Gujrat Press Club official

Gujrat Press Club official Gujrat Press Club, was Founded By seasoned journalist Qurban Tahir, along with other journalists.

ختم قل گجرات پریس کلب کے ممبر رانا امجد پرنس جو گزشتہ روز طویل علالت کے باعث  قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے کی ختم قل...
20/09/2024

ختم قل

گجرات پریس کلب کے ممبر رانا امجد پرنس جو گزشتہ روز طویل علالت کے باعث قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے کی ختم قل 21 ستمبر بروز ہفتہ صبح 09:00بجے جامع مسجد مصطفٰے حافظ طرف والی گلی نزید ریلوے اسٹیشن گجرات پڑھا جائیگا دعا 11:00 بجے ہوگی

انَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🤲🏻اعلان نماز جنازہگجرات پریس کلب کے ممبر رانا امجد پرنس طویل علالت کے بعد قض...
19/09/2024

انَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🤲🏻اعلان نماز جنازہ

گجرات پریس کلب کے ممبر رانا امجد پرنس طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ آج 19 ستمبر بروز جمعرات بعداز نماز عشاء 8:30بجے انکی رہائش گاہ ریلوے روڈ آلو والا گلہ سے اٹھایا جائے گا نماز جنازہ قبرستان دارہ گلاب شاہ سرگودھا روڈ گجرات میں ادا کی جائے گی

انَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اعلان فوتیدگیگجرات پریس کلب کے ممبر رانا امجد پرنس طویل علالت کے بعد قضائے ا...
19/09/2024

انَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اعلان فوتیدگی

گجرات پریس کلب کے ممبر رانا امجد پرنس طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا

گجرات پریس کلب پریس ریلز 11-09-2024گجرات (پ ر) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے گجرات پریس کلب کے وفد و الیکٹرانک میڈیا...
11/09/2024

گجرات پریس کلب پریس ریلز 11-09-2024

گجرات (پ ر) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے گجرات پریس کلب کے وفد و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ سیلابی و بارشی پانی سے متاثرہ علاقوں جمالپور سیداں، گیگیاں، مدینہ سیداں، لوراں کا دورہ کیا اس موقع پر صدر گجرات پریس کلب سید نوید حسین شاہ، سابق صدر عبدالستارمرزا، سابق جنرل سیکرٹری راجہ ریاض احمد راسخ، عرفان حفیظ کھوکھر،سید عابد علی شاہ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا شاکر بیگ مرزا، عبدالسلام مرزا، اویس بیگ مرزا دیگر شامل تھے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کو مضافاتی علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال اور پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انشااللہ آئندہ سال برسات میں دیہی علاقوں سے آنیوالا سیلابی پانی شہری علاقوں میں داخل نہیں ہو سکے گا مدینہ سیداں، جمالپورسیداں کے بند کو انتہائی مضبوط بنادینگے کہ شہریوں کو دوبارہ ان حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے جسکا سامنا انہیں اس مرتبہ برداشت کرنا پڑا انہوں نے بتایاکہ گجرات شہر کے سیوریج سسٹم کی خرابی کا وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر ضلعی انتظامیہ نے ایم ڈی واسا، ایس ای پبلک ہیلتھ، لوکل انجینئرز نے باقاعدہ اپنے طور پر پلان حکومت کو بھجوا دیا ہے جسکا ٹیکنکل طور پر صوبائی ٹیمیں جائزہ لے رہی ہیں تجربہ کار انجینئرز کی کلیئرنس کے بعد جلد ہی اسکا آغاز کر دیاجائیگا جبکہ ورلڈ بنک پروگرام میں شامل گجرات کے سیوریج سسٹم کو انٹرنیشنل سطح پر ہونیوالی میٹنگ کے بعد آغاز متوقع ہوگا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ مون سون میں سیلابی و بارشی پانی سے ہونیوالی ہلاکتوں، مکانوں کے زمین بوس ہونے، کسانوں کی فضلوں کے خرابے کا سروے کروایاجارہا ہے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تخمینہ لگانے کے بعد ازالہ یقینی بنایاجائیگا حالیہ سال ہونیوالی زیادہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعدپیدا ہونیوالے حالات کا مکمل ادراک ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08/09/2024
08/09/2024

شکریہُ🌹 سب تک ٹیم

08/09/2024

شکریہ 🌹 اویس بیگ

ھماری فوج ہمارا 🇵🇰ھمارا فخر کے عنوان سے گجرات پریس کلب ، پاکستان سوسائٹی یورپ اور گجرات سمال ٹریڈرز اینڈ سمال   چیمبر کے...
07/09/2024

ھماری فوج ہمارا 🇵🇰ھمارا فخر کے عنوان سے گجرات پریس کلب ، پاکستان سوسائٹی یورپ اور گجرات سمال ٹریڈرز اینڈ سمال چیمبر کے اشتراک سے سیمینار

گجرات(پ ر)یوم دفاع پر گجرات پریس کلب‘گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور پاکستان سوسائٹی یورپ کے اشتراک سے...
07/09/2024

گجرات(پ ر)یوم دفاع پر گجرات پریس کلب‘گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور پاکستان سوسائٹی یورپ کے اشتراک سے ”ہماری فوج ہمارا فخر“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک تھے تقریب کی صدارت چیئرمین پاکستان سوسائٹی یورپ چوہدری ولایت خان، صدر پریس کلب سید نوید شاہ نے کی جبکہ میزبانی صدر گجرات چیمبرآف سمال انڈسٹری نے کی تقریب کے مہمان اعزازمہر محمد ارشد(منہاج القرآن فرانس)، قلب عباس بٹ آف لالہ موسیٰ تھے سیمنیارمیں ایگزیکٹو ممبران سمال چیمبر سینئر نائب صدروقاص عرفان مرزا‘ شیخ نصیر احمد، سید ذیشان احمد، چوہدری صغیر حسین، شفیق الرحمان بٹ، مہر رضوان علی، شیخ عرفان پرویز، قیصر زمان ساہی، طاہر ڈار، مرزا الیاس، سرفراز بھٹی، عثمان اسلم، عمیر احمد، یاسر لیاقت، ناصر لیاقت، شیخ فیصل شہزاد، چوہدری افضال احمد، حمزہ ناصر، سفیان حیدر، مہر الیاس،زین اصغر پگانوالہ،سابق صدورگجرات پریس کلب عبدالستارمرزا، ملک شفقت اعوان،شاہد رضوان آف کھاریاں،سینئر نائب صدر رانا نذیر، قیصر اعجاز ملہی،سابق جنرل سیکرٹری سعید چوہدری، سیدعابد شاہ،مرزاشاکر بیگ، شہزاد احمد بٹ، اویس بیگ، عرفان حفیظ کھوکھر،شہزاد احمد، مرزا یوسف، وسیم گوندل، ڈاکٹر امجد مرزا، عبدالسلام مرزا،محمد آصف،مرزا سلیمان و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔

سیمینار کے شاندار انعقاد پر ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کا پاکستان سوسائٹی یورپ اور گجرات پریس کلب ٹیم کو خراج تحسین گجرات (پ ر)...
07/09/2024

سیمینار کے شاندار انعقاد پر ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کا پاکستان سوسائٹی یورپ اور گجرات پریس کلب ٹیم کو خراج تحسین

گجرات (پ ر) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے یوم دفاع پر شاندار تقریب کا اہتمام کرنے پر صدر گجرات پریس کلب سید نوید، سابق صدر عبدالستارمرزا اور پاکستان سوسائٹی یورپ کے چیئرمین چوہدری ولایت خاں اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ6ستمبر کی مناسبت سے پریس کلب کے ساتھیوں نے تقریب منعقد کر کے اپنے ہیروز کو شاندار طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا بلاشبہ انکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

جس قوم نے اپنے ہیروزکو بھلا دیابرا بھلا کہناشروع کر دیا وہ قوم کبھی اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتی،ڈپٹی کمشنرصفدر حسین و...
07/09/2024

جس قوم نے اپنے ہیروزکو بھلا دیابرا بھلا کہناشروع کر دیا وہ قوم کبھی اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتی،ڈپٹی کمشنرصفدر حسین ورک کا ھماری فوج ہمارا فخر سیمینار سے خطاب

