے...
19/09/2024

سعودیہ کا حیران کن اقدام! پاکستانی ٹرک آرٹ سے متاثر ہو کر بوئنگ 777 طیارے جدہ سے ریاض کے نئے سیاحتی مقام، بولیوارڈ رن وے پر پہنچا دیے گئے! 😁✈️

#سعودیہ #بوئنگ777 #پاکستانیٹرکآرٹ #جدہ #ریاض #سیاحت #

اک شاہکار جو "اس دو ٹکے کی لڑکی " کے جیسے ڈائیلاگ تلے دب گیاالف:- الف ڈرامہ، میرے پاس تم ہو اور عہد وفا تینوں تفریباً سا...
16/09/2024

اک شاہکار جو "اس دو ٹکے کی لڑکی " کے جیسے ڈائیلاگ تلے دب گیا
الف:-
الف ڈرامہ، میرے پاس تم ہو اور عہد وفا تینوں تفریباً ساتھ ساتھ نشر ہوئے لیکن وہ پزیرائی حاصل نا کر سکا جو باقی دونوں نے حاصل کی ۔۔۔ ایک نے تو اپنے ایک ہی ڈائیلاگ سے ہی باقی سب کو پیچھے چھوڑا۔۔۔
الف ناول بیسڈ ڈرامہ بلاشبہ عمیرہ احمد کے قلم سے ایک شاہکار برآمد ہوا جس میں بہت سے کردار من کو بھا گئے ۔۔۔
ایک بچے مومن کی کہانی جس کی معصوم خواہشات و ضروریات کے لیے اپنے اللہ کو خط لکھ کر اطلاع دینے کی کوششیں ۔۔۔
ایک ماں کی کہانی جس نے اپنے بچے کے لیے اپنی محبت تک گنوانا پڑی اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا اور بالآخر اسی بچے کی نفرت کے قابل ٹھہری۔۔۔
ایک سلطان کی کہانی جس نے اپنی حسن جہاں کے لیے سب کچھ قربان کر دیا لیکن پھر بھی رقیب ٹھہرا۔۔۔
ایک حسن جہاں کی کہانی جس نے دلفریب دنیا کو لات مار کے خدا سے تعلق جوڑنے کی کوشش کی، زلتوں نے پیچھا نا چھوڑا لیکن پھر بھی منزل پا لی۔۔۔
ایک طٰحہ عبدالاعلٰی کی کہانی جو رقصِ وجد میں مشغول ہو گیا ۔۔۔
اس طٰحہ کی کہانی جو اللہ کے نام کی کیلی گرافی پینٹ کرتے کرتے عورت کے حسن کو پینٹ کرنے لگ گیا اور اپنا ہنر بھی گنوا بیٹھا۔۔۔
ایک عبدالاعلٰی کی کہانی جس کی دسویں نسل اللہ کے نام کی کیلی گرافی پینٹ کرتے کرتے گزری۔۔۔
اس مومن کی کہانی جو صرف نام کا مومن تھا اور جس کی زندگی بدلتے دیر ہی نا لگی۔۔۔
اس مومنہ سلطان کی کہانی جس نے اپنے بھائی کی زندگی بچانے کے لیے دلفریب دنیا میں قدم رکھا اور ستارہ بن گئی ۔۔۔
ان دوستوں کی کہانی جو اپنی حیثیت سے بڑھ کر مدد کرتے۔۔۔
اس ماسٹر کی کہانی جس نے ماضی جاننے کا باوجود محبت و عزت کا بھرم رکھا ۔۔۔
بلاشبہ ایک عرصہ بعد کوئی شاہکار ورک دیکھنے کو ملا جو بظاہر "دو ٹکے کی لڑکی کے لیے پچاس ملین" جیسے ڈائیلاگز تلے دب گیا تھا لیکن پھر بھی اپنا عکس چھوڑ گیا ۔۔۔ کبریٰ خان کا حسنِ جہاں کا کردار ہو یا سجل علی کا مومنہ سلطان کا۔۔۔ پہلاج کا مومن کا بچپنا ہو یا حمزہ علی عباسی کا جوان مومن کا رول ۔۔۔
کیا کمال ڈرامہ تھا جو عرصہ بعد کچھ دیکھنے کو ملا اور واقعی زبردست رہا۔۔۔

