تربیلا غازی: ڈی ایس پی غازی طاہر قریشی اور ایس ایچ او تھانہ غازی اعجاز خان کا غازی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن۔
صابر سلطان لالا کے پیج کے پی کے غازی نیوز کے 20 ہزار فالورز مکمل ہونے پر تقریب۔
اسسٹنٹ کمشنر غازی (ہریپور) کی جانب سے خواتین کی لیئے کھلی کچہری کے نام پر عوام سے کھلا مذاق۔
کھلی کچہری کاغذی کاروائی تک محدود.
(رپورٹ: عدیل خان طاہر خیلی)
تربیلا() ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن ریٹائرڈ عون حیدر گوندل کے دورہ غازی کے موقع پر تربیلا پریس کلب غازی کے صدر ملک فضل کریم نے ملاقات کرتے ہوئے تحصیل غازی کے صحافیوں کے لئے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے پریس کلب کی عمارت کے لئے اراضی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر ہری پور عون حیدر گوندل نے پریس کلب کی عمارت کے لئے 10 مرے زمین فراہم کرنا کا اعلان کیا۔ ڈی سی عون حیدرگوندل نے کہا کہ پریس کی عمارت کے لئے صرف اراضی دی جائے گی۔ جبکہ پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے محکمہ انفارمیشن کے پی کے سے فنڈز حاصل کریں۔
تربیلا غازی: کاوش ویلفیئر سوسائٹی (غازی ہملٹ) کے زیر اہتمام اور تحصیل ناظم جناب قاسم شاہ صاحب کی زیر صدارت مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔
مشاعرے میں تحصیل غازی اور دوسرے شہروں سے شعراء کرام نے شرکت کی۔ مشاعرے میں نوجوان و تجربہ کار شعراء کو اپنا کلام پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
مشاعرے کی مہمان خصوصی کمانڈنٹ پریزن اسٹاف ٹریننگ سکول(ہریپور) فوزیہ تاج نے اپنا کلام پیش کیا اور کہا کہ ایسا مشاعرہ ناصرف غازی بلکہ پورے ہزارہ ڈویژن میں خال خال ہی ملتے ہیں اور اتنے اعلی معیار کا مشاعرہ کم کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے اور یہ سلسلہ چلتا رہنا چاہیے۔
صدر محفل جناب قاسم شاہ صاحب نے کاوش ویلفیئر سوسائٹی کے روحِ رواں جناب ریاست الرحمن صاحب کو اتنا کامیاب مشاعرہ منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ بھی ایسے پروگرامز کروانے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
مشاعرے کے آخر میں صدر محفل اور مہمان خصوصی کو شیلڈز پیش کیں گئی اور شعراء و صحافیوں کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔
(رپورٹ: عدیل خان طاہر خیلی)
عیسی (غازی) میں آئرس اور کاوش ویلفیئر (غازی ہملٹ) کے زیر اہتمام وٹرز کی آگاہی کے لیئے سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں میڈیا سمیت مختلف شعبائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغازی تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کیا گیا اس کے بعد تقریب کے روحِ رواں وی سی گھاڑہ ہملٹ کے چیئرمین ریاست الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کے بعد جناب شاکر قریشی صاحب، شاہ علی مردان صاحب، اپنی مدد آپ سے مدثر جمیل عرف شانی خان، تربیلا پریس کلب کے نائب صدر عدیل خان اور آئرس کی عہدیداروں نے جمہوریت میں ووٹرز کے کردار، حقوق اور فرائض پر روشنی ڈالی۔
شانی خان نے کاوش ویلفیئر اور آئرس کی اس کوشش کو سراہا اور ایسے سیمینارز سکولوں اور کالجز میں بھی منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔
(رپورٹ: عدیل خان طاہر خیلی)