Such Tv News Urdu

Such Tv News Urdu تازہ ترین ملکی اور غیر ملکی خبروں کے لیے
page follow subscribe Like Thanks

22/04/2024
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن چوروں کو...
22/04/2024

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن چوروں کو تحفظ دے رہا ہے، الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کیخلاف بغاوت کی ایف آئی آرز ہونی چاہیئں، الیکشن کمیشن کی سرپرستی میں ننگی جارحیت کا مُظاہرہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے ہمراہ انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل الیکشن کمیشن کی سرپرستی میں پنجاب حکومت نے جِس ننگی جارحیت، بےشرمی اور بےحیائی کا مُظاہرہ کیا، جس طرح الیکشن کرایا گیا، آراوز سے رزلٹ لئے گئے، گورنر ہاؤس لاہور میں خواجہ عمران نذیر کی موجودگی میں مختلف لوگوں کو پیسے دینے کی ویڈیوز بنائی گئیں، اور جن آراوز نے پیسے لینے سے انکار کیاان کو ٹارچر کیا گیا اور زبردستی فارم 45پر دستخط لئے گئے، اس کی مذمت کافی نہیں ہے۔
سیاستدانوں نے ٹھیکہ نہیں اُٹھایا ہوا کہ ہمیشہ غداری، بغاوت اور آرٹیکل 6 کا استعمال اُنہی کے خلاف ہو، موجودہ الیکشن کمیشن اور حکومت کیخلاف بغاوت کی ایف آئی آرز ہونی چاہیئں، کیونکہ آئینِ پاکستان کا اِتنا کُھلم کُھلا استحصال ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔ ہمارے لیئے یہ الیکشن مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں،ہم ان الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن ثابت کردیا کہ وہ چوروں اور ڈاکوؤں کے نام نہاد مینڈیٹ کو تحفظ دینے اور انہیں ا یوان میں پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے حوالے سے واضح ہدایات دی ہیں، فیصل آباد کے جلسے کی تاریخ کا آج اعلان کردیا جائے گا، یہ جلسہ پنجاب میں احتجاجی تحریک کی ابتدا کرے گا۔ ہم ضلع ٹو ضلع جائیں گے، یہ میراتھن احتجاجی تحریک ہے۔ کل جس طرح کیا گیا اگر ہمارے امیدوار کارکنان اس کی مزاحمت کرتے تو خون خرابا ہوسکتا تھا، لیکن ہمارے کارکنان نے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا۔
پنجاب میں ڈرامہ سیریز چل رہی ہے، کبھی تندور پر پہنچ جاتے ہیں، کبھی گندم کی کٹائی کرتے ہیں، ان کو درانتی نہیں چلانی آتی، کبھی موٹرسائیکلوں پر تاریں لگاتے ہیں، ان کا کام یہ نہیں تھا، لیکن چونکہ چوری مینڈیٹ سے آئے ہیں، ابھی بھی بنیادی مقصد کرپشن کو تحفظ دینا اور مزید کرپشن کو جاری رکھنا ہے۔ پنجاب میں پاٹے خان قسم کا آئی جی لگایا ہوا ہے، اس کا ہم آئین قانون کے تحت احتساب کریں گے۔

سینئر صحافی کے مطابق پاکستانی عوام کی اکثریت الیکشن پر اعتبار کھو چکی۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے 21 ا...
22/04/2024

سینئر صحافی کے مطابق پاکستانی عوام کی اکثریت الیکشن پر اعتبار کھو چکی۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے 21 اپریل کو ملک کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج پر سینئر صحافی اعزاز سید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 2018 اور 2024 کے عام انتخابات میں عوام کی مرضی کیخلاف فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان میں جمہوریت کی فاتحہ پڑھی جا چکی۔
اعزاز سید نے ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف کا ووٹر نہیں نکلا کیونکہ ان ضمنی الیکشن کے نتائج سے حکومتوں پر کوئی اثر نہ پڑتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی اکثریت الیکشن پر اعتبار کھو چکی ہے۔ عوام کو لگتا ہے اگر فیصلہ کہیں اور ہو چکا تو پھر پورا شہر بھی ووٹ دے تب بھی ان کا امیدوار نہیں جیتے گا۔دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن چوروں کو تحفظ دے رہا ہے، الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کیخلاف بغاوت کی ایف آئی آرز ہونی چاہیئں، الیکشن کمیشن کی سرپرستی میں ننگی جارحیت کا مُظاہرہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے ہمراہ انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل الیکشن کمیشن کی سرپرستی میں پنجاب حکومت نے جِس ننگی جارحیت، بےشرمی اور بےحیائی کا مُظاہرہ کیا، جس طرح الیکشن کرایا گیا، آراوز سے رزلٹ لئے گئے، گورنر ہاؤس لاہور میں خواجہ عمران نذیر کی موجودگی میں مختلف لوگوں کو پیسے دینے کی ویڈیوز بنائی گئیں، اور جن آراوز نے پیسے لینے سے انکار کیاان کو ٹارچر کیا گیا اور زبردستی فارم 45پر دستخط لئے گئے، اس کی مذمت کافی نہیں ہے۔
سیاستدانوں نے ٹھیکہ نہیں اُٹھایا ہوا کہ ہمیشہ غداری، بغاوت اور آرٹیکل 6 کا استعمال اُنہی کے خلاف ہو، موجودہ الیکشن کمیشن اور حکومت کیخلاف بغاوت کی ایف آئی آرز ہونی چاہیئں، کیونکہ آئینِ پاکستان کا اِتنا کُھلم کُھلا استحصال ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔ ہمارے لیئے یہ الیکشن مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں،ہم ان الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن ثابت کردیا کہ وہ چوروں اور ڈاکوؤں کے نام نہاد مینڈیٹ کو تحفظ دینے اور انہیں ا یوان میں پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے حوالے سے واضح ہدایات دی ہیں، فیصل آباد کے جلسے کی تاریخ کا آج اعلان کردیا جائے گا، یہ جلسہ پنجاب میں احتجاجی تحریک کی ابتدا کرے گا۔ ہم ضلع ٹو ضلع جائیں گے، یہ میراتھن احتجاجی تحریک ہے۔ کل جس طرح کیا گیا اگر ہمارے امیدوار کارکنان اس کی مزاحمت کرتے تو خون خرابا ہوسکتا تھا، لیکن ہمارے کارکنان نے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا۔
پنجاب میں ڈرامہ سیریز چل رہی ہے، کبھی تندور پر پہنچ جاتے ہیں، کبھی گندم کی کٹائی کرتے ہیں، ان کو درانتی نہیں چلانی آتی، کبھی موٹرسائیکلوں پر تاریں لگاتے ہیں، ان کا کام یہ نہیں تھا، لیکن چونکہ چوری مینڈیٹ سے آئے ہیں، ابھی بھی بنیادی مقصد کرپشن کو تحفظ دینا اور مزید کرپشن کو جاری رکھنا ہے۔ پنجاب میں پاٹے خان قسم کا آئی جی لگایا ہوا ہے، اس کا ہم آئین قانون کے تحت احتساب کریں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف چین کے دورے میں نجی اور سیاسی ملا...
22/04/2024

