ہجیرہ حکومت آزاد کشمیر کے خلاف عوامی احتجاج، بڑی تعداد میں عوام اور عام شہری سڑکوں پر نکل آئے ،آٹے پر سبسڈی اور مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ہجیرہ کی عوام ایک بار پھر سڑکوں پر * ہزاروں کی تعداد میں حکومت کے خلاف احتجاج کرتی عوام سڑکوں پر نکل آئی * جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اس احتجاج میں حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ آٹے پر سبسڈی بحال کی جائے اور بجلی کے بلات میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ مرعات یافتہ طبقے کی مرعات کا خاتمہ کیا جائے۔
ریاست بھر کی طرح ہجیرہ میں بھی یوم یکجہتی کے پروگرامز جوش و خروش سے بنائے گئے،بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت؛ انتظامیہ ہجیرہ، طلباء ، اساتذہ ، علماء اور صحافیوں کی شرکت، مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہجیرہ شہر شب کی اس پہر تمام طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
کل آزاد کشمیر بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بنایا جائے گا اور ساتھ ہی عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پہیہ جام اور شرن ڈاؤن ہڑتال بھی ہوگی، کل کا منظر نامہ کیا ہوگا۔۔ جانیے سینیئر صحافی لطیف اعوان سے ۔
یوم یکجہتی کشمیر کیا ہے؟
اس دن کا آغاز کب ہوا؟
اس دن کے بنانے کا مقصد کیا ہے؟
جانیےآج کے پروگرام میں۔۔
السلام علیکم و صبح بخیر
پروگرام:احکام شریعت
عنوان: اوقات نماز
میزبان: پروفیسر عاصم سعید
آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا منظر دلکش تو ہوتا ہی ہے لیکن برف باری کے بعد اس پر پڑنے والی کہر(کورا) کی وجہ سے کئی ایک خطرناک چیلنج دیکھنے کو ملتے ہیں ۔جن میں ایک بڑا چیلنج برف کے اوپر موجود کہر (یعنی کورے)کے اوپر چلنا ہوتا ہے ٹھیک ٹھاک پہاڑیا بھی اس چیلنج کو کامیابی سے مکمل کرنے میں ناکام رہتا ہے، اس لیے باہر سے آئے ہوئے سیاح احتیاط کا مظاہرہ کریں، نہیں تو ویڈیو میں دکھائے جانے والے مناظر ، دیکھنے کو ملیں گے۔
ہرگزرتے دن کے ساتھ ریاست کی عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، ایسے مسائل سر اٹھاتے نظر آرہے ہیں جن کا ماضی میں تصور نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ریاست غذائی قلت کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے اور شنید ہے کہ اگر ان پر فوری طور پر حکومتی تعاون اور انفرادی کوشش سے قابو پانے کی کوشش نہ کی گئی تو حالات مزید سنگین ہو جائیں گے
ان دنوں ریاست آزاد جموں و کشمیر کو آٹے کی قلت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے، ماضی میں یہ خطہ اشیائے خرد نوش جن میں گندم، مکئ، چاول سر فہرست تھے میں خود کفیل ہوا کرتا تھا، لیکن اب اچانک ان چیزوں کی قلت ہو رہی ہے جو باعث تشویش ہے۔
کیا وجوہات ہیں اور ان کے ممکنہ حل کیا ہو سکتے ہیں اس پروگرام میں ۔۔
فراقِ یار کی بارش، ملال کا موسم
ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم
وہ اک دعا میری ، جو نامراد لوٹ آئی
زباں سے روٹھ گیا پھر سوال کا موسم
بہت دنوں سے میرے نیم وا دریچوں میں
ٹھہر گیا ھے....... تمہارے خیال کا موسم
جو بے یقیں ھو بہاریں اجڑ بھی سکتی ھیں
تو آ کے دیکھ لے........ میرے زوال کا موسم
محبتیں بھی تیری دھوپ چھاؤں جیسی ھیں
کبھی یہ ہجر، کبھی........ یہ وصال کا موسم
کوئی ملا ھی نہیں جس کو سونپتے محسن
ھم اپنے خواب کی خوشبو، خیال کا موسم
محسن نقوی
طویل ترین خشک سالی کے بعد ہجیرہ سمیت آزاد کشمیر کے دیگر شہروں میں بارش کا آغاز * پہاڑوں پر برف باری ہے جاری* محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دن تک بارش جاری رہے گی
عالمی شہرت یافتہ گولڈ میڈلسٹ ثنا خواں مصطفی ﷺمحترم امتیاز احمد شائق فرام منڈہول کا خصوصی انٹرویو ۔۔
مکمل انٹرویو رات 9 بجے ہجیرہ ٹی وی چینل 27 پر
سکالرز سکول اینڈ کالج ہجیرہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں *"ماں کی اپنی اولاد سے محبت"* کے عنوان پر ہونے والا ڈرامہ جس نے تقریب میں موجود ہر شخص کو رولایا.
ایک مرتبہ ضرور دیکھیے.
اپنی آنکھوں کو بھی گروی رکھ کے
میں نے خوابوں کی تجارت کی ہے
دھڑکنیں باندھ کے باغی دل کی
اپنے دل سے بھی بغاوت کی ہے
شکریہ.
مورخہ 27 جنوری 2024 کو سکالر سکول اینڈ کالج ہجیرہ کی جانب سے تقریب تقسیم انعامات و یوم والدین کا انعقاد کیا گیا * مختلف امتحانات میں حصہ لے کر نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر طلباء میں انعامات تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی * کثیر تعداد میں والدین، طلباء ، سول سوسائٹی اور مختلف اداروں کے سربراہان نے شرکت کی * والدین نے ادارے کی تین سالہ کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے کر ہجیرہ میں سکالر کالج کے اضافے کو مثبت قرار دیا ۔ ادارے کے پرنسپل نے ایک بار پھر والدین کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کے ساتھ والدین کا شکریہ ادا کیا۔
والدین طلباء اور پرنسپل ادارہ نے ہجیرہ ٹی وی سے خصوصی گفتگو بھی کی۔ ملاحظہ کیجیے
لائن آف کنٹرول کا بٹل سیکٹر ایک بار پھر آتش کی نظر ، آگ مقامی آبادی کے بہت قریب پہنچ چکی ہے،ہر سال یہ آگ دشمن کی جانب سے لگائی جاتی ہے اور اس سے لاکھوں چرند پرند اور جانور متاثر ہوتے ہیں۔
ہجیرہ آن لائن فراڈ کیسز میں اضافہ * گزشتہ روز غریب شہری کو ایک لاکھ روپے سے محروم کر دیا گیا *
پروگرام :احکام شریعت
عنوان : مکروہات نماز (آخری حصہ)
میزبان: پروفیسر عاصم سعید
تحریک منہاج القرآن ہجیرہ کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ کانفرنس کا انعقاد * بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی * پروفیسر ڈاکٹر ارشد مصطفوی کا خصوصی خطاب
ہجیرہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد* تحصیل ہجیرہ کے طلباء اور ٹیوٹرز کی بھرپور شرکت* طلباء اور ٹیوٹرز کو لرننگ منیجمنٹ سسٹم کا درست استعمال سکھایا گیا * اس کے علاوہ فاصلاتی تعلیم کی اہمیت پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی *