Bol Hunza

Bol Hunza This Page is Owned by Bol Hunza team . We are currently establishing our Media Group in Hunza as Wel
(1)

گلگت بلتستان پسماندہ کیوں ہے اور رہے گا۔ اوپر کی تصویر عوامی وسائل سے 21 لاکھ  ماہانہ کی لاگت پر 14 کوآرڈینیٹرز کی تقرری...
21/05/2023

گلگت بلتستان پسماندہ کیوں ہے اور رہے گا۔ اوپر کی تصویر عوامی وسائل سے 21 لاکھ ماہانہ کی لاگت پر 14 کوآرڈینیٹرز کی تقرری ہے۔ نیچے دی گئی تصویر ڈاکٹر سفینہ کریم کی ہے جو گزشتہ پانچ ماہ سے جی بی کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ وہ دبئی سے صرف علاقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے واپس آئی ہیں۔ بجائے اس کے کہ حکومت ایسے اہل لوگوں کو خود تلاش کرے، جو باہر سے واپس آتے ہیں ان کو مایوس کیا جاتا ہے ۔ جی بی حکومت نے حال ہی میں محکمہ صحت میں کچھ ڈپلومہ ہولڈرز کو بھی تعینات کیا ہے۔ جس میں سفینہ کریم کو بتایا گیا کہ بچوں کے سرجن کی کوئی سیٹ نہیں ہے۔ اب آپ فیصلہ کریں کہ اس خطے کو کچھ ڈپلومہ ہولڈرز کی ضرورت ہے یا ان 14 کوآرڈینیٹرز کی یا کسی قابل بچوں کے سرجن کی ?
Imtiaz Ali Taj Yasir Abbas Chief Minister Gilgit Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

21/05/2023

چترال میں تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ سول سوسایٹی کے نمائندوں کے کال پر ایک مشترکہ جلسہ منعقد ہوا جس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حال ہی میں گندم کی قیمت میں جو سو فی صد اضافہ کیا گیا ہے اسے واپس لے اور یہاں کے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور نہ کرے۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

کوئٹہ میں دو دہائی بعد چونتیسویں نیشنل اولمپک گیمز  کا انعقاد ہوا جس میں گلگت بلتستان فینسنگ ٹیم نے شرکت کی۔ ٹیم میں مجم...
21/05/2023

کوئٹہ میں دو دہائی بعد چونتیسویں نیشنل اولمپک گیمز کا انعقاد ہوا جس میں گلگت بلتستان فینسنگ ٹیم نے شرکت کی۔ ٹیم میں مجموعی طور پر تین لڑکے اور تین لڑکیوں نے میڈل حاصل کیے جس میں گلگت شہر سے تعلق رکھنے والے نیشنل کھلاڑی تحسین اقبال نے دو برونز اپنے نام کیے اور یاسین سے تعلق رکھنے والے ۳ پیرز احتشام خان ، دانش اور مصباح اور زہرا اور گل حید جن کا تعلق ہنزہ سے ہے میڈز حاصل کئے ،۔ٹیم نے مجموعی سطح پر 15 میڈل انفرادی اور اجتماعی فائٹس میں اپنے نام کیے۔ جبکہ ٹیم کی سربراہی سید عرفات شاہ کررہے تھے۔ گلگت بلتستان فینسنگ سکواڈ بغیر کسی حکومتی اور اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے کوئٹہ ایونٹ میں شریک تھا۔

یاد رہے نیںشنل گیمز 12 مئی سے شروع ہیں اور 29 مئی تک جاری رہیں گے۔

For the first time in Pakistan, dental camp with enhanced dental procedures held at the Central Jail, Karachi focused on...
21/05/2023

For the first time in Pakistan, dental camp with enhanced dental procedures held at the Central Jail, Karachi focused on promoting good oral health

Noor Dental Clinic, under the visionary leadership of Dr. Ali Hussain Khan, CEO, has embarked on an extraordinary mission to promote good oral health across Pakistan.

In an unprecedented move, Noor Dental Clinic has been conducting a comprehensive dental camp at the Central Jail in Karachi, offering a wide range of dental services to prisoners.

This remarkable initiative not only provides essential dental treatments but also targets to enhance the overall health facility within the jail premises.

This dental clinic set up under the closed walls of the central jail equipped with state-of-the-art dental tools and supplies, this makeshift clinic ensured that no dental ailment go unnoticed.

The camp catered to the dental needs of inmates, offering a range of procedures including extractions, root canal treatments, scaling, bridge work, and dentures.

Beyond providing free dental services, Noor Dental Clinic also made significant improvements to the health facility of the central jail. The clinic refurbished the dental unit and seat, ensuring a comfortable environment for dental treatments.

Additionally, a B-class autoclave machine was donated to the central jail for sterilization purposes. The x-ray machine was refurbished to enable inmates to benefit from appropriate oral health facilities in the long run as well.

قراقرم ہائے وے نگر سیکشن پہ لگے سینکڑوں درخت انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث سوکھنے لگے..
21/05/2023

قراقرم ہائے وے نگر سیکشن پہ لگے سینکڑوں درخت انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث سوکھنے لگے..

Congratulations to Dr. Zulfiqar Piyar Ali from Aliabad, Hunza for successfully completed his PhD degree in "Information ...
20/05/2023

Congratulations to Dr. Zulfiqar Piyar Ali from Aliabad, Hunza for successfully completed his PhD degree in "Information Behavior", We wish you all the best in your future endeavors.



