Bahtreen Alfaz

Bahtreen Alfaz "Apna qeemti wakt barbad mt krn. Achi batn suny aur achi batn kahn yahi cheez ik insan ko insan bant

17/10/2023
‏زندگی کیوں نہ تجھے وجد میں لاؤں واپسچاک  پر  کوزہ  رکھوں ، خاک  بناؤں  واپسدل میں اک  غیر  مناسب  سی  تمنا  جاگی تجھ  ک...
15/10/2023

‏زندگی کیوں نہ تجھے وجد میں لاؤں واپس
چاک پر کوزہ رکھوں ، خاک بناؤں واپس

دل میں اک غیر مناسب سی تمنا جاگی
تجھ کو ناراض کروں ، روز مناؤں واپس

وہ مرا نام نہ لے صرف پکارے تو سہی
کچھ بہانہ تو ملے دوڑ کے آؤں واپس

وقت کا ہاتھ پکڑنے کی شرارت کر کے
اپنے ماضی کی طرف بھاگتا جاؤں واپس

دیکھ میں گردشِ ایام اُٹھا لایا ہوں
اب بتا کون سے لمحے کو بُلاؤں واپس

یہ زمیں گھومتی رہتی ہے فقط ایک ہی سمت
تو جو کہہ دے تو اسے آج گھماؤں واپس

تھا ترا حکم سو جنت سے زمیں پر آیا
ہو چُکا تیرا تماشا، تو میں جاؤں واپس

نذر حسین ناز

دِل کے معاملات سے ، انجان تو نہ تھا اِسی گھر کا فرد تھا ، کوئی مہمان تو نہ تھاتھیں جن کے دَم سے رونقیں ، شہروں میں جا بس...
13/10/2023

دِل کے معاملات سے ، انجان تو نہ تھا
اِسی گھر کا فرد تھا ، کوئی مہمان تو نہ تھا

تھیں جن کے دَم سے رونقیں ، شہروں میں جا بسے
ورنہ ھمارا گاؤں ، یوں ویران تو نہ تھا

بانہوں میں جب لیا اُسے ، نادان تھا ضرور
جب چھوڑ کر گیا مجھے ، نادان تو نہ تھا

کٹ تو گیا ھے ، کیسے کٹا یہ نہ پوچھیے ؟؟
یارو !! سفر حیات کا آسان تو نہ تھا

نیلام گھر بنایا نہیں اپنی ذات کو
کمزور اس قدر ، میرا ایمان تو نہ تھا

رسماً ھی آ کے پُوچھتا ، فاروق حالِ دل
کچھ اِس میں اُس کی ذات کا ، نقصان تو نہ تھا

”فاروق روکھڑی“

28/09/2023

Recite Darod-e-pak
❤️

تیرے خیالوں میں کھویا رہتا ہوں
27/09/2023

تیرے خیالوں میں کھویا رہتا ہوں

17/09/2023

#🦋❤️حضرت محمّد صلی اللّٰه علیــــه وآله وسلم♥️ #نعت

میں قربان ایسی محبت کےجس کے آخری الفاظ تھےمیری امت،میری امت 💕❤ مُحَمـــَّـــــــدْﷺ ❤💕
17/09/2023

میں قربان ایسی محبت کے
جس کے آخری الفاظ تھے
میری امت،میری امت

💕❤ مُحَمـــَّـــــــدْﷺ ❤💕

مہنگائی ضرور ہے مگر اِتنی نہیں۔نگران وزیرِ اعظم——سچ  پُوچھیں  تو  سوچ  کے  جی  گھبراتا  ہےایسے  نمونے  کون  کہاں  سے  لا...
15/09/2023

مہنگائی ضرور ہے مگر اِتنی نہیں۔نگران وزیرِ اعظم
——
سچ پُوچھیں تو سوچ کے جی گھبراتا ہے
ایسے نمونے کون کہاں سے لاتا ہے؟
جس جاہل کو بالکل بھی کُچھ عِلم نہ ہو
اُس کو وزیرِ اعظم کون بناتا ہے؟
(مرزا رضی اُلرّحمان)

مرے جنازے پہ رونے والو فریب میں ہو بغور دیکھومرا نہیں ہوں غمِ نبی میں لباسِ ہستی بدل گیا ہوں
14/09/2023

مرے جنازے پہ رونے والو فریب میں ہو بغور دیکھو
مرا نہیں ہوں غمِ نبی میں لباسِ ہستی بدل گیا ہوں

13/09/2023

خاص ہوتے ہیں وہ لوگ، جو مسکراہٹ کی بنیاد رکھتے ہیں،
ان کے ہر کردار سے، دنیا کو خوشیوں کی طرف لے جاتے ہیں۔

