Chach Media Time

Chach Media Time chach is very beautifull area

11/05/2024
بینک کے باہر کھڑے سکیورٹی گارڈ جسے نہ بینک کی جانب سے کرسی دی جاتی ہے اور نہ پنکھا۔ پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ بینک کی ...
11/05/2024

بینک کے باہر کھڑے سکیورٹی گارڈ جسے نہ بینک کی جانب سے کرسی دی جاتی ہے اور نہ پنکھا۔ پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ بینک کی جانب سے بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔
موٹے کپڑے کے اس لباس میں گرمی میں بغیر بیٹھے، بغیر پنکھے کے کھڑے ہونا بہت اذیت ناک ہے۔ ہم میں سے کوئی ایسی ڈیوٹی نہیں کر سکتا۔ اور ذرا سی بھول چوک ہوئی تو گارڈ کو ہی کوستے ہیں۔
بینک عملہ خود تو اندر ائیر کنڈیشن میں اپنی ڈیوٹی کرتا ہے اور 18 ہزار تنخواہ والے اس گارڈ کو باہر گرمی میں بغیر پنکھے،موٹے لباس اور بغیر بیٹھے ڈیوٹی پر مجبور کیا جاتا ہے۔ یہ کہاں کی انسانیت ہے۔
شیئر کریں اور ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی کریں۔
پہلے بھی فیس بک پر ایک کمپنی کے خلاف اسی طرح کا ٹرینڈ چلا تھا اور اب ان کے گارڈز کے پاس کرسی اور پنکھا ہے۔

*جزاک اللہ خیرا کثیرا*

حضرو(،حفیظ میر سے)نو منتخب صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود اور ممبر پنجاب اسمبلی و صدر پاکستان تحریک...
06/05/2024

حضرو(،حفیظ میر سے)نو منتخب صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود اور ممبر پنجاب اسمبلی و صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک قاضی احمد اکبر خان کی اہم ملاقات"اٹک میں تنظیمی و پارٹی امور امور سمیت ملکی تازہ ترین سیاسی صورتحال بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا"قاضی احمد اکبر خان نے ملک تیمور مسعود کو صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جبکہ صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود نے بحثیت ضلعی صدر قاضی احمد اکبر خان کی تنظیمی کاوشوں اور 9 مئی کے بعد پارٹی کے لیے صحبتیں تکالیف اور انتقامی کاروائیاں برداشت کرنے اور نامساہد حالات کے باوجود حالیہ انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

اس بلڈنگ کو غور سے دیکھیے اس پرعربی میں لکھا ہے فندق وقف عثمان بن عفان  یعنی یہ ہوٹل عثمان بن عفان کی جانب سے وقف ہے۔یہ ...
06/05/2024

اس بلڈنگ کو غور سے دیکھیے
اس پرعربی میں لکھا ہے
فندق وقف عثمان بن عفان
یعنی
یہ ہوٹل عثمان بن عفان کی جانب سے وقف ہے۔

یہ عثمان بن عفان کون ہیں ؟

داماد محمد رسول اللہ ﷺ
خلیفہ سوئم سیدنا عثمان بن عفان ؓ ہیں۔

ان کی ملکیت آج بھی مدینہ منورہ میں موجود ہے اور اس زمین پر سعودی حکومت کی جانب سے ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جس کی آمدن غربا اور مسکین میں سیدنا عثمان ؓ کی جانب سے صدقہ کی جاتی ہے۔

