HunzaNews

HunzaNews VOICE OF NATION

News,Interviews,Entertainment, Informative videos and much more.
(13)

The objective of HUNZANEWS(pvt) is to bring information related to the region’s unique cultural, natural and social heritage into the global knowledge mainstream. The political, economic and other social issues of the region are also highlighted and discussed on Hunza News. News received from different sources pertaining to and serving the Nation societies is presented to create and enhance links across different frontiers of identity, capitalizing on the technology led tides of globalization.

10/12/2023

ISMAILI Muslims celebrating anniversary of His Highness Prince Karim Aga Khan's visit to Hunza during Diamond jubilee 2017.

10/12/2023

On December 10, 2017, Shah Karim Al Hussaini Aga Khan 49th Imam of ISMAILI Muslims blessed the Ismaili Community of Gilgit Baltistan at Yasin Taos and Hunza Aliabad with his visit.

Ismaili Community is celebrating anniversary of his visit with zeal.

HunzaNews is is resharing it's most popular video of Darbar 2017.


09/12/2023

غلکن گوجال ہنزہ میں گزشتہ تین سالوں سے زیر التواء سڑک پر ایک ماہ پہلے بچھایا گیا تارکول مسافروں کے لئے خطرے کی علامت بن گیا۔
جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کے ناقص کارکردگی اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حادثات کا سبب بن چکا ہے۔
غلکن گوجال ہنزہ کے عوام نے اعلیٰ حکام سے زمہ داران کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

09/12/2023

شاہراہِ قراقرم حسن آباد ہنزہ کے مقام پر گزشتہ ماہ تعمیر ہونے والی پل سے منسلک سڑک ایک ماہ گزرنے سے قبل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جو ٹریفک حادثہ کا سبب بن چکی ہے۔
اس حوالے سے سابق آزاد امیدوار جی بی ایل اے 6 ضلع ہنزہ، رحمت علی خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

روشن بی بی کا کراچی آغا خان ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز عملے نے علاج شروع کر دیا ۔۔۔
09/12/2023

روشن بی بی کا کراچی آغا خان ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز عملے نے علاج شروع کر دیا ۔۔۔

08/12/2023

معروف اینکر عمران ریاض خان لمبے عرصے بعد گلگتی ثقافت میں نمودار۔ عمران ریاض کی گلگتی ثقافت کے ساتھ اتنا لگاؤ کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں سنیئے
Video: Daily Rehbar

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان نے گرینڈ امن جرگہ دیامر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے علماء اور عوام نے دہشتگ...
08/12/2023

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گرینڈ امن جرگہ دیامر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے علماء اور عوام نے دہشتگردی کے واقعات کیخلاف جس انداز میں مذمت کی وہ قابل تحسین ہے اور انہوں نے اس بات اعادہ کیا کہ دیامر کے علماء اور عمائدین حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔ سابقہ ادوار میں جو ناخوشگوار اور دہشتگردی کے واقعات ہوئے ان کو مسلکی رنگ دیا گیا اس دفعہ مسافر بس پر دہشتگردوں کی جانب سے جو بزدلانہ کارروائی کی گئی اس کیخلاف دیامر کے تمام علماء اور عوام نے متفقہ طور پر مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ علاقے کے وسیعی تر مفاد میں دہشتگردی کے اس واقعے کیخلاف جس کھلے انداز میں دیامر کے علماء، عمائدین، یوتھ اور سول سوسائٹی نے حکومت کے ساتھ دینے اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں کی گرفتاری اور اصل مجرموں کو قانون کے گرفت میں لانے کیلئے حکومت پرعزم ہے۔ کسی بھی بے گناہ کو تنگ نہیں کیا جائے گا۔ دہشتگردی کے اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کریں گے اور عبرت کا نشان بنائیں گے۔ ہم علمائے کرام اور دیامر کے عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے دہشتگردی کیخلاف متحد ہوکر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیامر کے عوام محب وطن اور پرامن ہیں۔ دہشتگردی کا یہ واقعہ دیامر پر بدنما داغ ہے۔

کرایہ نامہ ہنزہ  ٹرانسپورٹ۔
08/12/2023

کرایہ نامہ ہنزہ ٹرانسپورٹ۔

Roshan Bibi, a brave resident of Ishkoman who sustained injuries in the Hudar passenger bus attack, has been transported...
08/12/2023

Roshan Bibi, a brave resident of Ishkoman who sustained injuries in the Hudar passenger bus attack, has been transported to Islamabad for urgent medical treatment in Karachi.