سابق وزیراعظم نواز شریف 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف چین کے دورے میں نجی اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کے قریبی دوست بھی ہوں گے، اس کے علاوہ وزیر خارجہ اسحق ڈار بھی نواز شریف کے ساتھ چین کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ نے پیر کے روز ٹیکس دہندگان کے مسائل سننے اور اٴْن کے فوری حل کے لئے ای...
22/04/2024

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ نے پیر کے روز ٹیکس دہندگان کے مسائل سننے اور اٴْن کے فوری حل کے لئے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ای کچہری کا انعقاد کیا۔ای کچہری ٹیکس دہندگان کو اپنے مسائل براہ راست چیئرمین ایف بی آر تک پہنچانے اور ٹیکس سے متعلق خدمات کے حوالے سے اپنی تجاویز دینے کا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان سے براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کیں اور اٴْن کی شکایات اور تجاویز سنیں۔چیئرمین نے ٹیکس دہندگان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے متعلقہ دفاتر کو موقع پر ہی ہدایات دیں۔اٴْنہوں نے ٹیکس دہندگان کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ٹیکس کے حوالے سے اپنے مسائل کے حل کے لئے قریبی ریجنل ٹیکس آفس کا دورہ کریں۔

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے دبئی میں مشرق بینک اور فرسٹ ابوظہبی بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقا...
22/04/2024

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے دبئی میں مشرق بینک اور فرسٹ ابوظہبی بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں مالی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران وفاقی وزیر نے بینکرز پر زور دیا کہ وہ اقتصادی بنیادوں میں نمایاں بہتری کے پیش نظر ملک کے لیے فنانسنگ کا بندوبست کرنے پر نظر ثانی کریں۔

چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کرہ ارض کو درپیش اہم ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، ہمارے ماحول...
22/04/2024

چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کرہ ارض کو درپیش اہم ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، ہمارے ماحولیاتی نظام کو پلاسٹک کے نقصان دہ اثرات کا سامنا ہے، پلاسٹک کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایک غیرمعمولی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، ہمیں اس بحران سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، آئیے ہم کرہ ارض کی حفاظت اور اس کے قیمتی وسائل کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کو دہرائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم یوم ارض منا رہے ہیں، ہمیں اپنے کرہ ارض کو درپیش اہم ماحولیاتی چیلنجوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر ہمارے ماحولیاتی نظام کو پلاسٹک کے نقصان دہ اثرات کا سامنا ہے جن کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ...
22/04/2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں دونوں اطراف کے وزراء اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا اور اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بات چیت کی۔
پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات ، خاص طور پر تجارت، توانائی، روابط، ثقافت اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو وسیع پیمانے پر بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقین نے اگلے پانچ سالوں میں دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب امریکی ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خطرے سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ صدر رئیسی اور وزیر اعظم نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے سات ماہ سے زائد عرصے سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششوں اور محاصرہ ختم کرنے پر زور دیا اور غزہ کے محصور عوام کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی اپیل کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام اور ان کے جائز حقوق کے لیے ایران کی واضح اور اصولی حمایت پر ایرانی قیادت بالخصوص سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مؤقف کو سراہا۔

کمرہ عدالت میں ملزمان کے خاندانی افراد سمیت پارٹی قیادت اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، سائفر کیس میں تعینات اسپیشل پرا...
22/04/2024

کمرہ عدالت میں ملزمان کے خاندانی افراد سمیت پارٹی قیادت اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، سائفر کیس میں تعینات اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے اپنے دلائل کا آغاز کردیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ٹرائل کورٹ میں کیس سے متعلق تین بیک گراؤنڈ دیے ہیں، حامد علی شاہ نے کہا کہ میں دوسرے فرد جرم سے اپنے دلائل کا آغاز کروں گا، ویسے تو بہت کچھ سلمان صفدر نے بتایا ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر میں کہہ دوں کہ میں سب کچھ بھول چکا ہوں تب کیا ہوگا باقی چیزیں اپنی جگہ یہ بتائیں سائفر اصل میں ہے کیا چیز پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ 8 مارچ 2022 کو سائفر بذریعہ ای میل وزارت خارجہ کو موصول ہوا، 7 مارچ 2022 کو سائفر واشنگٹن سے بنایا گیا تھا، سائفر ٹیلی گرام ایک سیکریٹ دستاویز ہے جسے بعد میں ڈی کوڈ کیا گیا۔
چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ صرف یہ سائفر خفیہ دستاویز تھا یا وہ تمام سائفر سیکریٹ ہوتے ہیں حامد علی شاہ نے کہا کہ تمام سائفر سیکریٹ ہوتے ہیں اور پھر اس کی گریڈنگ ہوتیں ہے۔اسی کے ساتھ کلاسیفائیدز ڈاکیومنٹس کی بک لیٹ کی کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی۔عدالت نے دریافت کیا کہ کیا آپ کہتے ہیں کہ یہ کاپی ہر وزارت میں موجود ہوتی ہی حامد علی شاہ نے کہا کہ ویسے تو یہ وفاقی کابینہ کی جاری کردہ ہے مگر کسی بھی وزارت کو آن ڈیمانڈ دیا جاتا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں سائفر کا پتہ ہے مگر ایگزیکٹ نہیں پتہ، سلمان صفدر نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا جو کتاب آپ کے ہاتھ میں ہے اسے دور سے دیکھ رہا ہوں، حامد علی شاہ نے کہا کہ سر ان کی کاپی ان کے پاس موجود تھی اور جرح کے دوران انہوں نے استعمال بھی کیا۔حامد علی شاہ نے کہا کہ اگر یہ کاپی کسی کے پاس آ جائے تو وہ کوڈ بریک ہو جائے گا، اس کتابچے کے چیپٹر 8 میں سائفر سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ہمیں عام طور پر تو معلوم ہے سائفر کیا ہوتا ہے مگر ہمیں آپ آگاہ کریں، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ بہت سے ممالک میں خفیہ معلومات کے لیے ایک سیل بنایا جاتا ہے ، جب کوڈڈ فارم میں ٹیکسٹ بھیجا جاتا ہے تو اسے ان کوڈز سے ڈی کوڈ کیا جاتا ہے ، سادی کاپی کو لفظ بہ لفظ ڈی کوڈ کیا جائے تو اسے ڈی کوڈ کرنے میں آسانی ہوتی ہے ، ہو باہو ترجمے میں معنی برقرار رہتے ہیں مگر ان کو بکھیر کر الفاظ تبدیل کردیے جاتے ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کوڈڈ سائفر کو وزرات خارجہ کے صرف متعلقہ بندے ہی ڈی کوڈ کرسکتے ہیں کیا ڈی کوڈ ہونے کے بعد والی جو کاپی ہے وہ غائب ہی حامد علی شاہ نے بتایا کہ ہر ملک کے ہر وزارتِ خارجہ کے اپنے کوڈز ہوتے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ تو اس کا مطلب ہے آج بھی سافٹ کاپی سسٹم میں پڑی ہوگی حامد علی شاہ نے جواب دیا کہ جی آج بھی وہی سافٹ اصلی کاپی سسٹم میں پڑی ہوگی، سائفر ٹیلی گرام کلاسیفائیڈ ڈاکومنٹ ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ بٴْک لیٹ بھی خفیہ دستاویز ہی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اس پر لکھا ہوا ہے کہ یہ بٴْک صرف آفیشل استعمال کے لیے ہے، کلاسیفائیڈ ہے، یہ کتاب ڈپٹی اٹارنی جنرل کے نام پر ایشو ہوئی ہے تاکہ عدالت کے فیصلہ لکھنے تک یہاں موجود رہے، یہ بٴْک جس شخص کے نام ایشو ہوتی ہے اس نے ہر 6 ماہ بعد بتانا ہوتا ہے کہ اس کے پاس ہی ہے، سائفر جیسے آتا ہے تو بعد میں دونوں طرف سے تباہ کردیا جاتا ہے ،اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سائفر کی پرنسپل کاپی آج بھی وزرات خارجہ میں موجود ہی ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آج بھی سافٹ کاپی وزرات خارجہ میں موجود ہوگی، سائفر ایک سیکریٹ ڈاکومنٹ ہوتا ہے، اس کی کاپی نہیں کی جاسکتی, سائفر کی کاپی اگر کرنی ہو تو اس کی اجازت لی جاتی ہے،عدالت نے دریافت کیا کہ جو بک لیٹ آپ پڑھ رہے ہیں یہ ٹرائل کورٹ کے سامنے گئی تھی حامد علی شاہ نے بتایا کہ یہ بک لیٹ ٹرائل کورٹ میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا گیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ یہ دستاویز یعنی بک لیٹ خود بھی اکاونٹبل دستاویز ہی چیف جسٹس نے کہا کہ اس بک لیٹ میں لکھا ہے ہم نے بھی وہی کرنا ہی کیا ہم فیصلے میں لکھیں یہ بک لیٹ تو بہت پرانا ہوگا پتا نہیں اس دور میں کیا ضرورت تھی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس بک لیٹ میں صرف سائفر کی بات نہیں بلکہ بہت سارے دستاویزات کا کہا گیا ہے، چیف جسٹس جکا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں یہاں بہت سارے کیسسز میں آفیشل دستاویزات آتے جاتے ہیں۔
بعد ازاں چیف جسٹس عامر فاروق نیا سپریم کورٹ کے جسٹس رمدے ججمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا ٹیکس ریٹرن کوئی پبلک ڈاکیومنٹ نہیں ہے، اگر آپ اس کی کاپی ساتھ لے کر گھمائیں تو وہ پبلک ڈاکیومنٹ تو نہیں ہے ناں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس ڈاکیومنٹ کو ہم ہمارے فیصلے کے لیے ریفر نہیں کرسکتے، جج نے کہا کہ ملزمان نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
چیف جسٹس نے استفسارا کیا کہ یہ جو بک لیٹ سے متعلق وفاقی کابینہ کی ہدایات ہیں، ان کی قانونی حیثیت کیا ہی آپ نے بتانا ہے کہ کہاں کہاں پر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہی باہر سے جب سائفر آتا ہے تو اسے کلاسیفائیڈ کون کرتا ہی حامد علی شاہ نے بتایا کہ سائفر وزرات خارجہ کا متعلقہ سیکشن کلاسیفائیڈ کرتا ہے، جو موضوع آپ کے سامنے پیش کروں گا اس کے متعلق گواہوں پر دلائل بھی ساتھ دوں گا ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یعنی ابھی آپ کا الزام صرف اتنا ہے کہ انہوں نے سائفر کاپی واپس نہیں کی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ پرایکیوشن کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں سزائے موت کی استدعا کی گئی ، سزا کی استدعا کی گئی مگر اس کے مواد عدالت میں پیش نہیں کیے گئے، اس ٹرائل کے پروسیجرل طریقہ کار کی پیروی نہیں کی گئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آج جو دستاویزات ہمیں دیے گئے اگر ہمارے اسٹاف سے گم ہوجاتا ہے تو ہمارے خلاف ایف آئی آر ہو جائے گی آج یہ کتابچہ ہم سے واپس لے لیجیے گا آئندہ سماعت پر دوبارہ لے آئیے گا۔عدالت نے کہا کہ یہ تو بہت ہی کلاسیفائیڈ ڈاکومنٹس ہیں، کیا اعظم خان نے عمران خان کو بتایا تھا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے تو اس کتابچے کو رٹہ نہیں تو ان کو کیا پتا چیف جسٹس نے کہا کہ جب کاپیاں فراہم کی گئیں تو ان کی واپسی سے متعلق کوئی ہدایات لکھے تھی اوپر لکھنے والا معاملہ نہیں، آپ نے ہمیں بتانا ہے ہمیں نہیں پتا کہ اسٹامپ کہاں لگا ہی عدالت نے استفسار کہ کیا اعظم نے ان دونوں کو یہ بات بتایا تھا کہ اس ڈاکومنٹ کی حساسیت کیا ہے ان دونوں نے اس کو رٹا ہوا تو نہیں ہے ، بعض اوقات آپ کو نہیں پتہ ہوتا آپ نے ان کو کیسے ڈیل کرنا ہوتا ہے۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہر کلاسیفائیڈ ڈاکومنٹ کے اوپر لکھا ہوتا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ اوپر والا تو ہمارے پاس ہے نہیں ، کیونکہ ڈاکومنٹ تو ریکارڈ پر ہے ہی نہیں ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فوجداری کیس ہے شک کا تمام فائدہ اٴْن کو جائے گا، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریماکرس دیے کہ بالکل کرمنل کیس ہے، شک کا معمولی سا فائدہ بھی ملزمان کو ہی جائے گا۔بعد ازاں عدالت نے سائفر اپیلوں کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں کیا کیا غیر قانونی ہورہا ہے ہمیں بھی سب پتا ہے...
22/04/2024

