Maulana Imran Ahmed Umrani Saheb

Maulana Imran Ahmed Umrani Saheb Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Maulana Imran Ahmed Umrani Saheb, Digital creator, Islamabad.

Our holy prophet Hazrat Muhammad (PBUH) mentioned that "خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ " so all the devotees of Islam let's to spread the slamic knowledge which is best way to live the peaceful life

24/06/2024
31/03/2024

21 رمضان المبارک یوم شہادت خلیفہ چہارم حیدر قرار، صاحب ذوالفقار، داماد پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم، سسر فاروق اعظم رضہ، شیر خدا حضرت سید علی المرتضیٰ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ

26/03/2024

15 رمضان،
ولادت با سعادت نواسہ رسول🌹 شہزادہ امن حضرت امام حسن
رضی اللّٰہ عنہ

24/03/2024

حضرت شیخ سعدیؒ بیان کرتے ہیں کہ ایک نوجوان بے حد حسین وجمیل تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ نیک اطوار کا بھی مالک تھا۔ وہ نوجوان علم کی دولت سے مالا مال تھا اور جس موضوع پر بھی گفتگو کرتا لوگ اس کی جانب متوجہ ہوجاتے اور نہایت انہماک سے اسے سنتے تھے۔ اس کے فیصلوں کی قدر کی جاتی تھی۔اور وہ ایسا روشن چراغ تھا جس کے سامنے کسی دوسرے چراغ کی روشنی ماند تھی۔

ان تمام خوبیوں کے باوجود اس میں ایک عیب ضرور تھا۔ وہ یہ کہ وہ شخص الفاظ کو ان کے صحیح تلفظ کے ساتھ ادا کرنے کی قدرت نہ رکھتا تھا۔

ایک روز ایک بزرگ کی محفل میں اس نوجوان کا ذکر ہوا تو میں نے اس نوجوان کی اس کمزوری کا ذکر کیا۔ اپنی رائے دیتے ہوئے میں نے کہا کہ میرے نزدیک اس کی گفتگو میں یہ نقص اس لئے ہے کہ اس کے سامنے کے دانت صحیح نہیں ہیں۔
میری بات سننے کے بعد وہ بزرگ ناراض ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانگی ہوتی ہے کہ اتنی خوبیاں دیکھنے کے بعد بھی تم اس نوجوان کے ایک معمولی عیب پر نظر رکھے ہوئے ہو۔ کیا یہ افسوس کا مقام نہیں کہ طاؤس کو دیکھنے والے کی نظر اس کے بدصورت پیروں پر ہی مرکوز ہے۔ بہتر تو یہ ہے کہ انسان دوسروں کی ذات میں ہنر اور خوبیاں تلاش کرے اور عیب اپنی ذات میں دیکھے۔ یاد رکھو کہ دنیا میں اچھائیاں بھی ہیں اور برائیاں بھی۔ جس طرح گلزار میں پھول بھی ہوتے ہیں اور خار بھی۔ جس کا دل میلا ہو اسے ہر چیز میلی نظر آتی ہے۔ جس کا دل روشن ہو اسے ہر چیز روشن نظر آتی ہے۔

شیخ سعدیؒ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ بے عیب ذات صرف اللہ عزوجل ہی کی ہے۔ پس دوسروں کی ذات میں عیب تلاش کرنے سے بہتر ہے کہ اپنی ذات میں موجود عیبوں پر نگاہ دوڑائی جائے اور ان کو دور کرنے کی کوشش کی جائے۔