ہنزہ میں موجود بیشمار مسائل اور ہماری خاموشی افسوس ناک ہونے کے ساتھ ساتھ شرم ناک بھی ہے ہنزہ تاریکی میں ڈوب چکا ہے صحت ک...
20/05/2023

ہنزہ میں موجود بیشمار مسائل اور ہماری خاموشی افسوس ناک ہونے کے ساتھ ساتھ شرم ناک بھی ہے ہنزہ تاریکی میں ڈوب چکا ہے صحت کے شعبے میں خستہ حالی بڑھتی ہوئی بیروزگاری آئے روز روڈ پر حادثات میں حیران کن اضافہ ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار مختلف محکموں میں ان گنت کرپشن، عوام ہنزہ پریشان نمائندہ خواب خرگوش نیند پوری کر رہا ہے ایسے میں بہت سے لوگوں کی امیدیں پیپلز پارٹی ہنزہ سے منسلک تھے سابقہ انتخابات میں عوام ہنزہ کی جانب نے 4500 ووٹ سے نواز کر پی پی پی کی بہترین انداز میں حوصلہ افزائی کی تھی مگر ہم حق ادا نہیں کر سکے عوام ہنزہ ہم شرمندہ ہے پیپلز پارٹی ڈسٹرک ہنزہ کے عہدہ داران ذمہ داران کی خاموشی عوام کو مایوس کر چکی ہے ہم نے ماضی میں بلند و بالا دعوے کیۓ تھے مگر ان پر عمل نہیں کر سکے میں بحثیت ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈسٹرک ہنزہ پاکستان پیپلز پارٹی عباس میر عوام ہنزہ سے معافی کا طلب گار ہوں ہم شرمندہ ہے ۔۔

ڈی جی ایس پی پی پی ہنزہ عباس میر

20/05/2023

بلتستان کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے ساتھ انکی تمام لوازمہ بلکل محفوظ ہیں اور رہینگے انشااللہ🌹
آج منٹھوکھا آبشار پہ سیاحوں کی جم غفیر تھے سیاحوں کی گروپ لیڈر سے پرس گم ہوگئے جوکہ منیجر منٹھوکھا آبشار ہوٹل سجاد حسین کو ملی انہوں نے ایمانداری کامظاہرہ کرتے ہوئے سیاحوں کو تلاش کرکے پرس کے مالک سیاح کو ڈھونڈ کر واپس کر دیا سیاح کی گم شدہ پرس میں ہزاروں روپے محفوظ تھی
سیاحوں نے سجاد حسین کی ایمانداری اور فوری تعاون کا شکریہ ادا کیا

سوست بازار میں ہینڈی کرافٹ کی دکان کو توڑ کر چور لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار۔ تھانہ سوست میں ایف آئی آر درج ۔ دکان ...
20/05/2023

سوست بازار میں ہینڈی کرافٹ کی دکان کو توڑ کر چور لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار۔
تھانہ سوست میں ایف آئی آر درج ۔
دکان مالک سرباز کریم والد غلام رسول ساکن شمشال گوجال کا کہنا ہیکہ جب انہوں نے صبح دکان کھولی تو دکان کے عقبی دیوار میں بلاک نکال کر چوروں نے راستہ بنا لیا تھا۔ جب سامان کا جائزہ لیا تو لاکھوں مالیت کا سامان غائب تھا ۔

Dr. Anila Kiran, hailing from Oshikhandass- Gilgit, has completed her PhD in financial accounting and auditing from Aalt...
19/05/2023

Dr. Anila Kiran, hailing from Oshikhandass- Gilgit, has completed her PhD in financial accounting and auditing from Aalto University Helsinki Finland.

Her research examines how corporate governance mechanisms can shape accounting and auditing outcomes. She has published in prestigious international accounting journals. During her PhD she was visiting researcher in Auckland University, New Zealand. She has presented several peer-reviewed papers in various international conferences in Europe, USA, and New Zealand. Along with research, Dr. Kiran teaches both graduate and undergraduate courses as well as supervises PhD theses.

Currently, she is a postdoctoral researcher at Aalto Business School and preparing for a research visit to Stanford University USA.

KIU Announce Hec Merit and Need Based Scholarship 2022-2023Last Date to Apply:9th June 2023
19/05/2023

KIU Announce Hec Merit and Need Based Scholarship 2022-2023
Last Date to Apply:
9th June 2023

19/05/2023

گلگت:
چند دن پہلے دنیور شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے نوجوان کی ویڈیو منظر عام پر آگئی....!!!
نور علی.

شہر  اقتدار کے باسی جن کو ہر وسائل سے محروم رکھا گیا ہیں ۔ حکومت ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ نہ لے اگر ہمارے مسائل حل نہ...
19/05/2023

شہر اقتدار کے باسی جن کو ہر وسائل سے محروم رکھا گیا ہیں ۔
حکومت ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ نہ لے اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوے تو پورا گلگت جام کرینگے..
پشتی باشندگان گلگت

*Jenabai Awards* is delighted to introduce a unique scholarship opportunity specifically designed for students enrolled ...
19/05/2023

*Jenabai Awards* is delighted to introduce a unique scholarship opportunity specifically designed for students enrolled in AKES,P schools in GB&C who excel in extracurricular activities. This scholarship is open to high achievers in various areas such as sports, music, art, debate, writing, community service, and more. Eligible students must be enrolled in grade 10, 11, or 12 for the academic session 2023-24. It's important to note that this scholarship is distinct from the previously announced Jenabai Award for students of AKHSS schools in Gilgit-Baltistan and Chitral. We kindly request you to share this news with eligible students within your network so they can submit their applications before the deadline.

