Gtv News Gilgit Baltistan

Gtv News Gilgit Baltistan گلگت بلتستان اور پاکستان بھر کی تازہ ترین صورتحال و خبر

گلگت شہر میں موٹر سائیکلوں کی چوری اور منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ آئی جی گلگت بلتستا...
23/06/2023

گلگت شہر میں موٹر سائیکلوں کی چوری اور منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ۔
آئی جی گلگت بلتستان ۔ڈی ۔آئی ۔جی گلگت ایس۔ ایس ۔پی گلگت اور ایڈیشنل ایس پی گلگت کے حکم پر بنائی گئی ٹیم (ایس ۔آئی ۔ٹی ) جسکا کام ان لوگوں کو پکڑنا ہے جو موٹر سائیکلوں کی چوری اور منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہے انکو پکڑنا ہے ۔

ٹیم کی ایک اور کاروائی میں شہر گلگت سے ایک اور ملزم محمّد نبی والد ماہر شاہ جسکا تعلق تانگیر سے ہے منشیات فروخت کرتے ہوے پکڑ کر سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس ٹیم کی اس کاروائی پر اہل علاقہ نے پولیس ٹیم کی تعریف کی اور علاقے سے منشیات کے اس زہر کو نکالنے کے لئے ہر تعاؤن کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

آئی ۔جی گلگت بلتستان اور ڈی ۔ائی جی گلگت کے حکم کے بعد گلگت بلتستان پولیس نے سخت کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔
Gilgit-Baltistan Police

اہم خبر *نمبردار اعلی صاحب کا ایک اور نیا کارنامہ۔۔۔*اہلیان سکوار کے لیے ایک نیا اعزاز۔اپیل برائے  چیف سیکرٹری گلگت بلتس...
26/01/2023

اہم خبر
*نمبردار اعلی صاحب کا ایک اور نیا کارنامہ۔۔۔*
اہلیان سکوار کے لیے ایک نیا اعزاز۔
اپیل برائے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان، کمشنر گلگت، ڈپٹی کمشنر گلگت اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت نمبردار شعیب عالم ولد میر عالم ساکن سکوار نمبردار جرم زیر دفعات 427,379 مرتکب پایا ہے ہے اور موصوف کے خلاف صرف جٹیال تھانہ میں زیر دفعات ایف۔آی۔آر درج کی گئی ہے موصوف سکوار میں چوریوں کے کام میں ملوص سے نمبرداری کے ساتھ ساتھ موصوف ٹھیکیدار کی کام بھی کرتا ہے اہلیان سکوار میں موصوف کے خلاف صرف سخت تشویش پائی جاتی ہے اور اہلیان سکوار حکومت گلگت بلتستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے اس بندے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس کی نمبرداری کو فل فور منسوخ کیا جائے ورنہ اہلیان سکوار سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے
*کاپی برائے ۔۔۔*
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان
ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان
آئی جی گلگت بلتستان
کمشنر گلگت
ڈپٹی کمشنر گلگت
اسسٹنٹ کمشنر گلگت

08/10/2022

گلگت وزیر اعلی کی طرف سے محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد تمام تر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت ۔

07/10/2022

چلاس
سینئر وزیر گلگت بلتستان اسمبلی کو تحریک طالبان نے اغواء کر لیا.
سانحہ ننگا پربت اور سانحہ چلاس میں ملوث دہشت گردوں کی رہائی مطالبہ.

07/10/2022

سکردو :پولیس بھرتیوں کے خلاف رٹ درخواست پر سماعت، فریقین چیف کورٹ سکردو رجسٹری میں حاضر،

سکردو :ڈی آئی جی بلتستان رینج اور ایس ایس پی ضلع اسکردو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت عدالت میں پیش،

سکردو :غیر قانونی تعیناتی ثابت ہونے کی صورت میں تقرریاں کالعدم ہوں گی، چیف جسٹس کے ریمارکس

سکردو :ڈی آئی جی بلتستان رینج کا تحصیل سطح پر تقرری کرنے کا اعتراف،

سکردو:عدالت نے ڈی آئی جی بلتستان رینج اور ایس ایس پی اسکردو کا بیان آرڈر شیٹ کا حصہ بنا دیا،

سکردو:واضح رہے کہ اشتہار ضلع سطح پر تقرری کے لئے ہوا تھا مگر ڈی آئی جی بلتستان رینج اور ایس ایس پی کے اعتراف سے حکومتی پوزیشن کمزور، قانونی ماہرین