23/03/2024

کیا آپ ان سات سوالوں کے جواب جانتے ہیں ؟ ۔۔۔
سوال نمبر ۔1:
جنت کہاں ہے؟
جواب:
جنت ساتوں آسمانوں کے اوپر ساتوں آسمانوں سے جدا ہے،
کیونکہ ساتوں آسمان قیامت کے وقت فنا اور ختم ہونے والے ہیں،
جبکہ جنت کو فنا نہیں ہے،
وہ ہمیشہ رہے گی،
جنت کی چھت عرشِ رحمٰن ہے.
سوال نمبر ۔2:
جہنم کہاں ہے؟
جواب:
جہنم ساتوں زمین کے نیچے ایسی جگہ ہے
جس کا نام "سجین" ہے.
جہنم جنت کے بازو میں نہیں ہے،جیسا کہ بعض لوگ سوچتے ہیں.
جس زمین پر ہم رہتے ہیں
یہ پہلی زمین ہے،
اس کے علاوہ چھ زمینیں اور ہیں
جو ہماری زمین کے نیچے ہماری زمین سے علیحدہ اور جدا ہیں.
سوال نمبر ۔3:
سدر ة المنتهٰی کیا ہے؟
جواب:
سدرة عربی میں بیری ۔ اور بیری کے درخت کو کہتے ہیں،
المنتہی یعنی آخری حد،
یہ بیری کا درخت وہ آخری مقام ہے
جو مخلوقات کی حد ہے.
اس سے آگے حضرت جبرئیل بھی نہیں جا پاتے ہیں.
سدرة المنتهی ایک عظیم الشان درخت ہے،
اس کی جڑیں چھٹے آسمان میں
اور اونچائیاں ساتویں آسمان سے بھی بلند ہیں،
اس کے پتے ہاتھی کے کان جتنے
اور پھل بڑے گھڑے جیسے ہیں،
اس پر سنہری تتلیاں منڈلاتی ہیں ،
یہ درخت جنت سے باہر ہے.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت جبریل علیہ السلام کو اسی درخت کے پاس ان کی اصل صورت میں دوسری مرتبہ دیکھا تھا،
جبکہ آپ صلى الله عليه وسلم نے انہیں پہلی مرتبہ اپنی اصل صورت میں مکہ مکرمہ میں مقام اجیاد پر دیکھا تھا.
سوال نمبر ۔4:
حورعین کون ہیں؟
جواب:
حور عین جنت میں مومنین کی بیویاں ہوں گی،
یہ نہ انسان ہیں نہ جن ہیں اور نہ ہی فرشتہ ہیں،
اللہ تعالیٰ نے انہیں مستقل پیدا کیا ہے،
یہ اتنی خوبصورت ہیں کہ اگر دنیا میں ان میں سے کسی ایک کی محض جھلک دکھائی دے جائے،
تو مشرق اور مغرب کے درمیان روشنی ہو جائے.
حور عربی زبان کا لفظ ہے ،
اور حوراء کی جمع ہے،
اس کے معنی ایسی آنکھ جس کی پتلیاں نہایت سیاه ہوں اور اس کے اطراف نہایت سفید ہوں.
اور عین عربی میں عیناء کی جمع ہے
اس کے معنی ہیں بڑی بڑی آنکھوں والی.
سوال ۔5:
ولدان مخلدون کون ہیں؟
جواب:
یہ اہل جنت کے خادم ہیں،
یہ بھی انسان یا جن یا فرشتے نہیں ہیں،
انہیں اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کی خدمت کے لئے مستقل پیدا کیا ہے،
یہ ہمیشہ ایک ہی عمر کے یعنی بچے ہی رہیں گے،
اس لیے انہیں "الولدان المخلدون" کہا جاتا ہے.
سب سے کم درجہ کے جنتی کو
دس ہزار ولدان مخلدون عطا ہوں گے.
سوال نمبر ۔6:
اعراف کیا ہے؟
جواب:
جنت کی چوڑی فصیل کو اعراف کہتے ہیں.
اس پر وہ لوگ ہوں گے
جن کے نیک اعمال اور برائیاں دونوں برابر ہوں گی،
ایک لمبے عرصہ تک وہ اس پر رہیں گے
اور اللہ سے امید رکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی جنت میں داخل کردے.
انہیں وہاں بھی کھانے پینے کے لیے دیا جائے گا،
پھر اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے جنت میں داخل کردےگا.
سوال نمبر ۔7:
قیامت کے دن کی مقدار اور لمبائی کتنی ہے؟
جواب:
پچاس ہزار سال كے برابر.
جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے:
*تعرج الملئكة و الروح اليه في يوم كان مقداره خمسين الف سنة.*
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
"قیامت کے پچاس موقف ہیں، اور ہر موقف ایک ہزار سال کا ہو گا."
جب آیت
*"یوم تبدل الأرض غیر الأرض و السماوات"*
نازل ہوئی
تو
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ
"یا رسول اللہ جب یہ زمین و آسمان بدل دئیے جائیں گے تب ہم کہاں ہوں گے"؟
آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
"تب ہم پل صراط پر ہوں گے.
پل صراط پر سے جب گزر ہوگا
اس وقت صرف تین جگہیں ہوں گی
1.جہنم
2.جنت
3.پل صراط"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
"سب سے پہلے میں اور میرے امتی پل صراط کو طے کریں گے."
*پل صراط کی تفصیل*
قیامت میں جب موجودہ آسمان اور زمین بدل دئے جائیں گے
اور پل صراط پر سے گزرنا ہوگا
وہاں صرف دو مقامات ہوں گے
جنت اور جہنم.
جنت تک پہنچنے کے لیے
لازماً جہنم کے اوپر سے گزرنا ہوگا.
جہنم کے اوپر ایک پل نصب کیا جائے گا،
اسی کا نام" الصراط "ہے،
اس سے گزر کر جب اس کے پار پہنچیں گے
وہاں جنت کا دروازہ ہوگا،
وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم موجود ہوں گے
اور اہل جنت کا استقبال کریں گے.
یہ پل صراط درج ذیل صفات کا حامل ہو گا:
1- بال سے زیادہ باریک ہوگا.
2- تلوار سے زیادہ تیز ہو گا.
3- سخت اندھیرے میں ہوگا،
اس کے نیچے گہرائیوں میں جہنم بهی نہایت تاریکی میں ہوگی.,
سخت بپھری ہوئی اور غضبناک ہوگی.
4- گناہ گار کے گناہ اس پر سے گزرتے وقت مجسم اس کی پیٹھ پر ہوں گے،
اگر اس کے گناہ زیادہ ہوں گے
تو اس کے بوجھ سے اس کی رفتار ہلکی ہو گی،
اللہ تعالیٰ ہمیں اس صورت سے اپنی پناہ میں رکھے.
اور جو شخص گناہوں سے ہلکا ہوگا
تو اس کی رفتار پل صراط پر تیز ہوگی.
5- اس پل کے اوپر آنکڑے لگے ہوئے ہوں گے
اور نیچے کانٹے لگے ہوں گے
جو قدموں کو زخمی کرکے اسے متاثر کریں گے.
لوگ اپنی بد اعمالیوں کے لحاظ سے اس سے متاثر ہوں گے.
6- جن لوگوں کی بے ایمانی اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ان کے پیر پھسل کر وہ جہنم کے گڑهے میں گر رہے ہوں گے
ان کی بلند چیخ پکار سے پل صراط پر دہشت طاری ہو گی.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پل صراط کی دوسری جانب جنت کے دروازے پر کھڑے ہوں گے،
جب تم پل صراط پر پہلا قدم رکھ رہے ہوگے
آپ صلی اللہ علیہ و سلم تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہیں گے"
یا رب سلم، یا رب سلم"
آپ بھی نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے درود پڑهئے:
اللهم صل وسلم على الحبيب محمد.
لوگ اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے بہت سوں کو پل صراط سے گرتا ہوا دیکھیں گے
اور بہت سوں کو دیکھیں گے
کہ وہ اس سے نجات پا گئے ہیں.
بندہ اپنے والدین کو پل صراط پر دیکھے گا
لیکن ان کی کوئی فکر نہیں کرےگا،
وہاں تو بس ایک ہی فکر ہو گی کہ کسی طرح خود پار ہو جائے.
روایت میں ہے کہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قیامت کو یاد کر کے رونے لگیں،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا:
عائشہ کیا بات ہے؟
حضرت عائشہ نے فرمایا: مجهے قیامت یاد آگئی،
یا رسول اللہ کیا ہم وہاں اپنے والدین کو یاد رکھیں گے؟
کیا وہاں ہم اپنے محبوب لوگوں کو یاد رکھیں گے؟
آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
ہاں یاد رکھیں گے،
لیکن وہاں تین مقامات ایسے ہوں گے
جہاں کوئی یاد نہیں رہے گا(1) جب کسی کے اعمال تولے جائیں گے
(2) جب نامہ اعمال دیئے جائیں گے
(3) جب پل صراط پر ہوں گے.
دنیاوی فتنوں کے مقابلے میں حق پر جمے رہو.
دنیاوی فتنے تو سراب ہیں.
ان کے مقابلہ میں ہمیں مجاہدہ کرنا چاہیے،
اور ہر ایک کو دوسرے کی جنت حاصل کرنے پر مدد کرنا چاہئے
جس کی وسعت آسمانوں اور زمین سے بهی بڑهی ہوئی ہے.
اس پیغام کو آگے بڑهاتے ہوئے صدقہ جاریہ کی نیت کرنا نہ بھولیں.
یا اللہ ہمیں ان خوش نصیبوں میں کردیجئے
جو پل صراط کو آسانی سے پار کر لیں گے.
اے پروردگار ہمارے لئے اپنا فضل،کرم رحم والےحسن خاتمہ کا فیصلہ فرمائیے. آمین
اس تفصیل کے بعد بھی کیا گمان ہے کہ
وہاں کوئی رشتہ داریاں نبھائے گا،
جس کے لئے تم یہاں اپنے اعمال برباد کر رہے ہو؟
مخلوق کے بجائے خالق کی فکر کرو.
اپنے نفس کی فکر کرو
کتنی عمر گزر چکی ہے اور کتنی باقی ہے
کیا اب بهی لا پرواہی اور عیش کی گنجائش ہے؟
اس پیغام کو دوسروں تک بهی پہنچائیں.
یااللہ اس تحریر کو میری جانب سے بهی اور جو بھی اس کو عام کرنے میں مدد کرے سب کے لئے اس کو صدقہ جاریہ بنادیجئے آمیـــــــــــــــــن یا رب العالمین ۔“مولانا عمران احمد عمرانی۔۔۔

