Karachi & Hyderabad Update

Karachi & Hyderabad Update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karachi & Hyderabad Update, Digital creator, Hyderabad Sindh, Hyderabad.

حالات سے با خبر رہنے اور چیزوں کی خرید و فروخت کے لیے بہترین پلیٹ فارم جہاں آپ زمین ،جائیداد ، کوالٹی پروڈکٹ خرید اور بیچ سکتے ہیں.
نوٹ: کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔

شکریہ۔

12/01/2025

ہر سردیوں میں 100 سالہ اور گرمیوں میں 52 سالہ ریکارڈ توڑنا بند کرو
جھوٹ بول کر گناہ اپنے سر لے کر آخرت خراب کر رہے ہیں ایسے لوگ

کچھ ایسی مفت اور حیرت انگیز دوائیں ہیںجن کے استعمال سے بیماریاں سے بچا جا سکتا ہے- جیسے:1. ورزش بھی ایک دوا ہے۔2. صبح کی...
11/01/2025

کچھ ایسی مفت اور حیرت انگیز دوائیں ہیں
جن کے استعمال سے بیماریاں سے بچا جا سکتا ہے- جیسے:
1. ورزش بھی ایک دوا ہے۔
2. صبح کی سیر ایک دوا ہے۔
3. روزہ ایک دوا ہے۔
4. گھر والوں کے ساتھ کھانا بھی ایک دوا ہے۔
5۔ ہنسی ایک دوا ہے۔
6۔ گہری نیند ایک دوا ہے۔
7۔ پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا ایک دوا ہے۔
8 خوش رہنا ایک دوا ہے۔
9. خاموشی بھی بعض صورتوں میں دوا ہے۔
10۔ لوگوں کی مدد کرنا بھی ایک دوا ہے
11- آپکے اچھے اور مخلص دوست دوائیوں کا اسٹور ہیں۔
اور سب سے بڑھ کر نماز سو دواؤں کی ایک دعا ہے
آزما کر دیکھ لیں۔۔۔۔۔
مفید معلومات اپنے پیاروں تک لازمی پہنچائیں

جرمنی کی ایک یونیورسٹی میں گائے پر ایک تجربہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اسلامی طریقے سے ذبح کرنے پر گائے کو کتن...
11/01/2025

جرمنی کی ایک یونیورسٹی میں گائے پر ایک تجربہ کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اسلامی طریقے سے ذبح کرنے پر گائے کو کتنا درد محسوس ہوتا ہے۔

یہ جانچ EEG نامی عمل کے ذریعے کی گئی، جس میں گائے کے دماغ کی برقی لہروں کی پیمائش کی گئی۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ گائے کو کسی قسم کا درد محسوس ہوا یا نہیں، اور اگر ہوا تو اس کی شدت کتنی تھی۔

انہوں نے گائے کو تجربے کے لیے تیار کیا، اسے مخصوص آلات سے جوڑا اور پھر ذبح کیا۔
ذبح کے پہلے تین سیکنڈ میں 👇

دماغ کی برقی لہروں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ گائے کو کوئی درد محسوس نہیں ہوا۔ اگلے تین سیکنڈز میں یہ دیکھا گیا کہ گائے غشی کی حالت میں چلی گئی اور بے ہوش ہو گئی۔ یہ خون کے تیزی سے بہنے اور دماغ کو خون کی سپلائی رکنے کی وجہ سے ہوا۔
چھ سیکنڈ بعد، EEG نے دماغی لہروں کے بند ہونے کو ریکارڈ کیا، جس کا مطلب یہ تھا کہ گائے مر چکی تھی اور اسے کسی قسم کا درد محسوس نہیں ہوا۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے:

ہم اکثر قربانی کے جانور کے ذبح کے وقت اس کے درد کے بارے میں سوچتے ہیں اور اس پر افسوس کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسلامی حلال ذبح کے طریقے میں شہ رگ، ورید، سانس کی نالی اور خوراک کی نالی کو کاٹا جاتا ہے، لیکن سر کو دھڑ سے الگ نہیں کیا جاتا۔
اس طریقے سے دماغ تک خون اور آکسیجن کی فراہمی رک جاتی ہے، اور قربانی کا جانور چند ہی لمحوں میں غشی کی حالت میں چلا جاتا ہے اور بے ہوش ہو جاتا ہے۔

سبحان اللہ!