08/12/2023

آغا خان اکنامک پلاننگ بورڈ فار پاکستان نے ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے ضلع غذر کی تاجر برادری کے لیے تجارتی نمائش کا دورہ کیا، تاکہ انھیں پاک چین سرحدی تجارت کے اصولوں اور طریقہ کار سے روشناس کیا جا سکے۔
سلک روٹ ڈائی پورٹ سوست ہنزہ، انتظامیہ کے حکام سے ملاقات کی، معیاری کاروباری کارروائیوں کا مشاہدہ کیا، ہنزہ چیمبر آف کامرس کے نمائندے نے شرکاء کو تجارتی مواقع اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔

ہوڈر واقعہ میں شدید زخمی ھونے والی روشن بی بی کو ڈاکٹروں نے اسلام آباد/ کراچی ریفر کردیا لواحقین کا فورس کمانڈر ناردرن ا...
08/12/2023

ہوڈر واقعہ میں شدید زخمی ھونے والی روشن بی بی کو ڈاکٹروں نے اسلام آباد/ کراچی ریفر کردیا لواحقین کا فورس کمانڈر ناردرن ایریاز سے فوری ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا مطالبہ

08/12/2023

ہنزہ ایڈونچر ٹور نے فریمیڈوز سے صفائی مہم کا آغاز.

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے...انجمن تبلیغ جعفریہ ہنزہ کے صدر و اراکین کابینہ،امام جمعہ و الجماعت جامع مسجد علی ع...
08/12/2023

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے...

انجمن تبلیغ جعفریہ ہنزہ کے صدر و اراکین کابینہ،امام جمعہ و الجماعت جامع مسجد علی علی آباد ہنزہ حجتہ اسلام المسلمین شیخ محمد موسیٰ کریمی نے سانحہ ہڈر دیامر چلاس کے شیہد میر عالم مایون شناکی ہنزہ کے گھر آمد، لواحقین و سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کیا. شہد کے بلندی درجات کے لئے دعا کی.اس موقعے پر شیخ موسیٰ کریمی و صدر انجمن تبلیغ جعفریہ ہنزہ اسلام الدین ہنزائی نے سانحہ ہڈر دیامر چلاس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا. انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ ہڈر میں ملوث دہشت گردوں کو فل فور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہدا کے ورثا کے لئے پیکج کا اعلان کیا جائے اور زخمیوں کو فوری طور پر بہترین علاج کا بندوبست کیا جائے. دیامر کے غیور نوجوان سے مطالبہ کیا کہ اپنے سرزمین کسی دہشتگردی کے لئے استعمال ہونے سے بچائیں.

میڈیا ٹیم
انجمن تبلیغ جعفریہ ہنزہ

ڈپٹی کمشنر ہنزہ غضنفر علی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال علی آباد کا دورہِ کیا۔اس دوران ہسپتال میں عوام الناس کو دیئے جانے والے سہولیا...
07/12/2023

ڈپٹی کمشنر ہنزہ غضنفر علی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال علی آباد کا دورہِ کیا۔
اس دوران ہسپتال میں عوام الناس کو دیئے جانے والے سہولیات کے بارے میں جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ہسپتال میں موجود مختلف ڈیپارٹمنٹس کے بارے میں بریفینگ دی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے گزارش کی کہ ہسپتال میں بجلی اور صاف پانی 24 گھنٹے فراہم کی جائے تاکہ مریضوں کے علاج کے دوران دشواری نہ ہو ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہوتی ہے کہ ہسپتال آئے ہوئے مریضوں کو میڈیسن ہسپتال سے ہی دیں۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات دی کہ بجلی اور پانی ہسپتال میں بلا تعطل فراہم کی جائے ۔تاکہ علاج معالجے کے دوران کوئی دشواری نہ ہو اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ہسپتال میں غریب طبقے کے لوگ تشریف لاتے ہیں لہذا ان کو تمام تر سہولیات دی جائے اور مریضوں کو مفت تمام دوائیاں فراہم کی جائے ۔