سکردو:حکومت گلگت بلتستان اور محکمہ پولیس کی جانب سے ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل محمد ذاکر ایڈووکیٹ جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے عباس سفیر ایڈووکیٹ اور راشد عمر ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے،

سکردو:عدالت نے حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے دس روز کے اندر جواب جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رٹ پٹیشن پر بحث 17 اکتوبر کو مقرر کردیا

03/10/2022

گلگت:
اسلامی تحریک نے گرلز اسپورٹس گالا کی مخالفت کردی۔ منسوخ کرنے کا مطالبہ
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کا ویمن اسپورٹس گالا کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس

پریس کانفرنس میں اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے رہنماوں ،جعفریہ یوتھ, جے ایس او کا وفد بھی شریک

علاقائی روایات ، مذہبی و انسانی اقدار کے منافی کسی سرگرمیوں میں طالبات کو دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ہم کھیل کے مخالف نہیں خواتین کی بے احترامی کے سخت مخالف ہیں

علامہ شیخ مرزا علی

سپورٹس گالہ کے خلاف تنظیم اہلسنت والجماعت کی طویل مشاورت کےبعد  *امیر اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان وکوھستان مولانا قاضی ...
03/10/2022

سپورٹس گالہ کے خلاف تنظیم اہلسنت والجماعت کی طویل مشاورت کےبعد *امیر اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان وکوھستان مولانا قاضی نثار احمد* نے کل بروز منگل کے دن شٹر ڈاون کی کال دےدی

14/09/2022

*محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان*
*چائنا گورنمٹ زنگ زیانگ کی طرف سے دی جانیوالی امدادی سامان گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےحوالے۔سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان کا ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وئیر ہاوس کا تفصیلی دورہ۔سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان کو ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کمال الدین قمر نے بریفنگ دی اور اب تک دی جانیوالی امدادی سامان کو تمام متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ دوست ممالک کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان کو گلگت بلتستان کے تمام متاثرین تک پہنچایا جائے۔*
*14ستمبر 2022*

گلگت۔
چائنا گورنمٹ زنگ زیانگ کی طرف سے دی جانیوالی امدادی سامان گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےحوالے۔حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے دوست ملک کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بھیجی جانے والی امداد پر اظہار تشکر۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے اس حوالے سے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وئیر ہاوس کا تفصیلی دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کمال الدین قمر نے بریفنگ دی اور اب تک دی جانیوالی امدادی سامان کو تمام متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کے مکینیزم کے حوالے سے سیکریٹری داخلہ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے چائنا گورنمنٹ زنگ ژیانگ اور سینیٹر طلحہ محمود کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بھیجے گئے امدادی سامان کی فراہمی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ ہم دوست ممالک اور سینیٹر طلحہ محمود کے مشکور ہیں جنھوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں یاد کرتے ہوئے ہمارے دکھوں کا مداوا کیا۔
سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ دوست ممالک کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان کو گلگت بلتستان کے تمام متاثرین تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خطے کے تمام متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور ریلیف کیلئے اقدامات جاری ہیں اور ان کی بحالی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔
# #

گلگت : ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عوام سے فیس (ٹیکس) وصولی کا آغاز کر دیا ۔کچرا اٹھانے کی مد میں شروع کئے گئے ٹیکس کو گلگت او...
06/09/2022

گلگت :
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عوام سے فیس (ٹیکس) وصولی کا آغاز کر دیا ۔
کچرا اٹھانے کی مد میں شروع کئے گئے ٹیکس کو گلگت اور سکردو سمیت دیگر اضلاع میں مختلف کیٹیگریز میں لیا جا رہا ہے۔ گلگت اور سکردو میں فی گھر سادہ چھت والا 100 روپے اور آر سی سی گھر سنگل سٹوری 200 اگر دو منزلہ بلڈنگ میں ہے تو 400 تین منزل ہو تو 500 روپے فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں یہ فیس 100 سے 400 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح کمرشل ایریا/ شہری علاقوں میں فی دکان 300 روپے سے 600 روپے تک مقرر کی گئی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 250 روپے سے لیکر 500 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
فیس وصولی کے لئے جو طریقہ اپنایا گیا ہے اسے لوگوں نے رد کر دیا ہے یعنی اس وقت کچرا اٹھانے آنے والے ڈرائیور کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے جو موقع پر رسید کاٹ کر دے رہا ہے جبکہ وہ خود ان پڑھ ہوتا ہے رسید نہیں لکھ سکتا ، لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ فیس بینکوں کے ذریعے وصول ہونی چاہیئے نہ کہ اس طریقے سے ، جس میں یہ خدشہ ہے کہ ان کی دی ہوئی فیس /ٹیکس کو خرد برد کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی اس فیس نما ٹیکس کی مخالفت کر رہی ہے

