Peer Faqeer Ghulam Sarwar Naqshbandi Qadri

Peer Faqeer Ghulam Sarwar Naqshbandi Qadri توحیدِ حقیقت

13/09/2024

آخر منع کیا کس نے ہے #

13/09/2024
https://youtu.be/WkCIZg6lFOA?feature=sharedAllah Ho ❤️ Allah Ho  Aik bar lazim sunen Bashk İnsan Allah ka Raaz ha.Like +...
11/09/2024

https://youtu.be/WkCIZg6lFOA?feature=shared
Allah Ho ❤️ Allah Ho
Aik bar lazim sunen
Bashk İnsan Allah ka Raaz ha.
Like + comment + share + Subscribe

Sufism Be Misal Da Noor Ditha Misal Andar Ya Kalam insan ko apny andr ki tarf matwajoo kr rha haQ k sab kuch insan k andar haApny andar k safar krny k leya ...

آج کل ربیعُ الاوّل کے اچھے دن آئے ہوئے ہیں ،یہ اہلِ  ایمان کے لئے مبارک دن ہیں ، تو آپ لوگوں کو میں اجازت دیتا ہوں ،بلکہ...
06/09/2024

آج کل ربیعُ الاوّل کے اچھے دن آئے ہوئے ہیں ،یہ اہلِ ایمان کے لئے مبارک دن ہیں ، تو آپ لوگوں کو میں اجازت دیتا ہوں ،بلکہ حکم بھی دیتا ہوں کہ
آپ لوگ رات کو بیٹھیں ، باوضو ہو کر بیٹھیں اور درودشریف پڑھیں ۔

میری ایک بات یاد رکھنا ،
کہ کسی انسان کے لئے آپ کے دل میں گلہ و رنجش نہ رہے ،کیونکہ یہ حضورپاکﷺ کے قریب ہونے کی پہلی شرط ہے

کسی غیر سے بھی اور کسی کافر سے بھی گلہ و رنجش نہ ہو
اور آپ میں کسی کے لئے بد دعا کی کیفیت نہ رہے ۔

۔۔۔ حضرت واصف علی واصف رح

( گفتگو —-10 )

🌺

مولانا جلال الدین رومییہاں کوئ چھپا ہوا ہے ، ایسا جیسے کسی نے میرا دامن پکڑا ہوا ہوں ۔ مجھے پیشانی سے پکڑا ہوا ہو اور اپ...
01/09/2024

مولانا جلال الدین رومی

یہاں کوئ چھپا ہوا ہے ، ایسا جیسے کسی نے میرا دامن پکڑا ہوا ہوں ۔ مجھے پیشانی سے پکڑا ہوا ہو اور اپنی طرف کھینچتا ہوں

یہاں کوئ چھپا ہوا ہے ، جو میری روح و جان ہے بلکہ جان سے بھی زیادہ حسین وخوش ادا ہے ، اس نے مجھے حسین باغ دکھا کر میرے ایوان دل پر قبضہ کر لیا

یہاں کوئ چھپا ہوا ہے ، جیسے کہ دل میں کوئ پوشیدہ خیال ، البتہ اس کے روشن چہرہ اس کے چہرہ کی چمک نے میرے تمام اعصاب پہ قبضہ کر لیا ہے

یہاں کوئ چھپا ہوا ہے جیسے حقہ کی نال میں شکر و مٹھاس ، اس میٹھے کا کاروبار کرنے والے شیریں نے میرے کاروبار پہ ہی قبضہ کر لیا ہے

کسی کی آنکھ جادو ٹونہ سے چشم بندی کر کے اس کو نہیں دیکھ سکتی ، وہ ایک ایسا کامیاب سوداگر ہے ،جس نے میرے سب پیمانہ پہ قبضہ کر لیا ہے

میں اور وہ (گل+شکر ) کی طرح ایک دوسرے میں گُم ہو چکے ہیں میں نے اس کی خو سیکھ لی اور اس نے میری عادات اپنا لی ہیں

اس دنیا کے حسین اب میری نظر میں نہیں ٹھہر سکتے ، کہ اس خوبرُو کے خیال نے میری پلکوں پہ ہی قبضہ کر لیا ہے

میں خستہ ،تھکا ہارا انسان اس دنیا میں کسی کو درمان تسلی والا نہیں پایا ، جب درد عشق پایا ، تو مجھے اپنے دکھ درد کا علاج مل گیا

تیرا دل بھی اگرجل کرکباب ہو چکا ہو گا تو تجھے اپنے اس درد کا علاج مل جاے گا ۔ اگر تو میری کہی ہوئ باتوں کی طرف اپنا رخ موڑ لے گا