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں کیا کیا غیر قانونی ہورہا ہے ہمیں بھی سب پتا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بلڈر کے وکیل سے سوال کیا کہ پلاٹ کی کمرشلائزیشن فیس کس کو اد اکی ہی اس پر بلڈر کے وکیل نے جواب دیا پلاٹ کی کمرشلائزیشن فیس ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو دی ہے۔
عدالت نے سوال کیا کس کو پیسے کھلائے ہیں رسیدیں کہاں ہیں بلڈر کے وکیل نے کہا کہ کے ایم سی اور دیگرکو پیسے دیے ہیں، رسیدیں پیش کرنے کی مہلت دی جائے، اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ بلڈر نے 22 منزلہ عمارت بنادی ہے مگر رسیدیں نہیں ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی میں کیا کیا غیر قانونی ہورہا ہے ہمیں بھی سب پتا ہے۔اس موقع پر وکیل درخواست گزار نے کہا چوہدری خلیق الزماں روڈ کمرشلائز نہیں ہوسکتا، عدالت نے درخواست گزار کو بلڈنگ کی کمرشلائزیشن کی مد میں ادائیگی کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ ،کے ایم سی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کا ریکارڈ طلب کرلیا جب کہ عدالت نے فریقین کو 25 اپریل کو مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔دوسری جانب کلفٹن میں سرکاری پلاٹ کی ملکیت کے تنازع کے کیس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عدالتی حکم پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے۔
اس دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے میئر کراچی سے مخاطب ہوکر کہا آپ کو پتا ہے آپ کو کیوں بلایا ہی اس پر مرتضیٰ وہاب نے جواب دیا مجھے میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ بلایا گیا ہے، فروغ نسیم سے پوچھ لیتا ہوں کیا کیس ہے۔اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپ کے مخالف فریق کے وکیل ہیں آپ کا خیال نہیں کریں گے۔میئر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے دائر کیا تھا اب زمینوں سے متعلق یہ محکمہ کے ڈی اے کے پاس ہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا ہمارا سارا دن خراب ہوا اور آپ کا بھی وقت ضائع ہوا اب بتارہے ہیں یہ کے ایم سی کا مسئلہ ہی نہیں۔
چیف جسٹس نے ڈی جی کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے مخاطب ہوکر کہا آپ کے وکیل کیوں موجود نہیں کیس کیوں نہیں چلاتے اس پر ڈی جی کے ڈی اے نے جامع رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔

قیدی نمبر804
22/04/2024

قیدی نمبر804

برطانیہ نے گھانا کے لوٹے ہوئے نوادرات بطور قرض واپس کر دیے/ سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریںبرطانیہ نے افریقی ملک گھانا ک...
21/04/2024

برطانیہ نے گھانا کے لوٹے ہوئے نوادرات بطور قرض واپس کر دیے
/ سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں

برطانیہ نے افریقی ملک گھانا کے لوٹے ہوئے نوادرات 150 سال بعد بطور قرض اسے واپس کردیے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کے عجائب گھروں میں سجے سونے کے زیورات، تلوار اور چاندی کی اشیاء سمیت 32 نوادرات گھانا کو 6 سال کے لیے واپس کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی عجائب گھر میں 15 اور وکٹوریہ اور البرٹ میوزیم (V&A) میں موجود 17 اشیاء پر مشتمل نوادرات، 19ویں صدی میں انگریزوں اورگھانا عوام کے درمیان جنگ کے دوران آسانتے( موجودہ گھانا) کے بادشاہ کے دربار سے لوٹ لیے گئے تھے۔

گھانا کے حکام برسوں سے برطانوی فوجیوں کے ذریعے لوٹے گئے نوادرات کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطاق توقع ہے کہ یہ اشیاء جمعہ کو گھانا کے موجودہ بادشاہ تک پہنچ جائیں گی جبکہ یہ نوادرات گھانا کے میوزیم میں اگلے ماہ سے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔

دوسری جانب نائیجیریا بھی 16 ویں سے 18 ویں صدی کی ہزاروں نوادرات کی واپسی پر بات چیت کر رہا ہے جو قدیمی مغرمی افریقی ملک بینن سے لوٹی گئی تھیں اور فی الحال امریکا اور یورپ کے عجائب گھروں میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دو سال قبل بینن کو 2 درجن قیمتی نوادرات اور فن پارے واپس ملے تھے جو 1892 میں فرانسیسی فوج نے چوری کیے تھے۔

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری / سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریںکمشنر کراچی نے 23 اپریل (منگل) کو شہر قا...
21/04/2024

23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
/ سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں

کمشنر کراچی نے 23 اپریل (منگل) کو شہر قائد میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

23 اپریل کو غیر ملکی معززین کی آمد پر کمشنر کراچی ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد ، لاہور اور کراچی جائیں گے۔

23 اپریل منگل کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچیں گے۔کراچی میں ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سےملاقاتیں ہوگی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے جبکہ صدر آصف علی زرداری ایرانی ہم منصب کے اعزز میں عشائیہ بھی دیں گے اور ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

توقع ہے کہ صدر رئیسی کے دورے سے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، تجارت، سلامتی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

سعودی عرب کے مہنگے ترین سینیما میں انوکھی حقیقت سامنے آگئی / سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریںسعودی عرب میں سینما گھروں ک...
21/04/2024

سعودی عرب کے مہنگے ترین سینیما میں انوکھی حقیقت سامنے آگئی
/ سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں

سعودی عرب میں سینما گھروں کو کھلے 7 برس مکمل ہو چکے ہیں اور اب تک 61 ملین ٹکٹ فروخت کئے جا چکے ہیں ۔
میڈیا جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران سعودی عرب کے 66 سینما گھروں میں 61 ملین ٹکٹ فروخت کیے گئے جس سے ہونے والی آمدنی 3.7 ارب ریال رہی۔

پہلی پاک چین مشترکہ پروڈکشن میں فلم آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

2018 میں سینما گھروں کے آغاز کے پہلے برس 6 لاکھ ، 33 ہزار 130 ٹکٹ فروخت ہوئے، دوسرے برس 2019 میں 68 لاکھ ،47 ہزار 523 جبکہ 2020 میں فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی تعداد 65 لاکھ 96 ہزار 73 تھی۔

