Kashmir Today

Kashmir Today News and current affairs

08/03/2022

اوورسیز پاکستانیوں کو 4 ماہ تک موبائل فون بغیر پی ٹی اے ٹیکس استعمال کی اجازت

پیر 7 مارچ 2022 21:15

حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کو چار 4 ماہ تک موبائل فون بغیر پی ٹی اے ٹیکس استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق موبائل فون کو بلاک کرنے سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ایف بی آر اور پی ٹی اے نے ایف آئی اے اور موبائل فون آپریٹر کے اشتراک سے عارضی رجسٹریشن کا ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے۔

یہ نیا نظام ان اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے لیے بنایا گیا ہے جو اپنے موبائل ڈیوائسز پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے اور ان پر صرف ایک موبائل فون قابل اطلاق ہو گا۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دہندہ کو پاسپورٹ نمبر، پاکستان آنے اور جانے کی تاریخ، موبائل سم اور موبائل کا آئی ایم ای آئی مہیا کرنا ہو گا۔

درخواست دہندہ کے قیام کے 120 دن گزرنے کے بعد اس سہولت کے تحت استعمال ہونے والے آئی ایم ای آئی نمبر معطل ہو جائے گا اور مقامی فون نیٹ ورک سروسز پر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

ایف بی آر کے مطابق گر وہی درخواست دہندہ پاکستان کا دوبارہ سفر کرتا ہے تو ان کو دوبارہ سے اس عارضی سہولت کے لیے درخواست دینا ہو گی۔

یہ نظام عارضی بنیادوں پر نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ اس سے ملک کا مثبت پہلو بھی سامنے آئے گا۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی جلد اس پیج پر شئیر کر دیا جائے گا.

04/03/2022

*_پشاور کے مصروف قصہ خوانی بازار کی جامعہ مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے میں 30 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد شہداء کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں لائی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 50 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جن میں سے دس افراد کی حالت تشویشناک ہے۔_*
*_زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔اب سے کچھ دیر قبل ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک دس زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور بیشتر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔_*

ہجیرہ۔نشئی باپ نے اپنے ہی لخت جگر کو قتل کردیا ۔ ہجیرہ کے رہائشی آفتاب نامی شہری نے اپنے نو سالہ بیٹے کو آہنی راڈ مار کر...
28/08/2021

ہجیرہ۔
نشئی باپ نے اپنے ہی لخت جگر کو قتل کردیا ۔ ہجیرہ کے رہائشی آفتاب نامی شہری نے اپنے نو سالہ بیٹے کو آہنی راڈ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ایس ایچ او تھانہ ہجیرہ سردار امجد پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ہجیرہ پہنچا دی ۔ ملزم کو حراست میں لے لیا ۔مزید تفتیش جاری ۔

22/08/2021

عباسپور میں قتل کی لرزہ خیز واردات ۔ملزم نے 12 سالہ لڑکی کو قتل کر کے نعش گٹر میں پھینک دی پولیس نے نعش برآمد کر کےملزم گرفتار کر لیاہے

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے والد زاہد شاہ سکنہ منگہار عباسپورنے 16 اگست کو تھانےمیں رپورٹ درج کرائی کہ اسکی بارہ سالہ بیٹی جو رات کو اپنے کمرہ میں سوئی تھی صبح کمرہ میں موجود نہ تھی، مقتولہ کے والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی اور معقول شبہ کی بنا پر مقتولہ کے قریبی رشتہ دار نوجوان محسںن شاہ کو گرفتار کر لیا جس نے دوارن تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کرکے نعش گٹر میں پھینکی ہوئی ہے جس پر پولیس تھانہ عباسپور نے ملزم کی نشاندہی پر گٹر سے مقتولہ کی نعش برآمد کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عباسپور پہنچا دی ہے جہاں نعش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے تاہم قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

مظفرآباد شہر میں پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان سجاد اعوان کو وزیراعظم ہاؤس بلا کروزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی ن...
18/08/2021

مظفرآباد شہر میں پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان سجاد اعوان کو وزیراعظم ہاؤس بلا کروزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے نوجوان سے پورا واقعہ سنا اور یقین دہانی کروائی کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی

14/08/2021

پریس ریلیز : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے تحت انووی ٹیلی کام نے دیگر ممالک کے لئے سمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے۔ فورجی سمارٹ فونز کے 5500 یونٹس کی پہلی کھیپ "مینوفیکچرڈ ان پاکستان" ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔

پی ٹی اے کمپنی کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ یہ ملک میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے حوالے سے نظام کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ڈیوائس آئڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے کامیاب نفاذ اور حکومتی پالیسیوں بشمول موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بدولت پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لئے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں پی ٹی اے کی جانب سے انووی ٹیلی کام پرائیویٹ لمیٹڈ کو 9 اپریل 2021 کو موبائل مینوفیکچرنگ کی اجازت جاری کی گئی تھی۔جس کے چار ماہ کے اندر کمپنی نے پاکستان میں بنائے گئے موبائل فون برآمد کرنا شروع کر دئیے ہیں.

مظفرآبادوزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے محکمہ جات کے سیکرٹریز سے پہلی میٹنگ میں دبنگ ا...
06/08/2021

مظفرآباد
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے محکمہ جات کے سیکرٹریز سے پہلی میٹنگ میں دبنگ انداز میں کہا کہ آپ کسی سیاسی جماعت کے نہیں ریاست کے ملازم ہیں۔ ایک ہفتے میں تمام محکمہ جات الیکشن شیڈول کے بعد کی گئی تقرریوں کا ریکارڈ پہنچا دیں۔

بیوروکریسی رول آف لا پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔ جو کام کرے گا اس کو عزت ملے گی اور جو کام نہیں کرے گا اسکی سرزنش بھی ہوگی ۔ کسی بھی سیکرٹری کی غیر ضروری ٹرانسفرنہیں کریں گے۔

بیوروکریسی قانونی اور اخلاقی تقاضے پورے کرے ۔ بیوروکریسی ریاست کے لوگوں کو عزت دے اور انکے جائز کام مجھ تک پہنچائے ۔ میں ریاستی امور کا تجربہ رکھتا ہوں جن لوگوں کے ساتھ سیاست سیکھی وہ ہمارا سرمایہ ہیں ۔ مجھے 41سال سیا ست میں ہوگے ہیں اس عرصہ میں ایک ہفتہ بھی اپنے لوگوں سے دور نہیں رہا ہوں ۔ آپ کو پورا تعاون اور تعمیر وترقی کے لیے فنڈز ملیں گے ۔ آپ وزیر اعظم کی ٹیم ہیں آپ کو قاعدے اور قانون کے مطابق کام کرنے ہیں کوئی فکر نہیں ہونی چاہیے ۔

مظفرآباد (پی آئی ڈی)5اگست 2021 یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزادکشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی ...
05/08/2021

مظفرآباد (پی آئی ڈی)5اگست 2021
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزادکشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلہ میں احتجاجی جلسے،جلوس اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔ دارالحکومت مظفرآباد میں سب سے بڑی احتجاجی ریلی ایوان وزیر اعظم سے ایوان صدر تک نکالی گئی جس کی قیادت صدر آزادجموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان اور وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کی۔ ریلی میں ممبران اسمبلی، چیف سیکرٹری آزادکشمیر شکیل قادر خان، سیکرٹریز حکومت ،انسپکٹر جنرل پولیس، سربراہان محکمہ جات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء ریلی نے پاکستان اور آزادکشمیر کے پرچم، ہندوستان کے مظالم اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی ریلی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا کہ ہندوستان نے 05اگست سے پہلے بھی مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا تھا لیکن 05اگست 2019کو اس نے 370 اور 35Aختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور مقبوضہ کشمیر میں نوآبادیاتی نظام کو بحال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 05اگست کے ہندوستان کے اقدامات کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں کے وکیل کے طور پر کشمیر کا مقدمہ جرات مندانہ انداز میں بین الاقوامی سطح پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک جرات مند لیڈر اور کشمیریوں کے حقیقی محسن ہیں جن کے دل میں کشمیریوں کا درد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم اس وقت عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ میں خود لائن آف کنٹرول کا رہائشی ہوں۔ ہماری حکومت کی ترجیح مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہمیں لائن آف کنٹرول پر آباد لوگوں کی مشکلات کا بھی ادارک ہے، جن کے مسائل حل کریں گے۔ عمران خان متوسط طبقے کو اوپر لانا چاہتے ہیں جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی اور سفارتی سطح پر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہمیں ان کی قربانیوں کا احساس ہے۔ اس سلسلہ میں نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے۔ تحریک آزادی کشمیر اسی طرح آگے چلتی رہے گی اور جلد کشمیر آزادہوگا۔
٭٭٭٭٭٭

