Hayatabad Times News

Hayatabad Times News Only add All News related NEWS in this group

مزید معلومات کے لیے لنک پر کلک کریںhttps://www.facebook.com/share/YBjcqEh2sHwCrpZD/?mibextid=qi2Omgسوات: مدین میں توہینِ...
21/06/2024

مزید معلومات کے لیے لنک پر کلک کریں

https://www.facebook.com/share/YBjcqEh2sHwCrpZD/?mibextid=qi2Omg

سوات: مدین میں توہینِ قرآن کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سیاح کی ہلاکت....

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مشتعل ہجوم نے توہینِ قرآن کا الزام لگا کر ایک سیاح کو پولیس کی تحویل سے زبردستی نکال کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہلاک کر دیا ہے۔
یہ واقعہ جمعرات کی شب سوات سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع مدین نامی قصبے میں پیش آیا اور تاحال یہ واضح نہیں کہ قتل کیے جانے والے شخص پر کس وجہ سے توہینِ قرآن کا الزام لگایا گیا۔
سوات کے ضلعی پولیس افسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے بی بی سی کے عزیز اللہ خان کو بتایا کہ مدین میں مقامی لوگوں نے ایک سیاح پر قرآن کی توہین کا الزام لگایا اور اس واقعے کی اطلاع ملنے پر جب مقامی پولیس موقع پر پہنچی تو بازار میں لوگوں نے اس سیاح کو گھیرے میں لے رکھا تھا تاہم پولیس اہلکار اسے لوگوں کے نرغے سے نکال کر تھانے لے جانے میں کامیاب رہے۔
پولیس حکام کے مطابق ’پولیس کے پیچھے پیچھے مشتعل ہجوم بھی تھانے آن پہنچا تاہم پولیس نے ملزم کی جان بچانے کے لیے تھانے کے گیٹ بند کر دیے.
حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران علاقے کی مساجد میں اعلانات کیے گئے جس پر بڑی تعداد میں لوگ تھانے کے باہر پہنچ گئے اور سیاح کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہجوم میں شامل افراد نے پہلے تھانے پر پتھراؤ کیا اور پھر دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور تھانے کی عمارت اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور اس دوران پولیس اہلکاروں کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ہجوم کو تھانے پر دھاوا بولتے اور املاک کو نذرِ آتش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’مذکورہ شخص کو پولیس نے اپنی حراست میں لیا تھا مگر مشتعل ہجوم تھانے پر حملہ کر کے اسے تشدد کرتے ہوئے تھانے سے باہر لے آیا اور قتل کر دیا.
اس واقعے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں لوگوں کو ایک جلتی ہوئی لاش کے اردگرد جمع ہو کر مذہبی نعرے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوات کے ضلعی پولیس افسر ڈاکٹر زاہد اللہ کے مطابق علاقے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور کالام سے آنے والی ٹریفک اور سوات سے جانے والی ٹریفک کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے تاکہ حالات کو بہتر کیا جا سکے۔
تاہم بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ صورتحال اب قابو میں ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچا دی گئی ہے
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیاح کی ہلاکت کا نوٹس لے کر آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور نے آئی جی پولیس کو صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ مدین سوات کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے اور آج کل اس علاقے میں عید کی تعطیلات کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
مدین میں موجود ایک سیاح نے صحافی زبیر خان کو بتایا کہ حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ عملاً مدین میں مشتعل ہجوم کا کنٹرول ہے اور وہ کسی گاڑی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں تاہم انہوں نے کسی بھی سیاح کو نہیں چھیڑا ہے۔ اس وقت مدین کا بازار مکمل بند ہے

21/06/2024
*روزنامہ حیات آباد ٹائمز نیوز HTN ✒️*مدین میں افسوسناک واقعہ ایک پنجابی سیاح نے مدین میں قران شریف کو جلا دیا، پولیس نے ...
20/06/2024

*روزنامہ حیات آباد ٹائمز نیوز HTN ✒️*

مدین میں افسوسناک واقعہ ایک پنجابی سیاح نے مدین میں قران شریف کو جلا دیا، پولیس نے اپنے حراست میں لیا ہیں لیکن مدین کا مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ اور مدین پولیس سٹیشن کے باہر ہزاروں کے تعداد میں لوگ جمع ہوۓ ہیں اور پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے حوالے کریں لیکن پولیس کے انکار پر مقامی لوگوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک رہائشی شدید زخمی ہوا اور مدین ہسپتال منتقل کردیا۔۔ مقامی لوگوں نے مدین پولیس سٹیشن کو اگ لگا دیا اور تھانہ کو جلا دیا۔۔۔
لوگوں نے تھانہ کو جلا کر اندر داخل ہوۓ اور منحوس کو گولی مار کر ھلاک کردیا اور زمین پر گھسیٹ کر مدین اڈہ کو لی جایا، اور وہاں لٹکایا۔۔