دنیور پولیس کی بر وقت کاروائی *حساس ادارے کا جعلی افسر کے ساتھ جعلی ٹولہ بھی  گرفتار.نبراس الدین ولد خوش آمدین خود کو حس...
04/09/2022

دنیور پولیس کی بر وقت کاروائی
*حساس ادارے کا جعلی افسر کے ساتھ جعلی ٹولہ بھی گرفتار.
نبراس الدین ولد خوش آمدین خود کو حساس ادارے کا میجر ظاہر کر کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر معزز شہریوں کو ذدو کوب کر رہا تھا جس پر پولیس کو شکایت ملنے پر بروقت کاروائی کی اور ملزم نبراس الدین اور گروہ کو گرفتار کرلیا ایف۔ائ۔آر درج کر لی اور سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا سیشن کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر جسمانی ریمانڈ پر دنیور تھانے پولیس کو حوالے کر دیا
مذید تفتیش جاری ہے

02/09/2022

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف گلگت پہنچ گئے

غذر:وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید کا  ضلع غذر کے حالیہ سیلاب میں بڑے پیمانے پر متاثرہ  علاقوں کا دورہ اس موقع پر ...
31/08/2022

غذر:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا ضلع غذر کے حالیہ سیلاب میں بڑے پیمانے پر متاثرہ علاقوں کا دورہ

اس موقع پر بوبر میں رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا ہے کہ حکومت نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ سب سے پہلے عوام کے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کریں گے۔ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے اقدامات کریں گے۔ آزمائش کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، آخری متاثر کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ واٹر سپلائی، واٹر چینلز، بجلی کا انفراسٹرکچر پر ایمرجنسی نافذ کررہے ہیں۔ فوری بحالی کے کام شروع کریں گے۔

وزیراعلی نے کہا کہ حکومت سیلاب میں شہید ہونے والوں میں کفیل کیلئے 18 لاکھ جبکہ جو کفیل نہیں ہیں ان کیلئے 16 لاکھ معاوضہ ادا کرے گی۔بوبر داس میں پانی اور بجلی کی فراہمی فوری یقینی بنائیں گے۔ حکومت سیلاب متاثرین کو 25ہزار ماہانہ ادا کرے گی۔کابینہ اجلاس میں گھر وں کے معاوضوں کی رقم میں اضافہ کریں گے۔ آباد کاری میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔ متاثرین کو فوری طور پر بوائز ہائی سکول میں کیمپ قائم کرکے شفٹ کریں۔ گلگت بلتستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ محدود وسائل کی وجہ سے عوام کے ہونے والے نقصانات کا پہلے مرحلے میں ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوکل ملازمتوں میں متاثرین کو ترجیح دی جائے گی۔متاثرین کی سوسائٹی کے قرضوں کی رقم حکومت ادا کرے گی۔ بوبر نالہ کی چوڑائی 60 فٹ کرنے کے کمیونٹی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ گندم کی کمی دور کرنے کیلئے گندم کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ 8 ارب سبسڈی اب بھی حکومت ادا کررہی ہے۔ متاثرین کیلئے ایک مہینے کا اضافی گندم کوٹہ فراہم کریں گے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے شیرقلعہ ہموچل پائین اور بالا حفاظتی بند فوری طورپر تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے۔

وزیراعلی نے سیلاب کی زد میں آکر جان بحق ہونے افراد کے خاندان سے تعزیت کی اور اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے جان بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کرائی۔

دورے کے موقع پر وزیراعلی نے امداد و بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیا اور سیلاب زدگان سے بات چیت بھی کی۔

امجد ایڈوکیٹ کے اعصاب پر ایم ڈبلیو ایم اور تحریک جعفریہ سوار ہے، الیاس صدیقیگلگت(پ ر) گلگت بلتستان میں شراب کے کاروبار ک...
31/08/2022