21/03/2024

مجھے ‏‏‏‏47‏ فالوورز حاصل کیے‏، ‏‏168‏ پوسٹیں بنائیں‏‏ اور ‏‏16,290‏ رد عمل موصول ہوئے‏‏ ‏گزشتہ 90 دنوں میں‏! آپ کی مسلسل سپورٹ کا شکریہ۔ آپ سب کے بغیر میرا اس مقام تک پہنچنا ناممکن تھا۔ ‏🙏‏‏🤗‏‏🎉‏

سوڈان كے ایک غریب شخص کا توکل دیکھئیے...... اس نے اپنی فروٹ کی ریڑھی پر ایک ایسی عبارت لکھی جو سونے کے پانی سے لکھے جانے...
21/03/2024

سوڈان كے ایک غریب شخص کا توکل دیکھئیے......
اس نے اپنی فروٹ کی ریڑھی پر ایک ایسی عبارت لکھی جو سونے کے پانی سے لکھے جانے کے قابل ھے.............
"كيف أخاف من الفقر وأنا عبد الغنی"
معنی و مفہوم ....
میں فقیری و تنگدستی سے کیسے ڈروں... میں تو اس ذات کا بندہ ہوں جس کے دست قدرت میں ہر چیز ہے.
سبحان اللہ

یوم وصال 10 رمضان المبارک حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسکراتے ہوئے ا...
21/03/2024

یوم وصال 10 رمضان المبارک
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا
ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسکراتے ہوئے الوداع کرتیں
اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی واپسی پر استقبال بھی مسکرا کر کیا کرتیں تھیں
ہمیں بھی آج سنت حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا
پر عمل کرتے ہوئے گھر کے سکون کے لیے ایسا ہی کرنا چاہیے۔