قربانی کے جانور کو بے ہوشی کی حالت میں درد کا احساس نہیں ہوتا۔ اس دوران، جانور کے دماغ میں موجود پچوٹری گلینڈ ریڑھ کی ہڈی کے ذریعے گردوں میں موجود ایڈرینل گلینڈ کو سگنل بھیجتا ہے، جو ایڈرینالین خارج کرتا ہے۔
یہ ہارمون خون کے بہاؤ کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے، اور تیزی سے خون بہنے کے نتیجے میں چند منٹوں کے اندر جانور کا جسم خون سے خالی ہو جاتا ہے۔

اسلامی ذبح: تیز اور سب سے رحم دل طریقہ

اسلامی ذبح کا طریقہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ یہ جانور کے درد کو کم کرنے کا سب سے تیز اور مہربان طریقہ ہے۔
سبحان اللہ، اس عظیم شریعت کی حکمت پر غور کریں!
اللہ تعالیٰ کے بتائے گئے طریقے پر عمل کرنے کے لیے ہمیں کسی سائنسی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے. یہ صرف ان کے لیے ہے جو اسلام کی ہر بات میں مین میخ نکالتے ہیں.

آدھا امریکہ آگ کی لپیٹ میں آدھا امریکہ برف کی لپیٹ میں ہے۔ سپر پاور صرف اللہ کی ذات ہے۔
11/01/2025

آدھا امریکہ آگ کی لپیٹ میں آدھا امریکہ برف کی لپیٹ میں ہے۔ سپر پاور صرف اللہ کی ذات ہے۔

*کمال کا کارٹون* ٹرمپ نے چند دن پہلے دھمکی دی تھی کہ حماس قیدی رہا کرے ورنہ میں پورے مشرق وسطیٰ کو جہنم کی آگ میں بدل دو...
11/01/2025

*کمال کا کارٹون*

ٹرمپ نے چند دن پہلے دھمکی دی تھی کہ حماس قیدی رہا کرے ورنہ میں پورے مشرق وسطیٰ کو جہنم کی آگ میں بدل دوں گا
میرے رب نے ایسی آگ کیلیفورنیا میں لگائی کہ جو امریکہ کی تاریخ کی سب سے نقصان دہ آگ بن گئی
یہ کارٹون اسی کی عکاسی کررہا ہے


*وَاللّٰهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ*

Getz terminate 1000 employee all over the Pakistan.
10/01/2025

Getz terminate 1000 employee all over the Pakistan.

1975 کابھی ایک زمانہ تھا جب لاکھ، ڈیڑھ لاکھ میں مکمل بنگلہ تعمیر ہو جاتا تھا۔ اللہ ہر بندے کو اپنا گھر نصیب فرمائے . آمی...
10/01/2025

1975 کابھی ایک زمانہ تھا جب لاکھ، ڈیڑھ لاکھ میں مکمل بنگلہ تعمیر ہو جاتا تھا۔ اللہ ہر بندے کو اپنا گھر نصیب فرمائے . آمین

A fresh-water crisis looms over the city as a leak in the water supply line on University Road near Nipa Chowrangi disru...
10/01/2025

A fresh-water crisis looms over the city as a leak in the water supply line on University Road near Nipa Chowrangi disrupts services to Gulshan-e-Iqbal, as per media reports.