گجرات(پ ر)ڈپٹی کمشنرصفدر حسین ورک نے گجرات پریس کلب‘گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور پاکستان سوسائٹی یورپ کے اشتراک سے 6 ستمبر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم نے اپنے ہیروزکو بھلا دیابرا بھلا کہناشروع کر دیا وہ قوم کبھی اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتی فوج میں سرزمین ملک و قوم کیساتھ محبت کا جذبہ ہے تو جان قربان کرتے ہوئے ملک کا دفاع کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی کہیں سے آگ لگاتا ہے تو اس کو پھیلانا شروع کر دیتے ہیں جھوٹا پراپیگنڈہ بغیر تصدیق کے آگے بڑھانا کنٹرول کرنا ہو گا 6 ستمبر کو پاکستانی قوم نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے وطن کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ صفدر حسین ورک نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام میں صنعتکاروں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔سیمینار میں مختلف کاروباری شخصیات، ضلعی افسران اور معززینِ شہر نے بھی شرکت کی اور 6 ستمبر کی اہمیت اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹینکوں کے نیچے بم باندھ کر ٹینکوں کا قبرستان چونڈہ کو کہا جاتا ہے اپنے ملک سوسائٹی قوم کیلئے متحد ہو کر کام کرنا ہو گاآج 6 ستمبر کے دن ہمیں عہد کرنا ہو گا آنے والے دنوں میں مثبت کردار ادا کریں گے سیمینار کے اختتام پر شرکانے شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی
۔۔۔۔۔۔۔۔

دنیا بھر میں پاک فوج کی بہت عزت ہے پوری دنیا اس سے ڈرتی ہے،چیئرمین پاکستان سوسائٹی یورپ چوہدری ولایت خاں کا ھماری فوج ھم...
07/09/2024

دنیا بھر میں پاک فوج کی بہت عزت ہے پوری دنیا اس سے ڈرتی ہے،چیئرمین پاکستان سوسائٹی یورپ چوہدری ولایت خاں کا ھماری فوج ھمارا فخر سیمینار سے خطاب

گجرات(پ ر)گجرات پریس کلب‘گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزاور پاکستان سوسائٹی یورپ کے اشتراک سے 6 ستمبر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے چیئرمین پاکستان سوسائٹی یورپ چوہدری ولایت خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسے خطے میں ہے جہاں پرارد گرد دشمن بہت زیادہ ہیں بھارت مدر آف ٹیررازم ہے اس پورے خطے میں بد امنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتا ہے کئی پاکستان نے ایسے کئی دہشتگرد پکڑے ہیں مگر عالمی عدالتیں اور UNO ان کو روکنے میں کوئی کردار ادا نہیں کررہا ہماری فوج ایک مشکل جنگ لڑ رہی ہے دہشتگردی کیلئے افغانستان میں لوگوں کو ٹرینڈ کیا جاتا ہے انڈیا اور اسرائیل ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف پوسٹیں کرواتا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سپہ سالار کے خلاف ان پوسٹوں کو کون شیئر کررہا ہے عقل کے ناخن لیکر اس پراپیگنڈے کا حصہ ہمارے لوگوں نے کبھی نہیں بننا پاک آرمی ہمارے دفاع میں ہر وقت الرٹ کھڑی ہے سرد ترین اور گرم ترین راتوں میں بھی ان کے حوصلے کبھی کم نہیں ہوئے وہ ہمیشہ ہمارے دفاع میں کھڑے رہتے ہیں ہم اپنی فورسز کا مورال خود گراتے ہیں کبھی پولیس کیخلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں اور کبھی اپنی فوج کیخلاف ہمارے مسائل ہم نے خود پیدا کئے ہیں دنیا بھر میں پاک فوج کی بہت عزت ہے پوری دنیا اس سے ڈرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیکس کولیکشن نہیں ہے جتنی انکم اتنا ٹیکس ادا کرنا ہر بزنس مین پر لازم ہے ٹیکس سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ہمارے ہسپتال‘سکول‘کالجز کیلئے یورپ والے نہیں ہمارے اپنے ہی ٹیکس دینگے ہر شہری کو ٹیکس دینا پڑے گا جب تک سٹیٹ کو ٹیکس نہیں دیں گے سسٹم نہیں بنے گا آخر میں انہوں نے کہا کہ ہماری فوج ہمارا فخر ہے فوج کیخلاف کوئی پراپیگنڈہ قابل قبول نہیں ہے۔

“ ھماری فوج ہمارا فخر “ صدر گجرات پریس کلب سید نوید حسین شاہ سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے گجرات(پ ر) صدر گجرات پریس ...
07/09/2024

“ ھماری فوج ہمارا فخر “ صدر گجرات پریس کلب سید نوید حسین شاہ سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے

گجرات(پ ر) صدر گجرات پریس کلب سید نوید حسین شاہ نے گجرات پریس کلب‘گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزاور پاکستان سوسائٹی یورپ کے اشتراک سے یوم دفاع کے سلسلہ میں ”ہماری فوج ہمارا فخر“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج اور قوم ارد گرد کے دشمنوں کی آنکھوں میں ہمیشہ سے کھٹکتی چلی آرہی ہے جب تک پاک فوج ہمارا دفاع کر رہی ہے کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا جب بھی کسی نے ایسا کرنیکی ہمت کی ہمارے ملک کے محافظوں نے انہیں منہ توڑ جواب دیا انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کادن پاک فوج کے شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے املک کے دفاع اور بقاء کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردئیے ۔

آنیوالی نسلوں کو تاریخ پاکستان سے آگاہ کرنا لازم ہو چکا ہے ،سابق صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا کا سیمینار میں اظہار ...
07/09/2024

آنیوالی نسلوں کو تاریخ پاکستان سے آگاہ کرنا لازم ہو چکا ہے ،سابق صدر گجرات پریس کلب عبدالستار مرزا کا سیمینار میں اظہار خیال

گجرات(پ ر)سابق صدر گجرات پریس کلب ممتاز صحافی عبدالستار مرزا نے گجرات پریس کلب‘گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزاور پاکستان سوسائٹی یورپ کے اشتراک سے یوم دفاع کے سلسلہ میں ”ہماری فوج ہمارا فخر“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کو تاریخ پاکستان سے آگاہ کرنا لازم ہے آزاد وطن کی قیمت کا اندازہ آزادی کیلئے تڑپتے فلسطینی اور کشمیری عوام ہی جانتے ہیں بحثیت قوم اس وطن کی مٹی کا قرض ادا کرنے کیلئے ہم سب کو سوچنا بھی ہو گا اور ملک کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان کی سرحدوں کے محافظ موجود ہیں انشاء اللہ یہ ملک قائم و دائم رہے گاانشاء اللہ ان کی قربانیاں ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہیں گی ۔

وطن کے دفاع میں افواج کی قربانیوں کو بزنس کمیونٹی سراہتی ہے ، صدر سمال چیمبر چوہدری فراز کا ہماری فوج ہمارا فخر سیمینار ...
07/09/2024

وطن کے دفاع میں افواج کی قربانیوں کو بزنس کمیونٹی سراہتی ہے ، صدر سمال چیمبر چوہدری فراز کا ہماری فوج ہمارا فخر سیمینار سے خطاب

گجرات(پ ر)گجرات پریس کلب‘گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور پاکستان سوسائٹی یورپ کے اشتراک سے 6 ستمبر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے صدر گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری چوہدری محمد فراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع میں افواج کی قربانیوں کو بزنس کمیونٹی سراہتی ہے وطن کے دفاع کیلئے فوج دن رات قربانیاں دے رہی ہے اس صورتحال میں بزنس کمیونٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے 70 سالوں میں فوج نے 4 سے 5 جنگیں لڑیں اور ملک کوقائم و دائم رکھا معاشی مسائل اپنی جگہ موجود مگر ملک آج بھی کھڑا ہے افواج پاکستان ہمارا دل و دماغ ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں شہداء کے حوالے سے گجرات پاکستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے ہم سب وطن پر قربان ہونے کیلئے تیار ہیں بھارت 1965 ء میں لاہور جمخانہ میں چائے پینے کا خواہشمند تھا اسی لئے آج ہر شہر میں ہم نے ایک جمخانہ بنا رکھا ہے کچھ سال پہلے ابھی نندن کو پلائی گئی چائے کا ذائقہ بھارتی آج بھی محسوس کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آج بھی آزادی کی جنگ جاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج ملک نہیں بلکہ مسلم امہ کی فوج ہے ایٹمی ملک ہونے کے ناطے آج بھی فلسطینی ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری بھی بہت اہم ہے اب ضرورت ہے معاشی دھماکہ کر کے ملک کومضبوط کرنے کی ایٹمی دھماکہ ہم نے کر لیا اب معاشی دھماکہ کرنا ہو گا اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ ملک کو مضبوط کیا ہے یورپ اس وقت معاشی لحاذ سے آخری سانسیں لے رہا ہے اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ لگائیں نئی انڈسٹری لگائیں اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں دنیا کی کوئی طاقت اس ملک کو شکست نہیں دے سکتی۔
۔۔۔

