Haripur News

Haripur News haripur media group
(27)

01/09/2024

ھری پور چنگی بانڈی کی ایک بیوہ کے لیے ایک ماہ کے راشن کی ضرورت ھے اور ننھے بچے کے لیے دودھ کی کوئی دوست بھائی ہیلپ کرنا چاے تو میرے نمبر پر رابطہ کرے میں ان کا نمبر دے دونگا 03105499007

30/08/2024

اسلام علیکم!
ہریپور کی ایک بیوہ جنکی4 بچیاں اور ایک بچہ چھوٹی عمر کا ہے ۔ خاتون لوگوں کے گھروں میں کام کر کے گزر بسر کر رہی ہیں ۔اور ایک کمرے کے گھر میں رہائش پزیر ہیں۔گزشتہ دن شارٹ سرکٹ سے کمرے میں آگ لگ گئی اور چھت گر گئی گھر کا سارا سامان ملبے تلے دب کر ٹوٹ چکا ہے۔ اور دیواریں بھی بوسیدہ ہیں۔فل حال پڑوسیوں کے گھر پناہ میں ہیں۔انہیں نیا کمرہ تعمیر کر کے دینا ہے حسب توفیق جانی و مالی صدقہ و زکوۃ کی صورت میں بھی تعاون کی اپیل ہے۔
EasyPaisa&Jazcash
03145081171
ثاقب علی بانی فری دسترخوان ہریپور چمن پارک

عورت ایک عظیم مخلوقعورت کے صبر کو کبھی چیلنج نہ کریں۔  جو عورت اپنے جسم سے ایک جنین نکال سکتی ہے اور درد زہ کا سامنا کر ...
29/08/2024

عورت ایک عظیم مخلوق

عورت کے صبر کو کبھی چیلنج نہ کریں۔
جو عورت اپنے جسم سے ایک جنین نکال سکتی ہے اور درد زہ کا سامنا کر سکتی ہے، وہ اس قابل ہے کہ آپ کو اپنے دل سے نکال دے اور آپ کی جدائی کو بھی اسی صبر سے برداشت کر لے۔

لہٰذا، خواتین کا احترام کرنا سیکھیں

عورت اپنے شوہر کی تکمیل کے لیے بنی ہے، جو عورت آپکے حصار میں ہیں اسے چھپائیں۔

وہی ہے جو آدھے معاشرے کو جنم دیتی ہے اور باقی آدھے کی تربیت کرتی ہے۔

🙋🏻- عورت ایک کپ کافی کی مانند ہے، اگر آپ اسے نظر انداز کریں، تو وہ بھی سرد ہو جائے گی، یہاں تک کہ اس کے جذبات بھی۔

🙋🏻- جب عورت جس سے وہ محبت کرتی ہے، اس کے سامنے خاموش ہو جاتی ہے، تو الفاظ آنسوؤں کی شکل میں آتے ہیں۔

🙋🏻- عورت ابتدا میں آپ سے دور رہنے سے ڈرتی ہے، اور آخر میں آپ سے دور ہونے پر روتی ہے۔
بہت کم لوگ ہیں جو اسے سمجھتے ہیں۔

🙋🏻- عورت کو آپ سے ناممکن کی خواہش نہیں، بس اتنا ہی چاہتی ہے کہ آپ ویسے ہی ہوں جیسے آپ اپنی بہن کے لیے ایک مرد چاہتے ہیں۔

🙋🏻- عورت یا تو عظیم تدبیر ہوتی ہے یا عظیم محبت!!
اور آپ ہی وہ شخص ہیں جو اس کا فیصلہ کرتے ہیں۔

🙋🏻- عورت بیمار ہوتے ہوئے بھی دوسروں کا علاج کرتی ہے، خود غمگین ہو کر بھی دوسروں کو تسلی دیتی ہے، اور تھکی ہوئی ہو کر بھی جاگتی رہتی ہے۔

🙋🏻- عورت ہمیشہ چاہتی ہے کہ اسے بچی کی طرح برتاو کیا جائے، چاہے وہ کتنی ہی بڑی ہو جائے۔

🙋🏻- عورت کے دل کا دروازہ نہ کھٹکھٹائیں،
اگر آپ کے پاس توجہ کی سچی نیت نہیں ہے۔

🙋🏻- عورت خواہ کتنی ہی سخت کیوں نہ ہو، وہ کبھی شفقت اور مہربانی کے جذبات سے خالی نہیں ہوتی۔

🙋🏻- عورت ایک بچے کی پرورش اکیلے کر سکتی ہے،
لیکن مرد بغیر عورت کے بچے کی پرورش نہیں کر سکتا۔

🙋🏻- یہ ہے عورت کی عظمت۔

🙋🏻- جب آپ "مرد" بن جائیں، تو آپ کو ایک "عورت" ملے گی۔

🙋🏻- جب آپ "مرد" ہوں گے، تو آپ کو ایک "عورت" ملے گی۔

🙋🏻- جب آپ "بادشاہ" بن جائیں، تو آپ کے لیے ایک "شہزادی" ہوگی۔

🙋🏻- لہٰذا، کچھ نہ بنیں اور یہ توقع نہ رکھیں کہ وہ سب کچھ بن جائے گی!!

🙋🏻- عورت کے ساتھ نرمی کریں، وہ ایک امانت ہے، اسے بے عزت کرنے کے لیے پیدا نہیں کیا گیا۔

🙋🏻- چاہے وہ شادی شدہ ہو، غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ، ہر عورت کا احترام کریں۔

🙋🏻- آپ ہمیشہ ایک عورت رہیں گی، شادی نے آپ کی عزت میں اضافہ نہیں کیا، اور طلاق نے آپ کی نسوانیت کو کم نہیں کیا۔

29/08/2024

ضلع ہری پور علاقہ دوڑ پار کہ موضح موڑہ ممدوح کی ریاشی بیوہ عبدالقیوم کا گھر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر خاکستر ہو گیا گھر کی دیواریں اور چھت جو کہ کچی مٹی سے بنے ہوئے تھے وہ بھی زمین بوس ہو گے بیوہ خاتون لوگوں کے گھروں میں برتن وغیرہ دھو کر اپنی زندگی کی گاڑی چلا رہی ہے بیوہ نے مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ھے کہ مجھے ایک کمرے کی فوری چھت بنا کر دی جاے کہ میری جوان بچیاں محلے کے گھر میں سونے پر مجبور ھیں مزید معلومات اور امداد کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں03008349454

28/08/2024

ملک بھر میں مہنگائی۔بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسزز کے خلاف کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ھری پور میں جماعت اسلامی نے شاپ ٹو شاپ پیدل چل کر وفاقی حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کےخلاف واک کی عوام کے ساتھ ھونے والی نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرتے نظر آئے اسی سلسلے میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر و سابق امیدوار براے قومی اسمبلی غزل اقبال نے ھمارے چینل ھزارے دی آواز کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ھوے کیا کہا اہیے سنتے ہیں تنویر تنولی کی اس رپورٹ میں

21/08/2024

ایک خاتون کہتی ہیں جب میری شادی کا جہیز آرہا تھا تو پھپھو رشیدہ نے کہا کہ پاندان تو میں لا کر دوں گی ثریا کو ۔ ۔۔لو بھیا ، پھوپھا عنایت نکل پڑے بہتیری دکانیں چھان ماریں ۔تب کہیں جا کر ملا یہ پورے پانچ سیری کا پاندان ۔ خدا جھوٹ نہ بلائے پھپھو نے سارے پیسے نکال لیے ۔ ہمارے باوا بھی حساب کے کھرے تھے ۔ امّاں سے بولے : تجھے قسم ہے رضیہ جو تو نے ایک پیسہ بھی رکھا ۔

