MNB Urdu

MNB Urdu Pakistan's 1st & Only Digital News Platform Focused only on Youth Affairs ,Education & Career Opportunities

پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا...
27/01/2025

پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، بنگلہ دیش سے پاکستان براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے، پاکستان میں سیاحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، دونوں ممالک کے مابین نئے تجارتی اور سفارتی تعلقات پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوں گے


بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم فارن میڈیکل گریجویٹس کے سالانہ کونسل اجلاس میں دیرینہ و سر...
17/01/2025

بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم فارن میڈیکل گریجویٹس کے سالانہ کونسل اجلاس میں دیرینہ و سرگرم نوجوان رکن ڈاکٹر رفاقت گجر کو صدر منتخب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت چئیرمین ڈاکٹر انوار حسین کی جانب سے کی گئی، اجلاس میں سابق صدر ڈاکٹر مبین حیدر چدھڑ کو وائس چئیرمین کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں، اجلاس میں پیٹرن انچیف ڈاکٹر زیشان نور ملک، چیف آرگنائزر ڈاکٹر قدیر نقوی سمیت مرکزی باڈی کے دیگر اراکین کی جانب سے شرکت کی گئی

حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، جس کا باقاعدہ اعلان قطری وزیراعظم نے کیا۔ دوحہ میں پریس...
15/01/2025

حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، جس کا باقاعدہ اعلان قطری وزیراعظم نے کیا۔ دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے کہا کہ قطر، مصر اور امریکا کی جنگ بندی معاہدے کیلئے کوششیں کامیاب ہو گئیں، معاہدے کا اطلاق 19 جنوری سے ہو گا، پہلے مرحلے میں غزہ کی پوری پٹی میں انسانی امداد فراہم کی جائے گی اور 33 اسرائیلی قیدی رہا ہوں گے، امید ہے کہ یہ جنگ کے آخری دن ہوں گے، ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ میں صبح 8 بجے سے عدالت میں موجود ہوں اور بانی پی ٹی آئی کو دو بار پیغام بھی...
13/01/2025

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ میں صبح 8 بجے سے عدالت میں موجود ہوں اور بانی پی ٹی آئی کو دو بار پیغام بھیجا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، جبکہ بشریٰ بی بی یا انکے وکلا کی جانب سے بھی کوئی عدالت میں حاضر نہیں ہوا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک میرے وکلا یا خاندان کا کوئی فرد نہیں آئے گا، میں پیش نہیں ہوں گا۔ جج نے ملزمان کو مزید وقت دیتے ہوئے فیصلہ 17 جنوری تک مؤخر کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں "پنجاب دھی رانی پروگرام" کا آغاز کر دیا۔ شادی ہال میں 51 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی...
11/01/2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں "پنجاب دھی رانی پروگرام" کا آغاز کر دیا۔ شادی ہال میں 51 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جن میں 5 مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔ تقریب میں نوبیاہتا جوڑوں کو میٹرس، ڈنر سیٹ سمیت دیگر گھریلو اشیاء اور تحائف دیے گئے، جبکہ شرکاء کیلئے ظہرانے کا انتظام کیا گیا۔ مریم نواز نے سلامی کارڈ بھی جاری کیا، جس کے تحت دلہن کو 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شادی بچوں اور والدین کیلئے ایک جذباتی لمحہ ہوتا ہے، میں بھی آپکی ماں ہوں، اللّٰہ تعالیٰ آپکو ہمیشہ خوش و خرم اور آباد رکھے، مجھے لگ رہا ہے جیسے میری اتنی ساری بیٹیوں اور بیٹوں کی شادی ہے، میں ایک ماں کی طرح آپکے لیے دعا گو ہوں

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں۔ پ...
11/01/2025

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں۔ پاکستان آمد پر پارلیمانی سیکریٹری تعلیم نے ان کا استقبال کیا۔ کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی خواتین کی تعلیم کو درپیش مسائل اور انکے حل پر گفتگو کریں گی

سانگھڑ کے گاؤں کھائی سے تعلق رکھنے والے عارف حسین نے مالی مشکلات کے باوجود ایم ڈی کیٹ میں 194 نمبر حاصل کر کے سندھ بھر م...
10/01/2025

