Hassan Wah Taxila

Hassan Wah Taxila Informative

01/02/2025

اگر تم تھوڑی سی آزمائش سے ڈر کر اپنا یقین ہار کر بیٹھ جاؤ گے تو تمھاری دُعائیں کیسے قبول ہونگی؟ قبولیت کا ایک اصول ہے صبر رکھو، دُعا کرو، اور معجزوں کو پالو۔ ❤️

30/01/2025

تمہیں کس نے کہہ دیا کہ جو تم مانگ رہے ہو، وہ تمہیں نہیں ملے گا؟ تم مانگتے ہوئے یہ کیوں بھول جاتے ہو کہ اللہ کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں۔ وہ ہر چیز عطا کرنے پر قادر ہے۔ جو مانگتے ہو، وہ مانگتے رہو اس یقین کے ساتھ کہ اللہ عطا کرے گا، پھر یقیناً معجزے ہوں گے۔ ان شاء اللہ ❤️

29/01/2025

معجزے ہوتے ہیں، دُعائیں سُن لی جاتی ہیں، زخم بھر دیے جاتے ہیں، آپ اچھی طرح سے صبر کریں، سب رب العالمین پر ایمان، توکل اور صبر کی بات ہے۔ ❤️ 💯

28/01/2025

جو رب پتھروں سے پانی نکال سکتا ہے، وہی رب تمہارے لیے وسیلے بنا سکتا ہے، وہی تمہاری مصیبتیں دور کر سکتا ہے، کیونکہ وہ ہر شے پر قادر ہے، وہی ہر چیز کا نگہبان ہے۔ ❤️

28/01/2025

جب آپ کسی کے راستے میں روشنی کرتے ہیں تو آپ کا اپنا راستہ بھی روشن ہو جاتا ہے۔ ❤️ 💯

28/01/2025

لوگوں کی باتوں کو دل پر لینا چھوڑ دیں، زندگی کا مقصد صرف رب کو راضی کرنا ہے۔ ❤️ 💯

ٹیکسلا کے لیے خصوصی آفر
24/01/2025

ٹیکسلا کے لیے خصوصی آفر

اطلاع فوتگی عدیل موبائل شان ٹیلرز والی گلی نواب آباد بازار صدیق اکبر جو کہ حادثہ میں وفات پا گئے ہیں نماز جنازہ 22/01/20...
21/01/2025

اطلاع فوتگی
عدیل موبائل شان ٹیلرز والی گلی نواب آباد بازار صدیق اکبر جو کہ حادثہ میں وفات پا گئے ہیں نماز جنازہ 22/01/2025 بروز بدھ صبح 11:30am پر خان الیاس گراؤنڈ میں ادا کیا جائے گا تدفین پوڑمیانہ گاؤں میں کی جائے گی ۔

21/01/2025

وہ تو اُن دُعاؤں کے لیے بھی وسیلہ بناتا ہے جو تم نے اس سے کبھی مانگی ہی نہیں ہوتی۔ پھر وہ اُن دُعاؤں کو کیسے ادھورا چھوڑ سکتا ہے، جنھیں تم تڑپتے ہوئے اس سے بار بار مانگتے ہو؟ ❤️

21/01/2025

04/01/2025

لالہ زار: جناح روڈ پر سادات جنرل اسٹور میں ڈکیتی کی واردات

لالہ زار کے علاقے جناح روڈ پر واقع سادات جنرل اسٹور میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی۔ اطلاعات کے مطابق تین مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر اسٹور میں گھس آئے اور لوٹ مار کرتے رہے۔

ڈاکو نقدی، قیمتی اشیاء اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔ واردات کے دوران ڈاکو سی سی ٹی وی سسٹم کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے تاکہ ثبوت مٹایا جا سکے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ مقامی شہریوں نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

04/01/2025

جی ٹی روڈ ڈمپر حادثے میں وفات پانے والے دو لوگ تنویر اور ساجد کینٹ بورڈ واہ کینٹ کے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازم تھے۔

03/01/2025

روڈ ایکسیڈنٹ ۔تاج مارکی کے سامنے ڈیمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان ایکسیڈنٹ دو موٹر سائیکل سوار ہیں ڈمپر کے نیچے ا گئے۔

26/11/2024

راولپنڈی اسلام آباد کو جانے والے تمام راستے بند ہیں

25/11/2024

اور رستے کھلنے لگے

مرمتی کام کی وجہ سے موٹر وے بندہے عوام احتیاط کریں
23/11/2024

مرمتی کام کی وجہ سے موٹر وے بندہے عوام احتیاط کریں

23/11/2024

واہ حسن ٹیکسلا بند

ٹیکسلا اور خان پور میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فوٹو سیشن۔ٹیکسلا: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی کے پاکستا...
18/11/2024

ٹیکسلا اور خان پور میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فوٹو سیشن۔
ٹیکسلا: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی کے پاکستان دورے کا دوسرا دن تاریخ اور قدرتی خوبصورتی کے امتزاج سے بھرپور رہا۔ ٹرافی کو تاریخی شہر ٹیکسلا اور دلکش خان پور ڈیم لے جایا گیا،
ٹیکسلا میں تاریخی پس منظر کے ساتھ پیشکش
ٹرافی کو ٹیکسلا کے مشہور مقامات جیسے دھرماراجیکا اسٹوپا اور جولیان موناسٹری میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جہاں قدیم گندھارا تہذیب کے آثار نے کرکٹ کی جدید تاریخ کو منفرد رنگ دیا۔
خان پور میں قدرتی خوبصورتی کے ساتھ شاندار مناظر
ٹرافی کو قدرتی حسن سے مالا مال خان پور ڈیم لے جایا گیا، جہاں نیلے پانی اور سرسبز پہاڑوں کے درمیان ٹرافی کی نمائش نے شائقین کے دل موہ لیے۔

Address

Hassan Abdal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Wah Taxila posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share