مدینہ منورہ 🥰🤍
کیا آپ کو معلوم ہے کہ سعودی عرب کے ایک بینک میں خلیفہ سوم حضرت عثمانؓ کا آج بھی کرنٹ اکاؤنٹ ہے۔ یہ جان کر بھی آپ کو حیرت ہوگی کہ مدینہ منورہ کی میونسپلٹی میں حضرت عثمان بن عفانؓ کے نام پر باقاعدہ جائیداد رجسٹرڈ ہے۔آج بھی حضرت عثمان بن عفانؓ کے نام پر بجلی اور پانی کا بل آتا ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ مسجد نبوی کے قریب ایک عالیشان رہائشی ہوٹل زیر تعمیر ہے جس کا نام ’’ عثمان بن عفانؓ ہوٹل ‘‘ہے۔ تفصیل جاننا چاہیںگے؟ یہ وہ عظیم صدقہ جاریہ ہے جو حضرت عثمان بن عفان ؓکے صدق نیت کا نتیجہ ہے۔
جب مسلمان ہجرت کرکے مدینہ منورہ پہنچے تو وہاں پینے کے صاف پانی کی بڑی قلت تھی۔ایک یہودی کا کنواں تھا جو مسلمانوں کو پانی مہنگے داموں فروخت کرتا تھا۔اس کنویں کا نام ’’ بیئر رومہ ‘‘ یعنی رومہ کاکنواں تھا۔ مسلمانوں نے رسول اکرمؐ سے شکایت کی اور اپنی پریشانی سے آگاہ کیا۔ رسول اکرمؐ نے فرمایا:
کون ہے جو یہ کنواں خریدے اور مسلمانوں کیلئے وقف کردے،ایسا کرنے پر اللہ تعالیٰ اسے جنت میں چشمہ عطا کرے گا۔حضرت عثمان بن عفانؓ ، یہودی کے پاس گئے اور کنواں خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ کنواں چونکہ منافع بخش آمدنی کا ذریعہ تھا اس لئے یہودی نے فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ حضرت عثمانؓ نے یہ تدبیر کی کہ یہودی سے کہا کہ پورا کنواں نہ سہی، آدھاکنواں مجھے فروخت کردو۔آدھا کنواں فروخت کرنے پرایک دن کنویں کا پانی تمہارا اور دوسرے دن میرا ہوگا۔ یہودی لالچ میں آگیا۔اس نے سوچا کہ حضرت عثمانؓ اپنے دن میں پانی زیادہ پیسوں میں فروخت کریں گے،اس طرح مزید منافع کمانے کا موقع مل جائے گا۔اس نے آدھا کنواں حضرت عثمان کو فروخت کردیا۔
حضرت عثمانؓ نے اپنے دن مسلمانوں کو کنویں سے مفت پانی حاصل کرنے کی اجازت دی۔ لوگ حضرت عثمان کے دن مفت پانی حاصل کرتے اور اگلے دن کیلئے بھی ذخیرہ کرلیتے۔یہودی کے دن کوئی شخص بھی پانی خریدنے نہیں جاتا۔ یہودی نے دیکھا کہ اس کی تجارت ماند پڑ گئی ہے تو اس نے حضرت عثمان سے باقی آدھا کنواں خریدنے کی گزارش کی۔ اس پر حضرت عثمانؓ راضی ہوگئے اور پورا کنواں خرید کر مسلمانوں کیلئے وقف کردیا۔
اس دوران ایک آدمی نے حضرت عثمانؓ کو کنواں دوگنا قیمت پر خریدنے کی پیشکش کی۔ حضر ت عثمانؓ نے فرمایا کہ مجھے اس سے کہیں زیادہ کی پیشکش ہے۔ اس نے کہا کہ3 گنا دوںگا۔ حضرت عثمان نے فرمایا مجھے اس سے کئی گنا کی پیشکش ہے۔ اس نے کہا کہ میں 4گنا دوں گا۔ حضرت عثمان نے کہا مجھے اس سے کہیں زیادہ کی پیشکش ہے۔اس طرح آدمی بڑھاتا رہا اور حضرت عثمان یہی جواب دیتے رہے۔یہاں تک اس آدمی نے کہا حضرت آخر کون ہے جو آپ کو 10گنا دینے کی پیشکش کر رہا ہے۔ حضرت عثمان نے فرمایا کہ میرا رب مجھے ایک نیکی پر 10گنا اجر دینے کی پیشکش کرتا ہے۔
وقت گزرتا گیا اور یہ کنواں مسلمانوں کو سیراب کرتا رہا یہاں تک کہ کنویں کے اردگرد کھجوروں کا باغ بن گیا۔ عثمانی سلطنت کے زمانے میں اس باغ کی دیکھ بھال ہوئی۔ بعد ازاں سعودی حکومت کے عہدمیں اس باغ میں کھجوروں کے درختوں کی تعداد1550 ہوگئی۔
یہ باغ میونسپلٹی میں حضرت عثمان بن عفانؓ کے نام پر رجسٹرڈ ہوا۔ وزارت زراعت یہاں کے کھجور، بازار میں فروخت کرتی اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حضرت عثمان بن عفانؓ کے نام پر بینک میں جمع کرتی رہی یہاں تک کہ اکائونٹ میں اتنی رقم جمع ہوگئی کہ مرکزی علاقہ میں ایک پلاٹ لیا گیا جہاں فندق عثمان بن عفانؓ کے نام پر ایک رہائشی ہوٹل تعمیر کیاجانے لگا۔
اس ہوٹل سے سالانہ 50ملین ریال آمدنی متوقع ہے۔
اس کا آدھا حصہ یتیموں اور غرباء میں تقسیم ہوگا جبکہ دوسرا آدھا حضرت عثمان کے اکائونٹ میں جمع ہوگا۔
اندازہ کیجئے کہ حضرت عثمانؓ کے اس مقدس عمل کو اللہ تعالیٰ نے کیسے قبول فرمایا اور اس میں ایسی برکت عطا کی کہ قیامت تک کیلئے ان کیلئے صدقہ جاریہ بن گیا۔