03/08/2021

مظفرآباد(پی آئی ڈی)03اگست 2021
آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے منگل کے روز منعقدہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نو منتخب ممبر اسمبلی محترمہ نبیلہ ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوے ایوان کی توجہ خواتین اراکین اسمبلی کے لیے پچھلی نشستیں مختص کرنے کی جانب مبذول کروائی اور کہا کہ خواتین آزادکشمیر کی کل آبادی کا 52فیصد ہیں اس لیے خواتین کو ایوان میں مناسب جگہ پر نشستیں دی جائیں۔ ساری خواتین کے لیے پچھلی نشستیں مختص کرنا باعث تشویش ہے ہم سارے آزادکشمیر کی خواتین کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ جس پر سپیکر اسمبلی نے رولنگ دی کے آئندہ اس حوالہ خیال رکھا جاے گا۔

03/08/2021

مظفرآباد(پی آئی ڈی)3اگست 2021
آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں ممبر اسمبلی عبدالماجد خان نے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر کے انتخاب کے لیے قواعد انضباط کار کے قاعدہ 15کے ذیلی قاعدہ 1اور 2کو معطل کرتے ہوئے قاعدہ 227کے تحت وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کرنے کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظوری کر لیا۔

03/08/2021

مظفرآباد(پی آی ڈی)03 اگست 2021
آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ منگل کے روز ہوئی۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی کے لیے تحریک انصاف کے چوہدری انوارالحق اور پیپلز پارٹی ومسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان مقابلہ ہوا۔ تحریک انصاف کے چوہدری انوار الحق نے 32 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلزپارٹی و مسلم لیگ ن کے مشترکہ امید وار فیصل ممتاز راٹھور نے 15 ووٹ حاصل کیے۔ قانون سازاسمبلی کے کل ممبران کی تعداد 53 ہے جن میں سے 49 ممبران اسمبلی ووٹنگ کے وقت حاضر تھے۔ جبکہ چار ممبران اسمبلی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ سپیکر کی انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 2 ووٹ مسترد ہوئے۔ چوہدری انوار الحق کی کامیابی کے بعد سبکدوش ہونے والے سپیکر شاہ غلام قادرنے ان سے حلف لیا اور انہیں سپیکر اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ جس کے بعد چوہدری انوار الحق نے سابق سپیکر شاہ غلام قادر سے بطور ممبر اسمبلی حلف لیا اور بقیہ کارروائی کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار ریاض احمد نے 32 جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ امیدوارنثارہ عباسی نے 15 ووٹ حاصل کیے۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے کل 47 ووٹ ڈالے گے۔ اس طرح تحریک انصاف کے امیدوار ریاض احمد ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی منتخب ہو گے۔ جس کے بعد سپیکر چوہدری انوار الحق نے ریاض احمد سے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے کہا کہ میں اپنی لیڈرشپ، عوام اور ممبران اسمبلی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے دس سال بعد مجھے دوبارہ اس معزز ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت سے منتخب کروایا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بطور سپیکر نامزد کیا۔ انہوں نے کہا اس ایوان کی ماضی میں بڑی اعلی روایات رہی ہیں اور اس ہاوس کی تشکیل میں ہمارے آباو اجداد کی قربانیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان روایات کو ہم آگے بڑھائیں گے۔ میری تمام معزز ممبران سے گزارش ہے کہ وہ برداشت، تحمل اور ایک دوسرے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ ہماری یہ اعلی روایات قائم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اپوزیشن کی آواز کو کسی بھی صورت نہ دبایا جائے اور حکومت کی اکثریتی رائے کا بھی احترام کیا جائے۔ ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ریاض احمد نے چیر مین تحریک انصاف عمران خان اپنے حلقہ کے عوام اور ممبران قانون ساز اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

03/08/2021

آزاد کشمیر متوازن اسمبلی کا قیام
تحریر : طاہر احمد فاروقی
آزاد کشمیر اور کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان نے 25 جولائی کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندگان کا انتخاب کرکے ایک متوازن اسمبلی کا قیام عمل میں لایا ہے حکومت کا اعتماد تحریک انصاف کو دیکر اسکے سامنے ایک تگڑی اپوزیشن کی زمداری کا وجود بھی یقینی بنادیا ہے جسکا گزشتہ پیوستہ عشروں میں فقدان یکطرفہ مناظر دیکھنے کو ملتے رہے حکومتیں خالصتاً اپنی اپنی طبعیت کے مطابق چلتییں رہیں روایتی سلسلوں کا تسلسل قائم رہا جواب دہی کا بحران طاقت بن گیا کمزور اپوزیشن طاقت ور حکومت کے سامنے سمجھوتے کرکے چل چلاؤ رحجان میں لپٹی رہی اس بار عوام نے یکطرفہ غلبے کو اپنی ووٹ سے صحت مندانہ حکومت اپوزیشن کا وجود عمل میں لاکر حکومت اور اپوزیشن دونوں اطراف کے مینڈیٹ والوں کو اپنے سامنے اپنی اپنی تعداد کے کم ہونے کمزور ہونے کے اسباب اور بہانوں سے آزاد کرکے اپنے سامنے صحیح معنوں میں جواب دے بنایا ہے حکومت تحریک انصاف کو 26 اپوزیشن پیپلز پارٹی کو 11 ن لیگ کو 6 نشستوں کا مینڈیٹ دیا ہے جبکہ مسلم کانفرنس کے لیڈر سردار عتیق احمد خان جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار حسن ابراہیم اپنی اپنی ایک نشست کے ساتھ آیوان میں اچکے ہیں جبکہ مخصوص نشستوں کے انتخاب کے ساتھ تحریک انصاف 32 پیپلز پارٹی 12 ن لیگ کی سات نشستوں کی کم و بیش حثیت ہو جائیگی چوہدری یاسین واحد لیڈر ہیں جو دونشتوں سے کامیابی کے اعزاز کے ساتھ دوبارہ آایوان میں آئےہیں تاہم گنتی میں انکی ایک نشت ایک ووٹ ہی شمار ہوگا اسطرح مخصوص نشستوں پر انتخاب کے بعد پیپلز پارٹی ن لیگ اشتراک سے خواتین کی ایک ایک نشت حاصل کرکے پیپلز پارٹی گیارہ ن لیگ سات نشستوں کی حامل ہوچکی ہیں مجموعی طور اپوزیشن اٹھارہ ارکان پر تشکیل پائی ہے پی ٹی آئی 32 نشستوں کے ساتھ حکومت بنارہی ہے سردار عتیق احمد حسن ابراہیم آج فیصلہ کرینگے وہ حکومت یا اپوزیشن کن بینچوں پر بیھٹے گے 18 رکنی اپوزیشن میں سونے پر سہاگے کی مانند پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر میاں عبدالوحید اور انکے ہمراہ جاوید ایوب باذل نقوی جاوید بڈھانوی جیسے خالص سونے کی طرح سیاسی کارکن عوامی اثاثہ ہونے کی اہمیت افادیت رکھنے والے ارکان اگر محنت تحقیق معلومات کے ساتھ تیاری کرکے آیوان میں آئیں ن لیگ کے صدر فاروق حیدر اپنی ٹیم کو تیاری کراکر لائیں تو پی پی ن لیگ کا اشتراک ایک طاقت ور اپوزیشن ثابت ہوگا جسکے لئے حمایت برائے حمایت اور مخالفت برائے مخالفت نعرے دعوئے اونچی آوازوں الزام نان ایشوز کے بجائے حقیقت اور اجتماعی بھلائی کا ادراک کرنا ہوگا ورنہ شائد یہ اشتراک پی ڈی ایم کا پارٹ ٹو ہوکر رہے جائے طاقت ور اپوزیشن کا کردار سامنے تعمیری انداز میں آنا چاہیے تاکہ حکومت میں موجود اراکین اسمبلی بھی جواب دہی کے عمل سے نکھر کر کاردگی کے حامل ہوسکیں حکومت میں نئے چہرے