2023 میں فلم بینوں کی جانب سے ایک کروڑ 76 لاکھ 37 ہزار 154 ٹکٹ خریدے گئے جبکہ رواں برس 3 ماہ کے دوران فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 236 رہی۔

سینما گھروں کے لیے 6 کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں جن کے زیر انتظام مختلف شہروں میں سینما کھولے گئے ہیں۔



ویب سائٹ ملاحظہ کریں

آئی ایم ایف کا پاکستانی غریب عوام کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کر دی / سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریںوزیرخزانہ محمداورنگزیب...
21/04/2024

آئی ایم ایف کا پاکستانی غریب عوام کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کر دی
/ سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال سرکاری اداروں کےنقصان کا حجم دس کھرب روپےہے، ٹیکس بیس نہ بڑھائی تو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑے گا۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاکستانی وفد کے دورہ امریکہ کے حوالے سے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط تک پاکستان پہنچے گا،آئی ایم ایف کی شرائط پرفیصلہ مئی میں ہوگا،

ایف بی آر نظام ڈیجیٹلائزیشن کر رہے ہیں، بڑے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کاعندیہ دیا ہے۔

محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتمادبحال کرنے کیلئے اقدامات کریں گے،

سعودی عرب بھی پاکستان میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نظام میں لیکیج اور خسارے کو کنٹرول کرنا ہے،

ٹیکس نظام کی بہتری سے محصولات میں اضافہ ہوگا، اداروں کی نجکاری پر کام جاری ہےِ۔

انہوں نے ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کی اورٹیکس، توانائی ، نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔



ویب سائٹ ملاحظہ کریں

پاکستان نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا / سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں پاکستان نے بھارت کے خلاف کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیت لی...
21/04/2024

پاکستان نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا
/ سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں

پاکستان نے بھارت کے خلاف کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیت لیا، فیصلہ کن فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو ہرایا۔
دبئی میں ہونے والے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب نے شروع ہی میں رانا سنگھ کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا،

جبکہ پہلی فائٹ میں پاکستان کے رضوان علی نے پوون گپتا کو ناک آؤٹ کیا تھا،

دوسری فائٹ میں پاکستان کے فیضان خان بھارت کے ہمانشو کوشک سے شکست کھاگئے تھے۔

پاکستان نے کراٹے کامبیٹ مقابلہ 1-2 سے اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ دوسری فائٹ میں پاکستان کے علومی کریم کی جگہ فیضان خان نے شرکت کی تھی۔



ویب سائٹ ملاحظہ کریں

سلمان خان پاکستانی مشہور شخصیت کے فین نکلے / سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریںبالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار...
21/04/2024

سلمان خان پاکستانی مشہور شخصیت کے فین نکلے
/ سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکارہ سلمان خان پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند کے فین ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 45 میں پاکستان نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی۔

پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو فیصلہ کن آخری راؤنڈ میں ہرا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔

فتح کے بعد شاہ زیب رند سے سلمان خان نے ملاقات کی۔

اداکار نے شاہ زیب رند کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار۔

میچ کے اختتام پر شاہ زیب رند سے سوال کیا گیا کہ وہ انہوں نے دونوں ممالک کے پرچم کیوں اٹھا رکھے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے‘‘۔



ویب سائٹ ملاحظہ کریں

میٹا نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی/ سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریںامریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپ...
21/04/2024

میٹا نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی
/ سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی ایپلی کیشنز میں نیا اور مفت اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق میٹا نے گزشتہ روز مفت مصنوعی ذہانت کا اسسٹنٹ ’میٹا اے آئی‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کے صارفین کیلئے متعارف کرادیا ہے۔

مذکورہ مفت ٹول تمام ایپس یا میٹا ڈاٹ اے آئی پر درج کیے جانے والے تمام سوالات کے جوابات دے سکتا ہے، ساتھ ہی تصاویر اور اینیمیشن بھی بنا سکتا ہے۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ میٹا نے اپنی ایپس میں مصنوعی ذہانت کو دوسرے طریقوں سے ضم کیا ہے لیکن یہ اس کی مصنوعات کا سب سے بڑا رول آؤٹ ہے جس میں طاقتور اے آئی ٹیکنالوجی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک ویڈیو بیان میں تفصیلات بیانب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسسٹنٹ سوالات کا جواب دے سکتا ہے، اینیمیشن اور تصاویر بھی بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ میٹا اے آئی اب سب سے ذہین اے آئی اسسٹنٹ ہے جسے آپ آزادانہ طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

میٹا اے آئی کو کمپنی کے تازہ ترین بڑے لینگویج ماڈل پر بنایا گیا جسے میٹا لاما تھری کہا جاتا ہے۔ میٹا کا اے آئی ٹول اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کا مدمقابل ہے لیکن میٹا نے گوگل اور مائیکرو سافٹ کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔

اس کے علاوہ میٹا اے آئی ویب سائٹ ‘میٹا ڈاٹ اے آئی’ پر بھی دستیاب ہے جہاں صارفین اسسٹنٹ سے ریاضی کے مسئلے کو حل کرنے یا پیشہ وارانہ ای میل لکھنے جیسے کاموں میں مدد کے لیے کہہ سکتے ہیں، صارفین مستقبل کے حوالے کے لیے اپنی گفتگو کو لاگ ان کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ضمنی انتخابات میں اپنے بھتیجے کے ہاتھوں حیران ...
21/04/2024