شادی کے دوسرے دن جب میں چوتھی کر کے سسرال آئی تو ساس بولیں : اے بہو ! جہیز میں سب سے بھاری تم ہو اور اس کے بعد تمھارا یہ پاندان ۔ ایک دن کی بیاہی تھی ۔ خون کے گھونٹ پی کر رہ گئی ۔ وہ تو جب دوسرے روز ساس کا دو سیری کا گندا بسندا پاندان دیکھا تو ساس کی ساری قلعی اتر گئی ۔ پھر خود ہی پاندان کی قلعی پر آجائیں:

پہلے کم بخت مارا گلی میں آجایا کرتا تھا قلعی والا ۔ ارے کیا نام تھا اس کا بھلا سا ۔۔۔ ہاں مشتاق قلعی گر ۔ سالوں سے شکل نہیں دیکھی اس کی ۔ مَرکھپ گیا ہوگا ۔ اللہ جھوٹ نہ بلوائے تھا بہت کالا ( کہتے کہتے خود ہی مسکراتیں) ایک دن تو میں نے کہہ بھی دیا :

ارے اتنی چیزوں پر قلعی کرے ہے ۔ خود پہ کیوں نہیں کر لیتا ۔ تھا بڑا شریف آدمی ۔ کہنے لگا ۔ امّاں وقت ہی نہیں ملتا ۔

پان دان اپنے اندر ایک تاریخ رکھتا ۔ کبھی شہر سے باہر شادی ہوتی تو ساتھ بھی چلا جاتا جس کو موقع لگتا پورا پان یا پھر تھوڑی چھالیہ لے نکلتا ۔ ویسے شادیوں میں شوخ و چنچل مزاج لڑکیاں پان چھالیہ تنگ کرنے کے لیے زیادہ کھایا کرتی تھیں اور پھر خود ہی آکر شکایت لگاتیں کہ خالہ ۔۔۔ سلمی نے ہمارے سامنے پان کا بڑا پتہ اور ڈھیر ساری چھالیہ کھائیں اور باہر جاکر فورا تھوک دیں ۔ جس پر تُنک کر پاندان والی کہتیں :

اچھا وہ چھبّن کی بیچ والی ! لگے تو بڑی باؤلی سی ہے ۔ یہ ہے کہاں کو ؟ لڑکیاں اشارے سے بتاتیں کہ وہ تو نظر نہیں آرہی پھر چھبّن چچا ادھر بیٹھے ہیں ۔ اب چھبّن کی کلاس ہوجاتی :

اے بھیا ، اگر بٹیا کو پان چھالیہ کا اتنا ہی شوق ہے تو پاندان کاہے نہیں دلا دیتے ۔ شادی ہوئی اور دوسروں کا پان دان جھانکا تو سب تمھیں ہی نام رکھیں گے ۔ بتائے دے رہی ہوں ۔ چھبّن میاں سر جھکائے ہلکی سی مسکراہٹ اور تعظیم کے ساتھ ڈانٹ سنتے رہتے انہیں پتہ تھا کہ ماجرا کیا ہے ۔

گھر میں چھوٹے پوتا پوتی اگر اکیلے میں پاندان کی طرف چلے جاتے تو شور مچ جاتا ۔ ارے پکڑو ، سنبھالو ، کہیں تمباکو نہ کھا لے ۔ ساس سے تو کچھ نہ کہتیں مگر بچے منہ یا کولھے پر ایسا جاتیں کہ بچے کی سانس رکی کی رہ جاتی ۔ ایسے موقع پر بہوؤں کو ساس کا پاندان زہر لگتا ۔ کہتیں ایک تو ان کے پاندان نے زندگی عذاب کر رکھی ہے۔ ضرورت کیا ہے پان کھانے کی ۔ پیٹ میں آنت نہیں ، منہ میں دانت نہیں ۔ چلی ہیں پان کھانے ۔ ساس کا بیانیہ مختلف ہوتا ۔ اپنے کمرے میں جا کر اونچی آواز میں کہتیں :