کنوارے دوست نے شادی شدہ دوست سے پوچھایار تم نے اپنی بیوی کو کس طرح اپنا فرماںبردار بنایا ہوا ہے –" دوست نے جواب دیا –" م...
12/09/2024

کنوارے دوست نے شادی شدہ دوست سے پوچھا
یار تم نے اپنی بیوی کو کس طرح اپنا فرماںبردار بنایا ہوا ہے –" دوست نے جواب دیا –" میں سگریٹ نہیں پیتا تھا ، لیکن شادی کی پہلی رات میں سگریٹ سلگا کر بیٹھ گیا –" نئی نویلی دلہن کچھ دیر برداشت کرتی رہی پھر کہنے لگی

"- سنیے کیا آپ سگریٹ پینا نہیں چھوڑ سکتے –" میں نے کہا "نہیں" کہنے لگی –" پلیز میری خاطر چھوڑ دیں –" میں نے کہا –" یہ لو آج سے تمہاری خاطر سگریٹ پینا ختم –" اس بات کا اس نے اتنا اثر لیا کہ میری فرمانبردار بن گئی – کنوارے دوست نے اس کی بات ذہن میں بٹھالی اور اپنی شادی کی پہلی رات سگریٹ سلگا کر بیٹھ گیا –" نئی نویلی دلہن تھوڑی دیر برادشت کرتی رہی ، جب برداشت سے باہر ہوگیا تو بولی –" سنیے! اگر گولڈ لیف ہے تو ایک سگریٹ مجھے بھی دیجیے گا-"😂😅❣️.

اس وقت "دی گوٹ لائف" پاکستانی سوشل میڈیا مبصرین کا من پسند موضوع ہے۔ روز ہی اس پر درجنوں پوسٹس میری نظر سے گزرتی ہیں، جن...
10/09/2024

اس وقت "دی گوٹ لائف" پاکستانی سوشل میڈیا مبصرین کا من پسند موضوع ہے۔ روز ہی اس پر درجنوں پوسٹس میری نظر سے گزرتی ہیں، جن میں اس فلم کی اہمیت زیر بحث ہوتی ہے۔

ایک ناول پر مبنی یہ فلم اگرچہ چند ماہ پہلے ریلیز ہوئی تھی، اور اس پر کئی ناقدانہ تبصرے کیے گئے، مگر حالیہ لہر کا سبب اس فلم کی مقبولیت کے نیتجے میں سعودی عرب کے کفیل سسٹم پر لگنی والی ضرب اور تلخ حقائق کی نقاب کشائی ہے۔ اسی تناظر میں دوست احباب اس پر قلم اٹھا رہے ہیں۔
یہ سلسلہ خوش آیند ہے۔ دی گوٹ لائف ایک اچھی فلم ہے، جس پر بحث جاری رہینی چاہیے۔

یہاں فقط یہ اضافہ کرنا چاہوں گا کہ "دی گوٹ لائف" ایک ملیالم فلم ہے، جو ایک ملیالم ناول پر مبنی ہے۔
ملیالم سنیما ہندی، تامل اور تیلگو سنیما جتنا معروف نہیں، "مرکزی دھارے" میں شامل نہیں، اور ہمارے ہاں عام تصور کے مطابق وہاں کے ناظرین میں شعور کی کمی ہے۔