پاکستان انڈیا کو صرف پیشاب ہی فروخت کرتا رہے تو اچھا بھلا کاروبار چل سکتا ہے 🤣😂
10/01/2025

پاکستان انڈیا کو صرف پیشاب ہی فروخت کرتا رہے تو اچھا بھلا کاروبار چل سکتا ہے 🤣😂

*بیوی:* آج دھونے کے لئے زیادہ کپڑے مت نکالنا۔*شوہر:* کیوں؟*بیوی:* کام والی ماسی دو دن نہیں آئے گی*شوہر:* کیوں؟*بیوی:* ...
10/01/2025

*بیوی:* آج دھونے کے لئے زیادہ کپڑے مت نکالنا۔
*شوہر:* کیوں؟
*بیوی:* کام والی ماسی دو دن نہیں آئے گی
*شوہر:* کیوں؟
*بیوی:* اپنی نواسی سے ملنے بیٹی کے پاس جا رہی ہے، کہہ رہی تھی دو دن نہیں آؤں گی۔
*شوہر:* ٹھیک ہے، زیادہ کپڑے نہیں نکالوں گا۔
*بیوی:* اور ہاں !!! ماسی کو پانچ سو روپے دے دوں؟
*شوہر:* کیوں؟ ابھی عید آ ہی رہی ہے، تب دے دیں گے۔
*بیوی:* ارے نہیں بابا !! غریب ہے بیچاری، بیٹی اور نواسی کے پاس جا رہی ہے، تو اسے بھی اچھا لگے گا۔اور کچھ اپنی نواسی کے لئے بھی لے جائے گی۔ اس کی بیٹی اور نواسی بھی خوش ہوجائیں گی۔ویسے بھی اس مہنگائی کے دور میں اس کی تنخواہ سےکیا بنتا ہوگا۔ اپنوں کے پاس جا رہی ہے،کچھ ہاتھ میں ہوگا تو خوش رہے گی۔
*شوہر:* تم تو ضرورت سے زیادہ ہی جذباتی ہو جاتی ہو میرا خیال اس کی ضرورت نہیں۔
*بیوی:* آپ فکر مت کریں میں آپ سے ایکسٹرا پیسے نہیں مانگو گی۔ میں آج کا پیزا کھانے کا پروگرام منسوخ کر دیتی ہوں۔خواہ مخواہ 500 روپے اڑ جائیں گے، اس موٹی روٹی پیزا کے آٹھ ٹکڑوں کے بدلے اس کی مدد مجھے بہتر لگتی ہے۔
*شوہر:* واہ، واہ بیگم صاحبہ آپ کے کیا کہنے !! ہمارے منہ سے پیزا چھین کر ماسی کی پلیٹ میں؟ چلو آپ کی محبت میں یہ بھی برداشت کئے لیتے ہیں۔
تین دن بعد
*شوہر:* (پونچھا لگاتی كام والی ماسی سے پوچھا) اماں کیسی رہی چھٹی؟
*ماسی:* صاحب بہت اچھی رہیں۔ مالکن جی نے پانچ سو روپے دیئے تھے بڑے کام آئے۔ اللہ سلامت رکھے اور اللہ آپ کو بہت زیادہ عطا کرے۔
*شوہر:* اماں 500 روپے کا کیا کیا لیا؟
*ماسی:* نواسی کے لئے 150روپے کی فراک لی اور 40روپے کی گڑیا، بیٹی کے لئے 50روپے کے پیڑے لے گئی تھی، 50 روپے کی جلیبیاں محلے میں بانٹ دیں' 60 روپے کرایہ لگ گیا تھا۔ 25 روپے کی چوڑیاں بیٹی کے لئے اور داماد کے لئے 50روپے کا بیلٹ لیا۔ باقی 75 روپے بچے تھے وہ بھی میں نے نواسی کو کاپی اور پنسل خریدنے کے لئے دے دئیے۔
جھاڑوپونچھا لگاتے ہوئےپوراحساب اس کی زبان پر رٹا ہوا تھا۔
*شوہر:* 500روپے میں اتنا کچھ ؟؟؟ وہ حیرت سے دل ہی دل میں غور کرنے لگا۔ اس کی آنکھوں کے سامنے آٹھ ٹکڑوں والا پیزا گھومنے لگا، وہ ان آٹھ ٹکڑوں کا موازنہ ماسی کے خرچ سے کرنے لگا۔ پہلا ٹکڑا بچے کی ڈریس کا، دوسرا ٹکڑا پیڑےکا، تیسرا ٹکڑا محلے کے لوگو ں کا' چوتھا کرایہ کا، پانچواں گڑیا کا، چھٹا ٹکڑا چوڑيوں کا، ساتواں داماد کی بیلٹ کا اور آٹھوا ں ٹکڑا بچی کی کاپی پنسل کا۔
آج تک اس نے ہمیشہ پیزا کا اوپر والا حصہ ہی دیکھا تھا، کبھی پلٹ كر نہیں دیکھا تھا کہ پیزا پیچھے سے کیسا لگتاہے۔ لیکن آج كا م والی ماسی نے پیزے کا دوسراحصہ دکھا دیا تھا۔ پیزے کے آٹھ ٹکڑے اسے زندگی کا مطلب سمجھا گئے تھے۔زندگی کے لئے خرچ یا خرچ کے لئے زندگی کا جدید مفہوم ایک جھٹکے میں اسے سمجھ میں آگیا۔ ہم ان چھوٹی چھوٹی باتوں پرکبھی غور ہی نہیں کرتے ہمارے لئے پانچ سو یا ہزار کی کوئی اہمیت بھی نہیں ہوتی لیکن یہ ہزار پانچ سو غریبوں کے لئے بڑی رقم ہوتے ہیں۔ اس لئے کبھی کبھی اپنی نہ محسوس ہونے والی چھوٹی چھوٹی خوشیاں کسی کے نام کرکے دیکھو آپ کو کیسے بڑی خوشی ملتی ہے۔ ۔۔۔😇