ہنزہ: ڈونگ داس اور عطاء آباد جھیل کے درمیان مختلف مقامات پر روڈ موت کا کنواں بن گیا... متعلقہ محکمہ تین قیمتی جانوں کے ض...
19/05/2023

ہنزہ:
ڈونگ داس اور عطاء آباد جھیل کے درمیان مختلف مقامات پر روڈ موت کا کنواں بن گیا... متعلقہ محکمہ تین قیمتی جانوں کے ضیاع کے باؤجود خاموش ، اب کے بار کوئی حادثہ ہوا تو این ایچ اے اور ایف ڈبلیو حکام کے خلاف اے ٹی اے کے درخواست دی جائے گی ۔
عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں کا اعلان.

گلگت:چیری چائنہ برآمد کے حوالے سے جی بی دورے پر آئے ہوئے  سنکیانگ چیمبر آف کامرس اینڈ ٹریڈرز اور تاجروں کے وفد کی  وزیرا...
18/05/2023

گلگت:چیری چائنہ برآمد کے حوالے سے جی بی دورے پر آئے ہوئے سنکیانگ چیمبر آف کامرس اینڈ ٹریڈرز اور تاجروں کے وفد کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے اہم ملاقات!

ملاقات میں صوبائی وزراء، گلگت بلتستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ ٹریڈ کے زمہ داران و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنکیانگ چیمبر آف کامرس اور ٹریڈرز کے نمائندوں کا دورہ گلگت بلتستان دو علاقوں کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ پاکستان اور چائینہ کے عوام کی دوستی لازوال ہے۔ گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے مابین دیرینہ روابط ہیں، اسی لئے سنکیانگ کے لوگ ہمارے لئے اجنبی نہیں۔ دونوں علاقوں کے مابین تجارت کے فروغ سے باہمی دوستی کو مزید فروغ ملے گا۔ سی پیک جیسا اہم منصوبہ سنکیانگ اور گلگت بلتستان سے گزر رہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں علاقوں کیلئے لازم ہے کہ سی پیک کے اس اہم منصوبے سے بھرپور استعفادہ کریں۔

وزیراعلی نے کہا کہ سنکیانگ اور گلگت بلتستان کے چیمبر آف کامرس اور ٹریڈرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دونوں علاقوں کے مابین تجارتی روابط کو وسیع پیمانے پر فروغ دیں۔ حکومت گلگت بلتستان تجارت کے فروغ کیلئے چیمبر آف کامرس اور ٹریڈرز کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ جلد سنکیانگ کا دورہ متوقع ہے جس میں دونوں علاقوں کے مابین تجارت میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے معاہدے کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے سنکیانگ چیمبر آف کامرس کی جانب سے سنکیانگ میں گلگت بلتستان پویلین کے قیام کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ میں گلگت بلتستان پویلین کے قیام سے تجارت، سیاحت سمیت تمام شعبوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ دنیا بھر میں چائینز ٹوریزم کا رجحان سب سے زیادہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان میں بھی چائینز سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ سنکیانگ اور گلگت بلتستان کے مابین تجارت کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے اور تاجروں کو آسانیاں پیدا کرنے کیلئے خصوصی اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جاسکتا ہے تاکہ تجارت کے حوالے سے درپیش مشکلات کو بروقت حل کئے جاسکیں۔

سنکیانگ چیمبر آف کامرس اینڈ ٹریڈرز کے وفد کے نمائندوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کا دورہ چیری کی چائنہ برآمدات کے حوالے سے ہے۔ گلگت بلتستان کا دورہ پھلوں کی برآمدات اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔ گلگت بلتستان سے برآمدات اور سیاحت کے حوالے سے اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر دونوں چیمبر آف کامرس اور ٹریڈرز کے مابین کئی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

Dr. Rehmat Karim hailing from Gilgit has received FRCP honour from the Royal College of Physicians, UK. He is among the ...
18/05/2023

Dr. Rehmat Karim hailing from Gilgit has received FRCP honour from the Royal College of Physicians, UK.

He is among the youngest from Gilgit to get this honour. Previously, he had earned MRCP from the Royal College of Physicians UK.

Karim has been working in the UK for the last 10 years. Currently, he is working as permanent consultant with NHS in UK.

غازیان ہنزہ نے ہنزہ علی آباد باشی مارکیٹ میں باقاعدہ طور پر اپنے دفتر کا افتتاح کیا۔اس تقریب میں صدر غازیان ہنزہ صوبیدار...
18/05/2023

غازیان ہنزہ نے ہنزہ علی آباد باشی مارکیٹ میں باقاعدہ طور پر اپنے دفتر کا افتتاح کیا۔
اس تقریب میں صدر غازیان ہنزہ صوبیدار ریٹائرڈ آ فسرجان ایکس صدر غازیان ہنزہ صوبیدار ریٹائرڈ نسیمِ اللہ اور غازیان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی حوالدار ریٹائرڈ شاہ رئیس اور صوبیدار ریٹائرڈ محمد جامی صاحب تھیں۔ اس موقع پر غازیان ہنزہ کا کہنا تھا کہ ہنزہ میں غازیان کا دفتر کے قیام خوش آئند ہے اور امید ظاہر کی کہ دفتر کے قیام سے ان کے مسائل کا حل نکل آئیگا۔
تقریب کے آخر میں ہنزہ کی ترقی شہداء کے لئے اور پاکستان اور پاکستان آرمی کےلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی۔