البتہ "دی گوٹ لائف" وہ دلیل ہے، جو سعودی کے نظام کفیل کے مانند اس کلیشے تصور پر ضرب لگاتی ہے۔
پہلے بھی کہا، آج پھر کہہ رہا ہوں، ہندوستان سنیما میں ملیالم سنیما جتنا زرخیز، تجرباتی، تخلیقی کوئی سنیما نہیں۔
اور اس کا سبب ہے کہ وہاں کے باشعور ناظر، جن کے لیے "دی گوٹ لائف" اور Nanpakal Nerathu Mayakkam جیسی سنجیدہ فلمیں بنتی ہیں، جنھیں وہ فیملی سمیت سنیما گھروں میں دیکھتے ہیں، اور یہ فلمیں بلاک بسٹر قرار پاتی ہیں۔

اگر ملیالم سنیما جیسی تخلیقت جدید ہندی سنیما میں در آئے، تو یہ شاید بین الاقوامی سطح پر حقیقی معنوں میں خود کو منوا سکے۔

گو ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا۔

ملیالم سنیما آپ کو "نیرو" اور "کھاڈل" جیسی فلمیں دیتا ہے، جہاں ان کے سب سے بڑے سپر اسٹار موہن لال اور مموتی اپنے تمام تر ہیروز ازم کو تج کر ایک یک سر عام انسان کے روپ میں دکھائی دیتے ہیں، ناکام انسان کی صورت، ہم جنس پرست کی صورت؛ یہ وہ تجربہ ہے، جس کے لیے ہندی سنیما کے اسٹارز کبھی تیار نہیں ہوں گے۔

جون ایلیا میرے گھر مہینے میں 4,5 بار آتے تھے لیکِن مغرب کے بعد ۔ ایک بار کہنے لگے انور میں جب بھی تمہارے گھر آتا ہوں تو ...
08/09/2024

جون ایلیا میرے گھر مہینے میں 4,5 بار آتے تھے لیکِن مغرب کے بعد ۔ ایک بار کہنے لگے انور میں جب بھی تمہارے گھر آتا ہوں تو خالی ہاتھ آتا ہوں مجھے اچھا نہیں لگتا اچانک جون نے اپنی دونوں جیبوں میں ہاتھ ڈالے اور 2 گلاس نکال لئے کہنے لگے گلاس میں لے آیا ہوں بوتل تُم لے اؤ ۔

انور مقصود

مبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے چند روز قبل اپنے نئے فلیٹ میں منتقل...
07/09/2024

مبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے چند روز قبل اپنے نئے فلیٹ میں منتقل ہورہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل اپنے نئے فلیٹ میں منتقل ہونے کی تیاری کررہے ہیں، اس جوڑی کے نئے فلیٹ کی تزئین و آرائش کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ممبئی کے علاقے باندرا میں نیا فلیٹ لیا ہے جس کی قیمت 100 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے جبکہ یہ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ‘منت’ کے قریب واقع ہے۔

رنویر اور دیپیکا کا نیا فلیٹ اندرونی جگہ میں 11,266 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے جبکہ گھر میں اضافی 1,330 مربع فٹ چھت کی جگہ ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اگلے ماہ ستمبر میں اپنے پہلے بچے کا دُنیا میں استقبال کریں گے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اوردیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

دیپیکا پڈوکون کو آخری بلاک بسٹر فلم “کالکی 2898 AD” میں دیکھا گیا تھا جبکہ رنویر سنگھ بہت جلد فلم ‘ڈان 3′ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔




فٹبال کی دُنیا میں آج تک سب سے زیادہ جن دو کھلاڑیوں کا موازنہ ہوا ہے ۔۔۔۔وہ ہیں میسی اور کرسٹینا رونالڈو ۔۔۔۔میسی کا تعل...
07/09/2024

فٹبال کی دُنیا میں آج تک سب سے زیادہ جن دو کھلاڑیوں کا موازنہ ہوا ہے ۔۔۔۔وہ ہیں میسی اور کرسٹینا رونالڈو ۔۔۔۔میسی کا تعلق ارجنٹینا سے ہے ۔۔۔۔ارجنٹینا عظیم انقلابی لیڈر کامریڈ چی گویرا کا وطن بھی ہے ۔۔۔۔یہ ملک فٹبال کی دُنیا کا بادشاہ ہے ۔۔۔
جہاں فٹبال کو باقاعدہ مذہبی تقدس حاصل ہے ۔۔۔۔۔
یہاں فٹبال کی پرستش کیجاتی ہے ۔۔۔۔ میراڈونا نے فٹبال کی اس جنونی قوم کو دو مرتبہ ورلڈکپ جتوا کر دیا۔۔۔۔

