haripur news alert

haripur news alert Haripur News 24/7 Trusted and varifed news center 24/7 Avlibility

haripur news alert
17/01/2025

haripur news alert

27/08/2024

ہری پور سرائے صالح آل ٹریڈرز یونین کے صدر اور ضلعی آل ٹریڈرز فیڈریشن کی سنئیر نائب صدر سید حسرت علی شاہ کی قیادت میں ہنگامی اجلاس 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

03/08/2024
فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں دودھ کے 93 فیصد نمونوں کو غیر معیاری اور صرف 7 فیصد کو تسلی ...
03/08/2024

فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں دودھ کے 93 فیصد نمونوں کو غیر معیاری اور صرف 7 فیصد کو تسلی بخش قرار دیا۔ اتھارٹی نے دودھ کا معیار چیک کرنے کیلئے 27 جون سے7 جولائی تک مہم چلائی جس کے مطابق صوبہ بھر سے 3 لاکھ 23 ہزار لیٹرز دودھ سے 583 نمونے لے کر تجزیہ کیا گیا۔تجزیاتی رپورٹ میں دودھ کے 541 نمونے غیرمعیاری اور مضرصحت پائے گئے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی ہدایت پر ۔ڈائریکٹر جنرل واصف سعید نے پہلی مرتبہ دودھ کا معیار چیک کرنے کیلئے مہم چلائی جس میں صوبہ بھر سے بڑے اور درمیانے سطح کے دودھ سے وابستہ کاروباروں سے 583 دودھ کے نمونے لئے گئے جن میں سے 93 فیصد یعنی 541 نمونے ملاوٹی ، غیر معیاری اور مضر صحت ثابت ہوئے جبکہ صرف 7 فیصد تسلی بخش قرار پائے گئے ۔رپورٹ کے مطابق مہم کیلئے صوبہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی سربراہی میں 26 ٹیموںنے بڑے اور متوسط لیول کے دودھ سے منسلک کاروباروں سے 583 نمونے جمع کئے اور ٹیسٹنگ کیلئے حیات آباد میں فوڈ اتھارٹی کی قائم سٹیٹ اف دی آرٹ لیبارٹری بھجوا ئی ۔تمام نمونے تقریباً 3 لاکھ 24 ہزار لیٹر دودھ سے لئے گئے جن میں سے صرف 7 فیصد یعنی 42 نمونے معیاری اور تسلی بخش قرار پائے۔ 417 نمونوں میں پانی، 106 میں گلوکوز، 17 میں فارمل ڈی ہائیڈز کی ملاوٹ، 224 میں فیٹس اور 488 میں پروٹین اور دیگر نمکیات کی کمی پائی گئی۔ نمونوں کے 18.18 فیصد میں خشک پاؤڈر دودھ، 15.7 فیصد میں سکروز، 4.1 فیصد میں نمک، 2.91 فیصد میں فارمل ڈی ہائیڈ اور 1.3 فیصد میں سوربیٹول کی ملاوٹ رپورٹ ہوئی۔ڈویژنل سطح پر پشاور میں 94 فیصد، مردان میں 87 فیصد، کوہاٹ میں 88 فیصد، ملاکنڈ میں 97 فیصد، ہزارہ ڈویژن میں 84 فیصد جبکہ بنوں اور ڈی آئی خان میں 100 فیصد دودھ کے نمونے غیر معیاری ثابت ہوئے۔واصف سعید نے کہا کہ دودھ کے نمونوں کو سٹیریلائزڈ بوتل میں آئس پیک کیساتھ تمام ضروری ایس اور پیز کیساتھ لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا۔ دودھ میں ملاوٹ کے مرتکب بلیک اور ریڈ کیٹگری کے پشاور ڈویژن میں 12 اور ملاکنڈ میں آٹھ دودھ فروشوں کی دکانیں سیل جبکہ لائسنس منسوخ اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ نے کہا کہ دودھ کی شکل میں زہر بیچنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ آئل اینڈ گھی، مصالحہ جات اور دیگر خوراکی اشیاء کی بھی صوبہ بھر میں لیبارٹری سے ٹیسٹنگ

