M Ayaz Press Club Havelian City

M Ayaz Press Club Havelian City Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from M Ayaz Press Club Havelian City, News & Media Website, havelian, Havelian.

21/08/2022
25/04/2020
25/04/2020

خیبرپختونخوا میں رمضان کے مہینے میں پہلے ہی لاک ڈاﺅن سے مستثنیٰ اشیائے ضروریہ کی دوکانوں اور کاروبار کیلئے اوقات کار مقرر کردیا گیا ہے جس کے مطابق اشیائے ضروریہ کی دُکانیں بشمول کریانہ اسٹور ، تندور، سبزی کی دُوکانیں، دودھ کی دُکانیں صبح سے لیکر شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی جس کے بعد سب کچھ مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔ ریسٹورنٹس کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کیلئے شام4 بجے تک کھلی رہیں گی ۔ اس فیصلے کا اطلاق میڈیکل اسٹور پر نہیں ہو گا۔یہ فیصلہ آج سے نافذ العمل ہو گا ۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت جمعہ کے روز صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔صوبائی وزراءسلیم تیمور جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر کے علاوہ کور کمانڈر پشاور لیفٹنینٹ جنرل نعمان محمود، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی پی خیبرپختونخوا کے اور دیگر متعلقہ سول اور عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں پریس بریفینگ کرتے ہوئے صوبائی وزیر سلیم تیمور جھگڑا اور وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں عوامی مقامات پر فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دینے پر غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے لوگوں کو اگلے ایک ہفتے تک لوگوں کو عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننے کی تلقین کی جائے گی جس کے بعد فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ اسلئے کیا گیا ہے کہ جن ممالک میں ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے وہاں وائرس کے پھیلاﺅ کی رفتار کم ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی دوکانوں میں احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے چیکنگ سخت کی جائے گی اور جن دوکانوں میں ان باتوں پر عمل درآمد نہیں ہورہا اُنہیں جرمانوں کی بجائے فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ اسی طرح رمضان کے دوران مساجد میں عبادات کی ادائیگی کیلئے قومی سطح پر علماءکی مشاورت سے طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اس مقصد کیلئے مقامی علماءکے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل کیلئے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور جن مساجد میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ ہو رہا ہو اُن مساجد میں نماز تراویح پڑھنے کی اجازت کو واپس لیا جائے گا۔
اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ افطاری کے بعد بلا ضرورت بازاروں میں گھومنے پھرنے پر بھی ممانعت ہو گی۔ اجلاس کے شرکاءنے بعض شہروں میں کورونا کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پشاور سمیت تمام حساس شہروں کے تمام انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کو سخت کیا جائے اور بلا ضرورت لوگوں کی شہروں میں داخلے کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ شرکاءنے کورونا کیسز کی تعداد میں مزید تیزی سے اضافہ ہونے کی صورت میں لاک ڈاﺅن کو سخت کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس وقت حکومت دو محاذوں پر لڑ رہی ہے ایک طرف لوگوں کو کورونا کی وباءسے بچانا ہے تو دوسری طرف اُنہیں بھوک اور افلاس سے بھی بچانا ہے ۔ اسلئے ہم نہ ہی مکمل لاک ڈاﺅن کے متحمل ہو سکتے ہیں اور نہ ہی سب کچھ کھولنے ۔ اس لئے ایک متوازن لائحہ عمل کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔ بعدازاں وزیراعلیٰ محمود خان نے بذریعہ ویڈیو لنک وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور فورم کو صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

24/04/2020

ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ھیں کے ایسے فرض شناس گریٹ پولیس آفیسر کو ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں تعینات کیا جاے