امجد ایڈوکیٹ کے اعصاب پر ایم ڈبلیو ایم اور تحریک جعفریہ سوار ہے، الیاس صدیقی

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان میں شراب کے کاروبار کو قانونی حیثیت دلوانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔حکومت گلگت بلتستان شراب کے کاروبار کو لاٸنس دینا تو درکنار سوچ بھی نہیں سکتی۔نشہ آور اشیا ٕ کے خرید وفروخت پر پہلے سے پابندی عاٸد ہے۔شراب کے کاروبار پر پاکستان میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے قانونی حیثیت دلواٸی ہے۔ گلگت بلتستان میں حافظ حفیظ الرحمٰن کے دور میں شراب کا ایکٹ پاس ہوا ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب خالد خورشید کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کے دور حکومت میں جی بی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں عید میلاد کو شایان شان طریقے سے منایا گیا۔
پیپلز پارٹی مذہبی جماعتوں سے خوفزدہ ہے اور ملکی اور غیر ملکی اداروں کی بد ترین سہولت کاری میں لگی ہوٸی ہے۔امجد ایڈوکیٹ کے اعصاب پر ایم ڈبلیو ایم اور تحریک جعفریہ سوار ہے۔ جاگتے سوتے موصوف کو مذہبی جماعتیں دیکھاٸی دے رہی ہیں۔حفیظ الرحمٰن حکومت پر مذہبی انتہا پسندی کے الزامات لگاکر حکومت سے دور رکھنے والا آج حفیظ الرحمٰن کی گود میں بیٹھا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے ترجمان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صوباٸی صدر کے پاس کچھ نہیں رہا ہے اور غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات لگاکر سیاسی طور پر خود کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کررہے جبکہ عوام ان کے دوغلے معیارات سے واقف ہے۔انہوں نے کہاکہ مذہبی سپورٹ سے اسمبلی پہنچنے والے کو مذہبی جماعتوں پر الزامات لگانا زیب نہیں دیتی۔ الیکشن کے دوران امجد ایڈوکیٹ دینی جماعتوں اور مذہبی رہنماٶں کے پیر پکڑتے ہیں اور الیکشن جیتنے کے بعد مذہبی رہنماٶں کی کردار کشی کرتے ہیں۔عوام ان سے پوچھنا چاہتی ہے کہ حفیظ الرحمٰن جب حکومت میں تھے تو ان پر مذہبی انتہا پسند ہونے کے الزامات لگاکر قوم کو حکومتی ثمرات سے کیوں دور رکھا اورحقیقت میں ایسا تھا تو آج خود حفیظ الرحمٰن کا بھاٸی کیسے بنا؟

*کھلا خط/اپیل برائے چیف جسٹس گلگت بلتستان, گورنر گلگت بلتستان،چیف منسٹر گلگت بلتستان ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، کمانڈر ا...
29/08/2022

*کھلا خط/اپیل برائے چیف جسٹس گلگت بلتستان, گورنر گلگت بلتستان،چیف منسٹر گلگت بلتستان ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، کمانڈر ایف۔سی۔این۔اے گلگت بلتستان*

*وسیم عباس کی کہانی*
وسیم عباس محکمہ بجلی میں ملازم ہے جو کہ دوران ڈیوٹی 6 محرم الحرام کے دوران 11 ہزار وولٹ پر کرنٹ لگنے کی وجہ 55 فیصد جسم کا مکمل حصہ جلنے کی وجہ سے زخمی ہالت میں ڈی۔ایچ۔کیوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا بعد ازاں وسیم عباس کو انتہائ نگہداش ہالت میں پیمز ہسپتال اسلام آباد ریفر کر دیا گیا
وسیم عباس اس وقت بھی پیمز برن سینٹر اسلام آباد پھچلے 24 دنوں سے زیر علاج ہے پھچلے 24 دنوں کے اندر وسیم عباس کے فیملی کے بار بار رابطے کرنے کے باوجود محکمے پاور کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس طرح کے مریضوں کیلئے کوئ سپیشل فنڈ موجود نہیں ہے محکمے کا کہنا ہے کہ یہ جو کچ ہم دے رہے ہیں اپنی طرف سے دے رہے ہیں محکمے پاور کی طرف سے کھبی لاکھ اور کبھی دو لاکھ کی شکل میں ٹوٹل وسیم عباس کو 5 لاکھ موصول ہوے ہیں
جبکہ وسیم عباس کا پیمز ہسپتال میں ایک دن دوائیوں کے اخراجات ایک لاکھ چوراسی ہزار (184000) روپے ہیں اب تک 25 لاکھ سے زائد اخراجات تجاوز کر چکے ہیں اور *اس وقت بھی وسیم عباس پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے*
وسیم عباس جیسے ایسے کئ نوجوان جو اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہید ہو چکے ہیں کئ لوگ معذور ہوچکے ہیں اور کئ لوگ وسیم عباس کی طرح اپنی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے
حکومت گلگت بلتستان سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے افراد کیلئے اسمبلی سے کوئی سپیشل فنڈ مختص کیا جائے تاکہ غریب عوام کی بر وقت علاج ممکن ہو سکے