19/06/2024

حیات آباد فیز 2 میں چوری
Deputy Commissioner Peshawar KPK Police Peshawar Development Authority

19/06/2024
KPK Police Deputy Commissioner Peshawar Peshawar Development Authority
19/06/2024

KPK Police Deputy Commissioner Peshawar Peshawar Development Authority

قوم ثمود اور حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کا ذکر
18/06/2024

قوم ثمود اور حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کا ذکر

*روزنامہ حیات آباد ٹائمز نیوز HTN ✒️*‏1956ء میں ایک پاکستانی فلم بنی تھی جس کا نام "سرفروش" تھا اس فلم کے مرکزی کردار  س...
18/06/2024

*روزنامہ حیات آباد ٹائمز نیوز HTN ✒️*

‏1956ء میں ایک پاکستانی فلم بنی تھی جس کا نام "سرفروش" تھا
اس فلم کے مرکزی کردار سنتوش کمار اور صبیحہ خانم تھے۔ فلم میں سنتوش کمار صبیحہ خانم کے گھر چوری کرنے آتے ہیں۔ چوری کے دوران فجر کی آذان ہو جاتی ہے اور وہ نماز پڑھنے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ صبیحہ خانم اُٹھ گئی تھیں ‏اور حیرت سے یہ منظر دیکھ رہی تھی
بس اس ادا پر ان کو سنتوش سے پیار ہو جاتا ہے ‏ پہلے زمانے کی فلموں میں ایسا ہی ہوتا تھا… بہرحال صبیحہ خانم نے سنتوش سے پوچھا کہ "یہ کیا؟"
تو سنتوش نے وہ تاریخی ڈائیلاگ ادا کئیے جس کو ہماری قوم نے پلّو میں باندھ لیا اور اسے اپنے نظام میں شامل کرلیا ‏وہ ڈائیلاگ تھا،

”چوری میرا پیشہ ہے اور نماز میرا فرض“

اس ڈائیلاگ کو اتنی پزیرائی ملی کہ چور، رشوت خور، یہ ڈیلر وہ ڈیلر نہ جانے کون کون سے ڈیلرز ، ذخیرہ اندوز ، بھتے خور، ڈاکو سب اس پر پوری طرح عمل پیرا ہیں۔
75 سال سے یہ ڈائیلاگ آج بھی زندہ ھے !!
بس ایک دن سانس نکل جائے گی پھر پتہ چلے گا ، اپنے بچوں کی خاطر انسان سب کچھ کرتا ہے اپنی خاطر کچھ بھی نہیں ۔۔۔😢

16/06/2024

*HTN*📰👇🏻👇🏻
‏پشاور کے علاقے گلبہار مدینہ کالونی میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا اہلکار آصف اللہ قتل کر دیا گیا ۔ آصف خان ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا جب انکو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

16/06/2024

*HTN*📰👇🏻👇🏻

سرکاری کارڈ رکھنے والا شحص گھر میں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ۔۔
خیبر باڑہ اکاخیل میں رات کے وقت چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے گھر کے حاتون بھی زخمی ہے.

مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریںhttps://www.facebook.com/share/g5ZHouSQgt1bJoDu/?mibextid=qi2Omgقومِ ثمود اور حضرت صا...
16/06/2024

مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

https://www.facebook.com/share/g5ZHouSQgt1bJoDu/?mibextid=qi2Omg

قومِ ثمود اور حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی

اکرام اللہ بنگش

شہر ’’حجر‘‘ کی رنگین ،مدہوش اور پُرتعیش رات کا ایک پہر گزر چکا تھا۔ موج مستی، رقص و سُرود، شراب و کباب کی محفلیں عروج پر تھیں۔ محلّات سے بازاروں تک، گھروں سے گلی کُوچوں تک، صحرائوں سے میدانوں تک غیراخلاقی حرکات اور مکروہ دھندوں نے احترامِ آدمیت کی دھجیاں بکھیر کے رکھ دی تھیں۔ مال و دولت کی فراوانی اور نعمتِ خداوندی کی کثرت نے شہر کے باسیوں کو اللہ سے غافل کردیا تھا اور شیطان اُن کی حیوانی خصلتوں پر قابض ہوچکا تھا۔ یہ اُن کا روز و شب کا معمول تھا، حکم عدولی اور نافرمانی اُن کے لیے کوئی نئی بات نہیں تھی۔ ہاں، اگر کوئی نئی بات تھی، تو وہ اللہ کے نبی، حضرت صالح علیہ السلام کا یہ فرمان تھا کہ ’’اے میری قوم! تمہارے پاس عیش و عشرت کے لیے صرف تین دن بچے ہیں۔ اس کے بعد تم پر سخت ترین عذاب آجائے گا۔‘‘ (سورئہ ہود، آیت65)۔ قوم کی اکثریت نے اپنے نبی ؑ کی اس بات کو بھی ماضی کی طرح ہنسی مذاق اور طنزو استہزاء میں اُڑا دیا۔ تاہم، اُن میں سے کچھ ایسے ضرور تھے، جو اپنے نبی ؑکی پیش گوئی سُن کر بارگاہِ الٰہی میں سجدہ ریز ہوگئے تھے، مگر اُن کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر تھی۔ وقت کا بے رحم پہیّہ نہایت تیزی سے ایک بھیانک صبح کی جانب رواں دواں تھا۔ رات بھر کی موج مستی سے تھکے ہارے لوگ اپنے اپنے گھرجانے کو تھے کہ اچانک انھیں ایک بڑے زور کی چنگھاڑ کی صورت میں عذاب نے آپکڑا۔ (سورئہ ہود،67)۔ اس زور دار سخت ترین چیخ نے اُن سب کے کانوں کے پردے پھاڑ دیے اور اُن کے دل پارہ پارہ ہوگئے۔ ابھی چنگھاڑ کا عذاب ختم بھی نہ ہونے پایا تھا کہ ’’ایک شدید ترین زلزلے نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔ (سورۃ الاعراف، آیت 78)۔ اور قومِ ثمود کو اللہ نے یوں نیست و نابود کردیا کہ گویا وہاں وہ کبھی آباد ہی نہ تھے۔ (سورئہ ہود، آیت68)۔ یوں اللہ تعالیٰ نے نافرمان اور متکبّر قومِ ثمود کو ہمیشہ کے لیے عبرت کا نشان بناکر رہتی دنیا تک کے مغرور، بداعمال اور نافرمان لوگوں کو متنبہ فرما دیا کہ نہ صرف آخرت بلکہ دنیا میں بھی تمہارے لیے سخت ترین عذاب موجود ہے۔
ثمود کی بستی اور حضورؐ کا حکم: حضرت ابنِ عمرؓ اور حضرت ابوذرؓ سے مروی ہے کہ غزوئہ تبوک کے لیے جاتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر (قومِ ثمود کی بستی) میں پڑائو کیا، تو صحابہؓ نے وہاں کے کنوئوں کا پانی اپنے برتنوں میں بھرلیا اور اسی سے آٹا بھی گوندھ لیا، لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ اپنے برتنوں میں بھرنے والا پانی انڈیل دیں اور گوندھا ہوا آٹا جانوروں کو کھلا دیں۔ پھر آپؐ نے فرمایا کہ اس کنویں سے پانی لیں، جس سے حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی پانی پیا کرتی تھی۔ (صحیح بخاری،3378-3379) قومِ ثمود جیسی عظیم الشّان قوم کی تباہی و بربادی سے حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کا کیا تعلق تھا؟ اس پر بات کرنے سے پہلے اس بدنصیب قوم کے مختصر احوال سے واقفیت، موجودہ دور کے بنی نوع انسان کی بداعمالیوں اور نافرمانیوں کی روشنی میں ضروری ہے۔ اے کاش! ہم سب اس واقعے سے کچھ عبرت حاصل کرسکیں۔
