Jamia Nama - جامعہ نامہ

Jamia Nama - جامعہ نامہ جامعہ نامہ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،اسلام آباد

جامعہ نامہ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،اسلام آباد کا نیوز لیٹر ہے جو ہر ماہ باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے۔ جامعہ نامہ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،اسلام آبادکے مختلف شعبہ جات ، اساتذہ،طلباءاور دیگر یونیورسٹی سٹاف کی خبریں،مختلف پروگراموں کے داخلہ جات،امتحانات، ترسیل ڈگری و دیگر معلومات شائع کی جاتی ہیں۔
جامعہ نامہ کا باقاعدہ آغاز ۱۹۸۳ء میں جناب انوارالحق کی ادارت میں اس وقت کے علامہ اقبال اوپن یونی

ورسٹی،اسلام آباد کے وائس چانسلرجناب پروفیسر ڈاکٹرغلام علی آلانا کی سرپرستی میں ہوا۔ آغاز میں جامہ نامہ۲ رنگوں میں شائع ہوتا تھا اور اسکے صفحات کی تعداد صرف ۸ تھی،تاہم یونیورسٹی ہذا کےسابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرانوار صدیقی کے دور میں صفحات کی تعداد میں اضافہ کیا گیا جبکہ سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین کے دور میں رنگین اشاعت کا آغاز ہوا۔اور اب تک یونیورسٹی کے ایڈیٹنگ سیل کے زیر اہتمام جامعہ نامہ باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔ اس عرصے میں سینئر ایڈیٹر جناب انوار الحق نے مدیر کے فرائض نہایت تندہی، محنت، خلوصِ نیت اور ذمہ داری سے سرانجام دیے اور انہوں نے ان تین دہائیوں کے دوران اس حسن و خوبی سے یہ کام جاری رکھا کہ ملک کی کسی بھی سرکاری یا نجی یونیورسٹی سے شائع ہونے والے مجلات میں باقاعدہ اور مسلسل اشاعت اور معیار برقرار رکھنے کے حوالے سے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
مئی 2012ءمیں انوار الحق اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔
جامعہ نامہ کےموجودہ سرپرست علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،اسلام آباد کے وائس چانسلرجناب پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد سانگی ہیں جبکہ شمارہ کے ایڈیٹر کے فرائض سید بابر حسین شاہ ادا کر رہے ہیں۔ جامعہ نامہ کی مجلسِ ادارت میں پروفیسر ڈاکٹرسید عبدالسراج، سید منظور حسین،عبیداللہ ممتاز،عفت پرویز،شاہد حسین اور فضل کریم شامل ہیں۔اس مجلہ کی طباعت کے نگران شہاب الدین شہاب،محمد ریاض خان اور خلیل احمد رانا ہیں۔

(تحریر: ثاقب محمود بٹ)

Address

جامعہ نامہ،ایڈیٹنگ سیل، بلاک نمبر:13، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Nama - جامعہ نامہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jamia Nama - جامعہ نامہ:

Share

Category