Mix plate

Mix plate Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mix plate, Media/News Company, Islamabad.

Let ur child express his/her feelings!!!اپنے بچوں کو اُن کے جذبات کا اظہار کرنے دیں - خود بھی اپنے جذبات کو دبانے کی کوش...
15/02/2023

Let ur child express his/her feelings!!!
اپنے بچوں کو اُن کے جذبات کا اظہار کرنے دیں - خود بھی اپنے جذبات کو دبانے کی کوشش نہ کریں۔ رونا یا اپنی تکلیف کا اظہار کرنا ہر گز بزدلی نہیں ہے۔ جس طرح انسان خوشی محسوس کرتا ہے اسی طرح اlاسے دکھ بھی محسوس ہوتا ہے۔ اپنے دکھ کو چھپانے کے بجائے اسکو زبان دیں ۔ کسی مخلص اور ہمدرد انسان کے سامنے اپنے دل کا حال کہہ ڈالیں۔ اگر رونا آ رہا ہے تو رو بھی دیں۔ کہہ دینے سے دل کا غبار نکل جاتا ہے۔ آنسو بہانے سے اصل تکلیف کم نہ بھی ہو تب بھی انسان ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔ دنیا کے سامنے بہادر نظر آنے کی کوشش میں جن تکلیف ده احساسات کو ہم چھپا لیتے ہیں دراصل وہ ہماری شخصیت کو مزید کمزور کر رہے ہوتے ہیں۔ جیسے جسمانی صحت کے لیے متوازن غذا اہم ہے بالکل ویسے ہی جذباتی صحت (emotional health) کے لئے جذبات کا موزوں اظہار بہت ضروری ہے۔ یاد رکھیے! ان کہے درد ہمارے اندر لاوا بن کر پکتے رہتے ہیں اور پھر جب آتش فشاں کی صورت میں پھٹتے ہیں تو سب سے زدہ نقصان ہماری اپنی ذات کا ہی ہوتا ہے۔
جو آنسو پی گیا میں
وہ آنسو کھا گئے مجھ کو

15/02/2023

پیڑ کو دیمک لگ جائے یا آدم زاد کو غم
دونوں ہی کو امجد ہم نے بچتے دیکھا کم
( امجد اسلام امجد)

لفظ شاعر سے پہلا تعارف پہلی جماعت میں جنرل نالج کے سوال جواب یاد کرتے ہوئے ہوا-
سوال: " ہمارے قومی شاعر کون ہیں؟"
جواب : " علامہ اقبال"-
پھر تھوڑے بڑے ہوئے تو "نہیں تیرا نشیمن۔۔۔" بھی طوطے کی طرح رٹ لیا۔ اُس وقت لگتا تھا کہ شعر کو بس یاد کرنا ہوتا ہے۔ معنی اور مفہوم کس چڑیا کے نام ہیں ہمیں کیا خبر۔
پھر جب اگلی کلاسوں میں گئے تو پتہ چلا کہ اقبال کے علاوہ بھی بہت سے شاعر ہیں۔ اور وہ بہت سے شاعر تھے "پروین شاکر, فیض احمد فیض، احمد فراز اور امجد اسلام امجد"- بچپن سے لڑکپن اور پھر لڑکپن سے جوانی تک اقبال کے علاوہ ہم بس انہی چار شاعروں سے واقف تھے۔ پہلے پہل تو ان کے اشعار صرف رومانٹک لگتے تھے۔ وہ ٹین ایجرز کا جیسا شاعری سے لگاؤ ہوتا ہے نا بس وہ ہی کچھ جذبات تھے ۔ ہمیں فیض کی یہ سطور بہت پسند تھیں
"تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے"
بہت بعد میں معلوم ہوا کہ اسی نظم میں انہوں نے " خاک میں لتھڑے ہوئے خون میں نہلائے ہوئے" اجسام کا ذکر بھی کیا ہے جس پہ ہم نے کبھی غور ہی نہیں کیا تھا۔
فیض احمد فیض اور پروین شاکر تو ہمارا اُن سے تعارف ہونے سے بہت پہلے ہی اس دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔ البتہ احمد فراز اور امجد اسلام امجد حیات بھی تھے اور ٹی وی پر کبھی کبھی اُنھیں دیکھنے کا موقع بھی مل جاتا تھا۔ ایک عجیب سی فیلنگ ہوتی تھی۔ کیا سچ میں یہ وہ ہی ہیں جن کے شعر ہم پڑھتے ہیں!!!! جیسے کسی بڑے اداکار کو سکرین سے باہر حقیقی دنیا میں کہیں دیکھ لیں تو خوشی اور بے یقینی کی ملی جلی کیفیت ہوتی ہے۔ اسی طرح کسی لکھنے والے کو اسکے الفاظ سے باہر اپنے سامنے دیکھ کر (چاہے ٹی وی سکرین پر ہی کیوں نہ ہو) بہت مختلف سی فیلنگز ہوتی تھیں۔ یو ٹیوب کے اس دور میں اُن فيلنگز کو سمجھنا شاید تھوڑا مشکل ہو۔
2008 میں جب احمد فراز کا انتقال ہوا تو نہایت افسوس ہوا خصوصاً اس بات کا افسوس کہ اُن کے مرنے سے کچھ عرصہ پہلے اُن کے اندازِ شاعری کو ٹرول بھی کیا گیا تھا۔ جب واٹس ایپ کے بجائے ٹیکسٹ میسجز ہوا کرتے تھے تب ہر فضول بات کو شعر کے انداز میں لکھ کر آخر میں فراز لگا دیا جاتا اور پھر سب کو فارورڈ کر دیا جاتا۔ ناسمجھی میں ہم بھی ایسے اشعار پر خوب لطف اندوز ہوتے اور خوب ہنسا کرتے تھے-( اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کافی شرمندگی محسوس ہو رہی ہے )-
بہرحال ، فراز کی وفات کے بعد ہمارے بچپن کی شاعری کی دنیا کے چار باسیوں میں سے صرف ایک ہی زندہ رہ گئے تھے، امجد اسلام امجد۔ کل وہ بھی چلے گئے ۔ ایسا محسوس ہوا جیسے ہمارے بچپن کی کہانی کا کچھ حصہ مٹ گیا- اب اقبال، فیض احمد فیض، پروین شاکر اور احمد فراز کی طرح امجد اسلام امجد بھی بس کتابوں میں ہی ملیں گے۔ ہاں ، لکھنے والوں کی یہ بات بہت اچھی ہوتی ہے کہ وہ مر کر بھی اپنے الفاظ میں زندہ رہتے ہیں سو اب ہم شاعری سے شغف رکھنے والے لوگ امجد اسلام امجد کو اُن کے الفاظ میں ڈھونڈا کریں گے۔
اللہ انکی مغفرت فرمائے اور انکی قبر کو ٹھنڈا اور کشادہ کرے۔ آمین -