چھچھ کے گاؤں نرتوپہ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد پولیس کے دلیر ، کرائم فائٹر اور فرض شناس پولیس آفیسر گل خان کو ایس ایچ...
04/04/2024

چھچھ کے گاؤں نرتوپہ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد پولیس کے دلیر ، کرائم فائٹر اور فرض شناس پولیس آفیسر گل خان کو ایس ایچ او سہالہ تعینات کر دیا گیا
گل خان اسلام آباد پولیس میں ایس ایچ او بننے والے نرتوپہ گاؤں کے پہلے اور علاقہ چھچھ کے دوسرے آفیسر ہیں۔ یہ انکی دہائیوں کی محنت کا صلہ ہے ، اس کامیابی پر اہل چھچھ گل خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت سلامتی اور زندگی کے قدم قدم پر مزید کامیابیاں عطا فرمائے ۔

24/03/2024
فرزند چھچھ پروفیسر ڈاکٹر  مشتاق احمد صاحب ( قائد اعظم یونیورسٹی ) کو آج ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا ہے ۔ صدر مملکت نے انہی...
24/03/2024

فرزند چھچھ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب ( قائد اعظم یونیورسٹی ) کو آج ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا ہے ۔ صدر مملکت نے انہیں اس اعزاز سے سرفراز کیا۔ یقیناً یہ پاکستان اور خصوصاً علاقہ چھچھ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ ادارہ چھچھ میڈیا تیم کی پوری ٹیم پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے

1953 مکہ معظمہ کی چند یادگار تصاویر
21/03/2024

1953 مکہ معظمہ کی چند یادگار تصاویر

وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا بڑا اعلانعوام رشوت مانگنے والے آفیسر کسی بھی محکمے کا ہواسکے سر پر اینٹ ماریں اور میر...
21/03/2024

وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا بڑا اعلان
عوام رشوت مانگنے والے آفیسر کسی بھی محکمے کا ہواسکے سر پر اینٹ ماریں اور میرا نام لیں
media time

15/03/2024

دنیا میں سب سے زیادہ خوش نصیب لوگ جنکے لیے روضہ رسولﷺ کا دروازہ کھول کر انہیں اندر داخل کیا گیا
ویڈیو کو شئیر ضرور کردیں تاکہ سب لوگ روضہ رسولﷺ کا اندر سے دیدار فرمالیں

اظہار تشکر
09/03/2024

اظہار تشکر

ایم پی اے پی پی ون قاضی احمد اکبر کی تاجک رنگو آمد ، تاجک رنگو میں اپنی ٹیم سے ملاقات کی اور تاجک رنگو کے لوگوں کا بھاری...
09/03/2024

ایم پی اے پی پی ون قاضی احمد اکبر کی تاجک رنگو آمد ،
تاجک رنگو میں اپنی ٹیم سے ملاقات کی اور تاجک رنگو کے لوگوں کا بھاری اکثریت سے جتوانے پر شکریہ ادا کیا

اٹک ( نمایندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی ملک گیر احتجاج کر نے کی اپیل پرپاکستان کے مختلف شہروں کی طرح اٹک میں بھی فوار...
05/03/2024

اٹک ( نمایندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی ملک گیر احتجاج کر نے کی اپیل پرپاکستان کے مختلف شہروں کی طرح اٹک میں بھی فوارہ چوک کے مقام پر امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد سید محمد عارف نقوی نے اپنی فیملی کے ہمراہ پی ٹی آئی ضلع اٹک کی قیادت کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال پر موجود تھے، جبکہ کوئی پاکستان تحریک انصاف کا،کارکن اور نہ ہی کوئی پی ٹی آئی کے قائدین موجود تھے،اِس موقع پر سید محمد عارف نقوی اور اُن کے اہل خانہ نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان قیدی نمبر804کی رہائی سے متعلق پرُامن احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، سید محمد عارف نقوی کا دوران احتجاج کہنا تھا کہ میں اور میرے اہل خانہ صرف اور صرف عام انتخابات2024ء میں پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالنے آئے ہیں،اور ہم نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایسے انتخابات میں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھیں ہیں کہ پولنگ کے بعد ر وز12بجے تک تمام سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے ٹکرز چلا رہا تھا،صبح اٹھنے پر معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواران کی جیت کے ٹکرز چلائے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اِس جیت سے اگرسیاسی رہنماؤں کے ضمیر مطمئن تھے،تواسکے جواب دہ وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دیں گے،سید محمد عارف نقوی نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیز اِ س ملک اور اپنے وطن کی خاطر اپنے بہن،بھائیوں اور والدین کو چھوڑ کر ہزاروں میل دور سے اِس ملک کو اربوں ڈالر زرمبادلہ بھیج رہے ہیں،کیونکہ پاکستان میں رہنے والوں کو شاہد اِس کا اندازہ نہیں ہو گا کہ دیار غیر میں کتنی سخت محنت سے اپنی اُجرت حاصل کی جاتی ہے،آخر میں عارف نقوی نے کہا کہ میں اور میری فیملی نے اٹک کے تاریخی فوارہ چوک میں پی ٹی آئی کی کال پر،پرُامن احتجاج کر کے اپنے ضمیر کو مطمئن کیا ہے۔

اپنی باپ کو قتل کرکے خودکشی کا روپ دینے والی شاطر قاتلہ گرفتار، دوران تفتیش آلہ قتل برآمد، حضرو: تھانہ رنگو پولیس کو اطل...
05/03/2024

اپنی باپ کو قتل کرکے خودکشی کا روپ دینے والی شاطر قاتلہ گرفتار، دوران تفتیش آلہ قتل برآمد،
حضرو: تھانہ رنگو پولیس کو اطلاع موصول ہوئی ایک ڈیڈ باڈی ہسپتال میں لائی گئی جس کو فائر لگا ہوا ہے جس پر تھانہ رنگو پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی

حضرو تھانہ رنگو پولیس کو بتایا وقوعہ کو پہلے خودکشی کا روپ دیا گیا جس پر پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ عیسیٰ خان کا قتل ہوا ہے جس پر مسماۃ ب۔ز زوجہ الیاس نے بیان دیا کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میری چھوٹی بھتیجی مسماۃ ت۔ب نے پسٹل کے ساتھ فائر کر کے میرے بھائی عیسیٰ خان کو قتل کر دیا ہے جس پر تھانہ رنگو پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے شاطر ملزمہ مسماۃ ت۔ب دختر عیسیٰ خان سکنہ رنگو تاجک کو گرفتار کر لیا
جس سے دوران تفتیش اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

تکبر سے ہم سب کو بچنا چائیے
03/03/2024

تکبر سے ہم سب کو بچنا چائیے

حضرو علاقہ چھچھ اور غازی کیلئے رمضان المبارک کا مکمل کیلینڈر، 12 مارچ کو یکم رمضان المبارک ہوگا
03/03/2024

حضرو علاقہ چھچھ اور غازی کیلئے رمضان المبارک کا مکمل کیلینڈر، 12 مارچ کو یکم رمضان المبارک ہوگا

یتیم بچی کے ساتھ ضرور تعاون کریں
01/03/2024

یتیم بچی کے ساتھ ضرور تعاون کریں

وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا غریب عوام کی دہلیز تک راشن پیکج کی تقسیم کا عمل قابل ستائش ہے ملک ا۔صار
29/02/2024

وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا غریب عوام کی دہلیز تک راشن پیکج کی تقسیم کا عمل قابل ستائش ہے ملک ا۔صار

Address

Near Model Police Station Hazro
Hazro
43440

Telephone

+923005563386

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chach Media Time posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chach Media Time:

Videos

Share