کلاس روم میں ایک بچے نے پنسل سے اپنے ہاتھ پرلکھا ہوا تھا "روزہ ہے"وجہ پوچھنے پراس معصوم بچے نے چونکا دینے والا جواب دیا ...
20/03/2024

کلاس روم میں ایک بچے نے پنسل سے اپنے ہاتھ پرلکھا ہوا تھا
"روزہ ہے"
وجہ پوچھنے پراس معصوم بچے نے چونکا دینے والا جواب دیا کہنے لگا:
سر! صبح غلطی سے میں نے پانی پی لیا تھا دوبارہ بھول نہ ہوجاٸےاس لیے ہاتھ پرلکھ لیا۔

بہت جلد ایک عدالت لگنے والی ہے ... اور اس عدالت میں ... وہ وکیل بھی خود ہوگا اور گواہ بھی اور جج بھی ... اور پھر اعلان ہ...
20/03/2024

بہت جلد ایک عدالت لگنے والی ہے ...
اور اس عدالت میں ...
وہ وکیل بھی خود ہوگا اور گواہ بھی اور جج بھی ...
اور پھر اعلان ہوگا ...
وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ
اے مجرموں آج تم الگ ہو جاؤ🥀🖤
یا اللّه تو رحیم ہے تو کریم ہے مجھے اتنا طاقت اور توفیق دے میں ان جیسوں کی مدد کر سکوں آمین
🙏🙏

18/03/2024

_مجھے پہلی مرتبہ وضو کے معنی سمجھ میں یوں آئے...🤍

•ھاتھوں کا دھونا: اے اللہ میرا نامہء اعمال میرے دائیں ہاتھ میں دینا ۔
•کُلّی کرنا :️ اے اللہ میری زبان کو حق گوئی پر ثابت قدم رکھنا ۔
•ناک میں پانی دینا :
اے اللہ میری سانسوں کو جنت کی خوشبو سے معطر فرمانا ۔
•ناک جھاڑنا یا صاف کرنا :️ اے اللہ میری سانسوں کو زقوم کی بد بو سے محفوظ فرمانا ۔
•منہ دھونا :️ اے اللہ میرے چہرے کو روشن کرنا ،جِس دن چہرے سیاہ کیئے جائیں گے اور روشن کیئے جائیں گے ۔
•دونوں ہاتھوں کا کہنیوں تک دھونا :️
•داہنا ہاتھ : اے اللہ مُجھے داہنے ہاتھ والوں میں شامل کرنا ۔
•بایاں ہاتھ :️ اے اللہ مُجھے بائیں ہاتھ والوں میں شامل ہونے سے بچا ۔
•سر کا مسح :️ اے اللہ میری گردن آگ سے آزاد فرما اور اُٹھا مُجھ کو مومنوں میں ۔
•پاؤوں کا دھونا :️ اے الله میرے قدموں کو سیدھے رستے سے کبھی بھٹکنے نہ دینا
آمین❤

18/03/2024


اور 19: باتیں غور سے دیکھیں
#1/ جہنم میں گرایا گیا پتھر 70 سال بعد جہنم کی تہہ میں پہنچتا ہے- (مسلم)
#2/ جہنم کے ایک احاطہ کی دو دیواروں کے درمیان 40 سال کی مسافت کا فاصلہ ہے- (ابو یعلی)
#3/ جہنم کو میدان حشر میں لانے کے لے 4 ارب 90 کروڑ فرشتے مقرر ہوں گے-(مسلم)
#4/ جہنم کا سب سے ہلکا عذاب آگ کے دو جوتے پہننے کا ہوگا جس سے جہنمی کا دماغ کھولنے لگے گا- (مسلم)
#5/ جہنمی کی ایک داڑھ (بڑا دانت) احد پہاڑ سے بھی بڑی ہوگی- (مسلم)
#6/ جہنمی کے جسم کی کھال 42 ہاتھ (63 فٹ) موٹی ہوگی- ( ترمذی)
#7/ جہنمی کے دونوں کندھوں کے درمیان تیزرو سوار کی 3 دن کی مسافت کا فاصلہ ہوگا- (مسلم)
#8/ دنیا میں تکبر کرنے والوں کو چیونٹیوں کے برابر جسم دیا جائے گا-(ترمذی)
#9/ جہنمی اس قدر آنسو بہائيں گے کہ ان میں کشتیاں چلائی جاسکیں گی-(مستدرک حاکم)
#10/ جہنمیوں کو دیے جانے والے کھانے (تھوہر) کا ایک ٹکڑا دنیا میں گرا دیا جائے تو ساری دنیا کے جانداروں کے اسباب معیشیت برباد کردے- (احمد، نسائی، ترمذی، ابن ماجہ)
#11/ جہنمیوں کو پلائے جانے والے مشروب کا ایک ڈول (چند لٹر) دنیا میں ڈال دیا جائے تو ساری دنیا کی مخلوق کو بدبو میں مبتلا کردے- (ابو یعلی)
#12/ جہنمیوں کے سر پر اس قدر کھولتا ہوا گرم پانی ڈالا جائے گا کہ وہ سر میں چھید کرکے پیٹ میں پہنچ جائے گا اور پیٹ میں جو کچھ ہوکا اسے کاٹ ڈالے گا اور یہ سب کچھ (پیٹھ سے نکل کر) قدموں میں آگرے گا- (احمد)
#13/ کافر کو جہنم میں اس قدر سختی سے ٹھونسا جائے گا جس قدر نیزے کی انی دستے میں سختی سے گاڑی جاتی ہے-(شرح اسنہ)
#14/ جہنم کی آگ شدید سیاہ رنگ کی ہے- (جس میں ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہ دے گا) ( (مالک)
#15/ جہنمیوں کو آگ کے پہاڑ "صعود" پر چڑھنے میں 70 سال لگيں گے اترے گا تو پھر اسے چڑھنے کا حکم دیا جائے گا- (ابو یعلی)
#16/ جہنمیوں کو مارنے کے لیے لوہے کے گرز اتنے وزنی ہوں گے کہ انسان اور جن مل کر بھی اسے اٹھانا چاہیں تو نہیں اٹھا سکتے- (ابو یعلی)
#17/ جہنم کے سانپ قد میں اونٹوں کے برابر ہونگے اور ان کے ایک دفہ ڈسنے سے کافر 40 سال تک اس کے زہر کی جلن محسوس کرتا رہے گا- (حاکم)
#18/ جہنم کے بچھو قد میں خچر کے برابر ہوں گے ان کے ڈسنے کا اثر کافر 40 سال تک محسوس کرتا رہے گا- (حاکم)
#19/ جہنمیوں کو جہنم میں منہ کے بل چلایا جائے گا- (مسلم)
الله رحم فرما ۔۔۔