بھی نمایاں تعداد میں سامنے آئے ہیں جو تحریک انصاف کا اعزاز ہے تاہم ان کو اپنی صلاحیت دکھانے کے لئے تگڑی اپوزیشن کے سامنے بڑی محنت اور لگن دکھانا ہوگی حکومت کے بینچوں پر بیرسٹر سلطان محمود بڑا اور معتب نام ہیں جو حکومت اپوزیشن کے امور تقاضوں کو خوب سمجھتے ہیں کشمیر کاز کے حوالے سے بھی عالمی علاقائی قومی سطح پر حالات بدلتے روزوشب کی پیچیدگیوں پرگہری نظر رکھنے والے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ترجمانی میں آزاد کشمیر کے سب سے متحرک لیڈر کی حثیت رکھتے ہیں تاہم اپوزیشن کے واروں کا توڑ کی زمداریاں موسٹ سیینر پارلیمنٹرین پارلیمانی نظام کے قیام کے ساتھ پہلی اسمبلی کے نوجوان ممبر کا اعزاز رکھنے والے خواجہ فاروق احمد پر آئینگی جو سیاسی اور سرکاری محکمانہ باریکیوں پیچیدگیوں رکاوٹوں سمیت تمام پہلوؤں کی نزاکتوں پر دسترس انکا حل نکالنے کے ہنر میں کمال رکھتے ہیں سب سے بڑھ کر ہر معاملے میں معلومات ہونا انکا اعزاز ہے جنکے ساتھ سابق سپیکر چوہدری انوارالحق بھی ہر گورکھ دھندے کا پوسٹ مارٹم کرنے اور اپنے اہداف کو حاصل کرنے وار کا اطمینان بخش جوابی وار کرنے کے پیچ و خم میں نام رکھتے ہیں گو کہ انکے درمیان بزرگ پارلیمنٹرین سردار محمد حسین بھی موجود ہیں تاہم انکا ساتھ گزشتہ اسمبلی میں اپوزیشن کا برہم رکھنے والے عبدالماجد خان دے سکیں گے وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ سب سے بڑے صوبے میں مشیر کے طور پر خدمات اور کاروباری دنیا کے ملک میں بڑا نام سردار تنویر الیاس کو ثابت کرنا ہوگا انکے بارے میں انکے حوالے سے جو تاثر دیا گیا ہے وہ یہاں صلاحیت کے اعتبار سے صحیح ثابت ہو اور پرائیوٹ سیکٹر کو لاکر روزگار کے مواقع کھلتے نظر آئیں ہر دو اطراف کے ممبران کو بہیت عرصے بعد اسمبلی کے اندر سینرز سے سیکھنے جبکہ سینیٹرز کو نئے آنے والوں کے لئے بطور مثال اپنے تجربات مشاہدات سے رہنمائی کرنے کے مواقع میسر ہونگے اگر ان موقعوں سے ہر دو اطراف اور سینیرز جونیئرز بھر پور استعفادہ اٹھائیں عوام نے ایک متوازن بامقصد اسمبلی کا قیام عمل میں لاکر اپنا فرض صحیح معنوں میں ادا کیا ہے اب دونوں طرف کی قیادت اور جواں سال نیو پارلیمنٹرین پر مشتمل ہے وہ اپنا فریضہ کس حد تک نبھاتے ہیں اس اسمبلی میں چار سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود راجہ فاروق حیدر سردار عتیق خان سردار یعقوب پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر اور دیگر تجربات مشاہدات رکھنے والے پارلیمنٹرین کی موجودگی اسکی اہمیت اور حقیقت پسندانہ فیصلوں پالیسیوں کی عکاس بننی چاہیے جذباتی روایتی اور رٹے رٹائے نعروں دعووں آوازوں کے لیے اسمبلی سے باہر بہت سارے نادان سستی شہرت اور پاؤنڈ سکورنگ کرنے والے موجود ہیں اسمبلی کے اندر ان سب پانی کے بلبلے رویوں کے بجائے حقیقت پسندانہ کردار کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ کردار یاد گار بنتاہے باقی سب کچھ مٹی میں مل جانا ہے.