برسوں بعد میسی ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ ارجنٹینا لیکر گئے ہیں ۔۔۔۔میسی نے فٹبال کا شاید ہی کوئی ایسا کپ یا اعزاز ہو جو نہ جیتا ہو۔۔۔۔اور شاید کم ہی کوئی ایسا ریکارڈ ہو گا جو میسی نے سیٹ نہ کیا ہو۔۔۔تاہم میسی فیلڈ کے اندر اور باہر بحیثتِ انسان کوئی اتنی مثالی شخصیت نہیں مانے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔

دوسری طرف پُرتگال کے انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے کرسٹینا رونالڈو نے بھی فٹبال کی فیلڈ میں اس جادوئی کھیل کا پورا پورا حق ادا کیا ہے ۔۔۔۔ان کو انکی جسمانی صلاحیتوں کے سبب سُپر ہیومن بھی مانا جاتا ہے ۔۔۔۔

اِنہوں نے بھی ورلڈ کپ کے علاوہ کوئی ایسا کپ نہیں جو نہ اُٹھایا ہو ۔۔۔رونالڈو کو ہم ذاتی طور پر میسی سے بڑا فٹبالر اس لیے مانتے ہیں ۔۔۔کہ بھلے انکی ٹرافیاں میسی سے کم ہونگی ۔۔۔۔تاہم یہ دلی اعتبار سے ایک مکمل انسان ہیں ۔۔۔۔اِنہوں نے فلسطین کے مسلے پر ہمیشہ جاندار موقف اختیار کیا ہے ۔۔۔اس کے لیے اِنہیں کافی مالی نقصان بھی ہوا۔۔۔
تاہم انہوں نے آج تک کسی بھی اسرائیل سے تعلق رکھ رہے فیفاء آفیشل سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔۔۔۔
یہ لاتعداد بے سہارہ بچوں کی کفالت بھی کر رہے ہیں ۔۔۔
اور فری فٹبال اکیڈمیاں بھی چلا رہے ہیں ۔

  مووی دیکھنے کے بعد عربی کفیل اپنے ملازمین کے ساتھ محبت بھرے انداز میں۔ ایشئین مزدوروں کے جنم دن بھی منانے لگے۔😂🤣😂🤣نادي...
07/09/2024

مووی دیکھنے کے بعد عربی کفیل اپنے ملازمین کے ساتھ محبت بھرے انداز میں۔ ایشئین مزدوروں کے جنم دن بھی منانے لگے۔😂🤣😂🤣
نادي النصر السعودي - AlNassr Saudi Club Saudi Sports Company - شركة الرياضة السعودية

آج کل دنیا بھر میں اور خاص کر عرب دنیا میں ایک فلم کے بڑے چرچے ہیں ۔ اس فلم کا نام Goat Life ہے جس کو عربی میں " حیاہ ال...
05/09/2024

