جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے وکلاء نے عدالتیں ڈیرہ اسماعیل خان منتقل ہونے پر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان میں احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر آئینی و غیر قانونی فیصلہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں
#NNTV
ٹانک
ڈپٹی کمشنر تنویر خٹک کی ستمبر کے مہینے میں اپنی جاری کردہ لیٹر کی نفی شہریوں کا ڈپٹی کمشنر کے خلاف خدشات مزید بڑھنے لگے مختلف قسم کے الزامات ٹیوب ویل کی نان فیزبل جگہ پر تعمیر محلہ برکی اباد کے مکینوں کا شدید ردعمل پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء انعام برکی سمیت مشران نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد ڈپٹی کمشنر افس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئے بننے والے ٹیوب کو اس جگہ پر تعمیر کی جائے جس کے حوالے سے محکمہ پبلک ہیلتھ نے سروے کیا اور اس سروے کو ڈپٹی کمشنر کے منظوری کے بعد ٹیوب ویل پر تعمیراتی کام کا اغاز کرنا تھا لیکن کام کے شروعات سے پہلے ایک بار پھر اس فیزبل جگہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں جو اہل علاقہ کے مفاد میں نہیں ہے انعام برکی نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے برکی اباد میں تین مختلف جگہوں پر باقاعدہ سروے کی گئی جہاں پر ٹیکنکل طریقے سے میٹھے پانی کی تعین کیلئے ایکسرے کئے گئے جس میں صرف اس جگہ کا انتخاب کیا گیا جہاں ٹیوب ویل فیزبل تھا جبکہ اس کے باجود نافیزبل جگہ پر تعمیر کے درپے ہے انھوں نے کہا کہ اگر یہ ٹیوب ویل عوامی ہے یا عوام کی مفاد عامہ کیلئے بنائی جارہی ہے تو اس ٹیوب ویل کو مزید نہ لٹکایا جائے اگر یہ ٹیوب ویل فرد واحد کیلئے ہے پھر انتظامیہ جانے اور ا
جنوبی وزیرستان آپر؛
محکمہ ایجوکیشن جنوبی وزیرستان میں ریشنلائیزیشن کے نام پر ہونے والے ٹرانسفر پر اساتذہ تنظیم کا محسود پریس کلب (رجسٹرڈ) میں پریس کا نفرنس- ڈائریکٹریٹ اورسیکٹری ایجوکیشن سے فوری طور پر پالیسی کینسل کرنے کا مطالبہ کیا اور بصورت احتجاج کا راستہ اپنانے کا اعلان کیا۔ مذید تفصیل ویڈیو بیان میں
#NNTV
جنوبی وزیرستان اپر
سابقہ ایم این اے رکن مرکزی شوری جمعیت علماء اسلام اور نئے منتخب ضلعی امیر مولانا جمال الدین کا اپنے کارکنان اور پارٹی کیلئے اہم بیان دیکھئیے اس ویڈیو میں
#NNTV
آل سیاسی اتحاد جنوبی وزیرستان اپر!
گزشتہ روز ٹانک میں جنوبی وزیرستان تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ طور پر آل سیاسی اتحاد کے نام پر کابینہ تشکیل دیا گیا! آل سیاسی اتحاد کے قیام کے لئے کئی مہینوں سے کوشش جاری تھی! جنکہ گزشتہ روز کامیاب ہوئے! تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی قائدین نے باہمی مشاورت کے بعد ون پوائنٹ ایجنڈے پر اتفاق اتحاد کیا مشاورت کے بعد کابینہ بھی تشکیل ہوا!
آل سیاسی اتحاد کے کابینہ میں مندرجہ ذیل معزز سیاسی مشران شامل ہیں!
کابینہ کے سرپرست اعلیٰ! جنوبی وزیرستان ایم این اےزبیر خان وزیر ، ایم پی اے محمد آصف خان محسود لدھا سب ڈویژن مئیر/چیئرمین تاج ملوک محسود ہے!
