Zaib Hassan

Zaib Hassan پیار ہى پیار کى روشنائ سے لکھى ہوئ پہلى پیارى سی کتاب ہے ✍️😊

01/01/2025

Successfully wasted 7 hours of 2025
😀

30/12/2024

الھم صل علی محمد و علی آل محمد ❤️

28/12/2024

یہ سال میرے لیے ایک بڑا تبدیلی کا باعث بنا۔ اس نے مجھے یقین دلا دیا کہ زندگی میں کچھ واقعات لازمی ہوتے ہیں، خواہ وہ کتنا ہی برا کیوں نہ ہو، اور ہمیں انہیں تسلیم کرنا پڑتا ہے۔ اس سال نے مجھے یہ بھی سکھایا کہ کچھ خواہشیں کبھی پوری نہیں ہوتیں، خواہ ہم انہیں کتنا ہی شدت سے کیوں نہ چاہیں۔ یہ کہ خوشی اور غم دونوں عارضی ہیں۔ یہ کہ لوگ چلے جائیں گے، خواہ ہم انہیں کتنا ہی مضبوطی سے کیوں نہ تھامے رکھیں، اور کچھ لوگ رہیں گے، خواہ حالات کتنے ہی ڈھیلے کیوں نہ ہوں۔ اس سال نے مجھے یہ حقیقت بھی سکھا دی کہ آپ کا اصل مددگار صرف آپ کا اپنا وجود ہے۔ اگر آپ نے خود کو نہ سنبھالا، تو کوئی اور نہیں سنبھالے گا۔ 🌟💫

*ورچوئل یونیورسٹی*جدید ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال کرتے ہوئے وچوئل یونیورسٹی آف پاکستان 11 ستمبر 2002 میں قیام میں لائی گئ...
26/12/2024

*ورچوئل یونیورسٹی*
جدید ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال کرتے ہوئے وچوئل یونیورسٹی آف پاکستان 11 ستمبر 2002 میں قیام میں لائی گئی۔ پاکستان میں ورچوئل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اے ملک ہیں۔ سب سے پہلے اس یونیورسٹی کے قیام کا اغاز لاہور سے کیا گیا۔ اس کی روزمرہ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی اسکا انعقاد کر دیا گیا۔ 135 شہروں میں اس یونیورسٹی کے کیمپس لگائے جا چکے ہیں۔ اور وی یو کے اپنے ذاتی32 کیمپس ہیں ۔
سن 2000ء سے لے کر اب تک اس میں 565،625 طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ اور 149٫271 سٹوڈنٹس اس وقت زیر تعلیم ہیں ۔
میری نظر میں وی یو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو بہت کم پیسوں میں گھر بیٹھے طلباء و طالبات کو گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ماسٹرز کی ڈگریاں تمام سبجیکٹس میں فراہم کر رہا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے اپ کسی بھی عمر میں اس یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔
سب سے زیادہ لڑکیاں اس یونیورسٹی سے فائدہ اٹھا رہی ہیں اور اٹھانا بھی چاہیے ۔
باہر نکلنے کے بجائے، ہوسٹلز میں رہنے کی بجائے، بسوں میں انے جانے کے بجائے، گھر میں محفوظ رہ کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔
اس کے لیکچرز تمام ویب سائٹس پر بہت اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کے ریکارڈ شدہ مل جاتے ہیں۔ وہ لیکچرز سن کر اپ نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا کے کسی کونے میں رہ کر بھی اپنے پسند کے ملک کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ آن لائن حاصل شدہ ڈگری سے پاکستان کے کسی بھی سرکاری و غیر سرکاری ادارے میں ہم نوکری بھی اسانی سے کر سکتے ہیں ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ یونیورسٹی میلوں دور بیٹھے طلباء وطالبات کو ملا کر ان میں محبت، ہمدردی اور احساس پیدا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے ۔بہت سے طلبہ وطالبات آپس میں ان لائن مشورے کرتے ہیں، ایک دوسرے کی مدد کر تے ہیں اور ایک دوسرے کی دعائیں بھی لیتے ہیں۔ وی یو ایک پرسکون، پر اطمینان، پرامن، شفاف اور تسلی بخش ادارہ ہے۔ جو روز بروز اپنی خدمات کی بنا پر مقبول ہو تا جا رہا ہے ۔
ہمارے شہر حافظ آباد میں وی یو کا کیمپس 2013 میں قائم کیا گیا۔یہ کیمپس حافظ آباد کالج آف کامرس کے ساتھ گجرانوالہ روڈ پر واقع ہے۔
سب سے نئی اور جدید بات یہ ہے کہ اپ کو امتحان میں پینسل، کاغذ، سکیل،پ جومیٹری وغیرہ کی کوئی ضرورت ہی نہیں پڑتی، ارام سے نوابوں کی طرح جائیں اور کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر بیٹھ کر اپ اپنا امتحان حل کر سکتے ہیں ۔
میری اللہ تعالی سے دلی دعا ہے کہ اللہ ہماری یونیورسٹی کو مزید ترقیوں سے نوازے اور اس کے سٹوڈنٹس پر اپنا خاص فضل فرماتے ہوئے غائبانہ مدد فرمائے۔
آمین ثم آمین ❤️
(زیب حسن) 🌺✍️

25/12/2024
ہمارے مُلکیات میں حالیات دیکھیں افسوسیات ہوتا ہے،کچھ وقتیات پہلے کی باتیات ہیں کہ اردو کی جان پہچانیات بہت تھیں۔ لوگوں ک...
24/12/2024

