16/01/2025
اسلام آباد:سرحدی علاقوں میں رہنے والے پشتونوں کے افغانستان میں رشتہ دار ہیں۔ اگر آپ انہیں اسمگلر کہیں گے تو وہ کیا کھائیں گے؟
آپ نے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو کلاشنکوف کے علاوہ کیا دیا؟ جذبات کے بجائے عقل و شعور سے معاملات حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے معاشرے میں مسائل ہمیشہ باہمی مشاورت سے حل ہوتے ہیں، زبردستی یا طاقت کے ذریعے نہیں۔ افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کو جلد از جلد حل کیا جانا چاہئے۔اسد قیصر کا آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس