Havelian Press Club

Havelian Press Club Havelian Press Club, Tehsil Havelian, District Abbottabad. Registered in the office of the Provincial

21/06/2024

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیئے پاکستان تحریک انصاف کی کال پر ملک گیر احتجاجی سلسلے میں پی ٹی آئی تحصیل حویلیاں کا احتجاجی مظاہرہ ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان کی قیادت میں حویلیاں پریس کلب سامنے کیا جارہا ہے
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

15/06/2024

خواجہ غلام رسول لون کی زوجہ خواجہ زولفقار خواجہ یاسر خواجہ جنید اور خواجہ بلال کی والدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں جنکی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ رات 10 بجے کمیٹی گراؤنڈ حویلیاں میں ادا کی جائے گی

14/06/2024
11/06/2024

قائد حزب اختلاف و پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جناب عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 66کروڑ17لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے تحصیل غازی ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ڈی کٹیگری سے ٹائپ سی کٹیگری منصوبے پر کام جاری۔اپوزیشن لیڈر جناب عمرایوب خان نے ہسپتال کا دورہ کرکے جاری منصوبے کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے انھیں جاری منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر الحاج محمدرحمان جہازوں والا گروپ۔ملک خالد۔خیام اسلام۔چوہدری اشفاق ودیگر بھی ہمراہ۔۔۔

ایم پی اے افتخار خان جدون نے ایکسین سی این ڈبلیو سے نوشہرہ پل اور حویلیاں بائی پاس کی رپورٹ پر   وضاحت کی ہے کہ کچھ ناکا...
05/06/2024

ایم پی اے افتخار خان جدون نے ایکسین سی این ڈبلیو سے نوشہرہ پل اور حویلیاں بائی پاس کی رپورٹ پر وضاحت کی ہے کہ کچھ ناکام سیاستدان اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، یہ دعوی کرتے ہوئے نظر آرہے کہ ان کے دور میں حویلیاں بائی پاس اور نوشہرہ پل کی منظوری ہو چکی تھی۔ افتخار خان جدون نے بتایا کہ ان منصوبوں کے حوالے سے کسی قسم کی ایڈمنسٹریٹو اپروول، نہ اس کا پی سی ون بنا اور نہ ہی انکا ٹینڈر ہوا تھا۔ ا
گر کوئی کہتا ہی کہ اس کا کوئی ٹینڈر ہوا ہیں وہ مجھے اس ٹھکیدار یا کمپنی کا بتائے جس نے اسوقت ٹینڈر لیا ہیں میں اس کمپنی سے کل ہی کام شروع کرواتا ہوں یہ سب جھوٹ ہیں اور ان منصوبوں پر 2022 میں پیسے نہ رکھ کے علاقے کی عوام کے ساتھ زیادتی کی گی

انہوں نے مزید کہا کہ کنسلٹنٹ کے لیے اشتہار ضرور دیا گیا تھا، اور سابقہ ممبر حلقہ کی عوام کو بیوقوف اس لئے نہیں بنا سکتے کہ وہ انتہائی پڑھے لکھے ہیں۔ شاید ان کو اس انگریزی کے اشتہار کی سمجھ نہ آئے مگر عوام اس اشتہار کا مطلب بخوبی سمجھتی ہے کہ کنسلٹنٹ کے لیے اشتہار تھا مگر اسوقت 2022 میں فنڈز کی کمی کی وجہ سے کسی کمپنی نے دلچسپی نہیں دکھائی۔ جس کیوجہ سے یہ منصوبہ کھائی میں پڑ گیا تھا
ایم پی اے افتخار احمد خان نے یقین دلایا کہ نہ صرف یہ دو بلکہ دیگر منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے اور پروپیگنڈہ کرنے والوں کو افتتاحی تقریبات میں مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ عملی کام کیسے ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ ممبر صاحب اگر اپنے دور میں کام کرتے تو آج میرے حلقہ کا یہ حال نہ ہوتا نہ ہسپتال نہ روڈز نہ گروانڈ

افتخار خان جدون نے شکست خوردہ سیاستدانوں کو نصیحت کی کہ اپنی ناکامیوں کا تجزیہ کریں اور جھوٹ بول کر مزید نقصان نہ اٹھائیں۔ ان عوامل کا جائزہ لیں کہ کیوں عوام نے آپ کو مسترد کیا۔ آپ کے دوغلے پن کا پارٹی اور حلقہ کی عوام کو بخوبی اندازہ ہے۔

02/06/2024

حاجیہ گلی اور مجاہتھ گاؤں کے جنگل نامعلوم افراد نے آگ لگا کر پورا جنگل تباہ کردیا اس قبل گزشتہ روز گاؤں گڑھی پھلگراں کے جنگل میں بھی کچھ شر پسندوں نے آگ لگائی ہے