*PWD* ڈپارٹمنٹ کے اندر *Officially* اس طرح کے واقعات کیلئے کوئ سپیشل فنڈ موجود نہی ہے
*PWD*
کے محکمے کا کہنا ہے کہ وسیم عباس کا علاج کرواں بعد میں ہم ری ایمبرس مٹنٹ سکیم کے تحت واپس کریں گے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے افراد کیسے کروائیں گے کیا یہ ممکن ہے ؟

ہسپر  کھلتورو پل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ مکمل طور پر تباہ ہسپر سے نگر زمینی رابطہ منقطع متعلقہ اداروں اور حکومت سے فوری زمی...
28/08/2022

ہسپر کھلتورو پل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ مکمل طور پر تباہ
ہسپر سے نگر زمینی رابطہ منقطع
متعلقہ اداروں اور حکومت سے فوری زمینی رابطہ بحال کرنے کی اپیل
تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت مشکل کا سامنا نہ ہو

27/08/2022
26/08/2022

افسوس ناک خبر
ضلع غذر میں سیلاب کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جانبحق ہوگٸے۔
Riep..😭

23/08/2022

صوبائی وزیر خزانہ اور ڈیزاسٹر کمیٹی کا ہوپر نگر کا دورہ متاثرین کی کس طرح سے مدد کرینگے جاوید منوا نے کیا کا عوام سے اظہار خیال ۔
GH Manwa

*محکمہ اطلاعات،حکومت گلگت بلتستان**ڈیزاسٹر ٹیم کے ہمراہ ضلع نگر میں سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ/صوبائی وزیر خزانہ کو...
23/08/2022

*محکمہ اطلاعات،حکومت گلگت بلتستان*
*ڈیزاسٹر ٹیم کے ہمراہ ضلع نگر میں سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ/صوبائی وزیر خزانہ کو سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے بریفنگ/صوبائی حکومت کی جانب سے ریلیف اور بحالی کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا/تمام متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت*
*23 اگست 2022*

نگر۔
صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا باقاعدہ دورے کا آغاز کردیا۔ اس سلسلے میں وزیر خزانہ کی زیر قیادت میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران سیکریٹری داخلہ اقبال حسین خان ،سیکریٹری ورکس آصف اللہ خان،ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم کمال الدین قمر نے اپنے پہلے دورے میں ضلع نگر کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب اور بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کو سیلاب اور بارشوں سے ہونیوالے نقصانات اور بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے تمام متعلقہ محکموں کو متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ انہوں نے اس موقع پر سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت کی روشنی سیلاب زدہ علاقوں کی فوری بحالی اور نقصانات کے ازالے کیلئے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تمام اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کرے گی۔

Fateh Ullah Khan
Javaid Manwa

تمام علم دوست شرکت کر سکتے ہیں ۔
23/08/2022

تمام علم دوست شرکت کر سکتے ہیں ۔

: گلگت بلتستان اسمبلی میں شراب اور افیون  کے حوالے سے کوئی بل پیش نہیں ھوا ھے،اسمبلی میں جب تک ناصر ملت و مجاہد ملت کے س...
22/08/2022

: گلگت بلتستان اسمبلی میں شراب اور افیون کے حوالے سے کوئی بل پیش نہیں ھوا ھے،اسمبلی میں جب تک ناصر ملت و مجاہد ملت کے سپاھی موجود ھے ایسا بل منظور نہیں ھوسکتا،ھم کٹ جائیں گے مگر ایسا بل پاس ھونے کا سوال پیدا نہیں ہوتا ،
رکن اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری شیخ اکبر علی رجائی

محترم یہ ایکٹ ہے ٹیکسزکے متعلق جن جن چیزوں پرٹیکس ہوگا
ان میں سے ایک شراب کا کاربار ہےکوئی غیر مسلم شراب کاروبارکرےتواس پرٹیکس ہوگا۔

