Pakistan 1

Pakistan 1 Join Mass Challenge at 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐎𝐧𝐞 𝐓𝐕 for the latest and greatest growth in agriculture

اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں 3روپے 47پیسے فی لٹراضافہ کیا ...
16/01/2025

اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 3روپے 47پیسے فی لٹراضافہ کیا گیا،پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 256روپے 13پیسے ہو گئ،اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 61پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا،ڈیزل کی فی لٹرنئی قیمت 260روپے 95پیسے ہو گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.46 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر میں ملک میں 0.57 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو نومبر کے مقابلہ میں 27 فیصد کم ہے،نومبر میں ملک میں 0.79 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔

دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دسمبر 2023میں 0.51 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو دسمبر 2024 میں بڑھ کر 0.57 ملین ٹن ہو گی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں ہے، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں۔...
15/01/2025

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں ہے، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاؤ تو ان کے لیے لگا دوں گا۔

ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کے مسئلے پر ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی شاہراہوں کی بندش کے باعث پارا چنار شہر سمیت سو سے زیادہ دیہات میں غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے،  شہری فاقوں پر مجبور ہ...
15/01/2025

مرکزی شاہراہوں کی بندش کے باعث پارا چنار شہر سمیت سو سے زیادہ دیہات میں غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے، شہری فاقوں پر مجبور ہیں۔

گزشتہ رات اشیائے خورد ونوش پر مشتمل 25 ٹرکوں کا قافلہ پارا چنار پہنچا، اشیائے خوردونوش کے حصول کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور متعدد چیزیں مہنگے داموں فروخت ہوگئیں۔

گزشتہ روز ٹماٹر 700 روپے، گوبھی 500، ٹینڈے 500 اور پیاز 500 ، ہری مرچ 800، اروی 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگی۔

اس کے علاوہ 16 کلو گھی کا کنستر 11 ہزار روپے، 50 کلو چینی 10 ہزار روپے اور چائے فی کلو 2200 روپے کے حساب سے فروخت ہوئی۔

عوام کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ آبادی کیلئے 25 ٹرک ناکافی ہیں۔ ایندھن اور ایل پی جی کی کمی کو پورا کرکے اپر کرم کیلئے کم از کم 500 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا جائے۔

ہر رشتہ ٹوٹ سکتا ہے مگر ماں اور بچے کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا: مریم نواز
15/01/2025

ہر رشتہ ٹوٹ سکتا ہے مگر ماں اور بچے کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹتا: مریم نواز

چیمپیئنز ٹرافی میچز کی ٹکٹوں کی ممکنہ قیمت سامنے آ گئی، ایونٹ میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے مشاورت م...
15/01/2025

چیمپیئنز ٹرافی میچز کی ٹکٹوں کی ممکنہ قیمت سامنے آ گئی، ایونٹ میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے لئے ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں ہونے والے میچز کی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 25 ہزار ہو سکتی ہے۔

آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان دبئی میں ہونے والے بھارت کے میچز کے ٹکٹ ڈالرز میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025ء پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔

ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
14/01/2025

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

چترال، دیر اور سوات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رات کے اوقات میں بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید جبکہ پشاور، نو شہرہ، مردان اور صوابی میں ہلکی سے درمیا نی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

ادوایات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافه 500والی دوائی 1800 روپے میں بکنے لگی ،شہری پریشان
14/01/2025

ادوایات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافه 500والی دوائی 1800 روپے میں بکنے لگی ،شہری پریشان

پاکستان میں بائیکاٹ چکن مہم کا باقاعدہ آگاز !!!
13/01/2025

پاکستان میں بائیکاٹ چکن مہم کا باقاعدہ آگاز !!!

13/01/2025
ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو امریکہ کی ریاست بنانے کی تجویز پر جسٹن ٹروڈو کا ردعمل آ گیا۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہ...
09/01/2025

ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو امریکہ کی ریاست بنانے کی تجویز پر جسٹن ٹروڈو کا ردعمل آ گیا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا کبھی بھی امریکا کا حصہ نہیں بنے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویزکو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پرعمل درآمد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا اورامریکا کے تجارتی تعلقات عوام کے فائدے میں ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی شراکت داری اہم ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہو گیا۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ بڑھ گیا...
09/01/2025

ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہو گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ بڑھ گیا، میڈیکل ڈیوائسزپر بھی 70 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

مہنگائی کی شرح کئی سالوں کی کم ترین سطح پر لے آنے کے دعوے کرنے والی حکومت کے ایک اقدام کی وجہ سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 80 ہزار سے زائد ادویات 200 فیصد سے زائد مہنگی ہوچکی ہیں، کمپنیوں نے ٹیکسوں کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا ہے۔

ایک فارما ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ادویات کی مہنگائی کے حساب سے 2024ء بدقسمت ترین رہا، پاکستان میں 80 ہزار سے زیادہ ادویات مہنگی ہو گئی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی توملک گیر تحریک شروع کر دیں گے۔منصورہ می...
09/01/2025

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی توملک گیر تحریک شروع کر دیں گے۔

منصورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک گیراحتجاجی تحریک 17 جنوری سے شروع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دھرنوں اور احتجاج کے نتیجے میں آئی پی پیز سے حکومت نے مذاکرات کئے۔

اللہ سے کبھی مانگنے لگو تو اوقات دیکھ کر نہیں بلکہ اُس کی شان دیکھ کر مانگنا: شیخ سعدی
07/01/2025

اللہ سے کبھی مانگنے لگو تو اوقات دیکھ کر نہیں بلکہ اُس کی شان دیکھ کر مانگنا: شیخ سعدی

04/01/2025

For Order Whatsapp: +92 337 3309294
Order Now at www.dealsdirect.tv
🎊🎊Immerse yourself in the world of luxury with Boski’s exquisite range of suits. Each suit is a masterpiece, combining timeless style with contemporary flair.🎊🎊

Address

2nd Floor, 23, Street 20, F-7/2
Islamabad
44210

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+92512609242

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan 1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan 1:

Videos

Share

Category