نئی نسل کو اینٹی اسٹیٹ باتوں سے دور رکھناہو گا :چوہدری علی ابرار جوڑا چیئرمین سالڈ ویسٹ کا سیمینار “ ہماری فوج ہمارا فخر...
07/09/2024

نئی نسل کو اینٹی اسٹیٹ باتوں سے دور رکھناہو گا :چوہدری علی ابرار جوڑا چیئرمین سالڈ ویسٹ کا سیمینار “ ہماری فوج ہمارا فخر “ سے خطاب

گجرات(پ ر)چیئرمین گجرات سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی چوہدری علی ابرار جوڑا نے گجرات پریس کلب‘گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور پاکستان سوسائٹی یورپ کے اشتراک سے 6 ستمبر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ6 ستمبر تاریخ کا لازوال دن ہماری فوج نے ملک کا بہت بڑی قوت کا جوش و جذبہ کی مدد سے دفاع کیاجس کی مثال جنگ بدر کے مقام پر 313 کے مقابلے میں 1000 فوج کے لشکر سے ملتی ہے انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 14 اگست جیسے مخصوص دن کے علاوہ بھی اپنی فوج کو یاد رکھا کریں کچھ عرصہ پہلے بچے سولجر کا کردار ادا کرنے کی ضد لگاتے مگر افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے ہمارے معاشرے میں اینٹی اسٹیٹ باتوں سے اب بچے سوال کرتے ہیں اینٹی اسٹیٹ باتوں سے دور رہنا ہو گا جو قومیں اپنے محسنوں کی داستانوں کو بھلا بیٹھتی ہیں وہ ہمیشہ خسارے میں رہتی ہیں فوج پر تنقید فیشن بن چکا جسے چینج کرنا ہو گا اپنی فوج کا مورال بلند کرنا ہو گامنفی47 ڈگری کارگل سیکٹر اور مثبت 50 ڈگری گرم علاقوں میں بوٹ پہنے بھاری ہتھیار تھامے پاک فوج کے جوان ہماری حفاظت کیلئے ہر وقت الرٹ رہتے ہیں اپنے بچوں کو پاک فوج کے ہیروز کی قربانیوں کے حوالے سے آگاہ کریں اپنے گھر کو کوئی بھی گندا نہیں کرتا اسے ہمیشہ صاف رکھتے ہیں یہ ملک ہمارا گھر ہے اسے صاف ستھرا رکھنا ہمارا ہی کام ہے انہوں نے کہا کہ گجرات میں حالیہ بارشی پانی کے نتیجے میں فلڈ جیسی صورتحال سے نمٹنے ہوئے ڈپٹی کمشنر گجرات تمام قسم کی ہرزہ سرائی کے باوجود خندہ پیشانی سے اپنا کام کرتے رہے سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی کچرا نالیوں اور گلیوں میں پھینکنے کی بجائے مخصوص جگہ پر پھینکیں جسے متعلقہ محکمہ اٹھانے کا پابند ہے عوام کے تعاون کے بغیر سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کچھ نہیں کر سکتی۔
۔۔

سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت قلب عباس بٹ کا ہماری فوج ہمارا فخر ہے سیمینار سے اظہار خیال گجرات(پ ر)ممتاز سیاسی و سماجی ک...
07/09/2024

سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت قلب عباس بٹ کا ہماری فوج ہمارا فخر ہے سیمینار سے اظہار خیال

گجرات(پ ر)ممتاز سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت قلب عباس بٹ نے گجرات پریس کلب‘گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور پاکستان سوسائٹی یورپ کے اشتراک سے 6 ستمبر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر شہداء اورغازیوں کی بہادری اور جوانمردی کی لمبی داستان رقم ہوئی انہیں سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان بڑی قربانیاں دیکر حاصل کیا گیا بد قسمتی سے ایک سال بعد ہی 1948 ء میں پاکستان کوکشمیر کے محا ذ پر جنگ لڑنا پڑی اسکے بعد 1965 ء میں بغیر کسی اعلان کے بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کر دی جسے پاک فوج کے جوانوں نے جو سوئے نہیں بلکہ اپنے فرائض ادا کر رہے تھے پوری قوت کیساتھ مقابلہ کیا انہوں نے اپنی جانیں دیکر ملک کی سلامتی کو قائم رکھا انہوں نے کہا کہ ُاس وقت چونڈہ کے محاذ پر بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے پاس اتنے ٹینک نہیں تھے جسے پاک فوج کے بہادر ثبوتوں نے اپنے جسموں پربارود باندھ کر ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر تباہ و برباد کر دیا تب پاک فوج کے جوانوں نے چونڈہ کو ٹینکوں کاسب سے بڑا قبرستان بنا دیا پاک فضائیہ کے بہادر ثپوت ایم ایم عالم نے 55 سیکنڈ میں 5 لڑاکے طیارے تباہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا یوں پاکستان کی تاریخ پاک فوج کے شہداء کے خون سے لکھی گئی جسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔

گجرات پریس کلب پریس ریلز 04-09-2024گجرات (پ۔ر) اسٹیٹ لائف انشورنس کی جانب سے گجرات پریس کلب کے وفات پانیوالے ممبر کا پہل...
04/09/2024

گجرات پریس کلب پریس ریلز 04-09-2024

گجرات (پ۔ر) اسٹیٹ لائف انشورنس کی جانب سے گجرات پریس کلب کے وفات پانیوالے ممبر کا پہلاڈیتھ کلیم ادا کر دیا گیا گجرات پریس کلب کی سینئر قیادت کی جانب سے سال 2021ء میں ممبران پریس کلب کی اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے اشتراک سے انشورنس پالیسی کروائی گئی جس کی دو اقساط ادائیگی کے بعد وفات پانے والے ممبر گجرات پریس کلب شیخ محمد ادریس کا ڈیتھ کلیم اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے سیکٹر ہیڈ میاں محمد افضل‘ ایریا مینیجر مہر شعبان سلطان‘ سینئر سیلز مینیجر چوہدری مہدی خاں نے صدر گجرات پریس کلب سید نوید حسین شاہ‘ سابق صدر عبدالستار مرزا‘ جنرل سیکرٹری محمد داؤد شفیع کی موجودگی میں مرحوم شیخ محمد ادریس کے بیٹے صحافی ابوبکر سیٹھی کے حوالے کر دیا گیا‘ واضح رہے کہ سال 2021ء کی کابینہ کی جانب سے پہلی مرتبہ گجرات پریس کلب کی تاریخ میں ممبران پریس کلب کی اسٹیٹ لائف انشورنس پالیسی کروانے کا اقدام کیا گیا۔ اس موقع پر صدر سید نوید شاہ نے کہا کہ سینئر قیادت کی جانب سے ممبران کی انشورنس کا فیصلہ نہایت ہی احسن تھا جہاں ہمیں اپنے ساتھی کے دنیا سے چلے جانے کا دُکھ ہوا وہیں پر گجرات پریس کلب کی اسکی فیملی کو ڈیتھ کلیم دلوانے کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔سابق صدر عبدالستار مرزا نے کہا کہ ہم نے گجرات پریس کلب میں اپنے دور صدارت میں اُٹھائے جانیوالے اس اقدام سے ثابت کیا کہ کلب کی سینئر قیادت اپنے ممبران اور اُنکی فیملی کے ساتھ ہر موقع پر کھڑی ہے۔ جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب محمد داؤد شفیع نے کہا کہ انشاء اللہ نئے خواہشمند ممبران پریس کلب کی انشورنس پالیسی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ سینئر سیلز مینیجر اسٹیٹ لائف چوہدری مہدی خاں نے کہا کہ الحمدللہ اسٹیٹ لائف نے گجرات پریس کلب کے ساتھ کیا گیا اپنا وعدہ وفا کر دکھایا۔

گجرات پریس کلب پریس ریلزگجرات (پ ر)پاکستان لائف اسٹال فرنیچر ایکسپو کے زیر اہتمام گجرات میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے تیسرے...
20/08/2024