02/08/2021

راولاکوٹ ( بیورورپورٹ ) ضلع پونچھ میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے پازیٹیو کیسز کی شرع 56 فیصد تک پہنچ گئی ھے کمشنر پونچھ ڈویژن مسعودالرحمان کے کے حکم ویکسینیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ھے تحصیلدار راولاکوٹ کے زیر نگرانی محکمہ صحت کی موبائل ویکسینیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ھے جو ڈور ٹو ڈور کرونا ویکسین لگا رھی ھے اس موقع پر تحصیلدار راولاکوٹ نے کہا کہ کمشنر پونچھ ڈویژن مسعودالرحمان نے سخت ھدایات جاری کررکھی ہیں 15 اگست تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں عوام کو چاھیے کے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں اور تاجران اپنے شناختی کارڈ اپنے پاس رکهیں کسی بھی وقت ویکسینیشن ٹیم ان کے پاس پہنچ سکتی ھے ویکسینیشن ٹیمیں تشکیل دینے کا مقصد یہ ھے کہ لوگوں کو فوری کرونا ویکسین لگوانے کی سہولت میسر آسکے اور زیادہ سےزیادہ لوگ مستفید هوں

28/07/2021

مظفرآباد(پی آئی ڈی)28جولائی 2021
آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل الیکشن 2021کے کامیاب ہونے والے امید واران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق LA-Iمیرپور۔I سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اظہر صادق، LA-IIمیرپور۔IIسے پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری قاسم مجید، LA-IIIمیرپور۔IIIسے پاکستان تحریک انصاف کے سلطان محمود چوہدری، LA-IVمیرپور۔ IVسے چوہدری ارشد حسین، lA-Vبھمبر۔Iسے پاکستان مسلم لیگ ن کے وقاراحمد نور، LA-VIبھمبر۔ IIسے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری علی شان، LA-VIIبھمبر۔ IIIسے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری انوار الحق، LA-VIIIکوٹلی۔Iسے پاکستان تحریک انصاف کے ظفر اقبال ملک، LA-IXکوٹلی۔IIسے پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی، LA-Xکوٹلی۔ ٰٰIIIسے پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یاسین، LA-XIکوٹلی۔IVسے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری محمد اخلاق، LA-XIIکوٹلی۔Vسے پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یاسین،LA-XIIIکوٹلی۔ VIسے پاکستان تحریک انصاف کے انصر نثار، LA-XIVباغ۔ Iسے آزاد جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان، LA-XVباغ۔IIسے پاکستان تحریک انصاف کے تنویر الیاس، ؒٓLA-XVIIباغIVسے پاکستان پیپلزپارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور، LA-XVIIIپونچھ و سدھنوتی۔Iسے پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی، LA-XIXپونچھ و سدھنوتی۔IIسے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار عامر الطاف خان، LA-XXپونچھ وسدھنوتی۔IIIسے پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار محمد یعقوب خان، LA-XXIپونچھ و سدھنوتی۔IVسے جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے حسن ابراہیم خان، LA-XXIIپونچھ و سدھنوتی۔Vسے پاکستان تحریک انصاف کی شاہدہ صغیر، LA-XXIIپونچھ وسدھنوتی۔VIسے پاکستان تحریک انصاف کے سردار محمد حسین خان، LA-XXIVپونچھ سدھنوتی۔VIIسے پاکستان تحریک انصاف کے فہیم اختر، LA-XXV نیلم ویلی۔Iسے پاکستان مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر، LA-XXVIنیلم ویلی۔ IIسے پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالوحید،LA-XXVIمظفرآباد۔ Iسے پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار محمد جاوید، LA-XXVIIIٰمظفرآباد۔IIسے پاکستان پیپلزپارٹی کے سید بازل علی نقوی، LA-XXIXمظفرآباد۔IIIسے پاکستان تحریک انصاف کے خواجہ فاروق احمد،lA-### مظفرآباد۔ IVسے پاکستان تحریک انصاف کے محمد رشید،LA-###Iمظفرآباد۔Vسے پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری لطیف اکبر، LA-###IIمظفرآباد۔VIسے پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ محمد فاروق حیدر خان، LA-###IIIمظفرآباد۔VIIسے پاکستان تحریک انصاف کے دیوان علی خان، LA-###IVجموں۔Iسے پاکستان تحریک انصاف کے ریاض احمد، LA-###Vجموں۔IIسے پاکستان تحریک انصاف کے مقبول احمد،LA-###VIجموں۔IIIسے پاکستان تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا، LA-###VIIجموں۔ IVسے محمد اکمل سرگالہ، LA-###VIIIجموں۔Vسے پاکستان تحریک انصاف کے محمد اکبر چوہدری، LA-###IXجموں۔VIسے پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق، LA-XLکشمیر ویلی۔Iسے پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار لون، LA-XLIکشمیر ویلی۔ IIسے پاکستان تحریک انصاف کے غلام محی الدین دیوان،I LA-XLIکشمیر ویلی۔ IIIسے پاکستان تحریک انصاف کے محمد عاصم شریف، LA-XLIIIکشمیر ویلی۔IVسے پاکستان تحریک انصاف کے جاوید بٹ،LA-XLIVکشمیر ویلی۔Vسے پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد احمد رضا قادری، LA-XLVکشمیر ویلی۔VIسے پاکستان تحریک انصاف کے عبدالماجد خان کامیاب قرار پائے ہیں۔

