Muhabat-E-Elahi

Muhabat-E-Elahi Asalaam-o-Alaikum

Muhabat-E-Elahi brings you authentic hadith and bayanat of renowned Islamic Scholars & Respected Mashaikh.

Our Vision is to Deliver Ummah with Religious Knowledge and Spiritual Strength while Succeeding in this world and the hereafter. May Allah The Almighty Keep us safe from Evil and drive us to the right path Ameen. Keep your Goodself in touch for the latest Updates

Jazak Allah khair.

مولانا جلال الدین رومی نے "تعلق" کی خوبصورت تشریح بارش کے قطرے سے کی ہے کہ اگر یہ:1۔ صاف ہاتھوں پر گرے تو پینے کے قابل2۔...
19/12/2024

مولانا جلال الدین رومی نے "تعلق" کی خوبصورت تشریح بارش کے قطرے سے کی ہے کہ اگر یہ:

1۔ صاف ہاتھوں پر گرے تو پینے کے قابل
2۔ گٹر میں گرے تو پاؤں دھونے کے قابل بھی نہیں
3۔ گرم سطح پر گرے تو بخارات بن کر غائب
4۔ lotus کے پتے پر گرے تو موتی کی طرح چمکے گا
5۔ سیپی کے اندر گرے تو موتی بن جاتا ہے

قطرہ وہی ہے فرق صرف یہ ہے کہ اس کا "تعلق " کس سے رہا۔ ہمیشہ تعلق (دوستی) اُن لوگوں سے رکھیں جو دل کے اچھے ہوں۔

عمل کی اپنے اساس کیا ہے
بجز ندامت کے پاس کیا ہے
رہے سلامت تمہاری نسبت
میرا تو بس آسرا ہی یہی ہے

18/12/2024
محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم❣️
05/12/2024

محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم❣️

قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہ کی پیر طریقت حضرت مولانا پیر حافظ ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم ...
03/12/2024

قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہ کی پیر طریقت حضرت مولانا پیر حافظ ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم کی عیادت کے لیے تشریف آوری

30/09/2024

اگر تم میں اخلاص نہیں ہے تو خود کو مت تھکاؤ

(حافظ ابن قیم : بدائع الفوائد )

17/09/2024

میں مدینہ پہنچا تو ہر طرف سسکیوں اور آہوں کا سماں تھا۔ میں نے پوچھا کیا ماجرا ھے؟
لوگ کہنے لگے
*"اللہ کے رسول رخصت ھو گئے"

ابو ذؤیب الہذلی رحمہ اللہ

معرفة الاصحاب لابی نعیم 6778
وابن مندة 855

جن کے آنـے سـے روشــن زمـانہ ہوا اُس نبی ﷺ کی ولادت پے لاکھوں سلاممُصطفیٰﷺ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام🌟💜صلی اللہ علیہ و آلہ...
17/09/2024

جن کے آنـے سـے روشــن زمـانہ ہوا
اُس نبی ﷺ کی ولادت پے لاکھوں سلام
مُصطفیٰﷺ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام🌟💜
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم 💜

06/08/2024

پیر طریقت حضرت مولانا قاسم منصور نقشبندی صاحب نوراللہ مرقدہ کے جنازے کا منظر .

حضرت مولانا پیر قاسم منصور صاحب نقشبندی مجددی نور اللہ مرقدہ  اپنے ہزاروں مریدین منتسبیں و متعلمین اور محبین کو چھوڑ کر ...
06/08/2024

حضرت مولانا پیر قاسم منصور صاحب نقشبندی مجددی نور اللہ مرقدہ اپنے ہزاروں مریدین منتسبیں و متعلمین اور محبین کو چھوڑ کر ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں آسودہ خاک ہو گئے۔

جان ہی دے دی جگر نے آج پائے یار پر
عمر بھر کی بے قراری کو قرار آ ہی گیا

محبوب العلماء والصلحاء، ولی کامل، ہمارے محسن ومربی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا محمد قاسم منصور صاحب نقشبندی مجددی ر...
05/08/2024

محبوب العلماء والصلحاء، ولی کامل، ہمارے محسن ومربی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا محمد قاسم منصور صاحب نقشبندی مجددی رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ انتقال فرما گئے
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہم لا تحرمنا اجرہ ولا تفتنا بعدہ
نماز جنازہ آج بروز پیر بعد نماز عصر، جامعہ مسجد اسامہ بن زید جی ایٹ ٹو اسلام آباد میں اداء کی جاییگی
احباب دوسرے ساتھیوں کو بھی مطلع کر دیں

