SJ Digital Dynamo Hub

SJ Digital Dynamo Hub I am hard working,honest individual.I am able to work independently in busy environment.

جب بھی کوئی بزنس کریں ان باتوں کا خاص خیال رکھیں1.سگا بھائی بھی ہو تو پارٹنرشپ کبھی نہ کریں2.کبھی اپنا بزنس آ ئیڈیا کسی ...
18/04/2024

جب بھی کوئی بزنس کریں ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

1.سگا بھائی بھی ہو تو پارٹنرشپ کبھی نہ کریں

2.کبھی اپنا بزنس آ ئیڈیا کسی سے ڈسکس نہ کریں

3.کسی کو کبھی بھی اپنا بزنس کرنے کا طریقہ نہ بتائیں

4.حاسدوں سے بچنا چاہتے ہیں تو بزنس میں کامیابی ملنے پر پر اعتماد لیکن خاموش رہیں

5.سارے پیسے ایک بزنس میں ہر گز نہ لگائیں

6.ہر کسی کے بزنس آئیڈیا کو سیریس نہ لیں جب تک اس بزنس میں اپنا تجربہ نہ ہو

7.بزنس میں کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی بیوی سے مشورہ ضرور کریں ایک تو گرلز کی اس معاملے میں حس تیز ہوتی ہے اور دوسرا اس معاملے میں نقصان ہو تو دونوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے اس لئے وہ کبھی غلط مشورہ نہیں دے گی۔

شہنیلا جنید

یوٹیوب سے زیادہ ٹک ٹاک کی کمائی  اگر آپ Tiktok سے زیادہ سے زیادہ کمانا چاہتے ہیں تو بس ان اقدامات/ہیکس پر عمل کریں۔ 1. U...
30/03/2024

یوٹیوب سے زیادہ ٹک ٹاک کی کمائی
اگر آپ Tiktok سے زیادہ سے زیادہ کمانا چاہتے ہیں تو بس ان اقدامات/ہیکس پر عمل کریں۔
1. USA کنٹری ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنائیں جب آپ اکاؤنٹ بناتے ہیں تو VPN استعمال نہ کریں اکاؤنٹ بنانے کے لیے Proxy یا RDP کا استعمال کریں۔
2. ایک ہی عنوان پر ایک اکاؤنٹ پر روزانہ 5-20 ویڈیوز اپ لوڈ کریں۔
3. اصلی اوریجنل مواد اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں جسے آپ صرف یوٹیوب، فیس بک سے کاپی پیسٹ کریں اور اس کے علاوہ آپ ٹک ٹاک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور تھوڑی سی ایڈیٹنگ کے ساتھ ٹک ٹاک پر دوبارہ اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
4. جب آپ کے 10k فالو اور ویوز مکمل ہو جائیں تو آپ صرف منٹائزیشن کے لیے درخواست دیتے ہیں۔

5. Tiktok Bot کی پیروی کو قبول کریں لیکن بوٹ کے خیالات کو قبول نہ کریں ذہن
میں مونٹائزیشن رکھیں اپلائی کرنے سے پہلے اسی اکاؤنٹ پر صرف 4 فیس کیم ویڈیوز بنائیں اور 5 سے 10 منٹ میں مونٹائزیشن کے لیے اپلائی کریں آپ کا اکاؤنٹ 100% منظور کر لے گا۔
6. ہمیشہ ٹائر 1 ملک کے مواد کو ٹارگٹ کریں اور جب آپ ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں تو وی پی این یا ٹائر 1 ملک کے پراکسی کو جوڑنا ضروری ہے اگر آپ نے کچھ نیا سیکھا ہے تو پوسٹ پر React کر دیں۔
Copied

ہم میں سے بہت سارے لوگ جو بزنس کرتے ہیں وہ اپنے بزنس پروڈکٹ پہ بہت پیسہ لگاتے ہیں لیکن اپنے ملازمین کوپوری سہولیات فراہم...
29/03/2024

ہم میں سے بہت سارے لوگ جو بزنس کرتے ہیں وہ اپنے بزنس پروڈکٹ پہ بہت پیسہ لگاتے ہیں لیکن اپنے ملازمین کوپوری سہولیات فراہم نہیں کرتے

ہمارے یہاں یہ المیہ ہے کہ بزنس پہ خوب پیسہ لگا دیں گے لیکن ملازمین کی تنخواہیں تک ٹائم پہ نہیں دیں گے دوسری سہولیات دینا تو دور کی بات ہے
جبکہ ہمارے بزنس کی کامیابی کا آ دھا سہرا تو ہمارے ملازمین کے سر ہوتا ہے اگر وہ نہ ہوں تو ہم اکیلے اپنے بزنس کو کیسے پروان چڑھا سکتے ہیں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اگر آپ بڑے پیمانے پہ کوئی کاروبار کریں تو اس کے لئے آپ کو کسی کی ضرورت نہ پڑے اور یہ تو انسانی فطرت بھی ہے کہ انسان اپنی کسی نہ کسی ضرورت کی تکمیل میں دوسروں کا محتاج ہے

میری ان تمام کاروباری خواتین و حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے کاروبار کو چلانے کے لیے آپ اپنے ملازمین کو پوری سہولیات فراہم کریں ملازمین خوش ہوں گے تو آ پ کے کاروبار کو اچھا پروان چڑھانے میں دل سے بڑھ چڑھ کر محنت کریں گے.
اگر اللّٰہ نے آ پکو آ پکی حیثیت سے ذیادہ دیا ہے تو آ پ لوگوں کو ان کے حق سے ذیادہ دیں کیونکہ سب کچھ پیسہ نہیں ہوتا کبھی کبھی کسی کی دعا بھی آپ کے بہت بڑے بڑے کام بنا دیتی ہے.
خوش رہیں اور دوسروں کی خوشی کا باعث بنیں.