ہمارے مُلکیات میں حالیات دیکھیں افسوسیات ہوتا ہے،
کچھ وقتیات پہلے کی باتیات ہیں کہ اردو کی جان پہچانیات بہت تھیں۔ لوگوں کو معلومیات تھے کہ اردو کے الفاظیات کو کیسے تحریریات کرنا ہے۔ افسوسیات ہیں کہ اب عوامیات کو اردو کی سمجھیات منفیات سے بھی نچلی سطحیات پر ہیں۔ قومی زبانیات کی قدریات کریں. شکریات,
😂😂🥹
اردو کی جنازیات 😀

عورت اس دنیا کی سب سے حسین مخلوق ہے۔ یہ جب کچھ کرنے کی ٹھان لے پھر اسے کوئی تھام نہیں سکتا۔ عورت کو اوزار سے نہیں ،دوسری...
24/12/2024

عورت اس دنیا کی سب سے حسین مخلوق ہے۔ یہ جب کچھ کرنے کی ٹھان لے پھر اسے کوئی تھام نہیں سکتا۔ عورت کو اوزار سے نہیں ،دوسری عورت سے مارا جا سکتا ہے۔۔ عورت جس پہ ایک بار یقین کر لے پھر وہ کبھی اس سے پشیمان نہیں ہوتی۔
عورت جب نبھانے پہ آئے تو اس سے بڑی کوئی وفا دار چیز نہیں ہے ۔
اللہ ہر عورت کی قسمت اچھی لکھ دے ۔ امین۔۔

23/12/2024

20 جمادی الثانی جشن ظہورِ شہزادی کونین جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا
❤️

یاد دھانی نعمت بھی ہے اور مصیبت بھی
22/12/2024

یاد دھانی نعمت بھی ہے اور مصیبت بھی

تحقیق ؟  تحقیق انسان کو آزاد کر دیتی ہے ۔تمام جھگڑوں سے، تمام عداوتوں سے اور تمام فرقوں سے ۔ تحقیق شدہ انسان یا تو صابر ...
21/12/2024

تحقیق ؟
تحقیق انسان کو آزاد کر دیتی ہے ۔تمام جھگڑوں سے، تمام عداوتوں سے اور تمام فرقوں سے ۔ تحقیق شدہ انسان یا تو صابر بن جاتا ہے یا بوکھلاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔ یوں تحقیق انسان کی پہچان بن جاتی ہے۔ تحقیق ہمیں سکون فراہم کرتی ہے، دماغ میں موجود تمام سوالات کا ایک ہی جواب ہے اور وہ ہے" تحقیق" ۔یوں تحقیق ہماری زندگی کا ایک بہترین ساتھی بن جاتی ہے۔ بزرگ کہتے ہیں ماننے سے پہلے سو دفعہ تحقیق کر لیں مگر جب مان لیں پھر نبھا جائیں، پس پتہ چلا کہ تحقیق ایک فائدہ مند چیز ہے ۔ اگر اسے وقت پر سر انجام دیا جائے تو۔۔ تحقیق ہمیں منزل پر پہنچا دیتی ہے یا منزل کا تعین کر دیتی ہے ۔ یوں تحقیق ہماری رہبر بن جاتی ہے ۔ تحقیق ہمیں دو قدم پیچھے ہٹا دیتی ہے تاکہ شکار پر پُھرتی کے ساتھ جھپٹا جائے، یوں تحقیق ہماری طاقت بن جاتی ہے۔ تحقیق ہمیں تجربہ فراہم کرتی ہے تجربہ ہمیں منزل فرہم کرتا ہے منزل ہمیں پرسکون بنا دیتی ہے ۔۔
تحقیق سوچ و بچار کا نام ہے۔ کائنات کی سوچ، اپنی تخلیق کی سوچ، رب کی سوچ پھر مستقبل کی سوچ ۔۔ پھراسی سوچ پر ہمیں انعام دیا جاتا ہے ۔اور وہ ہے رب کا قرب۔۔
تحقیق ایک فرض کا نام ہے جو ہمیں رب کریم کی طرف سے ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
افواہ ماننے سے پہلے تحقیق کر لیا کریں یہ حکم ہے۔۔ کائنات میں سوچ و بچار کریں یہ حکم ہے ۔۔
تحقیق ہمیں تنہائی میں لے جاتی ہے ۔ تحقیق ہمیں بتاتی ہے ہم تنہا نہیں ہیں، کشتی سمندر میں پانی پر نہیں چل رہی، پتے ہوا سے نہیں ہلتے، اسمان بغیر ستونوں کے نہیں ہے، زمین پانی سے زرخیز نہیں ہوتی، ہم اپنے پاؤں پر نہیں چل رہے، میری قلم سیاہی سے نہیں چل رہی، ہمیں موت نہیں مار رہی، پرندے شاخوں پر نہیں سوتے، پرندے چہچہاتے ہیں تو کیا کہتے ہیں ؟ بلبل کی سریلی آواز کے پیچھے کون ہے؟ ساری کائنات کا نظام کون چلا رہا ہے؟ جو نظام چلا رہا ہے وہی سب کے پیچھے پوشیدہ رہ کر سب میں عیاں ہے۔۔
میری تحقیق میری سوچ ہے اور یہی سوچ ہمارے اعمال بناتی ہے اور اعمال ہمیں جنت میں لے جاتے ہیں۔۔ وہ جنت چاہے تو دنیا میں ہی بنا دے۔۔ یہ سب رحمان کا اپنا کام ہے، اپنا اختیار اور اپنی مرضی ہے۔
💝❤️

❤️
26/08/2024

❤️

14/06/2024

بہت بڑی بے سکونی کی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے کاموں میں مداخلت کرتے ہیں اور وہ کام مکمل کرنے کی پریشانی میں رہتے ہیں جو ہمارے ذمے ہی نہیں۔

Address

Hafizabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaib Hassan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zaib Hassan:

Videos

Share