پتہ نہیں کیا بچوں کی تربیت کر رہی ہیں ۔ ہمارے بھی بچے تھے ایک بار منع کردیا ۔ بس پھر کسی کی مجال نہیں جو پاندان کی طرف بھٹک جائے ۔خود کو بنے سنورنے سے فرصت ملے تو بچوں ہر دھیان دیں ۔ میرا پہلوٹی کا اسلم ہوا اور آخر کی مُنّی ۔۔۔ حرام ہے جو صابن کے علاوہ منہ کو کچھ لگایا ہو ۔

اگر گھر میں پاندان والی کی کوئی ہم عمر رشتے دار یا محلے والی آجاتی توسمجھیں کہ کوئی نہ کوئی اپنی یا محلے کی بہو زیرِ عتاب آئی ہی آئی ۔ وہ وہ پینڈورا بکس کھلتے کہ بس اللہ ہی جانے ۔ منہ میں پان اور اس پر چھالیہ کی کتر کتر الگ مزہ دیتی ۔ گھنٹوں گزر جاتے ۔ دوپہر کے کھانے کا وقت آجاتا ۔ جہاں مہمان نے جانے کا کہا۔ فورا جواب آتا : ارے ابھی تو آئئ ہو ، بیٹھو۔ کھانا کھا کر جانا ۔ ادھر بہووں کے سینوں پر سانپ لوٹ رہے ہوتے کہ اتنا بار۔بی کیو ( غیبت کا سیشن) ختم ہو ۔

مگر یہ سب زمانے لَد گئے ہیں ۔ بس رہ گئئ ہیں تو باتیں اور یادیں ۔ دنیا کو گلوبل ولیج بنایا جارہا ہے ۔ پرائیویٹ لائف ، گھریلو سکون اور بچوں کی تعلیم کے لیے اب خاندان چھوٹے چھوٹے یونٹس میں بٹ رہے ہیں جہاں پاندان تو دور کی بات والدین کے رہنے کی جگہ نہیں بن رہی ہے ۔ واقعی خاندان تھے تو پاندان تھے ۔

مجید لاہوری مرحوم نے کہا تھا :

جان ہے تو جہان ہے پیارے
زندگی پاندان ہے پیارے

اب مجید لاہوری کو کون بتائے یہ پاندان زندگی سے بہت دور چلے گئے ہیں ۔

تحریر: تنویر تنولی جرنلسٹ ھری پور

21/08/2024

یہ ویڈیو اینڈ تک ضرور دیکھیں مسائل سے جھکڑے ایسے گھر کے حالات جنھیں سن کر صحافی بھی آبدیدہ ھو گیا

ھری پور گاؤں بستی شیر خان ڈنگہ پل کے رھاہیشی محمد رفیق مزدور اپنے بچوں کی بیماریوں سے لڑتے لڑتے نڈھال جواں سالہ بیٹی عائیشہ گزشتہ آٹھ 9 سالوں سے جگر کے عارضہ میں مبتلا جو کہ انتہائی مہنگا اور تکلیف دہ علاج ھے رفاقت مستریوں کے ساتھ مزدوری کرتا ھے اور لاکھوں روپے علاج پر لگانے کے بعد اب بھی اس کی بیٹی موت کے منہ کے قریب جانے کے قریب موجودہ صورتحال کے مطابق دن بدن اس بچی کا جگر ختم ھو رھا ھے ملتان کے معروف ینگ ڈاکٹر آفان قیصر نے مکمل چیک اپ کے بعد جگر ٹرانسپلانٹ کا کہا ھے اور اس ٹرانسپلانٹ پر ٹوٹل خرچ 70 لاکھ بتایا ھے جس میں سے 35 لاکھ ڈاکٹر آفان قیصر نے خود خرچہ اٹھانے کا کہا ھے اور 35 لاکھ محمد رفاقت کو بیٹی کے آپریشن کے لیے ضرورت ھیں جو کہ ایک بہت بڑی رقم ھے لیکن کوئی بھی ماں باپ اپنی اولاد کو مرتا ھوا نھیں دیکھ سکتے اس لیے عائیشہ رفاقت کی ماں نے اپنا گردہ سیل کرنے کے لیے کہا ھے خدا راہ یہ صرف محمد رفاقت کے لیے آزمائش نھیں بلکہ جن کو اللہ تعالیٰ نے دے رکھا ھے یہ ان پر بھی آزمایش ھے جو شخص بھی ان کی مالی مدد کرنا چاہتا ھے وہ بغیر سوچے بغیر دیر کیے ان کی مدد کریں اور جو حضرات ان کی مدد نھیں کر سکتے وہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ کسی اللہ والے تک یہ کیس پہنچ سکے رابطہ کرنے والے احباب محمد رفاقت بھائی کے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ھیں یہی ان کا ایزی پیسہ نمبر ھے 03449412001 اور مزید تفصیلات جاننے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں 03105499007