صدر سابقہ سنیٹر صالح شاہ جنرل سیکرٹری!مئیر/چئیرمین سرویکئی سب ڈویژن! شاہ فیصل غازی ایڈووکیٹ
سینئر نائب صدر!افسر خان محسود
نائب صدر!رحمت شاہ محسود
ڈپٹی جنرل سیکرٹری!جمال مالیار
فائنانس سیکرٹری!فریداللہ محسود
سیکرٹری اطلاعات!صدر شمس محسود
ڈپٹی اطلاعات سیکرٹری!گل بدین خان محسود
ڈپٹی فنانس سیکرٹری!جنید اللہ محسود
سوشل میڈیا آرگنائزر! حجت اللہ آرمانی
! جنوبی وزیرستان محسود بیلٹ میں مستقل امن قائم کرنا اولین ترجیح ہے!باقی تفصیل دیکھئیے اس وڈیو میں
#NNTV
تخلیقی ذہن، بہترین کہانیاں اور زندگی بدلنے والے لمحات
گومل زام ڈیم شارٹ ویڈیو مقابلہ محسود پریس کلب جنوبی وزیرستان اور ایف سی ساوتھ کے اشتراک سے پہلی بار ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں منعقد کیا گیا
مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا کرنا اور معیاری مواد کی تخلیق کو فروغ دینا ہے
وزیرستان، ٹانک، اور ڈیرہ اسماعیل خان سے 60 سے زائد خواتین اور نوجوانوں نے حصہ لیا۔مقابلے میں صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹس نے حصہ لیا
دس اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جارہا ہے
#NNTV
اسلام آباد
امیرِ جمعیت علماءاسلام سابقہ فاٹا
سابقہ ایم این اے مولانا محمد جمال الدین
کا11اکتوبر کو پی ٹی ایم جرگے کے حوالے سے
اہم وڈیو جاری جس میں ان کا کہنا ہے کہ
اس جرگہ میں بھرپور شرکت کرینگے اور اس جرگے سےقبائلی علاقوں کے عوام کے حقوق اور مسائل
پر آواز اٹھائینگے۔ خیبرپختونخواہ کے عوام نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ پی ٹی ایم کے جرگہ میں شرکت سے خیبر پختونخواہ عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہوگا .اور ان کی محرومیوں کو ملکی سطح پر اُجاگر کیا جائے گا۔
#NNTV
جنوبی وزیرستان اپر
اج ڈپٹی کمشنر کمپاونڈ میں جرگہ جس میں سابق سنیٹر صالح شاہ ،ملک سعید انور ۔شمس محسود ۔ملک اقبال شابی خیل ۔شہزادہ ہمایون خان ،ملک بادشاہی خان ۔پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر افسر خان محسود اور دیکر نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ضلع کے نئے نام ضلع محسود قبائل سے متفیق نہیں ہے ہمیں دو اضلاع کے تقسیم کے وقت جو نام ملاتھا جنوبی وزیرستان اپر وہی ٹھیک ہے باقی تفصیل دیکھئیے اس وڈیو میں
#NNTV
محسود پریس کلب
پریس کانفرنس خبر
یکم مئی 2024
جنوبی وزیرستان: ٹھیکیدار یونین جنوبی وزیرستان کے عہدے داروں نے محسود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار برادری صدر نورحسن محسود کے احکامات کی روشنی میں پریس کانفرنس کرنےکا مقصد ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والے اوسامہ نامی شخص کے خلاف ہے۔ جس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جنوبی وزیرستان انور خان پر مختلف قسم کے من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگائے تھے ہم ٹھیکیدار اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اسامہ نامی شخص کو وزیرستان میں ترقیاتی کاموں بارے بات کررہے ہیں جبکہ انکو یہ تک نہیں پتہ کہ وزیرستان ضلع ہے یا تحصیل
انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے ضلع کی بدقسمتی ہے کہ جب کوئی کام کرنے والا افیسر تعینات ہوتاہے تو بھتہ نہ دینے ہر سوشل میڈیا پر بے جا قسم کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر انور خان نہایت ایماندار افیسر ہے جب اس کی تعیناتی ہوئی تو ضلع میں ترقیاتی کام زور وشور سے شروع ہوگئے۔ وزیرستان ٹھیکیدار یونین اسامہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ اس طرح جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کرے۔اس جھوٹے الزامات لگانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انور خان سے معذرت اور معافی مانگیں ہم ٹھیکیدار یونیں جنوبی وزیرستان اپر وزیر اعلی خیبر