SIAL News Urdu

SIAL News Urdu سیال نیوز ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک میں خوش آمدید NEWS Page

یومِ آزادی کے موقع پر سیال نیوز کی طرف سے تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! آئیں، اس یومِ آزادی پر ہم سب مل ک...
14/08/2024

یومِ آزادی کے موقع پر سیال نیوز کی طرف سے تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
آئیں، اس یومِ آزادی پر ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم اپنے ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے اپنی پوری محنت اور خلوص کے ساتھ کام کریں گے۔
اللہ ہمارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے اور اسے دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنائے۔
پاکستان زندہ باد۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کو ایران میں شہید کر دیا گیا!اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہر...
31/07/2024

حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کو ایران میں شہید کر دیا گیا!
اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے جب ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا گیا۔

حافظ آباد: استحکامِ پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما ضیغم سلطان تارڑ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق، نماز جنازہ آج بروز س...
29/07/2024

حافظ آباد: استحکامِ پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما ضیغم سلطان تارڑ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق، نماز جنازہ آج بروز سوموار دوپہر 3 بجے کوٹ اسحاق میں پڑھایا جائے گا.

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کے عہدے کے لیے درخواست دینے کے لیے تیار ہیں۔یہ کردار لا...
25/07/2024

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کے عہدے کے لیے درخواست دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ کردار لارڈ پیٹن کے استعفیٰ کے بعد دستیاب ہوا۔

چانسلر کا کردار رسمی ہے، اور انتخابات پہلی بار آن لائن کرائے جائیں گے، جس سے آکسفورڈ کے 350,000 مضبوط کانووکیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

خان نے آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کی ہے اور وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔

ان کے مشیر سید زلفی بخاری نے مضبوط عوامی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے امیدواری کی تصدیق کی۔

عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف سزا کا فیصلہ کالعدم قرار!اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ ا...
13/07/2024

عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف سزا کا فیصلہ کالعدم قرار!
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7سال قید کی سزائیں معطل کردیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کو بری کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔

دکھی انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ اِن کی قبر پہ لاکھوں رحمتیں نازل کر...
08/07/2024

دکھی انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ اِن کی قبر پہ لاکھوں رحمتیں نازل کریں اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر کو ہو گا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مو...
06/07/2024

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔
یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر کو ہو گا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔

بھارت نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل می...
29/06/2024

بھارت نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ساؤتھ افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

ویب ڈیسک )   قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس  کے دوران اپوزیشن کے شدید احتجا ج پر   اعظم نذیر تارڑ نے خواجہ آصف کے کان میں سرگو...
23/06/2024

ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے شدید احتجا ج پر اعظم نذیر تارڑ نے خواجہ آصف کے کان میں سرگوشی کی کہ "ہیڈفون لاؤ تے تُن دیو".

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری ہے۔اس دوران جب وزیر دفاع خواجہ آصف اظہار خیال کرنے لگے تو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید شور شرابہ شروع کردیا گیا اور انہیں بولنے نہ دیا گیا ۔

جس کے بعد وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے وزیر دفاع خواجہ آصف کو مشورہ دیا کہ "ہیڈفون لاؤ تے تُن دیو" انہوں نے خواجہ آصف کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ دی قسمیں مائیک نیئں چھڈنا"۔

بابر اعظم کا الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کیس لڑنے کا فیصلہ گزشتہ روز مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ ان کے ذرائع نے ا...
22/06/2024

بابر اعظم کا الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کیس لڑنے کا فیصلہ گزشتہ روز مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ ان کے ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکا اور بھارت سے جان بوجھ کر ہار گئی جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں نے بہت پیسہ کمایا جس کے ذریعے انہوں نے آسٹریلیا اور دبئی میں پلاٹ خریدے۔

مبشر لقمان نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے کرکٹرز پر کچھ سنگین الزامات بھی لگائے جہاں ان کے ذرائع کے مطابق 8 کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر پرفارم نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے سنگین الزامات میں 'سایا کارپوریشن' کا نام بھی لیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بلیک میل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا استعمال کیا۔

ان کے ذرائع کے مطابق 8 کھلاڑیوں نے 60 لاکھ روپے ماہانہ کے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کیے اور اس کے علاوہ اپیکس کرکٹ بورڈ کو بلیک میل کرنے کے بعد انڈورسمنٹ اور اسپانسر شپ پر دستخط کیے
سینئر صحافی مبشر لقمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم اور دیگر کرکٹرز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کر دیے۔

صحافی مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم نے 8 کروڑ روپے کی آڈی خریدی تاہم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ ان کے بھائی کا تحفہ تھا ۔

انہوں نے وہاب ریاض، شاہد آفریدی، شاہین آفریدی، انضمام الحق، ثقلین مشتاق، اور مشتاق احمد جیسے کرکٹرز کا نام بھی لیا اور یہ دعویٰ کیا

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سابق رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنی نئی سیاسی جماعت، عوام پاکستان (اے پی) کے آئند...
21/06/2024