آج کل دنیا بھر میں اور خاص کر عرب دنیا میں ایک فلم کے بڑے چرچے ہیں ۔ اس فلم کا نام Goat Life ہے جس کو عربی میں
" حیاہ الماعز" کہا جاتا ہے۔ اگر چہ یہ فلم نیٹ فلیکس پر موجود ہے لیکن یہاں سعودی عرب میں نہیں دیکھایا جا رہا ہے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ جس سچے واقعے کو بنیاد بنا کر انڈیا نے یہ فلم بنائی اس واقعے کا ایک دوسرا مثبت پہلو بھی تھا جو نہیں فلمایا گیا۔ میں نے فلم دیکھی نہیں ہے لیکن اس کے کچھ کلپس اور اس کے بارے میں تبصرے اور اس کی کہانی سنی ہے۔ آج میں آپ کو یہ مکمل اصلی واقعہ سناتا ہوں۔
یہ واقعہ تین سال پہلے ایک سعودی شخص نے ایک چینل پر بیٹھ کر سنایا تھا۔ فلم تو اب بنی ہے اس پر۔ ہوا یوں کہ 1991 میں سعودی عرب کے شھر حفر الباطن میں یہ واقعہ ہوا تھا۔ حفرالباطن سعودی عرب کے مشرقی صوبے کا شہرہے جس کا نزدیکی انٹرنیشنل ائیرپورٹ دمام ہے۔
ہوا یوں کہ ایک ہندوستانی شخص جس کا نام نجیب تھا وہ کسی کمپنی کے ویزے پر آیا۔ اس وقت یہ شخص ہندوتھا نجیب نام بعد میں پڑ گیا تھا۔ اس وقت مسلمان نہیں ہوا تھا۔ اس زمانے میں موبائل ہوتے نہیں تھے زبان سمجھ نہیں آتی تھی پہلی بار آنے والوں کو ۔ کبھی کبھار یار دوست , کفیل یا کمپنی ائیرپورٹ نہیں پہنچ پاتی تھی, یا بھول جاتی تھی وغیرہ وغیرہ۔

نجیب کی کمپنی نجیب کو لینے ائیرپورٹ نہیں آئی۔ اسے نہیں معلوم تھا کمپنی کونسے شہر میں ہے, اس دوران ایک سعودی شہری نے اس سے بات چیت کی کوشش کی , ظاہری بات ہے سمجھ کسی کو بھی نہیں آئی ایک دوسرے کی بات۔
سعودی شہری نے شاید اپنا ورکر سمجھ کے اس کو اپنے ساتھ جانے کا اشارہ کیا یا جان بوجھ کر اسے ساتھ لے جانے کی کوشش کی, اللہ کو علم ہو گا, نجیب اس کے ساتھ چل پڑا۔

وہ شخص نجیب کو لے اپنے جانوروں کے طبیلے لے گیا۔ عموما سعودی عرب میں بھیڑ بکریاں, اونٹ رکھنے والے لوگ دور صحرا میں آبادی سے کافی ہٹ کے خیمے لگا کر اور جانوروں کے لئے لکڑی کے لمبے طبیلے سے بنا لیتے ہیں۔ وہاں سے سڑک یا آبادی بہت دور ہوتی ہے۔ نجیب کو وہاں لے جا کر جانوروں کو چرانے پر لگا دیا۔ زبان کی بندش کی وجہ سے کچھ نہیں ہو پا رہا تھا۔

مختصرا یہ کہ نجیب وہاں پانچ سال اپنے گھر سے دور صحرا میں بغیر تنخواہ کے جانور چراتا رہا۔ معمولی سا کھانا ملتا تھا اور بس یہ سب کچھ۔
پانچ سال بعد نجیب نے موقع پایا اپنے کفیل کو کسی لوہے کے راڈ سے سرپر مارا وہاں سے کسی طرح بھاگنے میں کامیاب ہوا۔

