Muhammadriaz orakzai pktn

Muhammadriaz orakzai pktn Muhammad riaz okz official page

26/02/2023
14/02/2023

تمام شہریوں کی آگاہی کے لیے جائیداد کے معاملات پر اردو آسان فہم کتاب ریونیو لاء جدید ترین ایڈیشن شائع ہوگئی ہے جس میں مکمل کیس لاز بشمول
1-انتقال کیسے کروایا جاتا ہے
2- انتقال کی شہادتی اہمیت
3- زمین کیسے تقسیم ہوتی ہے
4- امسئلہ میعادی کیا ہے
5-فرد ملکیت کی مکمل تفصیل
6- سیکشن وائز سپریم کورٹ و ہائی کورٹ رولنگز۔
7-انتقال کے اندر جات کی شہادتی اہمیت
8۔ تقسیم اراضی کے قوانین
9-حلقہ تشخیص
10- بورڈ آف ریونیو
11-حد بندی
12-محال کھاتہ ملکیت
13-ریونیو کورٹ کا طریقہ کار
14۔ مزارع کے قوانین
15-خسرہ گرداوری کی تفصیل
16۔ شاملات کی معلومات
17-واجب العرض
18 ۔ وراثتی انتقال کی تفصیل
19-شجرہ نسب۔ اپیل ۔ مختلف دفعات۔ فراڈ ۔ دفعہ ۔
20-حد براری کا طریقہ کار
21-جائیداد خریدنے کا طریقہ
22-نمبر دار بننے کا قانون
23-زمین کے معاملات پر مقدمہ دائرگی کا قانون

مکمل کتاب کی قیمت 1200 روپے ہے جبکہ ڈیلیوری پورے پاکستان فری ہے
کتاب حاصل کرنے کے لیے اپنا نام، مکمل پتہ اور فون نمبر وٹس ایپ کریں.
03350012323
WhatsApp app direct link without saving number
👇👇
https://bit.ly/2MV5Dlh

14/02/2023

پشاور ہائی کورٹ میں سول ججز کی 84 آسامیاں خالی ہیں.
سول ججز کی یہ 84 خالی آسامیاں بہت جلد خیبر پختون خواہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونگے.

Follow Page 👉 KPK Jobs

ایک دن بجلی کیا بند ہوئی پورا پاکستان پریشان تھا لیکن گھروں میں قرآن پاک کب سے بند رکھے ہوئے کسی کو فکر نہیں 🤔*زرا نہیں ...
25/01/2023

ایک دن بجلی کیا بند ہوئی پورا پاکستان پریشان تھا لیکن گھروں میں قرآن پاک کب سے بند رکھے ہوئے کسی کو فکر نہیں 🤔
*زرا نہیں پورا سوچیے*

25/01/2023

عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ پڑھے لکھے افراد روزمرہ کے درپیش مسائل سے واقف ہونے کے باوجود یہ نہیں جانتے کہ انکے مسائل سے کس طرح نمٹا جائے اور جہاں درخواست یا بیان حلفی کی ضرورت ہو وہ کس طرح لکھی جائے، اور مختلف لین دین اور دیگر خرید و فروخت، نکاح و شادی کی دستاویزات اور دیگر درخواستیں کس طرح لکھی جائیں، اس لیے شہریوں کی آگاہی کے لیے ہم نے کلید وثیقہ نویسی و عرائض نویسی پر مفصل اردوکتاب لکھی ہے جس میں ہر قسم کی درخواستیں بشمول،مختار نامے، کرایہ نامہ،اقرار نامہ بیع نامہ ، معاہدہ جات ،پولیس کو درخواست لکھنے کا طریقہ کار ،طلاق نامہ ،وصیت نامہ ،اقرار نامہ فروختگی ،ہبہ نامہ ،ٹرانسفر ڈیڈ ،رجسٹری ،ایگریمنٹ ،کنٹریکٹ، ریسد پرونوٹ ،اقرار نامہ شادی اور بیان حلفی وغیرہ لکھنے کا طریقہ کار درج ہے
یہ کتاب پڑھے لکھے ہر شخص کی ضرورت ہے ۔
اس کتاب کے قیمت ڈیلیوری چارجز کے ساتھ ٹوٹل 1000 روپے ہے ،کتاب بذریعہ ڈاک منگوانے کے لیے اپنا مکمل پتہ معہ نام اور فون نمبر انباکس کریں یا واٹس ایپ کریں
03350012323
WhatsApp app direct link without saving number 👇👇👇👇
https://wa.me/message/HD3NJV7TSCJHB1

18/10/2022
18/10/2022
09/07/2021

تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ٘- وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُۙ(ﰳ۱)
ترجمہ: کنزالعرفان
بڑی برکت والا ہے وہ جس کے قبضے میں ہی ساری بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان
{تَبٰرَكَ: وہ بڑی برکت والا ہے۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ اپنی ذات میں ،صفات میں اور اَفعال میں اَزل سے لے کر اَبد تک مخلوق کی صفات سے پاک ہے اور صرف اسی کے قبضۂ قدرت میں تمام اُمور میں ہر طرح کا تَصَرُّف ہے ،لہٰذا وہ جس چیز کا چاہے حکم دے اور جس چیز سے چاہے منع کر دے ،جو چاہے عطا کرے اور جو چاہے نہ دے،جسے چاہے زندگی دے اور جسے چاہے موت دے،جسے چاہے عزت دے اورجسے چاہے ذلت دے،جسے چاہے غریب بنا دے اور جسے چاہے امیر کر دے،جسے چاہے بیمار کر دے اور جسے چاہے شفا عطا کر دے،جسے چاہے قریب کر دے اور جسے چاہے دور کر دے ،جسے چاہے آباد کر دے اور جسے چاہے برباد کر دے،جسے چاہے توڑ دے اور جسے چاہے ملا دے اور وہ ہر ا س چیز پر قادر جو اس کی قدرت کے تحت آنے کے لائق ہے۔

ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﮯ ﮐﯽ ﺧﺒﺮ 9 ﻣﺎﮦ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﻞ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺧﺒﺮ 9 ﺳﯿﮑﻨﮉ ﺑﮭﯽ ﭘﮩﻠﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ ﺍس لئے ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﺎ ﺣﻖ ﮐﮭﺎﻧﺎ...
25/05/2021

ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﮯ ﮐﯽ ﺧﺒﺮ 9 ﻣﺎﮦ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﻞ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ،
ﻟﯿﮑﻦ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺧﺒﺮ 9 ﺳﯿﮑﻨﮉ ﺑﮭﯽ ﭘﮩﻠﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﯽ ﺍس لئے ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﺎ ﺣﻖ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﮟ

24/05/2021

In a jungle in Africa, two lions lead a tablighi jammat across the jungle. A scene of unseen help in the way of Allah. Sbhanallah

کل کوہاٹ میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کا بہت غیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ موصول کوہاٹ کی تاجران برادری نے کوکا کولا...
22/05/2021

کل کوہاٹ میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کا بہت غیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ موصول کوہاٹ کی تاجران برادری نے کوکا کولا کا مکمل بائیکاٹ کردیا اور ساری بوتلیں پھینک دیں ویل ڈن یہ ہوتا ہے کام

20/04/2021

مولانا طارق جمیل صاحب کا حوبصورت بیان سب سن لے اور پیج کو لائک اور فالو کرے

میرے پیج کو لائک اور فا لو کرو شکریہ
18/04/2021

میرے پیج کو لائک اور فا لو کرو شکریہ

اعتبار اور بھروسہ ایسا بناو جیسے اس بابا نے بنایا زندگی آسان رہے گی۔
08/10/2020

اعتبار اور بھروسہ ایسا بناو جیسے اس بابا نے بنایا زندگی آسان رہے گی۔

صحت کو بہتر بنانے کے طریقےکون ہے جو بیمار ہونا چاہتا ہے؟‏ بیماری تو نہ صرف اِنسان کا جینا دوبھر کرتی ہے بلکہ یہ جیبیں بھ...
01/10/2020

