Harappatv

Harappatv ہڑپہ ٹی وی پر انٹرویوز اور اشتہارات کیلئے کریں
مزید خبروں کیلئے ہمارا Facebook پیج لائک کریں شکریہ

ساہیوال محکمہ اسپیشل برانچ کی ٹیم کی بڑی کاروائی، ڈی  ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سے سرکاری میڈیسن چوری کرنے والا بے نقاب،اسپتا...
19/01/2023

ساہیوال محکمہ اسپیشل برانچ کی ٹیم کی بڑی کاروائی، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سے سرکاری میڈیسن چوری کرنے والا بے نقاب،اسپتال میں بطور سٹور کیپر ملازم بلال امین ہی میڈیسن چوری کرنے والا نکلا،کچھ ماہ پہلے بھی ڈی ایچ کیو اسپتال کی میڈیسن بڑی زیادہ تعداد میں چوری ہوئی تھی لیکن اسپتال کے عملے کی ملی بھگت کے ساتھ اس معاملے کو دباء دیا گیا تھا،اسپیشل برانچ کی ٹیم کی نشان دہی پر پولیس اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے بلال امین کے محلہ کے پرائیوٹ کلینک پر کامیاب ریٹ کیا،جہاں سےسرکاری میڈیسن بڑی تعداد میں پکڑی گئی کلینک پر موجود پریکٹشنر سے جب میڈیسن کے بارے پوچھا گیا کہ آپ نے یہ میڈیسن کہاں سے لی ہے تو کلینک پر موجود راشد نامی پریکٹشنر نے اسپیشل برانچ کی ٹیم کو اپنا وڈیو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ میڈیسن عرصہ دراز سے ہمیں ڈی ایچ کیو اسپتال کا ملازم بلال امین سیل کرتا آ رہا ہے ہم بلال امین سے یہ سرکاری میڈیسن خرید کرتے ہیں وہ ہمیں خود ہمارے کلینک پر آکر یہ سرکاری میڈیسن فروخت کرتا ہے،بلال امین اور اس کے ساتھ عرصہ دراز سے یہ میڈیسن چوری کرتے ہیں اور ساہیوال کے مختلف پریکٹیشنرز کو سیل کرتے آرہے ہیں ان کے ساتھ اسپتال کے ڈاکٹرز بھی اس میڈیسن چوری میں شامل ہیں،جس پر اسپیشل برانچ کی ٹیم کے ساتھ محکمہ ہیلتھ کے ڈی ایچ او نے راشد کلینک اور اکرام مسیح کلینک کو فوری طور پر سیل کر دیا جس پر سرکاری میڈیسن کو اپنی تحویل میں لے لیا،اور ساتھ میں ان کو غیر قانونی طور پر کلینک چلانے اور سرکاری میڈیسن سیل کرنے پر بھاری جرمانہ بھی کیا ساتھ ساتھ ان کلینک پریکٹشنر کو کل متعلقہ تھانہ میں آ کر بلال امین کے خلاف بیان لکھوانے کا کہا، ساہیوال کے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور پرنسپل،ایم ایس ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کی سرکاری میڈیسن چوری کرنے والے اس بلال امین کو فوری طور پر اسپتال کی نوکری سے فارغ کیا جائے اور اسے گرفتار کرکے اتنے سالوں سے چوری ہونے والی میڈیسن کی رقم وصول کی جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے
Whatsapp copy past

: مبارکباد۔۔۔۔ ہڑپہ محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی کی دن رات محنت، حلقہ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے جہاں مخالفین پریش...
19/01/2023

: مبارکباد۔۔۔۔ ہڑپہ محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی کی دن رات محنت، حلقہ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے جہاں مخالفین پریشان ہیں وہاں پارٹی قائدین ان کے اس جذبے و پارٹی کے لیے مخلصانہ خدمات کو سراہتے ہوئے محترمہ کو پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ ساہیوال ڈویژن کی صدر کے عہد کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ نوٹیفیکیشن جاری۔۔۔
مستقبل میں عوامی لیڈر کی بیٹی کو عوامی خدمت کے پیشِ نظر ایک طرف پارٹی میں مختلف عہدوں سے نوازا جارہاہے تو دوسری طرف انہیں ایک بڑے پیمانے پر سیاسی میدان میں اترنے کی بھی نوید سنائی جا رہی ہے،
اسی تناظر میں دیکھا جائے تو دختر ہڑپہ کو سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے عزتیں ملنا، ان کی بابل کی طرح محنت اور اپنی پارٹی و حلقہ سے مخلصانہ الفت کا ثمر ہے۔
اہلیان ساہیوال سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکباد۔ اس موقع پر اہلیانِ حلقہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، رانا ثنا اللہ، ملک ندیم کامران و دیگر پارٹی راہنمائوں کا دلی طور پر مشکور ہیں