مس رفعت 5 دن پہلے صبح 8:30 بجے وفات پا گئیں۔ وہ ایک رضاکارانہ اعضاء عطیہ دہندہ تھیں جنہوں نے اپنی زندگی میں یہ وصیت کی ت...
10/01/2025

مس رفعت 5 دن پہلے صبح 8:30 بجے وفات پا گئیں۔ وہ ایک رضاکارانہ اعضاء عطیہ دہندہ تھیں جنہوں نے اپنی زندگی میں یہ وصیت کی تھی۔ ان کے بھائی بریگیڈیئر زاہد بیگ مرزا، جو نیفرولوجسٹ اور کریٹیکل کیئر اسپیشلسٹ ہیں، نے اپنی فیملی کے ساتھ مل کر ان کی خواہش کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا اور سی ایم ایچ/ایم ایچ راولپنڈی اور اے ایف آئی یو کی ٹیموں سے اعضاء نکالنے کی رضامندی کے لیے رابطہ کیا۔ مس رفعت کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاکہ ان کا دل موت کے بعد بھی زندہ رہے۔
اے ایف آئی یو، ایم ایچ، سی ایم ایچ، شفا، بحریہ اور سفاری اسپتالوں کی ٹیموں نے مل کر ایک ایسے مریض کا انتخاب کرنے کے لیے کام کیا جسے 18 گھنٹوں کے اندر گردے کی پیوند کاری کی ضرورت ہو، جو اعضاء نکالنے کی ڈیڈ لائن تھی۔ ڈاکٹر فیصل دار کی ٹیم نے جگر نکالنے کے عمل میں حصہ لیا۔ مجموعی طور پر، تین مریضوں کی جان بچائی جا سکتی تھی: ایک جگر اور دو گردے جو 18 گھنٹوں کے اندر میچ کیے گئے اور ٹرانسپلانٹ کیے گئے۔
اے ایف آئی پی امیونولوجی ٹیم نے رات بھر کام کرتے ہوئے 12 گھنٹوں کے اندر مطابقت کے ٹیسٹ مکمل کیے۔ الحمدللہ، دو گردے اور ایک جگر تین مریضوں کو پیوند کیا گیا اور وہ اچھی طرح کام کر رہے ہیں۔
یہ ٹرانسپلانٹ آپریشن ایک انوکھا اور قابلِ ذکر کارنامہ تھا، جو حقیقی صدقہ جاریہ ہے۔ آئیے اس مثبت خبر کو عام کریں تاکہ اعضاء کے عطیات اور پیوند کاری کے اس عظیم مقصد کے بارے میں آگاہی میں اضافہ ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے قابلِ تقلید عمل کرنے کی حکمت اور ہمت عطا فرمائے۔
مس رفعت کی بیٹیوں (جو سب ڈاکٹر ہیں) نے اپنی والدہ کو آخری الوداع کہا، جب ان کا دل وینٹی لیٹر پر دھڑک رہا تھا لیکن وہ دماغی طور پر مردہ تھیں۔ اعضاء کے عطیہ کے بعد انہوں نے اپنی پیاری اور عظیم ماں کی میت وصول کی۔ کیا بہادر خاندان ہے، کیا عظیم ماں ہے! ان سب کو سلام
(Copy)

