میڈیا آئی Media Eye

میڈیا آئی  Media Eye Journalist

24/12/2024
وادی نیلم ۔تحصیل آٹھمقام گاؤں سیگام سے آج صبح تقریباً 9 بجے کے قریب سلفی لیتے ہوئے پاؤں پھسلنے پر دریا میں گر کر لاپتہ ہ...
14/10/2024

وادی نیلم ۔تحصیل آٹھمقام گاؤں سیگام سے آج صبح تقریباً 9 بجے کے قریب سلفی لیتے ہوئے پاؤں پھسلنے پر دریا میں گر کر لاپتہ ہونے والے علی حسن ولد رانا سہیل ریاض ساکنہ گوجرانولہ کی فائل فوٹو۔

پاک فوج اور دیگر ریسکیو ٹیمیں ڈیڈ باڈی کی تلاش میں مصروف ہیں ۔

10/09/2024

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا نیلم کے علاقے ہلمت میں اپنے اعزاز میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب۔

نیلم کے تمام مسائل کا حل صرف ایک ہے وہ ہے سٹرک ۔وزیر اعظم

25/08/2024

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تاریخ ساز اقدامات کو سوشل میڈیا صارفین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بے حد سراہا رہے ہیں۔ایک صارف جو ریٹائر جج ہیں چوہدری محمد اسحق نے لکھا کہ درویش منش وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اپنے اعلان مورخہ 27 نومبر 2023 مظفر آباد کی روشنی میں AJK Social protection of vulnerable people ordinance 2024 قانون ساز اسمبلی سے پاس کروا کر آزاد کشمیر کے یتیم بچوں، بیواؤں، معذوروں، خواجہ سرا اور 65 سال سے زائد عمر بزرگ ضرورتمند شہریوں کیلئے دس ارب کی خطیر رقم سے انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا۔اس تمام تر پر عمل درآمد کرتے ھوئے حکومت نے سوشل ویلفیئر آفیسر ضلع کی وساطت سے مورخہ 31 اگست 2024 تک حقداران سے کوائف / درخواستیں طلب کی ہیں۔جو لوگ اپنے آپ کو اس کا مستحق/حقدار سمجھتے ہیں فوری طور اپنے کوائف کسی گزیٹیڈ آفیسر یا بلدیاتی چیئرمین صاحبان سے تصدیق کروا کر دفتر سوشل ویلفیئر آفیسر ضلع میں اندر میعاد داخل کر کے رجسٹریشن کروایئں۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا یہ احسن اقدام نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔ راقم کیجانب سے اس اہم قومی نوعیت کے مسئلے پر مسلسل کاوش کو پذیرائی بخشنے پر راقم ذاتی حیثیت سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا شکر گزار ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا یہ اقدام انتہائی اہم ہے انہوں نے معاشرے کے نادار طبقے کیلیے جو اقدام کیا تاریخ انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔ایک اور صارف نے لکھا وزیراعظم خود بھی سادگی پسند ہیں انہوں نے اعلی حکام کی عوام کے ٹیکس کے پیسے پر عیاشیاں ختم کر کے انتہائی احسن اقدام کیا ہے۔وزیراعظم۔چوہدری انوارالحق درد دل رکھنے والے انسان ہیں آزادکشمیر کی سیاسی تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

25/08/2024

#تفصیلات
آزاد پتن کے قریب المناک ٹریفک حادثہ کوسٹر میں سوار ڈرائیور سمیت سارے مسافر موت کے منہ میں چلے گئے کوسٹر میں 25 افراد سوار تھے جن میں سے ایک بھی نہ بچا ھے جانبحق ہونے والوں میں خواتین اور 1 بچہ شامل ہیں کوسٹر راولپنڈی سے پلندری جا رہی رہی تھی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے پلندری پنتھل جانے والی کوسٹر پنجاب کی حدود میں آزاد پتن کے گراری پل کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری ہے حادثہ کہوٹہ راولپنڈی کی حدود میں پیش آیا ھے حادثہ کا شکار ہونے والی کوسٹر میں کل 25 افراد سوار تھے جو سارے کے سارے جانبحق ہو چکے ہیں جانبحق ہونے والوں میں 20 مرد 4 خواتین اور 1 بچہ شامل ہے جن میں سے 6 افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے باقی 19 افراد کا تعلق کہوٹہ اور راولپنڈی سے ہے جو بھاتیا عرس میں جا رہے تھے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور نعشوں کو کہوٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر سدھنوتی عمر فاروق نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ریسکیو عمل مکمل کر لیا گیا ہے حادثہ گاڑی میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریسکیو احکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت میتوں کو بس سے نکال کر ہسپتال پہنچانے میں مدد کی ہے دوسری طرف عوامی حلقوں نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد پتن سڑک ایک عرصہ سے خستہ حال ہے جو موت کا کنواں بنا دی گئی ہے اس سڑک کو دریا سے بلندی پر منتقل کیا جا رہا ہے اور نہ ہی پختہ کیا جا رہا ہے حادثات آئے روز کا معمول بن چکے ہیں مگر آزاد کشمیر اور پنجاب کا حکمران طبقہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جو سینکڑوں لوگوں کی موت کے ذمہ دار ہیں حکمران طبقہ کی اس بے حسی اور غفلت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وزیراعظم انوار الحق وزراء اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سمیت تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے اظہار تعزیت کیاہے۔