18/01/2023
18/01/2023

بصد افسوس
رفیق احمد شہزاد اسسٹنٹ/ریڈر ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال کے بڑے بھائ محمد حفیظ جو کہ رضائے الٰہی سے وفات پا گےء ہیں۔
ان للہ وان الیہ راجعون۔جن کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مائی شاہ قبرستان میں ادا کی جائے گی ٫

ساہیوال ۔ تھانہ سٹی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہساہیوال چار ڈاکو پل بازار ناکہ پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئےساہیوال ...
18/01/2023

ساہیوال ۔ تھانہ سٹی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ

ساہیوال چار ڈاکو پل بازار ناکہ پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے
ساہیوال ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی عمر دراز اور انکی ٹیم نے ڈاکووں کا پیچھا کیا اور جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب
دونوں ڈاکووں کی شناخت کاشف منظور ، حمزہ کے ناموں سے ہوئی ذرائع

زمان رشید وٹو سب انسپکٹر(ایس ایچ او قبولہ)اینٹی کرپشن ساہیوال کے مقدمہ میں تھانہ قبولہ سے گرفتار.ملک افضال سرکل آفیسر نے...
17/01/2023

زمان رشید وٹو سب انسپکٹر(ایس ایچ او قبولہ)اینٹی کرپشن ساہیوال کے مقدمہ میں
تھانہ قبولہ سے گرفتار.ملک افضال سرکل آفیسر نے ہمراہ ریڈنگ ٹیم تھانہ سے گرفتار کیا
مقدمہ نمبر 30-2021.ایس ایچ او زمان رشید وٹو کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا

16/01/2023

پنجاب کی عوام کیلئے خوشخبری۔۔
آج سے تمام ایم پی اے اور ایم این اے کے نمبر کھلے ہوں گے آپ کال کر سکتے ہیں جن جن کی فوتگیوں ہو گئی ہیں اور جن جن کی شادیاں اور ختنے متوقع ہیں وہ اس سنہری موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں بالخصوص خوشامدی اور ٹاوٹس کے لیے یہ بڑا سنہری موقع ہے
واٹس اپ بھی بات ہو سکتی ہے
شکریہ

16/01/2023

ساہیوال پولیس ایس ایچ اوز کے تبادلہ جات
ڈی پی او ساہیوال جناب صادق بلوچ نےدو تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے ۔اعجاز اسلم سب انسپکٹر کو ایس ایچ او تھانہ بہادرشاہ، سب انسپکٹر ظفر خاں کو ایس ایچ او تھانہ فتح شیر، سب انسپکٹر ندیم انور کو انچارج چوکی شریں والا اور سب انسپکٹر ذیشان اکرم کوریڈر ڈی پی او تعینات کر دیا گیا۔ذرائع

16/01/2023
16/01/2023

ساہیوال تھانہ سٹی کےعلاقہ دھوبی محلہ میں ڈکیتی کی واردات.موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو نبیل نامی تاجر سےگن پوائنٹ پر 27 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر لے گئے،ذرائع

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد ایک متفقہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور قائدِ حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو...
15/01/2023

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد ایک متفقہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور قائدِ حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو مراسلے جاری کر دیے گئے!

14/01/2023

میرداد معافی بارشن کے پاس واردات طارق سندھی سے ساڑھے 6 لاکھ روپے گن پوائنٹ پر چھین لیے گئے واقع مغرب ٹائم پیش آیا

*""""خبر غم """"*  *پیر سید حسن محمود گیلانی شیخو شریف والے ان کے بڑے بھائی سید متبسم محمود گیلانی ایڈووکیٹ قضائے الٰہی ...
14/01/2023

*""""خبر غم """"*

*پیر سید حسن محمود گیلانی شیخو شریف والے ان کے بڑے بھائی سید متبسم محمود گیلانی ایڈووکیٹ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں. "انا للہ وانا الیہ راجعون" انکی نماز جنازہ آج مورخہ 14 جنوری 2023 بروز ہفتہ بوقت شام 06:00 بجے آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ شیخو شریف ضلع اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی. شامل ہو کر ثواب دارین حاصل کریں..*

14/01/2023

بریکنگ نیوز
پنجاب اسمبلی تحلیل ہو گئی۔صوبائی کابینہ غیر فعال، تمام مشیر برخاست اور تمام صوبائی ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم۔وزیراعلی کا عہدہ بھی خالی۔ذرائع

اس خاتون کو دیکھیے یہ آٹے کے لیے مردوں کے اس ہجوم میں ان کے ساتھ جڑی کھڑی ہے ۔۔۔اس کو جیسے یہ بھول ہی گیا ہو کہ وہ ایک ب...
11/01/2023