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور...
10/01/2025

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی تصاویر کو ایڈیٹ کرکے وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
وائس آف امریکہ کے نمائندے ضیاء الرحمان کے مطابق لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے حکومت کی درخواست پر انکوائری شروع کی ہے۔ ایف آئی اے تصاویر اور ویڈیوز پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
گزشتہ دنوں اماراتی صدر نے پنجاب کے شہر رحیم یار خان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی تھی۔

مٹی کے برتن کا استعمال مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی ...
08/01/2025

مٹی کے برتن کا استعمال

مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے
اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی جلدی تیار ہوتا ہے لیکن
یہ کھانا پکتا نہیں بلکہ گلتا ھے،
تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں، جن لوگوں نے برتن بدل لیے، اُن کی زِندگی بدل گئی،
2- کُوکِنگ آئل
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں،
جو کبھی نہ جَمے،
دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں،
وہ زیتون کا تیل ہے،
لیکن یہ مہنگا ھے، ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ہے،
سرسوں کا تیل جمتا نہیں،
یہ وہ واحد تیل ہے،
جو ساری عُمر نہیں جمتا،
اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ہے،
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات
بھی اسی لیے کی جاتی ہے
کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
اس کی زِندہ مِثال اچار ہے
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور اِن شاءالله جب یہ سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاۓ گا تو آپ کو کبھی بھی فالج،
مِرگی یا دل کا دورہ نہیں ہوگا،
أپ کے گُردے فیل نہیں ہونگے،
پوری زندگی آپ بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں گے،
اِن شاء الله
کیونکہ
سرسوں کا تیل نالیوں کو صاف کرتا ہے،
جب نالیاں صاف ہوجاٸیں گی تو دل کو زور نہیں لگانا پڑے گا،
سرسوں کے تیل کے فاٸدے ہی فاٸدے ہیں،
ہمارے دیہاتوں میں جب جانور بیمار ہوتے ہیں تو بزرگ کہتے ہیں کہ ان کو سرسوں کا تیل پلاٸیں،
أج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ہے،

3- نمک (نمک بدلیں)
نمک ہوتا کیا ھے؟
نمک اِنسان کا کِردار بناتا ھے،
ہم کہتے ہیں بندہ بڑا نمک حلال ھے،
یا پھر
بندہ بڑا نمک حرام ھے
نمک انسان کے کردار کی تعمیر کرتا ھے،
ہمیں نمک وہ لینا چاہیٸے جو مٹی سے آیا ہو،
اور وہ نمک أج بھی پوری دنیا میں بہترین پاکستانی کھیوڑا کا گُلابی نمک ھے،
پِنک ہمالین نمک 25 ڈالر کا 90 گرام یعنی 4000 روپے کا نوے گرام اور چالیس ہزار روپے کا 900 گرام بِکتا ھے،
اور ہمارے یہاں دس تا بِیس روپے کلو ھے،
بدقسمتی دیکھیں
ہم گھر میں آیوڈین مِلا نمک لاتے ہیں،
جس نمک نے ہمارا کردار بنانا تھا،
وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا۔
اس لٸے میری أپ سے گذارش ھے کہ ہمیشہ پتھر والا نمک استعمال کریں،

4- مِیٹھا
ہم سب کے دماغ کو چلانے کے لٸے میٹھا چاہیٸے،
اور میٹھا الله نے مٹی میں رکھا ہے ،
یعنی گَنّا اور گُڑ،
اور ہم نے گُڑ چھوڑ کر چِینی کھانا شروع کر رکھی ہے ،
خدارا گُڑ استعمال کریں گڑ