17/03/2024

منافع اور نقصان
📍آپ عشاء کی سترہ رکعتیں پڑھتے تھے پھر علم حاصل کیا تو نو رکعتیں پڑھنے لگ گئے۔

📍 آپ سادہ سے بندے تھے، سالوں سے عصر کی آٹھ رکعیتں پڑھتے تھے، کچھ پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے لگ گئے تو انہوں نے بتایا کہ عصر کی چار رکعتیں تو سنت ہیں چار فرض ہیں-

😞جب آپ کو پتہ چلا کہ سنت ہیں تو آپ نے سنتیں پڑھنا بلکل ہی چھوڑ دیا تو بتائیں سنت کو اہمیت دی یا غیر اہم سمجھا؟۔۔

📍آپ زندگی بھر رمضان کی قدر کرتے تھے، دن روزوں سے گزارتے اور آپ کی راتیں تراویح سے مزین ہوتی تھیں، پھر کسی دن دور جدید کے کسی گمراہ عالم سے سن لیا کہ تراویح تو ایک زائد عبادت ہے۔

🥺تیس سال پڑھنے کے بعد غیر ضروری سمجھ کر چھوڑ بیٹھے تو یاد رکھیئے یہ نفع بخش علم نہیں نقصان دہ علم ہے، یہ خدا کی بندگی نہیں بندگی سے فرار ہے جس کو آپ علم سمجھتے ہیں۔

📍آج کل کا مسئلہ جہالت نہیں بلکہ بڑا مسئلہ علم ہے۔ آج کی جہالت پتہ نہ ہونے سے نہیں بلکہ دور جدید کی جہالت پتہ ہونا ہے۔

🍁لوگ اس وجہ سے گمراہ نہیں ہورہے کہ انہیں پتہ نہیں بلکہ اس وجہ سے گمراہ ہورہے ہیں کہ انہیں پتہ ہے۔۔
📍اور ایسا علم جو بندے کو خدا سے دور کردے تو وہ مفید علم نہیں بلکہ مضر ہے۔

❣️اللہ پاک ہمیں نفع بخش علم سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔۔

زندگی کو زیادہ لمبا تصّور نہ کریں۔  جس مستقبل کے بارے میں ہم دن رات سوچتے رہتے ہیں ہو سکتا ہے، وہ مستقبل آئے ہی نا۔ لمبی...
16/03/2024

زندگی کو زیادہ لمبا تصّور نہ کریں۔ جس مستقبل کے بارے میں
ہم دن رات سوچتے رہتے ہیں ہو سکتا ہے، وہ مستقبل آئے ہی نا۔
لمبی زندگی کی گارنٹی توکسی کے پاس نہیں۔ بس جو اچھا ہو سکے،
وہ ضرور کریں۔
پھر پتہ نہیں
دوبارہ ایسا موقع ملے یا نہ ملے، ایسے ہی اپنی زندگی کا سفر
مکمل کرتے جائیں ۔
اِن شاء اللّٰہ! چھوٹی چھوٹی نیکیاں
ہماری بخشش کا ایک بہانہ بن جائیں گی...!!🥀
زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پُر سُکون رہتے ہیں.
جو پوری نہ ہونے والی خواہشوں سے زیادہ.
اُن نعمتوں پر شُکر کرتے ہیں.
جو اُنھیں اللہ نے عطا کی ہیں__!!🖤
"اور ایک بات یاد رکھیں"
آپ سب لوگوں کو خوش نہیــں رکھ سکتے.
حتی کہ اگر آپ لوگوں کی خاطر.
زمین پر لیٹ بھی جائیں.
اور لوگ آپ کے اُوپر سے چلنے لگیں.
پھر بھی وہ شکایت کریں گے کہ.
آپ ہموار نہیـں لیٹے ہوئے __.!!!
سو اپنی زندگی جینا شروع کیجئے.
جس میں کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو__!!