قصص القرآن: قصہ سامری جادو گربے شمار نعمتوں سے مالا مال سرزمین:سرسبز و شاداب مرغزاروں، ہَرے بَھرے لہلہاتے کھیت کھلیانوں، پھلوں، پھولوں سے لدے باغوں کی سرزمین، کرئہ ارض پر اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں سے مالا مال، حسین و جمیل جنّت نظیر، جس کے باسی اپنے مضبوط وتوانا، قوت و طاقت سے بھرپور طویل القامت جسم و جان کی بدولت دنیا میں منفرد مقام کے حامل، سنگلاخ پہاڑوں کا سینہ چیر کر وسیع و عریض عالی شان محلّات تعمیر کرنے کے ماہر اور فنِ سنگ تراشی میں یدِطولیٰ رکھنے والے، اپنے مال و دولت، شان و شوکت، جاہ و جلال، خوش حال اور شاہانہ طرزِ زندگی اور دنیا کی حاصل شدہ ہر نعمت کے سبب حد درجہ خود سر، سرکش و متکبّر ہوچکے تھے۔ پہاڑوں کے اندر قلعہ نما محفوظ محلات اُن کی وہ پناہ گاہیں تھیں، جہاں ہمیشہ کے لیے رہنے کے خوش کُن تصوّرات نے اُن کی عقلوں پر کفر کا پردہ ڈال دیا تھا۔ دراصل دولت و ثروت کا غلبہ، لامحدود مراعات اور آسائشیں شیطان کا کام آسان کردیتی ہیں اور قومیں اللہ اور یومِ آخرت سے غافل ہوکر اپنے لیے خود تباہی و بربادی کا راستہ منتخب کرلیتی ہیں اور قومِ ثمود بھی اسی راستے پر گام زن تھی۔ دیکھو مجھے جو دیدئہ عبرت نگاہ ہو:قدیم جزیرۃ العرب کے شمال مغربی علاقے میں واقع وادی القریٰ میں قومِ ثمود کی حکم رانی تھی، جب کہ ان کے مدِّمقابل جنوب مشرقی عرب پر قومِ عاد قابض تھی۔ قومِ عاد اور قومِ ثمود کا تعلق حضرت نوح ؑکے صاحب زادے، سام بن نوح علیہ السلام سے ہے۔ یہ دونوں قومیں ایک ہی دادا کی اولاد اور دو شخصیات کے نام سے موسوم ہیں۔ طوفانِ نوح ؑکے بعد قومِ عاد ہی وہ قوم تھی، جس نے سب سے پہلے بُتوں کو پوجنا شروع کیا۔ اُن کے پیغمبر حضرت ہود علیہ السلام تھے، جن کی نافرمانی کی پاداش میں اللہ تعالیٰ نے قومِ عاد پر تیز آندھی کا عذاب مسلّط کیا اور پوری قوم غرق ہوگئی۔ حجازِ مقدّس سے شام جانے والے قدیم راستے پر ایک شہر آباد تھا، جس کا نام ’’حجر‘‘ تھا، یہ قومِ ثمود کا دارالحکومت تھا۔ آج کل یہ شہر ’’مدائن صالح ؑ‘‘ کہلاتا ہے۔ مدائن صالح کے قدیم علاقوں میں ایک علاقہ ’’العلاء‘‘ ہے۔ مدینۂ منورہ سے تبوک کی جانب سفر کرتے ہوئے بڑی شاہ راہ پر تقریباً ساڑھے چار سو کلو میٹر کی مسافت پر یہ علاقہ آج بھی آباد اور بہت پُررونق ہے۔ العلاء شہر ہی سے وادئ ثمود میں داخلے کا راستہ ہے۔ یہاں ایک جدید ریلوے اسٹیشن بھی ہے، جس کا نام ’’مدائن صالح اسٹیشن‘‘ ہے۔ وادئ ثمود کا یہ لق و دق صحرا 18سے 20مربع میل پر پھیلا ہوا ہے۔ جہاں ہزاروں ایکڑ رقبے پر وہ خُوب صُورت تاریخی عمارات ہیں، جنہیں قومِ ثمود نے سنگلاخ سُرخ پہاڑوں کا سینہ چیر کر تراشا تھا۔ دوسری جانب نرم میدانی علاقوں میں موسمِ گرما کے لیے عالی شان محلات کے کھنڈرات ہیں۔ ایک ہزار سال قبلِ مسیح کے اُن عظیم فن پاروں کو دیکھ کر آج جدید دورِ کے ماہرِ تعمیرات بھی انگشتِ بدنداں رہ جاتے ہیں۔ سُرخ پہاڑوں کے اندر اس شہرِ خموشاں کی ہزاروں ویران تاریخی عمارتیں اپنے مکینوں کی بداعمالیوں اور نافرمانیوں کے سبب عذابِ الٰہی کے ذریعے ہونے والی تباہی کی چشم دید گواہ ہیں اور دَورِ جدید کی نافرمان قوموں کو یہ پیغام دیتی نظر آتی ہیں۔ ’’دیکھو مجھے، جودیدئہ عبرت نگاہ ہو۔‘‘نبی ؑ سے معجزے کی فرمائش: قومِ ثمود ہی میں سے اللہ تعالیٰ نے ایک خدا ترس اور نیک انسان کو نبوت کے منصب پر فائز فرمایا۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے، ’’اور ہم نے ثمود کی طرف اُن کے بھائی صالح ؑکوبھیجا۔