13/04/2020

ایک گاؤں میں ایک باپردہ خاتون رہتی تھیں
جن کی ڈیمانڈ تھی کہ شادی اس سے کریں گی جو انہیں باپردہ رکھے گا
ایک نوجوان اس شرط پر نکاح کے لیے رضامند ہوجاتا ہے
دونوں کی شادی ہوجاتی ہے ۔ وقت گذرتا رہتا ہے یہاں تک کہ ایک بیٹا ہوجاتا ہے ۔
ایک دن شوہر کہتا ہے کہ میں سارا دن کھیتوں میں کام کرتا ہوں ۔ کھانے کے لیے مجھے گھر آنا پڑتا ہے جس سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے تم مجھے کھانا کھیتوں میں پہنچادیا کرو
بیوی راضی ہوجاتی ہے ۔۔
وقت گذرتے گذرتے ایک اور بیٹا ہوجاتا ہے
جس پر شوہر کہتا ہے کہ اب گذارا مشکل ہے تمہیں میرے ساتھ کھیتوں میں ہاتھ بٹانا پڑے گا
یوں وہ باپردگی سے نیم پردے تک پہنچ جاتی ہے
اور تیسرے بیٹے کی پیدائش پر اس کا شوہر مکمل بے پردگی تک لے آتا ہے
وقت گذرتا رہتا ہے یہاں تک اولاد جوان ہوجاتی ہے
ایک دن یونہی بیٹھے بیٹھے شوہر ہسنے لگتا ہے
بیوی سبب پوچھتی ہے
تو کہتا ہے کہ بڑا تو پردہ پردہ کرتی تھی آخر کار تیرا پردہ ختم ہوگیا ۔۔ کیا فرق پڑا پردے اور بے پردگی کا
زندگی تو اب بھی ویسے ہی گذر رہی ہے
وہ بولتی ہے کہ تم ساتھ والے کمرے میں چھپ جاؤ میں تمہیں پردے اور بے پردگی کا فرق سمجھاتی ہوں
شوہر کمرے میں چھپ جاتا ہے
عورت اپنے بال بکھیرے رونا پیٹنا شروع کردیتی ہے
پہلے بڑا بیٹا آتا ہے ۔ رونے کا سبب پوچھتا ہے
کہتی ہے تیرے باپ نے مارا ہے
بڑا بیٹا ماں کو سمجھاتا ہے کہ اگر مارا ہے تو کوئی بات نہیں وہ آپ سے محبت بھی تو کرتے ہیں آپ کا خیال رکھتے ہیں ۔
وہ سمجھا بجھا کر چلا جاتا ہے
عورت پھر سے رونے کی ایکٹنگ کرتی ہے اور منجھلے بیٹے کو بلا کر بتاتی ہے کہ تیرے باپ نے مجھے مارا
منجھلا بیٹا کو غصہ آتا ہے وہ باپ کو برا بھلا کہتے ہوئے ماں کو سمجھا بجھا کر چپ کروا کر چلا جاتا ہے
آخر کار عورت یہی ڈرامہ چھوٹے بیٹے کے سامنے کرتی ہے
چھوٹا بیٹا تو غصہ سے آگ بگولہ ہوجاتا ہے اور زور زور سے گالیاں بکتے ہوئے ڈنڈا اٹھاتا ہے اور کہتا ہے کہ ابھی باپ کی خبر لیتا ہوں
پھر عورت شوہر کو بلا کر بولتی ہے
کہ پہلا میرے پردے کے وقت پیدا ہوا
تو اس نے تیرا پردہ رکھا
دوسرا نیم پردے کے زمانے میں پیدا ہوا
تو تیری آدھی لاج رکھ لی
جبکہ تیسرا جو مکمل بے پردگی کے زمانے میں ہوا
تو وہ مکمل طور پر تیرا عزت کا پردہ اتارنے گیا ہے
حاصل کلام:
پردہ عورت کا فطری تقاضا ہےخالق کی طرف سے قاعدہ بھی ہے

دعاؤں کا طالب

11/04/2020

ہم حاجی محمد فرید خان جدون کو پاکستان مسلم لیگ ن کی ارگنزانگ کیمٹی کا ممبر منتخب ہونے پر دل کی ایتھا گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتے ھیں۔

05/04/2020
04/04/2020

اعلان فوتگی
امجد محمود اور طاہر محمود کے والد ڈاکٹر غلام سرور خان رضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج شام 5:30 بجے ریلوے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی اللہ جی مغفرت فرمائیں آمین

