Daily Voice of Pakistan

Daily Voice of Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Voice of Pakistan, Media/News Company, hyderabad sindh, Hyderabad Lines.
(4)

With Zia Hassan Lanjar Lovers – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
20/06/2024

With Zia Hassan Lanjar Lovers – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

نیند کا نا آنا ,گھبراہٹ , سر درد , ہر وقت پریشانی کا احساس ہونا,ہر وقت اداس یا مایوس رہنا۔ان میں کوئی بھی علامت ہو ۔وقت ...
13/09/2023

نیند کا نا آنا ,گھبراہٹ , سر درد , ہر وقت پریشانی کا احساس ہونا,ہر وقت اداس یا مایوس رہنا۔ان میں کوئی بھی علامت ہو ۔وقت ضایح نا کریں مشورے کے لیے ابھی رابطہ کریں -
923499435384/03332507958

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیاملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت 500 ...
13/11/2022

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 55 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونا 430 روپے بڑھ کر 133660 روپےکا ہوگیا ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے1771 ڈالر فی اونس ہے۔

ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمیترکیہ کے شہر استنبول میں زوردار دھماکےکے نتیجے میں 5 افراد ہلاک...
13/11/2022

ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ترکیہ کے شہر استنبول میں زوردار دھماکےکے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق دھماکا استنبول کے تقسیم اسکوائر میں ہوا، دھماکامبینہ طورپر خود کش تھا۔

دھماکےکی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دھماکے میں 5 افراد کے ہلاک ہونے اور 36 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جزوی سورج گرہن پاکستان کے مختلف شہروں میں کس وقت دیکھنا ممکن ہوگا؟2022 کا دوسرا جزوی سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا جو پاکس...
24/10/2022

جزوی سورج گرہن پاکستان کے مختلف شہروں میں کس وقت دیکھنا ممکن ہوگا؟

2022 کا دوسرا جزوی سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔

جزوی سورج گرہن یورپ، شمالی افریقا، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔

دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 58 منٹ سے شروع ہوگا جبکہ 4 بجے عروج پر پہنچنے کے بعد شام 6 بج کر 2 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں
رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا
رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا
پاکستان کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کے آغاز کے وقت میں کچھ فرق ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 43 منٹ پر ہوگا، 4 بج کر 50 منٹ پر عروج جبکہ 5 بج کر 22 منٹ پر اختتام ہوگا۔

اسی طرح لاہور میں 3 بج کر 49 منٹ پر آغاز، 4 بج کر 54 منٹ پر عروج اور 5 بج کر 20 منٹ پر اختتام ہوگا۔

کراچی میں 3 بج کر 57 منٹ پر آغاز، 5 بج کر ایک منٹ پر عروج اور 5 بج کر 56 منٹ پر اختتام ہوگا۔

پشاور اور کوئٹہ میں بالترتیب 3 بج کر 44 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوگا جبکہ پشاور میں اس کا اختتام 5 بج کر 28 منٹ اور کوئٹہ میں 5 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔

خیال رہے کہ سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے۔

جزوی سورج گرہن میں چاند سورج کے درمیان نہیں آتا بلکہ اس کے کچھ حصے کو ڈھانپ لیتا ہے اور زیادہ تر گرہن جزوی ہی ہوتے ہیں۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ گرہن کے دوران سورج کو براہ راست کبھی مت دیکھیں کیونکہ اس سے بینائی کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سن گلاسز سے بھی گرہن کو دیکھنے سے بینائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، گرہن کو دیکھنے کے لیے خصوصی فلٹر ہوتے ہیں جن کے بغیر اسے دیکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

کارپرفائر کی گئی 9گولیوں میں سے ایک ارشد شریف کےسرمیں لگی کینین پولیس رپورٹگزشتہ رات مرم روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے پاکست...
24/10/2022

کارپرفائر کی گئی 9گولیوں میں سے ایک ارشد شریف کےسرمیں لگی کینین پولیس رپورٹ

گزشتہ رات مرم روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی ارشد محمد شریف کی موت واقع ہوئی: کینیا کی پولیس کی رپورٹ

سینیئر صحافی ارشد شریف کی فائرنگ سے موت پر کینیا پولیس نے ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشدشریف کی گاڑی ان کا ’بھائی‘ چلا رہاتھا، مگادی ہائی وے پرپولیس نے چھوٹے پتھر رکھ کر روڈبلاک کیا تھا، ارشد شریف کی کار روڈ بلاک کے باوجود نہیں رکی۔

پاکستانی صحافی غلط فہمی پر پولیس فائرنگ کا نشانہ بنا: کینین پولیس کی تصدیق

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس آفیسرز نے کار نہ رکنے پرفائرنگ کی اور گاڑی پر 9 گولیاں فائر کی گئیں اور کارپرفائر کی گئی 9گولیوں میں سے ایک ارشد شریف کےسرمیں لگی۔

کینیا پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ رات مرم روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی ارشد محمد شریف کی موت واقع ہوئی، ارشد شریف کار میں سوار تھے اور کار میں ان کے ’بھائی‘ خرم احمد بھی تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس گاڑی چوری کی اطلاع پر علاقہ کی ناکہ بندی کی ہوئی تھی، متوفی ارشد شریف کی گاڑی ناکے پررکنے کے بجائے آگے بڑھی توپولیس نے فائرنگ کی جس سے ارشد شریف زخمی ہوئے اور پھر انتقال کرگئے۔

کینیا کی نیشنل پولیس فورس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ارشدشریف کی فیملی سے تعزیت بھی کی۔

کینین پولیس کا کہناتھاکہ متعلقہ حکام واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔

Address

Hyderabad Sindh
Hyderabad Lines

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Voice of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Voice of Pakistan:

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Hyderabad Lines

Show All