15/02/2023

ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے گھروں میں کام کرنے والی ہیلپرز ، گھر سے کوڑا لے کرجانے والے خاکروب، ریڑھی پر سبزی یا پھل بیچنے والے محنت کش یا پھر محلّے کا چوکیدار بہت ضرورت مند ہیں۔ اسی لئے جتنا ممکن ہو ہم وقتاً فوقتاً انکی مدد کرتے رہتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کی تنگ دستی عموماً ان کے ظاہر سے عیاں ہوتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہم انکی مجبوری بغیر ان کے کچھ کہے بھی سمجھ جاتے ہیں۔ اور بہت دفعہ تو ایسے لوگ خود بھی اپنی ضروریات کا تذکرہ کر کے کچھ نہ کچھ مدد مانگ لیتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ لوگ واقعتاً مالی تنگی کہ شکار ہوتے ہیں اور انکی مالی معاونت کا بہت اجر ہے۔ ۔
لیکن اس سے کہیں زیادہ اجر سفید پوش افراد کی مدد کا ہے۔ آج کل مہنگائی کا جو طوفان ہے اس نے ہر طبقہ کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ خصوصاً مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس طبقے کے لیے تو بنیادی ضروریات پوری کرنا ہی ایک بہت بڑا ٹاسک بن گیا ہے۔
ایسے حالات میں اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں۔ آپ کے اپنے اطراف میں ضرور ایسے رشتےدار نظر آئینگے جو بظاھر تو ٹھیک گزر بسر کر رہے ہیں لیکن در حقیت مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔ ایسے لوگ اپنی سفید پوشی کے بھرم میں کسی کو اپنی مجبوری نہیں بتا سکتے۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو سہہ بھی نہیں سکتے اور کہہ بھی نہیں سکتے۔ اپنے ایسے رشتے داروں کی مدد کیجئے کیوں کہ آپکی مدد کے اصل مستحق یہ ہی لوگ ہیں۔ یوں آپ دوہرا اجر سمیٹ سکتے ہیں۔ ایک تو ضرورت مند کی ضرورت پوری کرنے کا اجر اور دوسرا صلا رحمی کرنے کا۔
ہاں ایک چیز کا دھیان ضرور رکھیں کہ ایسے لوگوں کی مدد اس انداز میں کیجئے کے سفید پوشی کا بھرم بھی قائم رہے اور عزتِ نفس پر آنچ بھی نہ آئے ۔ جیسے کوئی ایسا تحفہ بھیج دیں جیسے انکی ضرورت بھی پوری ہو جائے اور انہیں محسوس تک نہ ہو۔ آپ کے خیال میں مزید کون سے طریقے ایسے ہیں جن سے ہم اپنے سفید پوش رشتےداروں کی ضروریات پوری کرنے سکتے ہیں؟

Address

Islamabad
44090

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mix plate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share