18/05/2023

سندھ پنجاب کے پی کے گلگت بلتستان پانچ ہزار سے زاید پی ٹی ائئ کارکنوں سمیت اہم شخصیات بشمول وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا
قومی شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا
ذرائع

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ حسین شاہ اور چیف آفیسر ایم سی ہنزہ نے حسن آباد میں فلور مل کا دورہ کیا آٹا پیسنے اور عوام میں کوٹہ تقس...
18/05/2023

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ حسین شاہ اور چیف آفیسر ایم سی ہنزہ نے حسن آباد میں فلور مل کا دورہ کیا آٹا پیسنے اور عوام میں کوٹہ تقسیم کرنے کے نظام کا معائنہ کیا۔
متعلقہ اے ایف جی آئی اور مل مینجر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر گاؤں کے گندم کی الاٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ اور انتظامیہ کی طرف سے مناسب نگرانی کے لیے تمام ڈیلرز کی فہرست کے ساتھ اے سی آفس میں آئیں۔

Gilgit-Baltistan Education Department bans teachers wearing jeans, T-shirts, half-sleeved shirts, and joggers to School....
18/05/2023

Gilgit-Baltistan Education Department bans teachers wearing jeans, T-shirts, half-sleeved shirts, and joggers to School.




18/05/2023

کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار چیلم جوش احتتام پذیر ہوا۔ ان رنگا رنگ تقریبات کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی وادی کیلاش آئے تھے۔
چترال(گل حماد فاروقی) کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار چیلم جوش جسے مقامی زبان میں جوشی بھی کہلاتا ہے وہ اپنے تمام تر رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ وادی بمبوریت میں احتتام پذیر ہوا تاہم یہ تہوار کیلاش وادی بریر میں جاری ہے۔موسم بہار کے اس تہوار میں کیلاش مرد ڈھولک بجاتے ہیں جبکہ کیلاش خواتین گول دائریے میں کندھے سے کندھا ملاکر مذہبی گیت گاتی ہوئی رقص کرتی ہیں۔کیلاش قبیلے کے مذہبی رہنماء جنہیں قاضی کہلاتے ہیں وہ اس محفل کے درمیان میں کھڑے ہوکر دعائیں اور مذہبی گیت گاتی ہیں جبکہ ان کے اہل و عیال ان کے ٹوپی کو سو، پانچ سو، ہزار روپے کے نوٹوں سے سجاتے ہیں۔ یہ ان کی ان کیلئے عزت اور اکرام کی نشانی سمجھی جاتی ہے۔ دوپہر تک کیلاش خواتین اور بچے محتلف دیہات سے گیت گاتی ہوئی ڈھولک کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ٹولیوں کی شکل میں چرسو یعنی رقص گاہ جمع ہوتے ہیں۔دوپہر کے بعد کیلاش لوگ ہاتھوں میں اخروٹ کی ٹہنی اور پتے ہاتھوں میں پکڑ کر ان کو لہرا لہرا کر مرکزی رقص گاہ یعنی چرسو کی طرف دھیرے دھیرے گامزن ہوتے ہیں اس دوران کسی مسلمان یا دیگر مذہب کے لوگوں کو اس جلوس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی۔ یہ لوگ جب چرسو پہنچ جاتے ہیں تو وہاں خوب جی بھر کر رقص کرتے ہیں
عصر کے بعدکیلاش کے مذہبی رہنماء یعنی قاضی حضرات گندم کے فصل میں دودھ چڑھکاتے ہیں جو برکت کیلئے ایسا کیا جاتا ہے جبکہ مرد لوگ چرسو سے دور جاکر اپنے ہاتھوں میں اخروٹ کے ٹہنی، پتے یا پھول پکڑ کو اپنے زبان میں اونچے آواز میں دعا یا مذہبی گیت گاتے ہوئے آہستہ آہستہ رقص گاہ کی طرف آتے ہیں۔ مگر ان کے سامنے کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے فرد کو آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ چرسو میں خواتین بھی ہاتھوں میں ٹہنیاں اور پتے پکڑ کر انہیں لہرا لہرا کر گیت گاتی ہیں اور مردوں کا انتظار کرتی ہیں۔
جب مرد حضرات اپنے قاضیوں کے قیادت میں رقص گاہ یعنی چرسو پہنچ جاتے ہیں تو ہاتھوں میں پکڑے ہوئے پتے اور ٹہنیاں ان خواتین پر نچاور کرتے ہوئے سب گل مل جاتے ہیں اور اکٹھے رقص پیش کرتے ہیں۔ اس تہوار کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح آئے ہوئے تھے۔ تاہم راستوں کی حرابی اور سیاحوں کیلئے بیٹھنے کی جگہہ اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان کو چند مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ چترال ٹریول بیورو کے دعوت پر فن لینڈ سے درجن بھر سیاح پہلی بار وادی کیلاش آئے تھے۔ ان سیاحوں سے جب اس تہوار کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جو سرکاری اور غیر سرکاری ادارے سیاحت کو ترقی دینے کیلئے کام کرتے ہیں ان کو چاہئے کہ سیاحت پہ مزید توجہ دے اور اسے فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے ان پر مزید کام کرے تاکہ سیاحوں کو آنے جانے میں مشکلات کا بھی سامنا نہ ہو اور یہاں زیادہ سے زیادہ سیاح آنے سے اس علاقے کے لوگوں کی معاشی زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔
چترال ٹریول بیورو مسؤل، مستحکم، احیائی اور تبدیلی پذیر ٹورزم کے فروغ کے لئے ویژن کو پیش کرنے پر مصروف ہے، خاص طور پر فطرت پر مبنی ٹورزم کے اس حوالے سے۔ کلاش ویلی میں ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے، چیف ایگزیکٹو آفیسر سید حریر شاہ نے مقامات، آپریشنز اور واقعات کی انتظامیہ میں مقامی عوام کی شمولیت کا اہم کردار پر زور دیا تاکہ ٹورزم کے منفی اثرات کو کم کیا جائے اور اس کے فوائد کو بڑھایا جائے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ غیر محرمانہ یا زیادہ تعداد میں ٹورزم کے اثرات مستحکم پہاڑی ٹورزم کے اہداف کو خطرہ میں ڈال سکتے ہیں، جیسے کہ ہندوکش، کاراکورم اور ہمالیہ جیسے خصوصیات کے میدان میں۔ ان علاقوں کو آب و ہوا کی تبدیلی، گلیشر کے پگھلنے اور ماحولیاتی خرابی کی حساسیت سے کام کرنا پڑتا ہے، جس سے ٹورزم صنعت کی بقائیت اور مجموعی استحکام کو نقصان پہنچ
سکتا ہے۔
بعض سیاحوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ چترال میں محتلف تہوار، میلے یا ٹورنمنٹ منانے کے نا م پر قومی خزانے سے جو حطیر رقم نکلتی ہیں انہیں اگر افسر شاہی کو وی آئی پی پروٹوکول دینے یا چند افسرا ن اور ان کے اہل حانہ خوش کرنے کی بجائے اگر ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور مزید انتظامات بہتر کرنے پر خرچ کی جائے تو اس سے بڑا فائدہ ہوگا۔ اس سے اگر ایک طرف سیاحوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا تو دوسری طرف سیاحت کو ترقی دینے سے یہ علاقہ بھی ترقی کرسکے گا اور یہاں سے غربت کا حاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