20/08/2024

ھری پور کھلابٹ میونسپل کمیٹی کھلابٹ کی جانب سے CM خیبر پختونخوا کی جانب سے صفائی ستھرائی مہم میں باقاعدہ آغاز کر دیا چیف آفیسر میڈم نادیہ شاھین خود نگرانی کرتے ھوے پہلے شیڈول میں چونگی نمبر ون سے چوک سیداں کو کلیئر کیا جاے گا دوسرے تیسرے اور چوتھے مرحلے میں کھلابٹ کی وسیع حدود کو مکمل کرنے کا عزم مکمل کیا جاے گا اس موقع پر چیف آفیسر نادیہ شاھین کی طرف سے ھمارے چینل ھزارے دی آواز کے ساتھ مہم کے حوالے سے خصوصی گفتگو بھی کی ھے اہیے مزید سنتے ھیں انھوں نے کیا کہا

19/08/2024

بیچارہ نکلا تھا گلاس کو آزادی دلانے

18/08/2024

گاؤں پڑھانہ کے مضبوط دھڑے نے عوامی اتحاد سے ھاتھ ملا دیا اس سلسلے میں شام ایک ٹی پارٹی کا پروگرام منقعد ھوا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے جلسے کی شکل اختیار کر گیا اختر زمان خان طارق خان طاہر زمان خان عامر زمان خان کے تمام دھڑے جمبے نے سربراہ عوامی اتحاد گوہر نواز خان کی موجودگی میں بابر نواز خان اور تحصیل ناظم سمیع اللہ خان تینوں عوامی اتحاد کے گلدستوں سے ہمیشہ کے لیے نہ صرف ووٹ بلکہ مکمل سپورٹ کے لیے دعاے خیر کرتے ھوے کہا کہ آئندہ ہر الیکشن میں بھر پور ساتھ دینگے جس کے بعد سابق ایم این اے بابر نواز خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اگلے چند دنوں میں حلقہ عوام کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری کی نوید سنا دی پروگرام میں کثیر تعداد میں عوام نے بھی شرکت کی جس پر سربراہ عوامی اتحاد گوہر نواز خان نے ان کا شکریہ ادا کیا

18/08/2024

ھری پور ضعیف العمر بزرگ حاجی احسان ڈھینڈہ ھاسپٹل کے مین گیٹ کے ساتھ جہاں سیپر اپنے جہاڑو رکھتے ھیں اس کونے میں بیٹھ کر زمین پر چادر بچھا کے رزق حلال کمانے کی غرض سے دس پندرہ بیس روپے والا سامان فروخت کرتے تھے جس سے وہ اپنے خاندان کی کفالت کرتے تھے لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے کنٹین ٹھیکیداروں کی طرف سے ایم ایس ڈی ایچ کیو کو غلط انفارمیشن دے کر غریب شخص کو وھاں سے زبردستی باہر نکال دیا ضعیف العمر شخص کا کہنا ھے کہ میں ریڈی کو چلا نھیں سکتا اپنے خاندان کا واحد کفیل ھوں ایم ایس صاحب سے اپیل کرتا ھوں کہ مجھے دوبارہ گیٹ کے اندر سیپروں کے جہاڑو رکھنے والی جگہ پر ٹھیہ لگانے کی اجازت دی جاے میں گارنٹی سے کہتا ھوں کہ ٹھیکیداروں نے میرے خلاف آپ کو غلط انفارمیشن دی ھے میری عمر اتنی زیادہ ھے کہ میں چل پھر کر مزدوری نھیں کر سکتا میرے ساتھ اچھائی والا معاملہ کیا جاے

ضلعی جنرل سیکرٹری پالستان تحریک انصاف و چئیرمین کھلابٹ اللّہ یار خان کی شہید اختر نواز خان سٹیڈیم میں اتمان فٹ بال میلہ ...
15/08/2024

ضلعی جنرل سیکرٹری پالستان تحریک انصاف و چئیرمین کھلابٹ اللّہ یار خان کی شہید اختر نواز خان سٹیڈیم میں اتمان فٹ بال میلہ میں بطور مہمان خصوصی , ٹورنامنٹ آرگنائزر و نوجوانوں کی جانب سے اللّہ یار خان کا گراونڈ پہنچنے پر پرتپاک استقبال , مہمان خصوصی نےدونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی , اس موقع پر انکے ہمراہ کامران خان ترین , نومی خان , ملک نثار احمد ودیگر بھی موجود تھے

15/08/2024

خوشخبری شاہ مقصود انٹر چینج کسان فیڈز کا ہول سیل اینڈ پرچون ڈپو قائم باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ھے اس موقع پر چھوٹے بڑے تمام ڈیری فارمر اور کسانوں کو مدعو کیا گیا ڈاکٹر محمد نبی کسان فیڈز خیبر پختونخوا نے کسان فیڈز کے حوالے سے فارمر کو بریفنگ دیتے ھوے کہا کہ دودھ کی پیداوار کو بڑھانے والے تمام ونڈاجات کے دیسی فارمولے شامل ھیں جو اس سے قبل کسان زمیندار فارمر حضرات کھل چوکھر تل ٹکڑے مکئی کے دہل وغیرہ ڈالتے تھے اب کسان فیڈز میں مکمل دیسی اجزاء بغیر کیمیکل کے شامل کر دیے گیے ھیں جس کی مقدار مویشیوں کی عمر کے مطابق مختلف نمبر کے حساب سے توڑوں میں دستیاب ھو گی جس کے استعمال سے گاے بھینس اور بیفرز کی کم خرچ متوازن خوراک ھے دودھ کی پیداوار گاڑھے پن میں بڑھوتری کی ضامن کم خرچ خوراک جسمانی و تولیدی صحتمندی کے لیے قابل تعریف ھے زیادہ پیداواری صلاحیت کے حامل جانوروں کے لیے موزوں عزائی مرکب ھے انجکشن سے متاثرہ مویشیوں کو ریکور بھی کرتی ھے افزائش نسل کے عمل کو باقاعدہ کرتا ھے جسمانی و تولیدی صحت میں بہتری اور قوت مدافعت میں اضافہ کر کے جانوروں کو عمومی و موسمی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتا ھے تو دیر کس بات کی اہیے آج ہی کسان فیڈز خرید کر اپنے مویشیوں سے فاہدہ مند نتائج حاصل کریں
ایڈریس شاہ مقصود انٹر چینج کے سامنے رابطہ نمبر 03349559660

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ہریپور و چئیرمین کھلابٹ اللّہ یار کالس میں شیخ عماد کی زیر اہتمام ہونے والی بچوں کی میراتھن ریس ک...
14/08/2024

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ہریپور و چئیرمین کھلابٹ اللّہ یار کالس میں شیخ عماد کی زیر اہتمام ہونے والی بچوں کی میراتھن ریس کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات کی تقسیم اور جشن آزادی کی پروقار ریلی ,کالس سے جشن آزادی ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اللّہ یار خان نے کی , سینکڑوں نوجوانوں نے شیخ حماد کی زیر اہتمام ریلی میں شرکت کرکے ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کیااس موقع پر کامران خان , نومی خان , شمس علوی , گوہر سلطان خان و دیگر بھی موجود ہیں

14/08/2024

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
اریبا اور عبد الرحمن خان
کا اپنے ملک سے اظہار محبت کا ایک انداز

14/08/2024

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
*تحصیل لوئر تناول : گاؤں کوٹلہ سے تعلق رکھنے والے وسیم اعوان کی جانب سے اہل وطن کو جشن آزادی کی خوشیاں مبارک۔*
کا اپنے ملک سے اظہار محبت کا ایک انداز

14/08/2024

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
محمد اویس خان تنولی کھلابٹ سیکٹر نمبر 3
کا اپنے ملک سے اظہار محبت کا ایک انداز

14/08/2024

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
حسن حسین محمد علی اور خدیجہ محلہ نیو کھیوہ کھلابٹ سیکٹر نمبر چار
کا اپنے ملک سے اظہار محبت کا ایک انداز

14/08/2024

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
مصفرا اویس بستی شیر خان حسن حسین دونالیاں زونیشہ فیضان بستی شیر خان
کا اپنے ملک سے اظہار محبت کا ایک انداز

14/08/2024

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
انابیہ جدون اور بسم اللہ جدون کا اپنے ملک سے اظہار محبت کا ایک انداز

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترےوہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہوعبد الواسع خان تنولی
14/08/2024

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
عبد الواسع خان تنولی

14/08/2024

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
*زوہان اینڈ زیشان آف شاہ مقصود
کی جانب سے اہل وطن کو جشن آزادی کی خوشیاں مبارک۔*
کا اپنے ملک سے اظہار محبت کا ایک انداز

14/08/2024

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
محمد عیسیٰ
کا اپنے ملک سے اظہار محبت کا ایک انداز

14/08/2024

خدا کرے کہ میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
وصی اللہ
کا اپنے ملک سے اظہار محبت کا ایک انداز

14/08/2024

اسلام علیکم!
آٹے کا ادھار دے کر مزید منگوانا ہے۔ کرینہ کے بھی دو بل پینڈنگ ہے۔ اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لازمی ڈالیں۔
آٹا دالیں ختم ہے۔
EasyPaisa&Jazcash
03145081171
فری دسترخوان ہریپور چمن پارک روزانہ دن 2بجے اور رات 8بجے

چئیرمین ڈیڈک اکبر ایوب خان کے حجرہ سے پروقار  جشن آزادی ریلی , ریلی کی قیادت فرزند (اکبر ایوب خان ) رافع ایوب خان , *جنر...
13/08/2024

چئیرمین ڈیڈک اکبر ایوب خان کے حجرہ سے پروقار جشن آزادی ریلی , ریلی کی قیادت فرزند (اکبر ایوب خان ) رافع ایوب خان , *جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ہریپور و چئیرمین کھلابٹ اللّہ یار خان* نے کی , جشن آزادی ریلی مین بازار اور براستہ جی ٹی روڈ حجرہ اکبر ایوب خان پر اختتام پزیر ہوئی , ریلی میں چئیرمین شوکت جاوید , عظیم خان اور پی ٹی آئی اور آئی ایس ایف کے عہدیدران سول سوسائٹی نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور قیدی 804 زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے آسماں گونج اٹھا

13/08/2024

اسلام علیکم!
دسترخوان کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈال دیں۔جزاک اللہ
EasyPaisa&Jazcash
03145081171
فری دسترخوان ہریپور چمن پارک روزانہ دن دو بجے اور رات 8بجے

ارشد ندیم نہیں جیتا، اس کی غربت بھی ساتھ جیتی ہے، اس کا وہ جذبہ بھی جیتا ہے، جو اسی جنوری میں اسے در بدر لئے پھرتا تھا ک...
12/08/2024