25/02/2024
23/02/2024

کل ایک دوکان پر مال خریدنے گیا تو دوکان مالک مجھ سے کہنے لگا جی ایک مسئلہ پوچھنا ہے۔۔بلکہ سیل مین نے پوچھنا ہے۔۔
ہمارا بہت قابل اعتماد سیل مین ہے۔۔مگر کام کے دوران تلاوت کرتا ہے۔اور پوچھتا بھی نہیں ہے۔۔
۔تو دین اس بارے میں کیا کہتا ہے۔۔
میں نے اس کے سیل مین کو کہا جب ہم کسی بندے کو اپنا وقت بیچ دیتے ہیں۔۔تو اس دوران اب نفلی عبادت بغیر پوچھے نہیں کر سکتے۔۔کیونکہ نفلی عبادت اپنا ذاتی فعل ہے اور جو وقت ہم کسی کے ساتھ پیسوں کے عوض طے کر لیتے ہیں۔۔اب اس دوران کوئی دوسرا کام کرنا خیانت ہے۔۔ہاں فرض عبادت سے نہیں روکا جا سکتا۔۔۔

تو تحریر لکھنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ کسی کے لئے کام کرنے اور اپنا کام کرنے میں یہی فرق ہے کہ آپ پھر اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتے ۔۔
چھوٹی سی ریڑھی سے اپنا نظام شروع کریں۔۔۔۔وہ آپ کے لئے بہتر ہے بجائے اس کے کہ آپ ہمیشہ کسی کے ماتحت رہ کر کام کریں۔۔اس لئے کوئی نئی سکل سیکھا کریں۔۔یا کوئی ہنر تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے لئے مزید راستے کھلتے رہیں۔۔
ورنہ جہاں پانی زیادہ عرصہ ٹھر جائے وہاں بدبو ہو جاتی ہے۔۔
اور اس کو پھینکنا پڑتا ہے۔۔
متین احمد " بے نام لکھاری "

15/02/2024

🤣

Yes👍
15/02/2024

Yes👍

😜
11/02/2024

😜

فیسبک ایڈز کیا ہیں؟فیس بک ایڈز کے ذریعے کوئی بھی بزنس یا کمپنی اپنی پروڈکٹ یا سروسز  اپنے مطلوبہ ہدف جیسے عمر، جنس، لوکی...
11/02/2024

فیسبک ایڈز کیا ہیں؟
فیس بک ایڈز کے ذریعے کوئی بھی بزنس یا کمپنی اپنی پروڈکٹ یا سروسز اپنے مطلوبہ ہدف جیسے عمر، جنس، لوکیشن،کسٹمرز انٹرسٹ اور دیگر پیرامیٹرز کے مطابق ترتیب دیکر متعلقہ آڈینس تک پہنچ سکتی ہے۔
فیس بک ایڈز کی بجٹ مختلف ہوتی ہیں اور ان کی قیمتیں ایڈ کی ترتیب، لوکیشن، اور دیگر پیرامیٹرز پر منحصر ہوتی ہیں، جتنا بجٹ زیادہ ہوں نتائج اچھے آتے ہیں
فیس بک ایڈز کے ذریعے، آپ اپنی پروڈکٹ فروخت بڑھا سکتے ہیں حتیٰ کہ دوسرے ممالک سے بھی آپ کو کسٹمرز مل سکتے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنی کاروبار بڑھانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں ۔
#بزنس #تبلیغات

Created logo for my client's page.if you want to creat your's please contact call or what's up +92 0343 2896371
10/02/2024

Created logo for my client's page.if you want to creat your's please contact call or what's up +92 0343 2896371

🤣💯
07/02/2024

🤣💯

خود اعتمادی کامیابی و کامرانیدنیا میں ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مستقبل میں ایک کامیاب انسان بن جائے ۔ کامیابی و کامر...
06/02/2024

خود اعتمادی کامیابی و کامرانی

دنیا میں ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مستقبل میں ایک کامیاب انسان بن جائے ۔ کامیابی و کامرانی اور سرفرازی وسر بلندی اس کا مقدر اور نصیبہ بن جائے ۔ عظمت و بلندی اور راحت و سکون اسے میسر ہوجائے وہ سماج اور معاشرہ میں باعزت شہری رہے ،عہدہ و منصب بھی اسے حاصل ہو اور علم و فضل اور فراست و ذہانت اور فہم و ادراک میں بھی لوگ اس کو رشک کی نظر سے دیکھیں ۔ ان چیزوں کی تمنا اور خواہش تو سبھی کرتے ہیں لیکن یہ مقام و رتبہ اور عزت و وقار انہیں کو ملتا ہے جو تقدیر پر ایمان رکھ کر اس کے لئے تدبیر اور جہد و مشقت کرتا ہے اپنے اندر ہمت عزم اور خود اعتمادی پیدا کرتا ہے ۔