اس خاتون کو دیکھیے
یہ آٹے کے لیے مردوں کے اس ہجوم میں ان کے ساتھ جڑی کھڑی ہے ۔۔۔اس کو جیسے یہ بھول ہی گیا ہو کہ وہ ایک باپردہ عورت ہے ، معزز خاتون ۔۔ یاد رہا تو وہ آٹے کا ایک توڑا کہ جس کا حصول مقصد اولین ہے ۔
رکیے !
میں اس خاتون کو آبرو باختگی کا کوئی الزام نہیں دھر رہا ، آپ اگلی بات پڑھنے سے پہلے اس کے ساتھ جڑے جوان مرد کو دیکھیے ، اس کے پہلو سے پہلو ملائے ایک غیر عورت کھڑی ہے ، اور یہ " حظ " اٹھانے کا وہ مقام ہے کہ جس پر پہنچنے کے لیے حضرت انسان مجرم بن جاتے ہیں
لیکن !
اس مرد کی آنکھوں میں ایسی کوئی ہوس نہیں ہے ، اسے اس وقت پہلو سے جڑی عورت بھول گئی ہے اور صرف آٹا یاد ہے کہ جو گھر لے کر جانا ہے اور بچوں نے کھانا ہے ۔

تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے

یہ مناظر اس دیس کے ہیں کہ جس دیس میں پانچ دریا بہتے تھے ، یہ مناظر سندھو دریا کے کنارے آباد شہروں کے ہیں ۔۔۔۔
اس بستی کو اس کے حکمران کھا گئے ، ایسی بستی کہ جو اس قابل تھی کہ دنیا بھر کو گندم دے سکتی وہاں آٹا ملنے کا نہیں اور حالت یہ ہوئی کہ
قیامت ہو گئی ۔۔۔۔
رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کہا کہ قیامت کا دن ہو گا اور انسان بنا لباس برہنہ جمع ہوں گے تو آبروئے امت سیدہ عائشہ صدیقہ بےتاب ہو کر اٹھیں ۔۔۔۔۔
اے رسول صادق ! بجا ،لیکن ہم عورتیں تو شرم کے مارے مر نہ جائیں گی ۔۔۔۔۔
" عائشہ اس روز کسی کو دوسرے کو دیکھنے کی ہوش کہاں ہو گی ۔۔۔۔۔نفسی نفسی نفسی ۔۔۔۔۔۔۔۔ "
میں ، میں اور میں بس میں

سعدی نے کہا تھا :
چنا ں قحط سالے شُد اندر دمشق
کہ یاراں فراموش کر دند عشق

اب دیکھیے یہ تصویر ،

قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور

ان بدبخت ، خائن ، اور نالائق حکمرانوں کا سیاپا کیجیے کہ دریا کنارے آباد بستیوں کے باسی پیاسے مر رہے ہیں ، اور یہ محلوں میں ہمہ وقت حالت جشن میں یا جانوروں کی طرح آپس میں لڑتے ہیں۔
اور بے وقوف قوم انکے لیے زندہ آباد اور مردہ باد کے نعرے لگاتی ہے۔
کیا اب وقت نہیں اس جمہوریت کی گندگی کو صاف کیا جاۓ اور با بارکت خلافت کیلیے اپنا سب کچھ قربان کیا جاۓ؟؟

تف بر تو اے چرخ گردوں تف

پوسٹ کاپی۔۔۔۔۔۔۔

سالانہ امتحانات کا آغازپنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیر انتظام ہر ووکیشنل ادارے میں سالانہ امتحانات 2023 کا آغاز 16جنور...
10/01/2023

سالانہ امتحانات کا آغاز

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیر انتظام ہر ووکیشنل ادارے میں سالانہ امتحانات 2023 کا آغاز 16جنوری 2023 سے ہوگا.

ہرووکیشنل ادارہ ہی امتحانی سنٹر تصور ہوگا.

امتحانات صرف نیوٹک سے سرٹیفائڈ اسیسر ہی لے سکے گا اور موجودہ ادارے کا اسیسر امتحان لینے کے لئے اہل نہیں ہوگا بلکہ کسی دوسرے ادارے کا سرٹیفائد اسیسر ہی اہل ہوگا. صرف
90%حاضری والے سٹوڈنٹس کو امتحانی سنٹر میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی.

مینجر ایگزامینیشن نے ڈیٹ شیٹ کے ساتھ ہدایات کا شیڈول جاری کردیا.