03/04/2020

جس دور میں لٹ جائے فقیروں کی کمائی
اس دور کے سلطان سے کوئی بھول ہوئی ہے

وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے خود کو آگ لگانے والے شہری کا معاملہ

پمز ہسپتال میں فیصل نامی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

شہری کے پاس سے وزیر اعظم ہاؤس کو لکھا گیا خط بھی برآمد

میرا قصور بس اتنا ہے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا: متن

خط میں جواد احمد عباسی نامی سیاستدان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ زرائع

میں نے جواد عباسی کے خلاف وزیر اعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی: زرائع

میں جواد احمد عباسی کے خلاف پیر ودائی تھانہ گیا لیکن کاروائی نہ کی گئی: زرائع

میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کروا دیا گیا: زرائع

03/04/2020

ہم ایوان تجارت کے پلیٹ فارم سے پریس کلب حویلیاں و یونین آف جرنلسٹس کے تمام عہدیداران و ممبران کے مشکور وممنون ھیں جنہوں نے مشکل گھڑی میں عوالناس کو ہر خبر سے باخبر رکھا اور مثبت صحافتی رول پلے کیا ھے ہم آہیندہ بھی ان سے یہ توقع رکھتے ھیں کے یہ اپنے علاقاہی مساہیل وساہیل کے اندر رہتے ھوے اجاگر کرنے میں بہترین کردار ادا کرتے رھیں گے

24/03/2020

حویلیاں بازار میں حکومتی احتیاطی تدابیروں کے باوجود عوام کا جم غفیر سمجھ سے بالا تر ھے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی فوری توجہ کی ضرورت ھے اللہ تعالی ہمیں ہدایات عطا فرماہیں آمین

18/03/2020

مسلم لیگی سنیر رہنما عبدالرزاق (عرف) شمو چیرمین کی ناگہانی وفات پر ایک تعزیتی اجلاس زیر قیادت صدر ایوان تجارت خورشید اعظم خان منعقد ھوا جسمیں سنیر ناہیب صدر نصیر احمد عباسی حاجی ابرار عباسی جمیل عباسی کے علاوہ کثیر تعداد میں تمام ٹریڈ کے صدوروں نے شرکت کی اجلاس میں تمام عہدیداروں نے چیرمین صاحب کی زندگی پر روشنی ڈالتے ھوے کہا چیرمین صاحب کی وفات سے مسلم لیگ ن ایک قیمتی اثاثے سے محروم ھوگہی ھے اور حویلیاں شہر ایک نڈر بزرگ اور قابل شخص سے محروم ھوا ھے کوہی بھی اجتماعی مسلہ جہاں بھی پیش آیا تو چیرمین صاحب اس میں پیش پیش نظر آتے رہے انکی عدم موجودگی سے ایک نہ پر ھونے والا خلا پیدا ھوگیا ھے جو شاھد کبھی پورا نہ ھو پاے آخر میں (مرحوم) چیرمین صاحب کے لیے دعا کی گہی کے اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین

16/03/2020

پشاور : خیبرپختونخوا محکمہ اوقاف کا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات، نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کی جائے تاکہ جمعہ اجتماعات میں رش سے بچا جاسکے.محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے تمام ضروری اقدامات کا اعلامیہ جاری کردیا.

اعلامیہ کے مطابق نماز جمعہ اور دیگر نمازیں مساجد کے ہال کی بجائے برآمدوں اور صحنوں میں ادا کیا جائے، نماز کے دوران صفحوں میں اضافی جگہ قائم کی جائے، صفحوں کے درمیان ایک صف سے زائد فاصلہ رکھا جائے.بزرگوں اور بچوں کی مساجد میں آنے کی حوصلہ شکنی کی جائے.آئمہ کرام جمعہ کے خطبات میں صفائی ستھرائی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں

Address

Havelian
Havelian
0992

Telephone

+923335075658

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Ayaz Press Club Havelian City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to M Ayaz Press Club Havelian City:

Share


Other News & Media Websites in Havelian

Show All