18/04/2024

انا للہ وانا الیہ راجعون

مولانا عبدالرحمن قاسم، مولانا حاجی عبد الوہاب اور مولانا عبدالسلام قاسم صاحب کی والدہ محترمہ اور ہمارے حضرت جی کے بزرگ خلیفہ اور ممتاز عالم دین حضرت مولانا پیر محمد قاسم منصور نقشبندی صاحب (جامع مسجد اسامہ بن زید جی ایٹ 2، ٹیپو مارکیٹ والے)کی اہلیہ محترمہ کا انتقال ہو گیا ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون اللهم اغفر لہا وارحمہا وعافہا واعف عنہا واسکنھا فسیح الجنان
احباب سے جتنا ممکن ہو ایصال ثواب اور دعاؤں کی درخواست ہے

02/04/2024

لیلة القدر کس طرح پائیں؟

*کچھ نصیحتیں*

1.اسے حاصل کرنے میں اللہ پر توکل کریں۔
2.اللہ کے کرم اور اس کی سخاوت سے حسن ظن رکھیں ۔
3.اکیسویں رات سے لیکر عید کا اعلان ہونے تک اللہ تعالیٰ سےدعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپکو لیلة القدر نصیب فرمائے اور اس رات میں عمل صالح کی توفیق دے۔
4.اس شخص کی پیروی نہ کریں اور نہ ہی اس کی رائے اختیار کریں جو پہلے ہی لیلة القدر کی تعیین کر تا ہے ۔
5. عشاء اور فجر کی نمازیں باجماعت ادا کریں۔ جس نے دونوں نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کیں گویا اس نے پوری رات کا قیام کیا۔
6. لیلة القدر میں اصل چیز قیام ہے “من قام ليلة القدر احتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه …..”
7. ⁠ليلة القدر مغرب سے لیکر فجر کی اذان تک ہوتی ہے لہذا جو وقت مغرب اور عشاء کے درمیان ہے وہ بھی قیام کا حصہ بھلے دو رکعت ادا کریں۔
8. ⁠صرف طاق راتوں میں ہی زیادہ عبادت پر اس طرح زور نہ دیں کہ جفت راتوں کو خالی چھوڑ دیں بلکہ آخری تمام دس راتوں میں ہی لیلة القدر کا امکان ہے۔
9. ⁠ضرورت کے مطابق کھائیں اور پیئیں اور کوشش کریں ایک منٹ بھی جو آپ آرام کریں وہ آپ کے قیام کے لئے مددگار ہو۔
10. ⁠صرف مسجد میں ہی تراویح اور قیام کو کافی نہ سمجھیں ،کوشش کریں گھر میں بھی جتنا ممکن ہو سکے خود قیام کریں کیونکہ یہ زیادہ اخلاص سے بھرپور ہوگا ۔
11. ⁠یہ دعا کثرت سے کریں” اللهم انك عفو تحب العفو فاعف عنا ”
12. ⁠اللہ سے زیادہ سے زیادہ اس رات میں بھلائی طلب کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ شر کو پھیر دے ۔
13. ⁠ہر رات صاف ستھرا لباس زیب تن کریں اور مسواک کریں اور اچھا عطر اور خوشبو استعمال کریں ۔
14. ⁠اللہ کا ذکر کرتے رہیں اور قران مجید کی تلاوت کرتے رہیں اور لوگوں سے اور موبائل فونز سے دور رہیں ۔
15. ⁠خبردار رہیں کہیں آپ کے دل میں آپ کے عمل کا غرور نہ آنے پائے یا آپ اپنا عمل کا کسی کو بتائیں کیونکہ جتنا بھی آپ عمل کریں گے وہ اللہ کی رحمت سے ہے ، کتنے ہی قیام کرنے والوں کا قیام تھکاوٹ کے سوا کچھ نہیں ہوتا ۔
16. ⁠ہر سجدہ میں اللہ تعالی سے عمل کی قبولیت اور لیلة القدر کو حاصل کرنے کی دعا کریں.
17. ⁠زیادہ کھانے سے جسم بوجھل محسوس کرتا ہے لہٰذا کم کھائیں تاکہ قیام کے لئے ایکٹو رہیں اور تھکاوٹ نہ محسوس ہو
18. ⁠کوشش کریں کہ کچھ رکعتیں خفیہ ہوں جو آپ اور آپ کے رب کے درمیان ہوں اور ان میں لمبے سجدے ہوں اس امید اور یقین کے ساتھ ان رکعات کو ادا کریں کہ آپ لیلة القدر کو پالیں ۔
19. ⁠آخری دس راتیں شروع ہونے سے پہلے کسی کے ساتھ دشمنی اور بغض کو ختم کریں ، کتنے ہی عمل ہیں جو قطع رحمی کی وجہ سے قبول نہیں ہوتے ۔
20. ⁠ان دس راتوں میں کسی سے جھگڑا نہ کریں اور نہ کسی کو برا کہیں ۔ اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری میں مصروف ہو جائیں چاہے آپ پر ہی ظلم ہوا ہو ۔
21. ⁠کسی بھی کم قیام کرنے والے کی تحقیر نہ کریں بے شک اللہ بڑی حکمت والا ہے اگر وہ چاہے تو کم قیام والے کے قیام کو اس کے ایمان اور اللہ کے ساتھ اس کے حسن ظن رکھنے کی وجہ سے قبول کر لے اور آپکے زیادہ قیام کو رد کردے ۔
22. ⁠ہر سحری سے پہلے اللہ تعالی سے استغفار کریں
23. ⁠ان دس راتوں میں ہر رات خلوص کے ساتھ نیٹ کی تجدید کرتے رہیں ۔
24. ⁠کوشش کریں کہ اپنی تلاوت کے ساتھ ہی قیام کریں چاہے قرآن سے دیکھ کر ہی کیوں نہ ہو.