پہلی جیت مبارک ہو ۔۔ ماشااللہ ۔۔ 🥰🥰
10/01/2023

پہلی جیت مبارک ہو ۔۔ ماشااللہ ۔۔ 🥰🥰

ساہیوال ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ اظہرنبی دیوان کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ‘سبزیوں و پھلوں کی نیلامی، قیمتوں اور صفائی س...
09/01/2023

ساہیوال ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ اظہرنبی دیوان کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ‘سبزیوں و پھلوں کی نیلامی، قیمتوں اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنرامتیازاحمدخاں کھچی کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ وسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اظہر نبی دیوان نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کر کے سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پھل و سبزی کی قیمتوں اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے دوکانوں پر ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو چیک کیا اور منڈی میں آنے والے خریداروں سے قیمتوں بارے دریافت کیا۔انہوں نے کسان پلیٹ فارم اور منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ پھل اور سبزیاں ضلعی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخ ناموں پر فروخت ہونی چاہئیں اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی کو من مانی منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی اور گرانفروشی کرنیوالوں عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ سبزی و پھل کے نرخ مقرر ہونے پر ریٹ لسٹیں جلد از جلد دکانوں پر پہنچائی جائیں۔

09/01/2023

روز روز یوٹیلٹی سٹورز کے آگے زلیل ہونے سے بہتر ہے ایک ہی بار اس نظام کے خلاف نکلیں ۔۔اور اپنا بہترین مستقبل بنائے ۔۔

مہنگائی اور بے روزگاری کے اس دور میں عوام ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سےباپیل نو سر بازو سے ھوشیار رہیں آج کل مختلف دیہاتوں ...
09/01/2023

مہنگائی اور بے روزگاری کے اس دور میں عوام ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سےباپیل نو سر بازو سے ھوشیار رہیں
آج کل مختلف دیہاتوں بستیوں میں کچھ فراڈئیے ایسا فارم لے کر آتے ہیں نام اندراج کے لیے 1 فارم کے لیے رقم بھی طلب کرتے ہیں ۔۔۔۔ ایسے فارم فراڈ ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی شخص ایسا فارم دینے آئے یا نام اندراج کے لیے رقم کا مطالبہ کرے تو اس کو فوراً مقامی پولیس کے حوالے کریں ۔۔۔۔۔۔۔شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔زیادہ سے زیادہ شیر کریں تاکہ لوگ فراڈیوں سے محفوظ رہیں

ساہیوال میں دھند کا راج قائمغیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اس شدید سردی میں اپنے اردگرد نظر ضرور رکھیں جتنا ہوسکے غریب لوگ...
09/01/2023

ساہیوال میں دھند کا راج قائم
غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں
اس شدید سردی میں اپنے اردگرد نظر ضرور رکھیں جتنا ہوسکے غریب لوگوں کی مدد ضرور کریں

ڈی پی او ساہیوال جناب صادق بلوچ کا تھانہ ڈیرہ رحیم اور تھانہ غازی آباد کا سرپرائز وزٹڈی پی او ساہیوال جناب صادق بلوچ نے ...
09/01/2023

ڈی پی او ساہیوال جناب صادق بلوچ کا تھانہ ڈیرہ رحیم اور تھانہ غازی آباد کا سرپرائز وزٹ

ڈی پی او ساہیوال جناب صادق بلوچ نے تھانوں کے حوالات،فرنٹ ڈیسک اور تھانوں کا ریکارڈ چیک کیا ۔تکمیل ریکارڈ کے سلسلہ میں ایس ایچ او رمحرران کو ہدایت جاری کیں اور تھانہ ہذا کے ایس ایچ اوز کو احکامات دیے کہ شکایت کنندگان کی شکایت سن کر ان کا فوری ازالہ کریں۔

08/01/2023

*بریکنگ نیوز*
پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کل سے کھل رہے ہیں
چھٹیاں بڑھانے کی تمام تجاویز وزیرتعلیم نے مسترد کر دیں
ذرائع

بے رحم معاشرہ۔۔۔تحریر عمران سومرا۔۔۔۔ Imran Somra میاں نور ڈھول کی تھاپ و شہنائیوں کی گونج میں چہرے پر عمر سے پہلے بڑھاپ...
08/01/2023