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان نے ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کا ...
07/12/2023

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور تمام بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے بہترین اصلاحات کئے جائیں گے۔ تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے مثبت پالیسیوں کا تسلسل لازمی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی تیار کی جائے تاکہ اساتذہ کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہ ہو اور سکولوں میں اساتذہ کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔ غیر ضروری اٹیچ منٹس اور ٹرانسفر ایڈجسٹمنٹ کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ مختلف علاقوں سے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ایڈجسٹ ہونے والے اساتذہ کی لسٹ تیار کریں۔ محکمہ تعلیم میں ای مینجمنٹ اور ای ٹرانسفر سسٹم متعارف کرانے کیلئے متعلقہ سیکریٹری اقدامات کریں۔ ایس پی ایس کے تحت ہونے والے بھرتیوں میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مقامی اساتذہ کی بھرتی یقینی ہو۔ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی مروجہ طریقہ کار اور میرٹ کے مطابق بھرتیوں کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جاسکے۔ اساتذہ کی ترقی کیلئے اے سی آر کا نظام ان کے ذمہ داریوں کے مطابق تیار کیا جائے۔ گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بورڈ سے منسلک کرنے کا حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ قراقرم بورڈ کے معیار کی بہتری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی جو اپنے مثبت تجاویز قراقرم یونیورسٹی انتظامیہ کو دے گی۔ صوبے میں اس وقت 22فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں جن کو سکولوں میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ خصوصی بچوں کی تعلیم کیلئے سپیشل ایجوکیشن سکول ہاسٹل اور تمام سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ انکلیسو ایجوکیشن کیلئے بھی محکمہ پی سی ون تیار کرکے منظوری کیلئے متعلقہ فورم میں پیش کرے جس کیلئے محکمہ سپیشل ایجوکیشن لیڈ لے گا۔ حکومت کی ترجیح آئندہ 2سالوں میں سکولوں کی نئی عمارتیں تعمیر کرنے کے بجائے موجودہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے اور کلاس رومز، فرنیچر، جدید تدریسی مواد اور اساتذہ کی تربیت و استعداد کار بڑھانے پر مرکوز ہوگی۔ اجلاس میں اے ڈی آئیز کے ذریعے سکولوں کے مانیٹرنگ کا نظام کو دوبارہ بحال کرنے اور اساتذہ کی پوسٹنگ کا اختیار متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ڈی ڈی اوز کی مشاورت سے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ضلع ہنزہ میں پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان ،سکیلنگ اپ نیوٹیشن SUN یونٹ کے زیر اہتمام یونیسف کے تعاون سے غذا...
07/12/2023

ضلع ہنزہ میں پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان ،سکیلنگ اپ نیوٹیشن SUN یونٹ کے زیر اہتمام یونیسف کے تعاون سے غذائیت اور ای سی ڈی کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد ہوا
پروگرام میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ غضنفر علی ضلعی انتظامیہ کے مختلف محکموں کے سربراہان سمیت علاقے کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی ۔
پروگرام میں یونیسف کی جانب سے ڈاکٹر نادر شاہ کنسلٹنٹ نیوٹیشن اینڈ ای سی ڈی برائے جی بی نے پروجیکٹ اور اسکی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔
پروگرام میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ غضنفر علی نے علاقے میں غذائیت خاص کر معیاری اشیائے خوردنوشت کی خرید فروخت کو کو یقینی بنانے کے حوالے کی ضلعی انتظامیہ کی اقدامات سے آگاہ کیا ۔
اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں فوڈ ایکٹ پاس ہوچکا ہے ہر ضلعے کی سطح پر کمیٹیوں کے قیام عمل میں لایا جارہا ہے جو غیر معیاری اشیا کی خرید و فروخت اور مضر صحت اشیا پر کڑی نظر رکھے گی اس سلسلے میں پی ایچ جیو ہسپتال گلگت میں لیب کا قیام ہوچکا ہے جو فوڈ آئٹمز کی صوبائی سطح پر ٹیسٹ کریگی۔

Mr. Asghar Khan, a native of Karimabad, Hunza, has been a distinguished member of the faculty in the Department of Earth...
06/12/2023

