Hunza Gazette

Hunza Gazette Hunza Gazette is a local news channel of Hunza Valley. Which will only highlight the public issues. H

24/08/2024

سکردو: منشیات اور دیگر غیر قانونی چیزوں کی اسمگلنگ کے بعد اب پنجاب سے مضر صحت ایشیاء یعنی گلے سڑے جانوروں کے اجڑی اور مچھلی پسنجر کی گاڑیوں میں لایا جا رہا تھا. سکردو پولیس نے چیکنگ میں سارا مال اپنی تحویل میں لے لیا گیا. یاد رہے کہ پوری گلگت بلتستان میں ٨٠ فیصد سے زائد خوراک بازاروں میں زہر آلود اور مضر صحت ہیں.

24/08/2024
31/07/2024

ہنزہ:
ضلع ہنزہ میں سول سپلائی سے ملنے والی آٹے کی حالت جس میں کیڑے ظاہر نظر ارہے ہے.
یہ شکایت گنیش ہنزہ سے سوشل میڈیا پہ رپورٹ ہوچکا ہیں. انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس پہ فوری طور پر ایکشن لیا جائے.

ہنزہ :حالیہ دنوں میں یہ خبر عوام کے سامنے آگئی ہے کہ محکمہ برقیات برائے ہنزہ نے تمام اپنی آپریشنز کو نجی کمپنی IPS یعنی ...
26/07/2024

ہنزہ :
حالیہ دنوں میں یہ خبر عوام کے سامنے آگئی ہے کہ محکمہ برقیات برائے ہنزہ نے تمام اپنی آپریشنز کو نجی کمپنی IPS یعنی Npak کے حوالے کرنے جارہا ہے. جس سے یہ پتہ چل رہا ہے کہ حکومت اپنے اوپر سے بجلی کی سبسڈی کا بوجھ ہلکا نہیں بلکہ بلکل ہی اپنے اوپر سے اٹھانے جارہا ہے.
جس کے نتیجے میں عام عوام پہ ایک بہت بڑی مالی بوجھ بننے جارہا ہے. پہلے سے پریشان عوام جن کے پاس بہت محدود زریعہ معاش کے وسائل موجود ہے. اگر اسی طرح ایک کے بعد ایک حکومت اپنی محکموں کی نجکاری کرتی جائے گی تو یقیناً عوام ہنزہ کو ہر لحاظ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا. پھر وہی حالات ہونگے جو آج کل کراچی، پنجاب، اور پاکستان کےدیگر علاقوں میں ہیں.

اور یہ بات سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا ہے کہ ہنزہ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی تعمیراتی کام اور سرمایہ کاری کے تناظر میں بجلی کی شدید کمی ہے.
لہذا چند کمرشل صارفین اور بڑے بڑے ہوٹلوں اور طاقتور سرمایہ کاروں کی خاطر پوری ہنزہ کے عوام پہ پرائیویٹ اور مہنگا ترین بجلی خریدنے پہ مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے.

اگر موجودہ صورتحال کے تناظر میں حکومت نے یہ فیصلہ کر بھی لیا ہے. تو وہ نجی بجلی صرف کاروباری حضرات اور کمرشل صارفین کو دینا چاہیے.وہ خریدے یہ بجلی کیونکہ انہوں نے عام عوام کی بجلی سے لیکر پینے کا صاف پانی اور سڑکیں چھین لیا ہے. انہوں نے مہنگی بجلی تو خریدنا ہے ساتھ ہی ساتھ اپنی کاروبار کے زریعے وہ رقم وصول بھی کرسکتے ہیں.
اگر حکومت تمام کمرشل صارفین کو نجی بجلی دیتی تو واپڈا کی بجلی عام غریب عوام کو بغیر لوڈشیڈنگ کے بہت اچھی طرح سے تقسیم کیا جاسکتا ہے.

ہنزہ کے تمام یوتھ سے گزارش ہے کہ اب وقت آگیا ہے ہنزہ اور ہنزہ کے عوام کو درپیش مسائل کے لیے آپ کو نکالنا ہوگا. آپ لوگوں کو اپنی علاقے اور آنے والی نسلوں کی خاطر فیصلہ سازی میں حصہ لینا ہوگا
سلمان نیزاری

ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن NATCO کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی ہے۔ گلگت بلتستان کا یہ قومی اثاثہ اب  خسارے سے نکل چک...
20/07/2024

ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن NATCO کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی ہے۔ گلگت بلتستان کا یہ قومی اثاثہ اب خسارے سے نکل چکا ہے۔ نیٹکو انتظامیہ نے بورڈ کی جانب سے دیئے گئے اہداف کو بھی مقررہ وقت میں پورا کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے 131 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بورڈ نے گلگت بلتستان کے لئے گندم ترسیل کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے کہا کہ بروقت فراہمی اور شفافیت کے حوالے سے موثر حکمت عملی اختیار کریں گے ۔
نیٹکو بورڈ نے ہدایت کی کہ نئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ بورڈ نے آزمائشی بنیادوں پر شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی منظوری بھی دی۔

بورڑ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ نیٹکو نے تین کروڑ روپے کا سالانہ منافع کمایا ہے۔ اگر کارکردگی کی یہی رفتار رہی تو آنے والے وقت میں نیٹکو ایک مستحکم ادارہ ہوگا۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
NATCO

𝐍𝐀𝐓𝐂𝐎 𝐭𝐨 𝐋𝐚𝐮𝐧𝐜𝐡 𝐔𝐫𝐛𝐚𝐧 𝐓𝐫𝐚𝐧𝐬𝐩𝐨𝐫𝐭 𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞 𝐢𝐧 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭Gilgit, [July 20] : The Northern Areas Transport Corporation (NATCO) is...
20/07/2024

𝐍𝐀𝐓𝐂𝐎 𝐭𝐨 𝐋𝐚𝐮𝐧𝐜𝐡 𝐔𝐫𝐛𝐚𝐧 𝐓𝐫𝐚𝐧𝐬𝐩𝐨𝐫𝐭 𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞 𝐢𝐧 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭

Gilgit, [July 20] : The Northern Areas Transport Corporation (NATCO) is pleased to announce the upcoming launch of its urban transport service in Gilgit, aimed at facilitating the general masses and alleviating the difficulties faced by the public.

In response to the growing demand for a reliable and efficient transportation system, NATCO has taken initiatives to introduce a comprehensive urban transport network within Gilgit. This service will provide convenient and affordable transportation to the residents, commuters, and visitors, promoting ease of movement and reducing travel time.

The urban transport service will feature a fleet of modern buses, operating on designated routes, and adhering to a scheduled timetable. NATCO is committed to ensuring the safety, comfort, and satisfaction of its passengers.

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Finance Department Gilgit-Baltistan
NATCO

Minimum Wages Notification has been issued by Government Gilgit-Baltistan
20/07/2024

Minimum Wages Notification has been issued by Government Gilgit-Baltistan

ہنزہ : معاون خصوصی ایریگیشن واٹر منجمنٹ  حسین شاہ نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی  ہدایت پر ہنزہ میں 7 محرم الحرام کے مختلف...
16/07/2024

ہنزہ : معاون خصوصی ایریگیشن واٹر منجمنٹ حسین شاہ نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایت پر ہنزہ میں 7 محرم الحرام کے مختلف جلوسوں میں شرکت کی جس میں انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ہنزہ ایس ایس پی ہنزہ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ بھی انکے ہمراہ تھے، انہوں نے جلوس روٹ کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

گلگت بلتستان میں محرم الحرام میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ عزاداروں اور مجالس کے دوران بجلی اور پانی سمیت دیگر ضروریات کو یقینی بنایا گیا ہے

صوبائی وزیر حسین شاہ نے کہا ہنزہ میں اس وقت پرامن ماحول ہے اور اس ماحول کو یقینی بنانے میں تمام مکاتب فکر علمائے کرام سمیت ضلع انتظامیہ سول سوسائٹی کا اہم کردار ہے جبکہ شہر میں سیکورٹی کے لئے پولیس جی بی اسکاوٹس اور آرمی کے دستے تعینات ہے

حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی محرم کے حوالے سے جو ہدایات دی گئی ہے اس پر کمیٹی دن رات کام کررہی ہے اور عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور سیکورٹی سمیت دیگر معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

16/07/2024

Javaid Akhtar Qalandar
Academic Results in GB

About the academic results in Government schools of Gilgit Baltistan..I understand. That's a valuable point. In regions like Gilgit Baltistan, where access to technology and digital literacy may be limited, parents might not be aware of the potential impact of social media on their children's education.
Teachers need to get trained regarding digital citizenship and effective use of digital media by students to get benefits.
Traditional teaching is used less now ...there should be sessions and updated training for teachers from time to time...

Javaid Akhtar Qalandar
Hunza

13/07/2024
13th July 2024Chairman of the GB Standing Committee on Home & Prison, Javaid Ali Manwa, has written to the Chief Secreta...
13/07/2024

13th July 2024

Chairman of the GB Standing Committee on Home & Prison, Javaid Ali Manwa, has written to the Chief Secretary of Gilgit-Baltistan requesting the establishment of a designated rescue and fire brigade centre in Nagar Khas.