بے رحم معاشرہ۔۔۔
تحریر عمران سومرا۔۔۔۔ Imran Somra

میاں نور ڈھول کی تھاپ و شہنائیوں کی گونج میں چہرے پر عمر سے پہلے بڑھاپے کےآثار لئے نم آنکھوں سے ناچتے گاتے باراتیوں کو دیکھ رہا تھا۔ یہاں اس کی آخری اور چوتھی بیٹی کی رخصتی ہونا تھی۔
میں پاس ہی کھڑا تھا کہ میاں نور کی بڑی بیٹی قریب آتی ہوئی کہتی ہے کہ بابا جان۔۔۔۔۔۔۔ باراتیوں کی تعداد کتنی ہے کھانا پورا ہوجائے گا نا؟۔۔۔ ہماری دلہن کو اس بات کی بڑی پریشانی لاحق ہے کہ کھانا کم نہ پڑ جائے۔
یہ الفاظ سنتے ہی میاں نور کہ منہ سے دعا نکلی لاڈو رانی اللہ ہماری عزت و بھرم کا وارث ہے۔ میں محو سوچ تھا کہ بیٹیوں کو باپ کی غربت کا بخوبی علم ہے۔ اس سے بڑھ کر سرخ جوڑے میں چاند سی دلہن کو اپنی رخصتی کے لمحات کی مسرت سے زیادہ غریب بابل پر قرضے کے منڈلاتے ہوئے سائے کا رنج ہے۔
فوج نما برات کے لئے کھانا لگنا شروع ہوتا ہے کہ اک شخص بآواز بلند میاں نور سے مخاطب بولا کہ میاں منرل واٹر دیاں بوتلاں رکھ دیندا۔۔۔ اے پانی ٹھیک نہیں۔۔۔۔ میاں مسکراہٹ کے علاؤہ کوئی جواب نہیں دیتا۔۔۔
کیونکہ پانی سے اہم دیگوں میں سالن کی تھوڑی مقدار اس کے لیے زیادہ تشویشناک تھی۔ روٹی کھول دی جاتی ہے کم بھوک مگر زیادہ کھانے کی حوس لیے بے رحم معاشرے کے چھوٹے بڑے سب کھانے کی پلیٹوں میں دو دن کا کھا ڈال لیتے ہیں اور ہر پلیٹ کا تقریباً آدھے سے زیادہ حصہ پلیٹ میں ضائع کر دیا جاتا ہے۔خوش قسمتی سے گھر والے افراد کے علاؤہ باراتیوں کا کھانا پورا ہوجاتا ہے۔
میاں نور ایک بس کنڈکٹر ہے موسمی اثرات و ملکی مجودہ صورت حال کے پیش نظر وہ بھی تقریباً بے روزگاروں کی لمبی فہرست کا حصہ تھا۔ رخصتی کے وقت بیٹی دعاؤں کے ساتھ الوداع کی جاتی ہے۔ زیبائش و آرائش کی پوجاری چند خواتین دلہن کے پاس کھڑی طلائی زیور کے بارے سرگوشیوں میں مگن غربت پر طنز کر رہی ہوتیں ہیں کہ زیور کم ہونے کے ساتھ ساتھ بناوٹی ڈیزائننگ میں بھی کوئی دلکشی نہیں۔ بن ماں کی بیٹیاں معاشرے کے ان ناسوروں کے الفاظ صبر سے برداشت کر کے نظر انداز کر رہی ہوتیں ہیں۔
رخصتی ہو جاتی ہے باپ سسکیوں سے رب کے حضور گڑیا رانی کی خوشیوں بھری زندگی کا متمنی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اوپر معاشرے کی فضولیات سے وارد ہونے والے قرضہ پر بھی رنجیدہ ہے۔
جیسے تیسے کر کے میاں نور چند مخلص دوستوں کی مدد سے اس وقت کو احسن طریقے سے سرانجام دیتا ہے۔
یہاں معاشرے سے سوال کیا گھر میں بھی کھانے کو ایسے ہی کھایا جاتا ہے؟۔ باراتیوں کی بتائی گئی تعداد سے لوگوں کی آمد کا گندا کلچر ختم ہو سکتا ہے؟۔ ہم بحثیت ایک اسلامی جمہوریہ ریاست کے دعویدار ہی ٹھہرے۔ ہم کب اپنوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا سیکھیں گے۔ تعلیمی ادارے، بڑی بڑی سجادہ نشینوں پر فائز، دین کے وارث علماء مولوی سے لیکر عام ریڑی بان ہم سب اس جرم میں ملوث ہیں۔ کیا کوئی ایسی تربیت گاہ نہیں جہاں ہم اپنی آنے والی نسلوں کو تہذیب سے روشناس کروا سکیں؟۔ کیا اس بے رحم معاشرے میں جنگل والا ماحول تبدیل ہو سکتا ہے؟

آخر کیوں ؟کدھر ہیں صاحب اقتدار اور پرائس کنٹرول کے محکمے ؟کون دے گا اس کا حساب؟غریب کو جینے کا کوئی حق نہیں کیا؟
07/01/2023

آخر کیوں ؟
کدھر ہیں صاحب اقتدار اور پرائس کنٹرول کے محکمے ؟
کون دے گا اس کا حساب؟
غریب کو جینے کا کوئی حق نہیں کیا؟

‏علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلہ شیڈول جاری کر دیا۔‎  ‎  Inter Admission Schedule
07/01/2023

‏علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلہ شیڈول جاری کر دیا۔

‎ Inter Admission Schedule

ضروری اطلاع برائے بھرتی کانسٹیبلان ضلع ساہیوال
07/01/2023

ضروری اطلاع برائے بھرتی کانسٹیبلان ضلع ساہیوال

درخت بچاؤ مہم۔۔۔۔تحریر عمران سومرا۔۔ Imran Somra ہڑپہ سے ساہیوال روزانہ کا سفر 30کلومیٹر براستہ شیر شاہ سوری / کچی پکی ر...
06/01/2023

درخت بچاؤ مہم۔۔۔۔
تحریر عمران سومرا۔۔ Imran Somra

ہڑپہ سے ساہیوال روزانہ کا سفر 30کلومیٹر براستہ شیر شاہ سوری / کچی پکی روڈ پر آتے جاتے ہر روز سماج دشمن بالخصوص درخت دشمن عناصر سے جھڑپیں معمول کی بات ہے۔ کبھی ان لوگوں کو پیار سے کبھی سخت لہجے سے سمجھانے کی کوششیں جاری رکھیں مگر بے سود۔۔۔۔۔۔
دکھ کے ساتھ کہ اس وقت جہاں کالونی سسٹم کی بھرمار ہماری زرخیز زمینوں کو بانجھ کر رہیں ہیں وہاں سڑک کنارے خوبصورت اور قیمتی درختوں کو اردگرد کے لوگ دن رات اکھاڑنے میں محو ہیں۔ اس سے بڑھ کر المیہ کیا ہوگا کہ سایہ دار شجر ہر روز کئی ظالموں کے ہاتھوں برباد ہو رہےہیں۔ یہ سلسلہ کئی سالوں سے مسلسل جاری ہے۔ ہم شجر کاری مہم کے ذریعے اتنی افزائش کر نہیں پا رہے جتنا درختوں کی بربادی میں مصروف عمل ہیں۔ یہ لوگ سردیوں میں درختوں کو بطورِ ایندھن استعمال کرنے کے لئے رات کے اندھیرے میں صبح کی روشنی میں چھوٹے بڑے مل کر اس حرام کاری میں اپنا گندا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کو سمجھایا کہ یہ چوری ہے اور چوری کی لکڑی سے پکنے والا کھانا حرام ہوتا ہے اور حرام کھانے سے نسلوں میں ٹیپو سلطان نہیں میر جعفر ہی پیدا ہوتے ہیں۔ پھر نوبت یہاں تک آجاتی ہے کہ ملکی اثاثے داؤ پر لگ جاتے ہیں۔
زرخیز زمینوں پر شجر کاری کا سلسلہ تو کسان بھائیوں نے اک عرصہ سے جہاں بند کر دیا وہاں فصلوں کے اردگرد تناور درختوں کی فروخت میں تیزی آگئی۔ ملکی حالات کے تناظر میں کسانوں نے گندم کی کاشت بھی نہ ہونے کے برابر کی، زیادہ منافع کے حصول کے لیے مکی کی کاشت جس کا خاطر خواہ فائدہ نہیں بڑھا دی۔
التماس ہے کہ اپنی نسلوں کی خاطر اس نعمت کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ موجودہ خوبصورت درختوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے۔ نجی و سرکاری سطح پر طلباء وطالبات بالخصوص اپنے اردگرد درخت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آگہی مہم کا سلسلہ جاری کیا جائے۔ نئے سرے سے اک زبردست مہم " درخت بچاؤ" شروع کی جائے تاکہ نسلوں کی زندگیوں کی خاطر حقیقی معنوں میں اس سلوگن کو زبان زدِ عام کیا جائے۔ درخت دشمن عناصر کو قانونی دائرہ میں سخت سے سخت سزاؤں و جرمانے کئے جائیں۔
کیونکہ درخت تو رب کا شاعر ہے اس کے پھول اور پتے خدا کی نظمیں ہیں۔ یہ تو زمین کا حسن اور ہماری زندگی کا ضامن ہے۔ درخت اپنا وجود جلا کر ہمیں روشنی دیتے ہیں۔ ہمارے لئے دھوپ میں جلتے ہیں، گرمی سہتے ہیں۔ موسموں کی شدت اور طوفانوں کا مقابلہ کرتے ہیں لیکن ہمیں آرام اور چھاؤں دیتے ہیں۔ درخت دھرتی کا زیور ہیں۔

‏﷽میرے پیارے رسول حضرت محمّد مصطفیٰ ﷺ پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام❤💞❤
06/01/2023

‏﷽
میرے پیارے رسول حضرت محمّد مصطفیٰ ﷺ پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام❤💞❤

05/01/2023

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکےراولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے، دورانیہ 5 سے 9 سیکنڈ تک رہا
میانوالی ،ایبٹ آباد،چنیوٹ اور ٹیکسلا میں بھی زلزلے کےشدید جھٹکےخوشاب،مردان ،صوابی ،سلانوالی اور اٹک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

Share this post......
05/01/2023

Share this post......

