11/12/2025
ہیلاں میں سڑکوں پر تجاوزات اور ریڑھیوں کی بھرمار عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہےہیلاں چوک صدیق اکبر رضی اللہ عنہ، گلی محلوں میں دکانوں کے سامنے قائم کی گئی اضافی دکانیں اور سڑکوں پر کھڑی ریڑھیاں آمد و رفت کے نظام کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں بڑی گاڑیوں کی آمد پر سڑکیں تنگ ہو جاتی ہیں جس سے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے روزانہ کی بنیاد پر رش بڑھ رہا ہے اور صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے علاقہ مکینوں کے مطابق غیر منظم ریڑھیوں اور اضافی دکانوں نے نہ صرف راستے بند کر رکھے ہیں بلکہ حادثات کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ کئی بار گاڑیاں رکنے کے باعث جھگڑے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں مگر اس کے باوجود کسی قسم کی عملی کارروائی سامنے نہیں آئی
ہیلاں کے باسیوں نے پیرا فورس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر علاقے کا دورہ کرے اور سڑکوں پر تجاوزات کے اس سنگین مسئلے کو حل کرے عوام کا کہنا ہے کہ اگر پیرا فورس واقعی اپنا وجود رکھتی ہے تو اسے اس اہم مسئلے پر ضرور توجہ دینی چاہیے کیونکہ اس سے پورا علاقہ متاثر ہو رہا ہے اورلوگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں
علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پیرا فورس جلد اس معاملے پر ایکشن لے گی تاکہ ٹریفک کا نظام بہتر ہو سکے اور شہری سکون کے ساتھ اپنی آمد و رفت جاری رکھ سکیں