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ضمنی انتخابات میں اپنے بھتیجے کے ہاتھوں حیران کن طور پر شکست ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی 32 گجرات کے تمام 168 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں پاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی 70 ہزار 832 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مدمقابل سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی 37 ہزار 275 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔
گجرات سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ محمد اقبال نے حکومتی اتحادی ق لیگ پر بوگس ووٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنوں کا ہم نے دورہ کیا جہاں ووٹر موجود نہیں تھا لیکن جس لاڈلے کو کامیاب کروانے کے لیے ریاستی مشینری حرکت مین آئی اس کے والد نے خود ایک پولنگ اسٹیشن پر 100سے زائد لوگوں کے ساتھ دھاوا بول کر بوگس ووٹ ڈالے، وہاں سارا عملہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے، پولیس کی نگرانی میں وہاں دھاندلی ہوئی۔
جماعت اسلامی کے امیدوار کا کہنا ہے کہ کئی دیگر پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس صرف اس لیے موجود رہی کہ ان کی دھاندلی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ بنے، جو ووٹ ڈالے گئے ان میں نہ کسی ووٹر کا شناختی کارڈ نمبر درج ہے، نہ پریذائیڈنگ افسر کے دستخط موجود ہیں، سرکاری آشیر باد میں یہاں سے مسلم لیگ ق کو جتوانے کی عمل شکل نظر آئی، کئی پولنگ اسٹیشنوں سے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹوں کو اٹھایا گیا۔
اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور پی پی 32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الہٰی نے الزام عائد کیا ہے کہ بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے گئے، پولنگ اسٹیشنوں پر تالا لگا کر باہر پولیس بیٹھی رہی، بیلٹ باکس میں ووٹ پہلے سے ہی بھرے جا چکے ہیں، پولنگ کا عملہ مجبور اور بالکل بے بس ہے، پولنگ افسر جواب دینے سے قاصر رہے، موسیٰ الٰہی کا عملہ کاپیاں لے جا چکا، مخالفین نے بیلٹ باکس خود بھرے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماو سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگرنوازشریف کی حکومت بن جاتی تواگلے دوسال ...
21/04/2024

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماو سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگرنوازشریف کی حکومت بن جاتی تواگلے دوسال میں ملک سیاسی ومعاشی بحران سے نکل جاتا،نوازشریف نے مینارپاکستان جلسے میں کہا تھا سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا، مسلم لیگ(ن)کوسادہ اکثریت مل جاتی توملک کے لئے بہت بہترہوجاتا،قوم نے نوازشریف کوسادہ اکثریت نہ دے کرغلط کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں کسی امیدوارکے کاغذات نامزدگی نہیں چھینے تھے، اس معاملے کوبڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، 2017اور 2018میں ملک کے خلاف سازش ہوئی، اس سازش نے ملک کوسیاسی ومعاشی عدم استحکام کی طرف دھکیلا، مہنگائی کی وجہ سے لوگ ہم سے بڑے ناراض تھے۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ایک بڑی حقیقت ہے، بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ بھی ایک حقیقت ہے، تینوں حقیقتوں کے بیٹھے بغیر بات نہیں بنے گی، اگرمعاشرے کی حقیقتیں دست وگریباں رہیں گی توپھرتباہی ہی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوسال سے کہہ رہا ہوں پی ٹی آئی ایک فتنہ ہے، یہ ملک کو کسی حادثے سے دو چار کردے گا، ملک کوبحرانوں سے نکالنے کے لیے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کردیا، ضمنی انتخابات ک...
21/04/2024