05/01/2023

تھانہ بہادر شاہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات
تین کس نامعلوم ڈکیت اسلحہ کے زور پہ دیہاتی شفقت حسین جو کہ ٹھٹھہ پربانہ کا رہائشی ہے سے مبلغ 80000 اسی ہزار اور ایک عدد موبائل چھین کر فرار
15 کی کال پر پولیس تھانہ بہادر شاہ موقع پر پہنچ گئی

ڈی ایچ کیو ڈائیلیسز وارڈ میں موٹر سائیکل واش کرنے کا واقعہ پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ان ایکشن  ۔ ملازم کو معطل ...
03/01/2023

ڈی ایچ کیو ڈائیلیسز وارڈ میں موٹر سائیکل واش کرنے کا واقعہ پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ان ایکشن ۔ ملازم کو معطل کردیا

ہڑپہ  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر آج ہڑپہ میوزیم اور تھانہ ہڑپہ میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک م...
03/01/2023

ہڑپہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر آج ہڑپہ میوزیم اور تھانہ ہڑپہ میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک موک ایکسرسائز کا انقعاد کیا گیا جس مختلف اداروں نے جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز میں حصہ لیا جس میں شامل پنجاب پولیس سی ٹی ڈی ایلیٹ پولیس بم ڈسپوزیل سپیشل برانچ سکیورٹی برانچ اور کرائم سین اور 1122 کے اہلکاروں اور ٹیموں نے موک ایکسرسائز میں حصہ لیا عوام حقیقت پر مبنی ایکشن جو پاکستان کی کریمنل ایجنسیوں دہشت گردوں کے خلاف کس طرح کام کرتی ہے وہ دیکھایا گیا اور ان دہشت گرد عناصر کو کیسے ہلاک اور گرفتار کیا جاتا ہے تمام ٹیموں نے اس مقابلے میں حصہ لیا دو دہشت گرد افراد جو فرضی تھے انہوں نے تھانہ ہڑپہ میں قید اپنے ساتھیوں کی بازیابی کیلئے دھاوا بول دیا 15 کی کال پر تھانہ ہڑپہ کو ایلیٹ پولیس اور سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے گھیر کر ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا اور ایک کو گرفتار کر لیا زخمی دہشت گرد کو 1123 کے عملے نے طبی امداد دینےکا عملی مظاہرہ کیا اور اس کارروائی میں تھانہ ہڑپہ کے ایک اہلکار بھی زخمی ہوئے اسی بھی طبی امداد دی گئی ک

02/01/2023

حافظ آٹوز (المعروف بٹ آٹوز)جی ٹی روڈ ھڑپہ اسٹیشن پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو یرغمال بنا کر نقدی کیش لے کر فرار ہونے میں کامیاب ھڑپہ پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے

اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا۔۔بابائے شارٹ ہینڈ پروفیسر رشید صاحب۔۔تحریر عمران سومرا۔۔۔۔۔ Imran Somra  ساہیوال میں ایک...
01/01/2023

اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا۔۔
بابائے شارٹ ہینڈ پروفیسر رشید صاحب۔۔