پاک چین تجارتی ٹاؤن سوست میں رات کو چور جیولری کی دوکان کا صفایا کر گیا۔۔۔۔۔سر باز نامی نامور تاجر کی دوکان  رات کو ہی ل...
18/05/2023

پاک چین تجارتی ٹاؤن سوست میں رات کو چور جیولری کی دوکان کا صفایا کر گیا۔۔۔۔۔
سر باز نامی نامور تاجر کی دوکان رات کو ہی لوٹ لیا گیا ۔۔۔
ملزمان فرار تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔۔۔
پولیس نے کاروائی شروع کردی ۔۔۔

توجہ طلب پوسٹ ۔۔۔۔۔۔!!مری افسوس ناک خبر ،اپنے بچوں کو کوئی بھی جنگلی یا نامعلوم یا کسی پھل کی شکل سے ملتا جلتا پھل کھانے...
18/05/2023

توجہ طلب پوسٹ ۔۔۔۔۔۔!!

مری افسوس ناک خبر ،
اپنے بچوں کو کوئی بھی جنگلی یا نامعلوم یا کسی پھل کی شکل سے ملتا جلتا پھل کھانے سے ہمیشہ منع کریں ۔۔۔ایسی زہریلی چیزیں کھانے سے جانی نقصان ہونے کا قوی امکان ہے۔۔۔۔!!
گلگت سے تعلق رکھنے والی فیملی جو کہ دریا گلی میں رہائش پذیر تھے وہ دریا گلی سے نیچے گھومتے ہوئے سملاٹ لوہر مسوٹ پہنچے۔
جہاں پر کسان کونسلر وی سی سورجال کے مطابق انھوں نے ( بلالیل) جس کی شکل سٹابری سے ملتی ہے پھل سمجھ کر کھالی ۔جس سے انکی حالت تشویشناک ہوگئی۔
ایک متاثرہ شخص کے مطابق اس شکل کا میوہ گلگت میں باکثرت پایا جاتا ہے وہی پھل سمجھ کر انھوں نے کھا لیا تھا۔
جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی اور دو بھائی پیدل دریا گلی پہنچ گئے اور مدد کے لئے پکارتے رہے بعدازاں انہیں سول ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا جبکہ کچھ ٹائم قبل دو بچوں کو جن میں ایک تقریبا آٹھ سال کا تھا جانبحق ہو چکا ہے جبکہ دوسرا کرٹیکل پوزیشن میں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔۔

تمام احباب اپنی فیملی و بچوں کو خاص بتائیے کہ جس چیز کا علم نہ ہو اسکو کبھی نہ کھائیں ۔۔۔۔۔ ہمیشہ پرہیز کیجیے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ غضنفر علی صاحب کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر علی آباد کے زیر نگرانی ٹنل کے قریب  سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک  کے کے...
17/05/2023

ڈپٹی کمشنر ہنزہ غضنفر علی صاحب کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر علی آباد کے زیر نگرانی ٹنل کے قریب سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک کے کے ایچ کئی دنوں سے ون وے ٹریفک کے لیے کھولا تھا آج ٹو وے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

Will the human world be replaced by AI?To our surprise, Coca-Cola’s new ad predicts that this statement can be true in t...
17/05/2023

Will the human world be replaced by AI?
To our surprise, Coca-Cola’s new ad predicts that this statement can be true in the near future. AI is taking over most of the platforms, and not much surprisingly, the current brand strategies have to move with it to stick to their market positions where they are now.

