28/11/2022
یہ کسی دوسری دنیا پر رہنے والی مخلوق یا کسی ایلین کی تصویر نہیں ہے بلکہ اسی دنیا پر ہمارے ہی درمیان رہنے والی اللہ ربّ العزت کی چھوٹی سی ایک مخلوق چیونٹی کی، مائیکرو اسکوپ سے لی گئی تصویر ہے ۔
فرض کرو، اگر اللہ ربّ العزت اسے کچھ بڑا جسم عطا فرماتا تو کیا ہوتا؟
یقیناً، اللہ عزوجل کی یہ مخلوق دنیا کا سارا نظام درہم برہم کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی۔
اس لیے اسے ایک خاص مقام عطا کیا گیا ۔ اور وہ ہے اس کی جسامت کا چھوٹا ہونا۔
ٹھیک اسی طرح اللہ عزوجل نے اپنی مخلوق میں سے ہر فرد کو ایک الگ مقام عطا کیا ہے، کسی کو غریب بنایا تو کسی کو امیر، کسی کو صحت عطا کی تو کسی کو بیماری میں مبتلا فرمایا، کوئی خوشیوں سے مالامال ہے تو کوئی رنج و الم سے دوچار۔ یہ سب کیا ہے ؟
ایک خاص مقام ہی تو ہے جو بندے کو عطا کیا گیا ہے۔ یقین مانو یہی مقام اس کے لائق و مناسب بھی ہے ۔
اگر اس کے خلاف ہو تو نظام عالم تہہ وبالا ہو جائے۔
لہذا شکوہ و شکایت بے معنی ہے۔ آپ جس حال میں ہیں اسی پر خوش رہیں یقیناً یہی آپ کا مقام ہے جو آپ کو دیا گیا ہے ۔اسی پر صبر کریں اور خوش رہیں۔