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کردیا، ضمنی انتخابات کے نتائج مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپور عوامی اعتماد کا اظہار ہیں۔ ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں عوام کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک میں معاشی اصلاحات سے عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے، آج معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آ رہی ہیں، حکومت نے مہنگائی میں کمی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، معیشت کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ معاشی مسائل کے حل کے ذریعے جن پالیسیوں اور عملی اقدامات کا آغاز کیا، ان پر آج عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، آج تحریک انصاف کا ووٹر مایوسی کا شکار ہے، ان کے لیڈر کے جیل سے متضاد اور جھوٹ پر مبنی بیانات آ رہے ہیں، عوام نے پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیہ کو آج مسترد کر دیا ہے، انہوں نے جیل میں بیٹھ کر ملک اور ملک کے دفاعی اداروں کے خلاف سازشیں کیں، پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی، انہوں نے دوست ممالک کے خلاف بیانات دیئے، ریاست مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کی، آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نفرت، انتشار اور منافقت کی سیاست کو عوام نے رد کر دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا ووٹر سپورٹر نہیں نکلا اور وو...
21/04/2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا ووٹر سپورٹر نہیں نکلا اور ووٹر ٹرن آئوٹ ان کیلئے بہت بڑا پیغام ہے، اگر پی ٹی آئی کو اتنا ہی اعتراض تھا تو الیکشن کا بائیکاٹ کردیتی، پی ٹی آئی نے اسمبلیوں میں نمونے بھیجے ہیں، 2018ء میں ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی، اس وقت بھی کہا کہ آئیں بیٹھیں بات کریں کیوں کہ سسٹم اور ملک کی بہتری بیٹھ کر بات کرنے میں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن نتائج سے مطمئن ہیں، ہمیشہ الیکشن نتائج کو تسلیم کیا ہے، الیکشن نتائج پر اختلاف ہمیشہ سسٹم کے اندر رہ کر کیا ہے، بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سسٹم کو بلڈوز کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ووٹر ٹرن آئوٹ پی ٹی آئی کیلئے بہت بڑا پیغام ہے، پی ٹی آئی کا ووٹر سپورٹر نہیں نکلا، ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آئوٹ کم ہوتا ہے، پارٹی کا ووٹر سپورٹر نکلتا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیوں میں نمونے بھیجے ہیں، علی محمد خان سے اپیل ہے سسٹم کو باہر سے بلڈوز کرنے کے بجائے آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، آپ ماضی میں بھی ہمارے ساتھ نہیں بیٹھے، ہم آج بھی کہتے ہیں آئیں بیٹھیں، فارم 45 اور فارم 47 کا فرق دوسرے روز کا معاملہ ہے، فارم 45 ہر پولنگ اسٹیشن سے جاری ہورہا ہے، اگر پی ٹی آئی کو اتنا ہی اعتراض تھا تو الیکشن کا بائیکاٹ کردیتی، اگر سسٹم میں کوئی خرابی ہے تو آئیں بیٹھیں تو بات کریں۔
انہوں نے مزید کہ 2018ء میں ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی، اس وقت بھی کہا کہ آئیں بیٹھیں بات کریں، ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کام کیا ہے، سسٹم اور ملک کی بہتری بیٹھ کر بات کرنے میں ہے، جب بیٹھ کر بات چیت اورمذاکرات کیے جاتے ہیں ناممکن معاملات بھی حل ہوجاتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے متعلق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام ہے، وہ اس وقت ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے جب ہم مشکل میں تھے، ان کے ساتھ بیٹھ کربات کریں گے، ان کی بات سمجھنے کی کوشش کریں گے، ہمیں کسی کو 10بار بھی منانا پڑا تو جائیں گے۔

ضمنی الیکشن میں زیادہ تر نشستوں پر حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے جہاں قومی اسمبلی کی 5 میں سے 2 اور پنجاب کی ...
21/04/2024

ضمنی الیکشن میں زیادہ تر نشستوں پر حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے جہاں قومی اسمبلی کی 5 میں سے 2 اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی 12 میں سے 8 نشستوں پر ن لیگ آگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 119 لاہور 3 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار علی پرویز ملک اور سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق میں مقابلہ ہوا، علی پرویز ملک 13ہزار 499 ووٹ لے کر آگے ہیں، اسی طرح این اے 132 قصور 2 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک رشید احمد اور سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر مدمقابل ہوئے جہاں ملک رشید احمد 57ہزار 213 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ 1 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید احمد جونیجو 68000 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، ان کے مقابلے میں تحریک لبیک کے محمد علی 3ہزار 596 ووٹ حاصل کرسکے۔
بتایا گیا ہے کہ این اے 8 باجوڑ میں مسلم لیگ ن کے شہاب الدین خان، سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان، پیپلز پارٹی کے سید اخونزادہ چٹان اور آزاد امیدوار مبارک زیب ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے یہاں سے آزاد امیدوار مبارک زیب 3ہزار 732 ووٹ لے کر آگے ہیں، این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان 1 سے مسلم لیگ ن کے ضمیر حسین، سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین خان، جے یو آئی پاکستان کے ضیا الرحمان نے الیکشن میں حصہ لیا، یہاں سے فیصل امین 11ہزار 084 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ پی پی22 چکوال، تلہ گنگ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار فلک شیر اعوان 21ہزار 912 ووٹ لے کر آگے ہیں، پی پی 32 گجرات 6 سے مسلم لیگ ق کے امیدوار موسیٰ الہیٰ 63ہزار 536 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے پرویز الہیٰ 18ہزار 327 ووٹ حاصل کر سکے، پی پی 36 علی پور چٹھہ سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ15ہزار 202 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، پی پی 93 بھکر 5 سے ن لیگ کے سعید اکبر خان 9ہزار 021 ووٹ لے کر آگے ہیں، پی پی 139 شیخوپورہ 4 سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اعجاز حسین سے ہوا جہاں مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین 25ہزار 876 ووٹ لے کر سر فہرست ہیں۔
علاوہ ازیں پی پی 164 لاہور 20 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راشد منہاس 10ہزار 527 ووٹ لے کر آگے ہیں، پی پی 149 لاہور 5 سے آئی پی پی کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ محمد شعیب صدیقی 10ہزار 483ووٹ لیکر آگے ہیں، پی پی 290 ڈیرہ غازی خان 5 سے ن لیگ کے امیدوار علی محمد لغاری، سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد محی الدین کھوسہ اور پیپلز پارٹی کے منیر احمد جلبانی بلوچ میں مقابلہ ہوا، اس حلقے سے علی محمد خان لغاری 28ہزار 790 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

Address

Qasmabad Hyderabad Sindh
Hyderabad Sindh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Such Tv News Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Hyderabad Sindh media companies

Show All