خود اعتمادی کامیابی کی علامت اور فلاح و کامرانی کا زینہ ہے اپنے اندر بغیر خود اعتمادی پیدا کئے منزل کا خواب دیکھنا اور ہدف کو حاصل کرنے کی امید رکھنا یہ دیوانے کا خواب ہی سمجھا جائے گا ۔

ہر انسان کے اندر اللہ تعالی نے خوبیاں اور صلاحیتیں رکھی ہیں ۔ ہر ایک کے اندر کوئی نہ کوئی کمال اور خوبی ضرور پنہاں ہوتی ہے اب یہ انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کو تلاش کرے اس کے لئے جدوجہد کرے اور خود پر اعتماد کرے ۔

منزل اور مقصد کو پانے کے لئے سب بنیادی چیز یہ ہے کہ پہلے خود پر اعتماد کرنا شروع کردے ۔ خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے پہلا اصول یہ ہے کہ اپنی صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد اور بھروسہ کرے کیونکہ جب یہ چیز پیدا ہوجائے گی تو انسان کو اپنے کو نکھارنے میں وقت نہیں لگے گا اور وہ منزل ضرور پالے گا ۔اس لئے انسان کو چاہئے کسی بھی کام کو کرنے یا کسی منزل تک پہنچنے سے پہلے اس کی راہ میں حائل مشکلات سے گھبرانے اور پیچھے ہٹنے کی بجائے خود پر اعتماد و بھروسہ کرکے کام کا آغاز کردے ۔

یہاں مجھے بچپن میں پڑھی ہوئی ایک کہانی یاد آرہی ہے کہ ایک قافلہ اپنی منزل پر جاتا ہوا راستہ بھول گیا اور کئی کئ دن تک سفر کرتا رہا ۔ وہ قافلہ امید چھوڑ چکا تھا کہ اب وہ دوبارہ اپنی منزل پر یا اس راستے سے کسی دوسری جگہ نہیں پہنچ سکیں گے ۔ چلتے چلتے انہیں ایک راستہ نظر آیا ۔ جس کی منزل ایک شہر کی جانب جاتی تھی ۔ وہ اس سمت روانہ ہوگئے ۔ لیکن وہاں پہنچنے پر انہیں پتہ چلا کہ ایک اونچی دیوار کے باعث وہ راستہ بند ہے ۔ کچھ لوگ جب اس دیوار کو پار کرنے کی کوشش کرتے تو باقی لوگ پیچھے سے آوازیں لگانا شروع کر دیتے کہ گر جاو گے تو جان سے جاو گے اور تمہاری زندگی ختم ہوجائے گی ۔ لیکن کچھ نوجوانوں نے دیوار پر چڑھنا جاری رکھا ۔ جیسے جیسے وہ دیوار پر چڑھتے لوگوں کو شور و ہنگامہ بڑھتا جاتا کہ تم یہ نہیں کرسکتے واپس آجاو ۔ لیکن ان میں سے ایک شخص ایسا موجود تھا جو ان آوازوں کو ان سنا کرکے چڑھنے میں کامیاب ہو گیا اور اوپر پہنچ گیا ۔ اس شخص نے اوپر پہنچ کر رسی پھینکی تاکہ لوگ اوپر چڑھ سکیں ۔ لوگوں نے دوسری پار پہنچ کر اس کا شکریہ ادا کیا ۔ تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کا مسیحا قوت سماعت یعنی سننے کی صلاحیت سے محروم تھا ۔ اس لئے چڑھنے میں کامیاب ہوگیا ۔کیوں کہ اس نے اپنے پیچھے آنے والی تمام آوازوں کو سنا ہی نہیں تھا ۔

آج ہماری سب سے بڑی کمی اور مشکل یہ ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں پر اعتماد نہیں کرتے، اس کا ادراک نہیں کرتے ہم لوگوں کی آوازوں اور باتوں پر کان دھرتے ہیں ۔ کہ آپ یہ کام نہیں کرسکتے ۔ یہ آپ کے بس کا نہیں ہے ۔ یہ بہت مشکل اور دشوار ہے ۔ وہاں تک تمہاری رسائی نہیں ہوپائے گی ۔ وغیرہ وغیرہ ۔

اس لئے اگر ہم کامیابی چاہتے ہیں اپنی منزل پانا چاہتے ہیں اپنے مقصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمت استقلال ثابت قدمی اور خود اعتمادی کو اپنے اندر پیدا کرنا ہوگا ۔ اور لوگوں کی ہمت شکن باتوں سے ان سنی کرنی ہوگی تبھی ہم اپنی منزل اور مقصدکو پانے میں کامیاب ہوں گے ۔

#کامیابی #جدوجہد

ہمارا کام آ پ کے بزنس کو دکان سے دنیا تک پہچانا
04/02/2024

ہمارا کام آ پ کے بزنس کو دکان سے دنیا تک پہچانا

کاروبار میں مارکیٹنگ اور سیلز کی حکمت عملی  کسی بھی بزنس میں مارکیٹنگ اور سیلز دو اہم کام ہوتے ہیں اور یہی کاروبار کی تر...
04/02/2024