He mentioned that the tragic fire incident in Nagar Khas resulted in the untimely and heartbreaking death of a 4-year-old girl. The damage was exacerbated due to the delayed response of the fire brigade, He said.

30/06/2024

ریاست گرین ٹورریزم کمپنی کو لانے پر مزاحمت کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرنے لگی ہے۔ یاور عباس کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی یے۔ سفی اللہ بیگ ماہر سیاحت ورثہ

ہنزہ :برائیلر مرغی گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی
08/05/2024

ہنزہ :
برائیلر مرغی گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی

Hunza Gazette ڈسٹرکٹ ہنزہ کے نئے تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر میڈم مہرین فہیم عباسی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شر...
05/05/2024

Hunza Gazette
ڈسٹرکٹ ہنزہ کے نئے تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر میڈم مہرین فہیم عباسی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ مہرین فہیم عباسی صاحبہ گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ڈی سی ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔
اس سے قبل میڈم فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کے فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ آپ کے پی کے ، پنجاب،اور اسلام آباد میں اہم عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نےاسسٹنٹ کمشنروں،تینوں تحصیلداروں اور ریونیو سٹاف کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ تمام افسران میری ٹیم کا حصہ ہیں،مل کر کام کرینگے اور انتظامی امور میں بہتری نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ضلع کی عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کے دورے کو یقینی بنائیں اور ان اداروں میں موجود خامیوں کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں فوری دور کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا بازاروں اور محلوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ۔
اسسٹنٹ کمشنروں کو چیف سیکرٹری کے انڈیکیٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاریخی مقامات پر خاص توجہ دے کر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا ۔ ریونیو وصولی کے اہداف کو ہر صورت حاصل کرنے ساتھ پرائس کنٹرول میکنزیم پر بھی خاص فوکس کیا جائے گا۔ اس موقع پر دونوں سب ڈویژن کےاسسٹنٹ کمشنروں نے اپنی اپنی تحصیلوں کے بارے بریفیگ بھی دی ۔
Commissioner Gilgit Division Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

ڈسٹرکٹ دیامرچلاسگلگت چلاس  فارم ایریا کے پاس پنڈی سے آنے والی مارکو پولو بس حادثے کا شکار ہوئی  گلگت ۔ ابتدائی اطلاع کے ...
03/05/2024

ڈسٹرکٹ دیامرچلاس
گلگت چلاس فارم ایریا کے پاس پنڈی سے آنے والی مارکو پولو بس حادثے کا شکار ہوئی

گلگت ۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق بس گہری کھائئ میںں جا گر ی ہے

گلگت ۔ بس میںں 35 مسافر سوار تھے

گلگت بس میں موجود 17 افراد شہید ہیںں

گلگت 13 افراد زخمی ہیں
ریسکو 1122 کی ٹئمیں جاے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئ ہے
گلگت ریکسو زرایع کے مطابق شہداء کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی پے

اسلام آباد۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر کی ملاقات کررہے ہیں۔Chief Minister...
01/05/2024

اسلام آباد۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر کی ملاقات کررہے ہیں۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Usman Wazeer

The Aga Khan University Hospital (AKUH), Karachi, has been listed among the top 100 Academic Medical Centres (AMCs) worl...
01/05/2024

The Aga Khan University Hospital (AKUH), Karachi, has been listed among the top 100 Academic Medical Centres (AMCs) worldwide in the latest Brand Finance 2024 Global Top 250 Hospitals’ report.

According to the report, available with Dawn, AKUH has been placed at the 85th position while Mayo Hospital, Jinnah Hospital, Combined Military Hospital and University Dental Hospital have scored spots in the 250 rank list.

Top two positions have been bagged by American hospitals and an Indian hospital has been ranked at the third position. Overall, three Indian hospitals are in the top 100 ranks.

The AKUH is the only hospital in Pakistan accredited by the Joint Commission International, the world’s leading hospital accreditation body.