گجرات پریس کلب پریس ریلز

گجرات (پ ر)پاکستان لائف اسٹال فرنیچر ایکسپو کے زیر اہتمام گجرات میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے تیسرے روزکی تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی سابق صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزا تھے جنہوں اپنے دست مبارک سے سابق صدرگجرات پریس کلب ملک شفقت اعوان، جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب داؤد شفیع، نوجوان صحافی عبدالسلا مرزا کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرفرنیچر نمائش کے 92ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا تقریب کی صدارت سی ای او فیصل محسن نے کی تقریب آمد پر مہمانوں کا استقبال مینجگ ڈائریکٹر شاہد، فنانس مینجر احسان احمد، کاروباری شخصیت جیزان ڈار نے کیا اور نمائش کاو زٹ کروایا اس موقع پر صنعتکار ناصر چوہدری،فنانس مینجر احسان احمد مینجگ ڈائریکٹر شاہد بھی موجود تھے، سی ای اوپاکستان لائف اسٹال فیصل محسن نے مہمانوں کو سٹالز کا وزٹ بھی کروایا اور مصنوعات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گجرات میں دوسری مرتبہ پاکستان لائف اسٹائل کی فرنیچر ایکسپو کا انعقاد عوامی مطالبہ پر کیا گیا ہے ایک ہی چھت تلے ملک بھر کی فرنیچر انڈسٹری کی وسیع ورائٹی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے کارکریگر ہر لحاظ سے فرنیچر انڈسٹری کی جدت میں مہارت رکھتے ہیں انہوں نے بتایا کہ گجرات میں منعقدہ اس نمائش میں 50سے زائد قومی و بین الاقوامی برانڈز کے 150سے زائد سٹالز لگائے ہیں جہاں خریداروں کو عام مارکیٹ سے 40%رعایت پر فرنیچردستیاب ہے تین روز نمائش میں لوگوں نے جو رسپانس دیا ہے وہ ناقابل بیان ہے سابق صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزا نے کہا کہ فرنیچر انڈسٹری کی بہتری کیلئے ایسی ایکسپو وقت کی ضرورت ہے ایک ہی جگہ ملک کے مختلف علاقوں سے تیار کردہ فرنیچر کی دیدہ زیب وررائٹی نے خریداری کیلئے آنیوالوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں جہاں علاقائی کلچر کی مناسبت سے تیار ہونیوالے فرنیچر لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے اور انکی پہنچ میں ہے سابق صدر ملک شفقت اعوان نے کہا کہ پاکستان لائف اسٹائل کی جانب سے ملک بھر کے مختلف اضلاع میں ایسی فرنیچر نمائشوں کا انعقاد انڈسٹری کی مزید ترقی کیلئے خوش آئندہ ہے جنرل سیکرٹری داؤد شفیع نے کہا کہ مختلف برانڈ کو ایک چھت تلے لا کھڑا کرنے سے کئی گھرانوں کوجہاں روز گار میسر ہوا ہے وہیں انڈسٹری کو بھی فروغ حاصل ہورہا ہے نوجوان صحافی عبدالسلام مرزا نے کہا کہ عمدہ وبہترین فرنیچر وڈ ڈیکو ر گجرات میں آنے سے لوگوں کو مختلف صوبوں کے فرنیچر کی انڈسٹری سے مزید آگاہی حاصل ہوئی ہے جس پر اسکے منتظمین خراج تحسین کے مستحق ہیں افتتاحی تقریب کے اختتام پر ایکسپو کے سی ای او فیصل محسن نے مہمانوں کو یادگار شیلڈ بھی دیں۔
٭٭٭٭

گجرات پریس کلب پریس ریلز 18-08-2024گجرات (پ ر) اٹلی کے معروف بزنس مین میاں علی بانیاں کی جانب سے گجرات پریس کلب کے عہدید...
18/08/2024

گجرات پریس کلب پریس ریلز 18-08-2024

گجرات (پ ر) اٹلی کے معروف بزنس مین میاں علی بانیاں کی جانب سے گجرات پریس کلب کے عہدیداران وممبران اور دوست احباب کے اعزازمیں پرُتکلف عشائیہ کااہتمام،تقریب میں آمد پرمہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کر کے میاں علی بانیاں،میاں عثمان بانیاں نے والہانہ استقبال کیا جسمیں سابق صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزا، صدرگجرات پریس کلب سید نوید شاہ،سینئر نائب صدر رانا نذیر، جنرل سیکرٹری داؤد شفیع، سابق صدر ملک شفقت اعوان، سابق جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شاکر،صدر الیکٹرانک میڈیا سید ذوالفقار حیدرشاہ،جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا مرزا شاکر بیگ،فنانس سیکرٹری عرفان حفیظ کھوکھر، سیکرٹری تقریبات شاہد بشیر کمبوہ، سید عابد علی،،سیکرٹری سپورٹس سید ابدال شاہ،ذوالفقار علی باجوہ، عبدالسلام مرزا،سید گوہر عباس کاظمی،نجم الحسن بھٹی، رحمان ارشد ایڈووکیٹ،حاجی عزیز دالی بانٹھ، رانا رضوان، سید علی نثار، سید کاظم شاہ، سیٹھ صفدر،عرفان بٹ، ملک طلعت، حاجی رؤف بانیاں، حافظ مبین دیگر شریک تھے عشائیہ میں شریک گجرات پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کومیاں علی بانیاں آف اٹلی کیجانب سے تخائف سے بھی نواز ا گیا
۔۔۔۔۔