17/05/2023
ہنزہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے عہدیداروں نے آج گلگت  میں سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان رانا محمد سلیم افض...
16/05/2023

ہنزہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے عہدیداروں نے آج گلگت میں سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان رانا محمد سلیم افضل سے ملاقات کی ۔۔ملاقات کے دوران ہنزہ میں چھوٹے کاروباریوں کی ترقی، باڈر پاس ڈیجیٹل مارکیٹنگ، خواتین کو بااختیار بنانے، پیشہ ورانہ تربیت اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ہنزہ میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔۔۔

سکردو ۔یو این ڈی پی کے پراجیکٹ گلاف -2 کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے صحافیوں کے لیےمنعقدہ تربیتی ورکشاپ کے دوسرے روز سیک...
16/05/2023

سکردو ۔
یو این ڈی پی کے پراجیکٹ گلاف -2 کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے صحافیوں کے لیےمنعقدہ تربیتی ورکشاپ کے دوسرے روز سیکرٹری اطلاعات ، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ضمیر عباس نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضمیر عباس نے کہا کہ ایسے بامقصد تربیتی ورکشاپس اور سیشنز کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ تیزی سے وقوع پذیر ہونے والے حالات خصوصا موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب ابلاغ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل بن چکا ہے ، میڈیا پرسنز کسی بھی معاشرے میں روایات , مقامی کلچر، موسمیاتی تبدیلیوں سمیت کئی شعبوں میں بہتری کا محرک بن سکتے ہیں ۔صحافی اپنے قلم, کیمرہ ، قابلیت اور ہنر کو بروئے کار لا کر تعمیری صحافت سے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے اہل ہیں ۔ موسمیاتی تغیرات کی زد میں آنے والے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سمیت بحالی اور تعمیر کے کاموں میں صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ کارکنان نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی تیزی سے بدلتی ہوئی شکل نے ابلاغ کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ پیچیدہ بھی بنا دیا ہے، قدرتی آفات کے وقوع پزیر ہونے کی صورت میں پھیلائی جانے والی افواہیں نہ صرف حکومت اور انتظامیہ بلکہ معاشرے کے پر فرد کے لیے ایک چیلنج بن جاتی ہیں ۔منفی اور غیر مستند خبریں ریلیف اور بحالی کے کام کو متاثر کر سکتی ہیں جس کے نتیجے میں متاثرین تک بروقت مدد پہنچانے میں دشواریاں بھی پیش آسکتی ہیں ، سیکرٹری اطلاعات نے ٹریننگ کے شرکا میڈیا پرسنز اور تمام صحافیوں پر زور دیا کہ قدرتی آفات کے دوران مستند معلومات اور خبروں کی فراہمی میں ہم سب کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔سیٹیزن جرنلزم میں ایڈیٹر اور معلومات کا گیٹ کیپر نہ ہونے کے سبب افواہیں تیزی سے پھیلائی جا سکتی ہیں جس کا تدارک کرنے کے لیے میڈیا ہاؤسز اور دیگر صحافتی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کر نے کی ضرورت ہے ۔ گلاف سے منسلک سرگرمیوں اور آفات سے متعلق معلومات اور خبروں کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت کے وژن کے عین مطابق محکمہ اطلاعات جلد ہی تمام اضلاع میں ایسے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے لیے اقدامات کرے گا ۔ ا نہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ گلاف-2 ،صحافتی تنظیموں، پریس کلبز کے ساتھ اشتراک کرکے مستقبل میں ورکنگ جرنلسٹس کے استعداد کار میں مزید بہتری لانے کے لئے محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان مزید ورکشاپس اور تربیتی کورسز کروائے جائیں گے۔تربیتی ورکشاپ سے ڈپٹی چیف پلاننگ ڈیپارٹمنٹ علی جبار،پرووینشل کوآرڈینیٹر گلاف -2 پراجیکٹ عبد الباسط و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

پہچانے میں مدد کریں.اسپیشل پروٹیکشن یونٹ منور عباس کی جانب سے اپیل یہ بھائی ابھی تھوڑی دیر پہلے آر سی سی پل کنوداس سے چھ...
16/05/2023

پہچانے میں مدد کریں.

اسپیشل پروٹیکشن یونٹ منور عباس کی جانب سے اپیل
یہ بھائی ابھی تھوڑی دیر پہلے آر سی سی پل کنوداس سے چھلانگ لگا کر دریا برد ہوگئے تھے ہم نے ابھی دریا سے باہر نکال کر سٹی ہسپتال گلگت منتقل کیا ہے..اس بھائی کو جو بھی جانتا ہے براہ مہربانی رشتہ داروں سے رابطہ کریں شکریہ.العارض منور عباس SPU ڈسٹرکٹ گلگت.

Gilgit :Transport in Gilgit city has raised serious concerns regarding the safety of schoolgoing children. Alarming repo...
16/05/2023

Gilgit :
Transport in Gilgit city has raised serious concerns regarding the safety of schoolgoing children. Alarming reports reveal that students are hanging outside vehicles due to the lack of adequate seating. If immediate action is not taken, the risk of serious accidents looms large.