31/03/2024

ليلة القدر کے فضائل

شیخ ابنِ عثیمین رحمه اللہ فرماتے ہیں :

1⃣ اللہ تعالی نے اس رات قرآن مجید نازل فرمایا جس میں انسانیت کیلیے دنیا و آخرت کی بھلائیاں اور ہدایت ہے.

2⃣ اللہ تعالی نے اس کی عظمت و توقیر بیان کرنے کیلیے سوالیہ انداز اپنایا: ﴿ وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْر ﴾.

3⃣ اس رات کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے.

4⃣ اس رات فرشتے نازل ہوتے ہیں اور یہ فرشتے صرف اور صرف خیر و برکت اور رحمت کے پروانے لے کر آتے ہیں.

5⃣ یہ رات سلامتی والی ہے کیونکہ اللہ کے بندے اس رات کو اللہ کی اطاعت میں گزار کر اُس کی سزا اور عذاب سے سلامتی حاصل کرتے ہیں.

6⃣ اس رات کی فضیلت میں اللہ تعالی نے مکمل سورت نازل فرمائی جس کی تلاوت قیامت تک کی جاتی رہے گی.

7⃣ اس رات اللہ پر ایمان اور حصولِ اجر کی خاطر قیام کرنے والے کے سابقہ گناہ بخش دییے جاتے ہیں.

- |[ مجالس شهر رمضان صـ (١٦١) ]|

27/03/2024

سحری میں کیا نیت کرے (مولانا تقی عثمانی صاحب)

(١) یا اللہ اس روزے کو تو میرے تقوی کا ذریعہ بنا دے.
(۲) یااللہ روزے سے گناہ معاف ہوتے ہیں. یا اللہ اس روزے سے میرے گناہ معاف فرما.
(٣) یا اللہ آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا ہے ہے جنت میں ایک دروازہ ہے "ریان" جس میں سے روزے دار داخل ہوں گے. آپ اس روزے سے مجھے اس میں داخل کر دیجئے.
(۴) یا اللہ آپ نے فرمایا ہے "روزہ میرے لیے ہے" تو اس روزے کو صرف آپ ہی کے لئے کر لیجئے.
(۵) اللہ آپ نے کہا "وأنا أجزي به" کہ اس پر آپ اجر دیں گے، ایسا اجر جس سے لفظوں میں بیاں نہیں کیا جاسکتا، میں اس کا مستحق تو نہیں، پر آپ اپنے فضل سے عطا کیجیےُ.

یہ چند منٹوں کی نیتوں سے اللہ کی رضا حاصل ہوگی
روزے کا اصل مقصد (تقویٰ) حاصل ہوگا .

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhabat-E-Elahi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhabat-E-Elahi:

Videos

Share

Category