محسوس کیجیۓ جذبات۔آپکی واہ سے ہم متاثر نہیں !!Mehsoos kijiye jazbaat... Apki wah se hum mutasir nahi !!!❤
12/09/2023

محسوس کیجیۓ جذبات۔
آپکی واہ سے ہم متاثر نہیں !!
Mehsoos kijiye jazbaat...
Apki wah se hum mutasir nahi !!!❤

Today is the 68th death anniversary of founder of the nation Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, who had led from the fron...
11/09/2023

Today is the 68th death anniversary of founder of the nation Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, who had led from the front and got a homeland for Pakistanis.(11_September_1948)

‏چَلتا رہوں چُپ چَاپ تو گاہک نہیں آتےآواز  لگاتا ہوں تو .... قِیمت نہیں رہتی
07/09/2023

‏چَلتا رہوں چُپ چَاپ تو گاہک نہیں آتے
آواز لگاتا ہوں تو .... قِیمت نہیں رہتی

   #شاعری
05/09/2023

#شاعری

اگر صاحب مرتبہ شخص لوگوں کی خدمت میں مصروف ہو تو سمجھو کہ اس کا یہ مرتبہ انعام ہے ۔واصف علی واصف
05/09/2023

اگر صاحب مرتبہ شخص لوگوں کی خدمت میں مصروف ہو تو سمجھو کہ اس کا یہ مرتبہ انعام ہے ۔
واصف علی واصف

جب بھی انسان ، انسان سے ڈرتا ہے تو وہ اس سے دور جاتا ہے پر جب انسان اللہ سے ڈرتا ہے تو اس کے قریب جاتا ہے
04/09/2023

جب بھی انسان ، انسان سے ڈرتا ہے تو وہ اس سے دور جاتا ہے
پر جب انسان اللہ سے ڈرتا ہے تو اس کے قریب جاتا ہے

عشق تو وہ تھا کہ عاشق نے اذان نہ دیتو خالق نے صبح نہ کی ❤❤
01/09/2023

عشق تو وہ تھا کہ
عاشق نے اذان نہ دی
تو خالق نے صبح نہ کی ❤❤

‏زندگی کسی برے لطیفے کے بعد چہرے پر سجائی جعلی مسکراہٹ جیسی ہے
31/08/2023

‏زندگی کسی برے لطیفے کے بعد چہرے پر سجائی جعلی مسکراہٹ جیسی ہے

حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہےمیں بےقرار تھا، میرا قرار آپ سے ہے💓حضورصَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِـ...
30/08/2023

حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے
میں بےقرار تھا، میرا قرار آپ سے ہے💓

حضورصَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ 💓
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️

‏کسی مشکل میں کسی بزدل سےکوئی مشورہ مت کرنا کیونکہ وہ تمہاری بچی ہوئی ہمت کو بھی ختم کر دے گاچی گویرا🚩
30/08/2023

‏کسی مشکل میں کسی بزدل سے
کوئی مشورہ مت کرنا کیونکہ وہ تمہاری بچی ہوئی ہمت کو بھی ختم کر دے گا

چی گویرا🚩

‏" اور ایک دن ہم بغیر الوداع کہے ہی رخصت ہوجائیں گے "
28/08/2023

‏" اور ایک دن ہم بغیر الوداع کہے ہی رخصت ہوجائیں گے "

26/08/2023

17/08/2023

بیشک

آپ آسمان تو نہیں بن سکتے، لیکن کسی کے لیے "آس" اور "مان” دونوں بن سکتے ہیں۔
15/08/2023

آپ آسمان تو نہیں بن سکتے، لیکن کسی کے لیے "آس" اور "مان” دونوں بن سکتے ہیں۔

میری روح کی پیاس Written And Published By Kashif Saeed Sid  میری روح کی تھی جو پیاس*وہ عشق اے حقیقی کی تھی*میں بھٹکتا رہ...
04/07/2023

میری روح کی پیاس
Written And Published By
Kashif Saeed Sid
میری روح کی تھی جو پیاس
*وہ عشق اے حقیقی کی تھی*

میں بھٹکتا رہا ادھر اودھر مگر مجھے
*جستجو عشق اے حقیقی کی تھی*

میں ڈھونڈتا رہا محبتیں یہاں وہاں مگر مجھے *چاہت عشق اے حقیقی کی تھی *

خود کی ذات کو کھوج کر بھی مجھے
جس کی تھی تلاش
*وہ عشق اے حقیقی کی تھی*

یہ دنیا تو ہے فانی ۔۔۔۔!!!!
مجھے جس لافانی کی ہے تلاش
* وہ عشق اے حقیقی کی ہے *

کاش مجھ کو بھی مدینے میں بلایا جائےمیرے دل کا بھی یہ ارمان مٹایا جائساری آفات سے بچنے کا یہی نسخہ ہےاپنے سینے میں مدینے ...
01/07/2023