سانگھڑ کے گاؤں کھائی سے تعلق رکھنے والے عارف حسین نے مالی مشکلات کے باوجود ایم ڈی کیٹ میں 194 نمبر حاصل کر کے سندھ بھر میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ عارف نے اپنی ابتدائی تعلیم آئیڈیل اسکول کھائی سے حاصل کی اور 2018 میں ڈاکٹر اے کیو خان اسکول اسلام آباد میں اسکالرشپ پر داخلہ لیا۔ انہوں نے میٹرک میں 97 فیصد اور انٹرمیڈیٹ میں 91 فیصد نمبر حاصل کیے۔ عارف کی تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی نہ صرف انکی محنت کا ثبوت ہے، بلکہ یہ تمام طلبہ کیلئے ایک روشن مثال بھی ہے

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی۔ قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز پی کے 749 کل اسلام آباد...
09/01/2025

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی۔ قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز پی کے 749 کل اسلام آباد سے پیرس روانہ ہو گی، جبکہ واپسی پرواز ہفتے کی صبح 6 بج کر 55 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔ پی آئی اے حکام کے مطابق اسلام آباد سے پیرس کے لیے دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے باعث 2020 میں پی آئی اے پر یورپ میں پابندی لگائی گئی تھی

چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ شرف علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جمعے کو چارج سنبھالتے ہی نتائج کی تحقیقات ک...
09/01/2025

چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ شرف علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جمعے کو چارج سنبھالتے ہی نتائج کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی، جس میں مضامین کے ماہرین، پرنسپل اور ہیڈ ایگزیمنر شامل ہیں، سکروٹنی کی فیس 50 فیصد کم کر دی گئی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سے مستفید ہو سکیں، 30 دن کے اندر اندر سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، ہیڈ ایگزیمنر نے میٹنگ میں بتایا کہ بعض طلبہ نے پرچے میں گانے، کہانیاں اور سوالنامہ لکھا ہوا ہے جبکہ ایک طالبعلم نے ہزار روپے رکھ کر پاس کرنے کی درخواست بھی کی، مگر پڑھنے والے طلبہ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی، اگر سکروٹنی کمیٹی کے نتائج سے طلبہ مطمئن نہیں ہوتے تو وہ میرے پاس آئیں میں انہیں خود کاپی کھول کر دکھاؤں گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں اسکالرشپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف...
06/01/2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں اسکالرشپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف آپ سے یہ کہوں گی کہ شکریہ نہیں بولنا، یہ آپ کا حق تھا جو آپکو ملا ہے لیکن میں صرف آپ بچوں سے ایک وعدہ مانگتی ہوں کہ کبھی اپنے ملک کے خلاف نہیں جانا، کوئی آپکو یہ کہہ دے کہ اپنے ملک کو آگ لگا دو، سڑکیں بلاک کر دو، میٹرو بس کے جنگلے توڑ دو، کاروبار اور راستے بند کر دو، بم پھینک دو، گولیاں چلا دو، پولیس کے سر توڑ دو تو اس بہکاوے میں کبھی نہ آنا، اگر یہ بات اچھی ہوتی تو آج وہ بچے معاف مانگ کے جیل سے باہر نہ آتے، سیاسی نظریہ رکھنا غلط نہیں لیکن دوسروں کی عزت کرنا ضروری ہے، معاشرے کی پہچان اخلاقی اقدار سے ہوتی ہے، پاکستان کا مستقبل آپکے ہاتھوں میں ہے لہٰذا ذمے داری سے کام کریں تا کہ ملک ترقی کرے

انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے گیارہویں جماعت کے نتائج پر طلبہ، والدین اور گورنر سندھ سمیت جماعت اسلامی نے تحفظات کا اظہار کیا،...
06/01/2025

انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے گیارہویں جماعت کے نتائج پر طلبہ، والدین اور گورنر سندھ سمیت جماعت اسلامی نے تحفظات کا اظہار کیا، جس کے بعد چیئرمین انٹربورڈ کی جانب سے انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا۔ 24 نومبر کو جاری نتائج میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس، آرٹس اور کامرس گروپس کے طلبہ کی بڑی تعداد تمام پرچوں میں کامیاب نہ ہو سکی، جبکہ پری میڈیکل کے 30 ہزار 528 امیدواران میں سے صرف 10 ہزار نے تمام پرچوں میں کامیابی حاصل کی، دیگر گروپس میں بھی کامیابی کی شرح کم رہی۔ دستاویزات کے مطابق کل 83,135 طلبہ نے امتحانات دیے، لیکن اب تک صرف 46 طلبہ نے اسکروٹنی فارم جمع کروائے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب انجری کے باعث کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔ آج فیلڈنگ کے دوران انکا ٹخنہ مڑ گیا، ...
03/01/2025