Mr. Asghar Khan, a native of Karimabad, Hunza, has been a distinguished member of the faculty in the Department of Earth Science, KIU since 2012. In 2017, he was granted the CSC scholarship to pursue his Ph.D. in Land Resource and Engineering at Kunming University of Science and Technology, Yunnan, China. Recently, Mr. Khan successfully defended his Ph.D. in Geological Engineering, and his dissertation has been acknowledged for its outstanding quality, positioning it for possible recognition and awards. Throughout his doctoral studies, his research primarily focused on landslide disasters in the Hunza-Nagar region, Gilgit-Baltistan, the results being published in reputable journals. We extend our sincere congratulations to Mr. Khan for this remarkable achievement and convey our best wishes for his continued success in all his future endeavors.

گلگت ؛ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان اور  معاون خصوصی برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان حسین شاہ ۔ ذبیح اللہ اور   ڈپٹی ...
06/12/2023

گلگت ؛ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان حسین شاہ ۔ ذبیح اللہ اور ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کے ہمراہ دیامر ہڈور کے مقام پر دہشتگردی کے حملے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کر رہے ہیں۔اس موقع پر ایم ایس پی ایچ کیو بھی موجود تھے۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے زخمیوں بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔

گلگت نامہ نگاراسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے سٹی ہسپتال اور PHQ ہسپتال میں  سانحہ چلاس ہڈور میں دہشت گ...
05/12/2023

گلگت نامہ نگار
اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے سٹی ہسپتال اور PHQ ہسپتال میں سانحہ چلاس ہڈور میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔ زخمیوں سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔زخمیوں کی شکایت پر سپیکر نے کہا کہ دہشت گردوں نے سفاکیت کی انتہا کی ہے۔ دہشتگردوں نے نیھتے مسافروں پر چھپ کے وار کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بات مزمت سے آگے جاچکی ہے،اور بزدلانہ کاروائی میں ملوث دہشت گردوں کے بھیانک چہرے عوام کے سامنے آنے چاہئے۔انہوں نے کہا دہشت گردی کا ہر واقعہ کسی فرقے کے خلاف نہیں بلکہ قوم کے خلاف ہوتا ہے۔انہوں نے دیامر کے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ دہشت گردوں تک پہنچنے میں حکومت کی مدد کریں۔

International Volunteer Day, The Power of Collective ActionBy Piyar Ali Sagi Hunzai On the 5th of December, we mark the ...
05/12/2023

International Volunteer Day, The Power of Collective Action
By Piyar Ali Sagi Hunzai

On the 5th of December, we mark the International Volunteer Day, celebrating the noble actions performed by individuals for the betterment of humanity. This year's theme, "The Power of Collective Action: If Everyone Did," emphasizes the profound impact that collaborative efforts can have on society.

Undoubtedly, a collective approach paves the way for a better society, where socio-economic betterment becomes tangible through unified efforts for a common cause. The essence of a thriving community lies in the collective acts put forward by volunteers, and it is essential for the youth to recognize the significance of investing time, knowledge, and wealth for the well-being of fellow humans, fostering a foundation for long-term peace.

Around the globe, countless volunteers dedicate their time, knowledge, and wealth to uplift societies. These individuals embody true humanistic values, selflessly investing in the happiness and peace of others, without expecting anything in return. Their contributions form the bedrock of better societies, demonstrating the profound impact individuals can have when driven by a shared goal of collective prosperity.

In the contemporary era, where life unfolds at a fast pace, finding time for volunteerism can be challenging. However, the dedication to making a difference carries its weight. Taking a few moments from our limited lives to bring smiles to the faces of fellow humans is not just an investment in their well-being but also a path to personal fulfillment and lasting peace of mind. Let us embrace the challenge, dedicate ourselves to collective action, and contribute to a world where everyone's efforts, no matter how small, lead to a brighter and more harmonious future.

The Hunza Women's Premier League Season 02 concluded today in Karimabad Hunza. About dozen teams from  District Hunza, G...
04/12/2023

The Hunza Women's Premier League Season 02 concluded today in Karimabad Hunza. About dozen teams from District Hunza, Gilgit and Ghizer participated in the tournament.

The thrilling contest of the final is won by Altit Baltit United beating the team IGH by 2 goals.

