Shahu Khel Media

Shahu Khel Media social workers

خوشخبری روزانہ سروس شاہوخیل ابوبکر مارکیٹ سے صبح 8:30بجے  روانگی کوہاٹ 2:30بجے ہنگو پھاٹک کوہاٹ سے وآپسی  رابط نمبر  033...
02/02/2025

خوشخبری
روزانہ سروس شاہوخیل ابوبکر مارکیٹ سے صبح 8:30بجے روانگی کوہاٹ 2:30بجے ہنگو پھاٹک کوہاٹ سے وآپسی رابط نمبر
03319145144

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آپ کو یہاں تماشا دیکھنے کیلئے نہیں بیٹھایا گیا ہے علاقہ شاہوخیل میں منشیات فروشوں اور آئیس فروشوں کی ...
31/12/2024

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آپ کو یہاں تماشا دیکھنے کیلئے نہیں بیٹھایا گیا ہے علاقہ شاہوخیل میں منشیات فروشوں اور آئیس فروشوں کی خلاف جلد ازجلد کاروائیاں شروع کریں ۔اس ناسور کی وجہ سے علاقے کا نوجوان تباہ ہوگیا ہے
منشیات فروشوں کے ساتھ ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جاتا ہے یا نہیں
انتظار میں ہیں سب۔
عوام کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے سوال

جامع مسجد حضرت عباس (رض) محلہ شاہوخیل چوک  میں نماز جمعہ کا آغاز 3جنوری۔2025 کو ہوگا انشاءاللہ جمعہ نماز 1:00 بجے پر ادا...
22/12/2024

جامع مسجد حضرت عباس (رض) محلہ شاہوخیل چوک میں نماز جمعہ کا آغاز 3جنوری۔2025 کو ہوگا انشاءاللہ جمعہ نماز 1:00 بجے پر ادا کی جائیگی.

15/11/2024
ہنگو ایم این اے صاحب سے اپیل ہے اگر آپ 15سو ارب روپے میں پی آئی اے خرید سکتے ہیں تو ہمارے  ویلج شاہوخیل میں 2018 میں سین...
12/11/2024

ہنگو ایم این اے صاحب سے اپیل ہے اگر آپ 15سو ارب روپے میں پی آئی اے خرید سکتے ہیں تو ہمارے ویلج شاہوخیل میں 2018 میں سینیٹر باز محمد خان نے گیس پائپ لائن منظور کیا تھا 2019 میں گیس پائپ لائن پر کام شروع ہؤا تھا 20٪ کام ٹھیکدار نے کیا پھر ان کے بعد اب تک کوئی کام نہیں ہوا
مہربانی ہوگی ہمارہ درینہ مسلہ حل کریں
آپ کی بہت بڑی مہربانی ہوگی

MNA Yousaf Khan

ذرا یه بھی پڑھۓ۔۔۔حکمرانوں میں بڑا نھیں ھوں۔یه میرا کھیل  سکول کےزمانے  کاعمرهے۔لیکن ریاست کےجبر نے میرے کندھوں پر وه بو...
11/11/2024

ذرا یه بھی پڑھۓ۔۔۔حکمرانوں میں بڑا نھیں ھوں۔یه میرا کھیل سکول کےزمانے کاعمرهے۔لیکن ریاست کےجبر نے میرے کندھوں پر وه بوجھ ڈال رکھا ھے۔جس کی اٹھانے کی جستجو میں لگا ھوں۔اج سے سوله ستره سال پهلے میرے والد یوسف خان کوپولیس نے اٹھایا۔اور اج تک اس کاکچھ پته نھیں چلا۔میرےدادا نے عدالت اور هر وه دروازه کٹھکٹایا جن سے امید تھی ۔لیکن یوسف ان کو کهیں نه ملا۔اس غم کی بناء ۔ یوسف دیکھنے کاارمان اپنے گور(قبر)لے کرفوت ھوا۔میری والده ذھنی مریض بن گٸ۔اج بھی دروازه کھولا رکھتی ھے که شاید ۔۔۔۔۔?۔خیبرجرگے کوجانا چاھتاتھا۔بیکری پر کام کرتاھوں چٹھی نه ملی۔پر والده کوبھی ڈر تھا۔پختون بھائیوں اپ کےخیال میں میرا والد زنده ھوگا یانھیں۔ بڑا جرم ھے کیا جوشاید اس نے کیا ھو۔جس کی سزا ان کیساتھ ھمیں بھی مل رهی ھے۔۔۔نوازخان نے بهت کچھ سنایا۔۔۔لیکن دوستو۔میرے پاس اس کو تسلی اور جواب دینے کیلۓکوٸی لفظ تک نھیں تھا۔ کیونکه میں سمجھ گیا تھاکه اس طرح غم انسان کو کیا بنا دیتا ھے

ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور۔۔!!ہنگو اورکزئی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیاں، اور منشیات فروشی جیسے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا...
08/11/2024

ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور۔۔!!
ہنگو اورکزئی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیاں، اور منشیات فروشی جیسے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہنگو اورکزئی کے موجودہ حالات کو دیکھ کر ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور کی تعیناتی ہنگو یا اورکزئی کو بہت ضروری ہے۔
لہذا ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور صاحب ہنگو اورکزئی ایم این اے یوسف خان صاحب اور آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات خان صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کو ہنگو یا اورکزئی تعینات کی جائے۔
Ali Amin Khan Gandapur
Ali Amin Khan Gandapur
MNA Yousaf Khan

08/10/2024

شاہوخیل چیک پوسٹ انچارج امانت خان نے چھوٹے بچے پر تشدد کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس ظلم نے چھوٹے بچے کا بھی احساس نہیں کیا گیا 🥺😥💔
ہم پر زور مذمت کرتے ہیں
ہم اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں حاص کر ڈی پی او ضلع اورکزئی سے کہ ان پر جلدازجلد ایکشن لیں اور آس بدمعاشں انچارج کے خلاف قانونی کاروائی کریں تاکہ اس غریب بچے کو انصاف مل جائے
District Orakzai Police

22/08/2024

شاہو خیل بازار لکی سے دو بکری گم ہو گئے ہے اگر کسی کو اس کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں
03028788629

05/08/2024

ضروری اطلاع
شاہوخیل اور ہنگو کے مابین وچبازار قاضی تالاب کے آس پاس ایک بندے سے موبائل گر گیا ہے ملنے پر 03090982782 اس نمبر پر رابطہ کریں ۔

شاہوخیل ویلفیئر آرگنائزیشن تنظیم کی جانب سے جنرل سیکرٹری مولانا اویس صاحب  اور تنظیم ممبران نے حافظ عبدالہادی صاحب کے سا...
14/07/2024

شاہوخیل ویلفیئر آرگنائزیشن تنظیم کی جانب سے جنرل سیکرٹری مولانا اویس صاحب اور تنظیم ممبران نے حافظ عبدالہادی صاحب کے ساتھ ملاقات کی
ملاقات میں شاہوخیل کی درپیش مسائل زیر بحث لایا گیا ہے .حافظ عبدالہادی صاحب نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

15/06/2024

آج اہل شاہوخیل بلکہ پورے ضلع ہنگو میں ہر جگہ مایوسی چھائی ہوئی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت تمام مسائل میں ہنگو کی عوام گھیرے ہوئے ہے شائد یہ ہنگو کی بدقسمتی رہی ہوگی ۔۔۔۔؟
عوامی چیئرمین عتیق الرحمن

MNA Yousaf Khan
Deputy Commissioner Hangu

جمرود،31 مئی 2024 قبائیلی مشران نے یوم سیاہ کے طور پر منایا ،فاٹا انضمام قبائلی معدنیات پر قبضہ کرنے کا بہانا تھا،بارڈر ...
31/05/2024