کاروبار میں مارکیٹنگ اور سیلز کی حکمت عملی

کسی بھی بزنس میں مارکیٹنگ اور سیلز دو اہم کام ہوتے ہیں اور یہی کاروبار کی ترقی اور کامیابی کے پیچھے محرک قوتیں کہلاتی ہیں. مارکیٹنگ اور فروخت کی حکمت عملیوں کا صحیح امتزاج کاروباری اہداف کو حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور چھوٹے کاروبار

اس پوسٹ میں ہم مارکیٹنگ اور سیلز کی مختلف حکمت عملیوں کا احاطہ کریں گے جنہیں آپ اپنے کاروبار کی مارکیٹ میں رسائی اور اپنی پروڈکٹ یا سروس کی فروخت کو بڑھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

مارکیٹنگ اور سیلز میں فرق
سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ مارکیٹنگ اور فروخت (سیلز) ایک جیسی چیزیں نہیں ہیں۔ مارکیٹنگ آپ کی پیش کردہ مصنوعات یا خدمات میں ممکنہ گاہکوں کی دلچسپی پیدا کرنے کا عمل ہے. جبکہ سیلز حقیقی گاہکوں کو فروخت اور ان کو مستقبل کے لیے محفوظ بنانے کا عمل ہے۔ یہ دو مختلف افعال ہیں لیکن ایک ہی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں. ہر کاروبار کا بنیادی مقصد سیلز بڑھانا اور آمدنی پیدا کرنا ہوتا ہے۔

ٹارگٹ مارکیٹ
مارکیٹنگ کی سب سے اہم حکمت عملیوں میں سے ایک اپنے ٹارگٹ سامعین کی شناخت کرنا ہے۔ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ کے گاہک کون ہیں اور وہ کیا چاہتے ہیں تاکہ آپ ایک ایسی مارکیٹنگ مہم تشکیل دے سکیں جو انھیں راغب کرے۔ اس عمل کو مارکیٹ ریسرچ کہا جاتا ہے اور یہ بزنس کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔

کاروبار میں ٹارگٹ مارکیٹ ریسرچ

مارکیٹ ریسرچ آپ کو اپنے ٹارگٹ سامعین، ان کی ترجیحات، اور ان تک پہنچنے کے بہترین طریقوں کو سمجھنے میں مدد کر سکتی ہے۔

مارکیٹنگ مکس
ایک بار جب ٹارگٹ سامعین کی شناخت کر لی جاۓ تو آپ ایک مارکیٹنگ مکس تیار کر سکتے ہیں جو چار اہم عناصر پر مشتمل ہوتا ہے:

١. پروڈکٹ (Product)
آپ جو پروڈکٹ پیش کرنے جا رہے ہیں کیا وہ ٹارگٹ صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟

٢. قیمت (Price)
جو پروڈکٹ آپ پیش کرنے جا رہے ہیں اس کی قیمت کیا ہو گی. کیا آپ نے اس کی قیمت کا تعین کر لیا ہے؟

٣. پروموشن (Promotion)
آپ کی پروموشن کی حکمت عملی کیا ہے؟ پروموشن آپ کے ٹارگٹ سامعین تک پہنچنی چاہیے اور آپ کے پروڈکٹ میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کی جانی چاہیے۔

٤. جگہ (Place)
اور آخر میں جگہ کا انتخاب ایسا ہو جو گاہکوں کے لیے آپ کی پروڈکٹ کی تلاش اور خریداری آسان بناۓ۔

برانڈ تشکیل دیں
مارکیٹنگ کی سب سے مؤثر حکمت عملیوں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ اپنے کاروبار کے لیے ایک برانڈ بنائیں۔ برانڈ کا مطلب صرف ایک لوگو بنانا نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ کاروبار کی ایسی علامت ہوتی ہے جوعام لوگوں میں آپ کی نمائندگی کرتی ہے. ایک مضبوط برانڈ آپ کے گاہکوں کے ساتھ اعتماد پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے. اس کے علاوہ یہ آپ کو حریفوں (competitors) سے الگ بناتا ہے۔

مضبوط برانڈ بنانے کے لیے آپ کو اپنی ساکھ بنانے، ایک منفرد شناخت بنانے، اور اپنے پیغام کو مستقل طور پر پہنچانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کونٹینٹ مارکیٹنگ
موجودہ ڈیجیٹل دور میں مارکیٹنگ کی ایک بہترین حکمت عملی جو کسی بھی کاروبار کی گاہکوں تک رسائی کو بڑھانے اور فروخت کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے وہ ہے کونٹینٹ مارکیٹنگ۔ اس سے مراد یہ کہ آپ کی پیش کردہ پروڈکٹ، سروس، یا اپنے برانڈ سے متعلقہ ڈیجیٹل مواد (کونٹینٹ) بنانا اور اس کی تسلسل کے ساتھ شیئرنگ کرنا۔ یہ مواد سوشل میڈیا پوسٹس، بلاگ پوسٹس، ویڈیوز، انفوگرافکس، پوڈکاسٹس اور تخلیقی کاپی کی شکل میں ہو سکتا ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس کی اقسام

کونٹینٹ مارکیٹنگ کے پیچھے خیال یہ ہے کہ آپ اپنے ٹارگٹ سامعین کو اپنے کاروبار سے متعلقہ قیمتی معلومات دیں اور ان کے ساتھ رشتہ استوار کریں تاکہ وہ خریداری کرنے کی طرف راغب ہوں۔

مسلے کا حل پیش کریں
فروخت کی سب سے مؤثر حکمت عملیوں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ اپنے ٹارگٹ سامعین کے مسئلے کا حل پیش کریں۔ آپ کے پروڈکٹ یا سروس کو اس مسئلے کا حل فراہم کرنا چاہیے جس کا آپ کے ٹارگٹ سامعین کوسامنا ہے۔ اگر آپ کوئی ایسا حل پیش کر سکتے ہیں جو دوسرا کوئی نہیں پیش کر رہا یا آپ اپنے حریف (competitor) کے مقابلے میں بہتر پیش کر رہے ہیں تو آپ کو مسابقتی فائدہ ہو گا. اس سے آپ کی سیلز میں اضافے کا زیادہ امکان ہو گا

اضافی آفر دیں
گاہکوں کو پروڈکٹ یا سروس کے ساتھ اضافی آفرز دینا ایک اور فروخت میں اضافے کی حکمت عملی ہے. اس میں شامل ہیں گاہکوں کومفت ٹرائل دینا، رقم کی واپسی کی گارنٹی دینا، یا بڑی خریداری کی صورت میں مفت تحفہ دینا وغیرہ۔ اضافی آفرز پیش کر کے آپ اپنے گاہکوں کے ساتھ اعتماد پیدا کر سکتے ہیں جس ان کی جناب سے زیادہ خریداری کرنے کا امکان پیدا ہوتا ہے۔

سیلز ٹیم
کسی بھی کاروبار میں فروخت یعنی سیلز سب سے اہم چیز ہوتی ہی. کیوں کہ اسی کے ذریعے ہی کاروبار میں پیسہ آتا ہے. لہٰذا ضروری ہے کہ سیلز پہ خصوصی توجہ دی جاۓ. اگر کاروبار درمیانے درجے کا ہے تو بہتر ہے اس کے لیے ملازمین کی باقاعدہ ایک ٹیم بنایں۔ سیلز ٹیم آپ کو مزید گاہکوں تک پہنچنے اور کاروباری سودے کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

کاروبار میں فروخت (سیلز) بڑھانے کے آئیڈیاز

سیلز ٹیم بناتے وقت آپ کو اپنی ٹیم کے اراکین کی مہارتوں اور تجربے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت اور بات چیت کے انداز پر بھی غور کرنا چاہیے. اگر آپ کا کاروبار چھوٹا ہے اور آپ ملازمین نہیں رکھ سکتے تو بہتر ہے ایسا پارٹنر تلاش کریں جو بات چیت اور کمیونیکشن میں بہتر ہو.

مارکیٹنگ کا جائزہ
مارکیٹنگ کی کوئی بھی حکمت عملی مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوتی لیکن کسی حد تک مطلوبہ نتائج ضرور دیتی ہے. اس لیے کاروبار میں مارکیٹنگ کے نتائج کو ٹریک کرنا اور ضرورت کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کرنا ضروری ہے۔ اپنی مارکیٹنگ اور فروخت کی حکمت عملیوں کے اثرات کو جانچیں اور ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کریں۔

برانڈ بنانے کے لیے لازمی ہے کہ مارکیٹنگ تسلسل کے ساتھ جاری رہے لیکن اس کے طریقوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے. بہتر عمل یہ ہے کہ مارکیٹنگ کے لیے علیحدہ بجٹ مختص کیا جاۓ اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ کیا جاۓ تا کہ مقابلے کہ ماحول میں آپ کے برانڈ کو لوگوں کہ ذہنوں میں زندہ رکھا جا سکے.

Manage your business finances
04/02/2024

Manage your business finances

03/02/2024

پورٹ فولیو کیا ہے ؟
پورٹ فولیو ایک شخص یا تجارتی ادارے کی تمام مالی انمول سرمایہ اور سرمایہ کاریوں کا خاکہ ہوتا ہے۔ یہ ایک مختصر طور پر انمول سرمایہ کی قیمت، سرمایہ کاری کی تفصیلات اور منافع کا حساب فراہم کرتا ہے۔

پورٹ فولیو بنانے کا مقصد
پورٹ فولیو بنانے کا مقصد افراد یا کمپنیوں کو اپنے مالیات کا انتظام کرنے، ان کی سرمایہ کاری کو بہتر طور پر سمجھنے اور مالی اہداف کا تعین کرنے کی اجازت دینا ہے۔ یہ سرمایہ کاری کی پیشرفت، آمدنی کی تفصیلات اور مالیاتی انتظام کی پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ آپ کو بہتر مالی فیصلے کرنے اور اپنے مالی اہداف کی طرف اپنی پیشرفت کو ٹریک کرنے میں مدد کرتا ہے۔

پورٹ فولیو بنانے کے فائدے
پورٹ فولیو بنانے کے فوائد میں شامل ہیں:

1. **مالی نگرانی:** آپ اپنی مالی صحت کی اچھی طرح نگرانی کر سکتے ہیں اور دنیا کے متحرک تغیرات کی بنیاد پر اپنی سرمایہ کاری کی پیش گوئی کر سکتے ہیں۔

2. **سرمایہ کاری کی کارکردگی** اپنی سرمایہ کاری کی کارکردگی کو ٹریک کرکے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان سے کتنا منافع یا نقصان ہوا۔

3. **مالی فیصلے** ایک پورٹ فولیو آپ کو مالیاتی انتظام کے بہتر فیصلے کرنے اور ایسی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کرتا ہے جو آپ کے مالی اہداف کو پورا کرتی ہیں۔

4. **رسک کنٹرول** ایک پورٹ فولیو بنا کر، آپ اپنی سرمایہ کاری کے خطرے کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے اور مزید نازک حالات سے نمٹنے کے قابل ہو جائیں گے۔

Business visiting card designed by client's requirement
01/02/2024

Business visiting card designed by client's requirement



31/01/2024

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے طریقے:

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کئی طریقوں سے ہوتی ہے، جیسے

1. **سوشل میڈیا مارکیٹنگ:** فیسبک، انسٹاگرام، ٹوئٹر، اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹفارمز پر مارکیٹنگ کرنا۔

2. **مواد مارکیٹنگ:** بلاگ، اور مواد بنانا اور انہیں منتشر کرنا۔

3. **ایمیل مارکیٹنگ:** صارفین کو ایمیل کے ذریعے موصول کردہ میسجز کے ذریعے مارکیٹنگ کرنا۔

4. **پے پر کلک مارکیٹنگ:** ویب سائٹوں پر اشتہارات دکھانا اور صارف کو کلک کرنے پر مختلف صفحات پر منتقل کرنا۔

5. **سرچ انجن آ پٹمائزیشن (SEO):** ویب سائٹ کو سرچ انجنز کے لئے آ پٹمائز کرنا تاکہ اچھے رینکنگ حاصل ہوں۔

6. **پیڈ سرچ انجن مارکیٹنگ (SEM):** ایڈورڈز یا دیگر پیڈ سرچ انجنز کے ذریعے اشتہارات دکھانا۔

7. **ویڈیو مارکیٹنگ:** یوٹیوب یا دیگر ویڈیو پلیٹفارمز پر ویڈیوز شیئر کرنا اور مارکیٹنگ کرنا۔











اسلام علیکم آنے والے احباب کے لیےمیرا مختصر تعارف پیش خدمت ھے ۔میرا نام شہنیلا جنید ہے میرا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے...
29/01/2024

اسلام علیکم
آنے والے احباب کے لیےمیرا مختصر تعارف پیش خدمت ھے ۔
میرا نام شہنیلا جنید ہے میرا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے جسے روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے اور میں نے اسی روشنیوں کے شہر کی مقبول یونیورسٹی کراچی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کیا ہے۔

ھر پل کچھ نیا اور منفرد سیکھنے کی خواہش مجھے ھر وقت متحرک رکھتی ہے اس لیے ھاؤس وائف ھونے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی فیلڈ سے بھی منسلک ہوں۔

میرا ماننا ہے کہ سیکھنے کے لئے عمر کی کوئی قید نھیں ہوتی۔بس سیکھتے رہنا چاہیے ۔تا کہ اس ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ ساتھ چل سکیں ۔بس اس کے لئے آپ کو اللہ پاک پر مکمل بھروسہ اور انتھک محنت کی ضرورت ہے۔ اللہ آپ کو اور مجھے کامیابی سے ہم کنار کرے۔
آ مین
#پاکستان #کراچی

Land Your Dream Job with a Professional Resume that Shines.📃Secure More Interviews with a Professionally Crafted ResumeA...
29/01/2024

Land Your Dream Job with a Professional Resume that Shines.📃
Secure More Interviews with a Professionally Crafted Resume
Are you ready to take your career to new heights?🤔 Embarking on an exciting new adventure by applying for jobs abroad?
Your journey begins with a standout resume that grabs attention and showcases your unique skills
📌Your resume is not just a document; it's your professional story. We tailor each resume to highlight your unique strengths, accomplishments, and aspirations.
Don't let your resume hold you back! In today's competitive international job market, a professional, well-crafted resume is essential to grab the attention of hiring managers and land those coveted interviews.
We optimize your resume to pass through Applicant Tracking Systems (ATS) and reach the hands of decision-makers.

✨ Get Started Today!

Ready to invest in your professional future? Contact us to discuss your career goals and learn how our resume services can propel you towards success.

28/01/2024

"Transforming Ideas into Iconic Symbols – Crafting Memorable Logos for Your Brand Identity."

کیا ان مشکل حالات میں آپ کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے؟کیاآپ کی بھی سیل نہیں آ رہی ؟آپ بھی اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ آن لائن...
28/01/2024

کیا ان مشکل حالات میں آپ کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے؟
کیا
آپ کی بھی سیل نہیں آ رہی ؟
آپ بھی اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ آن لائن کرنا چاہتے ہیں؟
مگر کیسے ؟
اب آ پ بلکل بےفکر ہو جائیں آپکی مارکیٹنگ کی تمام ذماداری ہماری
ہم آپکی سیل بھی بڑھائیں گے اور نئے کسٹمرز بھی لائیں گے انتہائی کم خرچ میں اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ ہم سے کروائیں
ابھی رابطہ کریں ۔

نیا کاروبار شروع  کرنے کے چند رہنما اصول 🔰ہمیشہ یاد رکھیں کوئی بھی نیا کام شروع کرنے سے پہلے اس کے بارے اچھی طرح معلومات...
28/01/2024

