کتھياڑہ ميں راجہ اشرف صاحب کا نماز جنازہ آج 11 بجے ادا کردی گی اللہ پاک سے دعا ہے للہ انکی مغفرت فرمائے آمين
دربار عالیہ بنڈھور شریف کے محسن ہردلعزیز محبتوں والے عقیدتوں والے ادب کے اعلی مرتبے پر فائز اعلی اخلاق واوصاف والے خوبصورت شخصیت 1122 کے اسٹنٹ ڈائریکٹر جناب راجہ شوکت ناز صاحب رخمتہ اللہ علیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے نماز جنازہ کی امامت سجادہ نشین دربار عالیہ بنڈھور شریف پیر سید اکرام حسین شاہ بخاری صاحب نے فرمائی راج محل میں تاریخی جنازہ تھا جس میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی ہر آنکھ اشک بار تھی اللہ پاک اپنی رحمت پاک پنجتن پاک علیہم السلام کے صدقے جنت الفردوس میں اعلی و ارفع مقام عطا فرما کر دراجات بلند فرمائے اور قبر کے اندر نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب فرمائے آمین ثمہ آمین بلاشبہ جناب شوکت ناز صاحب جنتی شخص تھے دربار عالیہ بنڈھور شریف ان کی پوری فیملی کے ساتھ غم میں برابر شریک ہیں
آہ ایک اور ننھا پھول جان کی بازی ہار گیاباری والے ہمارے بہت ہی پیارے دوست سردار فہد کا چھوٹا بھائی اور نزرصاحب کا جواں سالہ بیٹا آج شام افتاری کے قریب ہجیرہ باری کے مقام پر بائیک روڈ حادثے میں وفات پا گیا ہے اللّه پاک اس با برکت مہینے کے صدقے کامل بخششش فرماے اور جنت میں اعلی مقام عطاء فرماے اللّه پاک نذر صاحب کو جواں سالہ بیٹے کی موت کا صدم برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمایےنماز جنازہ آج شام 3:30 بجے ادا کردی گٸی آمين/اور اللہ پاک بھاٸی کی مغفرت فرمائے آمين
۔ھجیرہ بایک ایکسیڈنٹ میں جان کی بازی ھار جانے والے کم سن محمد ارسلان کی نماز جنازہ ان کے آباٸ گاوں ھود پھگواٹی میں ادا کر دی گٸ۔ تفصیلات کے مطابق ھجیرہ ھود سے تعلق رکھنے والے محمد ارسلان جن کا گزشتہ روز ھجیرہ کے مقام پر بائیک ایکسیڈنٹ ھوا تھا۔ اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوۓ اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے تھے انکی نماز جنازہ آج ھود کے مقام کے پر اداکردی گٸی۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور نماز جنازہ کے بعد اشکبار آنکھوں سے مرحوم کی بخشش مغفرت اور بلندی درجات کے لیے اجتماعی دعا کی گٸ پھر اس کم سن نوجوان ارسلان کو اپنے چاھنے والوں کی آھوں اور سسکیوں کے درمیان اپنے آباٸ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر ھر آنکھ اشکبار تھی۔ گزشتہ دو ماہ میں موٹر سایٸکل حادثات میں ھلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے بہت سارے کم سن بچے حادثات کا شکار ھو کر موت کے منہ میں چلے گیۓ ھیں۔ انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے لیۓ یہ سوالیہ نشان بنتا جا رھا ھے۔ مذید تازہ خبروں اور اپ ڈیٹ کے لیے دیکھتے رھیے آپ بول نیوز۔ اللہ حافظ۔
(راولاکوٹ) 30.03.2024
ھوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے
زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے
غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان مرحوم کے فرزند
سردار جاوید ابراہیم صاحب کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا ھے , نمازِ جنازہ میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دعا مغفرت بھی کی اور نماز جنازہ حضرت مولانا سعید یوسف صاحب نے پڑھایا
اللّٰہ تعالیٰ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے صدقے مرحوم کی مغفرت کریں اور جملہ لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائیں آمین