صحت کو بہتر بنانے کے طریقے
کون ہے جو بیمار ہونا چاہتا ہے؟‏ بیماری تو نہ صرف اِنسان کا جینا دوبھر کرتی ہے بلکہ یہ جیبیں بھی خالی کر دیتی ہے۔‏ اِس کی وجہ سے آپ کی طبیعت بیزار رہتی ہے،‏ آپ کام پر یا سکول نہیں جا سکتے،‏ کمائی نہیں کر سکتے اور اپنے گھر والوں کی دیکھ‌بھال بھی نہیں کر سکتے۔‏ اُلٹا دوسروں کو آپ کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو علاج اور دوائیوں پر بھاری رقم خرچ کرنی پڑے۔‏

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ”‏پرہیز علاج سے بہتر ہے۔‏“‏ کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن سے ہم بچ نہیں سکتے۔‏ پھر بھی آپ کچھ ایسی احتیاطی تدابیر کر سکتے ہیں جن سے بعض بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اِمکان یا تو کم ہو سکتا ہے یا پھر بالکل ختم ہو سکتا ہے۔‏ آئیں،‏ پانچ ایسے طریقوں پر غور کریں جن پر عمل کرنے سے آپ اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔‏

1 ہاتھ اچھی طرح دھوئیں
جسم اور دانتوں کی صفائی کے لیے چیزیں
بہت سے صحت کے اِداروں کے مطابق ہاتھ دھونا بیماریوں اور اِن کے پھیلاؤ سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔‏ عام طور پر لوگوں کو نزلہ،‏ زکام اور فلو اِس لیے ہوتا ہے کیونکہ وہ گندے ہاتھوں سے اپنی ناک یا آنکھوں کو ملتے ہیں۔‏ اِن بیماریوں سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ دن میں اکثر ہاتھ دھوئیں۔‏ حفظانِ‌صحت کے اصولوں پر عمل کرنے سے تو آپ زیادہ سنگین بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں جیسے کہ نمونیا اور دست وغیرہ۔‏ ایسی بیماریوں کی وجہ سے ہر سال 20 لاکھ سے زیادہ بچے موت کا شکار ہوتے ہیں جن کی عمر پانچ سال سے کم ہوتی ہے۔‏ ہاتھ دھونے کی معمولی عادت اپنانے سے ایبولا جیسی جان‌لیوا بیماری کے پھیلنے کا اِمکان بھی کم ہو سکتا ہے۔‏

بعض صورتوں میں ہاتھ دھونا بہت ہی ضروری ہوتا ہے تاکہ ہماری یا دوسروں کی صحت کو خطرہ لاحق نہ ہو،‏ مثلاً:‏

ٹائلٹ اِستعمال کرنے کے بعد

بچوں کے پیم‌پر بدلنے یا اُنہیں پیشاب یا پاخانہ کرانے کے بعد

کسی زخم پر مرہم‌پٹی کرنے سے پہلے اور اِس کے بعد

کسی بیمار شخص سے ملنے سے پہلے اور ملنے کے بعد

سبزیاں یا گوشت وغیرہ کاٹنے،‏ پکانے،‏ کھانے اور دوسروں کو پیش کرنے سے پہلے

چھینک مارنے،‏ کھانسی کرنے یا ناک صاف کرنے کے بعد

کسی جانور یا اُس کے فضلے کو چُھونے کے بعد

کوڑا کرکٹ پھینکنے کے بعد

یاد رکھیں کہ ہاتھ دھونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے ہاتھ واقعی صاف ہو گئے ہیں۔‏ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ عوامی ٹائلٹ اِستعمال کرتے ہیں،‏ اُن میں سے بہت سے یا تو ہاتھ دھوتے ہی نہیں اور اگر دھوتے ہیں تو صحیح طرح نہیں دھوتے۔‏ تو پھر ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟‏

پہلے نلکے کے نیچے ہاتھ رکھ کر اِنہیں اچھی طرح گیلا کریں اور پھر صابن لگائیں۔‏

ہاتھوں کو اچھی طرح مل کر جھاگ بنائیں،‏ ناخن صاف کریں،‏ انگوٹھے صاف کریں،‏ ہاتھوں کی پُشت اور اُنگلیوں کے درمیان خلا کو صاف کریں۔‏

کم‌ازکم 20 سیکنڈ تک ہاتھ ملتے رہیں۔‏

صاف پانی سے دھوئیں۔‏

ٹشو یا صاف تولیے سے ہاتھ خشک کریں۔‏

یہ ساری باتیں معمولی لگتی ہیں لیکن یہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کو موت کے مُنہ میں جانے سے بچا سکتی ہیں۔‏

2 صاف پانی اِستعمال کریں
صاف پانی سے بھرا گلاس اور لیموں کا ٹکڑا
بعض ملکوں میں لوگوں کو صاف پانی حاصل کرنے کے لیے بڑی محنت کرنی پڑتی ہے۔‏ لیکن جن ملکوں میں صاف پانی عام دستیاب ہے وہاں پر بھی سیلاب،‏ آندھی طوفان،‏ پانی کا پائپ پھٹنے یا پھر کسی اَور مسئلے کی وجہ سے صاف پانی حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔‏ اگر وہ جگہ صاف نہیں جہاں سے پانی آ رہا ہے یا پھر پانی کو صحیح طرح ذخیرہ نہیں کِیا جاتا تو ایسا پانی پینے سے آپ کے اندر خطرناک جراثیم داخل ہو سکتے ہیں۔‏ اِس کے علاوہ آپ کو ہیضے،‏ ٹائیفائیڈ،‏ ہیپاٹائٹس یا دست کی جان‌لیوا بیماری ہو سکتی ہے۔‏ ہر سال تقریباً 1 ارب 70 کروڑ لوگ دست کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔‏ اِس کی ایک وجہ پینے کا آلودہ پانی ہے۔‏

آپ کچھ ایسی احتیاطی تدابیر کر سکتے ہیں جن سے بعض بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اِمکان یا تو کم ہو سکتا ہے یا پھر بالکل ختم ہو سکتا ہے۔‏

ہیضہ عام طور پر ایسا پانی پینے یا ایسا کھانا کھانے کی وجہ سے ہوتا ہے جس میں ہیضے کے مریض کے فضلے کے جراثیم شامل ہوں۔‏ پانی چاہے اِس وجہ سے یا کسی اَور مسئلے کی وجہ سے آلودہ ہوا ہو،‏ آپ ایسے پانی سے ہونے والی بیماریوں سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ پینے،‏ دانت صاف کرنے،‏ برف جمانے،‏ سبزیاں دھونے،‏ کھانا پکانے اور برتن دھونے کے لیے ہمیشہ صاف پانی اِستعمال کریں۔‏ بہت سے ملکوں میں سرکاری پانی یا اچھی کمپنی کا پانی اکثر محفوظ ہوتا ہے۔‏

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو پائپ کے ذریعے ملنے والا پانی آلودہ ہو گیا ہے تو اِسے اِستعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح اُبالیں یا پھر پانی صاف کرنے والی کوئی دوائی اِستعمال کریں۔‏

جب آپ کلورین یا کوئی اَور دوائی اِستعمال کرتے ہیں تو اِسے بنانے والی کمپنی کی ہدایات پر احتیاط سے عمل کریں۔‏

اگر آپ کے ملک میں معیاری فلٹر دستیاب ہیں اور آپ اِنہیں خرید سکتے ہیں تو پانی صاف کرنے کے لیے اِنہیں اِستعمال کریں۔‏

اگر پانی کو صاف کرنے والی کوئی دوائی یا فلٹر میسر نہیں تو پانی میں گھریلو بلیچ ملائیں۔‏ ایک لیٹر پانی میں صرف دو قطرے ملائیں۔‏ پھر اِسے اچھی طرح ہلائیں اور 30 منٹ کے لیے پڑا رہنے دیں۔‏ اِس کے بعد اِستعمال کریں۔‏

پانی کو ہمیشہ صاف برتنوں یا بوتلوں میں ڈھانپ کر رکھیں تاکہ یہ دوبارہ آلودہ نہ ہو جائے۔‏

اِس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ پانی کو برتنوں سے نکالنے کے لیے جو چیز اِستعمال کرتے ہیں،‏ وہ بھی صاف ہو۔‏

پانی کے برتنوں یا بوتلوں کو پکڑنے سے پہلے ہاتھ دھوئیں۔‏ پینے کے پانی میں اپنے ہاتھ یا اُنگلیاں نہ ڈالیں۔‏

3 کھانے میں احتیاط برتیں
طرح طرح کی صحت‌بخش خوراک
اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ آپ متوازن اور غذائیت‌بخش خوراک کھائیں۔‏ اِس بات کا خیال رکھیں کہ آپ بہت زیادہ نمک،‏ چکنائی اور چینی اِستعمال نہ کریں اور ایک ہی وقت میں حد سے زیادہ کھانا نہ کھائیں۔‏ اپنی خوراک میں پھل اور سبزیاں ضرور شامل کریں اور کوشش کریں کہ آپ ہر روز ایک ہی طرح کی غذا نہ کھائیں۔‏ لال آٹے کی روٹی سفید آٹے کی روٹی سے زیادہ ریشےدار ہوتی ہے۔‏ اِسی طرح لال آٹے کی ڈبل‌روٹی،‏ دلیہ اور پاستا،‏ میدے سے بنی ہوئی چیزوں کی نسبت زیادہ ریشےدار اور غذائیت‌بخش ہوتے ہیں۔‏ اِس لیے اِنہیں خریدتے وقت اِن پر لکھی معلومات کو غور سے پڑھیں تاکہ آپ دیکھ سکیں کہ یہ لال آٹے سے بنی ہیں یا میدے سے۔‏ پروٹین حاصل کرنے کے لیے ایسا گوشت کھائیں جس میں زیادہ چربی نہ ہو۔‏ اِس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ حد سے زیادہ نہ کھائیں۔‏ اگر ممکن ہو تو ہفتے میں ایک دو بار مچھلی کھائیں۔‏ بعض ملکوں میں لوگ پروٹین حاصل کرنے کے لیے گوشت کے علاوہ ایسی اشیا بھی اِستعمال کرتے ہیں جو اناج سے بنی ہوتی ہیں۔‏

اگر آپ چکنائی سے بھرپور اور میٹھی غذائیں بہت زیادہ اِستعمال کرتے ہیں تو آپ موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔‏ اِس لیے میٹھے مشروب پینے کی بجائے پانی اِستعمال کریں اور میٹھے پکوان کی جگہ پھل اِستعمال کریں۔‏ گوشت،‏ مکھن،‏ پنیر،‏ کیک اور بسکٹ وغیرہ بھی کم لیں کیونکہ اِن میں بھی چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے۔‏ اور کھانا پکانے کے لیے گھی یا چربی اِستعمال کرنے سے بہتر ہے کہ آپ کوئی اچھا تیل اِستعمال کریں۔‏

