06/01/2023
نور کا سفر بین الاقوامی مذہبی سیاحت کی جانب پہلا قدم۔
25 موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہو گیا۔
سوئے الحرمین الشریفین کے لئے فی امان اللہ
آج پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہرا باب رقم ھو گیا ۔ جب پاکستان سے پہلی بار پاکستانی پاسپورٹوں پر 25 موٹر سائیکل سواروں کا گروپ دنیا کے 6 ممالک کے سفر پر روانہ ھو گیا اں میں پاکستان ، ایران ، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، کویت ، اردن اور عراق شامل ہیں ۔ اس دوران تمام بائیکرز دیدار کعبہ اور روضہ رسول پر حاضری کی سعادت بھی حاصل کریں گے انشاء اللہ ۔ بائیکرز امن ، دوستی ، بھائی چارہ کا مشن لئے اس دوران تقریباً 14000 کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کریں گے ۔ اس سفر کے دوران تمام ممالک کے مرکزی سیاحتی ، ثقافتی اور مذھبی مقامات کا وزٹ کیا جائے گا ۔
کراس روٹ کلب انٹرنیشنل کا 16 بائیکرز پر مشتمل پہلا انٹرنیشنل گروپ اگست 2019میں ایران کا 25 روزہ وزٹ کر کے آیا تھا۔ اس کے بعد آج یہ چوتھا گروپ سفر ہر روانہ ھو رھا ھے انشاء اللہ ۔ آج بعد نماز جمعہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے دفتر قذافی اسٹیڈیم لاہور سے بائیکرز کا مرکزی گروپ روانہ ھوا گا ۔ جب کہ رحیم یارخان پریس کلب سے آج دو بائیکرز کو اہلیان شہر نے اپنی نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ پروردگار عالم تمام بائیکرز کو اپنی خاص رحمتوں کے زیر سایہ رکھے اور ان کے لئے سفر کی تمام مشکلات آسان فرمائے ۔ آمین یارب العالمین