Koh E Noor News Islamabad

Koh E Noor News Islamabad TV Channel

23/11/2022

Arslan Ahmad | Court Reporter | Kooh e Noor News Islamabad

18/11/2022

Arslan Ahmad | Court Reporter | Kooh e Noor News

31/10/2022

خاتون صحافی کو کامونکی میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد ایک روزہ سوگ کے بعد عمران خان ایک بار پھر اسلام آباد کی جانب رواں دواں آج گجرنوالہ میں پڑاو ہوگا۔ کیا حکومت خان سے بیک ڈور رابطے کر رہی ہے یا خان رابطوں میں ہے ، جانئے اس رپورٹ میں

28/10/2022

ارشد شریف شہید کے قتل کی تحقیقات کیلئے دو رکنی ٹیم کینیا روانہ 👇 جانیۓ سید عمر گردیزی کی اس خصوصی رپورٹ میں 👇

26/10/2022

مرحوم ارشد شریف شہید کا قتل ،بوڑھی ماں کا اکلوتا سہارا بھی چلا گیا ، ارشد شریف کی زندگی کی کہانی جانئے اس رپورٹ میں 👇
www.kohenoor.tv

26/10/2022

کینیا میں ارشد شریف کے افسوسناک قتل کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ارشد شریف شہید کے گھر آمد 👇
www.koohenoor.tv

26/10/2022

شہر اقتدار اسلام آباد میں ڈینگی وائرس نے ایک بار پھر سے سر اٹھا لیا، جڑواں شہروں میں دن بہ دن کیسسز کی شرح بڑھتی جارہی ہے جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے،
ڈاکٹر عبدالجبار بھٹو نے شہروں کو پیغام دیا کہ شام کے وقت زیادہ احتیاط کریں، مزید جانتے ہیں ہمارے نمائندے علی مرتضیٰ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کیا کہا👇
www.koohenoor.tv

26/10/2022

اسلام آباد پاکستان پوسٹ آفس کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ ساتھ کرپشن کی زد میں آ گیا ۔ وہاں موجود ڈسپنسری بھی بنیادی ادویات سے محروم دیکھائی دی۔ مزید احوال جانتے ہیں اسلام آباد سے کوہ نور نیوز کی لیڈی رپورٹر سونیا ملک کی اس رپورٹ میں 👇
www.koohenoor.tv

ارشد شریف سے متعلق ٹوئٹ، مریم نواز کی وضاحت لاہور: (کوہ نورنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سینئر صحا...
26/10/2022

ارشد شریف سے متعلق ٹوئٹ، مریم نواز کی وضاحت

لاہور: (کوہ نورنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل ہونے کے بعد کئے گئے اپنے ٹوئٹ پر وضاحت۔ خیال رہے کہ مریم نواز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جہاں انہوں نے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے ایک نامناسب ٹوئٹ پر جواب دیا، جس کو معروف صحافیوں اور صارفین نے ڈیلیٹ کرنے اور خاموش رہنے کی تجویز دی۔ مریم نواز نے بظاہر ان کے ایک حامی کی جانب سے ارشد شریف کے حوالے سے کی گئی نامناسب ٹوئٹ پر لکھا کہ ‘مجھے یہ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ انسانوں کے لیے سبق ہے جس سے ہم سب کو سمجھ لینا چاہیے’۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے اس بیان پر صحافیوں اور دیگر کی جانب سے ان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا اور سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔ مریم نواز کو ان کے مخالفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور معروف صحافیوں نے بھی انہیں مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر زور دیا۔ اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سیکھنا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ میں ٹوئٹ کو ختم کر رہی ہوں اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں، میرا ان کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ کبھی نہیں تھا، اس تکلیف سے کبھی کسی کو اس نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں۔

سینئر صحافی ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچ گئی، تدفین کل ہوگی اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں ...
26/10/2022

سینئر صحافی ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچ گئی، تدفین کل ہوگی


اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچ گئی۔ ارشد شریف کی میت نجی ایئرلائن کے ذریعے کینیا سے براستہ دوحا اور پھر اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی جہاں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میت کو وصول کیا۔ میت وصولی کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر مقتول ارشد شریف کے اہل خانہ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، مراد سعید اور صحافی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی نماز جنازہ جمعرات کو دوپہر 2 فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ اسلام آباد ایچ الیون میں اُن کی تدفین کی جائے گی، میت کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں قانونی کارروائی کے بعد اسے مردہ خانے میں رکھا جائے گا۔ ایئرپورٹ پر میت پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور وہاں موجود ہر شخص کی آنکھیں نم اور لہجہ غمزہ تھا، ارشد شریف کے اہل خانہ غم سے چور نظر آرہے تھے۔ سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کا پاکستان میں بھی پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ارشد شریف کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس اور انتظامیہ پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرے گی، اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ ارشد شریف کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران سینیئر سرجن بھی موجود ہوں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ارشد شریف کی گاڑی پر کینیا کے شہر نیروبی کے ہائی وے پر پولیس نے غلط شناخت پر گولیاں برسا دی تھیں جس کے نتیجے میں دو گولیاں اُن کے جسم میں پیوست ہوئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ کینیا کی پولیس نے اپنی اس غلطی کا اعتراف بھی کیا اور بتایا تھا کہ علاقے میں ایک گاڑی چھیننے اور بچے کے اغواء کی وجہ سے سکیورٹی سخت تھی، جب گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے رفتار بڑھا دی تھی جس پر تعاقب کے دوران اہلکار نے فائرنگ کی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی، ملکی سلامتی کیلئے دعائیںمکہ مکرمہ: (کوہ نورنیوز) وزیراعظم میاں شہباز شر...
26/10/2022