کھانے میں بہت زیادہ نمک لینے کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے جو نقصان‌دہ ثابت ہوتا ہے۔‏ اگر آپ اِس مرض میں مبتلا ہیں تو اپنے کھانے میں نمک کی مقدار کم کریں اور اگر آپ کوئی پیکٹ والا کھانا خریدتے ہیں تو اُس کے لیبل پر نمک کی مقدار ضرور چیک کریں۔‏

صرف اِس بات کا خیال رکھنا ہی اہم نہیں ہے کہ آپ کس طرح کی غذا کھاتے ہیں بلکہ یہ دیکھنا بھی اہم ہے کہ آپ کتنی مقدار میں کھاتے ہیں۔‏ اپنے کھانے سے لطف ضرور اُٹھائیں لیکن جتنی بھوک ہے،‏ اُس سے زیادہ نہ کھائیں۔‏

اگر کھانا صحیح طرح پکایا نہیں گیا یا پھر اِسے اچھی طرح محفوظ نہیں کِیا گیا تو اِس سے فوڈ پوائزننگ یعنی شدید پیٹ خراب اور اُلٹیاں ہو سکتی ہیں۔‏ عالمی اِدارۂصحت کے مطابق ہر سال لاکھوں لوگ اِس طرح کا کھانا کھانے کی وجہ سے شدید بیمار ہو جاتے ہیں۔‏ زیادہ‌تر لوگ تو جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں مگر کچھ اِس کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔‏ آپ اِس سے بچنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

سبزیاں اکثر کھاد ملی مٹی میں اُگتی ہیں۔‏ اِس لیے اِنہیں اِستعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھو لیں۔‏

سبزیاں یا گوشت وغیرہ کاٹنے سے پہلے اپنے ہاتھ،‏ چھری،‏ برتن اور اُس جگہ کو اچھی طرح دھوئیں جہاں رکھ کر آپ اِنہیں کاٹیں گے۔‏ اِس کے لیے گرم اور صابن والا پانی اِستعمال کریں۔‏

پکے ہوئے کھانے کو ایسی جگہ یا پلیٹ میں نہ رکھیں جہاں آپ نے پہلے انڈے،‏ کچا گوشت یا مچھلی رکھی ہوئی تھی۔‏ اُس جگہ یا پلیٹ کو پہلے اچھی طرح دھوئیں۔‏

کھانا اُس وقت تک پکائیں جب تک یہ اچھی طرح گل نہ جائے۔‏ اگر آپ کھانا فوراً نہیں کھائیں گے تو اِسے فریج میں رکھ دیں۔‏

اگر آپ کے کمرے کا درجۂ‌حرارت 22 ڈگری سینٹی‌گریڈ ہے اور کھانا 2 گھنٹے تک کمرے میں پڑا رہا ہے تو اِسے پھینک دیں۔‏ لیکن اگر ہوا کا درجۂ‌حرارت 32 ڈگری سینٹی‌گریڈ سے بڑھ گیا ہے تو پھر 1 گھنٹے بعد ہی کھانے کو پھینک دیں۔‏

4 باقاعدگی سے ورزش کریں
ایک فٹ‌بال اور کھیلنے کے جُوتے
آپ کی عمر چاہے جو بھی ہو،‏ صحت‌مند رہنے کے لیے باقاعدگی سے ورزش کرنا ضروری ہے۔‏ آج‌کل بہت سے لوگ اُتنی ورزش نہیں کرتے جتنی اُن کے لیے ضروری ہوتی ہے۔‏ ورزش کرنا اِتنا اہم کیوں ہے؟‏ ورزش کرنے سے .‏ .‏ .‏

نیند اچھی آتی ہے۔‏

جسم لچک‌دار رہتا ہے۔‏

ہڈیاں اور پٹھے مضبوط رہتے ہیں۔‏

وزن کم ہوتا ہے یا مناسب رہتا ہے۔‏

ڈیپریشن ہونے کا خطرہ کم رہتا ہے۔‏

کم‌عمر میں مرنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔‏

ورزش نہ کرنے کی وجہ سے .‏ .‏ .‏

دل کی بیماری ہو سکتی ہے۔‏

ذیابیطس ہو سکتی ہے۔‏

بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔‏

کولیسٹرول بڑھ سکتا ہے۔‏

فالج ہو سکتا ہے۔‏

آپ کو اپنی عمر اور صحت کے مطابق ورزش کرنی چاہیے۔‏ اِس لیے کوئی نئی ورزش شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا اچھا ہوگا۔‏ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو ہر روز کم‌ازکم ایک گھنٹہ کھیل کود کرنی چاہیے۔‏ بالغوں کو ہر ہفتے ڈھائی گھنٹے ہلکی پھلکی ورزش یا پھر سوا گھنٹہ سخت ورزش کرنی چاہیے۔‏

آپ ورزش کے طور پر کسی کھیل کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر باسکٹ‌بال،‏ چڑی چھکا اور فٹ‌بال وغیرہ۔‏ آپ دوڑنے جا سکتے ہیں،‏ تیراکی کر سکتے ہیں،‏ تیز تیز چل سکتے ہیں یا پھر سائیکل چلا سکتے ہیں۔‏ لیکن ہلکی پھلکی ورزش اور سخت ورزش میں کیا فرق ہے؟‏ ہلکی پھلکی ورزش وہ ہوتی ہے جس میں آپ کو پسینہ آتا ہے لیکن اِس دوران آپ دوسروں سے بات‌چیت بھی کر سکتے ہیں جبکہ سخت ورزش میں ایسا کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔‏

5 نیند پوری کریں
ایک پُرسکون اور آرام‌دہ سونے کا کمرا
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہماری نیند کی مقدار بھی بدلتی جاتی ہے۔‏ نوزائیدہ بچے دن میں 16 سے 18 گھنٹے سوتے ہیں؛‏ ایک سے تین سال کا بچہ 14 گھنٹے سوتا ہے اور تین یا چار سال کا بچہ 11 یا 12 گھنٹے سوتا ہے۔‏ سکول جانے والے بچوں کو کم‌ازکم 10 گھنٹے،‏ نوجوانوں کو تقریباً 9 یا 10 گھنٹے اور بالغوں کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔‏

ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ہم جتنے بھی گھنٹے سوئیں،‏ اُس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔‏ ماہرین کے مطابق بھرپور نیند سونا .‏ .‏ .‏

بچوں اور نوجوانوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔‏

نئی باتیں سیکھنے اور یاد رکھنے کے لیے ضروری ہے۔‏

ہارمونز کے توازن کو قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے جو ہمارے وزن اور جسم میں خوراک کو توانائی میں تبدیل کرنے کے عمل پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔‏

دل کی صحت کے لیے ضروری ہے۔‏

بیماریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے۔‏

نیند کا پورا نہ ہونا موٹاپے،‏ ڈیپریشن،‏ دل کی بیماری،‏ شوگر اور جان‌لیوا حادثوں کا باعث بنتا ہے۔‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھرپور نیند سونا کتنا اہم ہے۔‏

لہٰذا اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی نیند پوری نہیں ہوتی تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

ہر روز سونے اور جاگنے کا ایک وقت طے کریں۔‏

سوتے وقت اپنے کمرے میں خاموشی اور اندھیرا رکھیں۔‏ کمرا زیادہ ٹھنڈا یا زیادہ گرم نہ ہو۔‏

بستر پر لیٹنے کے بعد ٹی‌وی نہ دیکھیں یا موبائل فون وغیرہ اِستعمال نہ کریں۔‏

بستر کو آرام‌دہ بنائیں۔‏

سونے سے پہلے زیادہ کھانا نہ کھائیں اور چائے،‏ کافی یا شراب نہ پئیں۔‏

اگر اِن تمام تجاویز پر عمل کرنے کے بعد بھی آپ کو رات میں اچھی نیند نہیں آتی یا دن کے دوران بہت زیادہ نیند آتی ہے یا پھر نیند کے دوران سانس اُکھڑنے کی وجہ سے آپ اُٹھ بیٹھتے ہیں تو کسی ڈاکٹر سے رُجوع کریں۔‏