جمرود،31 مئی 2024 قبائیلی مشران نے یوم سیاہ کے طور پر منایا ،فاٹا انضمام قبائلی معدنیات پر قبضہ کرنے کا بہانا تھا،بارڈر پر خاردار تار لگانے کے باوجود تخریب کار کیسے اگئے،
پچیس ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ کرکے قبائیلی رسم و رواج بحال کرنے کا مطالبہ
اس سلسلے میں تحصیل جمرود سے تاریخی باب خیبر تک ریلی نکالی گئی جس میں قبائلی مشران اور فاٹا انضمام مخالف سیاسی قوتوں و تنظیموں نے شرکت کی۔ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے و کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر فاٹا انضمام مخالف نعرے درج تھے۔ریلی نے باب خیبر کے مقام پر جلسے کی شکل اختیار کی اور پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا۔جلسہ عام سے فاٹا قومی جرگہ کے ملک نصیر احمد کوکی خیل،ملک خان مرجان ،ملک خان اعظم مسعود، افرسیاب،افریدی،ملک محمد حسین افریدی،مسلم ن کے ملک سردار اعظم افریدی،حاجی اقتدارِ افریدی ،ملک طماش شلمانی ،پیپلز پارٹی کے ملک واحد شاہ منیاخیل،یوسف مندو خیل،جے یو آئی کے سید کبیر افریدی،ملک حضرت ولی و دیگر نے کہا کہ 31 مئی 2018 کو فاٹا کا خیبرپختونخوا میں غیر آئینی انضمام کیا گیا تھا.دو کروڑ قبائلیوں کے رائے لئے بغیر انضمام کیا گیا ہے،۔انہوں نے کہا کہ 31 مئی 2018 کا دن قبائلی عوام کے لئے یوم سیاہ کا دن ہے کیوں کہ قبائلی اضلاع کا انضمام کرکے قبائلی رسم و رواج کو پامال کیا گیا ، انضمام کے بعد پولیس و عدالتی نظام قبائلی علاقوں میں بری طرح ناکام ہوا ہے،ہر طرف کالی اندھیرا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت 2 کروڑ قبائلی عوام کی رائے معلوم کئے بغیر اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرسکتی،انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پھر سے حالات خراب کرکے نئے جنگ کی تیاری کی جارہی ہے،قبائلی عوام مزید قبائلی اضلاع میں کسی قسم کا جنگ یا تجربات کی اجازت نہیں دے گی،انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کے وسائل پر قبضہ جاری ہے سپریم کورٹ آف پاکستان انضمام مخالف کیس کی سماعت نہ کرکے انصاف کا گلہ گھونٹ رہے ہیں انضمام کے واپسی تک قبائلی مشران کی جدوجہد جاری رہیگی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پچیس ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ کرکے قبائیلی رسم و رواج بحال کی جائے.
Ali Amin Khan Gandapur
Chief Minister Kp Complaint Cell, UK
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

جیسا کہ آپ سب کو علم ہے کہ ہر VC اور NC کے بلدیاتی نمائندوں کو حکومت کی طرف سے ایک ایک دفتر ،سیکرٹری اور ایک کلاس فور کی...
01/05/2024

جیسا کہ آپ سب کو علم ہے کہ ہر VC اور NC کے بلدیاتی نمائندوں کو حکومت کی طرف سے ایک ایک دفتر ،سیکرٹری اور ایک کلاس فور کیساتھ ساتھ ہر مہینے دفتر کیلئے پانچ ہزار رینٹ ،چار ہزار سٹیشنری کیلئے ،پی ٹی سی ایل بل اور بجلی کی مد میں پیسے مل رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ویلج شاہو خیل کی عوام آج تک اپنے ویلج کونسل کی دفتر سے محروم رکھے گئے ہیں اسلئے میں اور شاہوخیل قوم کی عوام کا ضلع ہنگو انتظامیہ سے آپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر ویلج شاہوخیل کے منتخب چیئرمین شیر افضل اور انکے سیکرٹری نور اصغر کا فوری طور احتساب کیا کریں اور ان لوگوں سے حکومت کی طرف سے سہولیات کے باوجود اپنے ویلج کونسل کے لوگ کیوں محروم رکھے گئے ہیں
Deputy Commissioner Hangu
Local Government Elections & Rural Development Department KP

20/01/2024

ویلج شاہوخیل
ضلع ہنگو کا وہ بدقسمت علاقہ ہے جو اکیسویں صدی میں بھی زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے.شاہوخیل ویلفیئر آرگنائزیشن تنظیم چیئرمین بابو صاحب نے ویلج شاہوخیل کے تمام مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو۔

06/01/2024

ھنگو کے علاقے ویلج کونسل شاہوخیل کے لوگوں نے پولیو سے بائیکاٹ کر دیا ۔علاقے کے مشران اور عوام نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ جب تک حکومت ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کرتے تب تک پورے شاہوخیل عوام کا پولیو سے بائیکاٹ ہوگا.. ...
Deputy Commissioner Hangu
Chief Minister Kp Complaint Cell, UK

30/12/2023

ویلج شاہوخیل
ضلع ہنگو کا وہ بدقسمت علاقہ ہے جو اکیسویں صدی میں بھی زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے.شاہوخیل ویلفیئر آرگنائزیشن تنظیم چیئرمین بابو صاحب نے ویلج شاہوخیل کے تمام مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو۔


Deputy Commissioner Hangu
District Orakzai Police
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

28/12/2023

شاہوخیل ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک تفصیلی اجلاس آج منعقد ہوا جس میں تنظیم کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں تنظیم کے مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بحث ہوا تنظیم کے کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تمام ساتھیوں نے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا
اجلاس میں علاقے میں تمام تر مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اورآن تمام تر مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا
جنرل سیکرٹری شاہوخیل ویلفیئر آرگنائزیشن
مولانا محمد اویس صاحب

Deputy Commissioner Hangu

Address

Hangu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahu Khel Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share