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب انجری کے باعث کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔ آج فیلڈنگ کے دوران انکا ٹخنہ مڑ گیا، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق صائم کی طبی رپورٹس برطانوی ماہرین کو بھیج دی گئی ہیں، انکے علاج اور واپسی کا فیصلہ برطانوی ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا

پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر اپنی دو سالہ مدت کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ ...
03/01/2025

پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر اپنی دو سالہ مدت کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں غیر مستقل ارکان کے پرچم رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کا پرچم بھی لگایا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان آٹھویں بار سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے، سلامتی کونسل میں 5 مستقل اور 10 غیر مستقل ارکان شامل ہیں


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سانحہ 9 مئی کے 67 مجرمان نے رحم کی درخواس...
02/01/2025

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سانحہ 9 مئی کے 67 مجرمان نے رحم کی درخواستیں دائر کیں، جن میں سے 48 نظرثانی کے لیے بھیجی گئیں اور 19 انسانی بنیادوں پر منظور ہوئیں، جبکہ دیگر درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیگر مجرمان کے پاس اپیل اور قانونی حقوق برقرار ہیں، سزاؤں کی معافی ہمارے منصفانہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے، یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کے تحت انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے

ٹیم جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے ہاؤس جاب کیلئے OSCE امتحان لاگو کرنے پر شدید تشویش کا اظہار...
01/01/2025

ٹیم جسٹس فار فارن میڈیکل گریجویٹس نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے ہاؤس جاب کیلئے OSCE امتحان لاگو کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ چیئرمین ڈاکٹر انوار حسین نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کا فارن میڈیکل گریجویٹس کے ساتھ تعصبانہ رویہ جاری ہے، این آر ای امتحان کے بعد ہاؤس جاب کے لیے کلینیکل OSCE لینا قوانین کی خلاف ورزی ہے، جبکہ فارن میڈیکل گریجویٹس پرووزنل لائسنس کے ساتھ بغیر تنخواہ ہسپتالوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، جو ہمارے نوجوانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے، OSCE کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے اور ہاؤس جاب کے احکامات جاری کیے جائیں، ورنہ قانونی چارہ جوئی کا حق ہم رکھتے ہیں

ترکیہ میں سال نو کی پہلی صبح فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ترکیہ یوتھ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ای...
01/01/2025

ترکیہ میں سال نو کی پہلی صبح فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ترکیہ یوتھ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں 4 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔ ریلی کا آغاز آیا صوفیہ مسجد میں فجر کی نماز کے بعد ہوا اور شرکا نے گالاتا پل تک مارچ کیا۔ مظاہرین نے ترک اور فلسطینی پرچم اٹھائے "غزہ میں نسل کشی بند کرو" کے بینر کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سالِ نو پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے نیا سال پاکستانی قوم...
01/01/2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سالِ نو پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے نیا سال پاکستانی قوم کے لیے امن، استحکام، ترقی اورخوشحالی لےکر آئے، اُمید ہے کہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا، ملک کو چیلنجز سے نکالنےکے لیے یکجہتی، نظم وضبط، محنت اور لگن سے کام کرنا ہو گا، نوجوانوں کو مواقع فراہم کر کے اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی، پاکستان کو مضبوط بنانےکے لیے غریب طبقےکی ترقی پرتوجہ دینا ہو گی، ماضی سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے، سال کے آغاز پر عوامی خدمت، امن و استحکام کے لیے محنت سے کام کرنے کا عزم کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ قومی اقتصادی پروگرام "اڑان پاکستان" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ...
31/12/2024

وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ قومی اقتصادی پروگرام "اڑان پاکستان" کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ آرمی چیف اور افواج کا تعاون مثالی ہے، میں نے اپنی سیاسی زندگی میں ایسی شراکت داری کبھی نہیں دیکھی، دعا ہے کہ یہ شراکت داری ملک کی بہتری کے لیے ہمیشہ قائم رہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو میثاق معیشت کی دوبارہ دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں میری پیشکش کو ٹھکرایا گیا، سیاسی اور معاشی استحکام لازم و ملزوم ہیں، قومیں اتحاد اور اتفاق سے ترقی کرتی ہیں

Address

E1
Islamabad
44790

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MNB Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MNB Urdu:

Videos

Share