گجرات (پ ر)اٹلی کے بزنس مین میاں علی آف بانیاں نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی دیار غیر میں اپنی مٹی سے دور رہ کر بھی اسکی...
18/08/2024

گجرات (پ ر)اٹلی کے بزنس مین میاں علی آف بانیاں نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی دیار غیر میں اپنی مٹی سے دور رہ کر بھی اسکی ترقی و سلامتی کیلئے ہمہ وقت دعا گو رہتے ہیں لیکن المیہ ہے وطن آنے پر ان سے جو سلوک روا رکھا جاتا ہے وہ ناقابل بیان ہے لیکن پھر بھی ہم اس کے سبز ہلالی پرچم کو مضبوطی سے تھامے رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں دئیے گئے گرینڈ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا میاں علی آف بانیاں نے کہا کہ اوورسیز پاکستان کا نام دوسرے ممالک میں بلند کرنیکی تگ و دو میں رہتے ہیں تاکہ پاکستان بھی یورپی ممالک کی صف میں کھڑا ہو سکے اور یہ وطن یونہی شاد آباد رہے جسکا خواب ہمارے آباؤ اجداد نے دیکھا تھا لیکن اس کیلئے وطن عزیز میں بسنے والوں کو اس حوالے سوچ وچار کرنیکی ضرورت ہے میاں علی بانیاں نے کہا کہ گجرات پریس کلب کے ساتھیوں کی جراتمندی کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ مظلوم کیساتھ کھڑا ہونے کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ گجرات پریس کلب کی قیادت اور اسکے عہدیداران و ٹیم کی مثبت صحافت کی گو نج یورپ کے ممالک میں سنائی دیتی ہے جنہوں نے ہمیشہ پسے طبقات کی نہ صرف آواز بلند کی بلکہ اپنے ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھائیں سماج سدھار منصوبے ہویا ضلع کے امن کا معاملہ ہر فورم پر انکے شاندار صحافتی کردار چرچے ہیں بلاشبہ گجرات کے صحافت کے یہ اُجلے چہرے ہمارے شہر کی صحافت کا قابل فخر اثاثہ ہیں جن پر جتنا فخر کیاجائے کم ہے انہوں نے کہا کہ جہا ں بھی گجرات پریس کلب کو ہم ضروری محسوس ہو گی ہم انکے قدم کیساتھ قدم ملا کر کھڑے دکھائی دینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (پ ر)کوٹلہ ارب علی خاں پریس کلب کے چیئرمین ڈاکٹر انصر ملک کی دھمہ ملکہ میں گزشتہ روز رسم قل میں شرکت کے بعد کوٹلہ ...
18/08/2024

گجرات (پ ر)کوٹلہ ارب علی خاں پریس کلب کے چیئرمین ڈاکٹر انصر ملک کی دھمہ ملکہ میں گزشتہ روز رسم قل میں شرکت کے بعد کوٹلہ پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے چوہدری عامر عثمان عادل کی قیادت میں صحافی ڈاکٹر انصر ملک اور ممبر ملک شہباز احمد آف دھمہ ملکہ کی قبروں پرسابق صدور گجرات پریس کلب عبد الستار،ملک شفقت اعوان کے ہمراہ انکے قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پرڈاکٹر عابد خیرکتوی،صغیراحمد قمر،حاجی زاہد اقبال زیدی صدر،قمر گوندل جنرل سیکرٹری ذولفقار اکبر بٹ، چوہدری محمد فیاض انجم، ملک محمد اشرف اعوان چوہدری فیصل گجر، چوہدری عرفان شریف ڈاکٹر امجد چوہدری، راجہ دانش وحید، چوہدری لیاقت علی سلہ، مہر جلال شائق، گلفام بشیر، اورملک شہباز کے صاحبزادے موجود تھے۔

Address

Gujrat
50700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujrat Press Club official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gujrat Press Club official:

Videos

Share