Fatehpur Ki Awaz

Fatehpur Ki Awaz ظلم کے خلاف مضبوط آواز

23/12/2024

Breaking News #

فتح پور گرین بیلٹس گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کرنے لگے۔ انتظامیہ خاموش تماشائی ۔ عرصہ دراز سے پودوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے مرجھا گئے ہیں ۔ کوڑا کرکٹ نے گرین بیلٹس کی خوبصورتی کو بد صورتی میں تبدیل کر دیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ کے نوٹس میں لانے کے باوجود پودوں کو پانی نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ان کی کانٹ چھانٹ کی گئی ہے. مزید جانتے ہیں چوہدری محمد عمران کی اس رپورٹ میں ۔

22/12/2024

Breaking News #

فتح پور شہر بھر میں سیوریج کے مسائل شدتِ اختیار کر گئے ۔ اکثر گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ گزشتہ روز کا دورہِ بے سود ثابت ۔ صرف طفل تسلیوں تک محدود ۔ شہری ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ضلعی انتظامیہ خوب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف. مزید جانتے چوہدری محمد عمران کی اس رپورٹ میں ۔

17/12/2024

آئیے آپ کو فتح پور لئے چلتے ہیں جہاں صدر انجمن تاجران فتح پور چوہدری سہیل انور گجر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے۔۔۔صدر انجمن تاجران سہیل انور گجر کی والدہ کا نماز جنازہ ۔نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، تاجر رہنمائی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میں سابق صدر انجمن تاجران لیہ ملک مظفر اقبال دھول، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی بھی شریک رہے۔ نماز جنازہ میں ڈاکٹرز، صحافیوں ، وکلا کی بھی بڑی تعداد شریک رہے

تحصیل چوبارہ زندہ یا مردہ کتا لائیں،انعام پائیں،زندہ کتے پر 300 روپے مردہ کتے پر 500 روپے انعام ملے گا۔اسسٹنٹ کمشنر ثناء...
16/12/2024

تحصیل چوبارہ زندہ یا مردہ کتا لائیں،انعام پائیں،زندہ کتے پر 300 روپے مردہ کتے پر 500 روپے انعام ملے گا۔اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ

16/12/2024

قاتل ایم ایم روڈ پر گاڑی حادثے کا شکار

فتح پور ۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کا رات گئےتھانہ فتح پور کا سرپرائزوزٹ۔ فتح پور: صدر و جنرل سیکرٹری انجمن تاجران فتح پور...
15/12/2024

فتح پور ۔ ڈی پی او محمد علی وسیم کا رات گئےتھانہ فتح پور کا سرپرائزوزٹ۔

فتح پور: صدر و جنرل سیکرٹری انجمن تاجران فتح پور سے ملاقات ۔

فتح پور:فرنٹ ڈیسک ،تھانہ حوالات ،مال خانہ و دیگر کا جائزہ لیا

فتح پور:فرنٹ ڈیسک سٹاف کو آن لائن ریکارڈ اپ ٹوڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔

فتح پور:گشت پر مامور پولیس موبائلز کو چیک اور مؤثر گشت کی ہدایت کی ۔

فتح پور:تھانہ کی سطح پر مظلوم سائلین کی بروقت داد رسی کو یقینی بنانا جائے ۔ڈی پی او محمد علی وسیم


فتح پور:تھانہ پر آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ برتاؤ کیا جائے ۔ڈی پی او محمدعلی وسیم

فتح پور:سائلین کے ساتھ کسی قسم کی بداخلاقی،غیر مناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ڈی پی او محمدعلی وسیم

فتح پور:تھانہ میں موجود سائلین کے ساتھ ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے۔

فتح پور:ایس ایچ او تھانہ فتح پور و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے ۔

فتح پور:ڈی پی او محمد علی وسیم کا رات گئےتھانہ فتح پور کا سرپرائزوزٹ۔

فتح پور:فرنٹ ڈیسک ،تھانہ حوالات ،مال خانہ و دیگر کا جائزہ لیا

فتح پور:فرنٹ ڈیسک سٹاف کو آن لائن ریکارڈ اپ ٹوڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔

فتح پور:گشت پر مامور پولیس موبائلز کو چیک اور مؤثر گشت کی ہدایت کی ۔

فتح پور:تھانہ کی سطح پر مظلوم سائلین کی بروقت داد رسی کو یقینی بنانا جائے ۔ڈی پی او محمد علی وسیم


فتح پور:تھانہ پر آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ برتاؤ کیا جائے ۔ڈی پی او محمدعلی وسیم

فتح پور:سائلین کے ساتھ کسی قسم کی بداخلاقی،غیر مناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ڈی پی او محمدعلی وسیم

فتح پور:تھانہ میں موجود سائلین کے ساتھ ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے۔

فتح پور:ایس ایچ او تھانہ فتح پور و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے ۔

فتح پور ۔ ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر تھانہ فتح پور میں ایس ایچ او عبد الرؤف کی صحافیوں سے میٹنگ ۔ اس ...
15/12/2024