صوبائی حکومت اور چیف سکریٹری کی خصوصی احکامات کی روشنی میں گلگت بلتستان کی دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی صفائی مہم ...
19/04/2024

صوبائی حکومت اور چیف سکریٹری کی خصوصی احکامات کی روشنی میں گلگت بلتستان کی دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی صفائی مہم کا آغاز ہوا ۔اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ محمد طلحہ اسد خان نے مختلف اسکولوں کے بچوں کے ساتھ مل کر صفائی مہم کا آغاز کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے صفائی مہم کے دوران عوام سے بھی صفائی مہم میں حصہ لینے اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کی۔اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے سکول کے بچوں کے ساتھ مل کر صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔15 روزہ خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس میں خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے اور مہم کی تکمیل کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں تمام بازاروں کی صفائی یقینی بنائی جائے گی جہاں پر گندگی کے ڈھیر موجود ہے انہیں ختم کیا جائے گا دوسرے مرحلے میں محلوں کی صفائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر مزید اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد وزیراعظم کے وژن کے مطابق ماحول کو صاف ستھرا بنانا ہے اور اسی مقصد کے لیے صفائی کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔

 Gilgit Baltistan Disaster Management Authority (GBDMA) intends to hire services of a Policy Advisor on Contract basis f...
17/04/2024



Gilgit Baltistan Disaster Management Authority (GBDMA) intends to hire services of a Policy Advisor on Contract basis for ex*****on of GLOF-II Project components under GBDMA as per details given below 👇 👇👇

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Gilgit-Baltistan Disaster Management Authority

اسسٹنٹ کمشنر/چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی ہنزہ محمد طلحہ اسد خان نے برائیلر زندہ(چھوٹی مرغی) برائیلر گوشت اور انڈوں کی قیم...
17/04/2024

اسسٹنٹ کمشنر/چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی ہنزہ محمد طلحہ اسد خان نے برائیلر زندہ(چھوٹی مرغی) برائیلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں نظر ثانی شدہ لسٹ جاری کر دیا۔ نرخنامے پر آج سے عملدرآمد ہو گا اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ ہو گی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

16/04/2024

ہنزہ۔لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کی گئی ۔
ضلعی پولیس ہنزہ

ٹریول اپڈیٹ:کوہستان داسو کے مقام پر کے کے ایچ کی تازہ ترین صورتحال، عوام سے گزارش ہے کے کے ایچ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔...
16/04/2024

ٹریول اپڈیٹ:
کوہستان داسو کے مقام پر کے کے ایچ کی تازہ ترین صورتحال، عوام سے گزارش ہے کے کے ایچ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
۔

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ محمد طلحہ اسد خان کی ہدایت پر سی او ایم سی سید عبداللہ جان نے ٹیم کے ہمراہ کریم آباد اور گنش کے مقامات...
16/04/2024

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ محمد طلحہ اسد خان کی ہدایت پر سی او ایم سی سید عبداللہ جان نے ٹیم کے ہمراہ کریم آباد اور گنش کے مقامات پر مختلف جگہوں پر لگے غیرقانونی سائن بورڈز کو ہٹادیا.سی او ایم سی کو ہدا یت کی گئی کہ میونسپلٹی ایریا میں لگے غیر قانونی تمام سائن بورڈز کو ہٹا دیا جائے ۔

ہنزہ احمد آباد.احمد آباد یوتھ اور village development کمیٹی کا ایک اہم میٹنگ جناب ایمان شاہ صاحب، جناب ڈائریکٹر لائیو اس...
12/04/2024

ہنزہ احمد آباد.
احمد آباد یوتھ اور village development کمیٹی کا ایک اہم میٹنگ جناب ایمان شاہ صاحب، جناب ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید اشتیاق حسین صاحب، ETI کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر فارسٹ سے ہوئی.
اس میٹنگ میں احمد آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی. خصوصاً ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لیے احمد آباد میںdrip irrigation کے ذریعے Man Made Forest بنانے پہ بات ہوئی جس پہ پہلے سے ہی کام جاری ہے. سب نے احمد آباد یوتھ کے اس عزم کو سراہتے ہوئے مکمل طور پر ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی.

12/04/2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی ہدایت پر سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ عثمان احمد نے چیئرمین این ایچ اے کو بابوسر ناران روڈ ٹریفک کیلئے جلد بحال کرنے کیلئے خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے۔ مراسلے میں داسو ڈیم اور دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو درپیش سفری مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بابوسر ناران روڈ کی جلد بحالی سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو درپیش سفر ی مشکلات حل کئے جاسکتے ہیں۔ گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے کیلئے اس وقت شاہراہ قراقرم کے علاوہ کوئی متبادل راستہ نہیں ہے اور شاہراہ قراقرم کی بندش سے مسافروں خصوصاً مریضوں اور بزرگوں کو مشکلات کاسامنا رہتا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے این ایچ اے شاہراہ بابو سر کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے تاکہ علاقے میں سیاحت کے فروغ اور مسافروں کو درپیش سفری مشکلات کو حل کیاجاسکے۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan
National Highways & Motorway Police-NHMP

Address

Hunza

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hunza Gazette posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Hunza

Show All