29/04/2024

*راولپنڈی اسلام آباد میں ایک اور بے گناہ کشمیری کا قتل*
اسلا م آباد میں آزادکشمیر کے ایک اور بے گناہ شہری کو قتل کر دیا گیا۔ ضیاء حسین نقوی اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ اُن کے دونوں ہاتھوں کی نسیں کاٹی ہوئی تھیں۔ پولیس کی جانب سے خود کشی قرار دیا جارہا ہے۔ والدین نے واقعہ کو قتل قرار دے کر تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں سال 2023 ء میں 96 اور سال 2024 ء کے ابتدائی چار ماہ میں 17 لوگوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ آزادی پسند رہنما عارف شاہد کے قتل کے بعد راولپنڈی اسلام آباد میں کشمیری افراد کے قتل کا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ تاجر،ملازم، مزدور حتیٰ کہ ایک خاتون کو بھی موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ چند ماہ قبل نیلم سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور پھر حویلی درہ حاجی پیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو بھی راولپنڈی میں قتل کیا گیا، حیران کن بات یہ ہے کہ سردار عارف شاہد سے لے کر آج تک جتنے بھی قتل ہوئے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی آزادجموں وکشمیر کے حکومتوں نے راولپنڈی میں اپنے شہریوں کے قتل کے واقعات کو سنجیدہ لیا ہے۔ راولپنڈی میں کشمیری بے گناہ قتل ہو رہے ہیں اور آزادکشمیر حکومت کو کوئی احساس نہیں۔قتل ہونے والے کشمیریوں کی مجموعی تعداد2درجن سے زائد ہے۔ حکومت پاکستان، حکومت پنجاب اور آزاد حکومت کی جانب سے دلچسپی نہ لینے کے باعث جرائم پیشہ لوگوں کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں اور وہ کشمیریوں کو قتل کرنا شغل مشاغت سمجھتے ہیں۔ اب روالپنڈی میں کشمیری خواتین بھی محفوظ نہیں۔ یہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی میں کشمیری نوجوان کا قتل لمحہ فکریہ ہے، ورثاء کی جانب سے حکومت پنجاب سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ راولپنڈی میں کشمیریوں کے قتل کے پس پردہ لازمی کوئی مکروہ عزائم کار فرما ہیں۔ضیاء نقوی کے قاتلوں سمیت آزادکشمیر کے جتنے بھی افراد قتل کیے گئے ہیں ان کا ڈیٹا اکٹھا کر کے قاتلوں کی گرفتاری یقینی بنائی جانی چاہیے۔ حکومت آزادکشمیر کو یہ معاملہ حکومت پاکستان کے سامنے رکھ کر راولپنڈی میں مقیم کشمیریوں کے تحفظ یقینی بنانا چاہیے۔مستقبل میں کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔آزاد کشمیر کے وکلاء،تاجروں اور سول سوسائٹی کو بھی چاہیے کہ وہ اس حوالہ سے جاندار موقف اپنائیں تاکہ آزاد حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے بیدار ہو سکے۔مجموعی طور پر 113افراد کے قتل آزاد حکومت،52ممبران اسمبلی کی جانب سے خاموشی بھی معنی خیز ہے آخر ایسی کون سی وجہ ہے کہ حکومت آزاد کشمیر 113قیمتی جانیں ضائع ہونے کے باوجود خاموش اور عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

27/04/2024

روڈ اپڈیٹ

مظفرآباد ۔ضلع مظفرآباد کی تمام رابطہ سڑکیں ماسواۓ لوہار گلی ٹریفک کے لئے بحال ہیں۔لوہار گلی روڈ رات کے لئے بند کی گئی ہے۔ متبادل شہید گلی روڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مظفرآباد میں شدید بارش جاری ہے۔

نیلم ۔نیلم ویلی روڈ دواریاں سے آگے جگہ جگہ سے بند ہے۔ شدید بارش جاری ہے۔

جہلم ویلی ۔ضلع جہلم ویلی کی تمام رابطہ سڑکیں بشمول لیپہ روڈ بحال ہیں ۔بارش کا سلسلہ شروع ہے۔

باغ ۔ ضلع باغ کو جانے ولی روڈز براستہ گجر کوہالہ دھیرکوٹ اور سدھن گلی کلئیر ہیں ۔بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

راولاکوٹ: راولاکوٹ کی تمام روڈز بشمول گوئی نالہ روڈ ، کھائیگلہ روڈ ، ہجیرہ روڈ ٹریفک کے لیے کلئیر ہیں ۔ بارش جاری ہے۔

حویلی ۔ضلع حویلی کو ملانے والی روڈز براستہ لسڈنہ اور عباسپور سردست کلئیر ہیں۔ بارش شروع ہے۔

نوٹ ۔ کوہالہ سے مری کی طرف جانے والی دونوں روڈز براستہ لوئر دیول اپر دیول کلئیر ہیں ۔
شدید موسمی حالات کے باعث غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔

19/04/2024
05/12/2023

پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے نئی قیمتوں کا اطل...
15/10/2023

پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

24/09/2023

🏜️❤️
.
🏜️❤️





*حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26روپے فی لیٹر اضافہ کردیا*حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔حکومت نے پیٹ...
15/09/2023

*حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26روپے فی لیٹر اضافہ کردیا*

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

*ایشیا کپ، پاک بھارت میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا*
02/09/2023

*ایشیا کپ، پاک بھارت میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا*

Address

Islamabad

Telephone

+923557174033

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میڈیا آئی Media Eye posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to میڈیا آئی Media Eye:

Videos

Share