نیا کاروبار شروع کرنے کے چند رہنما اصول 🔰

ہمیشہ یاد رکھیں کوئی بھی نیا کام شروع کرنے سے پہلے اس کے بارے اچھی طرح معلومات حاصل ضرور کریں، اور جو لوگ پہلے سے کاروبار کر رھے ہیں ان سے جڑ جائیں، عملی تجربہ ضرور حاصل کریں پھر انشاءاللہ اپکی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا اور اسٹارٹ میں انویسٹمنٹ ہمیشہ محدود رکھیں جسکو رفتہ رفتہ بڑھاتے چلے جائیں ۔۔ ایک دم سارا پیسہ نہ لگائیں،، اس سلسلے میں آپ کا کوئی سوال ہو تو تجربہ کار افراد سے رابطہ کریں اور ہاں اپنا کاروبار اور دل کا راز ایک لمحہ کے لیئے بھی کسی کے حوالے نہ کریں ۔
*
یاد رکھیں کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ھوتا، وقت لگانا ھوتا ھے سخت محنت اور دل لگا کر اس کاروبار پر مکمل توجہ دینی ھوتی ھے ایک بات اور کہ کبھی وقت کو ضائع نہ ھونے دیں، سستی یا آرام چھوڑیں آج کا کام آج ھی کریں کل پر نہ چھوڑیں ۔ پھر دیکھیں کہ آپکی مسلسل محنت اور جدوجہد کیا رنگ لاتی ھے۔۔ 💠

28/01/2024



فری لانسنگ میں BUMP کیا ہے؟

ایک چھوٹی سی وضاحت یہ ہے کہ اکثر فری لانسنگ گروپس کی پوسٹس پر یہ bump لکھا نظر آتا ہے۔تو اس کا کیا مطلب ہے۔
یہ اس انگريزی جملے کا مخفف ہے ۔
Bring up my post.
اب یہ لکھنے کا مقصد کیا ہوتا ہے؟
یہ لکھنے سے مراد ہوتی ہے کہ جس بندے نے یہ پوسٹ کی ہے اس کی پوسٹ اوپر آنے میں مدد کی جائے۔بقول ایک ممبر کے یہ ڈیجیٹل نیکی ہے۔
یعنی جب آپ کام آنلائن گروپ میں پوسٹ کرتے ہیں تو اس میں 74000 ممبرز ہیں اور دن میں تقریباً تین سو کے لگ بھگ پوسٹس کی جاتی ہیں تو کوئی بھی پوسٹ چاہے وہ کتنی ہی اہم کیوں نہ ہو وہ زیادہ دیر اوپر ٹکتی نہیں ہے۔وہ فوراً دوسری پوسٹس کے نیچے دب جاتی ہے۔لیکن وہ اگر معلوماتی یا کسی بھی لحاظ سے اہم پوسٹ ہے تو جو ممبر اسے دیکھ کر اس پر bump لکھتا رہے گا وہ پوسٹ زندہ رہے گی یعنی اوپر نظر آتی رہے گی۔اور باقی لوگ اس سے مستفید ہوتے رہیں گے۔
جیسے بعض لوگ پوسٹ کو follow کرنے کے لیے صرف F لکھ دیتے ہیں۔
اس لیے اگر آپ کو کوئی اہم پوسٹ نظر آئے تو چاہے وہ آپ کے انٹرسٹ کی نہ بھی ہو تو آپ اس پر bump لکھ کر صاحبِ پوسٹ کے ساتھ یہ ڈیجیٹل نیکی کر سکتے ہیں۔

امید ہے کچھ ممبرز کی کنفیوژن اس وضاحت سے دور ہو جائے گی کہ یہ کوئی غلط لفظ نہیں ہے۔

Copied

سناروں کے دھوکے سے بچنے کیلئے ایک دوست نے اچھی تحریر لکھی ہے جسے افادہ عامہ کیلئے کاپی کرکے پوسٹ کیا جارہا ہے___________...
26/01/2024

سناروں کے دھوکے سے بچنے کیلئے ایک دوست نے اچھی تحریر لکھی ہے جسے افادہ عامہ کیلئے کاپی کرکے پوسٹ کیا جارہا ہے
____________________________________________________

‏کاروباری طبقے میں چھپا سب سے بڑا ڈاکو سنار ہے جو عوام کو دس ہاتھوں سے لوٹتا ہے۔

میں آپ کو سمجھاتا ھوں کہ جیولرز کیسے اچھے خاصے پڑھے لکھے سمجھدار لوگوں کو ایک روایتی طریقے سے بیوقوف بنا لیتے ہیں اور ان پڑھ لوگوں کی تو بالکل مت ہی مار دیتے ہیں
مثلا
ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیں
اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیں

اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ھے 2 ماشے کٹوتی کرتا ھے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنیارے کو کر رھے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا

نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داؤ کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا

آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے
ایک ماشے کی اندازہ قیمت 9000 روپے ھے آج کل
یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 27000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے

اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو 👇
ایک تولہ سونا 24 قیراط ھوتا ھے
پہلے آپ کو سمجھاتا ھوں کہ قیراط کس بلا کا نام ھے

قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ھے۔
تقریبا سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ھوتا ھے جتنے قیراط کم ھوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ھے
ویسے یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ھے۔
12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ھے۔
قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ھے
ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔

اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں تو
سنیارے عام طور پہ 15 یا 18 قیراط سونا بنا کے دیتے ہیں اور پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نا ھے
22 قیراط بس کراچی میں ایک 2 جیولرز بنا کے دیتے ہیں

