27/10/2024
چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ق کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا عزم کیا ہے، اور اس حوالے سے ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے۔ چوہدری شجاعت نے ڈاکٹر امجد کو ہدایت دی ہے کہ ملک گیر سطح پر تنظیم سازی کو فروغ دیا جائے، ناراض ساتھیوں کو ساتھ ملایا جائے اور بیرونِ ملک تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے۔
چوہدری شجاعت نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر بھی زور دیا ہے تاکہ سیاسی استحکام کو فروغ ملے، کیونکہ ان کے مطابق معاشی ترقی اور استحکام کا دارومدار مضبوط سیاسی روابط پر ہے۔ ڈاکٹر امجد نے اس عہدے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ چوہدری شجاعت کے پیغام کو پاکستان کے ہر فرد تک پہنچانا ان کا مشن ہے۔