Pakistan Weather Information

Pakistan Weather Information Weather Uptades Across Whole Pakistan And Timely And Accurate Weather Predictions Provided!

15/12/2024

مغربی سعودی عرب🇸🇦 کے بیشتر وادیوں اور صحراؤں میں اس وقت 85-95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرقی تیز یخ ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے محسوس ہونے والا درجہ حرارت اور زیادہ سرد محسوس ہو رہا 🥶🌪️🌬️۔ ان ٹھنڈی ہواؤں کی اصل وجہ یہ ہے کہ سردیوں کے موسم میں اندرونی صحراؤں سے ٹھنڈی ہوا کے جھکڑ نسبتاً گرم بحیرہ احمر کی طرف بڑھتے ہیں، جس سے ہوائیں تیز ہوجاتی ہیں۔ یہ مظہر دسمبر سے فروری کے دوران عام ہے۔ 🌬️❄️

ذرا سوچیں کہ اگر صحرائی علاقوں میں ان تیز ٹھنڈی ہواؤں کی یہ حالت ہے تو پہاڑوں پر کیا ہورہا ہوگا؟! 🏔️ وہاں ہواؤں کی رفتار مزید تیز ہوکر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ پہنچ جاتی ہے، جو کہ انتہائی خطرناک ہوتی ہے🥶🌪️

And : Engr Huzefa Ali

Pakistan Weather Information

14/12/2024

Madinah Al Munawarah Ziyarat❤️❤️😍

14/12/2024

ان شاء اللہ کچھ دیر بعد میں Live آؤں گا اور آپ سب کو مدینہ المنورہ کی زیارت کرواؤں گا۔ آپ سب نے حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ میں اپنا سلام اور درود لازمی پیش کرنا ہے۔ ان کے صدقے اللہ سب کے گناہ معاف فرمائے۔ آمین❤️❤️😍🙏۔

13/12/2024

#حیدرآباد، #کراچی والوں! آج آپ لوگوں کو کیسی ٹھنڈ لگی😎؟ ابھی تو دیر رات میں مزید ٹھنڈ بڑے گی۔ باقی جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں، مجھے تیسری دفعہ مدینہ المنورہ کے لیے بلاوا آیا اور آج میں حاضر ہوگیا❤️😍۔ مدینہ میں بھی بہت تیز ٹھنڈی مشرقی ہوائیں جاری ہیں، جن کی کل پرسوں رفتار 55-60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی🌬️🌪️، جس سے محسوس ہونے والا درجہ حرارت بہت زیادہ محسوس ہوگا۔ رات میں مدینہ میں درجہ حرارت 8°C ہوگا اور محسوس ہونے والا درجہ حرارت 5-6°C🥶۔

13/12/2024

Madinah Al-Munawwarah Jumma Khutbah❤️❤️

13/12/2024

الحمدللہ آپ کے ایڈمن انجینئر حذیفہ علی تیسری بار آج مدینہ المنورہ کا بابرکت سفر شروع کر چوکے ہیں 🇸🇦😍۔ زندگی میں اور کیا چاہئے، تیسرا جمعہ مبارک مدینہ شریف میں ماشاءاللہ، میں تو مدینے چلا🥹۔ اللہ سب کو یہ سعادت نصیب فرمائے۔ آمین🤲۔

 :🥶🌬️جی  #حیدرآباد والوں! ٹھنڈ کیسی لگ رہی ہے🥶؟ پیشگوئی کے مطابق😎 آپ لوگ اس وقت موجودہ درجہ حرارت اور محسوس ہونے والے در...
13/12/2024

:🥶🌬️
جی #حیدرآباد والوں! ٹھنڈ کیسی لگ رہی ہے🥶؟ پیشگوئی کے مطابق😎 آپ لوگ اس وقت موجودہ درجہ حرارت اور محسوس ہونے والے درجہ حرارت کو دیکھ سکتے ہیں جو کہ 7°C تک پہنچ چکا ہے۔ یاد رہے کہ یہ شہر کے اندر کا درجہ حرارت ہے، جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں اور کھلے مقامات پر محسوس ہونے والا درجہ حرارت 4.5-6°C تک جا چکا ہے😯۔

جنوبی سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی زبردست ٹھنڈ جاری ہے۔ آج صبح سے شام تک تیز شمال مغربی کوئٹہ کی ہوائیں🌬️ چلیں گی، جس کی وجہ سے حیدرآباد میں دن کا درجہ حرارت 18-19°C تک رہے گا، جبکہ رات کا درجہ حرارت 7-8°C ہوگا اور محسوس ہونے والا درجہ حرارت مزید کم ہوسکتا ہے۔

براہ کرم اس دوران اپنے بچوں👨‍👩‍👧‍👧 اور جانوروں🐱 کا خاص خیال رکھیں۔ جزاک اللہ!

And : Engr Huzefa Ali

Pakistan Weather Information

12/12/2024

#حیدرآباد، کراچی، ٹھٹھہ، گھارو، نوری آباد اور ارد گرد کے علاقوں کے رہنے والوں!! کل اب تک کے سب سے سرد ترین جمعے اور دن/رات کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ کل صبح سے شام تیز شمال مغربی ہوائیں 40-46 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ آج حیدرآباد میں دن کے وقت درجہ حرارت 23°C رہا جبکہ کل 18°C تک جا سکتا ہے اور رات کا اندازہ آپ خود لگالیں۔ کل محسوس ہونے والا درجہ حرارت اور زیادہ سرد محسوس ہوگا🥶.