26/07/2021

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر،امیدوار ایل اے32حلقہ چھ جہلم ویلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ نے الیکشن نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر تے ہوئے تھیلے کھول کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن کمشن آزاد کشمیر کو درخواست دے دی ۔اشفاق ظفر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک سازش کے تحت ہرایا گیا میرے اکثر پولنگ ایجنٹوں کو رزلٹ ہی نہیں دیے گئے اسی لیے سرکاری ملازمین کے ووٹوں کی گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کیا اور میرے مقابلہ میں پاکستان مخالف بیانیہ کی حمایت کرنے والے راجہ فاروق حیدر کو ملی بھگت سے کامیاب کروایا گیا کسی صورت خاموش نہیں رہوں گا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے اگر تھیلے کھول کر دوبارہ گنتی نہ کی گئی تو جہلم ویلی جام کردوں گا میں اور میرے کارکن جیتی ہوئی جنگ سازش کے تحت شکست میں تبدیل کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے انھوں نے کہا کہ جب راجہ فاروق حیدر حلقہ سات سے واضع شکست سے ہار رہے تھے تو انھوں نے ایک بار پھر بلیک میلنگ کے لیے اسلام آباد کی طرف مارچ کی دھمکی دی جس کے بعد سازش کے زریعے مجھے ہرا کر فاروق حیدر کو کامیاب کروایا گیا میں عوام کے حقوق کے لیے سیاست کر رہا ہوں نتائج تبدیل کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑ سکتا انھیں سڑکوں پر گھیسٹوں گا کارکن تیار رہیں میں رزلٹ تبدیل کرنے والوں کے خلاف آخری حد تک جاﺅں گا آئینی ،قانونی جنگ کے ساتھ ساتھ بھر پور احتجاج اور احتجاج میں ہر حربہ استمال کیا جائے گا بہت بڑی سازش میرے اور حلقہ چھ کے عوام کے خلاف کی گئی ہے تمام رزلٹ پہنچنے کے آٹھ گھنٹے بعد آر او نے رزلٹ کا اعلان کیا جس سے سازش واضع نظرآرہی ہے اب سب رازوں سے پردہ اٹھاؤں گا کارکن تیار رہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا حلقہ چھ جہلم ویلی کے عوام نے میرے حق میں فیصلہ دیا مقتدر حلقوں کو اس بات کا فوری نوٹس لینا چاہیے کیسے پاکستان مخالف بیانیہ کی حمایت کرنے والے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان کامیاب ہو گئے اس طرح سے راجہ فاروق حیدر خان کو کامیاب کروا کر تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام میں غلط پیغام بھیجا گیا ہے میں پاکستان کے مفادات کے خلاف سازش کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑ سکتا میرے اور میرے حلقہ کے عوام کے لیے خانہ کعبہ کے بعد پاکستان مقدس سرزمین ہے جو ہماری مقدس سرزمین کے خلاف سازش کرے گا اس کو قبر تک نہیں چھوڑوں گا چاہے اس کے لیے مجھے جان کی بھی قربانی کیوں نہ دینا پڑ جائے اشفاق ظفر نے کہا کہ حلقہ کے کئی ایسے پولنگ اسٹیشن جن پر عوام نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ان پولنگ اسٹیشن کی طرف جانے والی سڑکوں کو فاروق حیدر کے حامی بند کر کے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوش کے ناخن لیں اور عوام کی جان اور مال کا تحفظ یقینی بنائیں بصورت دیگر حلقہ میں میں کوئی بھی سانحہ ہو سکتا ہے جس کی ذمہ داری فاروق حیدر اور انتظامیہ پر عائد ہو گی

25/07/2021

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق الیکشن 2021ء میں پی ٹی آئی کو 26، پیپلزپارٹی کو 11، مسلم لیگ ن کو 6، مسلم کانفرنس اور جے کے پی پی کو ایک ایک نشست ملی، ڈڈیال سے پی ٹی آئی کے اظہر صادق، چکسواری سے قاسم مجید، میرپور شہر سے پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان، کھڑی شریف سے پی ٹی آئی کے چوہدری ارشد، برنالہ سے مسلم لیگ ن کے کرنل وقار نور، سماہنی سے پی ٹی آئی کے علی شان سونی، بھمبر سے پی ٹی آئی کے انوار الحق، راج محل سے پی ٹی آئی کے ملک ظفر اقبال، نکیال سے پی پی کے جاوید بڈھانوی، کوٹلی سٹی اور چڑھوئی دونوں حلقوں سے پی پی کے چوہدری یٰسین، سہنسہ سے پی ٹی آئی کیؤ چوہدری اخلاق، کھوئیرٹہ سے پی ٹی آئی کے نثار ابدالی، غربی باغ سے مسلم کانفرنس کے سردار عتیق، وسطی باغ سے پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس، شرقی باغ سے پی ٹی آئی کے سردار میر اکبر ، حویلی سے پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور، عباسپور سے پی ٹی آئی کے عبدالقیوم نیازی، ہجیرہ سے مسلم لیگ ن کے عامر الطاف، علی سوجل سے پی پی کے سردار یعقوب، راولاکوٹ شہر سے جے کے پی پی کے سردار حسن ابراہیم، تھوراڑ سے پی ٹی آئی کی شاہدہ صغیر چغتائی، پلندری سے پی ٹی آئی کے سردار محمد حسین، بلوچ سے پی ٹی آئی کے سردار فہیم ربانی، اپر نیلم سے ن لیگ کے شاہ غلام قادر، لوئر نیلم سے پی پی کے میاں وحید، کوٹلہ سے پی پی کے جاوید ایوب، لچھراٹ سے پی پی کے بازل علی نقوی، ہٹیاں دوپٹہ سے پی ٹی آئی کے چوہدری رشید، چکار سے مسلم لیگ ن کے راجہ فاروق حیدر، لیپہ سے پی ٹی آئی کے دیوان چغتائی، جموں ون سے پی ٹی آئی کے ریاض احمد، جموں ٹو سے پی ٹی آئی کے چوہدری مقبول گجر، جموں تھری سے پی ٹی آئی کے حافظ حامد رضا، جموں چار سے پی ٹی آئی کے غلام محمد سرگالہ، جموں 5سے پی ٹی آئی کے اکبر ابراہیم، جموں 6سے ن لیگ کے راجہ صدیق خان، وادی 1سے پی پی کے عامر غفار لون، وادی 2سے پی ٹی آئی کے دیوان محی الدین، وادی 3سے پی ٹی آئی کے عاصم شریف، وادی چار سے پی ٹی آئی کے جاوید بٹ، وادی 5سے مسلم لیگ ن کے احمد رضا قادری اور وادی 6سے پی ٹی آئی کے عبدالماجد خان کامیاب ہوئے۔