اگر سنیارے نے آپ کو 18 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس نے سونے میں 25 فیصد ملاوٹ کی ھے
مطلب اگر ایک تولہ زیور بنا کر دیا ھے تو مثلا ایک تولہ ایک لاکھ کا ھے تو سنیارا آپ کو 75000 کا سونا دے کر ریٹ ایک لاکھ روپے لگا رھا ھے

اسی طرح اگر سنیارے نے آپ کو 21 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ زیور آپ کو 87500 کا دے رھا جبکہ قیمت آپ کو 1 لاکھ سونے کی لگا رھا ھے

سیدھی سے بات ھے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کر کے آپ کو بس 75000 سے 87500 کا دیں گے اور قیمت پورے تولے کی ایک لاکھ لگائیں گے

دوسرا داو ان کا پالش کے نام پہ ھوتا ھے ایک آدھ ماشہ الگ سے لگا لیں گے کہ اتنا ہمارا سونا زیور بناتے ھوئے ضائع ھو گیا ھے جس کی ایک تولے کے پینچھے قیمت 9000 سے 10000 ھو گی
یاد رھے کہ سنیارے کی دوکان کا کوڑا بھی لاکھوں میں بکتا ھے اور ان کا کچھ ضائع نہی ھوتا

آخر پہ انہوں نے مزدوری ڈالی ھوتی ھے
آپ کے بہت زیادہ اصرار پہ آپ کو مزدوری کا 2000 سے 4000 چھوڑ کر آپ پہ بہت بڑا احسان کریں گے اور کہیں گے آپ نے ہمیں بچنے کچھ نہی دیا اور یہ مزدوری بس آپ کو چھوڑ رھے ہیں کیونکہ آپ کے ساتھ ہمارا دوسری یا تیسری نسل سے تعلق ھے بلا بلا بلا بلا

سونا بیچتے وقت سونے کی ڈلی بنوائیں (وہ بھی اعتماد والے بندے سے ۔ رعایت خیر وہ بھی نہی کرتا) مطلب ملاوٹ نکال دی جاتی ھے اور خالص 24 قیراط سونا رہ جاتا ھے

پھر اس ڈلی یعنی خالص 24 قیراط سونے کو اس دن کے سرکاری ریٹ پہ بیچیں
ورنہ آپ کو بہت بڑا چونا لگ جائے گا

زیور بنواتے وقت پہلے طے کریں کہ سونا 21 قیراط بناو گے 18 یا 15
جتنا خالص وہ سونا بنائے اس حساب سے 15، 18 یا 21 قیراط کے مطابق قیمت دیں نا کہ 24 قیراط کی قیمت ادا کریں

ساتھ دھمکی دیں کہ میں ابھی اسی مشین پہ چیک بھی کرواوں گا کہ یہ 15، 18 ھے یا 21 قیراط
اور وقت یا سہولت میسر ھو تو اس کو مشین پہ چیک بھی کروا لیں کے کتنے قیراط بنا اور آپ نے کتنے قیراط کے حساب سے قیمت ادا کی

میری ان سب باتوں سے ھو سکتا میرے چند دوست ناراض ھوں لیکن میرا بتانا فرض تھا تاکہ لوگ Educate ھوں
یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کے سارے انگلیاں برابر نہی چند ایک اچھا کاروبار کرنے والے بھی ھوں گے لیکن میرے خیال میں ان کی تعداد شاید 1 فیصد سے زیادہ نا ھو۔۔

نوٹ: چوری کے مال کی خریدوفروخت الگ ڈاکہ ھے

میری حکومت پاکستان سے اپیل ھے کہ سونے کی خریدوفروخت اور زیورات کی بناوٹ پہ باقاعدہ قانون سازی کی جائے.

‏کیا آپ کو بھی میری طرح اکاؤنٹس کے  پاسورڈ بھولنے  کی بیماری ہے تو گوگل کی یہ سیٹنگ  آپ کے بہت کام آئے گی  لیکن یہ چیز ص...
26/01/2024

‏کیا آپ کو بھی میری طرح اکاؤنٹس کے پاسورڈ بھولنے کی بیماری ہے

تو گوگل کی یہ سیٹنگ آپ کے بہت کام آئے گی
لیکن یہ چیز صرف اینڈرائڈ یوزرز کے لیے ہے
اپنے موبائل فون کی Settings میں جائیں google پہ کلک کریں autofill پہ کلک کریں autofill with google پہ کلک کریں اور اس آپشن کو انیبل کر دیں اس آپشن کو انیبل کرنے کے بعد آپ کے اس اکاؤنٹ کا پاسورڈ گوگل اکاؤنٹ میں سیو ہو جائے گا اور جب کبھی آپ وہ پاسورڈ بھول جائیں تو آپ نے google password manager میں جانا ہے اور یہاں آپ کو وہ تمام اکاؤنٹس شو ہو جائیں گے جن کے پاسورڈ آپ نے گوگل پہ سیو کیے ہوئے ہیں اور اگر آپ بھی کسی اکاؤنٹ کا پاسورڈ بھولے ہوئے ہیں تو گوگل پاسورڈ مینیجر میں جائیں اور اپنا پاسورڈ چیک کر لیں

Address

Peshawar
Hayatabad
04403

Telephone

+923432896371

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SJ Digital Dynamo Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SJ Digital Dynamo Hub:

Videos

Share