02/06/2024

ایبٹ آباد کے نوجوانوں کیلئے ہنر مند بننے کا سنہری موقع

ایبٹ آباد کے نوجوان بچیاں اور بچے آئی_ٹی کے مختلف شارٹ کورسسز مفت سیکھنے کیلئے الخدمت فاونڈیشن کے بنوقابل پروگرام کیلئے درج ذیل لنک پر رجسٹریشن کروائیں اور ان کورسسز میں مفت داخلہ لے کر اپنے مستقبل کو روشن بنائیں اور اپنے پاوں پر کھڑے ہو جائیں۔۔۔۔۔۔۔ اور الخدمت فاؤنڈیشن کی اس سنہری شاندار کاوش سے فائدہ اٹھائیے۔۔۔۔۔۔۔ پہلے آئیے۔۔۔۔۔۔ پہلے پائیے۔۔۔۔۔۔۔ اور باعزت روزگار حاصل کرنے کے لئے۔۔۔۔۔۔۔ اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیے۔۔۔۔۔۔۔پھر نہ کہنا خبر نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔

𝐑𝐞𝐠𝐢𝐬𝐭𝐞𝐫 𝐧𝐨𝐰 𝐚𝐧𝐝 𝐬𝐞𝐜𝐮𝐫𝐞 𝐲𝐨𝐮𝐫 𝐬𝐩𝐨𝐭!

kp.banoqabil.pk/student/register

01/06/2024

گھڑی پھلگراں کے جنگلات میں خو فناک آ تشزدگی نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی جنگلات جل کر راکھ ہو گے جنگلات میں موجود حیوان چرند پرند بھی جل گے مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے
مطالبہ کیا ہے اس میں ملوث لوگوں کو کرار واقع سزادی جائے جھنوں نے قیمتی لکڑ کے جنگل کو آگ لگائی
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

01/06/2024

بروز 31 مئی 2024
ایم پی اے سردار رجب علی خان عباسی نے اسمبلی میں بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنے صوبے خیبر پختونخواہ
اپنے شہر ایبٹ آباد اور
اپنے حلقہ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی تقریر کی اور ایوان کو اپنے حلقہ کے عوام کی پریشانیوں کے بارے میں باور کرایا
اور وزیر صاحبان نے یقین دلایا کہ انشاءاللہ ان مسائل کو بہت جلد حل کر لیا جائے
رپورٹ حویلیاں پریس کلب
گا

ایس۔ایچ۔او حویلیاں آصف خان کا دو مختلف وارداتوں کےنامزد ملزمان بچے سےریپ کی کوشش کرنے والے ملزم اور دوسرے ماں پر فاہر کر...
31/05/2024

ایس۔ایچ۔او حویلیاں آصف خان کا دو مختلف وارداتوں کے
نامزد ملزمان بچے سےریپ کی کوشش کرنے والے ملزم اور دوسرے ماں پر فاہر کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا اس
موقع پر ایس ایچ او حویلیاں آصف خان میڈیا نماہندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں شاہع ہونے والی ڈکیتی کی خبر پر کہا کہ ملزمان نے غلط بیانی کرکے رپورٹ کروائی جو بعد ازاں اصل پول کھل گیا مدعی خود ہی فراڈ کررہے تھے جنکا ویڈیو بیان موجود ہے
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

31/05/2024

حویلیاں پریس کلب کی خبر پر ایکشن
گندم خریداری میں خرد برد اور کرپشن پر صوبائی حکومت نے حویلیاں میں گندم خریداری پر پابندی عائد کر دی کسان گندم لیکر اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ

صوبائی حکومت کے احکامات تک حویلیاں سنٹر میں گندم
کی مزید خریداری روک دی گی ہے ڈی۔ایف۔سی طارق خان

رپورٹ حویلیاں پریس کلب

31/05/2024

حویلیاں گندم خریداری میں خرد برد 10'10 دنوں سے گودام کے باہر کھڑے ٹرک ڈرائیورز سراپا احتجاج

31/05/2024

حویلیاں ٹیلر ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا واپڈا کے حکام بالا سے اپیل ماہ جون کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول یکم جون سے عیدالاضحی تک منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ٹیلر ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کے مطابق ہمارا روز گار بجلی سے وابسطہ ہوتا ہے اور یہ ہی چند ایام ہوتے ہیں جس میں ہمارے گھروں کے نظام کا دارومدار ہوتا ہے ایس ایچ واپڈا ایبٹ آباد نے رمضان المبارک میں بھی ٹیلر ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور رمضان میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول نہیں دیا گیا اور اب عیدالاضحی کے چند ایام ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ ان دنوں میں ماہ جون کا شیڈول عیدالاضحی کے بعد جاری کیا جائے
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

30/05/2024

حویلیاں سلطان پور اور گردونواح کی آبادیوں کے لیے گزشتہ ایک ہفتہ سے گندم کی بھری گاڑیاں عذاب کی صورت بنی ہوئی ہیں
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

30/05/2024

ایم پی اے افتخار احمد خان جدون اور ایم این اے علی اصغر خان نے حویلیاں شہر کی عوام کے پرزور اصرار پر انکا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا حویلیاں محلہ ضامن شاہ پرائمری سکول میں سیکنڈ شفٹ میں مڈل سکول کی کلاسز کا اغاز کر دیا اس سے پہلے حویلیاں شہر میں کوئی مڈل سکول نہ تھا ایم پی اے افتخار احمد خان اور ایم این اے علی اصغر خان کیطرف سے یہ اقدام انکی علم دوستی کا مظہر ہیں جس کو اہلیان علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا
انشاءاللہ جلد پورے پی کے 44 کی عوام کو مزید خوشخبریاں ملے گی جس سے گزشتہ پندرہ سال کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

29/05/2024

ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد کے نانبائیوں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری وزیراعلی کے خلاف نعرے
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

29/05/2024

حویلیاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ اباد کسانوں کی آواز بن گئےحویلیاں پریس کلب کی نشاندھی پر فوڈ ڈیپارمنٹ کی مس مینجمنٹ پر گندم کی تمام گاڑیوں کی انٹری اور گندم کی خریداری وقتہ طور پر روک دی
جب تک مکمل طریقہ کار وضع نہیں ہوتا ایسے نہیں چلنے دوں گا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عباس خان آفریدی
حویلیاں میں گندم سے بھرے ٹرک سڑک کے دونوں جانب براجمان ٹریفک بند عوام گزشتہ کئی دنوں سے ذلیل وخوار ہورہے ہیں مافیا لاکھوں کی دہہیاڈی لگانے میں مصروف تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کے حوالے سے ہزارہ ڈویژن کا سب سے بڑے غلہ گودام حویلیاں میں گندم سکینڈل پورے ملک میں سرے فہرست بنا ہوا ہے جس میں ایک ڈی۔ایف۔ سی سمیت کچھ دیگرلوگ صوبائی فوڈ ڈاہریکیٹر نے معطل کیے ہیں لیکن اس کے باوجود مافیا کا زور برقرار ہے اور گندم کی خریدوفروخت اور گوداموں میں اتارنے کی مسلسل شکایات آرہی ہیں جس پر گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عباسخان افریدی نے ایکشن لیا اور خردبرد کرنے کے نظام کو معطل کرکے از سرے نو اسکو شفاف انداز میں چلانے کا اعلان کیا انھوں نے کہا اگر یہ ہی سلسلہ رہا تو اس کو صوبائی حکومت کے نوٹس میں لا کر کسی دوسرے مقام پر شفٹ کردیں گے

29/05/2024

حویلیاں غلہ گودام میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے گندم کے ٹرکوں کے ڈراہیوروں سے جعلی ٹوکن پکڑنے پہ تمام جاری کردہ گاڑیوں کو گندم کی خریداری کے ٹوکن منسوخ کردیےشفاف نظام کی بحالی تک حویلیاں کے غلہ گودام میں کسی کو بھی گندم اتارنے کی اجازت نہیں
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

29/05/2024

بروز سوار مورخہ 27/05/2014 مرکزی جانو جامع مسجد حویلیاں سے ظہر کی نماز (2:10 سے 2:40 کے دوران میرا ایک شاپر جسمیں میرے بہت ہی ضروری کا غذات اور کپڑے تھے۔ یہ بندہ جو ویڈیو میں نظر آرہا ہے اس نے چُرایا ہے اسے کوئی بندہ جو اسکو جانتا ھو یا کاغذات ملے تو ان نمبروں پر رابطہ کریں شکریہ۔

⇒0311-9463014

⇒0314-9791363

27/05/2024

ضلع ایبٹ آباد کی تاریخ میں اگر کسی پولیس آفیسر نے نوجوان نسل کو آئس اور منشیات سے بچانے کے لیے دل و جاں سے کوشش کی ہے تو وہ ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل ہے جو کسی کی پرواہ کئے بغیر دل و جان سے منشیات اور خاص کر آئیس کے خلاف جہاد شروع کیا ہے جس پر

اہلیان حویلیاں ایبٹ آباد انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

25/05/2024

سابق تحصیل ناہب ناظم حبیب اللہ خان حویلیاں ہاسپٹل
کے اچانک دورہ ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان کے موقع
پر اپنے ساتھ ہاسپٹل میں ہونے والے واقعہ بیان کررہے ہیں
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

Address

Havelian

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Havelian Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Havelian Press Club:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Havelian

Show All

You may also like