Miss Surya Zaman minister for Information technology Gilgit Baltistan attended the event as the guest of honor. Along with her Mr Ubaid Ullah Baig member GB assembly, representatives of civil societies, leadership of Gilgit Women Chamber of Commerce and Hunza Women chamber of commerce were present.

The Event was held with the collaboration of Forest Department GB and AKRSP Hunza Nagar.

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَمحترم۔جناب امجد ایوب صاحب صدر گنش سپریم کونسل ہنزہ، اسلام آباد میں دل کا دورہ ...
04/12/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
محترم۔جناب امجد ایوب صاحب صدر گنش سپریم کونسل ہنزہ، اسلام آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے۔ آپ کی جسد خاکی کل دوپہر 2 بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر گلگت منتقل کیا جائےگا۔ نماز جنازہ سہ پہر چار 4 بجےاُن کے آبائی گاوں ڈورکھن ہنزہ میں ادا کی جائیگی۔ ۔۔
گنش سپریم کونسل ہنزہ

گلگت ؛ *معاون خصوصی برائے ایریگیشن اینڈ مینجمنٹ حسین شاہ* سانحہ چلاس ہڈور میں شہید ہونے والے شہدا کے آبائی گاؤں ہنزہ  او...
04/12/2023

گلگت ؛ *معاون خصوصی برائے ایریگیشن اینڈ مینجمنٹ حسین شاہ* سانحہ چلاس ہڈور میں شہید ہونے والے شہدا کے آبائی گاؤں ہنزہ اور چھلت نگر میں جاکر فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر دلشاد بانو بھی موجود تھی.

04/12/2023

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر/ کلکٹر گلگت امیر اعظم نے سوشل میڈیا پر زمین کے تنازعات میں زخمی ہونے والے شخص کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ایمرجنسی بنیادورں پر میٹنگ کی۔ میٹنگ میں تحصیلدار گلگت، نائب تحصیلدار گلگت،ایس ایچ او جوٹیال، سکیٹر مجسٹریٹ اور ریونیو عملے نے شرکت۔کلکٹر گلگت نے سوشل میڈ یا پر زمین کے تنازعہ میں زخمی شخص کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور ریکاڈر مال کے عملے کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کی زمین کو فوری طوری پر واگزار کرائیں اور ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور ان ملزمان کے پیچھے جو بھی عناصر ہیں اُن سب کی بھی تحقصیات کر کے ان کی بھی گرفتاری کریں ا۔اور زمین پر جیتے بھی تعمیرات کئے گئے ہیں ان تعمیرات کو فوری طور پر مسمار کریں۔جس پر پولیس اور ریونیو ریکارڈ کے عملے نے موقع پر جا کر متاثرہ شخص کی زمین واگزار کرائیں اور ملزمان کو بھی گرفتاری کر کے متعلقہ تھانہ میں منتقل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ متاثرہ شخص کی زمین واگزار کرائی گئی ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ان ملزمان کے پیچھے جو بھی عناصر ہیں ان سب کے خلاف بھی ایکشن لیا جائیگا متاثرہ شخص کی زمین پولیس کی نگرانی میں دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی فرد اس زمین میں مداخلت نہیں کرے گا اس کے ساتھ ساتھ زمین میں کئے گئے غیر قانونی تعمیرات کو بھی موقع پر مسمار کرایا گیا ہے اس کے علاوہ عوام الناس کی جان و مال، ریکارڈ مال اور ملکیتی اراضی کو محفوظ بنانے بحیثیت کلکٹر میری اولین ذمہ داری ہے۔

شاہد حسین
پبلک ریلیشن آفیسرڈپٹی کمشنر آفس
گلگت

ہنزہ (نیوز رپورٹ) ممبر جی بی اسمبلی کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے پبلک لائبریری اور تحصیل آفس علی آباد کا افتتاح کر دیا۔ ان ...
04/12/2023