In recent observations, it has become evident that the public transport system in Gilgit city is ill-equipped to cater to the needs of the local student population. Shockingly, students are seen hanging outside vehicles, exposing themselves to grave dangers during their daily commute.

Parents and residents are deeply troubled by the worsening situation and are urgently calling on authorities to address the pressing issue.

Apprehensive parents are concerned about the potential consequences of this unsafe transport situation. They fear that if immediate steps are not taken, serious accidents may occur. The urgency to prioritize safety measures cannot be overstated.

Report: Furqan Ali

Koshleen Bano  from Oshkandaas graduation from St louis US.From First counseling session to Graduation Ceremony from Web...
16/05/2023

Koshleen Bano from Oshkandaas graduation from St louis US.From First counseling session to Graduation Ceremony from Webster University USA.

16/05/2023

*عدلیہ کا تقدوس اور خالد خورشید جعلی ڈگری کیس*
وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان کا بیلفورڈ ٹو لنڈن یونیورسٹی حصول ڈگری کا جعلی سفر ایک مقدس اور عہدے کی تقدس کی پالی ہے اپنی جعلی ڈگری مقدمے کی سماعت کرنے والے ججزز کو تقریب میں سامنے رکھ کر قومی خزانے سے کروڑوں روپے کے اعلانات ججزز اور اعلی عدلیہ کی توقیر کو پامالی اور سوالیہ نشان ہے انکی امد اور الوداعی پر معزز ججزز کا اپنی جگہ سے اٹھ کراسقبال اور چیف جج چیف کورٹ کی موجودگی میں وزیر اعلی کو مہمان خصوصی کا درجہ دینا بھی سوالیہ نشان ہے ؟؟؟؟؟ کیا وہ ججزز وزیر اعلی خالد خورشید خان کی جعلی ڈگری کیس میں انکے خلاف فیصلہ کرنے کی سکت رکھتے ہیں ؟؟؟؟ گلگت بلتستان میں عوام کا عدلیہ پر اعتماد کی بحالی میں جسٹس ملک عنایت الرحمن کا کلیدی کردار رہا ہے جنہوں نے گلگت بلتستان میں عدلیہ پر عوام کا اعتماد کی بحالی کے لئے تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر نظام عدل کو مظبوط بنانے میں کردار ادا کیا ہے *گلگت بلتستان میں لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد ہے اور انصاف کی فراہمی میں چیف جج جسٹس علی بیگ ،جسٹس مشتاق اور جسٹس ملک عنایت الرحمن کی ایمانداری اور دیانتداری رول ماڈل ہیں* لیکن وزیر اعلی جعلی ڈگری کیس میں طول دینا 6ماہ قبل محفوظ فیصلہ نہ سنانا انکی ایمانداری اور دیانتداری پر سوالیہ نشان بن چکا ہے اور ایک مجرم کو عدالت سے اذادی قانون کی حکمرانی پر بھی سوال ہے ۔۔۔۔ عدالت اور ججز کو ان سوالات کا جواب دینا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔کیا عدالت میں 6ماہ تک مقدمے میں فیصلہ محفوظ رکھنے کا قانون ہے ؟؟؟ کیا قانون جج کو سائل کو بطور مہمان خصوصی تقریبات میں استقبال کی اجازت دیتا ہے ؟؟؟ کیا قانون فیصلہ سنانے کے دن متفرق درخواست پر سماعت کی اجاذت دیتا ہے؟؟؟؟ کیا قانون مجرم/سائل کے تقریر پر منصف /جج کو تالیاں بجا کر داد دینے کی اجازت دیتا ہے؟؟؟؟ کیا کمزور شخص عدالت جعل سازی کر کے سزاء سے بچ سکتا؟؟؟؟ یہ تمام وہ سوالات ہیں جو عدلیہ کی تقدس کی بحالی اور معاشرے کی عکاسی کرتی ہے ہمارے معاشرہ مذکورہ بالا سوالات پر اس امر کا تقاضا کرتا ہے قانون اس کمزور طبقے کے لئے طاقتور ہے جو قانون کی بالادستی کے لئے عدالت کے سامنے احتراماً کھڑا ہوتا جو جعلی ساذی کے باوجود بھی عدلیہ کا لاڈلا بنیےگا تو قانون کی سکت اور عدلیہ کا احترام و خوف معاشرے میں ختم ہوگا اور معاشرہ تباہ اور لوگوں کا اعتماد ختم ہو گا لوگوں کا عدالتوں کا رخ کرنا چھوڈ دینگے معاشرے میں جعل سازی کو فروغ ملے گا ہر طرف قانون کی دھجیاں اڈائی جائیگی لیکن اج بھی گلگت بلتستان میں ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں ججزز اور عدلیہ پر عوام کا ایک بڑا اعتماد ہے خصوصا جسٹس ملک عنایت الرحمن کا اذادنہ، منصفانہ اور خودمختار فیصلوں کے باعث جوڈیشل کیریئر شاندار رہا ہے اور رہے گا خالد خورشید کا سر عام جعلی ڈگری کیس انکے کئریئر میں اثرانداذ نہیں ہوسکتا کیونکہ خالد خورشید کا جعلی ڈگری کیس کے حقائق منظر عام پر اچکے ہیں لنڈن یونیورسٹی اور ہائر ایجوکشن کمیشن نے مبنہ طور پر بھی انکی ڈگری کو جعلی ڈیکلئر کر چکی ہے مزید عدالت کا استحقاق کو برقرار رکھنا لاذم ہے اس امر پر عدالت بھی مذکورہ بالا اداروں سے ڈگری کی تصدق کے لئے ارسال کرنا ذیادہ مناسب عمل ہوگا اس سے گلگت بلتستان کی عدلیہ پر غیر جانبدارنہ رویے کا الزم ختم ہوگا اور عوام کا اعتماد بحال قائم رہے گا یہ عدلیہ کا تقدس اور عوام کا اعتماد برقرار رہے گا*
*منجانب عوام الناس گلگت بلتستان*
As received

16/05/2023

ڈسٹرکٹ ہنزہ انتظامیہ کی طرف سے عطاآباد ٹنل کے پاس بلاک روڈ کو کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے...