ارشد ندیم نہیں جیتا، اس کی غربت بھی ساتھ جیتی ہے، اس کا وہ جذبہ بھی جیتا ہے، جو اسی جنوری میں اسے در بدر لئے پھرتا تھا کہ کہیں سے چند لاکھ مل سکیں،جس سے وہ جیولین یعنی وہ لکڑی خرید سکے،جو دنیا کے کھلاڑیوں کے پاس وافر پڑی رہتی ہیں۔ وہ جب جیولین پھینکنے نکلتا تھا، تو گھر سے خوراک کے نام پر ماں کے ہاتھ کا پکا پراٹھا کھا کے نکلتا تھا اور باہر کھیل کے میدان کے نام پر زمین کا ایک سادہ قطعہ اس کا منتظر ہوتا تھا، اس کے جیتنے کے ساتھ ہی ماں کا پراٹھا اور سادہ زمیں کا قطعہ بھی جیت گیا۔ اس کے ساتھ لاہور سے دور جنوبی پنجاب کا وہ شہر میاں چنوں بھی جیت گیا، جس کی گلیاں سادہ، جہاں کے لوگ عام سے اور جہاں کا تذکرہ صرف خوشی کی برفی کے ذیل میں ہوا کرتا تھا، آج ارشد کی جیت نے میاں چنوں کو اک نئی اور عالمی پہچان جیت کر دے دی ہے۔
پاکستان کے قومی ہیرو ارشد ندیم کے ساتھ ہی وہ غریب باپ بھی جیت گیا، جو اپنے بچے کے کھیل پر حیران ہوا کرتا تھا کہ ایک لاٹھی کو زور سے دور پھینکنا بھی بھلا کوئی کھیل ہو سکتا ہے؟ کہ کھیل تو کرکٹ ہوا کرتا ہے، اس کھیل کو بھلا جانتا اور مانتا ہی کون ہے؟ آج لیکن اسی غیر معروف کھیل مگر ناقابل تسخیر جذبے کے ذریعے سے اس کا بیٹا کل جگ میں مشہور ہو گیا ہے، ہیرو ہی نہیں سپر ہیرو بن گیا ہے، ارشد کی جیت کے ساتھ اس کا شہر، اس کا ملک اور اس کا سادہ سا گھر بھی جیت گیا ہے۔
میں نے عربی کمنٹیٹر کو سنا، ارشد کے جیولین سنبھالنے ،ہاتھوں پر تولنے اور پھینکنے کیساتھ ساتھ جس کا رواں تبصرہ جاری تھا مگر جونہی ارشد نے کرشمہ کیا، وہ سب بھول کے اللہ اکبر کے نعرے لگانے لگا۔
میں نے انڈینز کو سنا جو کہتے تھے، ہمارا نیرج چوپڑا کم نہ پڑا تھا، ارشد ندیم مگر آج آوٹ آف سلیبس آگیا تھا۔ اس کا مقابلہ کون کر سکتا تھا کہ وہ تو حساب کتاب اور سارے نصاب سے باہر تھا، اس نے گولڈ ہی نہیں جیتا اپنے زور بازو اور غرور غربت سے جیولین تھرو کا سو سالہ ریکارڈ بھی تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے۔
یہ دن کسی اور کا کیسے ہو سکتا تھا کہ یہ دن،صرف ارشد ندیم کا دن تھا۔ کروڑوں کے اخراجات کرکے اہتمام سے میدان میں اترنے والوں کے مقابل ایک نوجوان کی غربت و عسرت کا دن۔ یہ دن ایک چھوٹے شہر کے نظر انداز کردہ نوجوان کے پیرس جیسے خوشبووں کے شہر میں سجدہ کر دکھانے کا دن تھا۔

سولر پینل ریٹ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئے
11/08/2024

سولر پینل ریٹ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئے

Address

Talokar Road
Haripur
22630

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haripur News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies


Other Broadcasting & media production in Haripur

Show All