5- پانی
انسان کے لیے سب سے ضروری چیز پانی ہے ،
جس کے بغیر انسان کا زندہ رہنا ممکن نہیں،
پانی بھی ہمیں مٹی سے نِکلا ہُوا ہی پینا چاہیٸے،
پوری دنیا میں زمزم کا پانی سب سے بہترین پانی ہے،
اس کے بعد پھر پنچاب اور وادئ ھزارہ کا پانی ہے ،
اہم بات
کبھی بھی گندم کو چھان کر استعمال نہ کریں،
گندم جس حالت میں آتی ہے،
اُسے ویسے ہی استعمال کریں،
یعنی سُوجی، میدہ اور چھان وغیرہ نکالے بغیر
کیونکہ
ہمارے آقا کریم حضرت محمد بغیر چھانے أٹا کھاتے تھے،
تو پھر طے یہ ہوا کہ ہمیں یہ پانچ کام کرنے چاہٸیں،
1- مٹی کے برتن،
2- سرسوں کا تیل،
3- گُڑ،
4- پتھر والا نمک،
اور
5- زمین کے اندر والا پانی،
یاد رہے یہ پانی مٹی کے برتن میں رکھ کر مٹی کے گلاس یا پیالے میں پئیں،
اس کے علاوہ گندم کا ان چھنا آٹا،
اب سوال یہ ہے کہ ہم یہ ساری چیزیں کیوں لیں ؟
یہ ساری چیزیں ہم نے اس لیے لینی ہیں کہ اسی میں ہماری صحت ہے،
ہم پیدا بھی مٹی سے ہوئے ہیں اور واپس دفن بھی اسی مٹی میں ہونا ہے۔۔۔!!!!

دنیا کا پہلا بجلی سے چلنے والا پنکھا ( electric fan ) :-دنیا کا پہلا بجلی سے چلنے والا پنکھا ایک پی ایچ ڈی پاس امریکی ال...
08/01/2025

دنیا کا پہلا بجلی سے چلنے والا پنکھا ( electric fan ) :-

دنیا کا پہلا بجلی سے چلنے والا پنکھا ایک پی ایچ ڈی پاس امریکی الیکٹریکل انجنیئر ڈاکٹر شوئیلر اسکاٹس ویلر نے 1882 میں بنایا !

اس کی پنکھڑیاں اور اس کا پنجرہ ( cover ) پیتل کا بنا ہوا تھا اور یہ متبادل کرنٹ ( alternating current ) کے بجاۓ براہ راست کرنٹ ( direct current ) سے چلتا تھا !

آپ جب بھی اپنے پنکھے کا سوئچ آن کریں تو اس کے موجد ڈاکٹر شوئیلر اسکاٹس ویلر کا شکریہ ادا کریں جس کی محنت کے صلے سے ہم لوگ شدید گرمیوں میں بھر پور فاعدہ اٹھاتے ہیں !

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Sajjad Khan, Arslan Ansari, Rashid Rajput, Atiq Choudhry,...
08/01/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Sajjad Khan, Arslan Ansari, Rashid Rajput, Atiq Choudhry, Sagar Khan, Arbaz Shah, Kamran Ali Dal, Ch Ghulam Rasool, Faryad Sain Faryad Sain, Shanaya Ali, Shahood Hussain

07/01/2025

خبردار! ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے NOC اور زمین کی دستیابی کی متعلقہ ادارےسے تصدیق ضرور کریں۔

07/01/2025

مسافروں کے لیے بری خبر !
لیاری ایکسپریس وے کے ایک سائیڈ کا ٹول ٹیکس 60 روپے کر دیا گیا،
آنے جانے کے لیے اب 120 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24 گھنٹے پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا،احکامات پر عملدر...
06/01/2025

وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24 گھنٹے پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا،
احکامات پر عملدرآمد شروع۔

Address

Hyderabad Sindh
Hyderabad
71000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi & Hyderabad Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share