وزیراعظم شہبازشریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

مکہ مکرمہ: (کوہ نورنیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریاض سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، عمرہ ادا کیا اور حجر اسود کو بوسہ دیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی، حجر اسود کو بو سہ دیا، ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ قبل ازیں وزیراعظم ریاض سے جدہ پہنچے جہاں انہوں نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔ جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کا استقبال کیا۔

سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع، نومبر میں آر پار ہوجائے گا: شیخ رشیدراولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی...
26/10/2022

سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع، نومبر میں آر پار ہوجائے گا: شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا ہے، نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح حکومت سےالیکشن کی تاریخ لی جائے گی، غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ارشدشریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پر ساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے، جمعرات کو 2 بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جمعے کو 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے ظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے، پرامن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے، رانا ثناءاللہ جسے ایئرپورٹ جانے کی ہمت نہیں ہوئی، اگر اس نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔

لانگ مارچ کے پہلے روز کا شیڈول جاری لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پہلے روز کا شیڈول...
26/10/2022

لانگ مارچ کے پہلے روز کا شیڈول جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پہلے روز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے لانگ مارچ کے پہلے روز کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز 28 اکتوبر بروز جمعہ کو لبرٹی چوک سے ہو گا اور مارچ کے پہلے روز ہم شاہدرہ تک ہی جائیں گے۔ لانگ مارچ کلمہ چوک سے براستہ فیروز پور روڈ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان لانگ مارچ کے پہلے روز شرکا سے آزادی چوک پر خطاب کریں گے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوسرے روز کا آغاز شاہدرہ چوک سے ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنے علاقوں میں اشتہاری مہم اور کیمپس لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انتخابات نہیں کرائیں گے اس لیے لانگ مارچ کا اعلان کر رہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقی آزادی مارچ ہے اور اس کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے، جی ٹی روڈ سے براستہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ اسلام آباد لڑائی کرنے نہیں جا رہے اور نہ ہم نے ریڈ زون میں جانا ہے۔

پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت، دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی: اسلم اقبال لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر میاں ا...
26/10/2022

پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت، دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی: اسلم اقبال

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے 90 شاہراہ قائد اعظم پر اراکین اسمبلی،پارٹی عہدیداران اور دیگر وفود سے ملاقاتیں کیں، ملاقات کے دوران پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی، جاری فلاحی پروگراموں اور سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی، اس کی جڑے عوام میں گہری ہیں، کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے والی قومی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لیٹروں کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں، وفاق میں بیٹھے چوروں کے گروہ کی پیدا کردہ مہنگائی نے 80 فیصد گھروں میں لڑائیاں ڈلوادیں، لوگوں میں مہنگائی کی وجہ سے ضروریات زندگی خریدنے کی سکت بھی نہ رہی۔

ارشد شریف قتل، تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی، وزیر داخلہ اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سی...
26/10/2022

ارشد شریف قتل، تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشیل دے دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تشیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم 3 ارکان پر مشتمل ہے۔ جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور انٹیلی ایجنسیز کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہو گی اور ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گی۔ جس کے بعد تحقیقاتی ٹیم حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی دبئی اور پھر کینیا روانگی کی وجوہات اور محرکات کا بھی جائزہ لے گی۔ تحقیقاتی ٹیم، کینیا پولیس اور دیگر ذرائع سے شواہد کی روشنی میں آزادانہ رپورٹ مرتب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی شخصیت کے اعتراف کے بعد ٹیم ارشد شریف کو باہر جانے پر مجبور کرنے کے عوامل کا جائزہ لے گی۔ ٹیم نجی چینل سے منسلک شخصیت کی کینیا میں سونے کی اسمگلنگ سے متعلق کمپنی کے کردار کا بھی جائزہ لے گی۔

میشا شفیع ہالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع جلد ہی اپنی پہلی امری...
26/10/2022

میشا شفیع ہالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع جلد ہی اپنی پہلی امریکی فلم میں بھارتی اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔ میشا شفیع پاکستانی خاندان پر بنائی جانے والی امریکی فلم "مستاش" یعنی "مونچھیں" میں کام کرتی دکھائی دیں گی، فلم کی ہدایات پاکستان نژاد ہدایت کار عمران جے خان دیں گے اور انہوں نے ہی اس فلم کی کہانی بھی لکھی ہے۔ فلم میں رضوان مانجی اور ان کی بیٹی ایان مانجی سمیت اتھروا ورما، الیشیا سلوراسٹون، بھارت نژاد امریکی اداکار حسن منہاج اور گلوکارہ میشا شفیع مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ میشا شفیع مرکزی کردار یعنی ایک 13 سالہ پاکستانی لڑکے کی والدہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جب کہ رضوان مانجی لڑکے کے والد کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم کی کہانی 13 سالہ پاکستانی لڑکے اور ان کے پاکستانی والدین کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں 1990 کے زمانے کی امریکی زندگی دکھائی جائے گی اور اس وقت کے مسلمانوں کے حالات بھی دکھائی جائیں گی۔

Address

Islamabad
44010

Telephone

+92512274444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Koh E Noor News Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Koh E Noor News Islamabad:

Videos

Share