کاش مجھ کو بھی مدینے میں بلایا جائے
میرے دل کا بھی یہ ارمان مٹایا جائ
ساری آفات سے بچنے کا یہی نسخہ ہے
اپنے سینے میں مدینے کو بسایا جائے
جب بھی ہو تیرا گزر باد صباء طیبہ سے
کہنا آصی کو بھی دیدار کرایا جائے
ہے یہ ریحان بھی تیرے در کا ثناخواں آقاء
روز محشر اسے کملی میں چھپایا جائے ❤

حضورصَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️
⁦❤

27/06/2023

یا اللّٰہ ہماری بھی حاضری لگا دے
ہم بھی تیرا در دیکھیں

ﺟﺐ ﺳﻨﺎﭨﺎ ﺭﻭﺡ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺮ ﺟﺎئےﭘﮭﺮ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﺭﻭﻧﻘﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﯿﮟ
12/11/2022

ﺟﺐ ﺳﻨﺎﭨﺎ ﺭﻭﺡ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺮ ﺟﺎئے

ﭘﮭﺮ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﺭﻭﻧﻘﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﯿﮟ

تمُ جو چُھو لو تو درد گَھٹ جائے     آؤ ______ میرے طبیب ہو جاؤ
11/11/2022

تمُ جو چُھو لو تو درد گَھٹ جائے

آؤ ______ میرے طبیب ہو جاؤ

اپنے ماضی کے تصور سے حراساں ہوں میںاپنے گزرے ہوئے ایام سے نفرت ہے مجھے
20/10/2022

اپنے ماضی کے تصور سے حراساں ہوں میں
اپنے گزرے ہوئے ایام سے نفرت ہے مجھے

15/10/2022

سچے لوگوں کو غصہ جلدی آتا ہے
منافق لوگ منہ پر مسکراہٹ اور دل میں غصہ رکھتے ہیں

عیب جوئی مت کرو!ــــــــــــــــــــــــــــــــدوسروں کے عیبوں پر غور مت کرو یہ تمھارا کام نہیں۔ دوسروں کی زندگیوں میں ...
13/10/2022

عیب جوئی مت کرو!
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دوسروں کے عیبوں پر غور مت کرو یہ تمھارا کام نہیں۔ دوسروں کی زندگیوں میں دخل مت دو یہ بھی تمھارا کام نہیں۔ دوسروں کے عیبوں کو زیر بحث مت لاؤ، اور اپنے عیبوں کو بھی زیر بحت مت لاؤ۔
-
صرف اپنے عیبوں سے آگاؤ رہو، آگہی کافی ہے۔ اور کچھ ضروری نہیں ہے۔ جب تم کسی شے سے پوری طرح آگاہ ہوتے ہو۔ تو آگہی کی آگ اسے جلا ڈالتی ہے۔ کسی دوسرے علاج کی ضرورت نہیں ہے۔
-
کسی ایسی چیز کے بارے میں مت سوچو جس کا تعلق دوسروں سے ہو۔ اور تم یہی کچھ تو کر رہے ہو۔ تم جن چیزوں کے بارے مین سوچتے ہو، ان مین سے ٪99 فیصد کا تعلق دوسروں سے ہوتا ہے۔ ترک کر دو انہیں فورََا۔
-
تمھاری زندگی مختصر ہے اور تمھاری زندگی تمھاری انگلیوں سے پھسلتی جارہی ہے۔ ہر لمحہ تم کم ہو رہے ہو۔ ہر روز تم کم ہو رہے ہو۔ ہر روز تم کم زندہ ہوتے ہو اور زیادہ مرتے ہو۔ ہر یوم پیدائش یوم مرگ ہوتا ہے۔ ذرا ذہین بنو! تھوڑا عقل سے کام لو۔ کسی ایسی چیز کے متعلق مت سوچوں جس کا تعلق دوسروں سے ہو۔

مطلوب ہمیشہ ساکت ہوتا ہےطالب ہی اس کے گرد گھومتے ہیں
13/10/2022

مطلوب ہمیشہ ساکت ہوتا ہے
طالب ہی اس کے گرد گھومتے ہیں

11/10/2022

ممکن ہی نہیں لائیں طبیعت میں توازن
ہم تھوڑی محبت کے تو قائل ہی نہیں ہیں

Address

Hyderabad Lines

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bahtreen Alfaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other TV Networks in Hyderabad Lines

Show All