شراب کے کاروبارکی اجازت والی بات ہی نہیں ہے ۔
آئیں پاکستان کے مطابق صرف غیر مسلم کو شراب کے کاروبار کا لائسنس دیاجاتا ہے کوئی مسلم لائسنس بھی نہیں لے سکتا ہے ۔
اب ایکٹ میں یہ ہے کہ کوئی لائسنس یافتہ غیر مسلم شراب کاکاروبارکرےتواس پرٹیکس ہوگا۔
گلگت بلتستان میں غیر مسلم ہے ہی نہیں ہے تو لائسنس کاموضوع ہی ختم ہو جاتا ہے دوسری بات لائسنس دینے کی بات ہی ایکٹ میں ذکر نہیں ہے اور نہ لائسنس دینادائرہ اختیارمیں ہے توپھرکیسے شراب کے کاروبار کی اجازدت دی گئی ؟
مختصر یہ ہے کہ کسی بھی قسم کے لائسنس کا کوئی بل پیش ہی نہیں ہوا۔
ریونیوایکٹ میں ٹیکس کابل پیش ہوا۔
یہ یہ غلط بات محض بغض اورناسمجھی کی بنیادپرپھلائی گئی ہے۔

21/08/2022

گلگت: امپورٹڈ وفاقی حکومت کی جانب سے چیرمین عمران خان کی گرفتاری کے منصوبے کے حوالے سے صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلیٰ خالد کا خصوصی پیغام!

صوبائی صدر پی ٹی آئی جی بی وزیراعلی خالد خورشید نے کہا ہے کہ فسطائی وفاقی حکومت کی جانب چیرمین عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ طاقت کے زریعے حقیقی آزادی کی تحریک کو دبانے کی ایک گہناونی کوشش ہے۔ ملک بھر کیطرح گلگت بلتستان کی عوام اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریگی۔

صوبائی صدر پی ٹی آئی وزیراعلی خالد خورشید نے گلگت بلتستان کے تمام صوبائی وزراء، ممبران اسمبلی، معاون خصوصی اور کوارڈینیٹرز کو فوری طور گلگت پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی صدر وزیراعلی خالد خورشید نے تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنان، یوتھ اور طلباء کو تیار رہنے کی ہدایت کی۔

چیرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے کسی بھی کوشش کی صورت بھرپور احتجاج کے لئے گلگت بلتستان سے عوام کا تاریخی قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگا۔
*صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلی خالد خورشید*

رپورٹ (تنصیر موسوی )پاکستان تحریک انصاف تری شینگ اور روپل کے کارکن ووٹرز اور سپوٹرز کی مقامی ہوٹل میں اہم بیٹھک ۔پاکستان...
21/08/2022

رپورٹ (تنصیر موسوی )پاکستان تحریک انصاف تری شینگ اور روپل کے کارکن ووٹرز اور سپوٹرز کی مقامی ہوٹل میں اہم بیٹھک ۔

پاکستان تحریک انصاف تری شینگ اور روپل کے تمام تر ووٹرز سپوٹرز اور دیگر افراد نے گلگت کے مقامی ہوٹل میں ایک اہم بیٹھک کی جس میں تمام تر کارکن اور سپوٹرز نے آپس کے تمام تر اختلافات کو دور کرتے ہوئے کہا کی تمام تر افراد مل کر علاقے کے بنیادی ضروریات اور ترقی کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے۔ اور اگے بھی مل جل کر علاقے کی بہتری کیلئے کام کرنے پر اتفاق ہوا ۔اجلاس میں گلگت اور تری شینگ اور روپل میں پاکستان تحریک انصاف کے جتنے بھی افراد بستے ہیں ہیں وہ آئندہ چند دن میں مل کر اگے کا لائے عمل تے کریں گے اور پوری جان کے ساتھ علاقے کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے ۔

21/08/2022

وادی نگر کا خوبصورت علاقہ ہوپر شدید سیلابی سے متاثر گھر کھیت اور باغات کو نقصان ہوپر کے لوگوں میں شدید خوف کا عوام کا حکومت سے فوری طور پر امدادی کاموں اور متاثرین کے لئے امداد کی اپیل ۔

21/08/2022

آصف زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کر دی ۔

21/08/2022

نگر: ضلع نگر کے بالائی علاقے ہوپر میں سیلاب نے تباہی مچا دی، کھڑی فصلیں، درخت، سڑکیں، مویشی خانے اور رابطہ پل بھی بہا لے گئی۔

21/08/2022

گلگت بلتستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، پڑی بنگلہ، اشکومن، ایمت،دہیمل اور دیگر علاقوں میں ابھی سیلاب آیا بہت سارے لوگ بےگھر ہو گئے ہیں ، راستے بند ہونے کی وجہ سے لوگ پھنس گئے ہیں ساتھی کوشش کریں متاثرین، ۔مسافر، ٹورسٹ سب کے ساتھ تعاون کریں

عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج ۔
21/08/2022

عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج ۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے استور پریشنگ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا-
21/08/2022

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے استور پریشنگ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا-

کوئٹہ: سریاب روڈ پہ نرگس مینگل پی ٹی آئی خواتین رہنما کو دن دھاڑے گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔یاد رہے گزشتہ 2 سال پہلے نر...
21/08/2022

کوئٹہ: سریاب روڈ پہ نرگس مینگل پی ٹی آئی خواتین رہنما کو دن دھاڑے گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔
یاد رہے گزشتہ 2 سال پہلے نرگس مینگل کے 4 بچے ذبح کردیئے گئے تھے جن میں ایک بچ گیا تین شہید ہوگئے تھے۔

21/08/2022

گندلو کے مقام پر لال کلر کی پریمو کار دریا برد کی خبر گاڑی میں سوار ڈراٸیور بچ گیا ڈراٸیور کا تعلق چلاس سے بتایا جا رہے ہیں!

21/08/2022

روسی صدر پیوٹن کے دست راست پروفیسر الیگزینڈر ڈوگن کی صاحبزادی داریا ڈوگن ماسکو کے قریب کار بم دھماکے میں ھلاک ۔ کہا جارھا ھے کے کار بم حملے کا اصل ھدف پروفیسر ڈوگن خود تھے ۔۔


شہدائے غذر اسٹیڈیم گوپس میں اج دو میچ کھیلے گئیں پہلا میچ پونیال بوبر ایف سی اور یاسین الیون کے دمیان زبردست مقابلے کے ب...
21/08/2022

شہدائے غذر اسٹیڈیم گوپس میں اج دو میچ کھیلے گئیں پہلا میچ پونیال بوبر ایف سی اور یاسین الیون کے دمیان زبردست مقابلے کے بعد پلنٹی میں پہنچ کر یاسین کی ٹیم نے1کے مقابلے 3سکور بنا کر جیت اپنے نام کرلی دوسرا میچ راوشن اور گوپس کے درمیان گوپس کی ٹیم نے 0کے مقابلے ایک سکور بنا کر جیت اپنے نام کرلی اور اس میچ کا مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گوپس وسیم عباس صاحب تھے

21/08/2022

محکمہ تعلیم میں گھپلوں کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع

تحریر: عنایت ابدالی

چیف سیکرٹری پہلے سے موجود اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کی بات کرتے کرتے دو ہزار انیس میں ٹیسٹ انٹرویو دے کر رہ جانے والے کو اپائنٹمنٹ کرکے سب کو مات دیا۔ پہلے سے کام کرنے والے اساتذہ سے ٹیسٹ/انٹرویو لینے سے بہتر ہے کہ اب میرٹ پر ٹیچر بھرتی کریں۔

اس وقت "ہرڈ ایریا " کے نام سے گلگت بلتستان سطح پر صرف " چالیس جگہوں پر ایک، ایک پوزیشنز کےلیے درخواستیں موصول ہوئی جو "ہرڈ ایریا" سے تعلق نہیں رکھتے تھے وہ ان پوزیشنز کےلیے درخواستیں جمع نہیں کروا سکیں۔ اس دو ہزار انیس میں مشہتر پوسٹوں کے نام پر کابینہ سے منظوری لے کر لوگوں کو نوازنے کا سلسلہ نکلا ہے۔

بس ان سب میں ایک پہ چیز مشترکہ ہے وہ یہ ہے کہ موقع ملتے ہی اپنوں کو نوازنے ہیں۔

استور سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کئی کارکنوں کے نام اس لسٹ میں شامل ہے۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کے بندے ہونے کی وجہ سے یہ کام چند گھنٹوں کے اندر کابینہ کے ذریعے منظور کیا گیا ہے۔

ڈیپارٹمنٹل ٹیسٹ انٹرویو میں ناکام ہوکر گلگت بلتستان حکومت کی کابینہ نے پرانے قبریں کودنا شروع کی ہے مزے کی بات یہ ہے کہ جہاں جہاں ٹیسٹ انٹرویو ہو رہے ہیں وہاں پہلے سے کنٹریکٹ، کنٹیجنٹ میں کام کرنے والوں کو لگا رہے ہیں باقی بےروزگاری نوجوان گریجویٹس جائے باڑ میں۔