‘‘(سورۃ الاعراف،73)۔ حضرت صالح علیہ السلام اپنی قوم کو راہِ راست پر لانے کے لیے دن رات کوششیں کرتے رہے۔ ’’اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو۔ اُس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔ اُسی نے تمہیں پیدا کیا۔ اُس سے مغفرت مانگو اور اُس کے آگے توبہ کرو۔‘‘ (سورئہ ہود، آیت61)۔ اس کے جواب میں اُن کی قوم کہتی۔ ’’اے صالح ؑ! تم ہمیں ان چیزوں سے روکتے ہو، جنھیں ہمارے بزرگ پُوجتے چلے آئے ہیں، اور جس بات کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو، اُس میں ہمیں قوی شبہ ہے۔‘‘ (سورئہ ہود، آیت 62)۔ حضرت صالح علیہ السلام جوانی کے زمانے سے قوم کو دین کی دعوت دیتے ہوئے بوڑھے ہوگئے۔ چناں چہ ایک دن قوم کے سرداروں نے حضرت صالح ؑسے کہا کہ ’’اگر تم واقعی اللہ کے سچّے رسول ہو، تو ہماری فلاں پہاڑی، جس کا نام کاتبہ ہے، اس کے اندر سے ایک ایسی اونٹنی نکال دو، جو دس ماہ کی گابھن اور قوی و تندرست ہو۔‘‘ قرآنِ کریم میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: وہ کہنے لگے ’’تم جادو زدہ ہو، تم اور کچھ نہیں، بس ہماری ہی طرح کے آدمی ہو، اگر سچّے ہو، تو کوئی نشانی پیش کرو۔‘‘(سورۃ الشعراء، آیات153-154)۔ یعنی انہوں نے اپنے نبی ؑسے معجزے کی فرمائش کردی۔ ناقۃ اللہ کا ظہور: حضرت صالح علیہ السلام نے اُن سے عہد لیا کہ اگر میں تمہارا یہ مطالبہ پورا کردوں، تو پھر تو تم سب ایمان لے آئوگے؟ جب سب نے عہد کرلیا، تو حضرت صالح علیہ السلام، اللہ کے حضور سربسجود ہوگئے، یہاں تک کہ اللہ نے اپنے نبی ؑکی دعا قبول فرمائی۔ اچانک سامنے کی پہاڑی میں جنبش پیدا ہوئی، چٹان کے دو ٹکڑے ہوئے اور اُس میں سے ایک خُوب صُورت، تندرست و توانا گابھن اونٹنی نمودار ہوئی۔پوری قوم نے اس حیرت انگیز معجزے کو اپنی جاگتی آنکھوں سے دیکھا، لیکن قوم کے ایک سردار جندع بن عمرو اور اُس کے چند ساتھیوں کے علاوہ کوئی ایمان نہیں لایا۔ اس موقعے پر حضرت صالح علیہ السلام نے اپنی قوم سے فرمایا۔ ’’اے میری قوم! یہ ناقۃ اللہ یعنی اللہ کی اونٹنی ہے، جو تمہارے لیے ایک معجزہ ہے۔ اب تم اِسے اللہ کی زمین میں چھوڑ دو اور اسے کسی طرح کا ایذا نہ پہنچائو، ورنہ فوری عذاب تمہیں پکڑلے گا۔‘‘ (سورئہ ہود، آیت64) اونٹنی اور اس کا نومولود بچّہ سارا دن نخلستان میں چَرتے رہتے۔ قوم سیر ہوکر اونٹنی کا ددھ پیتی، لیکن وہ کم نہ ہوتا۔ حضرت صالح علیہ السلام نے کنویں کے پانی کو بھی تقسیم کردیا تھا۔ ایک دن اونٹنی پانی پیتی تھی اور ایک دن ثمود کے لوگ۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔ ’’صالح ؑنے اپنی قوم سے کہا، ایک دن اس اونٹنی کے پانی پینے کی باری ہے اور ایک معیّن روز تمہاری باری، لیکن اسے کوئی تکلیف نہ دینا۔ نہیں تو تمہیں سخت عذاب آپکڑے گا۔‘‘ (سورۃ الشعراء، آیات 155-156)۔اونٹنی کو جان سے مارنے کا فیصلہ:اللہ تعالیٰ قرآن ِمجید میں فرماتا ہے۔ ’’(اے صالح ؑ!) ہم نے اونٹنی کو اُن کی آزمائش کے لیے بھیجا ہے۔ تو تم انتظار کرو اور صبر کرو۔‘‘ (سورۃالقمر، آیت27)۔ ابھی کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ قوم کو اونٹنی کی موجودگی کھٹکنے لگی۔ دن بھر آزادی سے گھومنا پھرنا اور اپنی باری پر ایک ہی سانس میں پورے کنویں کا پانی پی جانا، اُن کے لیے پریشان کُن تھا۔ چناں چہ شیطان کے اکُسانے پر انہوں نے اونٹنی کو جان سے مارنے کا فیصلہ کرلیا۔ قوم کے سرداروں نے یہ کام دو حسین ترین خواتین کو سونپا۔ اُن عورتوں نے شراب و شباب کے رسیا، دو اوباش نوجوانوں مصرع اور قدار کو اپنی خُوب صُورت بچیوں سے شادی کے عوض ناقۃ اللہ کے قتل پر آمادہ کیا۔ جن کے ساتھ مزید سات اوباش نوجوان بھی شامل ہوگئے۔ قرآنِ پاک میں اللہ تعالیٰ نے حضرت صالح علیہ السلام کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا۔ ’’شہر میں نو افراد کی ایک جماعت تھی، جو ملک بھر میں فساد مچاتے پھرتے اور اصلاح نہیں کرتے تھے۔‘‘ (سورئہ نمل، آیت 48)- ناقۃ اللہ کا قتل: پھر ایک دن ان شقی القلب 9افراد کی جماعت اونٹنی کے انتظار میں کنویں کے پاس گھات لگاکر بیٹھ گئی، جب کہ قوم کے لوگ اللہ کے عذاب کے ڈر سے چُھپ کر یہ دل خراش منظر دیکھنے لگے۔ حسبِ معمول اونٹنی پانی پینے کے لیے کنویں کے قریب آئی، تو مصرع نامی شخص نے کمان سیدھی کی اور اونٹنی پر تیر چلا دیا، جو اس کی پنڈلی میں پیوست ہوا اور ٹانگ سے خون کا فوارہ جاری ہوگیا۔ یہ منظر دیکھ کر باقی لوگ خوف زدہ ہوکر پیچھے ہٹ گئے۔ اس موقعے پر اُن دونوں عورتوں نے مَردوں کو لعن طعن شروع کردی، جس پر قدار بن سالف آگے بڑھا اور تلوار کے ایک بھرپور وار سے اونٹنی کی کونچیں (پچھلے پائوں کے اوپر کا حصّہ) کاٹ ڈالیں۔ شدید زخمی اونٹنی لاچار ہوکر زمین پر گرپڑی۔گرتے گرتے اس نے ایک زوردار چیخ ماری تاکہ اس کا بچّہ (جہاں کہیں بھی ہو، خبردار ہوکر ظالموں کے چنگل سے بھاگ جائے) محتاط ہوجائے۔ پھر ظالم قدار نے اونٹنی کے سینے پر نیزہ مارنے کے بعد اُسے ذبح کر ڈالا۔ اُدھر اُس کا بچّہ بھاگتا ہوا اونچے پہاڑ پر چڑھا اور چیخیں مارتا ہوا غائب ہوگیا۔ اونٹنی کے قتل کے ارتکاب کے بعد قومِ ثمود کے اُن نو افراد نے حضرت صالح علیہ السلام کو قتل کرنے کا پروگرام بنایا اور اُسی رات حضرت صالح علیہ السلام کی گزرگاہ کے ساتھ ایک پہاڑ کی گھاٹی میں چُھپ کر بیٹھ گئے تاکہ حضرت صالح ؑوہاں سے گزریں، تو اُنہیں قتل کردیں، لیکن اُس رات پہاڑ سے بڑے بڑے پتھر اس طرح برسے کہ وہ سب ہلاک ہوگئے۔ دوسرے دن جب لوگوں کا گزر ہوا، تو دیکھا کہ وہ نو افراد بڑے بڑے پتھروں کے نیچے مرے پڑے ہیں۔ اس طرح وہ سفّاک لوگ اپنی قوم کے تباہ و برباد ہونے سے تین دن پہلے ہی جہنّم رسید ہوگئے۔ (قصص الانبیاء ابنِ کثیر،148)۔اللہ کا عذاب اور سامانِ عبرت: اونٹنی کے قتل کے بعد جب کوئی عذاب نازل نہ ہوا، تو قوم نے خوشی کا جشن مناتے ہوئے کہا۔ ’’صالح ؑ! جس چیز سے تم ہمیں ڈراتے تھے۔ اگر تم (اللہ کے) پیغمبر ہو، تو اُس (عذاب) کو ہم پر لے آئو۔‘‘ (سورۃ الاعراف، آیت 77)۔ حضرت صالح علیہ السلام نے فرمایا۔ ’’اے قوم! اب تمہارے پاس صرف تین دن کی مہلت ہے، اور لو، عذاب کی علامات بھی سُن لو۔ کل جمعرات کے روز تم سب کے چہرے سخت زرد ہوجائیں گے۔ پرسوں یعنی جمعے کے روز تم سب کے چہرے سخت سُرخ ہوجائیں گے اور ہفتے کو سب کے چہرے سیاہ ہوجائیں گے۔اور وہ تمہاری زندگی کا آخری دن ہوگا۔ ان تینوں پیش گوئیوں کے سچ ہونے کے باوجود وہ قوم چہروں کی رنگت کی تبدیلی کو معمولی جادوئی اثرات سمجھتے ہوئے معمول کے مطابق عیش و عشرت میں مصروف رہی، یہاں تک کہ چوتھے دن کی صبح اوپر سے سخت ہیبت ناک چنگھاڑ اور زمین کے شدید زلزلے نے ان سب کو آناً فاناً جہنم رسید کردیا اور اللہ تعالیٰ نے اُن کی بستیوں کو آنے والی نسلوں کے لیے عبرت کدہ بنادیا۔ (معارف القرآن 611/3)۔