25/07/2021

ایل اے 19 پونچھ 2
سرکاری غیر حتمی رزلٹ
95پولنگ اسٹیشن
سردار سعود صادق پی پی پی 8671
عامر الطاف پی ایم ایل این8331
کامران بشیر گورسی آزاد 5862
سردار ارزش پی ٹی آئی 5375
سردار کمال خان ایم سی 1431

25/07/2021

ایل اے 19 پونچھ 2
سرکاری غیر حتمی رزلٹ
78پولنگ اسٹیشن
سردار سعود صادق پی پی پی 6817
عامر الطاف پی ایم ایل این6437
کامران بشیر گورسی آزاد 4710
سردار ارزش پی ٹی آئی 4330

25/07/2021

ایل اے 19 پونچھ 2
سرکاری غیر حتمی رزلٹ
62 پولنگ اسٹیشن
سردار سعود صادق 4888
عامر الطاف 4438
کامران بشیر گورسی 4425
سردار ارزش پی ٹی آئی 3224

25/07/2021

پہلا غیر حتمی سرکاری نتیجہ
ہجیرہ ٹاون جنگلات دفتر
عامر الطاف 96
کامران گورسی 80
سعود صادق 73
سردار ارزش 39

25/07/2021

حلقہ ایل اے 21 پونچھ 04 پولنگ اسٹیشن 60
ppp....58 حاجی یعقوب
pti.....49 نٸیر ایوب
jkpp.....126 حسن ابراھیم
pmln.....26 طاہر انور
Jiu .......12 قیوم افسر

25/07/2021

حلقہ بلوچ رینٹا گلہ سے فاروق طاہر 233فہیم 199

25/07/2021

پوٹھی چھپریاں
کھوجال موٹاہ
PPP....125
Pml---66
Pti--125
Gorsi---116

25/07/2021

Primary School Panakha
Polling Station Number 57 (Male)
PML-N :30
PPP:12
PTI:39
Kamran Ghorsi:89
JKPP:08
TLP:08

25/07/2021

پولنگ اسٹیشن 114 خواجہ محلہ ہلاں میرہ
PMLN 124
Ppp 110
Kamran gorsii 34
TLp15
PTI 07

25/07/2021

کوٹلی آزاد کشمیرحلقہ ایل اے چڑھوئی واقع میں زخمی ہونے والا دوسرا زخمی جانبحق ہوگیا

25/07/2021

باغ آزادکشمیر ہاڑی گہل اسٹیشن پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، سات افراد زخمی

25/07/2021

پرائی۔
مٹھی جنڈی میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم امین گرداور کے بھائی چودھری ظہیر فائرنگ سے جان بحق ہو گئے ہیں جبکہ رمضان اور ان کے بیٹے شدید زخمی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق امیدوار اسمبلی چودھری اقبال اپنا ووٹ پول کرنے جا رہے تھے تو پیپلز پارٹی کے سینءڑ ناءؓ صدر و امیدوار اسمبلی نے انھیں تھہڑ مارا جس سے جھگڑا شروع ہوا وہ لڑائی پھیلتی پھیلتی پرائی مٹھی جنڈ اور دیگر سٹیشنون تک جا پہنچی جس کے نتیجے میں مٹھی جنڈ فائرنگ ہوئی اور ظہیر نامی شخص جان بحق ہو گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ابھی پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

Address

Hajira
12160

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Hajira

Show All