پریس ریلیز ہنزہ : ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاٸیلاٸسز کا آغاز کردیا گیا۔ ڈی ایچ او /ایم ایس ڈاکٹر خورشید اور ڈی ایم ا...
16/05/2023

پریس ریلیز

ہنزہ : ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاٸیلاٸسز کا آغاز کردیا گیا۔ ڈی ایچ او /ایم ایس ڈاکٹر خورشید اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر انعام اللہ, وارڈ ماسٹرز نے ڈاٸلاٸسز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈاٸیلاٸسز ٹیکنیشن مبارک علی نے علی آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے بچی کا ڈالیسیز کیا ۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر خورشیدِ احمد نے کہا کہ ڈائیلسز مشینیں ایک سال قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ میں انسٹال ہوئی تھی بجلی اور پانی کی وجہ سے ڈالیسیز کا باقاعدہ طور پر افتتاح نہیں ہوئی تھی آج باقاعدہ طور پر ڈسٹرکٹ ہنزہ کے ڈائیلیسز مریضوں کے لئے اوپن کر دی گئی ہے تاکہ مریضوں کو ان کی گھروں کی دہلی پر ڈائیلسز کی سہولیات میسر ہو اور گلگت کے آنا جانے کے اخراجات سے بچا جا سکے ۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر خورشیدِ احمد نے کہا کہ ضلع ہنزہ کے عوام کے لئے یہ ایک بڑی خوشخبری ہیں اور عوام بھی تعاون کرے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ہنزہ

ہنزہ:عطا آباد کے قریب لینڈ سلائڈنگ۔شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند۔ ایک ماہ سے پڑا ہوا ملبہ انتظامیہ نے آج ہی ص...
16/05/2023

ہنزہ:
عطا آباد کے قریب لینڈ سلائڈنگ۔
شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند۔ ایک ماہ سے پڑا ہوا ملبہ انتظامیہ نے آج ہی صاف کیا تھا۔
لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا
نور علی

ہنزہ:ضلعی انتظامیہ ہنزہ کی ہدایت پر NHA نے FWO کے ذریعے KKH کے اطراف سے مختلف مقامات پر پتھر، سیلابی مواد وغیرہ ہٹانے کا...
16/05/2023

ہنزہ:
ضلعی انتظامیہ ہنزہ کی ہدایت پر NHA نے FWO کے ذریعے KKH کے اطراف سے مختلف مقامات پر پتھر، سیلابی مواد وغیرہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے عطا آباد ٹنل کے قریب روڈ کلیئرنس کے کام کا معائنہ کیا اور سڑک کو مناسب طریقے سے کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کی.
نور علی

ہنزہ:اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ حسین شاہ نے چیف آفیسر ایم سی حسین اکبر کے ہمراہ علی آباد میں مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ دورے...
16/05/2023

ہنزہ:
اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ حسین شاہ نے چیف آفیسر ایم سی حسین اکبر کے ہمراہ علی آباد میں مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کے نئے اعلان کردہ نرخوں کے نفاذ کی صورتحال کی جانچ کی گئی۔

ہنزہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) ہنزہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر سرکاری و نجی ا...
15/05/2023

ہنزہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) ہنزہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور ان کی رہاٸی کے خلاف علی آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں کوٸی درجن بھر لیگی کارکنوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر عمران خان کی گرفتاری کے بعد مظاہرے اور جلاٸو گھیراٸو کے خلاف نعرے درج تھے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ، معروف سماجی شخصیت و سینا ہیلتھ کے بانی شیرباز خان انتقال کر گئےگلگت: گلگت بلتستان میں اپن...
15/05/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ، معروف سماجی شخصیت و سینا ہیلتھ کے بانی شیرباز خان انتقال کر گئے

گلگت: گلگت بلتستان میں اپنے نوعیت کا پہلا عیدی سنٹر جیسا نظام متعارف کروانے والے،سینکڑوں یتیم بے سہارا اور خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت رہائش اور ہر قسم کی سہولیات مہیا کرنے اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والا عظیم انسان شیر باز خان ولد ثنا خان علی آباد حال مقیم جوٹیال گلگت انتقال کرگئے۔

انہوں نے گلگت بلتستان جیسے خطہ میں 1989میں انتہائی مشکل حالات میں سینا ہیلتھ اینڈ ویلفیئر کی بنیاد رکھی اور اسے تناور درخت بنایا۔

مرحوم شیر باز کا تعلق علی آباد ہنزہ سے تھا اور ان کے آبا و اجداد کئی دہائیاں قبل جوٹیال گلگت میں آکر آباد ہوگئے تھے۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bol Hunza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bol Hunza:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Broadcasting & media production in Islamabad

Show All