نااُمیدی کے سُمندر میں اپنی لالچ ، طمع کو نکال پھینکو۔ ایسے علم کے سمندر میں ڈوب جاو، اور میرے گفتار کے موتی حاصل کرو

ظاہری صورت کے جال کو توڑ اور سیرت تلاش کرنے والی نگاہ کھول کے دیکھو ۔ کہ مشرق سے مغرب تک میرے سلطان محبوب کا قبضہ ہے

ساقی تیری غائبانہ نگہہ کے سلام نے، پیمانہ کو لبریز کر دیا اور مجھ سے عہد لے لیا

کون ہے جس نے روح کو جان لیا ہو ، اسی لئے میں نے تیرا دامن تھام لیا ، تو دیکھ کہ میرے گریہ سے اس عالم میں طوفان برپا ہے ، میرے گریے نے اس جہان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

کہتے ہیں کہ گریہ چھوڑو اور اس سمت دیکھو ، جو اس گریہ کا سبب ہے ۔ عشاق جب ظاہر سے بلند ہو جاتے ہیں یعنی جب روح میں بدل جاتے ہیں ۔میری خوشبو پا لیتے ہیں

30/08/2024

چوہدری اویس ڈوئیاں صاحب کے بھائی چوہدری فیصل ڈوئیاں صاحب کی پیر فقیر غلام سرور نقشبندی قادری صاحب آستانہ عالیہ بھوتہ شریف سے حصوصی ملاقات اور مدرسے کا وزٹ

19/08/2024

اللہ کے قرب کا سبب

17/08/2024

اللہ پاک اس وطن پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے آمین ❤
12/08/2024

اللہ پاک اس وطن پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے آمین ❤

اللہ پاک قبول فرمائے اور ان کے والدین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین 🤲🤲🤲
10/08/2024

اللہ پاک قبول فرمائے اور ان کے والدین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین 🤲🤲🤲

09/08/2024

اصل مرشد کون ہے #تاجدارختم #نبوت #زندہ #باد

07/08/2024

تاجدار ختم نبوّت زندہ آباد ،شانِ مصطفٰی ‏صلى الله عليه وآله وسلم Tajdare Khatem Nabowat Zindabad🌸 #تاجدارختم

07/08/2024

اصل عقیدہ ہے کیا #تاجدارختم #نبوت #زندہ #باد

04/08/2024

باغ فدک پر آج کل کے ملاں حضرات طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں قبلہ پیر صاحب نے اصل حقیقت بیان فرما دی ♥️

03/08/2024

جس نے اس قرآن کو بدلنے کی کوشش کی وہ مٹ جائے گا برباد ہو جائے گا لیکن اس کی زبر کو زیر اور زیر کو زبر نہیں کر سکتا 💞♥️💞♥️ #تاجدارختم #نبوت #زندہ #باد

03/08/2024

مدینہ میں کوئی نہ رہے حتیٰ کہ جنگل کے درندے آئیں اور ابوبکر کو گھسیٹ کر لے

جائیں، یہ حکم صادر ھوا خلیفہ اوّل کی طرف سے۔۔۔

*`جـــنگ یمـــامہ`*
مسیلمہ کذاب کے دعویٰ نبوت کے نتیجے میں لڑی گئی جہاں 1200 صحابہ کرامؓ کی شہادت ہوئی ان میں 600 صحابہ کرام ایسے بھی تھے جو؛کامل حافظ قرآن تھے، اور اس جنگ میں 27000 کفار وصل جہنم ہوئے۔
اور اس فتنے کو مکمل مٹا ڈالا، خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ خطبہ دے رہے تھے: لوگو! مدینہ میں کوئی مرد نہ رہے، اہل بدر ہوں یا اہل احد سب یمامہ کا رخ کرو

بھیگتی آنکھوں سے وہ دوبارہ بولے:
مدینہ میں کوئی نہ رہے حتٰی کہ جنگل کے
درندے آئیں اور ابوبکرؓ کو گھسیٹ کر لے جائیں۔
صحابہ کرامؓ کہتے ہیں کہ اگر علی المرتضیؓ سیدنا صدیق اکبرؓ کو نہ روکتے تو وہ خود تلوار اٹھا کر یمامہ کا رخ کرتے۔

13ہزار کے مقابل بنوحنفیہ کے 70000جنگجو اسلحہ سے لیس کھڑے تھے۔
یہ وہی جنگ تھی جس کے متعلق اہل مدینہ کہتے تھے:
"بخدا ہم نے ایسی جنگ نہ کبھی پہلے لڑی
نہ کبھی بعد میں لڑی"
اس سے پہلے جتنی جنگیں ہوئیں بدر احد
خندق خیبر موتہ وغیرہ صرف 259صحابہ کرام شہید ھوئے تھے، ختم نبوت ﷺ کے دفاع میں 1200صحابہؓ کٹے جسموں کے
ساتھ مقتل میں پڑے تھے۔

اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم نبوتﷺ کی
اہمیت معلوم نہ ہوئی۔
انصار کا وہ سردار ثابت بن قیس ہاں وہی
جس کی بہادری کے قصے عرب و عجم
میں مشہور تھے، اس کی زبان سے جملہ ادا ہوا:
اے اللهﷻ ! جس کی یہ عبادت کرتے ہیں میں
اس سے برأت کا اظہار کرتا ہوں"

چشم فلک نے وہ منظر بھی دیکھا جب
وہ اکیلا ہزاروں کے لشکر میں گھس گیا اور اس وقت تک لڑتا رہا جب تک اس کے جسم پر کوئی ایسی جگہ نہ بچی جہاں شمشیر و سناں کا زخم نہ لگا ہو۔
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا لاڈلا بھائی! ہاں وہی زید بن خطابؓ جو اسلام لانے میں صف اول میں شامل تھے انہوں نے مسلمانوں میں آخری خطبہ دیا:

والله! میں آج کے دن اس وقت تک کسی سے بات نہ کرونگا جب تک کہ انہیں شکست نہ دے دوں یا شہید نہ کر دیا جاؤں
اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم نبوتﷺ کی
اہمیت معلوم نہ ہوئی۔

وہ بنو حنفیہ کا باغ "حدیقۃ الرحمان" تھا جس میں اتنا خون بہا کہ اسے "حدیقۃ الموت" کہا جانے لگا وہ ایسا باغ تھا جس کی دیواریں مثل قلعہ کے تھیں
کیا عقل یہ سوچ سکتی ہے کہ ہزاروں کا
لشکر ہو اور براء بن مالکؓ کہے:
لوگو! اب ایک ہی راستہ ہے تم مجھے
اٹھا کر اس قلعے میں پھینک دو میں
تمہارے لئے دروازہ کھولوں گا

اس نے قلعہ کی دیوار پر کھڑے ہو کر
منکرین ختم نبوت کے اس لشکر جرار
کو دیکھا اور پھر تن تنہا اس قلعے میں
چھلانگ لگا دی
قیامت تک جو بھی بہادری کا دعوی کرے گا
یہاں وہ بھی سر پکڑ لے گا!!!

ایک اکیلا شخص ہزاروں سے لڑ رہا تھا
ہاں اس نے دروازہ بھی کھول دیا اور
پھر مسلمانوں نے منکرین ختم نبوتؐ
کو کاٹ کر رکھ دیا
اے قوم! کاش کہ تم جان لیتے کہ
تمہارے اسلاف نے اپنی جانیں دے کر
رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی
ختم نبوت کا دفاع کیا ہے۔
کاش تمہیں یارسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کہتے ان صحابہؓ کے جذبوں کا علم ہوتا جو ایک مٹھی بھر جماعت کے ساتھ حد نگاہ تک پھیلے لشکر سے ٹکرا گئے۔
اور اسی جنگ میں وحشی ابن حرب نے مسیلمہ کذاب کو جہنم واصل کیا۔ اسی جنگ کے بعد وہ کہتے تھے کہ شائد حمزہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا کفارہ ادا ھو سکے۔

تب کے مسلمانوں نے اپنا سب کچھ ختم نبوت پر قربان کر دیا اور خلیفہ اوّل امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق اکیلے مدینہ منورہ میں رہے۔ کہتے ہیں کہ وہ اتنے بے چین تھے کہ معلوم ھوتا تھا انگاروں پر پاؤں دھرے ہیں۔

اے مسلمانوں!
تحفظ ختم نبوت کے جہاد میں اپنا اپنا کردار ادا کرو تا کہ قیامت کے دن خاتم النبیین صلى الله عليه وسلم کی شفاعت نصیب ہو آخر میں میری آپ تمام دوستوں سے التماس ہے کہ صحابہ کرام رضوان علیہم اجمعین کی اس داستان عشق و قربانی کو تمام مسلمانوں کے سامنے رکھنے کی غرض سے اس تحریر کو آگے منتقل کرنے کے لئے اپناکردار ادا کیجئے، زیادہ سے زیادہ شئر کیجئے!

02/08/2024

ہم ایسے قانون کو قطعاً تسلیم نہیں کرتے جو قانون مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کا تحفظ نہیں کرتا ♥️♥️♥️ #تاجدارختم #نبوت #زندہ #باد

Address

Gujrat

Telephone

+923470421343

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peer Faqeer Ghulam Sarwar Naqshbandi Qadri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Peer Faqeer Ghulam Sarwar Naqshbandi Qadri:

Videos

Share


Other Digital creator in Gujrat

Show All