*HTN*📰👇🏻👇🏻*خطبہ حج/ امام و خطیب مسجدالحرام شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد*اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں واحد ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ ...
16/06/2024

*HTN*📰👇🏻👇🏻

*خطبہ حج/ امام و خطیب مسجدالحرام شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد*

اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں واحد ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنایا، خطبہ حج

اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، خطبہ حج

اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنایا، خطبہ حج

انسان کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، یہی فلاح و کامیابی کا راستہ ہے، خطبہ حج

دنیا کی زندگی کہیں تمہیں دھوکے میں مبتلا نہ کردے، خطبہ حج

جو تقویٰ کا راستہ اختیار کرے گا اللہ اس کی خطاؤں کو معاف کردے گا، خطبہ حج

جو تقویٰ کا راستہ اختیار کرے گا اللہ اس کو وہاں سے رزق عطا کرے گا جہاں سے وہ گمان بھی نہیں کرسکتا، خطبہ حج

اللہ ہر چیز کا مالک و قادر، قرآن سیدھی راہ دکھاتا ہے، اللہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہوتی ہے، خطبہ حج

اللہ کی وحدانیت اور رسول کی وحدانیت پر یقین اسلام کا پہلا رکن ہے، خطبہ حج

اللہ نے قرآن میں کئی مقامات پر نماز پڑھنے کا ذکر کیا ہے، خطبہ حج

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ اے لوگوں نماز کو قائم کرو، اللہ تعالیٰ نماز پڑھنے والوں کے گھروں پر رحمت فرماتا ہے، خطبہ حج

صاحب استطاعت، طاقت رکھنے والے پر حج بیت اللہ لازم ہے، خطبہ حج

زکوۃ ادا کرو، حقوق العباد کا خیال رکھو، قرآن میں لوگوں کیلئے ہدایت موجود ہے، خطبہ حج

اسلام کی بنیاد خیر و فلاح کے اوپر ہے، اسلام کسی کو نقصان پہنچانے کا حکم نہیں دیتا، انسان کو خیر کے راستے پر چلنا چاہیے، خطبہ حج

جس انسان کا اخلاق اچھا ہے وہ دنیا میں کامیاب ہونے والا ہے، خطبہ حج

وہی کامیاب ہے جو ماں باپ کی خدمت کرنے والا ہے، والدین کا نافرمان نہ دنیا میں کامیاب ہوگا نہ آخرت میں، خطبہ حج

جو رشتے داروں کے ساتھ قطع تعلق کرتا ہے وہ اللہ کی رحمت سے دور ہوتا ہے، رشتے داری توڑنے والا اللہ کی رحمت میں داخل نہیں ہوسکے گا، خطبہ حج

انسان کو ہمیشہ عدل کے ساتھ فیصلے کرنے چاہئیں، حج ظلم وناانصافی کے راستے کو کبھی اختیار نہیں کرنا چاہیے، خطبہ حج

فحش کاموں کو چھوڑ دیں، حیا کو لازم پکڑو، خطبہ حج

کسی کا حق مت کھاؤ، شراب اور جوا شیطانی عمل ہے، خطبہ حج

اسلام فحاشی، برائی اور امانت میں خیانت کرنے سے منع کرتا ہے، خطبہ حج

مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، کسی کو برے نام اور برے القابات سے نہ پکارو، خطبہ حج

قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے، خطبہ حج

مومن عورتوں پر بہتان لگانے والوں کیلئے دردناک عذاب ہے، خطبہ حج

کبھی کسی معاملے پر کسی دوسرے معبود کو نہ پکارا جائے، خطبہ حج

مصیبت اور پریشانی میں اللہ تعالی سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ حاکمیت اور حقیقی حکمرانی اللہ تعالی کی ذات کی ہے، خطبہ حج

انسان اللہ سے ڈر کر زندگی بسر کرے اور ان باتوں سے رکنا چاہیے جس میں اللہ کی ناراضی ہے کیونکہ اللہ کی نافرمانی کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہو سکتا، خطبہ حج

15/06/2024

*HTN*📰👇🏻👇🏻

*بروز ہفتہ مورخہ 2024-06-15 حیات اباد سٹریٹ ٹو اے، سیکٹر ایل ون، فیز تھری پوڈری نشئی شخص گھر کے باہر گیٹ کے ساتھ سولر سسٹم کے لیے ارتھ لگا ہوا تھا۔ مطلوبہ شخص ارتھ سسٹم کاٹ کر ساتھ لے گیا۔*

*مطلوب شخص کو سولر ارتھ کاٹتے ہوئے واضح طور پر سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا جا سکتا ہے*

*سیکیورٹی ایجنسز، پولیس اور حکام بالا فوری طور پر ایکشن لے کر مطلوبہ شخص کو گرفتار کرے*

مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریںhttps://www.facebook.com/share/g5ZHouSQgt1bJoDu/?mibextid=qi2Omgاسلامی جمہوریہ پاکستا...
15/06/2024

مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

https://www.facebook.com/share/g5ZHouSQgt1bJoDu/?mibextid=qi2Omg

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں انسانی خدمت کی آڑ میں اسلام اور اسلامی شعائر اور قوانین پر حملہ۔زیرِ نظر تصویر ایک ایسے بینک کے ا
اب عورتیں اپنا دودھ اس دفتر میں جمع کرائیں گی اور وہ دودھ نومولود بچوں کو پلایا جائے گا یعنی کوئی نہیں جان پائے گا کس بچے نے کس ماں کا دودھ پیا ۔
یعنی رضاعی بہن بھائی کا جو تصور اسلام نے دیا اسے ختم کرنا ہے ۔
کون لوگ ہیں یہ
اور مملکتِ خُدا داد پاکستان میں کیا ھو رہا ھے
ھم کس سِمت میں جارہے ہیں_ہماری تمام مکتبہ فکر کے علماءِ کرام،چیف جسٹس آف پاکستان،شریعت کورٹ سے اپیل ہے کے اس معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے اس پر فوری اور سخت ایکشن لیں_ اور جلد از جلد اس *ہیومن ملک بنک* کو بند کرایا جائے_ساتھ ہی ساتھ عوام الناس سے بھی اپیل ہے کے اس معاملے کی نزاکت کو سمجھیں اور ہر ایک اپنی بساط کے مطابق سوشل میڈیا،الیکٹرانک میڈیا،پرنٹ ہر ہر جگہ اس قبیح اور غیر اسلامی عمل کے خلاف آواز بلند کریں۔اور پوسٹ کو ذیادہ سے ذیادہ شیئر کریں۔تاکہ اربابِ اختیار تک یہ آواز پہنچ جائے.

مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریںhttps://www.facebook.com/share/g5ZHouSQgt1bJoDu/?mibextid=qi2Omgعید الاضحیٰ: غیرقانون...
15/06/2024

مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

https://www.facebook.com/share/g5ZHouSQgt1bJoDu/?mibextid=qi2Omg

عید الاضحیٰ: غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ۔

یہ فیصلہ سکیورٹی خد شات، راہزنی و دیگر جرائم پر قابو پانے کے پیش نظر کیا گیا۔پولیس

پشاور عید الاضحیٰ اور ماہ محرم میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور پولیس چیف قاسم علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم (عاشورہ) کے موقع پر غیر قانونی افغانوں کا شہر میں داخلہ مکمل بند ہوگا، یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات، راہزنی و دیگر جرائم پر قابو پانے کے پیش نظر کیا گیا۔قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ حساس مقامات و عبادت گاہوں کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائیں جائیں گے۔سٹی پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ عید اور محرم کے موقع پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے جائیں گے، مذہبی تہواروں کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

15/06/2024

*HTN*📰👇🏻👇🏻

*باغ ناران نماز عید الاضحی 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔*
کرنل شیرخان پارک فیز7 میں 06:15 بجے ادا کی جائے گی۔*

15/06/2024

اسرارحسین بنگش HTN نیوز ضلع کرم پاراچنار 👇🇵🇰

صدہ سے امن مارچ پارچنار کی طرف رواں دواں راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ قائم مہمانوں کو ٹھنڈا شربت پیش کر دی گئی۔

14/06/2024

*HTN*📰👇🏻👇🏻

*محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی*🌧️⛅🌧️

14/06/2024

*HTN*📰👇🏻👇🏻
*پاکستان T-20 ورلڈ کپ سے باہر
ہو گیا*
*امپائر نے میچ منسوخی کا فیصلہ تبدیل کر دیا،کٹ آف ٹائم بڑھا دیا گیا*

12/06/2024

پشاور : بجلی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر رات گئے الحرم ٹاون کے لوگ سڑک پر نکل آئے ۔۔

12/06/2024

وادی تیراہ، خیبر میں پاک فوج کی پوسٹ کے نزدیک چیتے کی نقل و حرکت

جوانوں نے چیتے کی فلم بنالی،
حکومت پاکستان کے قوانین کے مطابق چیتے کو کچھ نہیں کہا گیا-

12/06/2024

پشاور۔ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نے احتجاج کر تے ہوئے رنگ روڈ کو حیات آباد کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

*روزنامہ حیات آباد ٹائمز نیوز نیوز HTN ✒️*افغانستان میں ریھڑی بانوں کے لئے علیحدہ بازار کا انتظامُ اب بازاروں میں  ٹریفک...
10/06/2024

*روزنامہ حیات آباد ٹائمز نیوز نیوز HTN ✒️*

افغانستان میں ریھڑی بانوں کے لئے علیحدہ بازار کا انتظامُ اب بازاروں میں ٹریفک جام نہیں ہوگا ، اور ہمارے لیے پاکستان میں خاص کر پشاور خیبر پختون خواہ میں درد سر بنے ہیں
KPK Police Peshawar Development Authority Deputy Commissioner Peshawar CM-Complaint cell-Kpk

10/06/2024

*HTN*📰

*مورخہ یکم جون 2024 پشاور کے علاقہ تہکال پایان میں چور بائک ریپیئرنگ کی دکان سے ایک گاہک کا موبائل لے اڑا۔*

سی سی ٹی وی کیمروں میں چور کو موبائل چوری اور بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

*پشاور پولیس حکام سی سی ٹی وی کیمروں کی بدولت چور کو پکڑنے میں مدد کرے متاثرہ شخص*
رابطہ نمبر
03161848476

Address

53 Street 21, Phase-1 Phase 1 Hayatabad, Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa
Hayatabad
25100

Telephone

+923139282588

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hayatabad Times News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hayatabad Times News:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Hayatabad

Show All