تحریر عمران سومرا۔۔۔۔۔ Imran Somra

ساہیوال میں ایک علمی درگاہ تھی آئیڈل کالج ساہیوال کے اک گوشے میں جہاں اللہ کا اک برگزیدہ بندہ خدا کے آگے جھولی پھیلائے اپنے مریدوں/ شاگردوں کے ہمراہ محنت کے ثمر پانے کے لئے امیر غریب گورے کالے میں فرق کی پروا کئے بغیر خدمت خلق میں محو رہتا۔وہ تمام وقت اپنے رب سے علم کی طلب میں گزرتا اس دعا میں رہتا کہ میرے کس بچے کی انٹرویو کال آئے یا جاب آرڈرز موصول ہوں۔ دن رات ایمانداری سے اپنے مریدوں کی خبر خیر سننے کو بے قرار رہتا۔ اس بابا کی تپسیا میں ایسی شدت ہوتی کہ خدا انہیں مایوس نہیں کرتا اور ان کہ زیر سایہ شارٹ ہینڈرز کی جھولی روزگار کے موتیوں سے بھرتا رہتا۔ اللہ کے اس بندے نے خدا کا دیا ہوا علم اپنے آپ تک محدود نہیں رکھا اور کوشش کرتا رہا کہ اللہ کی مخلوق کے ساتھ یہ علم بانٹا جائے، سو جس کی جتنی توفیق ہوتی، اپنے دامن میں موتی بھر کر لے جاتا۔ گیارویں کلاس میں پہلا دن اور ایک مٹھاس بھری آواز ہم سے مخاطب ہوئی۔
کاکا بیٹھ جاؤ۔۔۔۔ کس گاؤں سے ہو۔۔۔ ہم یک زبان بولے سر ہڑپہ سے ۔۔ ہڑپہ۔۔۔ او اچھا میں ہڑپہ میں کافی عرصہ بطورِ استاد خدمات سرانجام دیتا رہا ہوں۔۔۔
گرمیوں کی تیز دھوپ ہم کامرس کالج ساہیوال سے آئیڈیل کالج شارٹ ہینڈ پڑھنے متوسط گھرانوں کے غریب بچوں کو اسمبلی و سیکرٹریٹ اور بڑے بڑے شہروں میں عزت کی روزی کمانے کے قابل بنانے،دنیا علم سے شناسائی دینے والے نہایت روب دار مگر سادہ شخصیت کے مالک پروفیسر رشید صاحب کی کلاس میں داخل ہوئے۔
پتر پانی پئیں۔۔۔ نہیں سر پی لیا۔۔۔
اس وقت رشید صاحب کی علمی کرامات کا ڈنکا پورے پنجاب بلکہ پاکستان میں بج رہا تھا۔ ساہیوال و گردونواح کے غریب بچوں کی مسیحائی اس بابے پر ختم تھی۔ بابا مارتا بھی نہیں تھا لیکن مجال ہے کہ کوئی کلاس سے چھٹی کرے یا سبق یاد کرنے میں کوتاہی۔ بابا ہر ماہ کی یکم یا درمیانے پندرہویں ایام کے شروع میں نئے گروپ کا آغاز کرتا۔ بابا اصولوں پر سمجھوتا بلکل بھی پسند نہیں کرتا تھا۔ بابا پی ایچ ڈی اسکالر نہیں تھا پر ان کے مخلصانہ خدمات نے بابے پر قدرت کا اتنا کرم تھا کہ پوچھئے مت۔
بابا جس شہر جاتا وہاں جوڈیشلی، پولیس، ڈسی آفس و دیگر محکموں میں بابا کے مرید اپنے مرشد کے پروٹوکول کے لیے ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے۔
ہر شاگرد کی یہ خواہش ہوتی کہ مرشد لنگر ساڈے ولوں۔۔۔۔
مگر بابا کو اپنے مرید/شاگرد کے حالات کا بخوبی اندازہ ہوتا۔ بابا غیور اتنا تھا کہ چاہے کا تھرماس گھر سے بھر کے لاتا۔
ہمارا ڈی کام کا گروپ اندھیری گروپ بھی کہلاتا ہم جب بھی ان کے پاس گئے تو کہتے کہ او آگئے اندھیری گروپ۔۔ مطلب جس دن ہمارا شارٹ ہینڈ کا پیپر تھا اس دن کالی آندھی آئی تھی۔ باقی تمام کلاس میرے لئے نہایت قابل عزت مگر میں یہاں عثمان جٹ، نوریز طور کا ذکر اس لیے بھی ضروری سمجھوں گا کہ رشید صاحب سے میری پہلی ملاقات کی وجہ بنے۔
سال نو کی مبارکبادی جاری ہی تھی کہ اک مسیج ایسا بھی پڑھنے کو ملا جس نے یک لخت مسرت بھرے لہجے الفاظ پرسہ میں بدل گئے۔
اس دکھ کہ ساتھ کہ رشید صاحب دار فانی سے رخصت ہوگئے۔ میں اپنے سبھی بالخصوص ان دوستوں کو ہچکیوں کے ساتھ اپنے محسن کی موت کے رنج کو محسوس کر رہا ہوں۔
سسٹم بدلنے والوں سسٹم ایسے تبدیل کیا جاتا ہے۔ رشید صاحب چائنہ کی اس کہاوت کی پاسداری کر گئے جو بھیک مانگنے والے کو مچھلی پکڑنا سیکھا دیتے ہیں۔
ہزاروں کی تعداد میں مزدور، غریب و نادار طلبہ کو بذریعہ شارٹ ہینڈ ایسے علمی ہنر بخش گئے کہ ان کی نسلوں میں ڈاکٹر بیوروکریٹ، وکلاء اور صاحب ثروت لوگ پیدا ہوئے۔
رشید صاحب جیسے بزرگ مرتے نہیں امر ہوتے ہیں۔
رب العالمین جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

چودھری محمد کاشف گجر چیف افسر میٹروپولیٹن کارپویشن ساھیوال
30/12/2022

چودھری محمد کاشف گجر چیف افسر میٹروپولیٹن کارپویشن ساھیوال

Address

Harappa, Harappa Road
Harappa Road

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Harappatv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Harappatv:

Share


Other Media/News Companies in Harappa Road

Show All