بعد میں معلوم ہوا کہ اس کا کفیل اس راڈ کے وار سے انتقال کر گیا تھا۔
ادھر نجیب سڑک تک پہنچ گیا وہاں کسی بھلے آدمی نے اسے اٹھایا شہر یا کسی قصبے لے گیا۔ وہاں پولیس کو کسی نے خبر دی اسے گرفتار کرکے لے گئے۔ عدالت میں کیس چلا۔ نجیب کو دیت کے طور پر مقتول کے بیٹے کو ایک لاکھ ستر ہزار رہال دینے کا حکم ہوا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے پانچ سال قید کی سزا گزارنی تھی اور سزائے موت ہونی تھی۔
بحرحال نجیب پیسے کہاں سے لاتا اس لئے پانچ سال کے لئے جیل چلا گیا۔ یہ کیس اور نجیب کا واقعہ آہستہ آہستہ مقامی لوگوں میں پھیلنے لگا۔ کافی وقت لگا نجیب کی رہائی کی اجتماعی کوشش میں ۔ مقامی سعودیوں نے پہلے جب یہ سارا واقعہ سںنا اور عدالت کا فیصلہ پڑھا تو وہ نجیب کی جیل سے رہائی کے لئے سرگرم ہو گئے اس وقت نجیب کی دیت والی رقم کافی بڑی تھی کوئی اکیلا شخص نہیں دے سکتا تھا بڑی مخنت اور کوشش کے بعد رقم جمع ہو گئی۔ اس وقت سوشل میڈیا تھا نہیں۔ لوگوں کے پاس جا جا کے مانگنا پڑتا تھا۔ بڑی رقم تھی جو دس بیس , سو ریال سے پوری کرنا مشکل تھا۔ بالاخر چند سال کی کوشش سے بالاخر رقم پوری ہو گئ۔

نجیب کے کفیل کے بیٹے کے پاس لوگ گئے اور اسے جیل لے جا کر دیت کی رقم مجرم کے سامنے پیش کرنے کی کاروائی شروع کی , سعودی عرب میں قاتل کو دیت کے لئے مقتولین کے سامنے لاکر معاملہ ختم کیا جاتا ہے۔ نجیب کے کفیل کے بیٹے کے دل میں بھی اتنے لمبے عرصے کے بعد نرمی آ گئی تھی اور نجیب کے ساتھ اپنے باپ کی زیادتی کا احساس ہوا تھا۔
اس نے کہا اگرچہ تو نے میرے والد کو قتل کیا ہے لیکن اپ کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی ہے اس لئےمیں یہ رقم والد کے ہاتھوں اپ کے ساتھ ہوئی زیادتی کے لئے بطور جرمانہ واپس کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اپ میرے والد کو معاف کر لیں گے۔

جب نجیب جیل سے باہر آیا تو انہیں سعودی لوگوں نے کچھ اور پیسے دئیے جنہوں نے اس کی رہائی کی کوشش کی تھی جس پر نجیب نے پوچھا , کیا آپ لوگ مسلمان ہو؟
انہوں نے کہا الحمداللہ! کیوں پوچھ رہے ہو ایسے؟
نجیب نے پوچھا" کیا میرا کفیل بھی مسلمان تھا"
وہ لوگ سمجھ گئے کہ وہ کیوں یہ پوچھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہم مسلمانوں میں بھی برے اور اچھے لوگ ہوتے ہیں۔ کہتے ہیں نجیب نے ان لوگوں کی مدد کرنے اور کفیل کے بیٹے کے روئے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا اور انڈیا واپس چلا گیا۔
تو یہ تھی مکمل کہانی جسے ایک سعودی نے تین سال پہلے سنائی تھی ۔ یوٹیوب پہ مل جائے گی عربی زبان میں۔ انڈیا نے ادھا ادھورا قصہ فلمایا ہے۔

بات یہ ہے کہ ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں اور شاید ہو رہے ہوں لیکن پورے سعودی معاشرے کو ایسا سمجھنا نہایت غلط ہو گا۔
چند سال پہلے شاید اپ لوگوں نے ایک ویڈیو دیکھی ہو گی کہ ایک سعودی شہری جیل میں قید ایک پاکستانی ڈرائیور کی تین لاکھ کی دیت کی رقم دے کر اسے آزاد کروا رہا ہے۔ اس ڈرائیور نے ایکسڈینٹ میں 3 لوگوں کو مارا تھا۔

فلم ابھی دیکھنی ہے کیونکہ اس فلم کی ایکٹینگ , میوزک اور cinametography کی بہت تعریف ہو رہی ہے۔
کاپی.

05/09/2024

Guess serail name 🧐

03/09/2024

Address

Islamabad

Telephone

+3225739965

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Be-khudii posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Be-khudii:

Videos

Share