فتح پور ۔ ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر تھانہ فتح پور میں ایس ایچ او عبد الرؤف کی صحافیوں سے میٹنگ ۔ اس موقع پر سیکیورٹی آفیسر چوہدری امتیاز علی بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں صحافیوں کی جانب سے بہت سارے شہری مسائل کی نشاندھی کی گئی ۔ میڈیا نمائندگان کا ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم سے مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ فتح پور میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کی گشت کو بحال کیا جائے ۔ شہر میں ڈولفن فورس کے گشت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ چھوٹی موٹی وارداتوں سے بچا جا سکے ۔ میٹنگ میں سینئر صحافی سید الطاف حسین شاہ نمائندہ خبریں ۔ چوہدری محمد عمران نمائندہ روہی ٹی وی فتح پور ۔ خالد محمود کھرل ۔ چوہدری محمد شفیق ۔ میاں عبد الجبار آرائیں ۔ شفیق احمد ۔ راؤ مزمل حسین ۔ حاجی زرناب علی مغل۔ چوہدری محمد یسین آرائیں ودیگر شریک ہوئے ۔میٹنگ میں سوشل میڈیا ورکرز بھی شریک ہوئے ۔میٹنگ میں ایس ایچ او عبد الرؤف نے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے پر میڈیا کی کارکردگی کو سراہا ۔ ڈی پی او لیہ کی ہدایات پر عوام اور پولیس میں موجود خلا کو کم کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے ٹاؤٹ مافیا کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہر عام آدمی اپنے مسائل کے حل لیے خود تشریف لائے پولیس مدد فراہم کرنے کے لیے ہر وقت حاضر ہے،،ایس ایچ او عبد الرؤف ۔ ایس ایچ او تھانہ فتح پور نے صحافیوں سے منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندھی کرنے کا کہا ۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے نوجوان ایسی سرگرمیوں سے دور رہیں۔ ایس ایچ او تھانہ فتح پور عبد الرؤف کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہریوں سے سے التماس ہے اپنے مکانات کرایہ پر دینے سے پہلے کرایہ کی ویری فکیشن ضرور کروائیں ۔ ایس ایچ او تھانہ فتح پور کا منشیات فروشوں اور فحاشی کے اڈے چلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ معاشرے میں برائی پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

Chief Secretary Punjab DC Layyah Govt of Punjab Deputy Commissioner Layyah Commissioner DGKhan Maryam Nawaz Sharif Government of Pakistan Chief Minister Punjab's Updates Team MNS

11/12/2024

Breaking News #

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک صحت کے میدان میں ایک بڑا انقلاب ۔ صحت کی سہولت عوام کی دہلیز پر ۔ گاؤں گاؤں قرایہ قرایہ صحت کی سہولت کے لیے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی ٹیمیں متحرک ۔ فری چیک اپ ۔ فری الٹرا ساونڈ ۔ فری ای سی جی۔ فری ادویات کی فراہمی جاری۔ وارڈ نمبر 9 ڈیرہ سابق کونسلر چوہدری عبد الرزاق پر آج فیلڈ ہسپتال کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیڑھ سو سے زائد مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی ۔ شہریوں کی جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس اقدام کو سراہا گیا ۔مزید جانتے ہیں چوہدری محمد عمران کی اس رپورٹ میں ۔

10/12/2024

Breaking News #

فتح پور ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب کو مکمل طور پر نظر انداز ۔ میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی ۔ عرصہ دراز سے شہری ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ۔ مین بازار اور پرانا بھٹہ روڈ سیوریج کے پانی سے بدحالی شکار ۔ سینکڑوں دفعہ انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود میونسپل انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی. مزید جانتے چوہدری محمد عمران کی اس رپورٹ میں ۔

08/12/2024

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی ملاقات

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبہ پنجاب کے امور پر گفتگو

08/12/2024
07/12/2024

Headlines #

فتح پور میں ریسکیو آفس کا افتتاح کردیا گیا۔۔سابق صوبائی وزیر زراعت ملک احمد علی اولکھ ۔ سابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ اور اسسٹنٹ کمشنر کروڑ انعم اکرم نے ریسکیو آفس کا افتتاح کیا۔۔۔افتتاح کے موقع پر ڈی ای او ریسکیو ڈاکٹر سجاد ،بھی موجود تھے۔۔۔سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آفس کے افتتاح سے لوگوں کو ایمرجنسی سہولتیں میسر آئیں گی، پنجاب حکومت نے ریسکیو آفس کو فعال کرکے شہریوں کے لیے 3 ریسکیو 1122کی گاڑیاں اور 24 نوجوانوں کی ٹیم تشکیل دے دی گئی جو عوام کو ایمرجنسی کی صورت میں سہولت فراہم کریں گے۔ مزید جانتے ہیں چوہدری محمد عمران کی اس رپورٹ میں ۔

Address

Islamabad Gharbi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fatehpur Ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share