اپنی صحت کی حفاظت کریں
آپ کی صحت پر کچھ ایسے مسائل بھی اثرانداز ہو سکتے ہیں جنہیں آپ چاہ کر بھی حل نہیں کر سکتے،‏ مثلاً ملک کی معاشی حالت،‏ مناسب سہولیات کی کمی وغیرہ۔‏ لیکن آپ اِس مضمون میں دی گئی کچھ تجاویز کو تو یقیناً اپنا سکتے ہیں۔‏ خدا کے ایک بندے نے لکھا:‏ ”‏ہوشیار آدمی خطرہ دیکھ کر پناہ ڈھونڈ لیتا ہے۔‏“‏—‏امثال 22:‏3‏،‏ نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

خدا کے کلام میں وعدہ کِیا گیا ہے کہ ایسا وقت جلد آنے والا ہے جب ”‏کوئی نہ کہے گا کہ مَیں بیمار ہوں۔‏“‏ (‏یسعیاہ 33:‏24‏)‏ * لیکن تب تک آپ اپنی اور اپنے عزیزوں کی صحت کی حفاظت کرنے کی پوری کوشش کریں

چڑے اور گدھ کی نصیحت آموز کہانی۔۔۔ایک بستی میں آگ لگی ہوئی تھی۔ افراتفری کا عالم تھا۔ بستی سے کچھ فاصلے پر ایک چڑا درخت ...
01/10/2020

چڑے اور گدھ کی نصیحت آموز کہانی۔۔۔

ایک بستی میں آگ لگی ہوئی تھی۔ افراتفری کا عالم تھا۔ بستی سے کچھ فاصلے پر ایک چڑا درخت پر بیٹھا یہ منظر دیکھ رہا تھا۔

وه اڑا اور قریب بہتے دریا سے پانی کا ایک قطره اپنی چونچ میں اٹھایا اور بستی پر ڈال دیا۔

ظاہر ہے ایک قطرے سے کیا ہونا تھا۔ آگ بڑھتی گئی۔ وه چڑا شام تک دریا سے اپنی چونچ میں ایک ایک قطره اٹھا کر لاتا رہا اور گھروں پر ڈالتا رہا لیکن آگ کو نہ بجھنا تھا، نہ بجھی۔

جب شام کو ساری بستی جل کر خاک ہو گئی تو وه بھی اداس اپنے گھونسلے میں واپس آ گیا۔

پاس ہی ایک گدھ بیٹھا یہ تماشا دیکھ رہا تھا۔ جب بستی جل گئی تو گدھ چڑے کے پاس آیا اور سوال کیا:
کیا تجھے پتہ تھا کہ تیرے ایک قطرے سے آگ نہیں بجھے گی۔۔؟

چڑا: ہاں مجھے پتہ تھا۔

گدھ: بیوقوف! جب تجھے پتہ تھا تو صبح سے اتنی محنت کیوں کر رہا تھا۔

چڑا: اسلئے کہ جب کل قیامت ہوگی اور خدا مجھ سے پوچھے گا کہ تو نے اپنے حصے کا کام کیا تھا تو میں کہہ سکوں کہ۔۔۔ ہاں، میری چونچ میں ایک ہی قطره آ سکتا تھا۔ میں نے اپنے حصے کا کام کیا تھا۔

پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے ضرور شیئر کریں۔

20/06/2020

بچوں کا آج کل مستقبل بنانے کیلئے رکاوٹیں

Address

Hangu

Telephone

+923369337405

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammadriaz orakzai pktn posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammadriaz orakzai pktn:

Videos

Share


Other Social Media Agencies in Hangu

Show All