16/03/2024

40 طرح کا صدقہ

1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

2. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

3. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

4. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

5. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

6. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

7. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

8. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]

9. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]

10. لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

11. سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

12. الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

13. الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

14. استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

15. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

16. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55]

18. دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

19. کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518]

20. اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2589]

21. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

22. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

23. خود کھانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

24. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

25. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

26. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

27. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253]

28. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]

29. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]

30. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]

31. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ [ابو داﺅد: 5243]

32. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ [بخاری - تاریخ: 259/3]

33. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم: 1553]

34. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3367]

35. پانی پلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3368]

36. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430]

37. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1009]

38. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]

39. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

40. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243]
_

صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ یہ تحریر صدقہ جاریہ ہے ، شیئر کرکے باقی احباب تک پہنچائیے ،

16/03/2024

*"_ سعودی عرب/مکہ کے بارے میں حیران کن معلومات _"*

*1 :-* یہاں پانی مہنگا اور تیل سستا ہے ۔۔۔
*2 :-* یہاں کے راستوں کی معلومات مردوں سے زیادہ عورتوں کو ہیں، اور یہاں پر مکمل خریداری عورتیں ہی کرتی ہیں، مگر پردے میں رہ کر ۔۔۔
*3 :-* یہاں کی آبادی 4 کروڑ ہے اور کاریں 9 کروڑ سے بھی زیادہ ہیں ۔۔۔
*4 :-* مکہ شہر کا کوڑا شہر سے 70km دور پہاڑیوں میں دبایا جاتا ہے ۔۔۔
*5 :-* یہاں کا زم زم پورے سال اور پوری دنیا میں جاتا ہے، اور یہاں بھی پورے مکہ اور پورے سعودیہ میں استعمال ہوتا ہے، اور الحمد ﷲ آج تک کبھی کم نہیں ہوا ۔۔۔
*6 :-* صرف مکہ میں ایک دن میں 3 لاکھ مرغ کی کھپت ہوتی ہے ۔۔۔
*7 :-* مکہ کے اندر کبھی باہمی جھگڑا نہیں ہوتا ہے ۔۔۔
*8 :-* سعودیہ میں تقریبا 30 لاکھ بھارتی، 18 لاکھ پاکستانی، 16 لاکھ بنگلہ دیشی، 4 لاکھ مصری، 1 لاکھ یمنی اور 3 ملین دیگر ممالک کے لوگ کام کرتے ہیں،
سوچیں ﷲ تعالی یہاں سے کتنے لوگوں کو رزق فراہم کرتا ہے اور ان کے گھروں کو شاد و آباد رکھا ہوا ہے ۔۔۔
*9 :-* صرف مکہ میں 70 لاکھ AC استعمال ہوتے ہیں ۔۔۔
*10 :-* یہاں کھجور کے سوا کوئی فصل نہیں نکلتی، پھر بھی دنیا کی ہر ایک چیز، پھل، سبزی وغیرہ ملتی ہے اور بےموسم یہاں پر بِکتی ہے ۔۔۔
*11 :-* یہاں مکہ میں 200 کوالٹی کی کھجور بِکتی ہے اور ایک ایسی کھجور بھی ہے، جس میں ہڈی یا ہڑکِل (گِڑک) ہی نہیں ۔۔۔
*12 :-* مکہ کے اندر کوئی بھی چیز لوکل یا ڈپلیکیٹ نہیں بکتی، یہاں تک کے دوائی بھی ۔۔۔
*13 :-* پورے سعودی عرب میں کوئی دریا یا تالاب نہیں ہے، پھر بھی یہاں پانی کی کوئی کمی نہیں ہے ۔۔۔
*14 :-* مکہ میں کوئی پاور لائن باہر نہیں، تمام زمین کے اندر ہی ہیں ۔۔۔
*15 :-* پورے مکہ میں کوئی نالہ یا نالی نہیں ہے ۔۔۔
*16 :-* دنیا کا بہترین کپڑا یہاں بِکتا ہے، جبکہ بَنتا نہیں ۔۔۔
*17 :-* یہاں کی حکومت ہر پڑھنے والے بچے کو 600 سے 800 ریال ماہانہ وظیفہ دیتی ہے ۔۔۔
*18 :-* یہاں دھوکا نام کی کوئی چیز ہی نہیں ۔۔۔
*19 :-* یہاں ترقیاتی کام کے لیئے جو پیسہ حکومت سے ملتا ہے، وہ پورا کا پورا خرچ کیا جاتا ہے ۔۔۔
*20 :-* یہاں سرسوں کے تیل کی کوئی اوقات نہیں، پر بِکتا تو ہے، یہاں سورج مُکھی اور مکئی کا تیل کھایا جاتا ہے ....
*21 :-* یہاں ہريالی نہیں، یعنی درخت پودے نہ ہونے کے برابر ہیں، پہاڑ خشک اور سیاہ ہیں، مگر سانس لینے میں کوئی تکلیف ہی نہیں، یہاں یہ سائنسی ریسرچ فیل ہے ۔۔۔
*22 :-* یہاں ہر چیز باہر سے منگائی جاتی ہے، پھر بھی مہنگائی نہیں ہوتی ۔۔۔

*🌹 آبِ زم زم کا سراغ لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی .... 🌹*

مزید نئے روشن پہلوؤں کے انکشافات سامنے آ گئے ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق آبِ زم زم اور اس کے کنویں کی پُر اسراریت پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے اس کی قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام ہو کر رہ گئے ۔