ہم اپنے حلقے کے منتخب نمائندے ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ، چیرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نواز خان ناجی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹر یاسر عباس سے گزارش کرتے ہیں کہ اس گندے کھیل کو روکنے کی کوشش کریں جب یہ گندہ کھیل نہیں روکیں گے تو نوجوان آپ سے مایوس ہونگے، لوگوں کو مایوس نہ کریں بس صرف یہ کریں کہ جہاں دو نمبر طریقوں سے چند اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ اپنے لوگوں کو نوازتے ہیں وہاں نوجوان کے آواز ایوان میں پہنچائیں۔

ہم چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس علی بیگ صاحب اور سپریم اپلیٹ کورٹ کے چیف جسٹس وزیر شکیل صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس ان غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کےلیے اپنا کردار ادا کریں یہاں صرف عدلیہ کے علاؤہ باقی کسی ادارے پر بھروسہ کرنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔

 #ڈسٹرکٹ نگرگورنر گلگت بلتستان سعید مہدی شاہ کا ڈسٹرکٹ نگر آمد ۔۔صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ نگر عارف حسین عرف...
21/08/2022

#ڈسٹرکٹ نگر
گورنر گلگت بلتستان سعید مہدی شاہ کا ڈسٹرکٹ نگر آمد ۔۔
صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ نگر عارف حسین عرفانی نائب صدر وہ سینئر رہنما مرزا حسین سئنیر رہنما ذالفقار مراد جی ایس پی پی پی ڈسٹرکٹ نگر فدا بدیم انفارمیشن سیکرٹری اجلال حسین سابق صدر پی وائی او گلگت ڈویژن غلام حسین جمو اور دیگر پارٹی عہدیداروں اور جیالوں نے استقبال کیا ۔۔

نگر میرا اپنا گھر ہے آپ جب چاہے آئے گورنر ہاؤس کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں ۔ گورنر گلگت بلتستان

شگر کی بیٹی کی موت اور چند اہم سوالات۔1- موحومہ کی کی لاش دریا تک پہنچی کیسے؟2- اگر دریا کہیں دور سے لے کر آیا ہے تو اس ...
21/08/2022

شگر کی بیٹی کی موت اور چند اہم سوالات۔
1- موحومہ کی کی لاش دریا تک پہنچی کیسے؟
2- اگر دریا کہیں دور سے لے کر آیا ہے تو اس کے ساتھ سامان کیسے محفوظ ملے؟
3- لاش اگر پانی میں 10 منٹ بھی پڑی رہے تو فیس واوچر (رسید) اتنے کچے پیپر کا ہوتا ہے چند منٹوں میں گھل جائے۔ لیکن وہ فیس کی رسید صحیح سلامت کیسے رہی؟
4- فیس رسید پر لگی ہوئی مہر بھی صاف ستھری ہے۔ پانی میں مہر کی سیاہی سیکنڈوں میں مٹ جاتی ہے۔ کیسے نہ مٹی؟
5- شناختی کارڈ تو ایسا ہے جیسے عام ہوتا ہے۔ پانی میں بہنے یا بھیگ جانے کے بعد ایسے نہیں ہوتا۔ پھر کیسے عام حالت میں ملا؟
6- لڑکی کی کوئی خیر و خبر یا رپورٹ جو لاش ملنے سے پہلے لکھوائی گئی ہو؟ اگر نہیں تو کیسے لاش برآمد کہا جاسکتا ہے۔؟
ایک افواہ کے مطابق کار میں وہ گلگت سے گھر لوٹ رہی تھی۔ جس کے دوران کار کا حادثہ ہوا۔ اور اس کی لاش مل گئی باقی لاپتہ ہے۔
اگر ایسا ہے تو پھر,
7- باقی لوگ کون کون تھے؟ ان کی خبر ابھی تک کیوں نہ آئی؟
8- کار کس کمپنی کی تھی اور اس کمپنی کے ٹکٹ کا ریکارڈ منظر عام پر لایا جائے۔ اور دیگر مسافروں کے بھی۔
9- اگر کار حادثے کا شکار ہوگئی ہے تو اس کے شناختی کارڈ اور فیس سلپ صحیح سلامت کیسے بچ گئے؟
لڑکی کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے تاکہ حقیقت عوام تک آئے اور مرحومہ کو ان کے گھر والوں کو انصاف ملے۔
قریبی ذرائع کے مطابق لڑکی بہت ہی شریف اور باہمت تھی۔

Address

Gilgit Shaheed/e/millat Rod
Hunza
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gtv News Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gtv News Gilgit Baltistan:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Hunza

Show All

You may also like