11/12/2024

Alhamdulilah Due To Strong Cold Wave Today City Areas Witnessed single digits temperatures 9-10°C in the morning while Kotri, Jamshoro reached 7-8°C and Outskirts/Open Areas of Hyderabad already reached 5-6°C. Intensity will increase in coming days. Winters Mubarak Sindh Walon🥶❤️😌

10/12/2024
10/12/2024

الحمدللہ پھر سے آپ کے ایڈمن انجینئر حذیفہ علی نے دوسرا عمرہ❤️🇸🇦 کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ المکرمہ🕋 کا سفر شروع کر دیا ہے۔ دعا ہے کہ یہ مبارک سفر بابرکت ہو، قبولیت کے درجے پر فائز ہو اور میرے اور میرے گھر والوں کے لیے رحمتوں اور برکتوں کا ذریعہ بنے🤲🥲۔ اللہم لبیک، لبیک اللہم لبیک☝️

08/12/2024

الحمدللہ! سعودی عرب کے صحراوں🏜️ میں صاف شفاف موسم کی وجہ سے چاند🌓 واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ یہاں کا ایئر کوالٹی انڈیکس🌬️ بہت ہی اچھا ہے❤️، رات میں سارے ستارے اور سیارے نظر آتے ہیں🌌⭐، جو اس جگہ کے حسن کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ صحراوں کی اپنی ایک منفرد خوبصورتی ہے😌۔

And : Engr Huzefa Ali

Pakistan Weather Information

صبح بخیر مدینہ سے! الحمدللہ، ماشاءاللہ، مدینہ منورہ میں فجر کی نماز کے وقت ٹھنڈی ہوا اور خوبصورت موسم کا لطف۔ گلیوں کا م...
06/12/2024

صبح بخیر مدینہ سے! الحمدللہ، ماشاءاللہ، مدینہ منورہ میں فجر کی نماز کے وقت ٹھنڈی ہوا اور خوبصورت موسم کا لطف۔ گلیوں کا منظر بہت پرسکون اور دلکش تھا۔ آج جمعہ کے دن کی یہ خاص برکتیں واقعی دل کو سکون دیتی ہیں۔ اللہ سب کو یہ مبارک لمحات نصیب فرمائے۔ آمین۔🥶❤️🇸🇦😍🥰🤲🙏

And : Engr Huzefa Ali

Pakistan Weather Information

Next week inshallah tempt 9 se 10 degree gir skty hain sab ready rahyn 1st cold wave k lian🥶🥶
05/12/2024

Next week inshallah tempt 9 se 10 degree gir skty hain sab ready rahyn 1st cold wave k lian🥶🥶

ممبرز جیسا میں اپ سب کو کافی دنوں سے کافی ٹائم سے بتاتا رہا ہوں کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے سے باقاعدہ سردیوں کا اغاز ہونے جا...
04/12/2024

ممبرز جیسا میں اپ سب کو کافی دنوں سے کافی ٹائم سے بتاتا رہا ہوں کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے سے باقاعدہ سردیوں کا اغاز ہونے جا رہا ہے اور ایک طاقتور سردی کی لہر دسمبر کے دوسرے ہفتے سے حیدراباد کراچی سندھ اور پورے ملک کو متاثر کرنے جا رہی ہے جس سے پاکستان کے تمام بالائی و مغربی علاقوں میں شدید سردی محسوس کی جائے گی درجہ حرارت نمایاں کمی دکھائی دے گی بالائی اور مغربی علاقوں میں درجہ حرارت 6-5 کے درمیان رہ سکتا ہے اب ہم جنوبی اور مشرقی کے علاقوں کی بات کریں تو ان علاقوں میں بھی کافی اچھی سردی محسوس ہوگی جنوبی علاقوں میں 8-7 اور مشرقی علاقوں میں 7-6 یہ درمیان رہ سکتا ہے حیدراباد کی بات کریں تو حیدراباد میں کم سے کم درجہ حرارت 9-7 کے درمیان رہ سکتا ہے اگر ہم سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بات کریں تو کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10-9 کے درمیان رہ سکتا ہے جن لوگوں نے ابھی تک گرم کپڑے گرم ملبوسات نہیں نکالے وہ جلدی گرم کپڑے نکال لیں اور سردی کو انجوائے کریں شکریہ 🥶🥶


Syed Ali Abbas Taqvi
Pakistan Weather Information

03/12/2024

السلام علیکم ممبرز کیسے ہیں اپ سب امید ہے سب خیریت سے ہوں گے پاکستان ویدر انفارمیشن سے میں اپ کا ایڈمن سید علی عباس ممبرز گزشتہ تین چار دنوں سے حیدراباد اور سندھ میں ٹھنڈ میں کچھ اضافہ دیکھا جا رہا ہے گزشتہ رات بھی حیدراباد اور سندھ کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈ میں اضافہ دیکھا گیا جیسا میں اپ سب کو کافی ٹائم سے بتاتا رہا ہوں کہ دسمبر کے فرسٹ ویک سے پراپر سردیوں کا اغاز ہو جائے گا تو اپ دیکھ سکتے ہیں گزشتہ دو تین دن سے سردی کی شدت میں کچھ اضافہ ہوا ہے اور ائندہ اج سے لے کے اگلے تین چار روز تک سردی کی یہی شدت برقرار رہے گی دسمبر کے دوسرے ہفتے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جس سے ٹیمپریچرز سنگل ڈجٹ میں بھی جا سکتے ہیں تو اپ سب اپنے گرم کپڑے نکال لیں سویٹرز وغیرہ نکال لیں اور سردی کے موسم کو انجوائے کریں شکریہ 🥶🥶


Syed Ali Abbas Taqvi
Pakistan Weather Information

Address

Hyderabad
71000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Weather Information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Weather Information:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Hyderabad

Show All