عالمی تحقیقی ادارے کئی دہائیوں سے اس بات کا کھوج لگانے میں مصروف ہیں ۔۔۔

*کہ آب زم زم میں پائے جانے والے خواص کی کیا وجوہات ہیں، اور ایک منٹ میں 720 لیٹر، جبکہ ایک گھنٹے میں 43 ہزار 2 سو لیٹر، پانی فراہم کرنے والے اس کنویں میں پانی کہاں سے آ رہا ہے ۔۔۔*

جبکہ مکہ شہر کی زمین میں سینکڑوں فٹ گہرائی کے باوجود پانی موجود نہیں ہے ۔۔۔

جاپانی تحقیقاتی ادارے ہیڈو انسٹیٹیوٹ نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ :

*آب زم زم ایک قطرہ پانی میں شامل ہو جائے تو اس کے خواص بھی وہی ہو جاتے ہیں، جو آب زم زم کے ہیں،*
*جبکہ زم زم کے ایک قطرے کا بلور دنیا کے کسی بھی خطے کے پانی میں پائے جانے والے بلور سے مشابہت نہیں رکھتا ۔۔۔*

ایک اور انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے، کہ ری سائیکلنگ سے بھی زم زم کے خواص میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی ۔۔۔

آب زم زم میں معدنیات کے تناسب کا ملی گرام فی لیٹر جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے ....
کہ اس میں :
*سوڈیم : 133،*
*کیلشیم : 96،*
*پوٹاشیم : 43.3،*
*بائی کاربونیٹ :195.4،*
*کلورائیڈ : 163.3،*
*فلورائیڈ : 0.72،*
*نائیٹریٹ : 124.8،*
اور
*سلفیٹ : 124 ملی گرام فی لیٹر موجود ہے ۔۔۔*

آب زم زم کے کنویں کی مکمل گہرائی 99 فٹ ہے ۔۔۔
اور اس کے چشموں سے کنویں کی تہہ تک کا فاصلہ 17 میٹر ہے ۔۔۔

واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً تمام کنوؤں میں کائی کا جم جانا، انواع و اقسام کی جڑی بوٹیوں اور خود رَو پودوں کا اُگ آنا، نباتاتی اور حیاتیاتی افزائش یا مختلف اقسام کے حشرات کا پیدا ہو جانا، ایک عام سی بات ہے، جس سے پانی کا رنگ اور ذائقہ بدل جاتا ہے ۔۔۔

ﷲ تعالی کا کرشمہ ہے، کہ اس کنویں میں نہ کائی جمتی ہے، نہ نباتاتی و حیاتیاتی افزائش ہوتی ہے، نہ رنگ تبدیل ہوتا ہے، اور نہ ہی ذائقہ ۔۔۔

🌹 *" سبحان ﷲ "* 🌹

🌷 *برائے مہربانی تھوڑی سی زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیں ۔* 🌷

*جزاک ﷲ خیرا ! !**"_ سعودی عرب/مکہ کے بارے میں حیران کن معلومات _"*

*1 :-* یہاں پانی مہنگا اور تیل سستا ہے ۔۔۔
*2 :-* یہاں کے راستوں کی معلومات مردوں سے زیادہ عورتوں کو ہیں، اور یہاں پر مکمل خریداری عورتیں ہی کرتی ہیں، مگر پردے میں رہ کر ۔۔۔
*3 :-* یہاں کی آبادی 4 کروڑ ہے اور کاریں 9 کروڑ سے بھی زیادہ ہیں ۔۔۔
*4 :-* مکہ شہر کا کوڑا شہر سے 70km دور پہاڑیوں میں دبایا جاتا ہے ۔۔۔
*5 :-* یہاں کا زم زم پورے سال اور پوری دنیا میں جاتا ہے، اور یہاں بھی پورے مکہ اور پورے سعودیہ میں استعمال ہوتا ہے، اور الحمد ﷲ آج تک کبھی کم نہیں ہوا ۔۔۔
*6 :-* صرف مکہ میں ایک دن میں 3 لاکھ مرغ کی کھپت ہوتی ہے ۔۔۔
*7 :-* مکہ کے اندر کبھی باہمی جھگڑا نہیں ہوتا ہے ۔۔۔
*8 :-* سعودیہ میں تقریبا 30 لاکھ بھارتی، 18 لاکھ پاکستانی، 16 لاکھ بنگلہ دیشی، 4 لاکھ مصری، 1 لاکھ یمنی اور 3 ملین دیگر ممالک کے لوگ کام کرتے ہیں،
سوچیں ﷲ تعالی یہاں سے کتنے لوگوں کو رزق فراہم کرتا ہے اور ان کے گھروں کو شاد و آباد رکھا ہوا ہے ۔۔۔
*9 :-* صرف مکہ میں 70 لاکھ AC استعمال ہوتے ہیں ۔۔۔
*10 :-* یہاں کھجور کے سوا کوئی فصل نہیں نکلتی، پھر بھی دنیا کی ہر ایک چیز، پھل، سبزی وغیرہ ملتی ہے اور بےموسم یہاں پر بِکتی ہے ۔۔۔
*11 :-* یہاں مکہ میں 200 کوالٹی کی کھجور بِکتی ہے اور ایک ایسی کھجور بھی ہے، جس میں ہڈی یا ہڑکِل (گِڑک) ہی نہیں ۔۔۔
*12 :-* مکہ کے اندر کوئی بھی چیز لوکل یا ڈپلیکیٹ نہیں بکتی، یہاں تک کے دوائی بھی ۔۔۔
*13 :-* پورے سعودی عرب میں کوئی دریا یا تالاب نہیں ہے، پھر بھی یہاں پانی کی کوئی کمی نہیں ہے ۔۔۔
*14 :-* مکہ میں کوئی پاور لائن باہر نہیں، تمام زمین کے اندر ہی ہیں ۔۔۔
*15 :-* پورے مکہ میں کوئی نالہ یا نالی نہیں ہے ۔۔۔
*16 :-* دنیا کا بہترین کپڑا یہاں بِکتا ہے، جبکہ بَنتا نہیں ۔۔۔
*17 :-* یہاں کی حکومت ہر پڑھنے والے بچے کو 600 سے 800 ریال ماہانہ وظیفہ دیتی ہے ۔۔۔
*18 :-* یہاں دھوکا نام کی کوئی چیز ہی نہیں ۔۔۔
*19 :-* یہاں ترقیاتی کام کے لیئے جو پیسہ حکومت سے ملتا ہے، وہ پورا کا پورا خرچ کیا جاتا ہے ۔۔۔
*20 :-* یہاں سرسوں کے تیل کی کوئی اوقات نہیں، پر بِکتا تو ہے، یہاں سورج مُکھی اور مکئی کا تیل کھایا جاتا ہے ....
*21 :-* یہاں ہريالی نہیں، یعنی درخت پودے نہ ہونے کے برابر ہیں، پہاڑ خشک اور سیاہ ہیں، مگر سانس لینے میں کوئی تکلیف ہی نہیں، یہاں یہ سائنسی ریسرچ فیل ہے ۔۔۔
*22 :-* یہاں ہر چیز باہر سے منگائی جاتی ہے، پھر بھی مہنگائی نہیں ہوتی ۔۔۔

