24/01/24
کھرمنگ حسینی چوک مادھوپور میں گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف احتجاج ۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد:
آج مورخہ 5 دسمبر کو وفاقی اردو یونیورسٹی میں گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام ایک ریلی منعقد ہوئی جو کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کے سلسلے میں منعقدہ کی گئی تھی ۔اس ریلی میں پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن ،ایم ایس ایف سٹوڈنٹ کونسل، آئی ایس او ،کشمیر سٹوڈنٹ کونسل , ایس ایس ایف سٹودنٹ کونسل نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کونسل چیرمین کاشف بیگل نے خصوصی خطاب کیا اور گلگت بلتستان میں ہونے والے اس سانحہ پہ افسوس کا اظہار کیا۔ اس کے بعد ایک پر امن ریلی نکالی گئی جس میں شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نعرے لگائے گئے اور حکومت وقت کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے اور آخر میں سابق چیرمین داؤد احمد نے چلاس میں ہونے والے اس سانحہ سے تمام طلباء کو آگاہ کیا اور اس کے بعد انہوں نے تمام فیڈریشن ،کونسل اور تمام طلباء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس ریلی کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
آخری میں احتجاج میں شامل طلباء نے حکومت وقت سے حالیہ سانحے کی مکمل تحقیق اور سانحے میں ملوث مجرموں کو کیفیت کردار تک پہنچانے اور آئندہ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کے شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے آواز حق بلند کی۔
م
14 اگست جشن آزادی پاکستان، کی مناسبت سے ضلع کھرمنگ میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر کی قیادت میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں تمام ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ریلی کی شکل میں ڈپٹی کمشنر آفس سادات گوہری کھرمنگ سے ہوتا ہوا بوائز ہائی سکول مہدی آباد پر اختتام ہوئی۔
Deputy Commissioner Kharmang
مرکزی جلوس عزاء ماتمی دستہ مادھوپور روز عاشورا منفرد انداز میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