‏کل سے ملک بھر کے 91 اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے. پولیو سے پاک مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے ...
28/04/2024

‏کل سے ملک بھر کے 91 اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے. پولیو سے پاک مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے ساتھ مل کر اپنے علاقے کی ہر گلی کے ہر گھر تک پولیو ویکسین کی رسائی کو یقینی بنائیں۔
`‎ ‎ `

19/03/2024
ہری پور(محمد آصف اعوان ایم اے)خیبر پختون خواہ پولیس کے ضلعی پولیس آفیسر آصف گوہر مرحوم کو آبائی گائوں مست میرا ایبٹ آباد...
19/03/2024

ہری پور(محمد آصف اعوان ایم اے)خیبر پختون خواہ پولیس کے ضلعی پولیس آفیسر آصف گوہر مرحوم کو آبائی گائوں مست میرا ایبٹ آباد میں مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔خیبر پختونخواہ پولیس کے چاک چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ڈی پی او بٹگرام آصف گوہر کی نماز جنازہ میں خیبر پختون خواہ پولیس کے اعلی عہدے داروں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور حساس اداروں کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے کثیر تعداد میں شرکت،ورثہ سے اظہار تعزیت کیا گیا۔واضح رہے کہ سابقہ ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ہری پور اور موجود ڈی پی او بٹگرام آصف گوہر آج دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

10/02/2024
08/02/2024

گورنمنٹ گرلز انگلش سکول نمبر 1 کوٹ نجیب اللہ
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
عمر ایوب خان 206
بابر نواز خان 49
ارشد ایوب 217
راجہ فصیل 36

08/02/2024

ہریپور گورنمنٹ نمبر 2 سکول الیکشن رزیلٹ
عمر ایوب خان : 130
اکبر ایوب خان : 137
کی لیڈ سے جیت گئے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ جناب گوہرایوب خان مرحوم کی تعزیت کرنے کے لیے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ہریپو...
20/11/2023

سابق اسپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ جناب گوہرایوب خان مرحوم کی تعزیت کرنے کے لیے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ہریپور آمد ۔سابق صوبائی وزراء جناب یوسف ایوب خان۔ارشدایوب خان اور سابق وفاقی وزیر ومرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جناب عمرایوب خان کے بھائی طارق ایوب خان اورفرزند لفٹیننٹ علی ایوب خان اور ارسلان ایوب خان سے تعزیت کی اور مرحوم کی درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

16/11/2023

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 296 روپے71 پیسے ،

مٹی کے تیل کی قیمت 204 روپے 98 پیسے

لائٹ ڈیزل کی قیمت 180 روپے 45 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔

31/10/2023

مولانا غم سے نڈہال، اپنے بھائی کے گلے سے لگ کر رو پڑے اللہ پاک مولانا طارق جمیل صاحب کو صبر عطا فرمائے۔آمین

*بجلی کی قیمتوں کے بعد گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد اضافہ کر دیا گیا گیس کے بلوں میں 10 روپے سے بڑھا کر  400 روپے میٹر چار...
25/10/2023

*بجلی کی قیمتوں کے بعد گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد اضافہ کر دیا گیا گیس کے بلوں میں 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے میٹر چارجز کر دیے گئے.

25/10/2023
پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک بس اور کیری ڈبہ حادثہحادثے میں 20 سے زائد افراد جانبحق:ریسکیو ذرائعبد نصیب بس میں 40 سے زائد ...
20/08/2023

پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک بس اور کیری ڈبہ حادثہ

حادثے میں 20 سے زائد افراد جانبحق:ریسکیو ذرائع

بد نصیب بس میں 40 سے زائد افراد موجود تھے

ایک ہی خاندان کے 6 افراد جانبحق

جانبحق افراد کی شناخت کا عمل جاری

ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ:ذرائع

ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں تحصیل ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے

بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی.

Address

Haripur
Haripur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when haripur news alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to haripur news alert:

Videos

Share