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سابق رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنی نئی سیاسی جماعت، عوام پاکستان (اے پی) کے آئندہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اگلے مہینے ڈیبیو کے لیے تیار،
عوام پاکستان کے افتتاحی کنوینر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہوں گے۔ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والی نمایاں شخصیات میں سابق رہنما سردار مہتاب احمد خان عباسی، جاوید عباسی، سید زعیم حسین قادری، رانا زاہد توصیف، زاہد بنوری، اور سردار انور سومرو شامل ہیں۔
مزید برآں، سابق وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے شیخ صلاح الدین پارٹی کی صفوں کو تقویت دیں گے۔
لانچنگ تقریب 6 جولائی کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔ عباسی کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ سابقہ اشارے اور اختلاف کے بعد ہے، جس کا اختتام اپریل میں پارٹی رجسٹریشن کی دستاویزات جمع کرانے پر ہوا۔

پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہےصرف دو مرتبہ وزیراعظم نہیں...
21/06/2024

پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

صرف دو مرتبہ وزیراعظم نہیں بے نظیر بھٹو عالمی اور ملکی سیاست میں اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھنے والی شخصیت تھیں۔

وہ 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ریڈ کلف کالج اور ہارورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی سے سیاسیات، اقتصادیات اور فلسفے میں ڈگریاں حاصل کیں۔

انہیں سیاسی سفر کے آغاز ہی میں نہایت مشکل اور تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ اُلٹنے اور مارشل لاء کے نفاذ کے بعد ملک میں رہنا ممکن نہ رہا تو بھٹو کی بہادر بیٹی نے بیرون ملک رہ کر جمہوری جدوجہد جاری رکھی، اپريل 1986 ميں وطن واپس آئيں تو ان کا بے مثال استقبال کيا گیا۔

1988 کے انتخابات ميں پیپلز پارٹی کی کاميابی کے بعد بے نظير بھٹو مسلم دنيا کی پہلی خاتون وزيراعظم منتخب ہوئيں، مگر صرف اٹھارہ ماہ بعد ان کی حکومت ختم کردی گئی۔

ومبر 1993 میں دوسری بار وزيراعظم منتخب ہوئيں ليکن 1996 میں پیپلز پارٹی کے ہی نامزد صدر نے حکومت کا خاتمہ کرديا۔

ملک بھر میں جہاں گرمی اپنے عروج پر ہے وہیں آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی۔آج یعنی 21 جون 2024 کو سال ک...
21/06/2024

ملک بھر میں جہاں گرمی اپنے عروج پر ہے وہیں آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی۔

آج یعنی 21 جون 2024 کو سال کا طویل ترین دن ہے اور طویل ترین دن ہونے کے ساتھ ساتھ یہ دن گرم ترین دنوں میں بھی شمار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب رات سے متعلق بھی بتایا گیا ہے جس کے مطابق آج رات سال کی مختصر ترین رات ثابت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آج دن کا دورانیہ تقریباً 14 گھنٹے ہو گا جہاں سورج صبح سے ہی آنکھیں دکھا رہا ہے جبکہ رات کا دورانیہ 10 گھنٹے ہو گا۔

دوسری جانب یکم جولائی سے دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جائے گا اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جاتا ہے۔

مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ ان کے ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کے دوران امریکا اور بھارت سے ...
21/06/2024

مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ ان کے ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکا اور بھارت سے جان بوجھ کر ہار گئی جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں نے بہت پیسہ کمایا جس کے ذریعے انہوں نے آسٹریلیا اور دبئی میں پلاٹ خریدے۔

مبشر لقمان نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے کرکٹرز پر کچھ سنگین الزامات بھی لگائے جہاں ان کے ذرائع کے مطابق 8 کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر پرفارم نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے سنگین الزامات میں 'سایا کارپوریشن' کا نام بھی لیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بلیک میل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا استعمال کیا۔

ان کے ذرائع کے مطابق 8 کھلاڑیوں نے 60 لاکھ روپے ماہانہ کے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کیے اور اس کے علاوہ اپیکس کرکٹ بورڈ کو بلیک میل کرنے کے بعد انڈورسمنٹ اور اسپانسر شپ پر دستخط کیے
سینئر صحافی مبشر لقمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم اور دیگر کرکٹرز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کر دیے۔

صحافی مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم نے 8 کروڑ روپے کی آڈی خریدی تاہم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ ان کے بھائی کا تحفہ تھا ۔

انہوں نے وہاب ریاض، شاہد آفریدی، شاہین آفریدی، انضمام الحق، ثقلین مشتاق، اور مشتاق احمد جیسے کرکٹرز کا نام بھی لیا اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ سب اپنے کیریئر کے کسی نہ کسی موقع پر میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔

حجاج کرام کی وطن واپسی کا آج سے آغاز ہورہا ہے، 150 حجاج کرام کو لے کر پہلی پرواز ملتان دوسری لاہور، تیسری اسلام آباد آئے...
20/06/2024

حجاج کرام کی وطن واپسی کا آج سے آغاز ہورہا ہے، 150 حجاج کرام کو لے کر پہلی پرواز ملتان دوسری لاہور، تیسری اسلام آباد آئے گی۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بعد از حج آپریشن کے لیے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق مجموعی طور 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔

ملک میں دو ہفتوں کے اندر جانوروں پر ظلم کے دوسرے واقعے میں راولپنڈی ضلع کے ایک گاؤں میں ایک گدھے (جینٹ) کے کان کاٹ دیے گ...
20/06/2024

ملک میں دو ہفتوں کے اندر جانوروں پر ظلم کے دوسرے واقعے میں راولپنڈی ضلع کے ایک گاؤں میں ایک گدھے (جینٹ) کے کان کاٹ دیے گئے۔ مالک تنویر حسین نے ایک اور شخص پر بربریت کا الزام لگایا، جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ واقعہ دیرینہ دشمنی اور زمینی تنازعہ کی وجہ سے ہوا ہے۔


Detail:

Follow On! 👇

• FACEBOOK! 👇

https://www.facebook.com/profile.php?id=100087061268543&mibextid=ZbWKwL

• INSTAGRAM! 👇

https://www.instagram.com/sial_news_urdu?igsh=ZGY1N3o0MnphYWdq

• TIKTOK! 👇

tiktok.com/

خانہ کعبہ کا نیا غلاف ’کسوہ‘ تیار کر لیا گیا ہے جو یکم محرم الحرام کو پروقار تقریب میں خانہ کعبہ کی زینت بنایا جائے گا۔’...
20/06/2024

خانہ کعبہ کا نیا غلاف ’کسوہ‘ تیار کر لیا گیا ہے جو یکم محرم الحرام کو پروقار تقریب میں خانہ کعبہ کی زینت بنایا جائے گا۔

’کسوہ‘ دراصل عربی زبان کا لفظ ہے، خانہ کعبہ کی دیواروں اور باب کعبہ کو جس کپڑے سے ڈھانپا جاتا ہے اسے ’کسوہ‘ یعنی غلاف کعبہ کہا جاتا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے نیا غلاف خانہ کعبہ کے خصوصی محافظ کے حوالے کیا۔

اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ اور خانہ کعبہ کے نائب چیف محافظ عبدالمک بن طحہ الشیبی نےغلاف کعبہ کی حوالگی کی دستاویز پر دستخط کیے۔

یاد رہے غلاف کعبہ کئی دہائیوں سے ہر سال ذوالحجہ کے مہینے میں تبدیل کیا جاتا ہے، تاہم 2022ء سے اس روایت میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب اسے یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے ،غلاف کعبہ سیکڑوں کلو گرام ریشم، چاندی اور سنہری دھاگوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

مکہ مکرمہ میں گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 3...
19/06/2024

مکہ مکرمہ میں گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرمی سے اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دورانِ حج گرمی سے انڈونیشیا کے 144، ایران کے 11 اور سینیگال کے 3 حاجی جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ پیر کو مکہ مکرمہ میں درجۂ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔

تمام اہلِ اسلام کو سیال نیوز ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے عیدالاضحیٰ مبارک ہو
17/06/2024

تمام اہلِ اسلام کو سیال نیوز ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے عیدالاضحیٰ مبارک ہو

گزشتہ روز سندھ کے علاقے سانگھڑ میں ایک وڈیرے نے بے زبان جانور (اونٹ) کی ٹانگ کا دی، اس واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈیا ک...
16/06/2024

گزشتہ روز سندھ کے علاقے سانگھڑ میں ایک وڈیرے نے بے زبان جانور (اونٹ) کی ٹانگ کا دی، اس واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈیا کے ایک شہری نے یہ کہا ہے کہ وہ انڈیا سے اس اونٹ کی آرٹیفیشل ٹانگ بھجوائے گا، جو کہ پہلے انڈیا سے دوبئی جائے گی اور اس وہاں سے پاکستان بھیج دی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملزمان اور اونٹنی کے مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے۔انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لئے ر...
15/06/2024

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملزمان اور اونٹنی کے مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے۔انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لئے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گورنر کا دو اونٹ دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے مبینہ ظلم کے شکار شخص کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس واقعہ کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور شہری کو انصاف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر غریب شخص سے اس کی روزی چھین لی گئی، کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، جانوروں سے ایسا سلوک کسی انسان کو زیب نہیں دیتا، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ درد کا احساس جگانے کے لئے ہے۔

15/06/2024

حج 2024: عرفات سے براہ راست
سیال نیوز بذریعہ اردو نیوز سعودی عرب

حج کا رکن اعظم و قوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔منی اور میدانِ عرفات میں آنسوؤں کی بستی آباد،خوف سے کانپتے بدن،برستی آنکھیں...
15/06/2024

حج کا رکن اعظم و قوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔
منی اور میدانِ عرفات میں آنسوؤں کی بستی آباد،خوف سے کانپتے بدن،برستی آنکھیں، التجائیں اور تمنائیں
ہر طرف روح پرور مناظر دکھائی دینے لگے۔
عازمینِ حج میدانِ عرفات کی مسجد میں خطبہ حج سنیں گے۔
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد خطبہ حج دیں گے

Address

Hafizabad
52110

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00
14:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SIAL News Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share