ہنزہ (نیوز رپورٹ) ممبر جی بی اسمبلی کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے پبلک لائبریری اور تحصیل آفس علی آباد کا افتتاح کر دیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ غضنفر علی، ایگزیکٹو انجینئر عبدالہادی اسسٹنٹ کمشنر محمد طلحہ اسد،اور علاقہ معززین موجود تھے۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سابق سینئر وزیر نے کہا کہ عوام ہنزہ سے کئے وعدے کے مطابق مختلف ترقیاتی سکیمیں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں شدید معاشی اور سیاسی بحران کی وجہ سے ہنزہ میں مجموعی ترقیاتی سکیموں سست روی کا شکار ہیں۔ تاہم وہ مختلف حکومتی محکموں کے سربراہوں سے رابطے میں ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز چلاس میں بس پر دہشت گردانہ حملہ انتہائی افسوس ناک ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب پورے گلگت بلتستان کی عوام گندم سبسڈی کے حصول کے لیے متحد ہے۔ایسے میں مسافر بس پر دہشت گردی کا واقعہ انتہاتی افسوس ناک ہے جس کی وہ اور پاکستان تحریک انصاف شدید الفاظ میں مزمت کرتی یے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے موجودہ پی ڈی ایم حکومت کو شرپسندوں کو پکڑنے میں سست روی کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

*ہنزہ۔ ایس پی ہنزہ ذیشان علیPSPنے پولیس لیزان کمیٹی ہنزہ کےممبران کیساتھ میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں نئے تعینات ایس پی ہنزہ...
04/12/2023

*ہنزہ۔ ایس پی ہنزہ ذیشان علیPSPنے پولیس لیزان کمیٹی ہنزہ کےممبران کیساتھ میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں نئے تعینات ایس پی ہنزہ کیساتھ شریک PLCممبران آپس میں تعارف کے بعد امن و آمان اور پولیس پبلک مربوط روابط اور اہمیت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ایس پی ہنزہ نے میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام،انسداد منشیات اور دیگر برائیوں کے خاتمے کیلئے عوامی تعاؤن اور PLC ممبران کی بروقت معلومات کی فراہمی سے پُرامن و خوشگوار معاشرئےکا قیام ممکن ہیں۔*

دیامر چلاس دہشتگردی کے شکار بس مسافروں میں  6 گولیاں اپنے اوپر لے کر اپنے بچوں کو بچانے والی یہ ہے  وہ عظیم ماں روشن بی ...
04/12/2023

دیامر چلاس دہشتگردی کے شکار بس مسافروں میں 6 گولیاں اپنے اوپر لے کر اپنے بچوں کو بچانے والی یہ ہے وہ عظیم ماں روشن بی بی زندگی اور موت کی کشمکش میں سیف الرحمن ہسپتال گلگت میں زیر علاج ہے دہشگردوں کے حملے کے ساتھ ہی اپنے دو سالہ اور پانچ سالہ بچوں کو بس کے سیٹ کے نیچے پھینک کے شوہر کو ان کے اوپر لیٹا کر خود ان کے اوپر منہ کے بل لیٹ گئی اپنے بچوں اور گولیوں کے بوچھاڑ کے بیچ دیوار بن گئی جس کی وجہ سے باہر سے آنے والی دہشگردوں کی گولیاں روشن بی بی کے کمر میں پیوست ہوتے گئے 4 گولیاں ریڑھ کی ہڈی میں دو گولیاں جگر اور مادے کو چیرتے ہوئے پیٹ میں پھنس گئے اس عظیم محبت اور قربانی کے ساتھ خود تو موت اور زندگی کی کشمکش میں ہے ڈاکٹرز صاحبان بچانے کی دن رات کوشش میں لگے ہیں لیکن اپنے بچوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئی اس کا شوہر اور بچے بلکل خریت سے ہیں ۔ روشن بی بی دختر صفت خان گاؤں ایمت سے ہمارے عظیم پولیس آفیسر وزیر کریم آیاز کی بھتیجی مرحوم وزیر شاہ فقیر کی پوتی اور ہماری ماموں زاد بہن ہے تمام مومنین سے صحتیابی کے لئے دعا کی گزارش ہے اللہ جلد صحتیابی عطا فرمائے آمین
بے شکریہ گری خان ہنزائی

03/12/2023

گزشتہ روز ضلع دیامر ہڈور کے مقام پر رونما ہونے والے دل خراش واقعے کے خلاف ضلع ہنزہ کے سیاسی جماعتوں، ایکشن کمیٹی سمیت سول سوسائٹی کا علی آباد میں احتجاجی مظاہرہ۔

03/12/2023

گلگت: شہر کےمضافاتی علاقہ سکوار میں بزرگ شہری پر تشدد
لینڈ مافیا نے مجھ پر تشدد کیا اورمیری زمین پر قبضہ کرنا چاہ رہے ہیں، بزرگ شہری
فوج سےریٹائرڈ ہوکر یہاں زمین لیا تھا،تمام ترکاغذات موجود ہیں، بزرگ شہری
حکام بالامجھے انصاف فراہم کرے، بزرگ شہری
ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

سانحہ چلاس کی بھرپور مذمت کرتے ھیں بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ھے  شفاف تحقیقات کیجائے ملوث عناصر کو سخت سز...
03/12/2023

سانحہ چلاس کی بھرپور مذمت کرتے ھیں بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ھے شفاف تحقیقات کیجائے ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے
پرامن فضاء کو سپوتاز کرنے والوں کو حکومت قانون کے کٹہرے میں لائے مولانا آصف عثمانی

03/12/2023

سانحہ چلاس کے افسوس ناک واقعہ کے خلاف سابق ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق سول سوسائٹی کے ہمراہ چلاس شہر میں احتجاجی مظاہرہ اور خطاب کر رہے ہیں

Chief Minister Haji Gulbar khan and Force Commander attended the funeral prayers of the two army personnel martyred in t...
03/12/2023

Chief Minister Haji Gulbar khan and Force Commander attended the funeral prayers of the two army personnel martyred in the Diamer incident.

گلگت ؛ معاون خصوصی برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان حسین شاہ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم  کے ہمراہ دیامر ہڈور کے مقام پر  دہشت...
03/12/2023

گلگت ؛ معاون خصوصی برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان حسین شاہ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کے ہمراہ دیامر ہڈور کے مقام پر دہشتگردی کے حملے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کر رہے ہیں۔اس موقع پر ایم ایس پی ایچ کیو بھی موجود تھے۔
معاون خصوصی نے زخمیوں بہتر طبی سہولیات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔

03/12/2023

معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کی کوششیں ، کوہستان میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے پھنسے مسافر اپنی منزلوں کی طرف روانہ ، گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے خلاف کوہستان میں احتجاج سے سڑک کی بندش سے شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والے ہزاروں مسافر گزشتہ 12 گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ۔معان خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے مظاہرین ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین سڑک کھولنے پر آمادہ ہوگئے اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی ہے ۔

03/12/2023

سانحہ ہڈر دیامر کے خلاف آج دن دو بجے پریس کلب ہنزہ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا تمام سیاسی ، سماجی اور سول سوسائٹی ممبران سے شرکت کے لئے اپیل کیا جاتا ہے
کواڑنیٹر عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ

03/12/2023

#سانحہ ہوڈور چلاس کے حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کا خصوصی پیغام ۔۔۔

03/12/2023

دیامر بس حادثے میں بچ جانے والے مفتی شیرزمان نے حادثہ کیسے پیش آیا بتا دیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگ امن اور اتفاق سے رہیں.

گلگت بلتستان میں بس پر فائرینگ کا واقعہ افسوسناک ہے۔گلگت بلتستان کے باشعور عوام مل کر اپنے امن کا بھی حق مانگے اور اپنے ...
03/12/2023

گلگت بلتستان میں بس پر فائرینگ کا واقعہ افسوسناک ہے۔
گلگت بلتستان کے باشعور عوام مل کر اپنے امن کا بھی حق مانگے اور اپنے عوامی اتحاد پر یقین مضبوط کر کے اگے بڑھے۔
بدامنی میں اپنے مفادات پورے کرنے کے ماہر استعماری قوتیں ہر شکل میں آشکارا ہوچکے ہیں۔
منظور احمد پشتین

03/12/2023

چلاس واقعہ سے متعلق ڈپٹی کمشنر دیامر کی میڈیا سے گفتگو

ہڈور کے مقام پر مسافر بس پر دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہیں بے گناہ مسافروں کے خون سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے ...
03/12/2023

ہڈور کے مقام پر مسافر بس پر دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہیں بے گناہ مسافروں کے خون سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ اس بزدلانہ حملےمیں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ زخمیوں کو جلد شفایابی، شہداء کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
آمین۔

Address

Hunza

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HunzaNews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HunzaNews:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Hunza

Show All