*🌹 آبِ زم زم کا سراغ لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی .... 🌹*

مزید نئے روشن پہلوؤں کے انکشافات سامنے آ گئے ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق آبِ زم زم اور اس کے کنویں کی پُر اسراریت پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے اس کی قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام ہو کر رہ گئے ۔

عالمی تحقیقی ادارے کئی دہائیوں سے اس بات کا کھوج لگانے میں مصروف ہیں ۔۔۔

*کہ آب زم زم میں پائے جانے والے خواص کی کیا وجوہات ہیں، اور ایک منٹ میں 720 لیٹر، جبکہ ایک گھنٹے میں 43 ہزار 2 سو لیٹر، پانی فراہم کرنے والے اس کنویں میں پانی کہاں سے آ رہا ہے ۔۔۔*

جبکہ مکہ شہر کی زمین میں سینکڑوں فٹ گہرائی کے باوجود پانی موجود نہیں ہے ۔۔۔

جاپانی تحقیقاتی ادارے ہیڈو انسٹیٹیوٹ نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ :

*آب زم زم ایک قطرہ پانی میں شامل ہو جائے تو اس کے خواص بھی وہی ہو جاتے ہیں، جو آب زم زم کے ہیں،*
*جبکہ زم زم کے ایک قطرے کا بلور دنیا کے کسی بھی خطے کے پانی میں پائے جانے والے بلور سے مشابہت نہیں رکھتا ۔۔۔*

ایک اور انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے، کہ ری سائیکلنگ سے بھی زم زم کے خواص میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی ۔۔۔

آب زم زم میں معدنیات کے تناسب کا ملی گرام فی لیٹر جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے ....
کہ اس میں :
*سوڈیم : 133،*
*کیلشیم : 96،*
*پوٹاشیم : 43.3،*
*بائی کاربونیٹ :195.4،*
*کلورائیڈ : 163.3،*
*فلورائیڈ : 0.72،*
*نائیٹریٹ : 124.8،*
اور
*سلفیٹ : 124 ملی گرام فی لیٹر موجود ہے ۔۔۔*

آب زم زم کے کنویں کی مکمل گہرائی 99 فٹ ہے ۔۔۔
اور اس کے چشموں سے کنویں کی تہہ تک کا فاصلہ 17 میٹر ہے ۔۔۔

واضح رہے کہ دنیا کے تقریباً تمام کنوؤں میں کائی کا جم جانا، انواع و اقسام کی جڑی بوٹیوں اور خود رَو پودوں کا اُگ آنا، نباتاتی اور حیاتیاتی افزائش یا مختلف اقسام کے حشرات کا پیدا ہو جانا، ایک عام سی بات ہے، جس سے پانی کا رنگ اور ذائقہ بدل جاتا ہے ۔۔۔

ﷲ تعالی کا کرشمہ ہے، کہ اس کنویں میں نہ کائی جمتی ہے، نہ نباتاتی و حیاتیاتی افزائش ہوتی ہے، نہ رنگ تبدیل ہوتا ہے، اور نہ ہی ذائقہ ۔۔۔

🌹 *" سبحان ﷲ "* 🌹

🌷 *برائے مہربانی تھوڑی سی زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیں ۔* 🌷

*جزاک ﷲ خیرا ! !*

Address

Islamabad

Telephone

+923020387050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maulana Imran Ahmed Umrani Saheb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Maulana Imran Ahmed Umrani Saheb:

Videos

Share


Other Digital creator in Islamabad

Show All